Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 32

سورة الأحزاب

یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ لَسۡتُنَّ کَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَآءِ اِنِ اتَّقَیۡتُنَّ فَلَا تَخۡضَعۡنَ بِالۡقَوۡلِ فَیَطۡمَعَ الَّذِیۡ فِیۡ قَلۡبِہٖ مَرَضٌ وَّ قُلۡنَ قَوۡلًا مَّعۡرُوۡفًا ﴿ۚ۳۲﴾

O wives of the Prophet, you are not like anyone among women. If you fear Allah , then do not be soft in speech [to men], lest he in whose heart is disease should covet, but speak with appropriate speech.

اے نبی کی بیویو! تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو اگر تم پرہیزگاری اختیار کرو تو نرم لہجے سے بات نہ کرو کہ جس کے دل میں روگ ہو وہ کوئی برا خیال کرے اور ہاں قاعدے کے مطابق کلام کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ
اے نبی کی بیویو
لَسۡتُنَّ
نہیں ہو تم
کَاَحَدٍ
کسی ایک کی طرح
مِّنَ النِّسَآءِ
عورتوں میں سے
اِنِ
اگر
اتَّقَیۡتُنَّ
تم تقوی اختیار کرو
فَلَا
تو نہ
تَخۡضَعۡنَ
تم لوچ پیدا کرنا
بِالۡقَوۡلِ
بات میں
فَیَطۡمَعَ
ورنہ طمع کرے گا
الَّذِیۡ
وہ شخص
فِیۡ قَلۡبِہٖ
جس کے دل میں
مَرَضٌ
مرض ہے
وَّقُلۡنَ
اور کہو
قَوۡلًا
بات
مَّعۡرُوۡفًا
بھلی/معروف
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ
اے نبی کی بیویو!
لَسۡتُنَّ
نہیں ہو تم
کَاَحَدٍ
کسی ایک کی طرح
مِّنَ النِّسَآءِ
عام عورتوں میں سے
اِنِ
اگر
اتَّقَیۡتُنَّ
تم تقوٰی اختیار کرتی ہو
فَلَا
تو نہ
تَخۡضَعۡنَ
نرمی اختیار کرو
بِالۡقَوۡلِ
بات میں
فَیَطۡمَعَ
کہ لالچ میں پڑ جائے گا
الَّذِیۡ
وہ جو
فِیۡ قَلۡبِہٖ
جس کے دل میں
مَرَضٌ
بیماری ہے
وَّقُلۡنَ
اور کہو
قَوۡلًا
بات
مَّعۡرُوۡفًا
اچھی ہو    
Translated by

Juna Garhi

O wives of the Prophet, you are not like anyone among women. If you fear Allah , then do not be soft in speech [to men], lest he in whose heart is disease should covet, but speak with appropriate speech.

اے نبی کی بیویو! تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو اگر تم پرہیزگاری اختیار کرو تو نرم لہجے سے بات نہ کرو کہ جس کے دل میں روگ ہو وہ کوئی برا خیال کرے اور ہاں قاعدے کے مطابق کلام کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے نبی کی بیویو ! تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو۔ اگر تم اللہ سے ڈرتی ہو تو (کسی نامحرم سے) دبی زبان سے بات نہ کرو، ورنہ جس شخص کے دل میں روگ ہے وہ کوئی غلط توقع لگا بیٹھے گا لہذا صاف سیدھی بات کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے نبی کی بیویو!تم عام عورتوں میں سے کسی ایک کی طرح نہیں ہو،اگرتم تقویٰ اختیارکرتی ہوتوبات میں نرمی اختیارنہ کیاکروکہ جس کے دل میں بیماری ہے وہ لالچ میں پڑجائے اور بات کہوجواچھی ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 wives of the prophet, you are not like any other women, if you observe taqwa. So, do not be too soft in your speech, lest someone having disease in his heart should develop fancies (about you); and do speak with appropriate words.

اے نبی کی عورتوں تم نہیں ہو جیسے ہر کوئی عورتیں اگر تم ڈر رکھو سو تم دب کر بات نہ کرو پھر لالچ کرے کوئی جس کے دل میں روگ ہے اور کہو بات معقول

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیویو ! تم عام عورتوں کی مانند نہیں ہو اگر تم تقویٰ اختیار کرو تو گفتگو میں نرمی پیدا نہ کرو کہ وہ شخص جس کے دل میں روگ ہے وہ کسی لالچ میں پڑجائے } اور بات کرو معروف انداز میں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Wives of the Prophet, you are not like other women. If you fear Allah, do not be too complaisant in your speech lest those with diseased hearts should covet you; but speak in a straight forward manner.

نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی بیویو ، تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو 46 اگر تم اللہ سے ڈرنے والی ہو تو دبی زبان سے بات نہ کیا کرو کہ دل کی خرابی کا مبتلا کوئی شخص لالچ میں پڑ جائے ، بلکہ صاف سیدھی بات کرو 47

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے نبی کی بیویو ! اگر تم تقوی اختیار کرو تو تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو ۔ ( ٢٤ ) لہذا تم نزاکت کے ساتھ بات مت کیا کرو ، کبھی کوئی ایسا شخص بیجا لالچ کرنے لگے جس کے دل میں روگ ہوتا ہے ، اور بات وہ کہو جو بھلائی والی ہو ۔ ( ٢٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بہشت کی نعمتیں پیغمبر کی بی بیو تم اور عورتوں کی طرح نہیں ہو تو اگر تم خدا سے ڈرتی ہو تو غیر مردوں سے دبی زبان باریک آواز سے بات نہ کرو 4 ایسا کرو گے تو جس کے دل میں کھوٹ ہے بدکاری فسق فجور بد نظری اس کو لالچ پیدا ہوگی 5 کھری کھری صاف بات کیا کرو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیبیو ! آپ عام عورتوں کی طرح نہیں ہیں اگر آپ پرہیزگار رہنا چاہتی ہیں تو (کسی اجنبی شخص سے) نزاکت سے بات نہ کریں تو ایسے شخص جس کے دل میں مرض ہو کو (طبعاً ) خیال (فاسد) پیدا ہونے لگتا ہے اور دستور کے مطابق بات کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیویو ! تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو۔ اگر تم اللہ سے ڈرنے والی ہو تو ( غیر مردوں سے ) گفتگو میں لوچ (ملائمت ) نہ پیدا کرو کیونکہ اگر کسی کے دل میں کوئی مرض ہے تو لالچ میں پڑھا جائے گا۔ ہمیشہ قاعدے طریقے کی بات کرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے پیغمبر کی بیویو تم اور عورتوں کی طرح نہیں ہو۔ اگر تم پرہیزگار رہنا چاہتی ہو تو کسی (اجنبی شخص سے) نرم نرم باتیں نہ کیا کرو تاکہ وہ شخص جس کے دل میں کسی طرح کا مرض ہے کوئی امید (نہ) پیدا کرے۔ اور ان دستور کے مطابق بات کیا کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

wives of the prophet! ye are not like any others of women, if ye are God-fearing. So be not soft in speech, lest one in whose heart is disease should be moved with desire, bun speak a reputable speech.

اے نبی کی بیویو ! تم عام عورتوں کی طرف نہیں ہو جب کہ تم تقوی اختیار کر رکھو ۔ تو تم بولی میں نزاکت مت اختیار کرو کہ (اس سے) ایسے شخص کو خیال (فاسد) پیدا ہونے لگتا ہے جس کے قلب میں خرابی ہے ۔ اور قاعدے کے موافق بات کہا کرو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے نبی کی بیویو! تم عام عورتوں کی مانند نہیں ہو اگر تم تقویٰ اختیار کرو ۔ تو تم لہجہ میں نرمی نہ اختیار کرو کہ جس کے دل میں بیماری ہے ، وہ کسی طمع خام میں مبتلا ہوجائے اور بات معروف کے مطابق کہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے نبی ( ﷺ ) کی بیویو! تم دوسری عورتوں کی طرح نہیں ہو اگر تقویٰ اختیار کرو پس بات میں نرمی نہ کرو کہ جس شخص کے دل میں بیماری ہے وہ لالچ کرنے لگے اور بات وہ کرو جو اچھائی والی ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے پیغمبر کی بیویو ! تم دوسری عورتوں کی طرح نہیں ہو۔ اگر تم پرہیزگار رہنا چاہتی ہو تو کسی اجنبی شخص کے ساتھ نرم لہجے سے بات نہ کیا کرو ورنہ جس شخص کے دل میں مرض ہے وہ کوئی غلط توقع لگا بیٹھے گا لہذا دستور کے مطابق بات کیا کرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے نبی کی بیویو ! (یاد رکھو) تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو بشرطیکہ تم تقوی کو اپنائے رکھو پس تم (کسی نامحرم سے بوقت ضرورت) بات کرنے میں کسی لچک (اور نرمی) سے کام نہ لینا کہ کہیں لالچ میں پڑجائے کوئی ایسا شخص جس کے دل میں روگ ہو اور (یوں) بات بھلی ہی کہا کرو

