Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 40

سورة الأحزاب

مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنۡ رِّجَالِکُمۡ وَ لٰکِنۡ رَّسُوۡلَ اللّٰہِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمًا ﴿۴۰﴾٪  2

Muhammad is not the father of [any] one of your men, but [he is] the Messenger of Allah and last of the prophets. And ever is Allah , of all things, Knowing.

۔ ( لوگو! ) تمہارے مردوں میں کسی کے باپ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نہیں لیکن آپ اللہ تعالٰی کے رسول ہیں اور تمام نبیوں کے ختم کرنے والے اور اللہ تعالٰی ہرچیز کا بخوبی جاننے والا ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ ... Muhammad is not the father of any of your men, After this it was not permitted to say Zayd bin Muhammad, i.e., he was not his father even though he had adopted him. No male child of the Prophet lived until puberty. Khadijah, may Allah be pleased with her, bore him Al-Qasim, At-Tayyib and At-Tahir, but they died in childhood. Mariyah Al-Qibtiyyah bore him Ibrahim, but he also died in infancy. He also had four daughters from Khadijah: Zaynab, Ruqayyah, Umm Kulthum and Fatima, may Allah be pleased with them all. Three of them died during his lifetime, Fatima lived long enough to be bereaved of him, then she died six months later. He is the Last of the Prophets Allah says: ... وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا but he is the Messenger of Allah and the last of the Prophets. And Allah is Ever All-Aware of everything. This is like the Ayah: اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ Allah knows best with whom to place His Message. (6:124) This Ayah clearly states that there will be no Prophet after him. If there will be no Prophet after him then there will surely be no Messenger after him either, because the status of a Messenger is higher than that of a Prophet, for every Messenger is a Prophet but the reverse is not the case. This was reported in many Mutawatir Hadiths narrated from the Messenger of Allah via a group of his Companions, may Allah be pleased with them. Imam Ahmad recorded a narration from Ubayy bin Ka`b, from his father that the Prophet said: مَثَلِي فِي النَّبِيِّينَ كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى دَارًا فَأَحْسَنَهَا وَأَكْمَلَهَا وَتَرَكَ فِيهَا مَوْضِعَ لَبِنَةٍ لَمْ يَضَعْهَا فَجَعَلَ النَّاسُ يَطُوفُونَ بِالْبُنْيَانِ وَيَعْجَبُونَ مِنْهُ وَيَقُولُونَ لَوْ تَمَّ مَوْضِعُ هَذِهِ اللَّبِنَةِ فَأَنَا فِي النَّبِيِّينَ مَوْضِعُ تِلْكَ اللَّبِنَة My parable among the Prophets is that of a man who built a house and did a good and complete job, apart from the space of one brick which he did not put in its place. The people started to walk around the building, admiring it and saying, "If only that brick were put in its place." Among the Prophets, I am like that brick. It was also recorded by At-Tirmidhi, who said "Hasan Sahih." Another Hadith Imam Ahmad recorded that Anas bin Malik, may Allah be pleased with him, said that the Messenger of Allah said: إِنَّ الرِّسَالَةَ وَالنُّبُوَّةَ قَدِ انْقَطَعَتْ فَلَ رَسُولَ بَعْدِي وَلاَ نَبِي Messengership and Prophethood have come to an end, and there will be no more Messengers or Prophets. This worried the people, then he said: وَلَكِنِ الْمُبَشِّرَات But there will be Al-Mubashshirat. They said, `O Messenger of Allah, what are Al-Mubashshirat?' He said, رُوْيَا الرَّجُلِ الْمُسْلِمِ وَهِيَ جُزْءٌ مِنْ أَجْزَاءِ النُّبُوَّة The dreams of a Muslim man, and they are one of the parts of Prophethood. This was also recorded by At-Tirmidhi, who said, "Sahih Gharib." Another Hadith Abu Dawud At-Tayalisi recorded that Jabir bin Abdullah, may Allah be pleased with him, said that the Messenger of Allah said: مَثَلِي وَمَثَلُ الاَْنْبِيَاءِ كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى دَارًا فَأَكْمَلَهَا وَأَحْسَنَهَا إِلاَّ مَوْضِعَ لَبِنَةٍ فَكَانَ مَنْ دَخَلَهَا فَنَظَرَ إِلَيْهَا قَالَ مَا أَحْسَنَهَا إِلاَّ مَوْضِعَ هَذِهِ اللَّبِنَةِ فَأَنَا مَوْضِعُ اللَّبِنَةِ خُتِمَ بِي الاَْنْبِيَاءُ عَلَيْهِمُ الصَّلَةُ وَالسَّلَم The parable of myself and the Prophets is that of a man who built a house and did a complete and good job, except for the space of one brick. Whoever entered it would look at that space and say, how good it is, apart from the space of that brick. My position is like that of that brick, and the Prophets -- blessings and peace be upon them -- end with me. It was also recorded by Al-Bukhari, Muslim and At-Tirmidhi, who said, "It is Sahih Gharib with this chain of narrators." Another Hadith Imam Ahmad recorded that Abu Sa`id Al-Khudri, may Allah be pleased with him, said that the Messenger of Allah said: مَثَلِي وَمَثَلُ النَّــبِيينَ كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى دَارًا فَأَتَمَّهَا إِلاَّ لَبِنَةً وَاحِدَةً فَجِيْتُ أَنَا فَأَتْمَمْتُ تِلْكَ اللَّبِنَة The parable of myself and the Prophets is that of a man who built a house and completed it apart from the space of one brick. I have come and completed that brick. This was also recorded by Muslim. Another Hadith Imam Ahmad recorded that Abu Hurayrah, may Allah be pleased with him, said that the Messenger of Allah said: إِنَّ مَثَلِي وَمَثَلَ الاَْنْبِيَاءِ مِنْ قَبْلِي كَمَثَلِ رَجُلٍ ابْتَنَى بُيُوتًا فَأَكْمَلَهَا وَأَحْسَنَهَا وَأَجْمَلَهَا إِلاَّ مَوْضِعَ لَبِنَةٍ مِنْ زَاوِيَةٍ مِنْ زَوَايَاهَا فَجَعَلَ النَّاسُ يَطُوفُونَ وَيُعْجِبُهُمُ الْبُنْيَانُ وَيَقُولُونَ أَلاَّ وَضَعْتَ ههُنَا لَبِنَةً فَيَتِمُّ بُنْيَانُك The parable of myself and the Prophets who came before me is that of a man who built houses and made them complete and beautiful apart from the space of a brick in one of the corners. The people started to walk around, admiring the construction and saying, If only you put a brick here, your construction will be complete. The Messenger of Allah said: فَكُنْتُ أَنَا اللَّبِنَة And I am that brick. It was also recorded by Al-Bukhari and Muslim. Another Hadith Imam Ahmad recorded that Abu Hurayrah, may Allah be pleased with him, said that the Messenger of Allah said: فُضِّلْتُ عَلَى الاَْنْبِيَاءِ بِسِتَ أُعْطِيتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَايِمُ وَجُعِلَتْ لِيَ الاَْرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا وَأُرْسِلْتُ إِلَى الْخَلْقِ كَافَّةً وَخُتِمَ بِي النَّبِيُّون I have been given preference over the other Prophets in six ways: I have been given the ability to speak concisely; I have been aided by fear (cast into the hearts of my enemies); the spoils of war have been made permissible for me; the entire earth has been made a Masjid and a means of purification for me; I have been sent to all of mankind; and the Prophets end with me. This was also recorded by At-Tirmidhi and Ibn Majah; At-Tirmidhi said, "It is Hasan Sahih." Another Hadith Imam Ahmad recorded that Abu Sa`id Al-Khudri, may Allah be pleased with him, said that the Messenger of Allah said: مَثَلِي وَمَثَلُ الاَْنْبِيَاءِ مِنْ قَبْلِي كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى دَارًا فَأَتَمَّهَا إِلاَّ مَوْضِعَ لَبِنَةٍ وَاحِدَةٍ فَجِيْتُ أَنَا فَأَتْمَمْتُ تِلْكَ اللَّبِنَة The parable of myself and the Prophets who came before me is that of a man who built a house and completed it apart from the space of one brick. I have come and completed that brick. It was also recorded by Muslim. Another Hadith Jubayr bin Mut`im, may Allah be pleased with him, said that he heard the Messenger of Allah say: إِنَّ لِي أَسْمَاءَ أَنَا مُحَمَّدٌ وَأَنَا أَحْمَدُ وَأَنَا الْمَاحِي الَّذِي يَمْحُو اللهُ تَعَالَى بِيَ الْكُفْرَ وَأَنَا الْحَاشِرُ الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى قَدَمَيَّ وَأَنَا الْعَاقِبُ الَّذِي لَيْسَ بَعْدَهُ نَبِي I have several names: I am Muhammad, and I am Ahmad; I am Al-Mahi (the eradicator) through whom Allah will erase disbelief; I am Al-Hashir (the gatherer) at whose feet mankind will gather; and I am Al-`Aqib (the final one) after whom there will be no Prophet. It was also recorded in the Two Sahihs. And there are many other Hadiths on this topic. Allah has told us in His Book, and His Messenger has told us in the Mutawatir Sunnah, that there will be no Prophet after him, so that it may be known that everyone who claims this status after him is a liar and fabricator who is misguided and is misguiding others. Even if he twists meanings, comes up with false claims and uses tricks and vagaries, all of this is false and is misguidance as will be clear to those who have understanding. This is what Allah caused to happen in the case of Al-Aswad Al-`Ansi in the Yemen and Musaylimah the Liar in Al-Yamamah, whose false miracles and nonsensical words showed everyone who was possessed of understanding that they were liars who were leading people astray; may the curse of Allah be upon them both. This is the case with every false prophet until the Day of Resurrection, until they end with Al-Masih Ad-Dajjal (the Antichrist). Each of these liars is given by Allah signs which show the people of knowledge and the believers that his message is false -- which is part of the perfect kindness of Allah towards His creation. These liars do not enjoin what is good, nor forbid what is evil, unless they do so by coincidence or because it serves an ulterior purpose. They are the utmost in falsehood and immorality, in all that they say and do, as Allah says: هَلْ أُنَبِّيُكُمْ عَلَى مَن تَنَزَّلُ الشَّيَـطِينُ تَنَزَّلُ عَلَى كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ Shall I inform you (O people!) upon whom the Shayatin descend! They descend on every lying, sinful person. (26:221-222) This is in contrast to the Prophets -- may blessings and peace be upon them -- for they are the utmost in righteousness, truthfulness, wisdom, uprightness and justice in all that they say and do, command and forbid. In addition to this they are supported with miracles and clear and obvious proof. May the blessings and peace of Allah be upon them always, as long as heaven and earth remain.

