Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 28

سورة الأحزاب

یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ قُلۡ لِّاَزۡوَاجِکَ اِنۡ کُنۡـتُنَّ تُرِدۡنَ الۡحَیٰوۃَ الدُّنۡیَا وَ زِیۡنَتَہَا فَتَعَالَیۡنَ اُمَتِّعۡکُنَّ وَ اُسَرِّحۡکُنَّ سَرَاحًا جَمِیۡلًا ﴿۲۸﴾

O Prophet, say to your wives, "If you should desire the worldly life and its adornment, then come, I will provide for you and give you a gracious release.

اے نبی! اپنی بیویوں سے کہہ دو کہ اگر تم زندگانی دنیا اور زینت دنیا چاہتی ہو تو آؤ میں تمہیں کچھ دے دلا دوں اور تمہیں اچھائی کے ساتھ رخصت کر دوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ
اے نبی
قُلۡ
کہہ دیجیے
لِّاَزۡوَاجِکَ
اپنی بیویوں سے
اِنۡ
اگر
کُنۡـتُنَّ
ہو تم
تُرِدۡنَ
تم چاہتی
الۡحَیٰوۃَ
زندگی
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَزِیۡنَتَہَا
اور زینت اس کی
فَتَعَالَیۡنَ
تو آؤ
اُمَتِّعۡکُنَّ
میں کچھ سامان دے دوں تمہیں
وَاُسَرِّحۡکُنَّ
اور میں رخصت کر دوں تمہیں
سَرَاحًا
رخصت کرنا
جَمِیۡلًا
اچھے طریقے سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ
اے نبی
قُلۡ
کہہ دو
لِّاَزۡوَاجِکَ
اپنی بیویوں سے
اِنۡ
اگر
کُنۡـتُنَّ
ہو تم
تُرِدۡنَ
ارادہ رکھتی
الۡحَیٰوۃَ
زندگی کا
الدُّنۡیَا
دنیاکی
وَزِیۡنَتَہَا
اور اس کی زینت کا
فَتَعَالَیۡنَ
توآؤ
اُمَتِّعۡکُنَّ
میں تمہیں کچھ متاع دے دوں
وَاُسَرِّحۡکُنَّ
اور میں رخصت کردوں تمہیں
سَرَاحًا
رخصت کرنا
جَمِیۡلًا
اچھے انداز سے
Translated by

Juna Garhi

O Prophet, say to your wives, "If you should desire the worldly life and its adornment, then come, I will provide for you and give you a gracious release.

اے نبی! اپنی بیویوں سے کہہ دو کہ اگر تم زندگانی دنیا اور زینت دنیا چاہتی ہو تو آؤ میں تمہیں کچھ دے دلا دوں اور تمہیں اچھائی کے ساتھ رخصت کر دوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے نبی ! اپنی بیویوں سے کہہ دیجئے کہ (اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی زیبائش ہی چاہتی ہو تو آؤ میں تمہیں کچھ دے دلا کر بھلے طریقے سے رخصت کردوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے نبی! اپنی بیویوں سے کہہ دو کہ اگر تم دنیا کی زندگی اور اُس کی زینت کا ارادہ رکھتی ہو تو آؤ میں تمھیں کچھ مال و متاع دے دوں اور اچھے انداز سے تمہیں رخصت کردوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O prophet, say to your wives, |"If you intend (to have the pleasure of) worldly life and its charm, then come on, and I shall give you some stuff, and release you in a handsome fashion.

اے نبی کہہ دے اپنی عورتوں کو اگر تم چاہتی ہو دنیا کی زندگانی اور یہاں کی رونق تو آؤ کچھ فائدہ پہنچا دوں تم کو اور رخصت کر دوں بھلی طرح سے رخصت کرنا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ اپنی بیویوں سے کہہ دیجیے کہ اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی زینت چاہتی ہو } تو آئو میں تمہیں کچھ مال و متاع دے کر اچھے طریقے سے رخصت کر دوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O Prophet, tell your wives: “If you seek the world and its embellishments, then come and I will make some provision for you and release you in an honourable way.

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! 41 اپنی بیویوں سے کہو ، اگر تم دنیا اور اس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ ، میں تمہیں کچھ دے دلا کر بھلے طریقے سے رخصت کر دوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے نبی ! اپنی بیویوں سے کہو کہ : اگر تم دنیوی زندگی اور اس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ ، میں تمہیں کچھ تحفے دے کر خوبصورتی کے ساتھ رخصت کردوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر اپنی بی بیوں سے کہہ دے اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی رونق چاہتی ہو تو آئو میں تمہیں کچھ دے دوں اور اچھی طرح تم کو رخصت کر دوں 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے پیغمبر ! اپنی بیویوں سے فرمادیجئے کہ اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی زینت کی طلب گارہو تو آؤ میں تم کو کچھ مال ومتاع (دنیوی) عطا کردوں اور تم کو اچھی طرح رخصت کروں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ْ ! آپ اپنی بیویوں سے کہہ دیجئے کہ اگر دنیا کی زندگی اور اس کی زیب وزینت چاہتی ہو تو آئو میں تمہیں کچھ دے دلا کر اچھے طریقے پر رخصت کردوں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے پیغمبر اپنی بیویوں سے کہہ دو کہ اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی زینت وآرائش کی خواستگار ہو تو آؤ میں تمہیں کچھ مال دوں اور اچھی طرح سے رخصت کردوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Prophet! say unto thy wives: if it be that ye seek the world's life and the adornment thereof, then come I shall make a provision for you and I shall release you with a handsome release.

