Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 31

سورة الأحزاب

وَ مَنۡ یَّقۡنُتۡ مِنۡکُنَّ لِلّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ تَعۡمَلۡ صَالِحًا نُّؤۡتِہَاۤ اَجۡرَہَا مَرَّتَیۡنِ ۙ وَ اَعۡتَدۡنَا لَہَا رِزۡقًا کَرِیۡمًا ﴿۳۱﴾

And whoever of you devoutly obeys Allah and His Messenger and does righteousness - We will give her her reward twice; and We have prepared for her a noble provision.

اور تم میں سے جو کوئی اللہ کی اور اس کے رسول کی فرماں برداری کرے گی اور نیک کام کرے گی ہم اسے اجر ( بھی ) دوہرا دیں گے اور اس کے لئے ہم نے بہترین روزی تیار کر رکھی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّقۡنُتۡ
اطاعت کرے گی
مِنۡکُنَّ
تم میں سے
لِلّٰہِ
اللہ کی
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اس کے رسول کی
وَتَعۡمَلۡ
اور وہ عمل کرے گی
صَالِحًا
نیک
نُّؤۡتِہَاۤ
ہم دیں گے اسے
اَجۡرَہَا
اجر اس کا
مَرَّتَیۡنِ
دوبار
وَاَعۡتَدۡنَا
اور تیار کر رکھا ہے ہم نے
لَہَا
اس کے لیے
رِزۡقًا
رزق
کَرِیۡمًا
باعزت/عمدہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو
یَّقۡنُتۡ
فرماں برداری کرے گی
مِنۡکُنَّ
تم میں سے
لِلّٰہِ
اللّٰہ تعالیٰ کی
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اس کے رسول کی
وَتَعۡمَلۡ
اور  عمل کرے گی
صَالِحًا
نیک
نُّؤۡتِہَاۤ
ہم دیں گے اس کو
اَجۡرَہَا
اجر اس کا
مَرَّتَیۡنِ
دو بار
وَاَعۡتَدۡنَا
اور تیار کر رکھا ہے ہم نے
لَہَا
اس کے لئے
رِزۡقًا
رزق
کَرِیۡمًا
کریم  
Translated by

Juna Garhi

And whoever of you devoutly obeys Allah and His Messenger and does righteousness - We will give her her reward twice; and We have prepared for her a noble provision.

اور تم میں سے جو کوئی اللہ کی اور اس کے رسول کی فرماں برداری کرے گی اور نیک کام کرے گی ہم اسے اجر ( بھی ) دوہرا دیں گے اور اس کے لئے ہم نے بہترین روزی تیار کر رکھی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو تم میں سے اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبردار بن جائے اور نیک عمل کرے تو ہم اسے اجر بھی دگنا دیں گے اور اس کے لئے ہم نے عزت کی روزی تیار کر رکھی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتم میں سے جواﷲ تعالیٰ اوراُس کے رسول کی فرماں برداری کرے گی اورنیک عمل کرے گی اُس کوہم اُس کادوباراجردیں گے اوراُس کے لیے ہم نے باعزت رزق تیارکررکھا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whoever of you stays obedient to Allah and His messenger, and acts righteously, We shall give her twice her reward, and We have prepared for her a prestigious provision.

اور جو کوئی تم میں اطاعت کرے اللہ کی اور اس کے رسول کی اور عمل کرے اچھے دیویں ہم اس کو اس کا ثواب دو بار اور رکھی ہے ہم نے اس کے واسطے روزی عزت کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو کوئی تم میں سے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت پر کاربند رہے گی اور نیک عمل کرے گی تو اسے ہم دوگنا اجردیں گے } اور اس کے لیے ہم نے عزت ّوالا رزق تیار کر رکھا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But whoever of you is obedient to Allah and His Messenger and does good deeds, Allah will double her reward. We have prepared for her a generous provision.

اور تم میں سے جو اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اطاعت کرے گی اور نیک عمل کرے گی اس کو ہم دوہرا اجر دیں گے 45 اور ہم نے اس کے لیے رزق کریم مہیا کر رکھا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم میں سے جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی تابع دار رہے گی اور نیک عمل کرے گی ، اسے ہم اس کا ثواب بھی دو گنا دیں گے ، اور اس کے لیے ہم نے باعزت رزق تیار کر رکھا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تم میں سے جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی تابعداری کرے اور اچھے کام کرے اس کو ہم دونا ثواب دیں گیف 1 اور ہم نے آخرت میں اس کے لئے عزت کی روزی تیار رکھی ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تم میں سے جو اللہ اس کے پیغمبر کی فرمانبردار رہے گی اور نیک کام کرے گی ہم اس کا اجر دوگنا کردیں گے اور ہم نے اس کی خاطر عمدہ روزی تیار کررکھی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تم میں سے جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گی اور عمل صالح کرے گی تو اس کو دوگنا اجر وثواب ہے اور ہم نے ان کے لئے عزت کا رزق تیار کر رکھا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو تم میں سے خدا اور اس کے رسول کی فرمانبردار رہے گی اور عمل نیک کرے گی۔ اس کو ہم دونا ثواب دیں گے اور اس کے لئے ہم نے عزت کی روزی تیار کر رکھی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whosoever of you shall be obedient unto Allah and His apostle and shall work righteously, her hire We shall give her twice over, and We have gotten ready for her a generous provision.