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

(1) اس لیے وہ زید بن حارثہ (رض) کے بھی باپ نہیں ہیں جس پر انھیں مورد طعن بنایا جاسکے کہ انہوں نے اپنی بہو سے نکاح کرلیا ؟ بلکہ ایک زید (رض) ہی کیا وہ تو کسی بھی مرد کے باپ نہیں ہیں۔ کیونکہ زید تو حارثہ کے بیٹے تھے آپ صلی اللہ تعالیٰ عنہ نے تو انھیں منہ بولا بیٹا بنایا ہوا تھا اور جاہلی دستور کے مطابق انھیں زید بن محمد کہا جاتا تھا۔ حقیقتا وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صلبی بیٹے نہیں تھے اسی لیے (اُدْعُوْهُمْ لِاٰبَاۗىِٕهِمْ ) 33 ۔ الاحزاب :5) کے نزول کے بعد انھیں زید بن حارثہ ہی کہا جاتا تھا علاوہ ازیں حضرت خدیجہ سے آپ کے تین بیٹے قاسم، طاہر، طیب ہوئے اور ایک ابراہیم بچہ ماریہ قبطیہ کے بطن سے ہوا لیکن یہ سب کے سب بچپن میں ہی فوت ہوگئے ان میں سے کوئی بھی عمر رجولیت کو نہیں پہنچا۔ بنابریں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صلبی اولاد میں سے بھی کوئی مرد نہیں بنا کہ جس کے آپ باپ ہوں (ابن کثیر) 40۔ 2 خاتم مہر کو کہتے ہیں اور مہر آخری عمل ہی کو کہا جاتا ہے یعنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نبوت و رسالت کا خاتمہ کردیا گیا آپ کے بعد جو بھی نبوت کا دعویٰ کرے گا وہ نبی نہیں کذاب و دجال ہوگا احادیث میں اس مضمون کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے اور اس پر پوری امت کا اجماع و اتفاق ہے قیامت کے قریب حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا نزول ہوگا جو صحیح اور متواتر روایات سے ثابت ہے تو وہ نبی کی حیثیت سے نہیں آئیں گے بلکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے امتی بن کر آئیں گے اس لیے ان کا نزول عقیدہ ختم نبوت کے منافی نہیں ہے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[ ٦٤] معترضین کے اس نکاح کے بارے میں اعتراضات :۔ اس جملے میں دشمنان اسلام کے اس طعن کی تردید ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے بیٹے کی مطلقہ بیوی یعنی اپنی بہو سے نکاح کرلیا ہے۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ زید کے باپ ہیں ہی نہیں اور ایک زید ہی کیا کسی بھی مرد کے باپ نہیں۔ یعنی ان کی کوئی اولاد ایسی نہیں جو جوان ہو اور مرد کہلائے جانے کے قابل ہو۔ واضح رہے کہ رسول اللہ کے دو بیٹے قاسم اور طیب (جنہیں طاہر بھی کہا جاتا ہے) فوت ہوچکے تھے اور ابراہیم ابھی پیدا ہی نہ ہوئے تھے۔ ان کے علاوہ حسن اور حسین آپ کے نواسے تھے۔ جنہیں آپ نے اپنا بیٹا بھی فرمایا مگر ایک تو وہ حقیقی بیٹے نہ تھے۔ دوسرے وہ بھی کمسن تھے جنہیں مرد نہیں کہا جاسکتا۔ [ ٦٥] ہنگامہ بپا کرنے والوں کا دوسرا اعتراض یہ تھا کہ اگر زید کی مطلقہ بیوی سے آپ کا نکاح جائز بھی تھا تو کیا یہ ضروری تھا کہ آپ اس سے نکاح کرتے۔ یہ بات ویسے بھی کہی جاسکتی تھی۔ اس کا جواب یہ ہے کہ محمد اللہ کے رسول ہیں۔ انھیں تو وہ کام بہرحال کرنا ہوتا ہے جو اللہ کا حکم ہو اور اللہ کا حکم یہی ہے کہ اس بری رسم کی اصلاح کا آغاز نبی کی ذات سے کیا جائے۔ [ ٦٦] ربط مضمون کے لحاظ سے تو اس کا یہی مطلب ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد کوئی رسول تو کیا کوئی نبی بھی آنے والا نہیں۔ لہذا آپ کے بعد اس برے دستور کی اصلاح ممکن ہی نہ تھی۔ لہذا ضروری تھا کہ آپ خود اپنے منہ بولے بیٹے کی بیوی سے نکاح کرتے تاکہ دوسرے مسلمانوں کے لئے یہ راستہ ہموار ہوجائے اور انھیں ایسا کرنے میں کوئی پریشانی لاحق نہ ہو۔ تاہم یہ جملہ ایک ٹھوس حقیقت پر مبنی ہے جیسا کہ درج ذیل احادیث سے واضح ہوتا ہے : (١) عامر الشعبی کہتے ہیں کہ رسول اللہ کا کوئی بیٹا زندہ نہ رہا تاکہ اس آیت کا مضمون صادق آجائے کہ آپ کسی کے باپ نہیں۔ (ترمذی۔ ابو اب التفسیر) (٢) آپ خاتم النبییّن ہیں :۔ سیدنا ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : میری اور اگلے پیغمبروں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص نے ایک گھر بنایا۔ اس کو خوب آراستہ پیراستہ کیا۔ مگر ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی۔ لوگ اس میں آتے جاتے اور تعجب کرتے ہیں کہ اس اینٹ کی جگہ کیوں چھوڑ دی۔ وہ اینٹ میں ہوں اور میں خاتم النبییّن ہوں &&۔ بخاری۔ کتاب المناقب۔ باب خاتم النبیّین ) (٣) سیدنا ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : && بنی اسرائیل پر نبی حکومت کیا کرتے جب ایک نبی فوت ہوجاتا تو اس کی جگہ دوسرا نبی ہوتا۔ مگر میرے بعد کوئی نبی نہ ہوگا۔ البتہ میرے بعد کثرت سے خلفاء پیدا ہوں گے && (بخاری۔ کتاب الانبیاء۔ باب ما ذکر عن بنی اسرائیل) (مسلم۔ کتاب الامارۃ۔ باب الامر بالوفاء ببیعۃ الخلفائ) (٤) سیدنا ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ : آپ نے فرمایا : && قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک دو گروہ آپس میں نہ لڑیں۔ دونوں میں بڑی جنگ ہوگی اور دونوں کا دعویٰ ایک ہوگا اور قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک تیس کے قریب چھوٹے دجال ظاہر نہ ہو یعنی ان میں سے ہر ایک یہی کہے گا کہ میں اللہ کا رسول ہوں && (بخاری۔ کتاب المناقب۔ باب علامات النبوت فی الاسلام) (٥) اسود عنسی اور مسیلمہ کذاب :۔ سیدنا ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ آپ کے زمانہ میں مسیلمہ کذاب مدینہ آیا اور کہنے لگا : اگر محمد اپنے بعد مجھے اپنا جانشین بنائیں تو میں ان کی تابعداری کرتا ہوں && اور مسیلمہ کذاب اپنے ساتھ بہت سے لوگوں کو بھی لایا تھا۔ آپ اس کے پاس چلے گئے اور آپ کے ساتھ ثابت بن قیس (بن شماس۔ خطیب انصار) بھی تھے۔ اس وقت آپ کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی۔ آپ نے مسیلمہ سے مخاطب ہو کر فرمایا : اگر تم محمد سے یہ چھڑی بھی مانگو تو میں نہیں دوں گا۔ (جانشینی تو دور کی بات ہے) اور اللہ نے جو کچھ تیری تقدیر میں لکھ دیا ہے تو اس سے بچ نہیں سکتا۔ اور تو اسلام نہ لائے گا اور اللہ تجھے تباہ کردے گا۔ اور میں تو سمجھتا ہوں کہ تو وہی دشمن ہے جس کا حال مجھے اللہ تعالیٰ (خواب میں) دکھا چکا ہے۔ اور یہ ثابت بن قیس میری طرف سے تمہیں جواب دے گا && یہ کہہ کر آپ واپس چلے گئے۔ سیدنا ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ (رض) سے آپ کے ارشاد کا مطلب پوچھا تو ابوہریرہ (رض) نے مجھے بتایا کہ آپ نے فرمایا : && ایک دفعہ میں سویا ہوا تھا میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے ہاتھ میں سونے کے دو کنگن ہیں۔ تو میں بہت پریشان ہوگیا۔ خواب ہی میں مجھے حکم دیا گیا کہ ان پر پھونک مارو میں نے پھونک ماری تو وہ دونوں اڑ گئے۔ میں نے اس کی یہ تعبیر سمجھی کہ میرے بعد دو جھوٹے شخص پیغمبری کا دعویٰ کریں گے ان میں سے ایک اسود عنسی ہے اور دوسرا مسیلمہ کذاب۔ (بخاری۔ کتاب المغازی۔ باب وفد بنی حنیفۃ۔۔ ) (٦) سیدنا ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : تم سے پہلے اگلی امتوں میں ایسے لوگ گزرے ہیں جن کو اللہ کی طرف سے الہام ہوتا تھا۔ اگر میری امت سے کوئی ایسا ہو تو وہ عمر بن خطاب ہوتے && (حوالہ ایضاً ) اور قیامت کے قریب سیدنا عیسیٰ کا نزول ہوگا تو وہ یہاں رسول اللہ کے امتی بن کر رہیں گے۔ اور آپ ہی کی شریعت کی اتباع کریں گے علاوہ ازیں نبی ہونے کی حیثیت سے بھی ان کا شمار رسول اللہ سے پہلے کے انبیاء میں ہے۔ وہ کوئی نیا دعویٰ نہیں کریں گے۔ ختم نبوت اور آپ کے بعد وحی کے انقطاع کا مسئلہ ایسا مسئلہ ہے جس پر تمام امت کا اجماع ہوچکا ہے۔ اس آیت، ان صریح احادیث صحیحہ اور اجماع کے علی الرغم قادیان ضلع گورداسپور میں ایک شخص مرزا غلام احمد نے نبوت کا دعویٰ کیا۔ ہم یہاں مختصراً اس کے اس دعویٰ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں : (١) مرزا صاحب پہلے خود بھی ختم نبوت کے قائل اور نبوت کا دعویٰ کرنے والے کو کافر سمجھتے تھے۔ چناچہ حمامۃ البشریٰ میں لکھتے ہیں کہ بھلا نبی کریم کے بعد نبی آئے تو کیسے آئے جبکہ آپ کی وفات کے بعد وحی بند ہوچکی ہے اور اللہ تعالیٰ نے رسول اکرم کے ساتھ نبیوں کو ختم کردیا ہے && (حمامۃ البشرٰی ٢٠) پھر اسی کتاب کے صفحہ ٧٩ پر لکھتے ہیں کہ && مجھے یہ بات زیبا نہیں کہ میں نبوت کا دعویٰ کرکے اسلام سے خارج ہوجاؤں اور کافروں میں جاملوں && اس وقت تک آپ کا صرف مجدد ہونے کا دعویٰ تھا۔ (٢) مرزا قادیانی کی نبوت کے تدریجی مراحل :۔ پھر اس کے بعد آپ مثیل مسیح بنے۔ پھر مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کردیا۔ اسی بنا پر آپ نے رفع عیسیٰ کا انکار کردیا بلکہ بذریعہ کشف والہام کشمیر میں آپ کی قبر کی نشاندہی بھی فرما دی اور اعلان فرمایا کہ : ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو اس سے بہتر غلام احمد ہے پھر اس کے بعد آپ نے کھل کر اپنی نبوت کا دعویٰ کردیا اور یہ بھی کہ مجھ پر وحی آتی ہے اور میں اللہ سے ہم کلام ہوتا ہوں۔ پھر جب آپ ہی کی تحریروں کے مطابق علماء نے آپ پر گرفت کی تو آپ نے جواب میں فرمایا کہ میں کوئی مستقل نبی نہیں نہ ہی کوئی صاحب شریعت رسول ہوں بلکہ آپ کی اطاعت ہی کی وجہ سے نبی ہوا ہوں اور آپ ہی کا ظل اور بروز (یعنی سایہ یا عکس) ہوں آپ کی اسی ظلی اور بروزی کی اصطلاح پر مولانا ظفر علی خان ایڈیٹر روزنامہ && زمیندار && نے ایک بار یوں تبصرہ کیا تھا : بروزی ہے نبوت قادیان کی برازی ہے خلافت قادیان کی گویا آپ بتدریج نبی بنے تھے، پہلے مجددیت کے مدعی تھی پھر مثیل مسیح کے، پھر مسیح موعود کے پھر جب کچھ کام چلتا دیکھا تو نبوت کا دعویٰ کردیا اور قادیان کی سرزمین کو حرام قرار دیتے ہوئے فرمایا : زمین قادیان ارض حرم ہے ہجوم خلق سے اب محترم ہے اگر غور کیا جائے تو آپ کی تدریجی نبوت ہی آپ کے نبوت کے دعویٰ کے ابطال کے لئے بہت کافی ہے کیونکہ تمام تر سلسلہ انبیاء میں سے کوئی نبی اس طرح بتدریج نبی نہیں بنایا گیا تاہم آپ کی پیش کردہ توجیہات کا بھی ہم جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ (٣) ظلی اور بروزی نبی کی اصطلاح : آپ کی پہلی توجیہ یہ ہے کہ آپ کو رسول اللہ کی اطاعت کرتے کرتے یہ درجہ ظلی نبوت حاصل ہوا۔ گویا آپ کے نظریہ کے مطابق && نبوت وہبی نہیں بلکہ کسبی چیز ہے اس نظریہ کی قرآن نے (وَاللّٰہُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَہ، ) کہہ کر بھرپور تردید کی ہے۔ علاوہ ازیں اگر نبوت کسبی چیز ہوتی اور آپ کی اتباع کامل کی وجہ سے حاصل ہوسکتی ہے تو اس کے سب سے زیادہ حقدار صحابہ کرام تھے۔ بالخصوص سیدنا عمر جن کے متعلق صراحت سے احادیث مبارکہ میں آیا ہے ہے کہ اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر ہوتے۔ اور ظل اور بروز کا نظریہ تو کئی لحاظ سے آپ کی نبوت کا ابطال کرتا ہے۔ مثلاً (٤) رسول اللہ شاعر نہیں تھے۔ آپ کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ شاعری آپ کے شایان شان بھی نہیں۔ (تفصیل کے لئے دیکھئے سورة یسین کی آیت نمبر ٦٩ اور اس کا حاشیہ) جبکہ مرزا صاحب شاعر تھے۔ آپ نے اردو، عربی، فارسی میں بہت سے اشعار اور قصیدے لکھے حتیٰ کہ ایک بہت بڑی کتاب بطور کلیات مرزا صاحب مسمی بہ && درثمین && تصنیف اور شائع کی ہے۔ اگر آپ رسول اللہ کے کا ظل اور بروز ہیں تو آپ تو شاعر نہیں تھے۔ یہ عکس میں شاعری کہاں سے آگئی ؟ مطلب واضح ہے کہ مرزا صاحب رسول اللہ کا عکس نہیں۔ (٥) آپ کی تضاد بیانی کا یہ حال ہے کہ ایک وقت آپ دعویٰ نبوت کو کفر سمجھتے تھے پھر مثیل مسیح بنے، پھر مسیح موعود بنے، پھر نبوت کا دعویٰ کیا پھر یہ بھی دعویٰ کردیا کہ تمام انبیاء کی خوبیاں مجھ میں جمع اور موجود ہیں۔ چناچہ اس درثمین میں اردو زبان میں کہا کہ : میں کبھی عیسیٰ کبھی موسیٰ کبھی یعقوب ہوں۔۔ نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بےشمار فارسی میں کہا : انبیاء کرچہ بودہ اند بسے من بعرفان نہ کمترم زک سے۔۔ آنچہ داد ست ہر نبی را جام داد آں جام را مرابہ تمام ترجمہ : اگر انبیاء بہت گزرے ہیں تاہم میں معرفت میں کسی سے کم نہیں ہوں۔ ان میں جس کسی کو کوئی جام معرفت دیا گیا وہ سب کے سب جام مجھے دیئے گئے ہیں۔ اپنی ذات سے متعلق ایسی تضاد بیانی کو رسول اللہ کا عکس کہا جاسکتا ہے ؟ یا سابقہ انبیاء میں سے کسی کو تدریجاً کبھی نبی بنایا گیا ہے ؟ (٦) چھٹی بات آپ کے مخالفوں کے حق میں آپ کی بدزبانی ہے جنہیں آپ ولدالزنا اور ولد الحرام کہہ کر پکارا کرتے ہیں اور آئینہ کمالات اسلام میں فرمایا کہ ذُرِّیَّۃُ الْبَغَایَا (یعنی کنجریوں کی اولاد) کے علاوہ ہر مسلمان نے مجھے قبول کیا اور میری دعوت کی تصدیق کی بالفاظ دیگر جن مسلمانوں نے میری نبوت کی تصدیق نہیں کی وہ سب کنجریوں کی اولاد ہیں اور ایک بار اپنے مخالف پر لعنت بھیجنے کو جی چاہا تو ہزار بار لعنت کہنے یا لکھنے پر اکتفا نہ کیا بلکہ فی الواقع ہزار بار لعنت کا لفظ لکھ کر کتاب کے تین چار صفحے سیاہ کر ڈالے۔ کیا یہ بھی رسول اللہ کی اطاعت کا نمونہ اور ان کا عکس ہے ؟ کیا رسول اللہ سے اپنے مخالفوں کے حق میں ایسی غلیظ گالیاں ثابت کی جاسکتی ہیں ؟ (٧) آپ کی نبوت کی تردید پر دلائل :۔ اور جب اپنی کسر نفسی پر آتے ہیں تو بھی غلیظ زبان استعمال کرتے اور حقائق کا منہ چڑاتے ہیں۔ درثمین ہی میں فرماتے ہیں : کرم خاکی ہوں میرے پیارے نہ آدم زاد ہوں۔۔ ہوں بشر کی جائے نفرت اور انسانوں کی عار یعنی اے میرے پیارے میں نہ تو مٹی کا کیڑا ہوں اور نہ آدم کی نسل سے ہوں۔ بلکہ میں بشر کی && جائے نفرت && ہوں جس سے سب لوگوں کو شرم آئے۔ اب آپ خود ہی فیصلہ فرما لیجئے کہ وہ بشر کی جائے نفرت کیا چیز ہوسکتی ہے۔ بس وہی چیز مرزا صاحب تھے۔ بایں ہمہ آپ کا دعویٰ یہ ہے آپ کا عکس ہیں۔ نیز آپ نہ مٹی سے پیدا ہوئے تھے نہ آدم کی نسل سے تھے۔ تو پھر کیا تھے ؟ سابقہ انبیاء تو سب آدم زاد ہی تھے۔ (٨) قرآن اور احادیث میں جہاد فی سبیل اللہ اور بالخصوص قتال فی سبیل اللہ پر جس قدر زور دیا گیا ہے اور جتنے فضائل کتاب و سنت میں مذکور ہیں وہ سب کو معلوم ہیں۔ حتیٰ کہ رسول اللہ نے خود سترہ غزوات میں حصہ لیا۔ اور ساتھ ہی یہ فرما دیا کہ یہ جہاد تاقیامت جاری رہے گا۔ لیکن مرزا صاحب نے اس جہاد کی ممانعت کا یوں فتوی دیا کہ : اب چھوڑ دو جہاد کا اے دوستوں خیال۔۔ دین کے لئے حرام ہے اب جنگ و قتال دشمن ہے وہ خدا کا جو کرتا ہے اب جہاد۔۔ منکر نبی کا ہے جو یہ رکھتا ہے اعتقاد (درثمین ص ٥٣) آخری مصرع میں نبی سے مراد غالباً مرزا صاحب خود ہیں۔ غور فرمائیے کہ ایسا شخص رسول اللہ کا عکس ہوسکتا ہے ؟ جبکہ رسول اللہ نے اپنی ذات کے متعلق فرمایا کہ : && میں چاہتا ہوں کہ اللہ کی راہ میں شہید ہوجاؤں، پھر زندہ ہوں پھر مارا جاؤں، پھر زندہ ہوں پھر مارا جاؤں && (بخاری۔ کتاب التمنی۔ باب من تمنی الشہادۃ) پھر یہ بھی غور فرمایئے مرزا صاحب رسول اللہ کا عکس ہیں یا ان کی آرزو اور تعلیم کو ملیا میٹ کرنے پر تلے بیٹھے ہیں اور ان کی ضد ہیں۔ (٩) جہاد بالسیف کی بھرپور مخالفت :۔ کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس نے حکومت وقت کا ساتھ دیا ہو بلکہ نبی کا تو کام ہی یہ ہوتا ہے کہ بگڑے ہوئے معاشرہ کی اصلاح کرے اور سرکاری درباری حضرات، آسودہ حال طبقہ اور چودھری لوگ ہمیشہ انبیاء کے مخالف رہے ہیں۔ مگر یہاں ہم دیکھتے ہیں کہ مرزا صاحب اور ان کی نبوت انگریز بہادر کے سایہ عاطفت میں پروان چڑھتی ہے۔ اور آپ بھی ہر وقت گورنمنٹ عالیہ کی تعریف میں رطب اللسان رہتے ہیں نیز وہ اپنی زبان سے اپنے آپ کو گورنمنٹ کا && خود کا شتہ پودا && ہونے کا اقرار فرماتے ہیں۔ اب دو ہی باتیں ممکن ہیں ایک یہ کہ انگریز کی حکومت کو صحیح اسلامی حکومت تسلیم کرلیا جائے۔ اس صورت میں مرزاصاحب کی نبوت کی ضرورت ہی ختم ہوجاتی ہے کیونکہ نبی ہمیشہ بگاڑ کی اصلاح کے لئے آتا ہے اور دوسری صورت یہی باقی رہ جاتی ہے کہ نبی اپنے دعویٰ نبوت میں جھوٹا ہو۔ اور یہی صورت حال مرزا صاحب کی نبوت پر صادق آتی ہے۔ آپ کا اپنے بارے میں انگریز کا خود کاشتہ پودا ہونے کا اعتراف :۔ ہوا یہ تھا کہ جب ہندوستان میں انگریز بہادر کی حکومت قائم ہوگئی تو ساتھ ہی زیر زمین جہاد کی تحریک شروع ہوگئی جس سے انگریز کو ہر وقت خطرہ لاحق رہتا تھا۔ اس نے اس کا حل یہ سوچا کہ مسلمانوں کی آپس میں پھوٹ ڈال دی جائے اور دوسرے جہاد کی روح کو حتی الامکان مسلمانوں کے اذہان سے خارج کردیا جائے۔ ان کاموں کے لئے اس کی نظر انتخاب مرزا غلام احمد قادیانی پر پڑی۔ مرزا صاحب نے انگریز بہادر کے دونوں کام سرانجام دیئے۔ جہاد بالسیف کی جی بھر کر مخالفت کی اور اپنے پیروکاروں کے علاوہ باقی سب مسلمانوں پر کفر کا فتویٰ بھی لگا دیا۔ جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ مرزائی مسلمانوں کا جنازہ تک نہیں پڑھتے۔ قائداعظم کی نماز جنازہ کے وقت سرظفر اللہ خاں پرے ہی کھڑے رہے مگر نماز جنازہ میں شریک نہ ہوئے۔ اور انگریز نے مرزا صاحب کے ان && احسانات && کا بدلہ یہ دیا کہ ان کی نبوت اور ان کی امت کو پورا پورا تحفظ دیا اور انھیں زیادہ سے زیادہ ملازمتیں دے کر انھیں حکومت میں آگے لے آیا۔ یہی وجہ ہے کہ مرزائی اقلیت میں ہونے کے باوجود حکومت کے بڑے بڑے عہدوں پر براجمان ہیں۔ علاوہ ازیں ان حضرات کو ہر طرح مراعات بھی دی جاتی ہیں۔ (١٠) محمدی بیگم سے نکاح کی پیشگوئی کا حشر :۔ آپ کی نبوت کے ابطال پر دسویں دلیل آپ کی جھوٹی پیشین گوئیاں ہیں۔ آپ محمدی بیگم سے نکاح کرنا چاہتے تھے۔ تو آپ نے مشہور کردیا کہ مجھے بذریعہ وحی معلوم ہوا ہے کہ میرا محمدی بیگم سے آسمانوں پر نکاح ہوا ہے۔ محمدی بیگم کے اولیاء سے جو مرزا صاحب کی اپنی برادری کے لوگ تھے، مرزا صاحب نے درخواست کی تو انہوں نے رشتہ دینے سے انکار کردیا۔ جس پر آپ اپنی وحی کی بنا پر کئی طرح کی دھمکیاں اور وعیدیں محمدی بیگم کے اولیاء کو سناتے رہے۔ لیکن ان لوگوں پر مرزا صاحب کی دھمکیوں کا خاک بھی اثر نہ ہوا۔ اور نہ ہی ان دھمکیوں کے مطابق انھیں کچھ نقصان پہنچا۔ انہوں نے محمدی بیگم کو کسی دوسری جگہ بیاہ دیا۔ جہاں اسکے ہاں اولاد بھی ہوئی اور سکھ چین سے زندگی بسر کرتی رہی اور مرزا صاحب اس سے شادی کی حسرت دل میں لئے اگلے جہاں کو سدھار گئے۔ اور آسمانوں کا نکاح آسمانوں پر ہی رہ گیا زمین پر نہ ہوسکا۔ بعد میں آپ کے متبعین نے مرزا صاحب کے الہامات اور وحیوں کی یہ تاویل فرمائی کہ کسی دور میں مرزا صاحب کی اولاد در اولاد میں سے کسی لڑکے کا محمدی بیگم کی اولاد در اولاد میں سے کسی لڑکی سے نکاح ضرور ہوگا۔ ایسی اندھی عقیدت بھی قابل ملاحظہ ہے۔ (١١) مولانا ثناء اللہ امرتسری سے مباہلہ اور مرزا صاحب کی وفات :۔ مولانا ثناء اللہ امرتسری کے مرزا صاحب سخت دشمن تھے۔ کیونکہ وہ بھی ہاتھ دھو کر مرزا صاحب کے پیچھے پڑے ہوئے تھے۔ آخر مرزا صاحب نے مولوی ثناء اللہ کو ١٥۔ اپریل ١٩٠٧ ء کو ایک طویل خط لکھا جس کا ماحصل یہ تھا کہ && اے اللہ ! اگر میں جھوٹا اور مفتری ہوں تو میں ثناء اللہ کی زندگی میں ہلاک ہوجاؤں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ کذاب اور مفتری کی لمبی عمر نہیں ہوتی۔ اور اگر ثناء اللہ جھوٹا ہے تو اسے میری زندگی میں نابود کر مگر نہ انسانی ہاتھوں سے بلکہ طاعون اور ہیضہ وغیرہ امراض مہلکہ سے && اور ساتھ ہی مرزا صاحب نے یہ استدعا بھی کی کہ میرے اس خط کو من و عن اپنے اخبار میں شائع کردیا جائے۔ چناچہ مولوی ثناء اللہ امرتسری نے مرزا صاحب کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اس طویل خط کو اپنے ہفت روزہ && اہلحدیث && کی ٢٥ مئی ١٩٠٧ ء کی اشاعت میں شائع کردیا۔ اس خط کا انداز بیان اگرچہ دعائیہ تھا تاہم مرزا صاحب نے بذریعہ الہام اس بات کی توثیق فرما دی کہ ان کی دعا قبول ہوگئی اور یہ الہام البدر قادیان ٢٥ اپریل ١٩٠٧ ء میں شائع ہوا۔ اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مرزا صاحب اس سے تیرہ ماہ بعد ٢٦ مئی ١٩٠٨ ء کو بعارضہ ہیضہ بمقام لاہور انتقال کر گئے اور مولانا ثناء اللہ امرتسری صاحب اللہ کے فضل سے مارچ ١٩٤٨ ء تک یعنی مرزا صاحب کی وفات سے چالیس سال بعد تک زندہ رہے۔ مرزا صاحب کے انتقال کے بعد جب یہ شور اٹھا کہ مرزا صاحب اپنے دعوائے نبوت میں جھوٹے ثابت ہوئے تو اتباع مرزا نے اس شرط کو بدل دینا چاہا کہ شرط دراصل یہ تھی کہ جو جھوٹا ہوگا وہ زندہ رہے گا اور مباحثہ کرنا چاہا اور خود ہی یہ صورت پیش کی کہ فیصلہ کے لئے ایک غیر مسلم ثالث ہوگا اور ہم اگر ہار جائیں تو مولوی ثناء اللہ امرتسری صاحب کو تین سو روپے (یعنی آج کے لحاظ سے کم از کم تیس ہزار روپے) دیں گے۔ ورنہ مولوی ثناء اللہ ہمیں اتنی ہی رقم دے۔ اس اعلان کے مطابق اپریل ١٩١٢ ء میں بمقام لودھیانہ مباحثہ ہوا جس میں ثالت سردار بچن سنگھ جی پلیڈر لودھیانہ مقرر ہوئے۔ اس مباحثہ میں ثالث نے مولانا ثناء اللہ کے حق میں فیصلہ دیا اور انعام یا شرط کی مجوزہ رقم آپ کو مل گئی۔ یہ تھی مرزا صاحب کی ذات گرامی جو اپنے آپ کو رسول اللہ کا ظل اور بروز ہونے کی مدعی تھی۔ اور جو حکومت پاکستان نے ١٩٧٤ ء میں قومی اسمبلی میں کثرت رائے کی بنا پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا تھا تو اس کی وجہ ان صریح احادیث کا انکار ہے جو ہم ابتدا میں درج کر آئے ہیں بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص رسول اللہ کی رسالت پر ایمان بھی لائے پھر ان کی بات بھی نہ مانے بلکہ آپ کے ارشادات کے علی الرغم نہ صرف ان احادیث کا انکار کرے بلکہ اپنی نبوت و رسالت کا بھی دعویٰ کرے۔ خ حکومت پاکستان کا مرزائیوں کو کافر قرار دینا :۔ مرزائی حضرات مرزا صاحب کی نبوت کی صداقت پر عموما سورة الحاقہ کی آیات نمبر ٤٤ تا ٤٦ پیش کیا کرتے ہیں کہ && اگر یہ رسول (یعنی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے پاس سے کوئی بات گھڑ کر ہمارے ذمہ لگا دے تو ہم اس کا ہاتھ پکڑ کر اس کی رگ جان کاٹ دیں && اور وجہ استدلال یہ بیان کی جاتی ہے کہ نبی کا زمانہ نبوت ٢٣ سال ہے اور مرزا صاحب تو اس مدت سے زیادہ زندہ رہے اگر انہوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا تھا تو اللہ کی طرف سے ایسی کوئی سزا ضرور ملنا چاہئے تھی اور جب ایسی سزا نہیں ملی تو معلوم ہوا کہ آپ اپنے دعویٰ نبوت میں سچے تھے۔ اس کا تفصیلی جواب تو ہم سورة الحاقہ میں ہی دیں گے۔ مختصراً یہ کہ اگر ایسا افترا کوئی نبی لگائے تو اسے تو یقینا ایسی سزا بھی ملے گی۔ لیکن کوئی عام شخص اللہ پر جھوٹ باندھے تو یہ سزا نہیں ملتی جیسے ایک گورنر اپنی طرف سے کوئی فرمان جاری کرکے اسے صدر مملکت کے ذمہ لگائے تو اس سے ضرور مواخذہ ہوگا۔ لیکن ایک خاکروب یا کوئی عام آدمی صدر کے خلاف جو جی چاہے بکتا رہے۔ اسے کوئی پوچھتا ہی نہیں۔ مرزا صاحب کو ایسی سزا نہ ملنے سے تو الٹا آپ کی نبوت کی تردید ہوجاتی ہے۔ خ قادیانیوں کی طرف سے آپ کی نبوت پر دلائل اور ان کا جواب :۔ مرزائی حضرات نبوت کے اجراء کے لئے ایک عقلی دلیل بھی دیا کرتے ہیں۔ کہ نبوت اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے۔ جس کے لوگ ہر وقت محتاج ہیں۔ بالخصوص آج کے دور انحطاط میں تو ایسی رحمت کی اشد ضرورت ہے۔ لہذا خاتم کے معنی مہر تصدیق ہونا چاہیں۔ یعنی اس نبی کی نبوت درست ہوگی جو رسول اللہ کی تصدیق کرتا ہو اور آپ کی شریعت کا متبع ہو۔ اس دلیل کے جوابات درج ذیل ہیں : ١۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : (لٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَخَاتَمَ النَّـبِيّٖنَ 40؀ ) 33 ۔ الأحزاب :40) اور ساتھ ہی فرما دیا کہ : (وَكَان اللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِــيْمًا 40؀ ) 33 ۔ الأحزاب :40) یعنی اللہ تعالیٰ اس بات کو بھی خوب جانتا ہے کہ آئندہ تاقیامت کسی نبی کو بھیجنے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ ٢۔ یہ دلیل جو کچھ بھی ہے بہرحال ایک عقلی دلیل ہے۔ اور نص کے مقابلہ میں قیاس یا عقل کے گھوڑے دوڑانا حرام ہے۔ ٣۔ ان حضرات کا دعوائے ضرورت اس لحاظ سے بھی غلط ہے کہ رسول اللہ نے واشگاف الفاظ میں بتادیا کہ && میری امت میں سے ایک فرقہ تاقیامت حق پر قائم رہے گا && صحابہ نے عرض کیا : یارسول اللہ ! وہ کون سا گروہ ہوگا۔ آپ نے فرمایا : جس پر میں اور میرے اصحاب ہیں && (ترمذی۔ کتاب الایمان۔ باب الافتراق ھذہ الامۃ) گویا آج صرف دیکھنے کا کام یہ ہے کہ وہ کون سا فرقہ یا گروہ ہے جو صرف کتاب و سنت سے رہنمائی لیتا ہے۔ اس میں کچھ کمی بیشی نہیں کرتا نہ کتاب و سنت کے مقابلہ میں کسی دوسری شخصیت کا قول یا فتویٰ قبول کرتا ہے اور نہ ہی دین میں کوئی نئی بات، خواہ عقیدہ سے تعلق رکھتی ہو یا عمل سے، شامل کرتا ہے۔ اور ایسے گروہ کی موجودگی کسی نئے نبی کی آمد کی ضرورت کو ختم کردیتی ہے۔ اور ایسا فرقہ چونکہ تاقیامت باقی رہے گا لہذا تاقیامت کسی نبی کی ضرورت باقی نہ رہی۔ خنئے نبی کی ضرورت کس صورت میں ہوتی ہے :۔ علاوہ ازیں انبیاء کی بعثت کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ سابقہ قومیں یا امتیں کتاب اللہ میں تحریف کر ڈالتی ہیں یا ان میں علمائے امت کے اقوال اور الحاقی مضامین شامل کرکے کتاب اللہ کو گڈ مڈ کردیتی ہیں نبی کا کام یہ ہوتا ہے کہ جو سچی الہامی تعلیم ہوتی ہے اس کی نشاندہی کرتا اور اس کے متعلق دو ٹوک فیصلہ دیتا ہے۔ لیکن امت مسلمہ میں یہ صورت بھی نہیں ان کے پاس کتاب اللہ اسی صورت میں موجود اور محفوظ ہے جس صورت میں آپ پر نازل ہوئی تھی۔ پھر کتاب اللہ کے علاوہ اس کی تشریح و تفسیر بھی، جسے حدیث یا سنت کہا جاتا ہے، امت کے پاس موجود اور محفوظ ہے۔ تو پھر آخر کسی نئے نبی کی ضرورت بھی کیا تھی ؟ کیا یہی کہ وہ کتاب اللہ پر ایمان رکھنے والوں میں انتشار ڈال دے اور باقی سب مسلمانوں پر کفر کے فتوے صادر کرنے لگے ؟ [ ٦٧] یعنی وہ ان لوگوں کے اعمال سے خوب واقف ہے جنہوں نے اودھم مچا رکھا ہے۔ اور وہ اپنے احکام کی مصلحتوں کو بھی خوب جانتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

