TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Ahzaab 33:36 – Translations

Every available translation of Surat ul Ahzaab, verse 36, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

وَ مَا کَانَ لِمُؤۡمِنٍ وَّ لَا مُؤۡمِنَۃٍ اِذَا قَضَی اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗۤ اَمۡرًا اَنۡ یَّکُوۡنَ لَہُمُ الۡخِیَرَۃُ مِنۡ اَمۡرِہِمۡ ؕ وَ مَنۡ یَّعۡصِ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ فَقَدۡ ضَلَّ ضَلٰلًا مُّبِیۡنًا ﴿ؕ۳۶﴾
It is not for a believing man or a believing woman, when Allah and His Messenger have decided a matter, that they should [thereafter] have any choice about their affair. And whoever disobeys Allah and His Messenger has certainly strayed into clear error.
اور ( دیکھو ) کسی مومن مرد و عورت کو اللہ اور اس کے رسول کے فیصلہ کے بعد کسی امر کا کوئی اختیار باقی نہیں رہتا ( یاد رکھو ) اللہ تعالٰی اور اس کے رسول کی جو بھی نافرمانی کرے گا وہ صریح گمراہی میں پڑے گا ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
وَمَا
اور نہیں
کَانَ
ہے
لِمُؤۡمِنٍ
کسی مومن مرد کے لیے
وَّلَا
اور نہیں
مُؤۡمِنَۃٍ
کسی مومن عورت کے لیے
اِذَا
جب
قَضَی
فیصلہ کر دے
اللّٰہُ
اللہ
وَرَسُوۡلُہٗۤ
اور اس کارسول
اَمۡرًا
کسی معاملے کا
اَنۡ
کہ
یَّکُوۡنَ
ہو
لَہُمُ
ان کے لیے
الۡخِیَرَۃُ
کوئی اختیار
مِنۡ اَمۡرِہِمۡ
اپنے معاملے میں سے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّعۡصِ
نافرمانی کرے گا
اللّٰہَ
اللہ کی
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول کی
فَقَدۡ
تو تحقیق
ضَلَّ
وہ بھٹک گیا
ضَلٰلًا
بھٹکنا
مُّبِیۡنًا
کھلم کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
وَمَا
اور نہیں 
کَانَ
ہے
لِمُؤۡمِنٍ
کسی مومن مرد کے لئے
وَّلَا
اور نہ
مُؤۡمِنَۃٍ
کسی مومن عورت کے لئے
اِذَا
جب
قَضَی
فیصلہ کر دیں
اللّٰہُ
اللّٰہ تعالیٰ
وَرَسُوۡلُہٗۤ
اور اس کا رسول
اَمۡرًا
کسی معاملے کا
اَنۡ
یہ کہ 
یَّکُوۡنَ
ہو
لَہُمُ
ان کے لئے
الۡخِیَرَۃُ
اختیار
مِنۡ اَمۡرِہِمۡ
اپنے معاملے کا
وَمَنۡ
اور جو
یَّعۡصِ
نافرمانی کرے گا
اللّٰہَ
اللّٰہ تعالیٰ کی
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول کی
فَقَدۡ
تو یقیناً
ضَلَّ
وہ گمراہ ہو گیا
ضَلٰلًا مُّبِیۡنًا
واضح گمراہ ہونا
Translated by

Juna Garhi

Info

It is not for a believing man or a believing woman, when Allah and His Messenger have decided a matter, that they should [thereafter] have any choice about their affair. And whoever disobeys Allah and His Messenger has certainly strayed into clear error.

