Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 43

سورة الأحزاب

ہُوَ الَّذِیۡ یُصَلِّیۡ عَلَیۡکُمۡ وَ مَلٰٓئِکَتُہٗ لِیُخۡرِجَکُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوۡرِ ؕ وَ کَانَ بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ رَحِیۡمًا ﴿۴۳﴾

It is He who confers blessing upon you, and His angels [ask Him to do so] that He may bring you out from darknesses into the light. And ever is He, to the believers, Merciful.

وہی ہے جو تم پر اپنی رحمتیں بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے ( تمہارے لئے دعائے رحمت کرتے ہیں ) تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے اجالے کی طرف لے جائے اور اللہ تعالٰی مومنوں پر بہت ہی مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡ
جو
یُصَلِّیۡ
رحمت بھیجتا ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَمَلٰٓئِکَتُہٗ
اور اس کے فرشتے(دعا کرتے ہیں)
لِیُخۡرِجَکُمۡ
تا کہ وہ نکالے تمہیں
مِّنَ الظُّلُمٰتِ
اندھیروں سے
اِلَی النُّوۡرِ
طرف روشنی کے
وَکَانَ
اور ہے وہ
بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں پر
رَحِیۡمًا
خوب رحم فرمانے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُوَ
وہ 
الَّذِیۡ
وہی ہے
یُصَلِّیۡ
صلوٰۃ بھیجتا ہے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر 
وَمَلٰٓئِکَتُہٗ
اور اس کے  فرشتے بھی 
لِیُخۡرِجَکُمۡ
تاکہ   وہ نکال لائیں تمہیں 
مِّنَ الظُّلُمٰتِ
تاریکیوں سے  
اِلَی
طرف 
النُّوۡرِ
روشنی کی
وَکَانَ
اور وہ (ہمیشہ سے )ہے
بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں پر
رَحِیۡمًا
نہایت رحم والا 
Translated by

Juna Garhi

It is He who confers blessing upon you, and His angels [ask Him to do so] that He may bring you out from darknesses into the light. And ever is He, to the believers, Merciful.

وہی ہے جو تم پر اپنی رحمتیں بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے ( تمہارے لئے دعائے رحمت کرتے ہیں ) تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے اجالے کی طرف لے جائے اور اللہ تعالٰی مومنوں پر بہت ہی مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی ہے جو تم پر رحمت فرماتا ہے اور اس کے فرشتے بھی تمہارے لئے دعائے رحمت کرتے ہیں تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائے اور اللہ مومنوں پر بہت مہربان ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہی ہے جوتم پر صلوٰۃ بھیجتاہے اور اُس کے فرشتے بھی تاکہ وہ تمہیں تاریکیوں سے روشنی میں نکال لائیں اور وہ مومنوں پرہمیشہ سے نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He is such that He and His angels send blessings to you, so that He brings you out from all sorts of darkness into Light. And He is Very-Merciful to the believers.

وہی ہے جو رحمت بھیجتا ہے تم پر اور اس کے فرشتے تاکہ نکالے تم کو اندھیروں سے اجالے میں اور ہے ایمان والوں پر مہربان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہی ہے جو رحمتیں بھیجتا رہتا ہے تم پر اور اس کے فرشتے بھی تاکہ نکالے تمہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف۔ اور اہل ایمان کے حق میں وہ بہت مہربان ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is He Who lavishes His blessings on you and His angels invoke blessings on you that He may lead you out of darkness into light. He is Most Compassionate to the believers.

وہی ہے جو تم پر رحمت فرماتا ہے اور اس کے ملائکہ تمہارے لے دعائے رحمت کرتے ہیں تاکہ وہ تمہیں تاریکیوں سے روشنی میں نکال لائے ، وہ مومنوں پر بہت مہربان ہے 79

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہی ہے جو خود بھی تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی ، تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لے آئے ، اور وہ مومنوں پر بہت مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہی خدا ہے جو تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کی فرشتے تمہارے لئے دعا کرتے ہیں اس لئے کہ تم کو کفر کی تاریکیوں سے نکال کر اسلام کی روشنی میں لائے اور وہ ایمان داروں پر مہربان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہی تو ہے جو تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی تاکہ تمہیں اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائے۔ اور وہ ایمان والوں پر بہت مہربان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی تو ہے جو تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی دعائے رحمت کرتے ہیں تاکہ وہ اللہ تمہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف نکال لائے۔ اور وہ ایمان والوں پر بہت مہربان ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہی تو ہے جو تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی۔ تاکہ تم کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائے۔ اور خدا مومنوں پر مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He it is Who sendeth His benedictions to you and His angels also that he may bring you forth from darknessess into light; and unto the believers He is ever Merciful.

