Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 22

سورة الأحزاب

وَ لَمَّا رَاَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الۡاَحۡزَابَ ۙ قَالُوۡا ہٰذَا مَا وَعَدَنَا اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗ وَ صَدَقَ اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗ ۫ وَ مَا زَادَہُمۡ اِلَّاۤ اِیۡمَانًا وَّ تَسۡلِیۡمًا ﴿ؕ۲۲﴾

And when the believers saw the companies, they said, "This is what Allah and His Messenger had promised us, and Allah and His Messenger spoke the truth." And it increased them only in faith and acceptance.

اور ایمانداروں نے جب ( کفار کے ) لشکروں کو دیکھا ( بے ساختہ ) کہہ اٹھے! کہ انہیں کا وعدہ ہمیں اللہ تعالٰی نے اور اس کے رسول نے دیا تھا اور اللہ تعالٰی اور اس کے رسول نے سچ فرمایا اور اس ( چیز ) نے ان کے ایمان میں اور شیوۂ فرماں برداری میں اور اضافہ کر دیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
رَاَ
دیکھا
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
مومنوں نے
الۡاَحۡزَابَ
گروہوں کو
قَالُوۡا
وہ کہنے لگے
ہٰذَا
یہ ہے
مَا
وہی جو
وَعَدَنَا
وعدہ کیا ہم سے
اللّٰہُ
اللہ نے
وَرَسُوۡلُہٗ
اور اس کے رسول نے
وَصَدَقَ
اور سچ فرمایا
اللّٰہُ
اللہ نے
وَرَسُوۡلُہٗ
اور اس کے رسول نے
وَمَا
اور نہیں
زَادَہُمۡ
اس نے زیادہ کیا انہیں
اِلَّاۤ
مگر
اِیۡمَانًا
ایمان میں
وَّتَسۡلِیۡمًا
اور سپردگی میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
رَاَ
دیکھا
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان والوں نے
الۡاَحۡزَابَ
فوجوں کو
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
ہٰذَا
یہ ہے
مَا
جو
وَعَدَنَا
وعدہ کیا ہم سے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَرَسُوۡلُہٗ
اور اس کے رسول نے
وَصَدَقَ
اور سچ کہا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَرَسُوۡلُہٗ
اور اس کے رسول نے
وَمَا
اور نہیں
زَادَہُمۡ
اضافہ کیا ان کو
اِلَّاۤ
مگر
اِیۡمَانًا
ایمان
وَّتَسۡلِیۡمًا
اور اطاعت میں
Translated by

Juna Garhi

And when the believers saw the companies, they said, "This is what Allah and His Messenger had promised us, and Allah and His Messenger spoke the truth." And it increased them only in faith and acceptance.

اور ایمانداروں نے جب ( کفار کے ) لشکروں کو دیکھا ( بے ساختہ ) کہہ اٹھے! کہ انہیں کا وعدہ ہمیں اللہ تعالٰی نے اور اس کے رسول نے دیا تھا اور اللہ تعالٰی اور اس کے رسول نے سچ فرمایا اور اس ( چیز ) نے ان کے ایمان میں اور شیوۂ فرماں برداری میں اور اضافہ کر دیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب مومنوں نے ان لشکروں کو دیکھا تو کہنے لگے : یہ تو وہی بات ہے جس کا اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ کیا تھا۔ اس واقعہ نے ان کے ایمان اور فرمانبرداری کو مزید بڑھا دیا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ایمان والوں نے فوجوں کو دیکھاتو اُنہوں نے کہاکہ یہ وہی چیزہے جس کا اﷲ تعالیٰ اوراُس کے رسول نے ہم سے وعدہ کیاتھاا ور اﷲ تعالیٰ اور اُس کے رسول نے سچ کہااوراُس چیزنے اُن کے ایمان اوراطاعت میں اضافہ ہی کیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(6) And when the believers saw the coalition forces, they said, |"This is what Allah and His messenger had promised us, and Allah and His messenger had told the truth.|" And it only increased them in faith and submission.-r-n(6). In the context of the battle of Ahzab, this verse is initially meant to remind the hypocrites that they should have followed the example of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) who stood firm in the battle, but according to the unique style of the Holy Qur&an, the direction is given in generic terms to lay down a universal rule that the Muslims should follow the examples set by the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) in all matters of life.

اور جب دیکھی مسلمانوں نے فوجیں بولے یہ وہی ہے جو وعدہ دیا تھا ہم کو اللہ نے اور اس کے رسول نے اور سچ کہا اللہ نے اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اور ان کو اور بڑھ گیا یقین اور اطاعت کرنا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب اہل ِایمان نے دیکھا ان لشکروں کو تو انہوں نے کہا کہ یہی تو ہے جس کا ہم سے وعدہ کیا تھا اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اور بالکل سچ فرمایا تھا اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے۔ } اور اس (واقعہ) نے ان میں کسی بھی شے کا اضافہ نہیں کیا مگر ایمان اور فرمانبرداری کا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for the true believers, when they saw the invading confederates, they cried out: “This is what Allah and His Messenger had promised us, and what Allah and His Messenger said was absolutely true.” This only increased their faith and submission.

