Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 38

سورة الأحزاب

مَا کَانَ عَلَی النَّبِیِّ مِنۡ حَرَجٍ فِیۡمَا فَرَضَ اللّٰہُ لَہٗ ؕ سُنَّۃَ اللّٰہِ فِی الَّذِیۡنَ خَلَوۡا مِنۡ قَبۡلُ ؕ وَ کَانَ اَمۡرُ اللّٰہِ قَدَرًا مَّقۡدُوۡرَۨا ﴿۳۸﴾۫ ۙ

There is not to be upon the Prophet any discomfort concerning that which Allah has imposed upon him. [This is] the established way of Allah with those [prophets] who have passed on before. And ever is the command of Allah a destiny decreed.

جو چیزیں اللہ تعالٰی نے اپنے نبی کے لئے مقرر کی ہیں ان میں نبی پر کوئی حرج نہیں ( یہی ) اللہ کا دستور ان میں بھی رہا جو پہلے ہوئے اور اللہ تعالٰی کے کام اندازے پر مقرر کئے ہوئے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَا
نہیں
کَانَ
ہے
عَلَی النَّبِیِّ
نبی پر
مِنۡ حَرَجٍ
کوئی تنگی
فِیۡمَا
اس میں جو
فَرَضَ
مقرر کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
لَہٗ
اس کے لیے
سُنَّۃَ
طریقہ ہے
اللّٰہِ
اللہ کا
فِی الَّذِیۡنَ
ان لوگوں میں جو
خَلَوۡا
گزر چکے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَ کَانَ
اور ہے
اَمۡرُ
حکم
اللّٰہِ
اللہ کا
قَدَرًا
ایک اندازہ
مَّقۡدُوۡرَۨا
مقرر کیا ہوا
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَا
نہیں 
کَانَ
ہے 
عَلَی
اوپر 
النَّبِیِّ
نبی کے 
مِنۡ حَرَجٍ
کوئی تنگی
فِیۡمَا
اس میں جو
فَرَضَ
فرض کیا
اللّٰہُ
اللّٰہ تعالیٰ نے
لَہٗ
اس کے لئے
سُنَّۃَ
سنت ہے
اللّٰہِ
اللّٰہ تعالیٰ کی
فِی الَّذِيْنَ
ان لوگوں کے بارے میں جو
خَلَوۡا
گزر چکے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَ کَانَ
اور (ہمیشہ سے) ہے
اَمۡرُ
حکم
اللّٰہِ
اللّٰہ تعالیٰ کا
قَدَرًا
اندازے کے مطابق
مَّقۡدُوۡرَۨا
طے کیا ہوا
Translated by

Juna Garhi

There is not to be upon the Prophet any discomfort concerning that which Allah has imposed upon him. [This is] the established way of Allah with those [prophets] who have passed on before. And ever is the command of Allah a destiny decreed.

جو چیزیں اللہ تعالٰی نے اپنے نبی کے لئے مقرر کی ہیں ان میں نبی پر کوئی حرج نہیں ( یہی ) اللہ کا دستور ان میں بھی رہا جو پہلے ہوئے اور اللہ تعالٰی کے کام اندازے پر مقرر کئے ہوئے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو بات اللہ نے نبی کے لئے مقرر کردی ہے اس میں نبی پر کوئی تنگی نہیں۔ یہی اللہ کی سنت ہے جو ان نبیوں میں بھی جاری رہی جو پہلے گزر چکے ہیں اور اللہ کا حکم ایک طے شدہ فیصلہ ہوتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

نبی پراس میں کوئی تنگی نہیں جوﷲتعالیٰ نے اُس کے لیے فرض کر دیا ہے (یہی) اُن لوگوں کے بارے میں ﷲتعالیٰ کی سنت ہے جواس سے پہلے گزر چکے ہیں اور ﷲتعالیٰ کاحکم ہمیشہ سے اندازے کے مطابق طے کیاہواہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

There is no problem for the prophet in (doing) what Allah has prescribed for him, a customary practice of Allah in the case of those who have gone before--- And Allah&s command is pre-determined by destiny----.

نبی پر کچھ مضائقہ نہیں اس بات میں جو مقرر کردی اللہ نے اس کے واسطے جیسے دستور رہا ہے اللہ کا ان لوگوں میں گزرے پہلے اور ہے حکم اللہ کا مقرر ٹھہر چکا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کوئی مضائقہ نہیں اس بات میں جو اللہ نے اس کے لیے فرض کردی ہے اللہ کا یہی طریقہ رہا ہے ان لوگوں کے بارے میں بھی جو پہلے گزر چکے ہیں۔ } اور اللہ کا فیصلہ قطعی طے شدہ تھا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There could be no hindrance to the Prophet regarding what Allah ordained for him. Such has been Allah's Way (with the Prophets) who went before. Allah's command is a decree firmly determined.

