36 After drawing attention to the model of the Holy Prophet, Allah now presents the model of his Companions so that the character of the false claimants to faith and of the sincere followers of the Messenger is clearly contrasted. Although both were alike apparently in the affirmation of the faith, both were counted as Muslims, and both attended at the Prayers, they were separated from each other as soon as the time of the trial approached, and it became clear who were loyal to Allah and His Messenger and who were Muslims only in name.
37 Here, one should keep verse 12 in view. There it was said that when the hypocrites and the people with diseased hearts found themselves surrounded by a huge force of ten to twelve thousand men from the front and by the Bani Quraizah from behind, they openly started saying: "The promises that Allah and His Messenger had made with us were nothing but a delusion. We were promised that if we believed in Allah's religion, His succour would be at our back and we would rule Arabia and the world outside and all the wealth of Caesar and Chosroes will be ours, but here we are that the whole of Arabia is bent upon exterminating us, and there is no sign yet of the armies of the angels in sight, who would save us and protect us against this grave calamity." Now they are being told: "One meaning of the promise of Allah and His Messenger was that which was understood by these false claimants to faith. The other meaning is that which is understood by the sincere and true Muslims. When they saw the storms of danger gathering, they too remembered the promises of Allah, but these promises did not mean that as soon as they affirmed the faith they would overwhelm and subdue the whole world without the slightest effort, and the angels would come to perform their coronation, but the promises actually meant that they would have to pass through severe trials, endure extreme hardships and afflictions, offer supreme sacrifices; then only will AIlah bless them with His grace and they will be granted successes of the world and the Hereafter, which Allah has promised His believing servants.
"Do you think that you will enter Paradise without undergoing such trials as were experienced by the believers before you? They met with adversity and afflictions and were so shaken by trials that the Prophet of the time and his followers cried out: `When will Allah's help come?" - "Yes, Allah's help is near." (AI-Baqarah: 214). "Do the people think that they will be left alone after they have once said, `We have believed', and they will not be tested ? The fact is that We have put to the test all those who have gone before them. Surely, Allah has to see who are the truthful and who the liars. " (AI-`Ankabut: 2-3).
38 That is, "On seeing the hard, times of affliction approaching they did not waver in their faith but were strengthened in it all the mote, and instead of giving uP Allah's obedience they became ready to resign and surrender to Him whatever they had with complete conviction and satisfaction of the heart. "