مَا كَانَ مُحَـمَّـدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ : یعنی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اگرچہ زید کو متبنّٰی بنایا، مگر وہ آپ کے بیٹے نہیں، نہ آپ اس کے حقیقی باپ ہیں، اس لیے انھیں زید بن محمد کے بجائے زید بن حارثہ ہی کہو۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کوئی بیٹا اتنی دیر زندہ نہیں رہا کہ بلوغت کی عمر کو پہنچے۔ خدیجہ (رض) سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے تین بیٹے قاسم، طیب اور طاہر پیدا ہوئے اور بچپن میں ہی فوت ہوگئے۔ ماریہ قبطیہ (رض) سے ابراہیم پیدا ہوئے، وہ بھی دودھ پینے ہی کی عمر میں فوت ہوگئے، بیٹیاں چار پیدا ہوئیں، جو خدیجہ (رض) کے بطن سے تھیں، یعنی زینب، رقیہ، ام کلثوم اور فاطمہ، تین آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زندگی میں فوت ہوگئیں اور فاطمہ (رض) نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کا صدمہ دیکھا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چھ ماہ بعد فوت ہوگئیں۔ (ابن کثیر) مَا كَانَ مُحَـمَّـدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ ۔۔ : اس ایک آیت میں ان تمام اعتراضات کی جڑ کاٹ دی گئی ہے جو مخالفین نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کر رہے تھے، یا کرسکتے تھے۔ پہلا اعتراض یہ تھا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے بیٹے کی بیوی سے نکاح کرلیا، جب کہ بیٹے کی بیوی سے نکاح کو خود ہی حرام کہتے ہیں۔ اس کے جواب میں فرمایا ” محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے مردوں میں سے کسی کا باپ نہیں “ یعنی آپ نے جس شخص (زید) کی مطلقہ سے نکاح کیا ہے وہ آپ کا بیٹا تھا ہی نہیں، تم خود جانتے ہو کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کوئی بیٹا نہیں، تو وہ بہو کیسے بن گئی ؟ دوسرا اعتراض یہ ہوسکتا تھا کہ متبنّٰی حقیقی بیٹا نہ سہی، مگر اس کی بیوی سے نکاح زیادہ سے زیادہ جائز تھا، آخر اس کا کرنا ضروری تو نہیں تھا۔ اس کے جواب میں فرمایا ” اور لیکن وہ اللہ کا رسول ہے “ یعنی رسول ہونے کی وجہ سے اس کی ذمہ داری ہے کہ جن رسوم کی وجہ سے حلال چیزوں کو تم نے حرام کر رکھا ہے، ان کے باطل ہونے کا پیغام اپنی زبان کے ساتھ ہی نہیں اپنے عمل کے ساتھ بھی پہنچائے۔ پھر مزید تاکید فرمائی کہ یہ اس لیے ضروری ہے کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا جو یہ پیغام پہنچائے۔ اس لیے آپ پر لازم ہے کہ ہر صورت میں اللہ تعالیٰ کا ہر پیغام پہنچا دیں۔ آخر میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے، یعنی اسے خوب معلوم ہے کہ جاہلیت کی کس رسم کو کس طرح ختم کرنا ہے۔ وَلٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَخَاتَمَ النَّـبِيّٖنَ ۭ ۔۔ : یہ آیت صریح دلیل ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد کوئی نبی نہیں، جب آپ کے بعد کوئی نبی نہیں تو رسول بالاولیٰ نہیں ہوسکتا، کیونکہ نبی عام ہے اور رسول خاص ہے۔ ہر رسول نبی ہوتا ہے جب کہ ہر نبی رسول نہیں ہوتا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آخری نبی ہونے کے متعلق بہت سے صحابہ کرام (رض) سے متواتر احادیث آئی ہیں اور آپ کے بعد نبوت کا دعویٰ کرنے والے کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کذّاب قرار دیا، ثوبان (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( لَا تَقُوْمُ السَّاعَۃُ حَتّٰی تَلْحَقَ قَبَاءِلُ مِنْ أُمَّتِيْ بالْمُشْرِکِیْنَ وَحَتّٰی یَعْبُدُوا الْأَوْثَانَ وَ إِنَّہُ سَیَکُوْنُ فِيْ أُمَّتِيْ ثَلَاثُوْنَ کَذَّابُوْنَ کُلُّہُمْ یَزْعُمُ أَنَّہُ نَبِيٌّ وَ أَنَا خَاتَمُ النَّبِیِّیْنَ لَا نَبِيَّ بَعْدِيْ ) [ ترمذي، الفتن، باب ما جاء لا تقوم الساعۃ حتی یخرج کذّابون : ٢٢١٩، و قال الألباني صحیح ] ” قیامت قائم نہیں ہوگی حتیٰ کہ میری امت کے کچھ قبائل مشرکین سے جا ملیں گے اور میری امت میں تیس کذّاب ہوں گے، جن میں سے ہر ایک دعویٰ کرے گا کہ وہ نبی ہے، حالانکہ میں نبیوں کا سلسلہ ختم کرنے والا ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ “ سعد بن ابی وقاص (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے علی (رض) سے کہا : ( أَنْتَ مِنِّيْ بِمَنْزِلَۃِ ھَارُوْنَ مِنْ مُّوْسٰی إِلَّا أَنَّہُ لَا نَبِيَّ بَعْدِيْ ) [ مسلم، فضائل الصحابۃ، باب من فضائل علي بن أبي طالب۔ : ٢٤٠٤ ] ” تم مجھ سے اس مرتبے پر ہو جس پر ہارون ( (علیہ السلام) ) موسیٰ ( (علیہ السلام) ) سے تھے، مگر فرق یہ ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ “ انس (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( إِنَّ الرِّسَالَۃَ وَ النُّبُوَّۃَ قَدِ انْقَطَعَتْ فَلَا رَسُوْلَ بَعْدِيْ وَ لَا نَبِيَّ ، قَالَ فَشَقَّ ذٰلِکَ عَلَی النَّاسِ ، فَقَالَ لٰکِنِ الْمُبَشِّرَاتُ ، فَقَالُوْا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ ! وَ مَا الْمُبَشِّرَاتُ ؟ قَالَ رُؤْیَا الْمُسْلِمِ وَ ہِيَ جُزْءٌ مِنْ أَجْزَاء النُّبُوَّۃِ ) [ ترمذي، الرؤیا، باب ذھبت النبوۃ و بقیت المبشرات : ٢٢٧٢، و قال الألباني صحیح الإسناد ] ” رسالت اور نبوت ختم ہوگئی، اب میرے بعد نہ کوئی رسول ہے، نہ کوئی نبی۔ “ یہ بات لوگوں پر شاق گزری تو آپ نے فرمایا : ” لیکن مبشرات باقی ہیں۔ “ لوگوں نے کہا : ” یا رسول اللہ ! مبشرات کیا ہیں ؟ “ آپ نے فرمایا : ” مسلمان کا خواب اور وہ نبوت کے اجزا میں سے ایک جز ہے۔ “ ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( إِنَّ مَثَلِيْ وَ مَثَلَ الْأَنْبِیَاءِ مِنْ قَبْلِيْ کَمَثَلِ رَجُلٍ بَنٰی بَیْتًا فَأَحْسَنَہُ وَ أَجْمَلَہُ ، إِلاَّ مَوْضِعَ لَبِنَۃٍ مِنْ زَاوِیَۃٍ ، فَجَعَلَ النَّاسُ یَطُوْفُوْنَ بِہِ وَ یَعْجَبُوْنَ لَہُ ، وَ یَقُوْلُوْنَ ہَلَّا وُضِعَتْ ہٰذِہِ اللَّبِنَۃُ ؟ قَالَ فَأَنَا اللَّبِنَۃُ ، وَ أَنَا خَاتَمُ النَّبِیِّیْنَ ) [ بخاري، المناقب، باب خاتم النبیین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) : ٣٥٣٥ ] ” میری اور مجھ سے پہلے انبیاء کی مثال اس آدمی کی ہے جس نے ایک مکان بنایا، اسے ہر لحاظ سے خوب صورت بنایا، مگر ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی، لوگ اس کو چاروں طرف سے گھوم کر دیکھتے ہیں اور اس پر تعجب کرتے ہیں اور کہتے ہیں، یہ اینٹ کیوں نہیں لگائی گئی ؟ تو میں وہ اینٹ ہوں اور میں خاتم النّبیین ہوں۔ “ یہ تمام احادیث اور دوسری بہت سی احادیث اس بات کی دلیل ہیں کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں۔ رہا عیسیٰ (علیہ السلام) کا نزول تو وہ ختم نبوت کے منافی نہیں، کیونکہ انھیں نبوت آپ سے پہلے مل چکی ہے۔ اب وہ آپ کے امتی کی حیثیت سے تشریف لائیں گے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شریعت پر چلیں گے۔ آج تک پوری امت کا یہی متفق علیہ عقیدہ ہے، اس لیے ختم نبوت کا منکر قطعی کافر اور ملت اسلام سے خارج ہے۔ 3 رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کسی بالغ مرد کا باپ نہ ہونے اور خاتم النّبیین رسول ہونے کے درمیان ایک اور مناسبت بھی ہے، جو صحابی رسول عبداللہ بن ابی اوفیٰ (رض) نے بیان فرمائی ہے اور وہ مناسبت اللہ تعالیٰ کے ” بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِــيْمًا “ ہونے کا نتیجہ ہے۔ اسماعیل کہتے ہیں کہ میں نے ابن ابی اوفیٰ (رض) سے پوچھا کہ آپ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بیٹے ابراہیم کو دیکھا ہے ؟ انھوں نے فرمایا : ( مَاتَ صَغِیْرًا، وَ لَوْ قُضِيَ أَنْ یَّکُوْنَ بَعْدَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَ نَبِيٌّ عَاشَ ابْنُہُ ، وَ لٰکِنْ لَّا نَبِيَّ بَعْدَہُ ) [ بخاري، الأدب، باب من سمی بأسماء الأنبیاء : ٦١٩٤ ] ” وہ چھوٹی عمر ہی میں فوت ہوگئے اور اگر فیصلہ ہوتا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد نبی ہو تو آپ کا بیٹا زندہ رہتا، لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد کوئی نبی نہیں۔ “ یہ بات اگرچہ ابن ابی اوفیٰ (رض) پر موقوف ہے، مگر یہ اپنی رائے سے کہنا مشکل ہے، کیونکہ نبی کا بیٹا نبی ہونا ضروری نہیں، جیسا کہ نوح (علیہ السلام) کے بیٹے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary The verse quoted above refutes the contention of those people who, in accordance with the custom of the days of ignorance, used to call Sayyidna Zayd Ibn Harithah رضی اللہ تعالیٰ عنہ as son of the Messenger of Allah and used to taunt at the nikah (marriage) of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) with Sayyidah Zainab (رض) ، after she had been divorced by Sayyidna Zayd Ibn Harithah (رض) that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) had married his son&s wife. It was enough to say in refutation that the father of Sayyidna Zayd (رض) is not the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) but Harithah (رض) . But in order to emphasis the matter, the statement has been generalized in the following words: مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّ‌جَالِكُمْ (Muhammad is not a father of any of your men). The sense is that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has no son at all. How can it be asserted against him that he has a son and that his divorced wife is forbidden to him because of being his son&s wife? A brief expression for this statement could have been (Muhammad is not a father of any of you). But the wise Qur&an, by adding the word (مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّ‌جَالِكُمْ ) (any of your men) has removed a possible objection that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) is father of four sons - three sons Qasim, Tayyib and Tahir (رض) born to Sayyidah Khadijah (رض) and Ibrahim born to Sayyidah Mariyah al- Qibtiyyah (رض) but all of them died during childhood and none of them reached manhood. It can also be said that at the time of revelation of this verse, none of his sons was alive, because Qasim, Tayyib and Tahir had died, while Ibrahim (رض) was not born at that time. Although the objection of the opponents had been adequately replied by the above sentence, yet in order to remove other doubts as well, it is stated لَـٰكِن رَّ‌سُولَ اللَّـهِ (but a messenger of Allah). The word لٰکِن lakin (but) is used in Arabic language to remove any doubt that could be raised about the preceding statement. In this case, a doubt could be raised against the negation of the statement that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) is not a father of any one. One could say that every prophet and messenger is the father of every man and women of his Ummah, and therefore the negation of his fatherhood would be tantamount to negation of his prophethood. This doubt has been dispelled by لَـٰكِن رَّ‌سُولَ اللَّـهِ )but a messenger of Allah) which means that the rules regarding permissibility or impermissibility of marriage are applicable to the real and biological fatherhood that is quite different from a spiritual fatherhood enjoyed by the prophets in relation to the members of their Ummah. In this relationship these laws do not apply. Now the meaning of the full sentence is that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) is not the biological father of any of the men of the Ummah but he is the spiritual father of all of them. This is also a rejoinder for another sarcasm that some Mushriks (polytheists) had uttered against the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) that (Allah forbid) he is اَبتَر (issueless) that is, since he has no male offspring to continue the lineage and to propagate his message further; after a few days the whole story would come to an end. The above words have made it clear that although he has no biological sons, yet the biological sons are not in any case essential to spread the message of prophethood or to maintain and propagate it. This function is normally performed by one&s followers who are his spiritual children, and since he is the spiritual father of the whole Ummah who are there to carry forward his mission, he excels all of you in the number of his (spiritual) children. Then, once the prophethood and messenger-ship of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was mentioned here in which he carries a very special and distinct excellence over all other prophets, this distinctive eminence surpassing all other prophets has been indicated by the following words: وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ ( and the Last of the Prophets). There are two ways to read the word Imam Hasan (رض) and &Asim read this word as خَاتَمَ khatam whereas other leading scholars read it as khatim. The meaning remains the same in both cases, that is, &the last of the prophets&. In both the cases, the word means the &last& as well as the &seal&. The meaning of the seal is also the &last& because the seal is applied to something when it is intended to be closed. The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has been called the seal of the prophets because the process of sending new prophets has come to an end on his advent. This is the gist of the explanation given in Tafsir Ruh ul Ma’ ani, Tafsir of Al-Baydawi and Ahmadi. The fact that both the words & khatam& and &khatim& carry the same meaning in this sentence has been affirmed by all the famous lexicons of the Arabic language. Ibn Sidah, for example, in his Almuhkam states that the the words &khatim& and &khatimah& with regard to everything means its end and its termination. The gist is that both readings of the verse (khatam and khatim) convey the same meaning, that is, the Holy Prophet has concluded the line of prophets; he has succeeded all the prophets and he is the last among all of them. The Holy Prophet&s (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) attribute of being the last of all the prophets demonstrates his excellence and distinction in all the perfections of prophethood and messenger-ship, because in general, all things progress gradually reaching completion at the highest stage, and the end result is the real objective. The Holy Qur&an has stated this clearly in الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي (Today, I have perfected your religion for you and have completed My blessings upon you, - 5:3). The religions of the previous prophets were also complete with regard to their respective times - none was defective. But absolute perfection was reached by the religion of the Holy Prophet Muhammad al-Mustafa (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) which is the authority for all the ancient and modern human beings and will continue to be so up to the Doomsday. By adding the phrase &last of the prophets& after negating his being a father of a male boy, another point has been clarified here. The polytheists used to pass negative remarks against the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) by saying that he has no son, and therefore his lineage would not continue. By saying that he is the last of the prophets it is indicated that these remarks are based on ignorance, because he is the spiritual father of the whole Ummah which follows him and being the last prophet, all the races and nations to come in this world till the Doomsday would be included in his Ummah; as such the number of persons in his Ummah would be more than in other Ummah and his spiritual sons would be more than those of other prophets. The Holy Prophet&s (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) being the last prophet has also told us that his kindness and affection for his spiritual sons (i.e. for his Ummah) would be more than that of other prophets and he would be fully seized of the concern to identify and appreciate the needs which may arise till Doomsday because no prophet or wahy (Divine revelation) would come after him. The prophets preceding him did not have this concern because they knew that when the nation would deviate and adopt erring ways, other prophets would come after them and reform the nation. But the Last Prophet t was seized of the concern that he should impart instructions to the Ummah for all the situations that it may face uptill Doomsday. The ahadith of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) bear witness to the above, because he has told us even the names of most of those people who could be followed and who would come after him. Similarly, he has told us the details about the leaders who would misguide humanity in a manner that anybody who cares to ponder over those warnings would not have the slightest doubt left in his mind. That is why the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said تَرَکتُم علٰی شَرِیعَۃِ بَیضَآِء لَیلُھَا و نَھَارُھا سَوَاُء I have left (you) on such an illuminated path where it does not make any difference whether it is day or night; there is no danger of being misguided at any time.|" Another point to note in this verse is that Sayyidna Muhammad al-Mustafa (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has been referred to in the beginning of the sentence as a rasul (messenger) and as such it would have been apparently more appropriate to use the word khatam-ur-rusul or khatam-ul-mursalin (the last of the messengers ) for him. But the wise Qur&an has, instead, used the word khatam-un-nabiyyin (the last of the prophets). The reason is that according to the consensus of scholars, there is a difference between Nabi (prophet) and rasul (messenger). Nabi is that person whom Allah Ta’ ala (the Almighty) has selected for the reformation of His slaves and has honored him with His Wahy (revelation), irrespective of whether He has given him a Book and a new Shari&ah (set of revealed rules and precepts) or He has appointed him to guide the followers of a previous Nabi according to a previous Nabi&s Book and Shari&ah, like Sayyidna Harun (علیہ السلام) was appointed to guide and reform his followers according to the Book and Shari&ah of Sayyidna Musa (علیہ السلام) . On the contrary, the word rasul (messenger) is used exclusively for a particular Nabi who has been given a Book and a new Shari&ah. As such Nabi is more general than Rasul. So the meaning of this verse is that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، being the last of the prophets, has concluded the line of prophets and no prophet will come after him, irrespective of whether he is given a Book and a Shari&ah or he succeeds a previous Nabi to follow his Book and Shari&ah. It is now very clear that all kinds of prophets appointed by Allah came to an end with the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ; no prophet will be appointed after him. Imam Ibn Kathir, in his Tafsir, says: فَھٰذِہ الاَیۃُ اَنَّہ لَا نَبٰیَّ بَعدَہ وَاَذَا کَانَ نَبٰیَّ بَعدَہ فلا رسول بِالطَّرِیقِ الاَولٰی لِاَنَّ مَقَامَ الرِّسَلَۃِ ا ؟ خَصُّ مِن مَّقَام النُّبُوَّۃِ رَاِنَّ کُلَّ رَسُولِ نَبِیُّ وَّلَا یَنعَکِسُ بِذٰلِکَ وَرَدَتِ الاَحَادِیثُ المُتَوَتِرۃ عَن رَّسُول اللہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مِن حَدِیث جَمَاعَۃِ مِّنَ الصّحابَۃِ |"This verse is the unambiguous proof of the belief that there would be no Nab& after the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and since there would be no Nabi , there is no question of there being any rasul after him because Nabi is a general term and rasul is particular. And this is the belief which is evidenced by mutawatir ahadith which have reached us through the reports of a very large number of the Noble Companions (رض) .|" The Literal explanation of this verse has been given here in considerable detail because one imposter by the name of Mirza Qadiyani, considering this verse to be a hindrance in his way, has distorted the meanings of the verse and has introduced a host of conjectures in its explanation. The foregoing, al-Hamdulillah, is a befitting reply. The Issue of Termination of Prophethood That the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was the last of the prophets who has sealed and thus terminated prophethood, and that no other prophet is to be appointed after him and every claimant to prophethood is a liar and an infidel are well-settled issues on which there has been complete unanimity and consensus right from the days of the noble companions upto the date. Therefore there was no need for a lengthy discussion on this subject. But the Qadiyani sect has put in a lot of effort to create doubts in the minds of Muslims on this issue; by publishing hundreds of pamphlets and books they have tried to misguide those Muslims who are not well versed in religious knowledge. So this humble author has written a book titled |"Khatm-e-Nabuwwat|" in which this issue has been fully detailed and clarified in the light of one hundred Qur&anic verses, more than two hundred ahadith and hundreds of dictum of the classic as well as later scholars and learned people; the Qadiyani deception and doubts created thereby have been fully refuted. Some important points from that book are being reproduced here. The Holy Prophet&s (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) Being the Last Prophet does not negate the descent of Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) in the last days It is proved from many verses of the Qur&an and from mutawatir ahadith that in the last days before the doomsday, Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) would come into this world again, kill Dajjal (the Antichrist) and bring all misguidance to an end. The detailed proofs of this fact are given in my Arabic book &At-tasrih&. Mirza Qadiyani, denying the descent of Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) has proclaimed himself to be the predicted Masih with the reasoning that if reappearance of Sayyidna ` Isa Ibn Maryam (علیہا السلام) who was a prophet of Israelites, is accepted, then it would negate the Holy Prophet&s t being the last of the prophets. The clear reply is that the Holy Prophet&s (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) being the last prophet means that nobody would be appointed as a prophet after him; it does not imply that somebody who was appointed a prophet earlier would be dismissed from his prophethood or that such a prophet would not be able to return to this world. But, of course, the prophet who returns to this world for the reformation of the Ummah of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) while maintaining his prophethood, would carry out the reforms in the Ummah in accordance with the teachings of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، as clarified in authentic ahadith. Imam Ibn Kathir, in explanation of this verse, has said: والمراد بکونہ علیہ السّلام خاتمھم انقطاع حدوث وصف النبوّۃ فی احد مّن الثقلین بعد تحلیتہ (علیہ السلام) بھا فی ھٰذِہ النشأۃ & والمراد بکونہ علیہ السَّلام خاتمھم انقطاع حدوث وصف النبوۃ فی احد مّن الثقلین بعد تحلیتہ (علیہ السلام) بھا فی ھٰذہ النشأۃ، ولا یقدح فی ذٰلِک ما اجمت علیہ الامّۃ واشتھرت فیہ الاخبار ولعلھا بلغت مبلغ التواتر المعنوی و نظق بہ الکتاب علٰی قول و وجب الایمان بہ و اُکفر منکرہ کالفلاسفۃ من نزول عیسٰی (علیہ السلام) آخرالزمان لانَّہ کان نبیِّا قبل ان یحلی نبیّنا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بالنبوۃ فی ھٰذِہِ النشأۃ . |"The Holy Prophet being the last of the prophets means that the office of prophethood stands terminated after him. No one would get this office after him. But it does not have any effect on the fact of the descent and reappearance of Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) in the last days on which there is a consensus of the whole Ummah and which is proved by a large number of ahadith that are almost mutawatir and by the Qur&an itself according to some interpretations, because he had been given prophethood before the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) .|" Distortion of the Meaning of Prophethood and invention of new kinds of Prophethood This claimant of prophethood adopted a new trick to pave the way for his claim by inventing a new kind of prophethood which simply does not exist in Qur&an and Sunnah and neither is there any proof for it, but according to him this new kind of prophethood does not negate the decree of Qur&an regarding the termination of prophethood. Briefly, he has introduced in prophethood the concept of reincarnation, which is well known in Hinduism and other religions. His contention is that if a person is dyed in the color of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، by virtue of his complete obedience to him and by following his footsteps, his coming to this world is the coming of the Holy Prophet himself; such a person is in fact the shadow and incarnate demonstration of none else but the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . Therefore, his claim does not negate the belief in the termination of prophethood after him. But how can this invented kind of prophethood find its way to Islamic beliefs? There is no proof of it. Besides, the belief in termination of prophethood is a basic belief of Islam and as such it has been so thoroughly clarified by the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) under different topics at various times that no imposter can distort it. The full details can be seen in this author&s book referred to earlier, but only some necessary proofs of this belief are being presented here. Sahih of Bukhari, Sahih of Muslim and almost all books of Hadith have reported from Sayyidna Abu Hurairah (رض) with authentic chain of narrators that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has said, ان مثلٰی ومثل الانبیآء من قبلی کمثل رجل بنی بیتاً فاحسنہ واجملہ الاموضع لبنیۃ من زاویۃ فجعل الناس یطوفون بہ ویعجبون لہ ویقولون ھلّا : وضعت ھذہ اللبنۃ ؟ وانا خاتم النبیین رواہ احمد والنسایٔی والترمذی و فی الفاظہ فکنت ان سددت موضع اللبنۃ وختم بی البنیان |"The example of all the prophets before me and of myself is like a man has built a very strong and well decorated house in one corner wall of which space has been left vacant for one brick; people roam about in the home to see it and admire the construction but all of them say that why did not the builder put a brick in that space also which would have completed the construction. I am that last brick (of the palace of prophethood) |" and in some versions he said |"I have filled up that vacant space and thus completed the palace of prophethood.|" The gist of this eloquent simile is that prophethood is like a grand palace composed of Prophets (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . This grand palace was complete in all respects before the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) except for the placement of one brick. The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) completed this grand palace by filling up that vacant space for one brick. Now there is no more space for any prophet or messenger. Even if it is supposed that there are other kinds of prophets and messengers, there is just no more space for them in the palace of prophethood. In another Hadith narrated by Sayyidna Abu Hurairah (رض) reported in Sahihs of Bukhari, Muslim, Musnad of Ahmad, etc., the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has said: کانت بنو اسرایٔل تسوسھم الانبیاء کلّما ھلک نبی خلفہ وانہ لانبی بعدی و ویکون خلفاء فیکثرون (الحدیث) |"The politics and administration of Banu Isra&il was being handled by the prophets themselves. When one prophet expired, another prophet would take his place. And after me there is no prophet, but of course, there would be my khulafa& (caliphs - successors) who would be numerous.|" This Hadith has made it clear that there would be no prophet after the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and the education and instruction of the Ummah would be carried out by his Khulafa&. The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has explicitly and clearly told us that there is no prophethood of any kind after him, otherwise he would have mentioned it in this Hadith where he has mentioned Khulafa&. Sahibs of Bukhari and Muslim have reported a Hadith narrated by Sayyidna Abu Hurairah لَم یَبقَ مِن النُّبُوَّۃِ اِلَّا المُبَشِّرَات |"Nothing is left of prophethood except mubashshirat (true dreams ) |". As reported in Musnad Ahmad, etc., Sayyidah Siddiqah ‘A’ ishah (رض) and Sayyidah Umm Kurz al- K&abiyyah (رض) have stated that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has said: لا یبقی بعدی من النبوۃ شیء الّا المشرات قالوا : یا رسول اللہ ! والمبشرات ؟ قال : الرؤیا الصّالحۃ یراھا المسلم او تری لہ (طبرانی – کذی ری الکنز) |"Nothing is left of prophethood after me except mubashshirat. The noble companions asked: 0 Holy Prophet ! What is mubashshirat? He replied, &True dreams that a Muslim sees himself or somebody else sees about him.|" This Hadith has so explicitly told that no kind of prophethood, either one with a new law or without it, either Zilli (shadowy) or Buruzi (incarnate), is possible after the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ; people would only have mubashshirat (true dreams) through which they would find out a few things. Musnad of Ahmad and Tirmidhi carry a narration of Sayyidna Anas Ibn Malik (رض) wherein the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has said: إن الرسالۃ والنبوۃ قد انقطعت فلا رسول بعدی ولا نبی (رواہ الترمذی و قال : ھذا حدیث صحیح) |"No doubt risalah (messenger-ship) and nubuwwah (prophethood) stand terminated after me; after me there would neither be a rasul (messenger) nor a Nabi (prophet) This Hadith has made it clear that prophethood even without a new law is simply not there after the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) what to say of zilli or buruzi prophethood which are neither any form of prophethood nor are they recognized as such in Islam. The objective is not to collect here all the ahadith pertaining to the issue of termination of prophethood; more than two hundred ahadith on this subject have been put together in my book |"Khatm-e-Nabuwwat|". The objective, by quoting a few of them is to advise that the categories of zilli and buruzi prophethood invented by Mirth Qadiyani is without any basis or proof, and moreover the ahadith quoted above have told explicitly that there is no kind of of prophethood whatsoever left to come after the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . That is why, right from the days of the noble companions uptill today, all the schools of Muslim Ummah are unanimous on the belief that there cannot be any kind of Nabi or Rasul after the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and whoever claims to be so is a liar and denier of the Qur&an and is a disbeliever. The first general consensus of the noble companions had evolved on this very issue as a result of which a holy war (jihad) was fought with Musaylimah, the liar, the false claimant of prophethood, during the period of the first Khalifah Sayyidna Abu Bakr (رض) in which he (Musailimah) and his followers were killed. The dictums and clarifications of the past Imams and wise scholars of the Ummah are reproduced in considerable detail in the book |"Khatm-e-Nabuwwat|", some of them are being copied here also. Ibn Kathir, in his tafsir, writes under this verse: اخبر اللہ تعلٰی فی کتابہ و رسولہ اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فی السنۃ المتواترۃ عنہ أنہ لا نبی بعدہ الیعلموا ان کل من ادعی ھذا المقام بعدہ فھو کذاب افّاک دجّال ضالّ مضل۔ ولو تحرّق و شعبذ واتی بانواع السحرالطلاسم النیرنجیات فکلھا محال و ضلال عند اولی الالباب کما اجری اللہ سُبحَنَہ علی ید الاسود لعنسی بالیمن و مسلِمۃ الکذاب بالیمامۃ من الاحوال لفاسدہ و الاقوال الباردۃ ما علم کُلّ ذی لُبّ وفھم وحجی انھما کاذبان ضالان لعنھما اللہ تعالیٰ وکذلک کہ مدع لذٰلک الی یوم القیامۃ حتّٰی یختموا بالمسیح الدجّال۔ (ابن کثیر) |"Allah Ta’ ala in this Book and the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) in successive ahadith has informed that there is no Nabi after the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) so that people should know that whoever claims to be a prophet after him is a liar, a cheat, an imposter, a deviator who misguides others, no matter how many conjuring tricks he shows, magic spells he binds or talismanic wonders and sorceries he performs which are, in fact, sheer fallacies recognized as such by the people who have knowledge and understanding. Allah Ta’ ala had let such perverse acts and utterances manifested at the hands of Aswad Al-&Ansi (claimant of prophethood) in Yemen and Musaylimah, the liar, (another claimant of prophethood) in Yamamah in a way that every intelligent and comprehending person, after hearing and seeing them, knew that both of them were liars and misguided. May Allah curse them. In the same way anyone who claims to be a prophet upto the Doomsday is a liar and an infidel and this stream of claimants of prophethood would end at Dajjal, the Anti-Christ.|" Imam Ghazzali, while explaining the above mentioned verse and discussing the belief in the termination of prophethood, has observed in his book &Al-Iqtisad fil I&tiqad& as follows, و لیس فیہ تاویل ولا تخصیص ومن اَوَّلَہُ یتخصیص فکلامہ من الھذیان لا یمنع الحکم بتکفیرہ لاَّنہ مکذّبُ لھذا النص الذی اجمعت الامۃ علٰی انہ غیر مإوّل ولا مخصوص۔ |"The entire Ummah has unanimously understood from these words and from circumstantial evidences that there will never be a prophet after him ever, nor will ever come a messenger of Allah. These words (of the verse) can neither be interpreted in any other sense, nor can their generality be restricted.|" Qadi ` Iyad in his book &Ash-shifa&, after declaring that a person who claims to prophethood after the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) is a liar and an infidel who does not believe in this verse, has observed as follows: واجمعت الامۃ علیٰ حمل ھذا الکلام علیٰ ظاھرہ وانّ مفھومہ المراد بہ دون تاویل ولا تخصیص فلا شک فی کفر ھٰؤلاء الطوایٔف کلھا قطعاً اجماعاً وسمعاً |"The Ummah holds by consensus that this discourse bears the obvious meaning and that this verse means what it says, without any other interpretation or any exception. Therefore, there is no doubt in the kufr (infidelity) of all those sects (who follow any claim out of prophethood) rather their kufr stands absolutely proved in view of the consensus of the Ummah and the express texts of the Qur&an and Sunnah.