اور جو کوئی تم میں سے اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبردار رہے گی اور عمل صالح کرتی رہے گی تو ہم اس کا اجر دوہرا دیں گے اور ہم نے اس کے لئے ایک (مخصوص) عمدہ نعمت تیار کر رکھی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو تم میں سے اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبردار بنی رہیں گی اور عمل صالح کریں گی ، ہم ان کو دہرا اجر دیں گے اور ہم نے ان کیلئے باعزت رزق تیار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم میں سے جو اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) کی اطاعت کرے اور نیک کام کرے ہم اسے اس کا ثواب بھی دہرا ( دُگنا ) دیں گے اور ہم نے اس کے لیے عزت والی روزی تیار کررکھی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو تم میں سے اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبردار رہے گی اور نیک عمل کرے گی اس کو ہم دو گنا ثواب دیں گے اور اس کے لیے ہم نے عزت کی روزی تیار کر رکھی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو تم میں سے فرمانبرداری کرے گی اللہ اور اس کے رسول (کی رضا) کے لئے اور وہ کام بھی نیک کرے گی تو اس کو ہم اجر بھی دوہرا (اور دگنا) دیں گے اور اس کے لئے ہم نے ایک بڑی عمدہ (اور عزت کی) روزی بھی تیار کر رکھی ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور تم میں سےجو کوئی اللہ اور اس کے رسول کافرمانبرداربن جائے اور نیک عمل کرے توہم اسے اجردگنا دیں گے اور اس کے لئے ہم نے عزت کارزق تیارکر رکھا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ( ف۷۸ ) جو تم میں فرمانبردار رہے اللہ اور رسول کی اور اچھا کام کرے ہم اسے اوروں سے دُونا ثواب دیں گے ( ف۷۹ ) اور ہم نے اس کے لیے عزت کی روزی تیار کر رکھی ہے ( ف۸۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم میں سے جو اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت گزار رہیں اور نیک اعمال کرتی رہیں تو ہم ان کا ثواب ( بھی ) انہیں دوگنا دیں گے اور ہم نے اُن کے لئے ( جنّت میں ) باعزّت رزق تیار کر رکھا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور تم میں سے جو خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گی اور نیک عمل کرتی رہے گی تو ہم اس کو اس کا اجر و دہرا دیں گے اور ہم نے اس کیلئے ( جنت میں ) عمدہ روزی تیار کر رکھی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But any of you that is devout in the service of Allah and His Messenger, and works righteousness,- to her shall We grant her reward twice: and We have prepared for her a generous Sustenance.

Translated by

Muhammad Sarwar

To whoever of you obeys God and His Messenger and acts righteously, We will give double reward and a honorable sustenance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whosoever of you is obedient to Allah and His Messenger, and does righteous good deeds, We shall give her, her reward twice over, and We have prepared for her a noble provision.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whoever of you is obedient to Allah and His Apostle and does good, We will give to her reward doubly, and We have prepared for her an honorable sustenance.

Translated by

William Pickthall

And whosoever of you is submissive unto Allah and His messenger and doeth right, We shall give her her reward twice over, and We have prepared for her a rich provision.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु तुम में से जो अल्लाह और उस के रसूल के प्रति निष्ठापूर्वक आज्ञाकारिता की नीति अपनाए और अच्छा कर्म करे, उसे हम दोहरा प्रतिदान प्रदान करेंगे और उस के लिए हम ने सम्मानपूर्ण आजीविका तैयार कर रखी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو کوئی تم میں اللہ کی اور اس کے رسول (علیہ السلام) کی فرمانبرداری کرے گی اور نیک کام کرے گی تو ہم اس کو اس کا ثواب دہرا دیں گے اور ہم نے اسکے لیے ایک عمدہ روزی تیار کر رکھی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جو تم میں سے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے اور نیک عمل کرے گی اس کو ہم دو گنا صلہ دیں گے۔ اور ہم نے اس کے لیے رزق کریم تیار کر رکھا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور تم میں سے جو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرے گی اور نیک عمل کرے گی اس کو ہم دوہرا اجر دیں گے اور ہم نے اس کیلئے رزق کریم مہیا کر رکھا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم میں سے جو عورت اللہ اور رسول کی فرمانبرداری کرے گی اور نیک عمل کرے گی ہم اس کا ثواب دوہرا دیں گے اور ہم نے اس کے لیے رزق کریم تیار کیا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کوئی تم میں اطاعت کرے اللہ کی اور اس کے رسول کی اور عمل کرے اچھے دیویں ہم اس کو اس کا ثواب دو بار اور رکھی ہے ہم نے اس کے واسطے روزی عزت کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو عورت تم میں سے اللہ کی اور اس کے رسو ل کی فرمانبرداری کرے گی اور نیک اعمال کرتی رہے گی تو ہم اس کو اس کا اجر بھی دوہرا دیں گے اور ہم نے ایسی عورت کیلئے با عز ت روزی تیار کررکھی ہے