Here, one should fully understand that faith and resignation is indeed a quality of the self which is put to trial and test at every command and demand of the Faith. At every step in life man comes across situations where the Faith either enjoins something or forbids something, or requires one to make sacrifices of life and wealth and time and desires of the self. At every such occasion the faith and conviction of the person who deviates from obedience will suffer decline and the faith and conviction of him who submits to the command and demand will be strengthened and enhanced. Although in the beginning a man becomes a believer and Muslim only by embracing the fundamental creed (Kalimah) of Islam, yet his state of faith does not remain static but is open to both deterioration and development. Decline in sincerity and the spirit of obedience causes it to deteriorate; so much so that constant retrogression may cause the person to reach the last limits of the faith where the slightest move backward may turn him from a believer to a hypocrite. Contrary to this, the more sincere a person is, the more perfect his obedience and the greater his devotion and dedication to the cause of the true Faith, the stronger and more sound will he grow in faith and may even attain the supreme rank of the truthful. But this increase and decrease in the faith has only the moral significance which can be judged and reckoned by none but Allah. As for the man, faith is simply the act of affirmation by which a Muslim enters Islam and is regarded as a Muslim as long as he remains steadfast to it. In this regard we cannot say that so and so is half a Muslim, or one-third a Muslim, and another one double a Muslim or triple a Muslim. Likewise, in legal rights the Muslims are equal and alike. It cannot be that one is regarded a greater believer and given more rights and another one a lesser believer and given less rights. In these aspects there can be no question of the increase and decrease in the faith, and in fact, in this very sense has Imam Abu Hanifah said: "Faith in Islam neither increases nor decreases. "
سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :36
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نمونے کی طرف توجہ دلانے کے بعد اب اللہ تعالیٰ صحابۂ کرام کے طرز عمل کو نمونے کے طور پر پیش فرماتا ہے تاکہ ایمان کے جھوٹے مدعیوں اور سچے دل سے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی اختیار کرنے والوں کا کردار ایک دوسرے کے مقابلہ میں پوری طرح نمایاں کر دیا جائے ۔ اگرچہ ظاہری اقرار ایمان میں وہ اور یہ یکساں تھے ۔ مسلمانوں کے گروہ میں دونوں کا شمار ہوتا تھا اور نمازوں میں دونوں شریک ہوتے تھے ۔ لیکن آزمائش کی گھڑی پیش آنے پر دونوں ایک دوسرے سے چھٹ کر الگ ہو گئے اور صاف معلوم ہو گیا کہ اللہ اور اس کے رسول کے مخلص وفادار کون ہیں اور محض نام کے مسلمان کون ۔
سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :37
اس موقع پر آیت نمبر ۱۲ کو نگاہ میں رکھنا چاہیے ۔ وہاں بتایا گیا تھا کہ جو لوگ منافق اور دل کے روگی تھے انہوں نے دس بارہ ہزار کے لشکر کو سامنے سے اور بنی قریظہ کو پیچھے سے حملہ آور ہوتے دیکھا تو پکار پکار کر کہنے لگے کہ سارے وعدے جو اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے ہم سے کیے تھے محض جھوت اور فریب نکلے کہا تو ہم سے یہ گیا تھا کہ دین خدا پر ایمان لاؤ گے تو خدا کی تائید تمہاری پشت پر ہو گی ، عرب و عجم پر تمہارا سکہ رواں ہو گا ، اور قیصر و کسریٰ کے خزانے تمہارے لیے کھل جائیں گے ۔ مگر ہو یہ رہا ہے کہ سارا عرب ہمیں مٹا دینے پر تل گیا ہے اور کہیں سے فرشتوں کی وہ فوجیں آتی نظر نہیں آرہیں جو ہمیں اس سیلاب بلا سے بچا لیں ۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کے وعدوں کا ایک مطلب تو وہ تھا جو ان جھوٹے مدعیان ایمان نے سمجھا تھا ۔ دوسرا مفہوم وہ ہے جو ان صادق الایمان مسلمانوں نے سمجھا ۔ خطرات امنڈتے دیکھ کر اللہ کے وعدے تو ان کو بھی یاد آئے ، مگر یہ وعدے نہیں کہ ایمان لاتے ہی انگلی ہلائے بغیر تم دنیا کے فرمانروا ہو جاؤ گے اور فرشتے آ کر تمہاری تاجپوشی کی رسم ادا کریں گے ، بلکہ یہ وعدے کہ سخت آزمائشوں سے تم کو گزرنا ہو گا ، مصائب کے پہاڑ تم پر ٹوٹ پڑیں گے ، گراں ترین قربانیاں تمہیں دینی ہوں گی ، تب کہیں جا کر اللہ کی عنایات تم پر ہوں گی اور تمہیں دنیا اور آخرت کی وہ سرفرازیاں بخشی جائیں گی جن کا وعدہ اللہ نے اپنے مومن بندوں سے کیا ہے :