اور ( دیکھو ) کسی مومن مرد و عورت کو اللہ اور اس کے رسول کے فیصلہ کے بعد کسی امر کا کوئی اختیار باقی نہیں رہتا ( یاد رکھو ) اللہ تعالٰی اور اس کے رسول کی جو بھی نافرمانی کرے گا وہ صریح گمراہی میں پڑے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

کسی مومن مرد اور مومن عورت کو یہ حق نہیں کہ جب اللہ اور اس کا رسول کسی کام کا فیصلہ کر دے تو ان کے لئے اپنے معاملہ میں کچھ اختیار باقی رہ جائے اور جو اللہ اور اسکے رسول کی نافرمانی کرے تو وہ یقینا صریح گمراہی میں جا پڑا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اورکسی مومن مرداورکسی مومن عورت کویہ حق نہیں کہ جب اﷲ تعالیٰ اوراُس کارسول کسی معاملے کا فیصلہ کردیں تواُن کے لیے خوداپنے معاملے میں اختیارہواور جو اﷲ تعالیٰ اور اُس کے رسول کی نافرمانی کرے گاتویقیناوہ گمراہ ہوگیا،واضح گمراہ ہونا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

And it is not open for a believing man or a believing woman -- once Allah and His messenger have decided a thing -- that they should have a choice about their matter. And whoever disobeys Allah and His messenger, he indeed gets off the track, falling into an open error.

اور کام نہیں کسی ایمان دار مرد کا اور نہ ایماندار عورت کا جبکہ مقرر کر دے اللہ اور اس کا رسول کوئی کام کہ ان کو رہے اختیار اپنے کام کا اور جس نے نافرمانی کی اللہ کی اور اس کے رسول کی سو وہ راہ بھولا صریح چوک کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اور کسی مومن مرد اور مومن عورت کے لیے روا نہیں کہ جب اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی معاملے کا فیصلہ کردیں تو (پھر بھی انہیں یہ خیال ہو کہ) ان کے لیے اپنے اس معاملے میں کوئی اختیار باقی ہے۔ } اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کرے تو وہ صریح گمراہی میں پڑگیا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

It does not behove a believer, male or female, that when Allah and His Messenger have decided an affair they should exercise their choice. And whoever disobeys Allah and His Messenger has strayed to manifest error.

کسی65 مومن مرد اور کسی مومن عورت کو یہ حق نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کسی معاملے کا فیصلہ کر دے تو پھر اسے اپنے اس معاملے میں خود فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل رہے ۔ اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی نافرمانی کرے تو وہ صریح گمراہی میں پڑ گیا 66

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

اور جب اللہ اور اس کا رسول کسی بات کا حتمی فیصلہ کردیں تو نہ کسی مومن مرد کے لیے یہ گنجائش ہے نہ کسی مومن عورت کے لیے کہ ان کو اپنے معاملے میں کوئی اختیار باقی رہے ۔ ( ٣١ ) اور جس کسی نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ، وہ کھلی گمراہی میں پڑگیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اور کسی مسلمان مرد یا مسلمان عورت کے لئے یہ نہیں ہوسکتا کہ جب اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول کسی بات کا حکم کردیں تو پھر ان کو اس بات میں کوئی اختیار رہے 2 اور جو کوئی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا فرمانا نہ مانے اور دوسروں کی رائے پر چلے تو وہ کھلا گمراہ ہوچکا 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اور کسی ایمان دار مرد اور کسی ایمان والی عورت کو یہ حق نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا پیغمبر کسی کام کا حکم فرمادیں تو وہ اپنے کام میں اپنا بھی اختیار سمجھیں۔ اور جو کوئی اللہ اور اس کے پیغمبر کی نافرمانی کرے تو یقینا وہ صریح گمراہ ہوگیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

کسی مومن مرد اور عورت کے حق میں جب اللہ اور اس کا رسول فیصلہ کردیں تو پھر ان کا کوئی اختیار باقی نہیں رہتا ۔ اور جس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی تو وہ کھلی ہوئی گمراہی میں جا پڑا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

اور کسی مومن مرد اور مومن عورت کو حق نہیں ہے کہ جب خدا اور اس کا رسول کوئی امر مقرر کردیں تو وہ اس کام میں اپنا بھی کچھ اختیار سمجھیں۔ اور جو کوئی خدا اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے وہ صریح گمراہ ہوگیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

And it is not for a believing man or a believing woman, when Allah and His apostle have decreed an affair, that they should have any choice in their affair. And whosoever disobeyeth Allah and His apostle hath strayed with a manifest straying.