اور سچے مومنوں ( کا حال اس وقت یہ تھا کہ 36 جب انہوں نے حملہ آور لشکروں کو دیکھا تو پکار اٹھے کہ یہ وہی چیز ہے جس کا اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ کیا تھا ، اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی بات بالکل سچی تھی 37 اس واقعہ نے ان کے ایمان اور ان کی سپردگی کو اور زیادہ بڑھا دیا ۔ 38

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ ایمان رکھتے ہیں ، جب انہوں نے ( دشمن کے ) لشکروں کو دیکھا تھا تو انہوں نے یہ کہا تھا کہ : یہ وہی بات ہے جس کا وعدہ اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے کیا تھا ، اور اللہ اور اس کے رسول نے سچ کہا تھا ۔ اور اس واقعے نے ان کے ایمان اور تابع داری کے جذبے میں اور اضافہ کردیا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب سچے اور پکے مسلمانوں نے (کافروں کی) فوجوں کو دیکھا (ہر طرف سے امڈی آرہی ہے) وہ گھبرائیتو نہیں (بلکہ یوں) کہنے لگے یہ تو وہی ہے جس کا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ کیا تھا 7 اور اللہ اور اس کا رسول سچا ہے اور اس واقعہ نے ان کے ایمان اور تابعداری کو اور بڑھا دیا 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ایمان والوں نے ان لشکروں کو دیکھا تو کہنے لگے یہ وہی ہے جس کی ہم کو اللہ اور اس کے پیغمبر نے خبر دی تھی اور اللہ اور اس کے پیغمبر نے سچ فرمایا تھا اور اس سیان کے ایمان اور اطاعت میں ترقی ہوگئی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب مومنوں نے ( مدینہ پر حملہ آور ) لشکروں کو دیکھا تو کہنے لگے کہ یہ اللہ اور رسول کا وہ ہے جس کا ہمیں یقین دلایا گیا تھا۔ اور اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سچ فرمایا تھا ۔ اور ( لشکر کی کثرت سے ) ان کے جذبہ ایمانی اور اطاعت و فرماں برداری میں اضافہ ہوگیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب مومنوں نے (کافروں کے) لشکر کو دیکھا تو کہنے لگے یہ وہی ہے جس کا خدا اور اس کے پیغمبر نے ہم سے وعدہ کیا تھا اور خدا اور اس کے پیغمبر نے سچ کہا تھا۔ اور اس سے ان کا ایمان اور اطاعت اور زیادہ ہوگئی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when the believers saw the confederates, they said: this is that which Allah and His apostle had promised us; and Allah and His apostle had spoken the truth. And it only increased them in belief and in self-surrender.

اور جب اہل ایمان نے لشکروں کو دیکھا تو کہنے لگے یہی وہ (موقع) ہے جس کی ہمیں اللہ اور اس کے رسول نے خبر دی تھی اور اللہ اور اس کے رسول نے سچ کہا تھا اور (اس سے) ان کے ایمان وطاعت میں ترقی ہی ہوئی

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب اہلِ ایمان نے جماعتوں کو دیکھا تو وہ بولے کہ یہ تو وہی چیز پیش آئی ، جس کا اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ کر رکھا تھا اور اللہ اور اس کے رسول نے بالکل سچ کہا اور اس چیز نے ان کے ایمان واطاعت ہی میں اضافہ کیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ ایما رکھتے ہیں جب انہوں نے ( دشمنوں کی ) جماعتوں کو دیکھا تھا تو انہوں نے فقط یہی کہا تھا کہ یہی تو ہے وہ بات جس کا ہم سے اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) نے وعدہ فرمارکھا تھا اور اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) نے سچ ہی فرمایا تھا اور اس ( اس ) نے تو صرف ان کے ایمان اور فرماں برداری میں اضافہ ہی کیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب مومنوں نے کفار کے لشکر کو دیکھا تو کہنے لگے ” یہ وہی ہے جس کا اللہ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم سے وعدہ کیا تھا۔ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سچ کہا تھا “۔ اور یوں ان کا ایمان اور اطاعت اور بڑھ گئی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس کے برعکس) جب سچے مومنوں نے دیکھا ان حملہ آور لشکروں کو تو وہ پکار اٹھے کہ اسی کا وعدہ فرمایا تھا ہم سے اللہ نے اور اس کے رسول نے اور بالکل سچ فرمایا تھا اللہ نے اور اس کے رسول نے اور اس سے ان کے ایمان اور جذبہء تسلیم و (رضا) میں اور اضافہ ہوگیا