خلاصہ تفسیر (پہلی آیات میں نکاح زینب کا تبلیغ عملی ہونے اور سنت انبیاء ہونے کی حیثیت سے محمود ہونا بتلایا گیا تھا، آگے ان معترضین کا جواب ہے جو اس نکاح کو مذموم سمجھ کر طعنہ زنی کرتے تھے، یعنی) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں (یعنی جو لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے علاقہ اولاد نہیں رکھتے، جیسا کہ اس آیت میں عام صحابہ کو مخاطب کر کے فرمایا رجالکم یعنی تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں۔ اس میں نسبت عام لوگوں کی طرف دی گئی، اور آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نسبت قطع کی گئی۔ اس لئے اپنے خاندان کے افراد میں سے کسی مرد کا باپ ہونا اس کے منافی نہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ عام امت کے لوگوں کے ساتھ آپ کو ایسی ابوت حاصل نہیں جو کسی دلیل صحیح سے ان کی مطلقہ بیوی کے ساتھ نکاح حرام ہونے کا موجب ہو) لیکن (ہاں ایک دوسری قسم کی ابوت روحانی ضرور حاصل ہے، چنانچہ) اللہ کے رسول ہیں (اور ہر رسول روحانی مربی ہونے کی وجہ سے امت کا روحانی باپ ہوتا ہے) اور (اس ابوت روحانیہ میں اس درجہ کامل ہیں کہ سب رسولوں سے افضل واکمل ہیں، چناچہ آپ) سب نبیوں کے ختم پر ہیں (اور جونہی ایسا ہوگا وہ ابوت روحانیہ میں سب سے بڑھ کر ہوگا، کیونکہ آپ کی ابوت روحانیہ کا سلسلہ قیامت تک چلے گا، جس کے نتیجہ میں آپ کی روحانی اولاد سب سے زیادہ ہوگی۔ مطلب یہ ہے کہ امت کے لئے آپ کی ابوت جسمانی اور نسبی نہیں ہے جس سے حرمت نکاح متعلق ہوتی ہے بلکہ ابوت روحانی ہے۔ اس لئے متبنیٰ بیٹے کی مطلقہ سے نکاح کوئی قابل اعتراض نہیں، بلکہ اس روحانی ابوت کا تقاضا یہ ہے کہ سب لوگ آپ پر مکمل اعتماد و اعتقاد رکھیں، آپ کے کسی قول و فعل پر شک و شبہ نہ کریں) اور (اگر یہ وسوسہ ہو کہ یہ نکاح ناجائز تو نہیں تھا، لیکن اگر نہ ہوتا تو بہتر ہوتا تاکہ لوگوں کو اعتراض اور طعن کا موقع ہی نہ ملتا تو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ) اللہ تعالیٰ ہر چیز (کے وجود یا عدم کی مصلحت) کو خوب جانتا ہے۔ معارف ومسائل آیت مذکورہ میں لوگوں کے خیال کا رد ہے جو اپنی رسم جاہلیت کے مطابق زید بن حارثہ کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا بیٹا کہتے تھے، اور ان کی طلاق کے بعد حضرت زنیب سے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نکاح پر طعن کرتے تھے، کہ بیٹے کی بیوی سے نکاح کرلیا۔ اس کے رد کے لئے یہ کہہ دینا کافی تھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زید کے باپ نہیں بلکہ زید کے باپ حارثہ ہیں، مگر اس میں مبالغہ اور تاکید کیلئے ارشاد فرمایا (آیت) ماکان محمد ابا احدمن رجالکم، یعنی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ بھی نہیں، تو ایسے شخص پر جس کی اولاد میں کوئی بھی مرد نہ ہو یہ طعن دینا کیسے صحیح ہوسکتا ہے، کہ اس کا کوئی بیٹا ہے اور اس کی مطلقہ بیوی آپ کے بیٹے کی بیوی ہونے کی وجہ سے آپ پر حرام ہے۔ اس مضمون کے بیان کے لئے مختصر الفاظ یہ تھے کہ (ابا احد منکم) کہا جاتا، اس کے بجائے قرآن حکیم نے لفظ رجال کا اضافہ کر کے اس شبہ کو دور کردیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو چار فرزندوں کے والد ہیں، تین فرزند حضرت خدیجہ سے قاسم، طیب، طاہر ہیں اور ایک حضرت ماریہ قبطیہ سے ابراہیم، کیونکہ یہ سب بچپن ہی میں وفات پا گئے ہیں ان میں سے کوئی بھی رجال کی حد میں داخل نہیں ہوا، اور یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ نزول آیت کے وقت آپ کا کوئی فرزند نہ تھا۔ قاسم، طیب، اور طاہر کی وفات ہوگئی تھی اور ابراہیم ابھی پیدا نہیں ہوئے تھے۔ مخالفین کے اعتراض اور طعن کا جواب اسی جملہ سے ہوگیا تھا، مگر آگے دوسرے شبہات کے ازالہ کے لئے فرمایا ولکن رسول اللہ حرف لکن عربی زبان میں اس کام کے لئے آتا ہے کہ پچھلے کلام میں جو کوئی شبہ ہوسکتا تھا اس کو دور کیا جائے۔ یہاں جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعلق یہ بیان کیا گیا کہ آپ امت کے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں تو اس پر شبہ ہوسکتا تھا کہ ہر نبی و رسول اپنی امت کا باپ ہوتا ہے، اس لحاظ سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) امت کے سبھی مردوں کے بلکہ ہر مرد و عورت کے باپ ہیں آپ سے ابوت کی نفی گویا نبوت کی نفی ہے۔ اس کا جواب لکن رسول اللہ کے لفظ سے یہ دیا گیا کہ حقیقی اور نسبی باپ ہونا اور چیز ہے جس پر نکاح کے حلال و حرام کے احکام عائد ہوتے ہیں اور بحیثیت نبوت امت کا روحانی باپ ہونا دوسری چیز ہے جس سے یہ احکام متعلق نہیں ہوتے، تو گویا مطلب اس پورے جملے کا یہ ہوگیا کہ آپ امت کے مردوں میں سے کسی کے بھی نسبی باپ نہیں، لیکن روحانی باپ سب کے ہیں۔ اس میں ایک دوسرے طعن کا جواب بھی ہوگیا، جو بعض مشرکین نے کیا تھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) معاذ اللہ ابتر (یعنی مقطوع النسل) ہیں۔ یعنی کوئی نرینہ اولاد آپ کی نہیں ہے، جس سے نسب چلے، اور آپ کا یہ پیغام آگے بڑھے، چند روز کے بعد ان کا قصہ ہی ختم ہوجائے گا۔ الفاظ مذکور نے یہ واضح کردیا کہ اگرچہ نسبی اولاد نرینہ آپ کی نہیں لیکن آپ کی رسالت ونبوت کے پیغام کو پھیلانے اور قائم رکھنے اور بڑھانے کے لئے نسبی اولاد کی ضرورت نہیں، اس کے لئے روحانی اولاد کام کیا کرتی ہے۔ اور چونکہ آپ رسول اللہ ہیں، اور رسول امت کا روحانی باپ ہوتا ہے، اس لئے آپ پوری امت کے روحانی باپ ہونے کی حیثیت سے تم سب سے زیادہ کثیر الاولاد ہیں۔ یہاں جبکہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رسالت و نبوت کا ذکر آیا، اور اس منصب نبوت میں آپ تمام دوسرے انبیاء سے خاص امتیازی فضیلت رکھتے ہیں تو آگے آپ کی مخصوص شان اور تمام انبیاء (علیہم السلام) پر آپ کا فائق ہونا اس لفظ سے واضح ہوگیا وخاتم النبین، لفظ خاتم میں دو قراتیں ہیں، امام حسن اور عاصم کی قرات خاتم بفتح تاء ہے اور دوسرے آئمہ قرات خاتم بکسر تاء پڑھتے ہیں۔ حاصل معنی دونوں کا ایک ہی ہے، یعنی انبیاء کو ختم کرنے والے، کیونکہ خاتم خواہ بکسر التاء ہو یا بفتح التاء دونوں کے معنی آخر کے بھی آتے ہیں، اور مہر کے معنی میں بھی یہ دونوں لفظ استعمال ہوتے ہیں، اور نتیجہ دوسرے معنی کا بھی وہی آخر کے معنی ہوتے ہیں کیونکہ مہر کسی چیز پر بند کرنے کے لئے آخر ہی میں کی جاتی ہے۔ لفظ خاتم بالکسر والفتح دونوں کے معنی لغت عربی میں تمام کتابوں میں مذکور ہیں۔ قاموس، صحاح، لسان العرب، تاج العروس وغیرہ اسی لئے تفسیر روح المعانی میں خاتم بمعنی مہر کا حاصل بھی وہی معنی آخر کے بتلائے ہیں۔ اس کے الفاظ یہ ہیں والخاتم اسم الہ لما یختم بہ کالطابع لما یطبع بہ فمعنی خاتم النبین الذی ختم النبیون بہ ومالہ اخر النبین۔ یہی مضمون تفسیر بیضاوی اور احمدی میں بھی مذکور ہے اور امام راغب نے مفرادات القرآن میں فرمایا وخاتم النبوة الایۃ ختم النبوة ای تممہا بمجیہ، یعنی آپ کو خاتم نبوت اس لئے کہا گیا کہ آپ نے نبوت کو اپنے تشریف لانے سے ختم اور مکمل کردیا ہے۔ اور محکم ابن سیدہ میں ہے وخاتم کل شئی وخاتمتہ عاقبتہ واخرہ یعنی ہر چیز کا خاتم اور خاتمہ اس کے انجام اور آخر کو کہا جاتا ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ قراءت خواہ بفتح تاء کی لی جائے یا بکسر تاء کی، معنی دونوں صورتوں میں یہ ہیں کہ آپ ختم کرنے والے ہیں انبیاء کے، یعنی سب کے آخر اور بعد میں آپ مبعوث ہوئے ہیں۔ صفت خاتم الانبیاء ایک ایسی صفت ہے جو تمام کمالات نبوت و رسالت میں آپ کی اعلیٰ فضیلت اور خصوصیت کو ظاہر کرتی ہے۔ کیونکہ عموماً ہر چیز میں تدریجی ترقی ہوتی ہے اور انتہا پر پہنچ کر اس کی تکمیل ہوتی ہے۔ اور جو آخری نتیجہ ہوتا ہے وہی اصل مقصود ہوتا ہے، قرآن کریم نے خود اس کو واضح کردیا ہے (آیت) الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی، یعنی آج میں نے تمہارا دین مکمل کردیا ہے، اور اپنی نعمت تم پر پوری کردی ہے۔ انبیائے سابقین کے دین بھی اپنے اپنے وقت کے لحاظ سے مکمل تھے، کوئی ناقص نہ تھا، لیکن کمال مطلق اسی دین مصطفوی کو حاصل ہوا جو اولین و آخرین کے لئے حجت اور قیامت تک چلنے والا دین ہے۔ اس جگہ صفت خاتم النبین کے اضافہ سے اس مضمون کی بھی اور زیادہ وضاحت اور تکمیل ہوگئی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مقطوع النسل کہنا جہالت ہے، جبکہ ساری امت کے باپ ہونے کی حیثیت سے آپ مصنف ہیں کیوں کہ لفظ خاتم النبین نے یہ بھی بتلا دیا کہ آپ کے بعد قیامت تک آنے والی سب نسلیں اور قومیں آپ ہی کی امت میں شامل ہوں گی۔ اس وجہ سے آپ کی امت کی تعداد بھی دوسری امتوں سے زیادہ ہوگی اور آپ کی روحانی اولاد دوسرے انبیاء کی نسبت سے بھی زیادہ ہوگی۔ صفت خاتم النبین نے یہ بھی بتلا دیا کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شفقت اپنی اولاد روحانی یعنی پوری امت پر دوسرے تمام انبیاء سے زائد ہوگی، اور آپ قیامت تک پیش آنے والی ضرورتوں کو واضح کرنے کا پورا اہتمام فرمائیں گے۔ کیونکہ آپ کے بعد کوئی نبی اور کوئی وحی دنیا میں آنے والی نہیں، بخلاف انبیاء سابقین کے کہ ان کو اس کی فکر نہ تھی وہ جانتے تھے کہ جب قوم میں گمراہی پھیلے گی تو ہمارے بعد دوسرے انبیاء آ کر اس کی اصلاح کردیں گے، مگر خاتم الانبیاء (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فکر لاحق تھی کہ قیامت تک امت کو جن حالات سے سابقہ پڑے گا ان سب حالات کے متعلق ہدایات امت کو دے کر جائیں، جس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی احادیث شاہد ہیں کہ آپ کے بعد جتنے لوگ قابل اقتداء آنے والے تھے اکثر ان کے نام لے کر بتلا دیا ہے۔ اسی طرح جتنے گمراہی کے علمبردار ہیں ان کے حالات اور پتے ایسے کھول کر بتلا دیئے ہیں کہ ذرا غور کرنے والے کو کوئی اشتباہ باقی نہ رہ جائے۔ اسی لئے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے انی ترکتکم علی شریعة بیضاء لیلہا ونہارھا سواء، ” یعنی میں نے تم کو ایسے روشن راستے پر چھوڑا ہے جس میں رات دن برابر ہیں کسی وقت بھی گمراہی کا خطرہ نہیں “ اس آیت میں یہ بات بھی قابل نظر ہے کہ اوپر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ذکر بصفت رسول آیا ہے، اس کے لئے بظاہر مناسب یہ تھا کہ آگے ” خاتم الرسل “ یا ” خاتم المرسلین “ کا لفظ استعمال ہوتا، مگر قرآن حکیم نے اس کے بجائے ” خاتم النبین “ کا لفظ اختیار فرمایا۔ وجہ یہ ہے کہ جمہور علماء کے نزدیک نبی اور رسول میں ایک فرق ہے۔ وہ یہ کہ نبی تو ہر شخص کو کہا جاتا ہے جس کو حق تعالیٰ اصلاح خلق کے لئے مخاطب فرمائیں، اور اپنی وحی سے مشرف فرمائیں، خواہ اس کے لئے کوئی مستقل کتاب اور مستقل شریعت تجویز کریں، یا پہلے ہی کسی نبی کی کتاب و شریعت کے تابع لوگوں کو ہدایت کرنے پر مامور ہو، جیسے ہارون (علیہ السلام) حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی کتاب و شریعت کے تابع ہدایت کرنے پر مامور تھے۔ اور لفظ رسول خاص اس نبی کے لئے بولا جاتا ہے جس کو مستقل کتاب و شریعت دی گئی ہو۔ اسی طرح لفظ نبی کے مفہوم میں بہ نسبت لفظ رسول کے عموم زیادہ ہے، تو آیت کا مفہوم یہ ہوا کہ آپ انبیاء کے ختم کرنے والے اور سب سے آخر میں ہیں خواہ وہ صاحب شریعت نبی ہوں یا صرف پہلے نبی کے تابع۔ اس سے معلوم ہوا کہ نبی کی جتنی قسمیں اللہ کے نزدیک ہو سکتی ہیں وہ سب آپ پر ختم ہوگئیں۔ آپ کے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہوگا۔ ” یعنی یہ آیت نص صریح ہے اس عقیدہ کے لئے کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں، اور جب نبی نہیں تو بدرجہ اولیٰ رسول بھی نہیں، کیونکہ لفظ نبی عام اور لفظ رسول خاص ہے اور یہ وہ عقیدہ ہے جس پر احادیث متواترہ شاہد ہیں، جو صحابہ کرام کی ایک بڑی جماعت کی روایت سے ہم تک پہنچی ہیں “ اس آیت کی لفظی تشریح میں کسی قدر تفصیل سے اس لئے کام لیا گیا کہ ہمارے ملک میں مرزا قادیانی مدعی نبوت نے اس آیت کو اپنے راستہ کی رکاوٹ سمجھ کر اس کی تفسیر میں طرح طرح کی تحریفات اور احتمالات پیدا کئے ہیں، مذکور الصدر تقریر سے الحمد للہ ان سب کا جواب ہوجاتا ہے۔ مسئلہ ختم نبوت : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خاتم النبین ہونا اور آپ کا آخری پیغمبر ہونا، آپ کے بعد کسی نبی کا دنیا میں مبعوث نہ ہونا اور ہر مدعی نبوت کا کاذب و کافر ہونا ایسا مسئلہ ہے جس پر صحابہ کرام سے لے کر آج تک ہر دور کے مسلمانوں کا اجماع و اتفاق رہا ہے۔ اس لئے ضرورت نہ تھی کہ اس پر کوئی تفصیلی بحث کی جائے، لیکن قادیانی فرقہ نے اس مسئلہ میں مسلمانوں کے دلوں میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کے لئے بڑا زور لگایا ہے، سینکڑوں چھوٹی بڑی کتابیں شائع کر کے کم علم لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس لئے احقر نے اس مسئلہ کی پوری تفصیل ایک مستقل کتاب ” ختم نبوت “ میں لکھ دی ہے، جس میں ایک سو آیات اور دو سو سے زائد احادیث اور سینکڑوں اقوال وآثار سلف وخلف سے اس مسئلہ کو پورا واضح کردیا ہے اور قادیانی دجل کے شبہ کا مفصل جواب دیا ہے، یہاں اس میں سے چند ضروری باتیں لکھی جاتی ہیں۔ آپ کا خاتم النبیین ہونا آخر زمانہ میں عیسیٰ (علیہ السلام) کے نزول کے منافی نہیں : چونکہ قرآن کریم کی متعدد آیات اور احادیث متواترہ سے یہ ثابت ہے کہ قیامت سے پہلے آخر زمانہ میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) پھر دنیا میں تشریف لائیں گے، اور دجال اعظم کو قتل کریں گے اور اس وقت ہر گمراہی کو ختم کریں گے، جس کی تفصیل احقر کے رسالہ ” التصریح بما تواتر فی نزول المسیح “ میں مذکور ہے۔ مرزائی قادیانی نے عیسیٰ (علیہ السلام) کا زندہ آسمان میں اٹھایا جانا اور پھر آخر زمانے میں تشریف لانا جو قرآن و سنت کی بیشمار نصوص سے ثابت ہیں ان کا انکار کر کے خود مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا، اور استدلال میں یہ پیش کیا کہ اگر حضرت عیسیٰ بن مریم نبی بنی اسرائیل کا پھر دنیا میں آنا تسلیم کیا جائے تو یہ آنحضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خاتم النبیین ہونے کے منافی ہوگا۔ جواب بالکل واضح ہے کہ خاتم النبیین اور آخر النبیین کے معنی یہ ہیں کہ آپ کے بعد کوئی شخص عہدہ نبوت پر فائز نہ ہوگا، اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ آپ سے پہلے جس کو نبوت عطا ہوچکی ہے ان کی نبوت سلب ہوجائے گی، یا ان میں سے کوئی اس عالم میں پھر نہیں آسکتا۔ البتہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد جو بھی آپ کی امت میں اصلاح و تبلیغ کے لئے آئے گا وہ اپنے منصب نبوت پر قائم ہوتے ہوئے اس امت میں اصلاح کی خدمت آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تعلیمات ہی کے تابع انجام دے گا، جیسا کہ احادیث صحیفہ میں تصریح ہے۔ امام ابن کثیر نے اسی آیت کی تفسیر میں فرمایا۔ ” یعنی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خاتم الانبیاء ہونے سے یہ مراد ہے کہ وصف نبوت آپ کے بعد منقطع ہوگیا، اب کسی کو یہ وصف اور منصب نہیں ملے گا، اس سے اس مسئلہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا جس پر امت کا اجماع ہے اور قرآن اس پر ناطق ہے اور احادیث رسول جو تقریباً درجہ تواتر کو پہنچی ہوئی ہیں اس پر شاہد ہیں وہ یہ کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) آخر زمانے میں نازل ہوں گے، کیونکہ ان کو نبوت اس دنیا میں ہمارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے مل چکی تھی “ نبوت کے مفہوم کی تحریف ظلی اور بروزی نبوت کی ایجاد : اس مدعی نبوت نے دعویٰ نبوت کا راستہ ہموار کرنے کے لئے ایک نئی چال یہ چلی کہ نبوت کی ایک نئی قسم ایجاد کی، جس کا قرآن وسنت میں کوئی وجود و ثبوت نہیں اور پھر کہا کہ یہ قسم نبوت کی حکم قرآنی ختم نبوت کے منافی نہیں۔ خلاصہ اس کا یہ ہے کہ اس نے نبوت کے مفہوم میں وہ راستہ اختیار کیا جو ہندوؤں اور دوسری قوموں میں معروف ہے کہ ایک شخص کسی دوسرے کے جنم میں دوسرے کے روپ میں آسکتا ہے، اور پھر یہ کہا کہ جو شخص رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مکمل اتباع کی وجہ سے آپ کا ہم رنگ ہوگیا ہو اس کا آنا گویا خود آپ کا ہی آنا ہے، وہ درحقیقت آپ ہی کا ظل اور بروز ہوتا ہے، اس لئے اس کے دعوے سے عقیدہ ختم نبوت متاثر نہیں ہوتا۔ مگر اول تو خود یہ نو ایجاد نبوت اسلام میں کہاں سے آئی، اس کا کوئی ثبوت نہیں۔ اس کے علاوہ مسئلہ ختم نبوت چونکہ عقائد اسلامیہ کا ایک بنیادی عقیدہ ہے، اس لئے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو مختلف عنوانات سے مختلف اوقات میں ایسا واضح کردیا ہے کہ کسی تحریف کرنے والے کی تحریف چل نہیں سکتی۔ اس جواب کی پوری تفصیل تو احقر کی کتاب ختم نبوت ہی میں دیکھی جاسکتی ہے، یہاں چند چیزیں بقدر ضرورت پیش کرنے پر اکتفاء کیا جاتا ہے۔ صحیح بخاری و مسلم وغیرہ میں تمام کتب حدیث میں حضرت ابوہریرہ کی یہ روایت اسناد صحیح کے ساتھ آئی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” میری مثال اور مجھ سے پہلے انبیاء کی مثال اس شخص جیسی ہے جس نے ایک مکان بنایا ہو اور اس کو خوب مضبوط اور مزین کیا ہو مگر اس کے ایک گوشہ میں دیوار کی ایک اینٹ کی جگہ خالی چھوڑ دی ہو تو لوگ اس کو دیکھنے کے لئے اس میں چلیں پھریں اور تعمیر کو پسند کریں مگر سب یہ کہیں کہ اس مکان بنانے والے نے یہ اینٹ بھی کیوں نہ رکھ دی جس سے تعمیر بالکل مکمل ہوجاتی، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ”(قصر نبوت کی) وہ آخری اینٹ میں ہوں، اور بعض الفاظ حدیث میں ہیں کہ میں نے اس خالی جگہ کو پر کر کے قصر نبوت کو مکمل کردیا “ اس تمثیل بلیغ کا حاصل یہ ہے کہ نبوت ایک عالی شان محل کی طرح ہے، جس کے ارکان انبیاء (علیہم السلام) ہیں۔ آنحضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے یہ محل بالکل تیار ہوچکا تھا اور اس میں صرف ایک اینٹ کے سوا کسی اور قسم کی گنجائش تعمیر میں باقی نہیں تھی، آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس جگہ کو پر کر کے قصر نبوت کی تکمیل فرما دی، اب اس میں نہ کسی نبوت کی گنجائش ہے نہ رسالت کی، اگر نبوت یا رسالت کی کچھ اقسام مان لی جائیں تو اب ان میں سے کسی قسم کی گنجائش قصر نبوت میں نہیں ہے۔ صحیح بخاری و مسلم اور مسند احمد وغیرہ میں حضرت ابوہریرہ کی ایک دوسری حدیث ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” بنی اسرائیل کی سیاست اور انتقام خود انبیاء کے ہاتھ میں تھا، جب ایک نبی کی وفات ہوجاتی تو دوسرا نبی اس کے قائم مقام ہوجاتا تھا اور میرے بعد کوئی نبی نہیں، البتہ میرے خلیفہ ہوں گے جو بہت ہوں گے “ اس حدیث نے یہ بھی واضح کردیا کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چونکہ خاتم النبیین ہیں اور آپ کے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہوگا تو امت کی ہدایت کا انتظام کیسے ہوگا ؟ اس کے متعلق فرمایا کہ آپ کے بعد امت کی تعلیم و ہدایت کا انتظام آپ کے خلفاء کے ذریعہ سے ہوگا، جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلیفہ ہونے کی حیثیت سے مقاصد نبوت کو پورا کریں گے، اگر ظلی بروزی کوئی نبوت کی قسم ہوتی یا غیر تشریعی نبوت باقی ہوتی، تو ضرور تھا کہ یہاں اس کا ذکر کیا جاتا کہ اگرچہ عام نبوت ختم ہوچکی مگر فلاں قسم کی نبوت باقی ہے جس سے اس عالم کا انتظام ہوگا اس حدیث میں صاف واضح الفاظ میں بتلا دیا کہ نبوت کی کوئی قسم آپ کے بعد باقی نہیں، اور ہدایت خلق کا کام جو پچھلی امتوں میں انبیاء بنی اسرائیل سے لیا گیا تھا، وہ اس امت میں آپ کے خلفاء سے لیا جائے گا۔ صحیح بخاری ومسلم میں حضرت ابوہریرہ کی حدیث مرفوع ہے : ” یعنی نبوت میں سے کچھ باقی نہیں رہا بجز مبشرات کے “ مسند احمد وغیرہ میں حضرت صدیقہ عائشہ اور ام کرز کعبیہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” میرے بعد نبوت میں سے کچھ باقی نہیں رہا بجز مبشرات کے، صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ مبشرات کیا چیز ہیں ؟ فرمایا سچے خواب جو مسلمان خود دیکھے یا اس کے متعلق کوئی دوسرا دیکھے “ اس حدیث نے کس قدر وضاحت سے بتلا دیا کہ نبوت کی کوئی قسم تشریعی یا غیر تشریعی اور بقول مرزا قادیانی ظلی یا بروزی آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد باقی نہیں، صرف مبشرات یعنی سچے خواب لوگوں کو آئیں گے جن سے کچھ معلومات ہوجائیں گی۔ اور مسند احمد اور ترمذی میں حضرت انس بن مالک کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” بیشک رسالت اور نبوت میرے بعد منقطع ہوچکی ہے، میرے بعد نہ کوئی رسول ہوگا اور نہ نبی “ وقال ھذا الحدیث صحیح اس حدیث نے واضح کردیا کہ غیر تشریعی نبوت بھی آپ کے بعد باقی نہیں، اور ظلی بروزی تو نبوت کی کوئی قسم ہی نہیں نہ اسلام میں اس طرح کی کوئی چیز معروف ہے۔ اس جگہ مسئلہ ختم نبوت کی احادیث جمع کرنا مقصود نہیں، وہ تو دو سو سے زیادہ رسالہ ” ختم نبوت “ میں جمع کردی گئی ہیں، صرف چند احادیث سے یہ بتلانا مقصود تھا کہ مرزائی قادیانی نے جو بقاء نبوت کے لئے ظلی اور بروزی کا عنوان ایجاد کیا ہے، اول تو اسلام میں اس کی کوئی اصل و بنیاد نہیں، اور بالفرض ہوتی بھی تو ان احادیث مذکورہ نے واضح طور پر یہ بتلا دیا کہ آپ کے بعد نبوت کی کوئی قسم کسی طرح کی باقی نہیں ہے۔ اسی لئے صحابہ کرام سے لے کر آج تک امت مسلمہ کے سب طبقات کا اجماع اس عقیدہ پر رہا ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد کوئی کسی قسم کا نبی یا رسول نہیں ہوسکتا جو دعوے کرے وہ کا ذب، منکر قرآن اور کافر ہے۔ اور صحابہ کرام کا سب سے پہلا اجماع اسی مسئلہ پر ہوا جس کی رو سے مسیلمہ کذاب مدعی نبوت سے خلیفہ اول صدیق اکبر کے عہد میں جہاد کر کے اس کو اور اس کے ماننے والوں کو قتل کیا گیا۔ آئمہ سلف اور علماء امت کے اقوال و تصریحات بھی اس معاملہ میں رسالہ ” ختم نبوت “ کے تیسرے حصہ میں بڑی تفصیل سے لکھ دیئے گئے ہیں، اس جگہ چند کلمات نقل کئے جاتے ہیں۔ ” اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے احادیث متواترہ میں خبر دی ہے کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں تاکہ لوگ سمجھ لیں کہ آپ کے بعد جو شخص اس مقام نبوت کا دعویٰ کرے وہ کذاب، مفتری، دجال، گمراہ، گمراہ کرنے والا ہے، اگرچہ وہ کتنی ہی شعبدہ بازی کرے اور قسم قسم کے جادو اور طلسم اور نیرنگیاں دکھلائے کہ سب کے سب محال اور گمراہی میں عقل والوں کے نزدیک جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اسود عنسی (مدعی نبوت) کے ہاتھ پر یمن میں اور مسیلمہ کذاب (مدعی نبوت) کے ہاتھ پر یمامہ میں اس طرح کے حالات فاسدہ اور بےہودہ اقوال ظاہر کرائے، جن کو دیکھ کر سن کر ہر عقل و فہم والے نے سمجھ لیا کہ یہ دونوں کاذب اور گمراہ ہیں، اللہ ان پر لعنت فرمائے، اسی طرح جو شخص بھی قیامت تک نبوت کا دعویٰ کرے وہ کاذب و کافر ہے، یہاں تک کہ مدعیان نبوت کا یہ سلسلہ مسیح دجال پر ختم ہوگا “ امام غزالی نے اپنی کتاب ” الاقتصادفی الاعتقاد “ میں آیت مذکورہ کی تفسیر اور عقیدہ ختم نبوت کے متعلق یہ الفاظ لکھے ہیں : ” بیشک امت نے اس لفظ (یعنی خاتم النبیین اور لا نبی بعدی) سے اور قرائن احوال سے باجماع یہی سمجھا ہے کہ آپ کے بعد ابد تک نہ کوئی نبی ہوگا، اور نہ کوئی رسول اور یہ کہ نہ اس میں کوئی تاویل چل سکتی ہے نہ تخصیص “ اور قاضی عیاض نے اپنی کتاب شفا میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد دعویٰ نبوت کرنیوالے کو کافر اور کذاب اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تکذیب کرنیوالا اور آیت مذکورہ کا منکر کہہ کر یہ الفاظ لکھے ہیں : ” امت نے اجماع کیا ہے کہ اس کلام کو اپنے ظاہر پر محمول کیا جائے اور اس پر کہ اس آیت کا نفس مفہوم ہی مراد ہے بغیر کسی تاویل یا تخصیص کے اس لئے ان تمام فرقوں کے کفر میں کوئی شک نہیں، (جو کسی مدعی نبوت کی پیروی کریں) بلکہ ان کا کفر قطعی طور سے اجماع امت اور نقل یعنی کتاب و سنت سے ثابت ہے “ رسالہ ختم نبوت کے تیسرے حصہ میں ائمہ دین اور ہر طبقے کے اکابر علماء کے بہت سے اقوال جمع کردیئے گئے ہیں اور جو یہاں نقل کئے گئے ہیں ایک مسلمان کے لئے وہ بھی کافی ہیں واللہ اعلم

