Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 40

سورة الأحزاب

مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنۡ رِّجَالِکُمۡ وَ لٰکِنۡ رَّسُوۡلَ اللّٰہِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمًا ﴿۴۰﴾٪  2

Muhammad is not the father of [any] one of your men, but [he is] the Messenger of Allah and last of the prophets. And ever is Allah , of all things, Knowing.

۔ ( لوگو! ) تمہارے مردوں میں کسی کے باپ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نہیں لیکن آپ اللہ تعالٰی کے رسول ہیں اور تمام نبیوں کے ختم کرنے والے اور اللہ تعالٰی ہرچیز کا بخوبی جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَا
نہیں
کَانَ
ہیں
مُحَمَّدٌ
محمد
اَبَاۤ
باپ
اَحَدٍ
کسی ایک کے
مِّنۡ رِّجَالِکُمۡ
تمہارے مردوں میں سے
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
رَّسُوۡلَ
رسول ہیں
اللّٰہِ
اللہ کے
وَخَاتَمَ النَّبِیّٖنَ
اور خاتم النبیین ہیں
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ
بِکُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
عَلِیۡمًا
خوب جاننے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَا
نہیں 
کَانَ
ہیں
مُحَمَّدٌ
محمد
اَبَاۤ
باپ
اَحَدٍ
کسی ایک کے
مِّنۡ رِّجَالِکُمۡ
تمہارے مردوں میں سے
وَلٰکِنۡ
لیکن
رَّسُوۡلَ اللّٰہِ
رسول ہیں اللّٰہ تعالیٰ کے
وَخَاتَمَ النَّبِیّٖنَ
اور خاتم النبین
وَکَانَ
اور (ہمیشہ سے) ہے
اللّٰہُ
اللّٰہ تعالیٰ
بِکُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کو 
عَلِیۡمًا
خوب جاننے والا
Translated by

Juna Garhi

Muhammad is not the father of [any] one of your men, but [he is] the Messenger of Allah and last of the prophets. And ever is Allah , of all things, Knowing.

۔ ( لوگو! ) تمہارے مردوں میں کسی کے باپ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نہیں لیکن آپ اللہ تعالٰی کے رسول ہیں اور تمام نبیوں کے ختم کرنے والے اور اللہ تعالٰی ہرچیز کا بخوبی جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں ہیں بلکہ وہ اللہ کے رسول اور خاتم النبیٖن ہیں اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

محمدتمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں لیکن اﷲکے رسول ہیں اورخاتم النبیین ہیں اور اﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے ہی ہرچیزکوخوب جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Muhammad is not a father of any of your men, but he is a messenger of Allah and the last of the prophets. And Allah is Knowledgeable of everything. [ 40]

محمد باپ نہیں کسی کا تمہارے مردوں میں سے لیکن رسول ہے اللہ کا اور مہر سب نبیوں پر اور ہے اللہ سب چیزوں کا جاننے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(دیکھو ! ) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں بلکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں اور سب نبیوں پر مہر ہیں۔ } اور یقینا اللہ ہرچیز کا علم رکھنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Muhammad is not the father of any of your men, but he is the Messenger of Allah and the seal of the Prophets. Allah has full knowledge of everything.

۔ ( لوگو ) محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں ، مگر وہ اللہ کے رسول اور خاتم النبین ہیں ، اور اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے 77 ع5

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( مسلمانو ! ) محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تم مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں ، لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں ، اور تمام نبیوں میں سب سے آخری نبی ہیں ، ( ٣٥ ) اور اللہ ہر بات کو خوب جاننے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

محمد تم میں سے کسی مرد کا باپ نہیں ہے 1 البتہ وہ اللہ تعالیٰ کا پیغمبر ہے اور پیغمبروں کا ختم کرنے والاف 2 اور اللہ تعالیٰ سب کو جانتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(حضرت) محمد ((صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) تمہارے مردوں میں سے کسی کے والد نہیں ہیں و لیکن اللہ کے پیغمبر ہیں اور تمام نبیوں کے ختم کرنے والے ہیں اور اللہ ہر چیز کو خوب جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(حضرت ) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں ۔ وہ اللہ کے رسول ہیں اور خاتم النبین ہیں ( سب نبیوں پر مہر۔ آخری نبی) اور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

محمدﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی کے والد نہیں ہیں بلکہ خدا کے پیغمبر اور نبیوں (کی نبوت) کی مہر (یعنی اس کو ختم کردینے والے) ہیں اور خدا ہر چیز سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Muhammad is not the father of any of your males, but the apostle of Allah and the seal of the prophets; and Allah of everything is ever the Knower.

محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں ۔ البتہ اللہ کے رسول ہیں ۔ اور (سب) نبیوں کے ختم پر ہیں ۔ اور اللہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

محمد تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں بلکہ اللہ کے رسول اور نبیوں کے خاتم ہیں اور اللہ ہر چیز سے باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

محمد ( ﷺ ) تمہارے مردوں میں سے کسی کے والد نہیں ہیں اور لیکن اللہ ( تعالیٰ ) کے رسول اور خاتم النبیین ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز کا علم رکھنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے مردوں میں سے کسی کے والد نہیں ہیں بلکہ اللہ کے پیغمبر اور نبیوں کی نبوت کی مہر یعنی اس کو ختم کردینے والے ہیں اور اللہ ہر چیز سے واقف ہے “۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(لوگو ! ) محمد تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں مگر وہ اللہ کے رسول اور سب نبیوں کے خاتم ہیں اور اللہ ہر چیز کو پوری طرح جانتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

محمدتم لوگوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں بلکہ وہ اللہ کے رسول اور انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ ہر چیزکوخوب جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

محمد تمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں ( ف۱۰۳ ) ہاں اللہ کے رسول ہیں ( ف۱۰٤ ) اور سب نبیوں کے پچھلے ( ف۱۰۵ ) اور اللہ سب کچھ جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں اور سب انبیاء کے آخر میں ( سلسلۂ نبوت ختم کرنے والے ) ہیں ، اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہٰ وسلم ) تمہارے مردوں میں سے کسی مرد کے باپ نہیں ہیں ۔ ہاں البتہ وہ اللہ کے رسول ( ص ) اور خاتم النبیین ( ص ) ( سلسلۂ انبیاء کے ختم کرنے والے اور مہرِ اختتام ) ہیں اور خدا ہر چیز کا خوب جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Muhammad is not the father of any of your men, but (he is) the Messenger of Allah, and the Seal of the Prophets: and Allah has full knowledge of all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

Muhammad is not the father of any of your males. He is the Messenger of God and the last Prophet. God has the knowledge of all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Muhammad is not the father of any of your men, but he is the Messenger of Allah and the last of the Prophets. And Allah is Ever All-Aware of everything.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Muhammad is not the father of any of your men, but he is the Apostle of Allah and the Last of the prophets; and Allah is cognizant of all things.

Translated by

William Pickthall

Muhammad is not the father of any man among you, but he is the messenger of Allah and the Seal of the Prophets; and Allah is ever Aware of all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मुहम्मद तुम्हारे पुरुषों में से किसी के बाप नहीं हैं, बल्कि वे अल्लाह के रसूल और नबियों के समापक हैं। अल्लाह को हर चीज़ का पूरा ज्ञान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

محمد (علیہ السلام) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں کے ختم پر ہیں اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

لوگو ! محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں لیکن وہ اللہ کا رسول اور خاتم النبیین ہے اور اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(لوگو) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں ، مگر وہ اللہ کے رسول اور خاتم النبین ہیں ، اور اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تمہارے مردوں میں سے محمد کسی کے باپ نہیں ہیں اور لیکن اللہ کے رسول ہیں اور نبیوں کی مہر ہیں اور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

محمد باپ نہیں کسی کا تمہارے مردوں میں سے لیکن رسول ہے اللہ کا اور مہر سب نبیوں پر اور ہے اللہ سب چیزوں کو جاننے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں یعنی نسب کے اعتبار سے مگر ہاں وہ اللہ کے رسول اور آخر النبین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں اور اللہ ہر شے کی مصلحت کو خوب جانتا ہے