Translated by

Noor ul Amin

اور جب مومنوں نے ان لشکروں کو دیکھاتوکہنے لگے: ’’یہ تووہی بات ہے جس کا اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ کیا تھااوراللہ اس کے رسول نے سچ ہی کہا تھا ‘‘اوراس واقعہ نے ان کے ایمان اور فرماں برداری کو ہی مزید بڑھادیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب مسلمانوں نے کافروں کے لشکر دیکھے بولے یہ ہے وہ جو ہمیں وعدہ دیا تھا اللہ اور اس کے رسول نے ( ف۵۸ ) اور سچ فرمایا اللہ اور اس کے رسول نے ( ف۵۹ ) اور اس سے انھیں نہ بڑھا مگر ایمان اور اللہ کی رضا پر راضی ہونا

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب اہلِ ایمان نے ( کافروں کے ) لشکر دیکھے تو بول اٹھے کہ یہ ہے جس کا اﷲ اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ فرمایا تھا اور اﷲ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے ، سو اس ( منظر ) سے ان کے ایمان اور اطاعت گزاری میں اضافہ ہی ہوا

Translated by

Hussain Najfi

اور ( سچے ) اہلِ ایمان کا حال یہ تھا کہ جب انہوں نے لشکروں کو دیکھا تو کہنے لگے کہ یہ ہے وہ ( لشکر ) جس کا خدا اور رسول نے وعدہ کیا تھا اور خدا اور رسول نے سچ فرمایا تھا اور اس ( بات ) نے ان کے ایمان اور ( جذبۂ ) تسلیم میں مزید اضافہ کر دیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When the Believers saw the Confederate forces, they said: "This is what Allah and his Messenger had promised us, and Allah and His Messenger told us what was true." And it only added to their faith and their zeal in obedience.

Translated by

Muhammad Sarwar

On seeing the confederate tribes, the believers said, "This is what God and His Messenger had promised us. The promise of God and His Messenger is true." This only strengthens their faith and their desire of submission to the will of God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when the believers saw the Confederates, they said: "This is what Allah and His Messenger had promised us; and Allah and His Messenger had spoken the truth." And it only added to their faith and to their submissiveness.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when the believers saw the allies, they said: This is what Allah and His Apostle promised us, and Allah and His Apostle spoke the truth; and it only increased them in faith and submission.

Translated by

William Pickthall

And when the true believers saw the clans, they said: This is that which Allah and His messenger promised us. Allah and His messenger are true. It did but confirm them in their faith and resignation.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब ईमान वालों ने सैन्य दलों को देखा तो वे पुकार उठे, "यह तो वही चीज़ है, जिस का अल्लाह और उस के रसूल ने हम से वादा किया था। और अल्लाह और उस के रसूल ने सच कहा था।" इस चीज़ ने उन के ईमान और आज्ञाकारिता ही को बढ़ाया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ایمانداروں نے ان لشکروں کو دیکھا تو کہنے لگے کہ یہ وہی ہے جس کی ہم کو اللہ و رسول (علیہ السلام) نے خبر دی تھی اور اللهو رسول (علیہ السلام) نے سچ فرمایا تھا اور اس سے ان کے ایمان اور اطاعت میں اور ترقی ہوگئی۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور سچے مومنوں نے جب حملہ آور لشکروں کو دیکھا تو پکار اٹھے کہ یہ وہی بات ہے جس کا اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ کیا تھا۔ اللہ اور اس کے رسول کی بات بالکل سچی ہے ” اللہ نے ان کے ایمان اور ان کی تسلیم ورضا کو اور زیادہ بڑھا دیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور سچے مومنوں (کا حال اس وقت یہ تھا) جب انہوں نے حملہ آور لشکروں کو دیکھا تو پکار اٹھے کہ یہ وہی چیز ہے جس کا اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم سے وعدہ کیا تھا ، اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات بالکل سچی تھی ۔ اس واقعہ نے ان کے ایمان اور ان کی سپردگی کو اور زیادہ بڑھا دیا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ایمان والوں نے جماعت کو دیکھا تو انہوں نے کہا یہ ہے وہ جس کا ہم سے اللہ نے اور اس کے رسول نے وعدہ فرمایا۔ اور اللہ نے اور اس کے رسول نے سچ فرمایا اور ان کے ایمان اور فرمانبرداری میں ترقی ہوگی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب دیکھیں مسلمانوں نے فوجیں بولے یہ وہی ہے جو وعدہ دیا تھا ہم کو اللہ نے اور اس کے رسول نے اور سچ کہا اللہ نے اور رسول نے اور ان کو اور بڑھ گیا یقین اور اطاعت کرنا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ایماندار لوگوں نے لشکروں کو دیکھا تو کہنے لگے یہ وہی منظر ہے جس کی ہم کو اللہ نے اور اس کے رسول نے خبر دی تھی اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا تھا اور اس واقعہ نے ان ایمانداروں کے ایمان اور شیوۂ اطاعت کو اور بڑھا دیا