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَلٰكِنْ رَّسُوْلَ اللہِ وَخَاتَمَ النَّـبِيّٖنَ۝ ٠ ۭ وَكَانَ اللہُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِــيْمًا۝ ٤٠ۧ حمد الحَمْدُ لله تعالی: الثناء عليه بالفضیلة، وهو أخصّ من المدح وأعمّ من الشکر، فإنّ المدح يقال فيما يكون من الإنسان باختیاره، ومما يقال منه وفيه بالتسخیر، فقد يمدح الإنسان بطول قامته وصباحة وجهه، كما يمدح ببذل ماله وسخائه وعلمه، والحمد يكون في الثاني دون الأول، والشّكر لا يقال إلا في مقابلة نعمة، فكلّ شکر حمد، ولیس کل حمد شکرا، وکل حمد مدح ولیس کل مدح حمدا، ويقال : فلان محمود : إذا حُمِدَ ، ومُحَمَّد : إذا کثرت خصاله المحمودة، ومحمد : إذا وجد محمودا «2» ، وقوله عزّ وجلّ :إِنَّهُ حَمِيدٌ مَجِيدٌ [هود/ 73] ، يصحّ أن يكون في معنی المحمود، وأن يكون في معنی الحامد، وحُمَادَاكَ أن تفعل کذا «3» ، أي : غایتک المحمودة، وقوله عزّ وجل : وَمُبَشِّراً بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ [ الصف/ 6] ، فأحمد إشارة إلى النبيّ صلّى اللہ عليه وسلم باسمه وفعله، تنبيها أنه كما وجد اسمه أحمد يوجد وهو محمود في أخلاقه وأحواله، وخصّ لفظة أحمد فيما بشّر به عيسى صلّى اللہ عليه وسلم تنبيها أنه أحمد منه ومن الذین قبله، وقوله تعالی: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ [ الفتح/ 29] ، فمحمد هاهنا وإن کان من وجه اسما له علما۔ ففيه إشارة إلى وصفه بذلک وتخصیصه بمعناه كما مضی ذلک في قوله تعالی: إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلامٍ اسْمُهُ يَحْيى [ مریم/ 7] ، أنه علی معنی الحیاة كما بيّن في بابه «4» إن شاء اللہ . ( ح م د ) الحمدللہ ( تعالیٰ ) کے معنی اللہ تعالے کی فضیلت کے ساتھ اس کی ثنا بیان کرنے کے ہیں ۔ یہ مدح سے خاص اور شکر سے عام ہے کیونکہ مدح ان افعال پر بھی ہوتی ہے جو انسان سے اختیاری طور پر سرزد ہوتے ہیں اور ان اوصاف پر بھی جو پیدا کشی طور پر اس میں پائے جاتے ہیں چناچہ جس طرح خرچ کرنے اور علم وسخا پر انسان کی مدح ہوتی ہے اس طرح اسکی درازی قدو قامت اور چہرہ کی خوبصورتی پر بھی تعریف کی جاتی ہے ۔ لیکن حمد صرف افعال اختیار یہ پر ہوتی ہے ۔ نہ کہ اوصاف اضطرار ہپ پر اور شکر تو صرف کسی کے احسان کی وجہ سے اس کی تعریف کو کہتے ہیں ۔ لہذا ہر شکر حمد ہے ۔ مگر ہر شکر نہیں ہے اور ہر حمد مدح ہے مگر ہر مدح حمد نہیں ہے ۔ اور جس کی تعریف کی جائے اسے محمود کہا جاتا ہے ۔ مگر محمد صرف اسی کو کہہ سکتے ہیں جو کثرت قابل ستائش خصلتیں رکھتا ہو نیز جب کوئی شخص محمود ثابت ہو تو اسے بھی محمود کہہ دیتے ہیں ۔ اور آیت کریمہ ؛ إِنَّهُ حَمِيدٌ مَجِيدٌ [هود/ 73] وہ سزاوار تعریف اور بزرگوار ہے ۔ میں حمید بمعنی محمود بھی ہوسکتا ہے اور حامد بھی حماد اک ان تفعل کذا یعنی ایسا کرنے میں تمہارا انجام بخیر ہے ۔ اور آیت کریمہ : وَمُبَشِّراً بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ [ الصف/ 6] اور ایک پیغمبر جو میرے بعد آئیں گے جن کا نام احمد ہوگا ان کی بشارت سناتاہوں ۔ میں لفظ احمد سے آنحضرت کی ذات کی طرف اشارہ ہے اور اس میں تنبیہ ہے کہ جس طرح آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نام احمد ہوگا اسی طرح آپ اپنے اخلاق واطوار کے اعتبار سے بھی محمود ہوں گے اور عیٰسی (علیہ السلام) کا اپنی بشارت میں لفظ احمد ( صیغہ تفضیل ) بولنے سے اس بات پر تنبیہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت مسیح (علیہ السلام) اور ان کے بیشتر وجملہ انبیاء سے افضل ہیں اور آیت کریمہ : مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ [ الفتح/ 29] محمد خدا کے پیغمبر ہیں ۔ میں لفظ محمد گومن وجہ آنحضرت کا نام ہے لیکن اس میں آنجناب کے اوصاف حمیدہ کی طرف بھی اشنار پایا جاتا ہے جیسا کہ آیت کریمہ : إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلامٍ اسْمُهُ يَحْيى [ مریم/ 7] میں بیان ہوچکا ہے کہ ان کا یہ نام معنی حیات پر دلالت کرتا ہے جیسا کہ اس کے مقام پرند کو ہے ۔ أب الأب : الوالد، ويسمّى كلّ من کان سببا في إيجاد شيءٍ أو صلاحه أو ظهوره أبا، ولذلک يسمّى النبيّ صلّى اللہ عليه وسلم أبا المؤمنین، قال اللہ تعالی: النَّبِيُّ أَوْلى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَأَزْواجُهُ أُمَّهاتُهُمْ [ الأحزاب/ 6] ( اب و ) الاب ۔ اس کے اصل معنی تو والد کے ہیں ( مجازا) ہر اس شخص کو جو کسی شے کی ایجاد ، ظہور یا اصلاح کا سبب ہوا سے ابوہ کہہ دیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ آیت کریمہ ۔ { النَّبِيُّ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَأَزْوَاجُهُ أُمَّهَاتُهُمْ } [ الأحزاب : 6] میں آنحضرت کو مومنین کا باپ قرار دیا گیا ہے ۔ رجل الرَّجُلُ : مختصّ بالذّكر من الناس، ولذلک قال تعالی: وَلَوْ جَعَلْناهُ مَلَكاً لَجَعَلْناهُ رَجُلًا [ الأنعام/ 9] ( ر ج ل ) الرجل کے معنی مرد کے ہیں اس بنا پر قرآن میں ہے : ۔ وَلَوْ جَعَلْناهُ مَلَكاً لَجَعَلْناهُ رَجُلًا[ الأنعام/ 9] اگر ہم رسول کا مدد گار ) کوئی فرشتہ بناتے تو اس کو بھی آدمی ہی بناتے ۔ رسل وجمع الرّسول رُسُلٌ. ورُسُلُ اللہ تارة يراد بها الملائكة، وتارة يراد بها الأنبیاء، فمن الملائكة قوله تعالی: إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ [ التکوير/ 19] ، وقوله : إِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنْ يَصِلُوا إِلَيْكَ [هود/ 81] ، ( ر س ل ) الرسل اور رسول کی جمع رسل آتہ ہے اور قرآن پاک میں رسول اور رسل اللہ سے مراد کبھی فرشتے ہوتے ہیں جیسے فرمایا : إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ [ التکوير/ 19] کہ یہ ( قرآن ) بیشک معزز فرشتے ( یعنی جبریل ) کا ( پہنچایا ہوا ) پیام ہے ۔ إِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنْ يَصِلُوا إِلَيْكَ [هود/ 81] ہم تمہارے پروردگار کے بھجے ہوئے ہی یہ لوگ تم تک نہیں پہنچ پائیں گے ۔ ختم الخَتْمُ والطّبع يقال علی وجهين : مصدر خَتَمْتُ وطبعت، وهو تأثير الشیء کنقش الخاتم انتهيت إلى آخره، فقوله : خَتَمَ اللَّهُ عَلى قُلُوبِهِمْ [ البقرة/ 7] ، وقوله تعالی: قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَخَذَ اللَّهُ سَمْعَكُمْ وَأَبْصارَكُمْ وَخَتَمَ عَلى قُلُوبِكُمْ [ الأنعام/ 46] ، إشارة إلى ما أجری اللہ به العادة أنّ الإنسان إذا تناهى في اعتقاد باطل، أو ارتکاب محظور۔ ولا يكون منه تلفّت بوجه إلى الحقّ- يورثه ذلك هيئة تمرّنه علی استحسان المعاصي، وكأنما يختم بذلک علی قلبه، وعلی ذلك : أُولئِكَ الَّذِينَ طَبَعَ اللَّهُ عَلى قُلُوبِهِمْ وَسَمْعِهِمْ وَأَبْصارِهِمْ [ النحل/ 108] ، وعلی هذا النّحو استعارة الإغفال في قوله عزّ وجلّ : وَلا تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنا قَلْبَهُ عَنْ ذِكْرِنا [ الكهف/ 28] ، واستعارة الكنّ في قوله تعالی: وَجَعَلْنا عَلى قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَنْ يَفْقَهُوهُ [ الأنعام/ 25] ، واستعارة القساوة في قوله تعالی: وَجَعَلْنا قُلُوبَهُمْ قاسِيَةً [ المائدة/ 13] ، قال الجبّائيّ «1» : يجعل اللہ ختما علی قلوب الکفّار، ليكون دلالة للملائكة علی كفرهم فلا يدعون لهم «2» ، ولیس ذلک بشیء فإنّ هذه الکتابة إن کانت محسوسة فمن حقّها أن يدركها أصحاب التّشریح، وإن کانت معقولة غير محسوسة فالملائكة باطّلاعهم علی اعتقاداتهم مستغنية عن الاستدلال . وقال بعضهم : ختمه شهادته تعالیٰ عليه أنه لا يؤمن، وقوله تعالی: الْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلى أَفْواهِهِمْ [يس/ 65] ، أي : نمنعهم من الکلام، وَخاتَمَ النَّبِيِّينَ [ الأحزاب/ 40] ، لأنه خَتَمَ النّبوّة، أي : تمّمها بمجيئه . وقوله عزّ وجلّ : خِتامُهُ مِسْكٌ [ المطففین/ 26] ، قيل : ما يختم به، أي : يطبع، وإنما معناه : منقطعه وخاتمة شربه، أي : سؤره في الطيّب مسك، وقول من قال يختم بالمسک «3» أي : يطبع، فلیس بشیء، لأنّ الشّراب يجب أن يطيّب في نفسه، فأمّا ختمه بالطّيب فلیس ممّا يفيده، ولا ينفعه طيب خاتمه ما لم يطب في نفسه . ( خ ت م ) الختم والطبع ۔ کے لفظ دو طرح سے استعمال ہوتے ہیں کبھی تو ختمت اور طبعت کے مصدر ہوتے ہیں اور اس کے معنی کسی چیز پر مہری کی طرح نشان لگانا کے ہیں اور کبھی اس نشان کو کہتے ہیں جو مہر لگانے سے بن جا تا ہے ۔ مجازا کبھی اس سے کسی چیز کے متعلق وتوق حاصل کرلینا اور اس کا محفوظ کرنا مراد ہوتا ہے جیسا کہ کتابوں یا دروازوں پر مہر لگا کر انہیں محفوظ کردیا جاتا ہے ۔ کہ کوئی چیز ان کے اندر داخل نہ ہو ۔ قرآن میں ہے ۔ خَتَمَ اللَّهُ عَلى قُلُوبِهِمْ [ البقرة/ 7] خدا نے ان کے دلوں پر مہر لگا رکھی ہے ۔ وَخَتَمَ عَلى سَمْعِهِ وَقَلْبِهِ [ الجاثية/ 23] اور اس کے کانوں اور دل پر مہر لگا دی ۔ اور کبھی کسی چیز کا اثر حاصل کرلینے سے کنایہ ہوتا ہے جیسا کہ مہر نقش ہوجاتا ہے اور اسی سے ختمت القرآن کا محاورہ ہے ۔ یعنی قرآن ختم کرایا ۔ اور آیت کریمہ : ۔ خَتَمَ اللَّهُ عَلى قُلُوبِهِمْ [ البقرة/ 7] خدا نے ان کے دلوں پر مہر لگادی اور آیت : ۔ قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَخَذَ اللَّهُ سَمْعَكُمْ وَأَبْصارَكُمْ وَخَتَمَ عَلى قُلُوبِكُمْ [ الأنعام/ 46]( ان کافروں سے ) کہو بھلا دیکھو تو اگر خدا تمہارے کان یا دو آنکھیں چجین لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگا دے ۔ میں عادت الہیہ کی طرف اشارہ ہے کہ جب انسان اعتقاد باطل بامحرمات کے ارتکاب میں حد کو پہنچ جاتا ہے اور کسی طرح حق کی طرف ( التفات نہیں کرنا تو اس کی ہیئت نفسانی کچھ ایسی بن جاتی ہے کہ گناہوں کو اچھا سمجھنا اس کی خوبن جاتی ہے ۔ گویا اس کے دل پر مہر لگ جاتی ہے ۔ چناچہ اس ی معنی میں فرمایا : ۔ أُولئِكَ الَّذِينَ طَبَعَ اللَّهُ عَلى قُلُوبِهِمْ وَسَمْعِهِمْ وَأَبْصارِهِمْ [ النحل/ 108] یہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر اور کانوں پر اور آنکھوں پر خدا نے مہر لگا رکھی ہے اسی طرح آیات کریمہ : ۔ وَلا تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنا قَلْبَهُ عَنْ ذِكْرِنا [ الكهف/ 28] اور جس شخص کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کردیا ہے ۔۔۔ اس کا کہا نہ ماننا۔ وَجَعَلْنا عَلى قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَنْ يَفْقَهُوهُ [ الأنعام/ 25] اور ان کے دلوں پر پردہ ڈال دیتے ہیں کہ اسے سمجھ نہ سکیں ۔ وَجَعَلْنا قُلُوبَهُمْ قاسِيَةً [ المائدة/ 13] اور ان کے دلوں سخت کردیا ۔ میں اعفال کن اور قساوۃ سے بھی علی الترتیب یہی معنی مراد ہیں ۔ جبائی کہتے ہیں کہ اللہ کے کفار کے دلوں پر مہر لگانے کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انکے دلوں پر ایسی علامت قائم کردیتے ہیں کہ فرشتے انکے کفر سے آگاہ ہوجاتے ہیں اور ان کے حق میں دعائے خیر نہیں کرتے ۔ لیکن یہ بےمعنی سی بات ہے ۔ کیونکہ اگر یہ کتابت محسوس ہو تو اصحاب التشریح ( ) کو بھی اس کا ادراک ہونا ضروری ہے اور اگر سراسر عقلی اور غیر محسوس ہے تو ملائکہ ان کے عقائد باطلہ سے مطلع ہونے کے بعد اس قسم کی علامات سے بےنیاز ہیں ۔ بعض نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے مہر لگانے کے معنی ان کے ایمان نہ لانے کی شہادت دینے کے ہیں ۔ اور آیت کریمہ :۔ الْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلى أَفْواهِهِمْ [يس/ 65] آج ہم ان کے موہوں پر مہر لگادیں ۔ کے معنی یہ ہیں کہ وہ کلام نہیں کرسکیں گے اور آیت میں آنحضرت کو خاتم النبین فرمانے کے معنی یہ ہیں کہ آنحضرت نے اپنی آمد سے سلسلہ نبوت کی مکمل کردیا ۔ ہے ( اور آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا ) اور آیت کریمہ :۔ خِتامُهُ مِسْكٌ [ المطففین/ 26] جسکی مہر مسک کی ہوگی ۔ میں بعض نے کہا ہے کہ ختام کے معنی مایختم بہ کے ہیں یعنی وہ چیز جس سے مہر لگائی جائے مگر آیت کے معنی یہ ہیں کہ اس کا آخری لطف اور برین میں باقی ماندہ جھوٹ مسک کی طرح مہ کے گا اور بعض نے اس سے یہ مراد لی ہے کہ اس پر کستوری کی مہر لگی ہوئی ہوگی مگر یہ بےمعنی سی بات ہے ۔ کیونکہ شراب کو بذات خود لذت ہونا چاہیے اگر وہ بذات خود لذت لذیذ نہ ہو تو اس پر مسک کی مہر لگانا چنداں مفید نہیں ہوسکتا ، اور نہ ہی اس کی لذت میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے ۔ نبی النبيُّ بغیر همْز، فقد قال النحويُّون : أصله الهمْزُ فتُرِكَ همزُه، واستدلُّوا بقولهم : مُسَيْلِمَةُ نُبَيِّئُ سَوْءٍ. وقال بعض العلماء : هو من النَّبْوَة، أي : الرِّفعة «2» ، وسمّي نَبِيّاً لرِفْعة محلِّه عن سائر الناس المدلول عليه بقوله : وَرَفَعْناهُ مَکاناً عَلِيًّا [ مریم/ 57] . فالنَّبِيُّ بغیر الهمْز أبلغُ من النَّبِيء بالهمْز، لأنه ليس كلّ مُنَبَّإ رفیعَ القَدْر والمحلِّ ، ولذلک قال عليه الصلاة والسلام لمن قال : يا نَبِيءَ اللہ فقال : «لَسْتُ بِنَبِيءِ اللہ ولكنْ نَبِيُّ اللهِ» «3» لمّا رأى أنّ الرّجل خاطبه بالهمز ليَغُضَّ منه . والنَّبْوَة والنَّبَاوَة : الارتفاع، ومنه قيل : نَبَا بفلان مکانُهُ ، کقولهم : قَضَّ عليه مضجعه، ونَبَا السیفُ عن الضَّرِيبة : إذا ارتدَّ عنه ولم يمض فيه، ونَبَا بصرُهُ عن کذا تشبيهاً بذلک . ( ن ب و ) النبی بدون ہمزہ کے متعلق بعض علمائے نحو نے کہا ہے کہ یہ اصل میں مہموز ہے لیکن اس میں ہمزہ متروک ہوچکا ہے اور اس پر وہ مسلیمۃ بنی سوء کے محاورہ سے استدلال کرتے ہیں ۔ مگر بعض علما نے کہا ہے کہ یہ نبوۃ بمعنی رفعت سے مشتق ہے اور نبی کو نبی اس لئے کہا گیا ہے کہ وہ لوگوں کے اندر معزز اور بلند اقداد کا حامل ہوتا ہے جیسا کہ آیت کریمہ :۔ وَرَفَعْناهُ مَکاناً عَلِيًّا [ مریم/ 57] اور ہم نے ان کو بلند در جات سے نوازا کے مفہوم سے سمجھاتا ہے پس معلوم ہوا کہ نبی بدوں ہمزہ ( مہموز ) سے ابلغ ہے کیونکہ ہر منبا لوگوں میں بلند قدر اور صاحب مرتبہ نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ جب ایک شخص نے آنحضرت کو ارہ بغض ا نبی اللہ کہہ کر کر پکارا تو آپ نے فرمایا لست ینبی اللہ ولکن نبی اللہ کہ میں نبی اللہ نہیں ہوں بلکہ نبی اللہ ہوں ۔ النبوۃ والنباوۃ کے معنی بلندی کے ہیں اسی سے محاورہ ہے ۔ نبا بفلان مکا نہ کہ اسے یہ جگہ راس نہ آئی جیسا کہ قض علیہ مضجعۃ کا محاورہ ہے جس کے معنی بےچینی سے کروٹیں لینے کے ہیں نبا السیف عن لضربیۃ تلوار کا اچٹ جانا پھر اس کے ساتھ تشبیہ دے کر نبا بصر ہ عن کذا کا محاورہ بھی استعمال ہوتا ہے جس کے معنی کسی چیز سے کرا ہت کرنے کے ہیں ۔ شيء الشَّيْءُ قيل : هو الذي يصحّ أن يعلم ويخبر عنه، وعند کثير من المتکلّمين هو اسم مشترک المعنی إذ استعمل في اللہ وفي غيره، ويقع علی الموجود والمعدوم . ( ش ی ء ) الشئی بعض کے نزدیک شی وہ ہوتی ہے جس کا علم ہوسکے اور اس کے متعلق خبر دی جاسکے اور اس کے متعلق خبر دی جا سکے اور اکثر متکلمین کے نزدیک یہ اسم مشترکہ ہے جو اللہ تعالیٰ اور اس کے ماسواپر بھی بولا جاتا ہے ۔ اور موجود ات اور معدہ سب کو شے کہہ دیتے ہیں ، علم العِلْمُ : إدراک الشیء بحقیقته، ( ع ل م ) العلم کسی چیز کی حقیقت کا ادراک کرنا