اور کسی مومن یا مومنہ کے لئے یہ درست نہیں کہ جب اللہ اور اس کا رسول کسی امر کا حکم دے دیں تو پھر ان کو اپنے (اس) امر میں کوئی اختیار باقی رہ جائے ۔ اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا وہ صریح گمراہی میں جا پڑا اور (اس وقت کو بھی یاد کیجیے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اور کسی مؤمن یا مؤمنہ کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسول کسی معاملہ کا فیصلہ کردیں تو ان کیلئے اس میں کوئی اختیار باقی رہ جائے اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا تو وہ کھلی ہوئی گمراہی میں پڑا ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

اور کسی ایمان والے مرد اور نہ کسی ایمان والی عورت کو یہ حق ہے کہ جب اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) کسی کام کا فیصلہ فرمادیں تو اپنے کام ( فیصلے ) میں ان لوگوں کے لیے بھی کوئی اختیار ہو اور جس نے اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) کی نافرمانی کی تحقیق وہ کھلے طور پر گمراہ ہوگیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

اور کسی مومن مرد اور مومنہ عورت کو حق نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسول کوئی حکم مقرر کردیں تو وہ اس کام میں اپنا بھی کچھ اختیار سمجھیں اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے وہ صریح گمراہ ہوگیا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

اور روا نہیں کسی مومن مرد اور مومن عورت کے لئے جب کہ فیصلہ فرما دے اللہ اور اس کا رسول کسی معاملے میں یہ بات کہ ان کو اس کے بعد بھی اختیار حاصل رہے اپنے اس معاملے میں اور جس نے نافرمانی کی اللہ اور اس کے رسول کی تو یقینا (اس نے اپنا ہی نقصان کیا کہ یقینی طور پر) وہ پڑگیا کھلی گمراہی میں

Translated by

Noor ul Amin

Info

کسی مومن مرد اور مومن عورت کو یہ حق نہیں کہ جب اللہ اور اس کے رسول کسی کام کافیصلہ کردے توان کے لئے اپنے معاملہ میں ( فیصلہ کرنے کا ) کچھ اختیارباقی رہ جائے ، اورجو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے تووہ یقیناکھلی گمراہی میں جاپڑا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اور نہ کسی مسلمان مرد نہ مسلمان عورت کو پہنچتا ہے کہ جب اللہ و رسول کچھ حکم فرمادیں تو انھیں اپنے معاملہ کا کچھ اختیار رہے ( ف۸۹ ) اور جو حکم نہ مانے اللہ اور اس کے رسول کا وہ بیشک صریح گمراہی بہکا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

اور نہ کسی مومن مرد کو ( یہ ) حق حاصل ہے اور نہ کسی مومن عورت کو کہ جب اللہ اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کسی کام کا فیصلہ ( یا حکم ) فرما دیں تو ان کے لئے اپنے ( اس ) کام میں ( کرنے یا نہ کرنے کا ) کوئی اختیار ہو ، اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی نافرمانی کرتا ہے تو وہ یقیناً کھلی گمراہی میں بھٹک گیا

Translated by

Hussain Najfi

Info

کسی مؤمن مرد اور کسی مؤمن عورت کو یہ حق نہیں ہے کہ جب خدا اور اس کا رسول کسی معاملے کا فیصلہ کر دیں تو انہیں اپنے ( اس ) معاملے میں کوئی اختیار ہو اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا وہ کھلی ہوئی گمراہی میں پڑے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

It is not fitting for a Believer, man or woman, when a matter has been decided by Allah and His Messenger to have any option about their decision: if any one disobeys Allah and His Messenger, he is indeed on a clearly wrong Path.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

The believing men and women must not feel free to do something in their affairs other than that which has been already decided for them by God and His Messenger. One who disobeys God and His Messenger is in plain error.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

It is not for a believer, man or woman, when Allah and His Messenger have decreed a matter that they should have any option in their decision. And whoever disobeys Allah and His Messenger, he has indeed strayed into a plain error.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

And it behoves not a believing man and a believing woman that they should have any choice in their matter when Allah and His Apostle have decided a matter; and whoever disobeys Allah and His Apostle, he surely strays off a manifest straying.