نبی پر کسی ایسے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے جو اللہ نے اس کے لیے مقرر کر دیا ہو 74 یہی اللہ کی سنت ان سب انبیاء کے معاملہ میں رہی ہے جو پہلے گزر چکے ہیں اور اللہ کا حکم ایک قطعی طے شدہ فیصلہ ہوتا ہے 75

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

نبی کے لیے اس کام میں اعتراض کی کوئی بات نہیں ہوتی جو اللہ نے اس کے لیے طے کردیا ہو ۔ یہی اللہ کی وہ سنت ہے جس پر ان ( انبیاء ) کے معاملے میں بھی عمل ہوتا آیا ہے جو پہلے گذر چکے ہیں ۔ اور اللہ کا فیصلہ نپا تلا مقدر ہوتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پیغمبر کو اس کام کے کرنے میں جو اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے ٹھہرا دیا کچھ مضائقہ نہیں اللہ تعالیٰ کی یہی عادت رہی ان پیغمبروں میں جو پہلے گزر چکے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا جو کام ہیوہروز اول میں) ٹھہر چکا ہے مقرر ہوچکا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان پیغمبر کے لئے جو بات اللہ نے (تکویناً یا تشریعاً ) مقرر فرمادی ہے اس میں پیغمبر پر کوئی الزام نہیں اللہ تعالیٰ نے ان (پیغمبروں) کے حق میں (بھی) یہی معمول رکھا ہے جو پہلے ہو گزرے اور اللہ کا حکم (پہلے سے) تجویز کیا ہوا ہوتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

نبی پر کسی ایسے کام میں ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے جس کو اللہ نے ان کے لئے مقرر کردیا ہو۔ آپ سے پہلے جو پغمبر گذرے ہیں ان کے ساتھ بھی اللہ کا یہی دستور رہا ہے۔ اور اللہ کا حکم صحیح اور قطعی فیصلہ کن ہوتا ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پیغمبر پر اس کام میں کچھ تنگی نہیں جو خدا نے ان کے لئے مقرر کردیا۔ اور جو لوگ پہلے گزر چکے ہیں ان میں بھی خدا کا یہی دستور رہا ہے۔ اور خدا کا حکم ٹھیر چکا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

No blame there is upon the Prophet in that which Allah hath decreed for him. That hath been Allah's dispensation with those who have passed away afore - and the ordinance of Allah hath been a destiny destined

نبی کے لئے اللہ نے جو کچھ مقرر کردیا تھا ۔ ان پر اس باب میں کوئی الزام نہیں اللہ کا یہی معمول (رہا) ہے ان (پیغمبروں) کے بارے میں جو (آپ سے) پیشتر ہوچکے ہیں ۔ اور اللہ کا حکم خوب تجویز کیا ہوا ہوتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور نبی کیلئے اللہ نے جو کچھ فرض کیا ، اس میں کوئی تنگی نہیں ہے ۔ یہی اللہ کی سنت رہی ہے ان لوگوں کے معاملے میں بھی جو پہلے گذرے ہیں اور اللہ کے فیصلہ کیلئے ایک وقت مقرر تھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

نبی ( ﷺ ) کے لیے اس میں کوئی تنگی نہیں جو کچھ اللہ ( تعالیٰ ) نے اس کے لیے مقرر فرمادیا ، یہ اللہ ( تعالیٰ ) کا جو ( انبیاء علیہم السلام ان سے ) پہلے گزرے ان میں بھی ( یہی ) دستور تھا اور اللہ ( تعالیٰ ) کا حکم مقرر و متعین ہوچکا تھا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پیغمبر پر اس کام میں کچھ تنگی نہیں جو اللہ نے ان کے لیے مقرر کردیا۔ اور جو لوگ پہلے گزر چکے ہیں ان میں بھی اللہ کا یہی دستور رہا ہے۔ اور اللہ کا حکم ایک طے شدہ فیصلہ ہوتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پیغمبر پر کوئی تنگی (اور الزام) نہیں اس بات میں جو کہ اللہ نے مقرر فرما دی ہو ان کے لئے اللہ کے اس دستور (اور سنت) کے مطابق جو کہ رائج (اور مقرر) رہا ان پیغمبروں میں بھی جو کہ گزر چکے ہیں اس سے پہلے اور اللہ کا حکم تو بہرحال ایک مقرر (اور طے شدہ) امر ہوتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