اے نبی آپ اپنی بیویوں سے فرما دیجیے کہ اگر تم دنیوی اور اس کی بہار کو مقصود رکھتی ہو تو آؤ میں تمہیں کچھ متاع (دنیوی) دے دلاکر خوبی کے ساتھ رخصت کردو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے نبی! اپنی بیویوں سے کہہ دو کہ اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی زینتوں کی طالب ہو تو آؤ ، میں تمہیں دے دلا کر خوبصورتی کے ساتھ رخصت کردوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے نبی ( ﷺ ) آپ اپنی ازواجِ ( مطہرات ) سے فرمادیجیے کہ اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی زینت کی طلب گار ہو تو آؤ میں تمہیں مال و متاع عطا کردوں اور میں تمہیں اچھے طریقے سے ( اپنی زوجیت سے ) علیحدہ کردوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے پیغمبر اپنی بیویوں سے کہہ دو کہ اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی زینت و آرائش چاہتی ہو تو آؤ میں تمہیں کچھ مال دوں اور اچھی طرح سے رخصت کر دوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے پیغمبر ! کہہ دو اپنی بیویوں سے کہ اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی زیب وزینت چاہتی ہو تو آؤ تاکہ میں تمہیں کچھ دے دلا کر اچھے طریقے سے رخصت کر دوں

Translated by

Noor ul Amin

اے نبی!اپنے بیویوں سے کہہ دیجئے کہ:اگرتم دنیاکی زندگی اور اس کی زینت ہی چاہتی ہوتوآئومیں تمہیں کچھ دے دلاکربھلے طریقے سے رخصت کردوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے غیب بتانے والے ( نبی ) ! اپنی بیبیوں سے فرمادے اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی آرائش چاہتی ہو ( ف۷۳ ) تو آؤ میں تمہیں مال دُوں ( ف۷٤ ) اور اچھی طرح چھوڑ دُوں ( ف۷۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے نبیِ ( مکرَّم! ) اپنی اَزواج سے فرما دیں کہ اگر تم دنیا اور اس کی زینت و آرائش کی خواہش مند ہو تو آؤ میں تمہیں مال و متاع دے دوں اور تمہیں حسنِ سلوک کے ساتھ رخصت کر دوں

Translated by

Hussain Najfi

اے نبی! اپنی بیویوں سے کہہ دیجئے کہا گر تم دنیاوی زندگی اور اس کی زیب و زینت چاہتی ہو تو آؤ کہ تمہیں کچھ مال و متاع دے کر اچھے طریقے سے رخصت کروں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O Prophet! Say to thy Consorts: "If it be that ye desire the life of this World, and its glitter,- then come! I will provide for your enjoyment and set you free in a handsome manner.

Translated by

Muhammad Sarwar

Prophet, tell your wives, "If you want the worldly life and its beauty, I shall allow you to enjoy it and set you free in an honorable manner,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O Prophet! Say to your wives: "If you desire the life of this world, and its glitter, then come! I will make a provision for you and set you free in a handsome manner."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O Prophet! say to your wives: If you desire this world's life and its adornment, then come, I will give you a provision and allow you to depart a goodly departing

Translated by

William Pickthall

O Prophet! Say unto thy wives: If ye desire the world's life and its adornment, come! I will content you and will release you with a fair release.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ नबी! अपनी पत्नियों से कह दो कि "यदि तुम सांसारिक जीवन और उस की शोभा चाहती हो तो आओ, मैं तुम्हें कुछ दे-दिलाकर भली रीति से विदा कर दूँ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے نبی (علیہ السلام) آپ اپنی بیبیوں سے فرما دیجیئے کہ اگر تم دنیوی زندگی (کا عیش) اور اس کی بہار چاہتی ہو تو آؤ میں تم کو کچھ مال و متاع (دنیوی) دے دوں اور تم کو خوبی کے ساتھ رخصت کروں۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی ! اپنی بیویوں سے فرما دیں، اگر تم دنیا اور اس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ میں تمہیں کچھ دے کر اچھے طریقے سے رخصت کرتا ہوں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، اپنی بیویوں سے کہو ، اگر تم دنیا اور اس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ، میں تمہیں کچھ دے دلا کر بھلے طریقے سے رخصت کر دوں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے نبی ! آپ اپنی بیویوں سے فرما دیجیے کہ اگر تم دنیا والی زندگی اور اس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ میں تمہیں فائدہ پہنچا دوں اور تمہیں خوبی کے ساتھ چھوڑ دوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے نبی کہہ دے اپنی عورتوں کو اگر تم چاہتی ہو دنیا کی زندگانی اور یہاں کی رونق تو آؤ کچھ فائدہ پہنچا دوں تم کو اور رخصت کردوں بھلی طرح سے رخصت کرنا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے نبی آپ اپنی بیویوں سے فرما دیجئے کہ اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی زندگی کی رونق اور سازو سامان چاہتی ہو تو آئو میں تم کو کچھ مال و متاع دیدوں اور تم کو خوش اسلوبی کے ساتھ رخصت کر دوں