Translated by

William Pickthall

Info

And it becometh not a believing man or a believing woman, when Allah and His messenger have decided an affair (for them), that they should (after that) claim any say in their affair; and whoso is rebellious to Allah and His messenger, he verily goeth astray in error manifest.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

न किसी ईमान वाले पुरुष और न किसी ईमान वाली स्त्री को यह अधिकार है कि जब अल्लाह और उस का रसूल किसी मामले का फ़ैसला कर दें, तो फिर उन्हें अपने मामले में कोई अधिकार शेष रहे। जो कोई अल्लाह और उस के रसूल की अवज्ञा करे तो वह खुली गुमराही में पड़ गया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

اور کسی ایمان دار مرد اور کسی ایماندار عورت کو گنجائش نہیں ہے جب کہ اللہ اور اس کا رسول (علیہ السلام) کسی کام کا حکم دے دیں کہ (پھر) ان کو ان (مومنین) کے اس کام میں کوئی اختیار (باقی) ہے اور جو شخص اللہ کا اور اس کے رسول (علیہ السلام) کا کہنا نہ مانے گا وہ صریح گمراہی میں پڑا۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

کسی مومن مرد اور کسی مومن عورت کو یہ حق نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسول کسی معاملے میں فیصلہ کردیں تو پھر اسے اس معاملے میں فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل رہے۔ اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا وہ صریح گمراہی میں پڑگیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

کسی مومن مرد اور کسی مومن عورت کو یہ حق نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی معاملے کا فیصلہ کر دے تو پھر اسے اپنے اس معاملے میں خود فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل رہے اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کرے تو وہ صریح گمراہی میں پڑ گیا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اور کسی مومن مرد اور کسی مومن عورت کے لیے اس کی گنجائش نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسول کسی کام کا حکم دے دیں تو انہیں اپنے کام میں اختیار باقی رہے اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے سو وہ صریح گمراہی میں پڑگیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اور کام نہیں کسی ایماندار مرد کا اور نہ ایمان دار عورت کا جب کہ مقرر کر دے اللہ اور اس کا رسول کوئی کام کہ ان کو رہے اختیار اپنے کام کا اور جس نے نافرمانی کی اللہ کی اور اس کے رسول کی سو وہ راہ بھولا صریح چوک کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

اور کسی ایماندار مرد اور کسی ایماندار عورت کو یہ لائق نہیں کہ جب اللہ اور اس کا رسول کسی کام کا حکم دیدے تو پھر ان مومن مردوں اور عورتوں کو اپنے کام کا کوئی اختیار باقی رہے اور جو شخص اللہ کی اور اس کے رسول کی نافرمانی کا ارتکاب کرے تو یقینا وہ کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا ہوا