جوبات اللہ نے نبی کے لئے مقررکی ہے اس میں نبی پر کوئی تنگی نہیں گزشتہ انبیاء کے لئے بھی اللہ کی یہی سنت رہی ہے اور اللہ کاحکم ایک طے شدہ فیصلہ ہوتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

نبی پر کوئی حرج نہیں اس بات میں جو اللہ نے اس کے لیے مقرر فرمائی ( ف۱۰۰ ) اللہ کا دستور چلا آرہا ہے اس میں جو پہلے گزر چکے ( ف۱۰۱ ) اور اللہ کا کام مقرر تقدیر ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

اور نبی ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر اس کام ( کی انجام دہی ) میں کوئی حرج نہیں ہے جو اللہ نے ان کے لئے فرض فرما دیا ہے ، اللہ کا یہی طریقہ و دستور اُن لوگوں میں ( بھی رہا ) ہے جو پہلے گزر چکے ، اور اللہ کا حکم فیصلہ ہے جو پورا ہوچکا

Translated by

Hussain Najfi

اس کام کے کرنے میں نبی ( ص ) پر کوئی مضائقہ نہیں ہے جو خدا نے ان کیلئے مقرر کیا ہے جو لوگ ( انبیاء ( ع ) ) اس سے پہلے گزر چکے ہیں ان کے بارے میں بھی خدا کا یہی معمول رہا ہے اور اللہ کا حکم حقیقی اندازے کے مطابق مقرر کیا ہوا ہوتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There can be no difficulty to the Prophet in what Allah has indicated to him as a duty. It was the practice (approved) of Allah amongst those of old that have passed away. And the command of Allah is a decree determined.

Translated by

Muhammad Sarwar

The Prophet cannot be blamed for carrying out the commands of God. It was the tradition of God with those who lived before. The command of God has already been decreed and ordained.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

There is no blame on the Prophet in that which Allah has made legal for him. That has been Allah's way with those who have passed away of old. And the command of Allah is a decree determined.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

There is no harm in the Prophet doing that which Allah has ordained for him; such has been the course of Allah with respect to those who have gone before; and the command of Allah is a decree that is made absolute:

Translated by

William Pickthall

There is no reproach for the Prophet in that which Allah maketh his due. That was Allah's way with those who passed away of old - and the commandment of Allah is certain destiny -

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

नबी पर उस काम में कोई तंगी नहीं जो अल्लाह ने उस के लिए ठहराया हो। यही अल्लाह का दस्तूर उन लोगों के मामले में भी रहा है जो पहले गुज़र चुके हैं - और अल्लाह का काम तो जँचा-तुला होता है। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان پیغمبر (علیہ السلام) کے لیے جو بات (تکونیاً یا تشریعاً ) خدا تعالیٰ نے مقرر کردی تھی اس میں ان پر کوئی الزام نہیں اللہ تعالیٰ نے ان پیغمبروں کے حق میں (بھی) یہی معمول کر رکھا ہے جو پہلے گزرے ہیں اور اللہ کا حکم تجویز کیا ہوا (پہلے سے) ہوتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

نبی پر کسی ایسے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے جو اللہ نے اس کے لیے مقرر کردیا ہو، یہی تمام انبیاء کے معاملہ میں اللہ کا طریقہ رہا ہے جو پہلے گزر چکے ہیں اور اللہ کا حکم قطعی فیصلہ ہوتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نبی پر کسی ایسے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے جو اللہ نے اس کے لیے مقرر کردیا ہو۔ یہی اللہ کی سنت ان سب انبیاء کے معاملہ میں رہی ہے جو پہلے گزر چکے ہیں اور اللہ کا حکم ایک قطعی طے شدہ فیصلہ ہوتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

نبی پر اس بارے میں کوئی تنگی نہیں ہے جو اللہ نے ان کے لیے مقرر فرما دیا، جو لوگ اس سے پہلے گزرے ہیں ان کے بارے میں اللہ نے یہی معمول رکھا ہے، اور اللہ کا حکم مقرر کیا ہوا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

نبی پر کچھ مضائقہ نہیں اس بات میں جو مقرر کردی اللہ نے اس کے واسطے جیسے دستور رہا ہے اللہ کا ان لوگوں میں جو گزرے پہلے اور ہے حکم اللہ کا مقرر ٹھہر چکا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ نے جو بات نبی کے لئے مقرر کردی تھی اس بات میں نبی پر کوئی الزام نہیں خدا کا یہی دستور ان پیغمبروں میں بھی رہا ہے جو پہلے ہو گزرے ہیں اور اللہ کا حکم تو پہلے سے تجوید شدہ ہوا کرتا ہے