Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 51

سورة الأحزاب

تُرۡجِیۡ مَنۡ تَشَآءُ مِنۡہُنَّ وَ تُـئۡوِیۡۤ اِلَیۡکَ مَنۡ تَشَآءُ ؕ وَ مَنِ ابۡتَغَیۡتَ مِمَّنۡ عَزَلۡتَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡکَ ؕ ذٰلِکَ اَدۡنٰۤی اَنۡ تَقَرَّ اَعۡیُنُہُنَّ وَ لَا یَحۡزَنَّ وَ یَرۡضَیۡنَ بِمَاۤ اٰتَیۡتَہُنَّ کُلُّہُنَّ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ مَا فِیۡ قُلُوۡبِکُمۡ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلِیۡمًا حَلِیۡمًا ﴿۵۱﴾

You, [O Muhammad], may put aside whom you will of them or take to yourself whom you will. And any that you desire of those [wives] from whom you had [temporarily] separated - there is no blame upon you [in returning her]. That is more suitable that they should be content and not grieve and that they should be satisfied with what you have given them - all of them. And Allah knows what is in your hearts. And ever is Allah Knowing and Forbearing.

ان میں سے جسے تو چاہے دور رکھ دے اور جسے چاہے اپنے پاس رکھ لے اوراگر تو ان میں سے بھی کسی کو اپنے پاس بلا لے جنہیں تو نے الگ کر رکھا تھا تو تجھ پر کوئی گناہ نہیں اس میں اس بات کی زیادہ توقع ہے کہ ان عورتوں کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ رنجیدہ نہ ہوں اور جو کچھ بھی تو انہیں دیدے اس پر سب کی سب راضی ر ہیں تمھارے دلوں میں جو کچھ ہے اسے اللہ ( خوب ) جانتا ہے اللہ تعالٰی بڑاہی علم اور حلم والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

تُرۡجِیۡ
آپ دور رکھیں
مَنۡ
جسے
تَشَآءُ
آپ چاہیں
مِنۡہُنَّ
ان میں سے
وَ تُـئۡوِیۡۤ
اور آپ جگہ دیں
اِلَیۡکَ
اپنے پاس
مَنۡ
جسے
تَشَآءُ
آپ چاہیں
وَمَنِ
اور جسے
ابۡتَغَیۡتَ
طلب کریں آپ
مِمَّنۡ
ان میں سے جسے
عَزَلۡتَ
الگ کر دیا ہو آپ نے
فَلَا
تو نہیں
جُنَاحَ
کوئی گناہ
عَلَیۡکَ
آپ پر
ذٰلِکَ
یہ
اَدۡنٰۤی
قریب تر ہے
اَنۡ
کہ
تَقَرَّ
ٹھنڈی ہوں
اَعۡیُنُہُنَّ
آنکھیں ان کی
وَلَا
اورنہ
یَحۡزَنَّ
وہ غمگین ہوں
وَیَرۡضَیۡنَ
اور وہ راضی رہیں
بِمَاۤ
اس پر جو
اٰتَیۡتَہُنَّ
دیں آپ انہیں
کُلُّہُنَّ
سب کی سب
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
مَا
جو
فِیۡ قُلُوۡبِکُمۡ
تمہارے دلوں میں ہے
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ
عَلِیۡمًا
بہت علم والا
حَلِیۡمًا
خوب حلم والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