Related Verses

138
Surat un Nissa
4:92
وَ مَا کَانَ لِمُؤۡمِنٍ اَنۡ یَّقۡتُلَ مُؤۡمِنًا اِلَّا خَطَئًا ۚ وَ مَنۡ قَتَلَ مُؤۡمِنًا خَطَئًا فَتَحۡرِیۡرُ رَقَبَۃٍ مُّؤۡمِنَۃٍ وَّ دِیَۃٌ مُّسَلَّمَۃٌ اِلٰۤی اَہۡلِہٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ یَّصَّدَّقُوۡا ؕ فَاِنۡ کَانَ مِنۡ قَوۡمٍ عَدُوٍّ لَّکُمۡ وَ ہُوَ مُؤۡمِنٌ فَتَحۡرِیۡرُ رَقَبَۃٍ مُّؤۡمِنَۃٍ ؕ وَ اِنۡ کَانَ مِنۡ قَوۡمٍۭ بَیۡنَکُمۡ وَ بَیۡنَہُمۡ مِّیۡثَاقٌ فَدِیَۃٌ مُّسَلَّمَۃٌ اِلٰۤی اَہۡلِہٖ وَ تَحۡرِیۡرُ رَقَبَۃٍ مُّؤۡمِنَۃٍ ۚ فَمَنۡ لَّمۡ یَجِدۡ فَصِیَامُ شَہۡرَیۡنِ مُتَتَابِعَیۡنِ ۫ تَوۡبَۃً مِّنَ اللّٰہِ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلِیۡمًا حَکِیۡمًا ﴿۹۲﴾
And never is it for a believer to kill a believer except by mistake. And whoever kills a believer by mistake - then the freeing of a believing slave and a compensation payment presented to the deceased's family [is required] unless they give [up their right as] charity. But if the deceased was from a people at war with you and he was a believer - then [only] the freeing of a believing slave; and if he was from a people with whom you have a treaty - then a compensation payment presented to his family and the freeing of a believing slave. And whoever does not find [one or cannot afford to buy one] - then [instead], a fast for two months consecutively, [seeking] acceptance of repentance from Allah . And Allah is ever Knowing and Wise.
کسی مومن کو دوسرے مومن کا قتل کر دینا زیبا نہیں مگر غلطی سے ہو جائے ( تو اور بات ہے ) ، جو شخص کسی مسلمان کو بلاقصد مار ڈالے اس پر ایک مسلمان غلام کی گردن آزاد کرنا اور مقتول کے عزیزوں کو خون بہا پہنچانا ہے ۔ ہاں یہ اور بات ہے کہ وہ لوگ بطور صدقہ معاف کر دیں اور اگر مقتول تمہاری دشمن قوم کا ہو اور ہو وہ مسلمان تو صرف ایک مومن غلام کی گردن آزاد کرنی لازمی ہے ۔ اور اگر مقتول اس قوم سے ہو کہ تم میں اور ان میں عہد و پیماں ہے تو خون بہا لازم ہے جو اس کے کنُبے والوں کو پہنچایا جائے اور ایک مسلمان غلام کا آزاد کرنا بھی ( ضروری ہے ) پس جو نہ پائے اس کے ذمے دو مہینے کے لگاتار روزے ہیں ، اللہ تعالٰی سے بخشوانے کے لئے اور اللہ تعالٰی بخوبی جاننے والا اور حکمت والا ہے ۔
Surat un Nissa
4:144
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوا الۡکٰفِرِیۡنَ اَوۡلِیَآءَ مِنۡ دُوۡنِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَؕ اَتُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ تَجۡعَلُوۡا لِلّٰہِ عَلَیۡکُمۡ سُلۡطٰنًا مُّبِیۡنًا ﴿۱۴۴﴾
O you who have believed, do not take the disbelievers as allies instead of the believers. Do you wish to give Allah against yourselves a clear case?
اے ایمان والو! مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بناؤ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ اپنے اُوپر اللہ تعالٰی کی صاف حجت قائم کر لو ۔
Surat ut Tauba
9:16
اَمۡ حَسِبۡتُمۡ اَنۡ تُتۡرَکُوۡا وَ لَمَّا یَعۡلَمِ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ جٰہَدُوۡا مِنۡکُمۡ وَ لَمۡ یَتَّخِذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ وَ لَا رَسُوۡلِہٖ وَ لَا الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَلِیۡجَۃً ؕ وَ اللّٰہُ خَبِیۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿٪۱۶﴾  8