اَمْ حَسِبْتُمْ اَن تَدْخُلُوا الْجَنَّۃَ وَلَمَّا یَاْتِکُمْ مَّثَلُ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِکُمْ ۔ ط مَسَّتْھُمُ الْبَاْسَآءُ وَالضَّرَّآءُ وَ زُلْزِلُوْا حَتّٰی یَقُوْلَ الرَّسُوْلُ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَہ مَتٰی نَصْرُاللہِ ۔ ط ۔ اَلَآ اِنَّ نَصْرَ اللّٰہِ قَرِیْبٌ O ( البقرہ ۔ آیت ۲۱٤ )
کیا تم لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ تم جنت میں بس یونہی داخل ہو جاؤ گے ؟ حالانکہ ابھی وہ حالات تو تم پر گزرے ہی نہیں جو تم سے پہلے ایمان لانے والوں پر گزر چکے ہیں ۔ ان پر سختیاں اور مصیبتیں آئیں اور وہ ہلا مارے گئے یہاں تک کہ رسول اور اس کے ساتھی پکار اٹھے کہ کب آئے گی اللہ کی مدد ۔ ۔ سنو ، اللہ کی مدد قریب ہے ۔
اَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ یُّتْرَکُوْٓا اَنْ یَّقُوُلُوْٓا اٰمَنَّا وَھُمْ لَا یُفْتَنُوْنَo وَلَقَدْ فَتَنَّا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِھِمْ فَلَیَعْلَمَنَّ اللّٰہُ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَلَیَعْلَمَنَّ الْکٰذِبِیْنَo ( العنکبوت: ۲ ۔ ۳ )
کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ بس یہ کہنے پر وہ چھوڑ دیے جائیں گے کہ ہم ایمان لائے اور انہیں آزمایا نہ جائیگا ؟ حالانکہ ہم نے ان سب لوگوں کو آزمایا ہے جو ان سے پہلے گزرے ہیں ۔ اللہ کو تو یہ ضرور دیکھنا ہے کہ سچے کون ہیں اور جھوٹے کون ۔
سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :38
یعنی اس سیلاب بلا کو دیکھ کر ان کے ایمان متزلزل ہونے کے بجائے اور زیادہ بڑھ گئے ، اور اللہ کی فرماں برداری سے بھاگ نکلنے کے بجائے وہ اور زیادہ یقین و اطمینان کے ساتھ اپنا سب کچھ اس کے حوالے کر دینے پر آمادہ ہو گئے ۔
اس مقام پر یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ ایمان و تسلیم دراصل نفس کی ایک ایسی کیفیت ہے جو دین کے ہر حکم اور ہر مطالبے پر امتحان میں پڑ جاتی ہے ۔ دنیا کی زندگی میں ہر ہر قدم پر آدمی کے سامنے وہ مواقع آتے ہیں جہاں دین یا تو کسی چیز کا حکم دیتا ہے ، یا کسی چیز سے منع کرتا ہے ، یا جان اور مال اور وقت اور محنت اور خواہشات نفس کی قربانیوں کا مطالبہ کرتا ہے ۔ ایسے ہر موقع پر جو شخص اطاعت سے انحراف کرے گا اس کے ایمان و تسلیم میں کمی واقع ہو گی ، اور جو شخص بھی حکم کے آگے سر جھکا دے گا اس کے ایمان و تسلیم میں اضافہ ہو گا ۔ اگرچہ ابتداءً آدمی صرف کلمۂ اسلام کو قبول کر لینے سے مومن و مسلم ہو جاتا ہے ۔ لیکن یہ کوئی ساکن و جامد حالت نہیں ہے جو بس ایک ہی مقام پر ٹھہری رہتی ہو ، بلکہ اس میں تنزل اور ارتقاء دونوں کے امکانات ہیں ۔ خلوص اور اطاعت میں کمی اس کے تنزل کی موجب ہوتی ہے ۔ یہاں تک کہ ایک شخص پیچھے ہٹتے ہٹتے ایمان کی اس آخری سرحد پر پہنچ جاتا ہے جہاں سے یک سر مو بھی تجاوز کر جائے تو مومن کے بجائے منافق ہو جائے اس کے برعکس خلوص جتنا زیادہ ہو ، اطاعت جتنی مکمل ہو اور دین حق کی سر بلندی کے لیے لگن اور دھن جتنی بڑھتی چلی جائے ، ایمان اسی نسبت سے بڑھتا چلا جاتا ہے ، یہاں تک کہ آدمی صدّیقیّت کے مقام تک پہنچ جاتا ہے لیکن یہ کمی و بیشی جو کچھ بھی ہے اخلاقی مراتب میں ہے جس کا حساب اللہ کے سوا کوئی نہیں لگا سکتا بندوں کے لیے ایمان بس ایک ہی اقرار تصدیق ہے جس سے ہر مسلمان داخل اسلام ہوتا ہے اور جب تک اس پر قائم رہے ۔ مسلمان مانا جاتا ہے ۔ اس کے متعلق ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ آدھا مسلمان ہے اور یہ پاؤ ، یا یہ دوگنا مسلمان ہے اور یہ تین گنا ۔ اسی طرح قانونی حقوق میں سب مسلمان یکساں ہیں ، یہ نہیں ہو سکتا کہ کسی کو ہم زیادہ مومن کہیں اور اس کے حقوق زیادہ ہوں ، اور کسی کو کم مومن قرار دیں اور اس کے حقوق کم ہوں ۔ ان اعتبارات سے ایمان کی کمی و بیشی کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا اور دراصل اسی معنی میں امام ابو حنیفہ نے یہ فرمایا ہے کہ الایمان لا یزید ولا ینقص ، ایمان کم و بیش نہیں ہوتا ۔ ( مزید تشریح کے لئے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد۲ ، الانفال ، حاشیہ ۲ ، جلد پنجم ، الفتح ، حاشیہ ۷ ۔