تُرۡجِیۡ
آپ الگ کر دیں 
مَنۡ
جس کو 
تَشَآءُ
آپ چاہیں
مِنۡہُنَّ
ان میں سے 
وَ تُـئۡوِیۡۤ
اور آپ جگہ دے دیں
اِلَیۡکَ
اپنی طرف 
مَنۡ
جس کو
تَشَآءُ
آپ چاہیں
وَمَنِ
اور جس کو
ابۡتَغَیۡتَ
آپ طلب کریں 
مِمَّنۡ
ان میں سے جنہیں 
عَزَلۡتَ
تم نے الگ کر دیا تھا 
فَلَا
تو نہیں 
جُنَاحَ
کو ئی گناہ 
عَلَیۡکَ
آپ پر 
ذٰلِکَ
یہ 
اَدۡنٰۤی
زیادہ قریب ہے
اَنۡ
یہ کہ 
تَقَرَّ
ٹھنڈی رہیں گی 
اَعۡیُنُہُنَّ
آنکھیں ان کی 
وَلَا
اور نہ 
یَحۡزَنَّ
وہ غم کریں 
وَیَرۡضَیۡنَ
اور وہ راضى رہیں گی 
بِمَاۤ
اس سے جو
اٰتَیۡتَہُنَّ
آپ دیں گے ان کو
کُلُّہُنَّ
سب کو
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
مَا
جو 
فِیۡ قُلُوۡبِکُمۡ
تمہارے دلوں میں ہے 
وَکَانَ
اور (ہمیشہ سے )ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمًا
سب کچھ جاننے والا
حَلِیۡمًا
بڑے حلم والا 
Translated by

Juna Garhi

You, [O Muhammad], may put aside whom you will of them or take to yourself whom you will. And any that you desire of those [wives] from whom you had [temporarily] separated - there is no blame upon you [in returning her]. That is more suitable that they should be content and not grieve and that they should be satisfied with what you have given them - all of them. And Allah knows what is in your hearts. And ever is Allah Knowing and Forbearing.

ان میں سے جسے تو چاہے دور رکھ دے اور جسے چاہے اپنے پاس رکھ لے اوراگر تو ان میں سے بھی کسی کو اپنے پاس بلا لے جنہیں تو نے الگ کر رکھا تھا تو تجھ پر کوئی گناہ نہیں اس میں اس بات کی زیادہ توقع ہے کہ ان عورتوں کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ رنجیدہ نہ ہوں اور جو کچھ بھی تو انہیں دیدے اس پر سب کی سب راضی ر ہیں تمھارے دلوں میں جو کچھ ہے اسے اللہ ( خوب ) جانتا ہے اللہ تعالٰی بڑاہی علم اور حلم والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ جس بیوی کو چاہیں علیحدہ رکھیں اور جسے چاہیں اپنے پاس رکھیں اور علیحدہ رکھنے کے بعد جسے چاہیں اپنے پاس بلائیں آپ پر کوئی مضائقہ نہیں ۔ اس طرح زیادہ توقع ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ غمزدہ نہ ہوں اور جو کچھ بھی آپ انھیں دیں اسی پر خوش رہیں اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اسے اللہ جانتا ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور بردباد ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ ان بیویوں میں سے جس کوچاہیں الگ کردیں اورجس کوچاہیں اپنے پاس جگہ دے دیں اورجس کوآپ اپنے پاس طلب کریں اُن میں سے جنہیں آپ نے الگ کردیاتھاتو بھی آپ پرکوئی گناہ نہیں ہے ،یہ اس بات کے زیادہ قریب ہے کہ اُن کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اوروہ غم نہ کریں اوروہ سب اس پر راضی رہیں جو بھی آپ اُن سب کو دیں اورجوبھی تمہارے دلوں میں ہے اﷲ تعالیٰ جانتا ہے اورﷲتعالیٰ ہمیشہ سے سب کچھ جاننے والا، بڑے حلم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

You may postpone (the turn) of any one you wish from among them, and may accommodate with you any one you wish. And should you recall any one from those whom you kept aside, there is no blame on you. It is more likely, in this way, that their eyes will stay content, and they will not grieve, and all of them will be happy with whatever you give to them. And Allah knows whatever lies in your hearts. And Allah is All-Knowing, All-Wise.