Do you think that you will be left [as you are] while Allah has not yet made evident those among you who strive [for His cause] and do not take other than Allah , His Messenger and the believers as intimates? And Allah is Acquainted with what you do.
کیا تم یہ سمجھ بیٹھے ہو کہ تم چھوڑ دیئے جاؤ گے حالانکہ اب تک اللہ نے تم میں سے انہیں ممتاز نہیں کیا جو مجاہد ہیں اور جنہوں نے اللہ کے اور اس کے رسول کے اور مومنوں کے سوا کسی کو ولی دوست نہیں بنایا اللہ خوب خبردار ہے جو تم کر رہے ہو ۔
Surat ut Tauba
9:26
ثُمَّ اَنۡزَلَ اللّٰہُ سَکِیۡنَتَہٗ عَلٰی رَسُوۡلِہٖ وَ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ اَنۡزَلَ جُنُوۡدًا لَّمۡ تَرَوۡہَا وَ عَذَّبَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ؕ وَ ذٰلِکَ جَزَآءُ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۲۶﴾
Then Allah sent down His tranquillity upon His Messenger and upon the believers and sent down soldiers angels whom you did not see and punished those who disbelieved. And that is the recompense of the disbelievers.
پھر اللہ نے اپنی طرف کی تسکین اپنے نبی پر اور مومنوں پر اتاری اور اپنے وہ لشکر بھیجے جنہیں تم دیکھ نہیں رہے تھے اور کافروں کو پوری سزا دی ۔ ان کفار کا یہی بدلہ تھا ۔
Surat ut Tauba
9:71
وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتُ بَعۡضُہُمۡ اَوۡلِیَآءُ بَعۡضٍ ۘ یَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَ یَنۡہَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡکَرِ وَ یُقِیۡمُوۡنَ الصَّلٰوۃَ وَ یُؤۡتُوۡنَ الزَّکٰوۃَ وَ یُطِیۡعُوۡنَ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ ؕ اُولٰٓئِکَ سَیَرۡحَمُہُمُ اللّٰہُ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَزِیۡزٌ حَکِیۡمٌ ﴿۷۱﴾
The believing men and believing women are allies of one another. They enjoin what is right and forbid what is wrong and establish prayer and give zakah and obey Allah and His Messenger. Those - Allah will have mercy upon them. Indeed, Allah is Exalted in Might and Wise.
مومن مرد و عورت آپس میں ایک دوسرے کے ( مددگار و معاون ) اور دوست ہیں ، وہ بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں ، نمازوں کو پابندی سے بجا لاتے ہیں زکٰو ۃ ادا کرتے ہیں اللہ کی اور اس کے رسول کی بات مانتے ہیں یہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالٰی بہت جلد رحم فرمائے گا بیشک اللہ غلبے والا حکمت والا ہے ۔
Surat ut Tauba
9:105
وَ قُلِ اعۡمَلُوۡا فَسَیَرَی اللّٰہُ عَمَلَکُمۡ وَ رَسُوۡلُہٗ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ؕ وَ سَتُرَدُّوۡنَ اِلٰی عٰلِمِ الۡغَیۡبِ وَ الشَّہَادَۃِ فَیُنَبِّئُکُمۡ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۰۵﴾ۚ
And say, "Do [as you will], for Allah will see your deeds, and [so, will] His Messenger and the believers. And you will be returned to the Knower of the unseen and the witnessed, and He will inform you of what you used to do."
کہہ دیجئے کہ تم عمل کئے جاؤ تمہارے عمل اللہ خود دیکھ لے گا اور اس کا رسول اور ایمان والے ( بھی دیکھ لیں گے ) اور ضرور تم کو ایسے کے پاس جانا ہے جو تمام چھپی اور کھلی چیزوں کا جاننے والا ہے ۔ سو وہ تم کو تمہارا سب کیا ہوا بتلا دے گا ۔
Surat ut Tauba
9:107