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت زید کے باپ نہیں بلکہ آپ اللہ کے رسول ہیں اور خاتم النبیین ہیں کہ آپ کے بعد اب کوئی بھی نبی نہ ہوگا۔ اور اللہ تعالیٰ تمہارے قول و فعل کو خوب جانتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٤٠ { مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ } ” (دیکھو ! ) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں “ یہاں ایک دوسرے انداز میں واضح کردیا گیا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں ہیں۔ زید (رض) بن حارثہ محض آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے منہ بولے بیٹے تھے۔ اب جبکہ اس ضمن میں ایک واضح حکم نازل ہوچکا ہے تو یہ معاملہ ہمیشہ کے لیے صاف ہوجانا چاہیے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاں جو نرینہ اولاد ہوئی اسے اللہ تعالیٰ نے بچپن میں ہی اٹھا لیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آخری عمر میں حضرت ماریہ قبطیہ (رض) کے بطن سے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی ولادت ہوئی لیکن وہ بھی بچپن ہی میں فوت ہوگئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنے بیٹے ابراہیم (رض) سے بہت محبت تھی۔ ان کی وفات سے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بہت تکلیف پہنچی ‘ جس کا اظہار آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس فرمان سے ہوتا ہے : یا ابراہیم انا بِفِراقِک لمحزونون ” اے ابراہیم ! ہم تمہاری جدائی میں بہت رنجیدہ ہیں۔ “ یہ عجیب اتفاق ہے کہ ابوالانبیاء حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی زوجہ محترمہ حضرت ہاجرہ ( علیہ السلام) کا تعلق بھی مصر سے تھا جن کے بطن سے حضرت اسماعیل (علیہ السلام) پیدا ہوئے۔ حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی نسل سے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا تعلق ہے اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے اس بیٹے کا نام ابراہیم (رض) رکھا جو مصر سے تعلق رکھنے والی حضرت ماریہ قبطیہ (علیہ السلام) کے بطن سے تھا۔ { وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّبِیّٖنَ } ” بلکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں اور سب نبیوں پر مہر ہیں۔ “ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول اور خاتم الانبیاء ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آمد سے نبیوں کے سلسلہ پر مہر لگ گئی ‘ اب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد کوئی نبی آنے والا نہیں ہے۔ چناچہ جاہلیت کی غلط رسومات اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ختم نہ کرتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد پھر اور کون انہیں ختم کرتا ؟ اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ذاتی مثال قائم کرتے ہوئے اپنے منہ بولے بیٹے کی مطلقہ سے نکاح نہ کرتے تو یہ رسم اس طرح حتمی انداز میں ختم نہ ہوتی۔ یہاں اس آیت کے حوالے سے رسالت اور نبوت میں لطیف فرق کو بھی سمجھ لیجیے۔ دونوں میں فرق یہ ہے کہ نبوت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ختم ہوگئی ‘ لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رسالت اب بھی قائم و دائم ہے اور تا قیام قیامت قائم و دائم رہے گی۔ اپنی حیات مبارکہ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) براہِ راست بنفس نفیس رسالت کے فرائض سر انجام دے رہے تھے مگر اب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے امتی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے یہ فریضہ ادا کر رہے ہیں۔ چناچہ آج دین کے جو خدام قرآن کا پیغام خلق ِخدا تک پہنچا رہے ہیں وہ گویا رسالت ِمحمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی کا پیغام پہنچا رہے ہیں۔ سورة الانعام کی آیت ١٩ کے یہ الفاظ گویا اسی صورت حال کی طرف اشارہ کر رہے ہیں : { وَاُوْحِیَ اِلَیَّ ہٰذَا الْقُرْاٰنُ لِاُنْذِرَکُمْ بِہٖ وَمَنْم بَلَغَ } ” اور میری جانب یہ قرآن وحی کیا گیا ہے تاکہ میں تمہیں خبردار کر دوں اس کے ذریعے سے اور اس کو بھی جس تک یہ پہنچ جائے “۔ حجۃ الوداع کے موقع پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی رسالت کی ترویج و اشاعت کا یہ فریضہ امت کو سونپتے ہوئے ارشاد فرمایا تھا : (فَلْیُبَلِّغِ الشَّاھِدُ الْغَائِبَ ) ” اب پہنچائیں وہ جو موجود ہیں ان تک جو موجود نہیں ہیں “۔ لہٰذا محمد ٌ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رسالت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی امت کے ذریعے سے مسلسل قائم و دائم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں ” خاتم “ کا جو لفظ آیا ہے وہ رسالت کے لیے نہیں بلکہ نبوت کے لیے آیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جیسے ہی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس دنیا سے پردہ فرمایا وحی کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا اور اس کے ساتھ ہی نبوت کا دروازہ بھی بند ہوگیا۔ گویا نبوت محمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس دنیا میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات کے ساتھ قائم تھی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وصال کے ساتھ ختم ہوگئی ‘ لیکن رسالت ِمحمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قیامت تک قائم رہے گی۔ { وَکَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمًا } ” اور یقینا اللہ ہرچیز کا علم رکھنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