وہ ایسا ہے کہ وہ خود اور اس کے فرشتے (بھی) تمہارے اوپر رحمت بھیجتے رہتے ہیں ۔ تاکہ وہ تمہیں تاریکیوں سے نور کی طرف لے آئے ۔ اور وہ مومنین کے حق میں تو رحیم ہی ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جو تم پر اپنی رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی ، تاکہ تم کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لے آئے اور وہ مؤمنوں پر نہایت مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ جو تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی ( رحمت کی دعا کرتے ہیں ) تاکہ تم لوگوں کو اندھیریوں سے روشنی کی طرف نکال لائیں اور وہ ( اللہ تعالیٰ ) ایمان والوں پر رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی تو ہے جو تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی، تاکہ تم کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائے اور اللہ مومنوں پر مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ (ایسا مہربان ہے کہ) تم پر خود بھی رحمت بھیجتا ہے اور اسکے فرشتے بھی تاکہ وہ نکال لائے تم کو (کفر و باطل کے) طرح طرح کے اندھیروں سے (حق و ہدایت کے) نور کی طرف اور وہ بڑا ہی مہربان ہے ایمان والوں پر

Translated by

Noor ul Amin

وہی ہے جو تم پر رحمت نازل فرماتا ہے اور اس کے فرشتے بھی تمہارے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں تاکہ اللہ تمہیں اندھیروں سے نکال کرروشنی کی طرف لے جائے اور اللہ مومنوں پر بہت مہربان ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہی ہے کہ درود بھیجتا ہے تم پر وہ اور اس کے فرشتے ( ف۱۰۷ ) کہ تمہیں اندھیریوں سے اجالے کی طرف نکالے ( ف۱۰۸ ) اور وہ مسلمانوں پر مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہی ہے جو تم پر درود بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی ، تاکہ تمہیں اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لے جائے اور وہ مومنوں پر بڑی مہربانی فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ ( اللہ ) وہی ہے جو تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی ( دعائے مغفرت ) کرتے ہیں تاکہ تمہیں ( دوزخ اور جحیم کی ) تاریکیوں سے نور ( جنت و نعیم ) کی طرف نکال لائے اور وہ اہلِ ایمان پر بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He it is Who sends blessings on you, as do His angels, that He may bring you out from the depths of Darkness into Light: and He is Full of Mercy to the Believers.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who forgives you and His angels pray for you so that He will take you out of darkness into light. God is All-merciful to the believers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He it is Who sends Salah on you, and His angels too, that He may bring you out from darkness into light. And He is Ever Most Merciful to the believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He it is Who sends His blessings on you, and (so do) His angels, that He may bring you forth out of utter darkness into the light; and He is Merciful to the believers.

Translated by

William Pickthall

He it is Who blesseth you, and His angels (bless you), that He may bring you forth from darkness unto light; and He is ever Merciful to the believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही है जो तुम पर रहमत भेजता है और उस के फ़रिश्ते भी (दुआएँ करते हैं) - ताकि वह तुम्हें अँधरों से प्रकाश की ओर निकाल लाए। वास्तव में, वह ईमान वालों पर बहुत दयालु है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ ایسا (رحیم) ہے کہ وہ (خود بھی) اور اس کے فرشتے (بھی) تم پر رحمت بھیجتے رہتے ہیں (1) تاکہ حق تعالیٰ تم کو تاریکیوں سے نور کی طرف لے آوے اور اللہ تعالیٰ مومنین پر بہت مہربان ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہی تم پر رحمت فرماتا ہے اور اس کے ملائکہ تمہارے لیے دعائے رحمت کرتے ہیں تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لے آئے اللہ مومنوں پر بہت ہی مہربان ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی ہے جو تم پر رحمت فرماتا ہے اور اس کے ملائکہ تمہارے لیے دعائے رحمت کرتے ہیں تاکہ وہ تمہیں تاریکیوں سے روشنی میں نکال لائے ، وہ مومنوں پر بہت مہربان ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہی ہے جو تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی تاکہ تمہیں اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لے آئے۔ اور وہ ایمان والوں پر رحم فرمانے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہی ہے جو رحمت بھیجتا ہے تم پر اور اس کے فرشتے تاکہ نکالے تم کو اندھیروں سے اجالے میں اور ہے ایمان والوں پر مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ اللہ تعالیٰ وہ ہے جو تم پر رحمت بھیجا رہتا ہے اور اس کے فرشتے رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں تا کہ اللہ تعالیٰ تم کو تاریکیوں سے روشنی کی طرف نکاح لائے اور اللہ تعالیٰ ایمان والوں پر نہایت مہربان ہے