وَ الَّذِیۡنَ اتَّخَذُوۡا مَسۡجِدًا ضِرَارًا وَّ کُفۡرًا وَّ تَفۡرِیۡقًۢا بَیۡنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ اِرۡصَادًا لِّمَنۡ حَارَبَ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ مِنۡ قَبۡلُ ؕ وَ لَیَحۡلِفُنَّ اِنۡ اَرَدۡنَاۤ اِلَّا الۡحُسۡنٰی ؕ وَ اللّٰہُ یَشۡہَدُ اِنَّہُمۡ لَکٰذِبُوۡنَ ﴿۱۰۷﴾
And [there are] those [hypocrites] who took for themselves a mosque for causing harm and disbelief and division among the believers and as a station for whoever had warred against Allah and His Messenger before. And they will surely swear, "We intended only the best." And Allah testifies that indeed they are liars.
اور بعض ایسے ہیں جنہوں نے ان اغراض کے لئے مسجد بنائی ہے کہ ضرر پہنچائیں اور کفر کی باتیں کریں اور ایمانداروں میں تفریق ڈالیں اور اس شخص کے قیام کا سامان کریں جو اس سے پہلے سے اللہ اور رسول کا مخالف ہے اور قسمیں کھائیں گے کہ بجز بھلائی کے اور ہماری کچھ نیت نہیں ، اور اللہ گواہ ہے کہ وہ بالکل جھوٹے ہیں ۔
Surat un Noor
24:51
اِنَّمَا کَانَ قَوۡلَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اِذَا دُعُوۡۤا اِلَی اللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ لِیَحۡکُمَ بَیۡنَہُمۡ اَنۡ یَّقُوۡلُوۡا سَمِعۡنَا وَ اَطَعۡنَا ؕ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿۵۱﴾
The only statement of the [true] believers when they are called to Allah and His Messenger to judge between them is that they say, "We hear and we obey." And those are the successful.
ایمان والوں کا قول تو یہ ہے کہ جب انہیں اس لئے بلایا جاتا ہے کہ اللہ اور اس کا رسول ان میں فیصلہ کر دے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم نے سنا اور مان لیا یہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں ۔
Surat un Noor
24:62
اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ اِذَا کَانُوۡا مَعَہٗ عَلٰۤی اَمۡرٍ جَامِعٍ لَّمۡ یَذۡہَبُوۡا حَتّٰی یَسۡتَاۡذِنُوۡہُ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ یَسۡتَاۡذِنُوۡنَکَ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ ۚ فَاِذَا اسۡتَاۡذَنُوۡکَ لِبَعۡضِ شَاۡنِہِمۡ فَاۡذَنۡ لِّمَنۡ شِئۡتَ مِنۡہُمۡ وَ اسۡتَغۡفِرۡ لَہُمُ اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۶۲﴾
The believers are only those who believe in Allah and His Messenger and, when they are [meeting] with him for a matter of common interest, do not depart until they have asked his permission. Indeed, those who ask your permission, [O Muhammad] - those are the ones who believe in Allah and His Messenger. So when they ask your permission for something of their affairs, then give permission to whom you will among them and ask forgiveness for them of Allah . Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
با ایمان لوگ تو وہی ہیں جو اللہ تعالٰی پر اور اس کے رسول پر یقین رکھتے ہیں اور جب ایسے معاملہ میں جس میں لوگوں کے جمع ہونے کی ضرورت ہوتی ہے نبی کے ساتھ ہوتے ہیں توجب تک آپ سے اجازت نہ لیں کہیں نہیں جاتے ۔ جو لوگ ایسے موقع پر آپ سے اجازت لے لیتے ہیں حقیقت میں یہی ہیں جو اللہ تعالٰی پر اور اس کے رسول پر ایمان لا چکے ہیں پس جب ایسے لوگ آپ سے اپنے کسی کام کے لئے اجازت طلب کریں تو آپ ان میں سے جسے چاہیں اجازت دے دیں اور ان کے لئے اللہ تعالٰی سے بخشش کی دعا مانگیں ، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