77 This one sentence arts at the root of aII those objections which the opponents were raising in connection with this marriage of the Holy Prophet. Their first objection was that he had married his own daughter-in-law, whereas according to his own law the son's wife is forbidden for the father. This was answered by saying: "Muhammad is not the father of any of your men." That is, Zaid was not his real son, and so it was not unlawful to marry his divorced wife. Their second objection was that even if his adopted son was not his real son, it was not necessary that he should have marred his divorced wife. This was answered by saying: '' . . . but he is the Messenger of AIlah." That is, it was his duty as the Messenger of Allah to put an end to all kinds of prejudices about a lawful thing which custom and tradition had made unlawful without good reason and declare it to be lawful once again. The point was stressed by saying: " ... and (he is) the last of the Prophets." That is, not to speak of a Messenger, no other Prophet would be raised after him, who could make up for a possible deficiency in the enforcement of a reform in the law and society that might have been left un-enforced in his time. Therefore, it had become all the more necessary that he should himself root out the custom of ignorance. Again, to further emphasize this point, it was said: "Allah has knowledge of everything. " that is, Allah knows best why it was imperative to get the custom of ignorance rooted out at that juncture through the Holy Prophet Muhammad (upon whom be Allah's peace) rather than let it remain as it was. He knows that no other prophet would be coming after him in the future; therefore, if He did not abolish this custom through His Last Prophet, no other person after him would be able to abolish it for alI the Muslims of the world for ever. Even if the later refomers would abolish it, no action of any one of them will havc the permanent and universal authority behind it so that the people of every country and every age might -start following it, and none of them would have a personality endowed with that holiness and sanctity that an action's being merely his way (Sunnah) might root out every feeling of aversion and abhorrence from the mind of the people. It is a pity that a section of the people in our age have given wrong interpretations of this verse and opened the way to a great mischief. We have therefore added a comprehensive appendix at the end of the commentary of this Surah for the explanation of the question of the Finality of Prophethood and the eradication of the misunderstanding spread by these people.

سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :77 اس ایک فقرے میں ان تمام اعتراضات کی جڑ کاٹ دی گئی ہے جو مخالفین نبی صلی اللہ علیہ و لم کے اس نکاح پر کر رہے تھے ۔ ان کا اولین اعتراض یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بہو سے نکاح کیا ہے حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی شریعت میں بھی بیٹے کی منکوحہ باپ پر حرام ہے ۔ اس کے جواب میں فرمایا گیا کہ محمّد صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں ، یعنی جس شخص کی مطلقہ سے نکاح کیا گیا ہے وہ بیٹا تھا کب کہ اس کی مطلقہ سے نکاح حرام ہوتا ؟ تم لوگ تو خود جانتے ہو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا سرے سے کوئی بیٹا ہے ہی نہیں ۔ ان کا دوسرا اعتراض یہ تھا کہ اچھا ، اگر منہ بولا بیٹا حقیقی بیٹا نہیں ہے تب بھی اس کی چھوڑی ہوئی عورت سے نکاح کر لینا زیادہ سے زیادہ بس جائز ہی ہو سکتا تھا ، آخر اس کا کرنا کیا ضرور تھا ۔ اس کے جواب میں فرمایا گیا مگر وہ اللہ کے رسول ہیں ، یعنی رسول ہونے کی حیثیت سے ان پر یہ فرض عائد ہوتا تھا کہ جس حلال چیز کو تمہاری رسموں نے خواہ مخواہ حرام کر رکھا ہے اس کے بارے میں تمام تعصبات کا خاتمہ کر دیں اور اس کی حلت کے معاملے میں کسی شک و شبہ کی گنجائش باقی نہ رہنے دیں ۔ پھر مزید تاکید کے لیے فرمایا اور وہ خاتم النبیین ہیں ، یعنی ان کے بعد کوئی رسول تو درکنار کوئی نبی تک آنے والا نہیں ہے کہ اگر قانون اور معاشرے کی کوئی اصلاح ان کے زمانے میں نافذ ہونے سے رہ جائے تو بعد کا آنے والا نبی یہ کسر پوری کر دے ، لہٰذا یہ اور بھی ضروری ہو گیا تھا کہ اس رسم جاہلیت کا خاتمہ وہ خود ہی کر کے جائیں ۔ اس کے بعد مزید زور دیتے ہوئے فرمایا گیا کہ اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے یعنی اللہ کو معلوم ہے کہ اس وقت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں اس رسم جاہلیت کو ختم کرا دینا کیوں ضروری تھا اور ایسا نہ کرنے میں کیا قباحت تھی ۔ وہ جانتا ہے کہ اب اس کی طرف سے کوئی نبی آنے والا نہیں ہے لہٰذا اگر اپنے آخری نبی کے ذریعہ سے اس نے اس رسم کا خاتمہ اب نہ کرایا تو پھر کوئی دوسری ہستی دنیا میں ایسی نہ ہو گی جس کے توڑنے سے یہ تمام دنیا کے مسلمانوں میں ہمیشہ کے لیے ٹوٹ جائے ۔ بعد کے مصلحین اگر اسے توڑیں گے بھی تو ان میں سے کسی کا فعل بھی اپنے پیچھے ایسا دائمی اور عالمگیر اقتدار نہ رکھے گا کہ ہر ملک اور ہر زمانے میں لوگ اس کا اتباع کرنے لگیں ، اور ان میں سے کسی کی شخصیت بھی اپنے اندر اس تقدس کی حامل نہ ہو گی کہ کسی فعل کا محض اس کی سنت ہونا ہی لوگوں کے دلوں سے کراہیت کے ہر تصور کا قلع قمع کر دے ۔ افسوس ہے کہ موجودہ زمانے میں ایک گروہ نے اس آیت کی غلط تاویلات کر کے ایک بہت بڑے فتنے کا دروازہ کھول دیا ہے ۔ اس لیے ختم نبوت کے مسئلے کی پوری توضیح اور اس گروہ کی پھیلائی ہوئی غلط فہمیوں کی تردید کے لیے ہم نے اس سورہ کی تفسیر کے آخر میں ایک مفصل ضمیمہ شامل کر دیا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