Translated by

Noor ul Amin

اے نبی کی بیویو!تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہواگرتم اللہ سے ڈرتی ہوتو ( کسی نامحرم سے ) دبی زبان سے با ت نہ کرو ، ورنہ جس شخص کے دل میں مرض ہے وہ کوئی غلط توقع لگابیٹھے گالہٰذاصاف سیدھی بات کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے نبی کی بیبیو! تم اور عورتوں کی طرح نہیں ہو ( ف۸۱ ) اگر اللہ سے ڈرو تو بات میں ایسی نرمی نہ کرو کہ دل کا روگی کچھ لالچ کرے ( ف۸۲ ) ہاں اچھی بات کہو ( ف۸۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے اَزواجِ پیغمبر! تم عورتوں میں سے کسی ایک کی بھی مِثل نہیں ہو ، اگر تم پرہیزگار رہنا چاہتی ہو تو ( مَردوں سے حسبِ ضرورت ) بات کرنے میں نرم لہجہ اختیار نہ کرنا کہ جس کے دل میں ( نِفاق کی ) بیماری ہے ( کہیں ) وہ لالچ کرنے لگے اور ( ہمیشہ ) شک اور لچک سے محفوظ بات کرنا

Translated by

Hussain Najfi

اے نبی کی بیویو! تم اور ( عام ) عورتوں کی طرح نہیں ہوا اگر تم پرہیزگاری اختیار کرو ۔ پس تم ایسے نرم لہجہ میں بات نہ کرو کہ جس کے دل میں کوئی بیماری ہے وہ طمع کرنے لگے اور قاعدے کے مطابق ( باوقار طریقہ سے ) بات کیا کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O Consorts of the Prophet! Ye are not like any of the (other) women: if ye do fear (Allah), be not too complacent of speech, lest one in whose heart is a disease should be moved with desire: but speak ye a speech (that is) just.

Translated by

Muhammad Sarwar

Wives of the Prophet, you are not like other women. If you have fear of God, do not be tender in your speech lest people whose hearts are sick may lust after you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O wives of the Prophet! You are not like any other women. If you keep you have Taqwa, then be not soft in speech, lest he in whose heart is a disease should be moved with desire, but speak in an honorable manner.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O wives of the Prophet! you are not like any other of the women; If you will be on your guard, then be not soft in (your) speech, lest he in whose heart is a disease yearn; and speak a good word.

Translated by

William Pickthall

O ye wives of the Prophet! Ye are not like any other women. If ye keep your duty (to Allah), then be not soft of speech, lest he in whose heart is a disease aspire (to you), but utter customary speech.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ नबी की स्त्रियों! तुम सामान्य स्त्रियों में से किसी की तरह नहीं हो, यदि तुम अल्लाह का डर रखो। अतः तुम्हारी बातों में लोच न हो कि वह व्यक्ति जिस के दिल में रोग है, वह लालच में पड़ जाए। तुम सामान्य रूप से बात करो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے نبی کی بی بیو تم معمولی عورتوں کی طرح نہیں ہو اگر تم تقویٰ اختیار کرو (5) تو تم (نا محرم مرد سے) بولنے میں (جب کہ بضرورت بولنا پڑے) نزاکت مت کرو (اس سے) ایسے شخص کو (طبعاً ) خیال (فاسد پیدا) ہونے لگتا ہے جس کے قلب میں خرابی ہے اور قاعدہ (عفت) کے موافق بات کہو۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی کی بیویو ! تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو اگر تم اللہ سے ڈرنے والی ہو تو دبی زبان سے بات نہ کیا کرو۔ کہ جو شخص دل کی خرابی میں مبتلا ہو وہ امید لگا بیٹھے۔ صاف سیدھی بات کیا کرو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیویو ، تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو ، اگر تم اللہ سے ڈرنے والی ہو تو دبی زبان سے بات نہ کیا کرو کہ دل کی خرابی میں مبتلا کوئی شخص لالچ میں پڑجائے بلکہ صاف سیدھی بات کرو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے نبی کی بیویو ! تم دوسری عورتوں میں سے کسی عورت کی طرح نہیں ہو اگر تم تقویٰ اختیار کرو ایسا شخص لالچ نہ کرنے لگے جس کے دل میں مرض ہو، اور مناسب طریقہ پر بات کرو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے نبی کی عورتوف تم نہیں ہو جیسے ہر کوئی عورتیں اگر تم ڈر رکھو سو تم دب کر بات نہ کرو پھر لالچ کرے کوئی جس کے دل میں روگ ہے اور کہو بات معقول

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے نبی کی عورتو تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو بشرطیکہ تم تقویٰ کی پابندرہو سو تم غیر مردوں سے لچک کے ساتھ بات نہ کیا کرو کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ شخص جس کے قلب میں خرابی ہے کوئی غلط خیال قائم کر بیٹھے اور معقول و جچی تلی بات کیا کرو