35: چونکہ حضرت زید بن حارثہؓ کو آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنا بیٹا قرار دیا تھا، اِس لئے لوگ اُن کو زید بن محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کہہ کر پکارتے تھے، پچھلی آیتوں میں جب یہ حکم جاری ہوا کہ منہ بولے بیٹے کو حقیقی بیٹا قرار نہیں دیاجاسکتا، تو حضرت زیدؓ کو زید بن محمد (صلی اﷲ علیہ وسلم) کہنے کی بھی ممانعت ہوگئی، چنانچہ اس آیت میں یہ فرمایا گیا ہے کہ آپ کسی مرد کے نسبی باپ نہیں ہیں (کیونکہ آپ کی زندہ رہنے والی اولاد میں صرف بیٹیاں تھیں) لیکن آپ اﷲ تعالیٰ کے رسول ہونے کی وجہ سے پوری امت کے رُوحانی باپ ہیں، اور چونکہ آخری نبی ہیں، اور قیامت تک کوئی دوسرا نبی آنے والا نہیں، اس لئے جاہلیت کی رسموں کو اپنے عمل سے ختم کرنے کی ذمہ داری آپ ہی پر عائد ہوتی ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(33:40) ابا احد رسول اللہ۔ خاتم النبیین میں ابا۔ رسول۔ اور خاتم منصوب بوجہ خبر کان کے ہیں۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 یعنی جس شخص زید (رض) بن حارثہ کی مطلقہ بیوی سے انہوں نے نکاح کیا ہے وہ ان کو بیٹا ہے کب کہ کوئی یہ اعتراض کرسکے کہ انہوں نے اپنی بہو سے نکاح کرلیا۔ واضح رہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جتنے بیٹے ہوئے ؟ بچپن ہی میں گزر گئے اور کوئی بھی اس عمر کو نہیں پہنچا کہ مرد کہلا سکے۔ صرف لڑکیاں تھیں اور ان میں بھی صرف حضرت فاطمہ (رض) کی اولاد باقی رہی۔2 لفظی ترجمہ یہ ہے۔” البتہ وہ اللہ کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے اور نبیوں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ختم کرنے والا “۔ اس سے قطعی طور پر معلوم ہوا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رہتی دنیا تک اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد کوئی نبی آنے والا نہیں ہے اور پھر احادیث صحیحہ میں اس خاتم النبین ہونے کی تشریح کردی گئی ہے جس کے بعد کسی التباس کی گنجائش باقی نہیں رہتی اور حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام) کا نزول ختم نبوت کے منافی نہیں ہے کیونکہ وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی کی شریعت پر چلیں گے۔ آج تک پوری امت کا یہ متفق علیہ عقیدہ چلا آیا ہے۔ پس ختم نبوت کا منکر قطعی کافر اور ملت اسلام سے خارج ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : متبنّٰی کے متعلقہ مسائل بیان کرنے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فرض منصبی کا ذکر کرنے کے بعد اب مردوں سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا تعلق اور آپ کی رفعت شان اور مقام کا بیان ہوتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات مومنوں کی مائیں تھیں۔ ان میں سے حضرت خدیجۃ الکبریٰ کے بطن سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی چاربیٹیاں ہوئیں جن کے اسمائے گرامی زینب، رقیہ، امّ کلثوم، فاطمہ (رح) ہیں اور حضرت خدیجہ (رض) سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے تین بیٹے ہوئے جن کے اسمائے گرامی قاسم، ابراہیم، طیب ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے تینوں بیٹے اس آیت کریمہ کے نازل ہونے سے پہلے فوت ہوچکے تھے ان کے بعد آپ کے ہاں کوئی بیٹا پیدا نہیں ہوا۔ اس لیے ارشاد ہوا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں آپ ” اللہ “ کے رسول اور خاتم المرسلین ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ ہر بات اور کام کو اچھی طرح جانتا ہے۔ 1 اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے کہ اس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بیٹوں کو کیوں حیات نہیں رکھا۔ 2 اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاتم المرسلین ہیں جو بہت بڑا مقام اور مرتبہ ہے مگر تم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شوکت و عظمت کو پوری طرح نہیں جانتے۔ اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ اس کے نبی کا کیا مقام ہے۔ 3 جب حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں تو زید کی بیوی آپ کی بہو کیسے بن گئی۔ 4 خاتم المرسلین ہونے کی حیثیت سے آپ کا فرض ہے کہ آپ ہر چیز کی حلّت اور حرمت واضح کریں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے سلسلہ نبوت اس لیے جاری رکھا گیا کہ درج ذیل ضرورتوں میں سے کوئی ایک ضرورت باقی رہتی تھی۔ آپ کی تشریف آوری کے بعد اب کسی بات اور نبی کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ اب نبی کی ضرورت کیوں نہیں ؟ 1 پہلے نبی کو کلی طور پر جھٹلا دیا جائے تو اس کی تائید کے لیے دوسرے نبی کی ضرورت ہوتی ہے : بے شک کچھ لوگوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جھٹلا دیا تھا لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کلمہ پڑھنے والے حضرات مکی دور سے لے کر اب تک رہے ہیں اور قیامت تک رہیں گے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی امت قیامت کے دن تمام امتوں سے زیادہ ہوگی۔ ” حضرت ابو سعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول محترم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اے آدم ! وہ کہیں گے میں حاضر ہوں ! میں حاضر ہوں ! ہر قسم کی خیر آپ کے ہاتھ میں ہے اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ جہنمیوں کو الگ کرو آدم (علیہ السلام) پوچھیں گے جہنمی کتنے ہیں ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ ایک ہزار میں سے نو سو ننانوے ہیں۔ اس وقت بچے بوڑھے ہوجائیں گے۔ ہر حاملہ کا حمل گرجائے گا اور آپ دیکھیں گے کہ لوگ نشہ میں ہوں گے لیکن حقیقت میں نشہ کی حالت نہ ہوگی ‘ بلکہ اللہ تعالیٰ کا عذاب سخت ہوگا صحابہ (رض) نے پوچھا اے اللہ کے رسول ! کیا ہزار میں سے ایک شخص ہم میں سے ہوگا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا خوش ہوجاؤ ! اس لیے کہ ایک شخص تم میں سے ہوگا اور ہزار یا جوج ماجوج سے ہوگا۔ پھر آپ نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، میں امید کرتا ہوں کہ جنتیوں میں چوتھائی تعداد تمہاری ہوگی ہم نے اللہ اکبر کہا پھر آپ نے فرمایا میں امید کرتا ہوں کہ جنتیوں میں تمہاری تعداد تیسرا حصہ ہوگی ہم نے اللہ اکبر کہا پھر آپ نے فرمایا میں امید کرتا ہوں، کہ تم جنت والوں میں نصف ہو گے ہم نے اللہ اکبر کہا آپ نے فرمایا تمہارا تناسب لوگوں میں ایک سیاہ بال کی طرح ہے جو سفید رنگ کے بیل پر ہو یا سفید بال کی مانند جو سیاہ رنگ کے بیل پر ہو۔ “ [ رواہ البخاری : باب قصۃ یأجوج ومأجوج ] 2 پہلے انبیاء کرام (علیہ السلام) کی شریعتیں نامکمل تھیں۔ آپ کا دین کامل اور اکمل ہے اس لیے آپ کے بعد کسی نبی کی ضرورت نہیں ہے : (اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا) [ المائدۃ : ٣] ” آج میں نے تمہارے لیے تمہارے دین کو مکمل کردیا ہے اور میں نے تم پر اپنی نعمت پوری کردی اور اسلام کو دین کے طور پر پسند کرلیا “ 3 پہلے انبیاء کرام (علیہ السلام) کی لائی ہوئی کتب مسخ ہوگئیں، اس لیے کتاب اور نبی کی ضرورت تھی لہٰذا آپ مبعوث کیے گئے۔ تب اللہ تعالیٰ نے ایک کے بعد دوسرا نبی مبعوث فرمایا۔ یہاں تو قرآن مجید اپنی زبر، زیر کے ساتھ محفوظ ہے اور قیامت تک محفوظ رہے گا یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ارشادات اور ان کے بیان کرنے والے راویوں کے نام اور کوائف بھی محفوظ کر لئے گئے ہیں۔ (اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَ اِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوْنَ ) [ الحجر : ٩] ” یقیناً ہم نے قرآن نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ “ (وَ اَنْزَلْنَآ اِلَیْکَ الذِّکْرَ لِتُبَیِّنَ للنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْھِمْ وَ لَعَلَّھُمْ یَتَفَکَّرُوْنَ ) [ النحل : ٤٤] ” اور ہم نے آپ کی طرف نصیحت اتاری، تاکہ آپ لوگوں کے سامنے کھول کر بیان کریں جو کچھ ان کی طرف اتارا گیا ہے اور تاکہ وہ غوروفکر کریں۔ “ 4 پہلے انبیاء کرام (علیہ السلام) مخصوص قوم اور زمانے کے لیے مبعوث کیے گئے تھے لیکن آپ کو (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قیامت تک کے لیے تمام انسانوں کے لیے رسول بنایا گیا ہے۔ اس لیے اب کسی نبی کی ضرورت نہیں : (قُلْ یٰٓا أَ یُّھَا النَّاسُ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ اِلَیْکُمْ جَمِیْعَا)[ الاعراف : ١٥٨ ] ” فرما دیں اے لوگو ! بیشک میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوں۔ “ ” حضرت ابوذر (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی محترم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ مجھے پانچ ایسی چیزیں عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں ہوئیں۔ ١۔ مجھے اللہ تعالیٰ نے ہر کالے اور گورے کے لیے رسول بنایا ہے ٢۔ میرے لیے ساری زمین مسجد بنادی گئی ہے۔ ٣۔ میرے لیے مال غنیمت حلال کیا گیا ہے جبکہ مجھ سے پہلے کسی رسول کے لیے حلال نہیں تھا۔ ٤۔ ایک مہینہ کی مسافت پر ہونے کے باوجود دشمن مجھ سے لرزاں رہتا ہے۔ ٥۔ مجھے قیامت کے دن سب سے پہلے شفاعت کا حق دیا جائے گا۔ “ [ رواہ احمد : مسند ابی ذر ] مسائل ١۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مردوں میں کسی کے باپ نہیں۔ ٢۔ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاتم المرسلین ہیں۔ ٣۔ آپ کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا۔ تفسیر بالقرآن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عالمگیر نبوت کے چند دلائل : ١۔ اے رسول اعلان فرمائیں کہ ” اللہ “ نے مجھے تمام لوگوں کے لیے رسول منتخب فرمایا ہے۔ (الاعراف : ١٥٨) ٢۔ رسول اللہ پوری دنیا کے رسول ہیں۔ (سباء : ٢٨) ٣۔ رسول اللہ مبشر اور نذیر ہیں۔ (الاحزاب : ٤٥) ٤۔ رسول اللہ پوری دنیا کے لیے رحمت عالم ہیں۔ (الانبیاء : ١٠٧) ٥۔ رسول اللہ خاتم النبیین ہیں۔ (الاحزاب : ٤٠) ٦۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نبوت اور حکمت عنایت فرمائی۔ ( الجمعہ : ٢) ٧۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت مومنوں پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے۔ (آل عمران : ١٦٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاتم النّبیین ہیں اس آیت کریمہ میں اول تو یہ فرمایا کہ تم میں جو مرد ہیں یعنی بالغ افراد ہیں محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان میں سے کسی کے نسبی والد نہیں ہیں، اس میں اس بات کی نفی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی بھی ایسے شخص کے والد ہوں جو رجولیت کے حدود میں داخل ہوگیا ہو، اس کے عموم میں زید بن حارثہ (رض) کے والد ہونے کی بھی نفی ہوگئی۔ آیت میں یہ بتادیا کہ نسبی والد ہونے سے جو باپ بیٹے کے درمیان احکام شرعیہ مرتب ہوتے ہیں مثلاً میراث جاری ہونا اور حرمت مصاہرت ثابت ہونا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اور زید بن حارثہ (رض) یا کسی بھی صحابی کے درمیان ان میں سے کوئی حکم بھی جاری نہیں ہے، اور (رِّجَالِکُمْ ) اس لیے فرمایا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چار صاحبزادیوں کے باپ تھے جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے بالغ بھی ہوئیں اور ان کی شادیاں بھی ہوئیں۔ حضرت سیدہ فاطمہ الزہراء (رض) کے علاوہ باقی صاحبزادیوں کی آپ کے سامنے وفات بھی ہوگئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کے چھ ماہ بعد حضرت فاطمہ (رض) کی بھی وفات ہوگئی، حضرات حسنین (رض) کے واسطہ سے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نسل حضرت فاطمہ (رض) ہی سے چلی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اولاد میں صاحبزادے بھی تھے چونکہ وہ سب بچپن ہی میں وفات پا گئے اس لیے اس بات میں کوئی اشکال نہیں کہ آپ مردوں یعنی بالغ افراد میں سے کسی کے والد نہیں ہیں۔ دوسری بات یہ بتائی کہ گو وہ کسی بالغ مرد کے نسبی باپ نہیں ہیں لیکن روحانی باپ ہیں یعنی اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں بحیثیت رسول ہونے کے ساری امت پر فرض ہے کہ آپ پر ایمان لائیں اور آپ کے اکرام اور توقیر کا ہمیشہ لحاظ رکھیں، اور ساتھ ہی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خاتم النبیین بھی بتایا اور یہ اعلان فرما دیا کہ آپ آخری نبی ہیں اور آپ کے بعد کوئی بھی نبی قیامت تک آنے والا نہیں ہے۔ اس تصریح سے واضح ہوگیا کہ آپ کی روحانی نبوت نسبی نبوت سے کہیں زیادہ اعلیٰ اور افضل ہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی موجودگی میں جو صحابہ (رض) تھے صرف انہیں کے لیے نہیں ہے بلکہ آپ خاتم النبیین ہیں قیامت تک آپ کے بعد نبی آنے والا نہیں ہے لہٰذا موجودہ افراد اور ان کی آنے والی نسلیں اور ان کے علاوہ جو بھی اقوام اور قبائل اور افراد ذکور اور اناث (مرد و عورت) آپ پر ایمان لائیں گے، آپ سب کے روحانی باپ ہیں، آپ کی یہ فضیلت اور منقبت اس سے کہیں زیادہ ہے کہ اپنی دنیا والی زندگی میں چند افراد کے نسبی باپ ہوتے۔ قال صاحب الروح فکانہ قیل : (مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ ) بحیث تثبت بینہ و بینہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حرمۃ المصاھرۃ ولکن کان اباکل واحد منکم وابا ابنائکم وابناء ابنائکم وھکذا الیٰ یوم القیامۃ بحیث یجب لہ علیکم وعلی من تناسل منکم احترامہ وتوقیرہ ویجب علیہ لکم ولن تناسل منکم الشفقۃ والنصح الکامل) (تفسیر روح المعانی والے فرماتے ہیں گویا یہاں (مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ ) میں یہ فرمایا گیا ہے کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس طرح تم میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں کہ اس کے اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے درمیان مصاہرت کی حرمت ثابت ہو ورنہ تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم میں سے ہر ایک کے باپ ہیں اور تمہاری اگلی نسلوں کے بھی باپ ہیں اسی طرح قیامت تک سب کے باپ ہیں کہ تم پر اور تمہاری نسلوں پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اعزازو احترام واجب ہے اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر تمہارے لیے شفقت اور کامل ہمدردی ہے۔ ) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے جو انبیاء اور رسل ( علیہ السلام) تشریف لاتے تھے وہ خاص قوم کے لیے اور محدود وقت کے لیے تشریف لایا کرتے تھے، خاتم النبیین جناب محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قیامت تک تمام جنات اور تمام انسانوں اور تمام قوموں اور قبیلوں اور تمام زمانوں اور تمام مکانوں کے بسنے والوں کے لیے رسول ہیں اور نبی ہیں کیونکہ نبی عام ہیں اور رسول خاص ہیں (جیسا کہ پہلے بیان کیا گیا کہ رسول کا اطلاق صاحب شریعت جدیدہ کے لیے ہے اور نبی ہر پیغمبر پر صادق آتا ہے صاحب شریعت جدیدہ ہو یا نہ ہو) لہٰذا خاتم النبیین فرمانے سے آپ کے خاتم الرسل ہونے کا بھی اعلان ہوگیا، سورة سباء میں فرمایا (وَمَآ اَرْسَلْنٰکَ الاَّ کَآفَّۃً لِّلنَّاسِ بَشِیْراً وَّنَذِیْراً وَّلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لاَیَعْلَمُوْنَ ) (اور ہم نے آپ کو نہیں بھیجا مگر تمام انسانوں کے لیے بشیر اور نذیر بنا کر لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے۔ ) خلاصہ یہ ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات گرامی پر وصف نبوت سے متصف ہونا یعنی نبوت جدیدہ سے سرفراز کیا جانا ختم ہوگیا ہے اور سلسلہ نبوت آپ کی ذات گرامی پر منقطع ہوگیا اب نبوت جدیدہ سے کوئی بھی شخص متصف نہیں ہوگا۔ ختم نبوت کے منکر قرآن کے منکر ہیں اسلام سے خارج ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد جو بھی کوئی شخص نبوت کا دعویٰ کرے وہ جھوٹا ہے، گمراہ ہے، کافر ہے اور اس کی تصدیق کرنے والے بھی گمراہ اور کافر ہیں اور آیت قرآنیہ کے منکر ہیں جس میں صاف اس بات کا اعلان فرما دیا ہے کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاتم النبیین ہیں، احادیث شریفہ صحیح اسانید کے ساتھ بہت زیادہ کثیر تعداد میں کتب حدیث میں مروی ہیں جن میں واضح طور پر بتایا ہے کہ جناب محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نبوت اور رسالت ختم ہے۔ ان احادیث کو بعض اکابرنے اپنے رسائل میں جمع بھی فرمایا ہے، قرآن و حدیث کی تصریحات کے باوجود بعض لوگوں نے نبوت کا دعویٰ کیا خود بھی کافر ہوئے اور اپنے ماننے والوں کو بھی کفر پر ڈالا۔ مفسر ابن کثیر (رض) (جلد ٣ ص ٤٩٤ میں) بہت سی احادیث نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں : (فمن رحمۃ اللّٰہ تعالیٰ بالعباد ارسال محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) الیھم ثم من تشریفہ لھم ختم الانبیاء والمرسلین بہ واکمال الدین الحنیف لہ وقد اخبر اللّٰہ تبارک وتعالیٰ فی کتابہ ورسولہ فی السنۃ المتواترۃ عنہ انہ لا نبی بعدہ لیعلموا ان کل من ادعی ھذا المقام بعدہ فھو کذاب افاک دجال ضال مضل ولو تحرق وشعبذ واتی بانواع السحر والطلاسم والنیر نجیات فکلھا محال وضلال عند اولی الباب) (یہ بندوں پر اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے کہ اس نے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کی طرف بھیجا پھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شان ختم نبوت بھی اور آپ پر دین حنیف کی تکمیل بھی بندوں پر رحمت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی احادیث میں جو کہ متواتر ہیں خبر دے دی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد کوئی نبی نہیں ہے، تاکہ سب پر واضح ہوجائے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد جو اس مقام کا دعویٰ کرے گا وہ مکار دجال، جھوٹا ہے خود بھی گمراہ ہے دوسروں کو بھی گمراہ کرنے والا ہے اگرچہ وہ جادوگریوں کے کرشمے دکھائے جو بھی طلسم و نرنگیاں دکھائے سب عقل مندوں کے نزدیک بیکار و گمراہی ہیں۔ ) خاتم النّبیین بھی قرأت متواترہ ہے : یاد رہے کہ خاتم النّبیین حضرت امام عاصم کوفی کی قرأت میں بفتح التاء ہے اور ان کے علاوہ دیگر قراء کی قرأت بکسر التاء یعنی خاتم النبیین ہے۔ خاتم (ت کے زبر کے ساتھ) مہر کے معنی میں آتا ہے اور خاتم (ت کے زیر کے ساتھ) صیغہ اسم فاعل ہے جس کا معنی ہے ختم کرنے والا، دونوں قرأتوں کا مآل ایک ہی ہے یعنی آخر الانبیاء پس سیدنا محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاتم النّبیین بھی ہیں یعنی آپ کی تشریف آوری سے سلسلہ نبوت ختم ہوگیا، اور خاتم النّبیین بھی ہیں یعنی آپ کی ذات گرامی کو نبیوں کے لیے مہر بنا دیا گیا، جیسے مہر آخر میں لگائی جاتی ہے اسی طرح آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سلسلہ نبوت ختم ہوگیا اب آپ کے بعد کوئی نبی آنے والا نہیں۔ یہ دوسری قرأت جو تا کے زیر کے ساتھ ہے قرأت متواترہ ہے اس کا انکار بھی کفر ہے، ہم نے خصوصیت کے ساتھ یہ قرأت اس لیے ذکر کی ہے کہ بعض ملحدوں نے (خاتَم النّبیّن) (بفتح التاء) کا ترجمہ (افضل النبیین) کرکے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خاتم الانبیاء ہونے کا انکار کیا۔ گزشتہ صدی میں نصاریٰ کے کہنے سے پنجاب کے ایک آدمی (مرزا قادیانی) نے نبوت کا دعویٰ کردیا تھا نصاریٰ کو اس سے اپنا مقصد نکالنا مقصود تھا، انہوں نے اس جھوٹے نبی سے جہاد شرعی منسوخ کرنے کا اعلان کرایا اور اسے اور اس کے ماننے والوں کو دنیاوی لالچ دے کر اپنا ہمنوا بنالیا، دنیا کے طالب اس شخص کی جھوٹی نبوت کا اقرار کرتے چلے گئے اور جب ان کے سامنے آیت قرآنیہ (وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ ) پیش کی گئی تو طرح طرح کی تاویلیں کرکے اس کو رد کردیا اور آیت کے معانی اور مفاہیم اپنی طرف سے تجویز کردئیے اور نبوت کی قسمیں بنالیں، حقیقی اور ظلی و بروزی کی تقسیم جاری کردی تا وقت تحریر ان لوگوں کی جماعت موجود ہے جو یہود و نصاریٰ کی سرپرستی میں پرورش پاتی ہے اور اسلام اور قرآن اور مسلمانوں کی دشمنی میں برابر لگی ہوئی ہے، اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو ان کے شر سے بچائے۔ یہ ایک موٹی سی بات ہے کہ جو شخص قرآن کریم کی کسی آیت کا منکر ہو وہ نبی تو کیا ہوگا ادنیٰ درجہ کا مسلمان بھی نہیں، وہ تو ملحد اور زندیق اور کافر ہے تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ ان ملحدوں اور زندیقوں سے چوکنا رہیں یہ لوگ ایمان کے ڈاکو ہوتے ہیں۔ (وَکَان اللّٰہُ بِکُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا) (اور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے) اس میں قرآنی اعلان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے تنبیہ ہے اور وعید ہے، جو لوگ حضور خاتم النبیین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کے بعد کسی دوسرے شخص کی نبوت کے قائل ہیں یا اسلام کے خلاف کوئی بھی عقیدہ رکھتے ہیں، ایسے لوگ یوں نہ سمجھیں کہ یہ دنیا ہی سب کچھ ہے اللہ تعالیٰ کو سب کا حال ظاہر و باطن، عقیدہ و عمل معلوم ہیں وہ اس کے مطابق سزا دے گا۔ حقیر دنیا کے لیے کفریہ عقائد اختیار کرنے والے اور کفریہ اعمال اختیار کرنے والے اللہ تعالیٰ کی وعید سے غافل نہ ہوں۔ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی تشریف آوری ختم نبوت کے منافی نہیں : احادیث صحیحہ کثیرہ متواترہ سے صراحتاً اور آیت قرآنیہ (وَاِنْ مِّنْ اَھْلِ الْکِتٰبِ اِلَّا لَیُؤْمِنَنَّ بِہٖ قَبْلَ مَوْتِہٖ ) سے (علی احد القولین) اور آیت (وَاِِنَّہٗ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَۃِ فَلاَ تَمْتَرُنَّ بِہَا وَاتَّبِعُوْنِ ) سے (علی احد القولین) یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ حضرت عیسیٰ قیامت سے پہلے تشریف لائیں گے اور دجال کو قتل کریں گے، تمام اہل السنۃ والجماعۃ کا اس پر اجماع ہے۔ چونکہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شریعت کے تابع ہوں گے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی کی شریعت پر عمل کریں گے اور امت محمد یہ سے بھی اسی شریعت پر عمل کرائیں گے اور وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے تشریف لانے سے پہلے ہی نبوت سے سرفراز تھے ایسا نہیں کہ وہ نئی نبوت لے کر آئیں گے بلکہ وہ پہلے ہی سے نبی ہیں جنہیں زندہ آسمان پر اٹھالیا گیا تھا، دنیا میں آکر دجال کو قتل کریں گے اور شادی کرکے مسلمانوں کے ساتھ رہ کر وفات پاجائیں گے، اس سے جناب محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خاتم النّبیین ہونے پر کوئی اثر نہیں پڑتا، شریعت محمدیہ میں جزیہ لینا مشروع ہے وہ اسے منسوخ کردیں گے، اس منسوخ کرنے کی خبر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پیشگی دے دی ہے لہٰذا یہ بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی کا منسوخ کرنا ہوا۔ حافظ جلال الدین سیوطی (رض) نے ” نزول عیسیٰ بن مریم آخر الزمان “ کے نام سے ایک رسالہ لکھا ہے اس میں ” معجم الکبیر للطبرانی “ اور ” کتاب البعث والنشور للبیہقی “ سے حدیث نقل کی ہے اور اس کی سند جید بتائی ہے جس میں اس بات کی تصریح ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ملت پر ہوں گے، حدیث کے الفاظ یہ ہیں : (عن عبد اللّٰہ بن مغفل (رض) قال قال رسول اللّٰہ یلبث الدجال ماشاء اللّٰہ ثم ینزل عیسیٰ بن مریم مصدقا بمحمد وعلیٰ ملتہ اماماً مھدیاً وحکماً عدلاً فیقتل الدجال) (حضرت عبد اللہ بن مغفل (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جتنا عرصہ اللہ تعالیٰ چاہے گا دجال رہے گا پھر حضرت عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) نازل ہوں گے اس حال میں کہ وہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تصدیق کریں گے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ملت پر ہوں گے ہدایت کے امام ہوں گے حاکم و عادل ہوں گے اور پھر آپ دجال کو قتل کریں گے۔ ) صحیح بخاری میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : (وَالَّذِیْ نفسی بیدہ لیوشکن ان ینزل فیکم ابن مریم حکماً عدلاً ) (الحدیث) (باب نزول عیسیٰ (علیہ السلام) ص ٤٩٠) (قسم اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے عنقریب تم میں ابن مریم حاکم عادل بن کر نازل ہوں گے۔ ) لفظ حکماً کی تشریح کرتے ہوئے حافظ ابن حجر (رض) ” فتح الباری جلد ٦ ص ٤٩١“ میں لکھتے ہیں : (والمعنی انہ ینزل حاکما بھذہ الشریعۃ فان ھذہ الشریعۃ لا تنسخ بل یکون عیسیٰ (علیہ السلام) حاکماً وفیہ روایۃ اللیث عن ابن شھاب عند مسلم حکماً مقسطاً والطبرانی من حدیث عبد اللّٰہ بن مغفل ینزل عیسیٰ ابن مریم مصدقاً بمحمد علی ملتہ۔ ١ ھ) (معنی یہ ہے کہ آپ شریعت محمدیہ کے مطابق فیصلے کرنے والے بن کر نازل ہوں گے کیونکہ یہ شریعت باقی ہے منسوخ نہیں ہوسکتی بلکہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) اسی کے مطابق حکومت کریں گے۔ اور اسی بارے میں امام مسلم نے لیث عن ابن شہاب کی روایت کی ہے کہ حاکماً سے مراد ہے عادل حکمران اور طبرانی نے حضرت عبد اللہ مغفل (رض) کی حدیث نقل کی ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تصدیق کرنے والے ہو کر اور آپ کی ملت کے تابع ہو کر نازل ہوں گے۔ ) امام نووی (رض) شرح مسلم میں لکھتے ہیں : (ای ینزل حاکما بھذہ الشریعۃ لا ینزل نبیا برسالۃ مستقلۃ وشریعۃ ناسخۃ بل ھو حاکم من حکام ھذہ الامۃ) (صحیح مسلم ج ١: ص ٧٨) (یعنی آپ شریعت محمدیہ کے مطابق فیصلے کرنے والے بن کر نازل ہوں گے مستقل نبوت و رسالت اور شریعت محمدیہ کو منسوخ کرنے والی شریعت لے کر نازل نہیں ہوں گے۔ بلکہ وہ اسی امت محمدیہ کے حاکموں میں سے ایک حاکم ہوں گے۔ ) مطلب یہ ہے کہ سیدنا حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نازل ہوں گے اور شریعت اسلامیہ محمدیہ کے مطابق ہی فیصلہ دیں گے، مستقل نبی نہ ہوں گے اور نہ مستقل شریعت لے کر آئیں گے جو جناب محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شریعت کو منسوخ کردے، وہ اسی امت کے حکام میں سے ایک حاکم ہوں گے۔ قادیانی جماعت آیت کریمہ کی تصریح کا انکار کرنے کی وجہ سے کافر ہے اور اس وجہ سے بھی کافر ہے کہ انہوں نے خاتم النبیین کے معنی میں تحریف کی ہے اور اس کا معنی افضل النبیین بتایا ہے۔ ان جاہلوں کو معلوم نہیں کہ قرأت میں ایک قرأت تاء کے زیر کے ساتھ بھی ہے اس کا انکار کرنا بھی کفر ہے۔ قادیانی زندیقوں کا جھوٹ : قادیانیوں نے ختم نبوت کا انکار کرنے کے لیے ایک یہ بات نکالی تھی کہ چونکہ حضرت مسیح (علیہ السلام) کے تشریف لانے کی خبر ہے اس لیے نبوت کا دروازہ بند نہیں ہوا اور ہم جسے نبی مانتے ہیں وہ مسیح ہے۔ ان لوگوں کی تردید کے لیے یہی کافی ہے کہ قرآن مجید میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو جگہ جگہ مسیح بن مریم فرمایا ہے، دنیا جانتی ہے اور قادیانیوں کو بھی اس کا عمل ہے کہ مرزا قادیانی کی ماں کا نام مریم نہیں تھا، ملحدوں اور زندیقوں کو قرآن حدیث ماننا نہیں ہوتا، اپنی تاویلات و تحریفات کے پیچھے چل کر ملعون ہوتے ہیں۔ یہ لوگ یوں بھی کہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے تشریف لانے کا عقیدہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ سیدنا محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نبوت ختم نہیں ہوئی۔ ان لوگوں کی اس بات کی تردید حضرات مفسرین کرام اور علماء عظام پہلے ہی کر گئے اور انہوں نے بتادیا کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) مستقل رسالت و نبوت کے ساتھ نہیں آئیں گے وہ اسی شریعت محمدیہ علی صاحبہا الصلوٰۃ والتحیہ کے مطابق عمل کریں گے اور امت محمدیہ سے متعلق اسی سے عمل کرائیں گے جبکہ قادیانی جماعت سیدنا محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دین و شریعت پر نہیں ہے، اگر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دین و شریعت پر ہوتے تو جہاد کو کیوں منسوخ کرتے، جہاد کو منسوخ کرنا ہی تو مرزا قادیانی کا اصل کارنامہ ہے جو اس نے نبوت کا دعویٰ کرانے والی حکومت برطانیہ کو خوش کرنے کے لیے انجام دیا تھا۔ ارے قادیانیو ! شرم کرو، اللہ کے سچے نبی خاتم النبیین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سچے امتی بنو اور جھوٹے نبی کی نبوت کے اقرار سے توبہ کرکے اپنی جانوں کو دوزخ سے محفوظ کرلو، یہ تمہاری خیر خواہی کے طور پر کہا جا رہا ہے۔ (واللّٰہ علی ما نقول وکیل)

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

42:۔ ما کان الخ، یہ مومنین سے چوتھا خطاب ہے۔ اے ایمان والو ! محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں۔ نہ زید کے نہ کسی اور کے، تو زید کی بیوی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بہو نہ تھی اس لیے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اگر زید کی مطلقہ سے نکاح کرلیا ہے تو اس میں کونسی برائی ہے اور اعتراض کا کیا موقع ہے ؟ اس میں جسمانی اور حقیقی ابوت کی نفی کی گئی ہے۔ رجال، رجل کی جمع ہے اور رجل بالغ مرد کو کہا جاتا ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی ایسے مذکر انسان کے باپ نہیں جو سنِ بلوغ کو پہنچا ہو کیونکہ آپ کے چاروں صاحبزادے حضرت ابراہیم، قاسم، طیب اور طاہر بچپن میں ہی اللہ کو پیارے ہوچکے تھے۔ اور صرف آپ کی صاحبزادیاں ہی سن بلوغ کو پہنچیں۔ ولکن رسول اللہ، یہ ماقبل سے استدراک ہے، اور اس سے مجازی اور روحانی ابوت کا اثبات مقصود ہے۔ کیونکہ ہر پیغمبر اپنی امت کا روحانی باپ ہوتا ہے۔ استدراک من نفی الابوۃ الحقیقیۃ الشرعیۃ التی یترتب علیہا حرمۃ المصاھرۃ و نحوہا الی اثبات الابوۃ المجازیۃ اللغویۃ التی من شان الرسول (علیہ الصلوۃ والسلام) وتقتضی التوقیر من جانبہم والشفقۃ من جانبہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (روح ج 22 ص 22) ۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

40۔ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے مردوں میں سے کسی کے نسبی اعتبار سے باپ نہیں ہیں مگر ہاں وہ اللہ تعالیٰ کے رسول اور آخر النبین اور سب نبیوں پر مہر ہیں اور اللہ تعالیٰ ہر شے کی مصلحت کو خوب جاننے والا ہے ۔ یعنی آپ مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں چھوٹے بیچے وفات پاچکے کوئی حد بلوغت کو نہیں پہنچارہا ۔ زید بن حارث تو وہ بھی حقیقی اور نسبی بیٹا نہیں محض لے پالک اور متنبی تھا تبنیت کی شریعت میں کوئی حقیقت نہیں اس لئے کہ یہ قضیہ بالکل صحیح ہے کہ ما کان محمد ابا احد من رجالکم نسبی ابوت کی نفی کے بعد آپ کی رسالت اور آخر النبین اور سلسلہ نبوت پر مہر لگا کر اس دروازے کو ہمیشہ کے لئے بند کردینے والے کا اثبات ہے۔ آخر میں اس مرتبہ رفیع پر اپنی حکمت اور مصلحت کا اعلان ہے کہ ہم خوب جانتے ہیں کو ن رسالت کے لائق ہے اور کون آخر الرسل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ابوت نسبی مردوں میں کسی کو حاصل نہیں البتہ ابوت معنوی اور روحانی تو اس کی کیفیت یہ ہے کہ سارے پیغمبر اپنے اپنے زمانے میں روح محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت اور آپ کی روحانیت سے مستفید ہوئے ہیں ۔ ان سب کی تکمیل آپ کی بعثت اور آپ کی تشریف آوری پر موقوف تھی ۔ نبوت کا ہر خط اسی نقطہ کا پرور دہ اور اسی نقطہ کا مرہون منت تھا جس نقطہ کو حقیقت محمدیہ کہا جاتا ہے۔ اللھم صل علی محمد وبارک وسلم علیہ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں حضرت کی اولاد یا لڑکے گزر گئے یا بیٹیاں رہیں کوئی مرد ہوا نہیں یعنی کسی کو اس کا بیٹا نہ جانو مگر رسول اللہ کا ہے اس حساب سے سب اس کے بیٹے ہیں اور پیغمبروں پر مہ رہے اس کے بعد کوئی پیغمبر نہیں یہ بڑائی اس کو سب پر ہے۔ 12