پیچھے رکھ دے تو جس کو چاہئے ان میں سے اور جگہ دے اپنے پاس جس کو چاہئے اور جس کو جی چاہے تیرا ان میں سے جن کو کنارے کردیا تھا تو کچھ گناہ نہیں تجھ پر اس میں قریب ہے کہ ٹھنڈی رہیں آنکھیں ان کی اور غم نہ کھائیں اور راضی رہیں اس پر جو تو نے دیا ان سب کی سب کو اور اللہ جانتا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اور ہے اللہ سب کچھ جاننے والا تحمل والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان میں سے جس کو چاہیں پیچھے ہٹائیں اور جس کو چاہیں اپنے قریب جگہ دیں۔ اور جن کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دور کردیا تھا ان میں سے کسی کو (دوبارہ قریب کرنا) چاہیں تو بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کوئی حرج نہیں یہ زیادہ قریب ہے اس سے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ رنجیدہ نہ ہوں اور وہ سب کی سب راضی رہیں اس پر جو بھی آپ انہیں دیں۔ } اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے۔ اور اللہ ہرچیز کا علم رکھنے والا بہت بردبار ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Of them you may put off any of them you wish, and you may take any of them whom you wish, and you may call back any of those whom you had (temporarily) set aside: there will be no blame on you (on this account). It is likelier that they will thus be comforted, and will not grieve, and every one of them will be well-pleased with what you give them. Allah knows what is in your hearts. Allah is All-Knowing, All-Forbearing.

تم کو اختیار دیا جاتا ہے کہ اپنی بیویوں میں سے جس کو چاہو اپنے سے الگ رکھو ، جسے چاہو اپنے ساتھ رکھو اور جسے چاہو الگ رکھنے کے بعد اپنے پاس بلا لو ۔ اس معاملے میں تم پر کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔ اس طرح زیادہ متوقع ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی اور وہ رنجیدہ نہ ہوں گی ، اور جو کچھ بھی تم ان کو دو گے اس پر وہ سب راضی رہیں گی 91 اللہ جانتا ہے جو کچھ تم لوگوں کے دلوں میں ہے ، اور اللہ علیم و حلیم ہے 92

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان بیویوں میں سے تم جس کی باری چاہو ملتوی کردو ، اور جس کو چاہو ، اپنے پاس رکھو ، اور جن کو تم نے الگ کردیا ہو ان میں سے اگر کسی کو واپس بلانا چاہو تو اس میں بھی تمہارے لیے کوئی گناہ نہیں ہے ۔ ( ٤١ ) اس طریقے میں اس بات کی زیادہ توقع ہے کہ ان سب کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی ، اور انہیں رنج نہیں ہوگا اور تم انہیں جو کچھ دے دو گے اس پر وہ سب کی سب راضی رہیں گی ۔ ( ٤٢ ) اور اللہ ان سب باتوں کو جانتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہیں اور اللہ علم اور حلم کا مالک ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(تجھے یہ بھی اختیا رہے) تو ان عورتوں میں 9 سے جس کو چاہے پیچھے رکھ دے اس کی اپنی نال دے وہ جس کو چاہے اپنے پاس جگہ دے (گو اس کی باری نہ ہو) اور جن عورتوں کو تو پیچھے ڈال دے اگر ان میں سے پھر کسی کو اپنے پاس بلا لے تو تجھ پر کوئی گناہ نہیں یہ جو اختیار تجھ کو دیا گیا ہے اس سے زیاہ امید ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی اور ان کو رنج نہ ہوگا 10 اور جو تو ان کو دے گا اس سے وہ سب راضی رہیں گی 11 اور اللہ جانتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے اور اللہ تعالیٰ علم والا ہے تحمل والاف 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان میں سے آپ جس کو چاہیں (اور جب تک چاہیں) اپنے سے دور رکھیں اور جس کو چاہیں (اور جب تک چاہیں) اپنے نزدیک رکھیں اور جن کو دور کر رکھا تھا ان میں سے پھر کسی کو طلب فرمائیں تو بھی آپ پر کوئی گناہ نہیں۔ اس میں زیادہ توقع ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی اور وہ آزر وہ خاطر نہ ہوں گی اور جو کچھ بھی آپ ان کے دے دیں گے اس پر سب راضی رہیں گی اور اللہ تمہارے دلوں کی باتیں جانتے ہیں اور اللہ جاننے والے بردبار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان بیویوں میں سے جسے چاہے اپنے سے دور رکھیں اور جسے چاہیں اپنے پاس رکھے اور جسے چاہیں اپنے سے دور رکھنے کے بعد دوبارہ اپنے پاس بلا لیں۔ اس میں آپ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ یہ اس سے زیادہ قریب ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی ۔ وہ رنجیدہ نہ ہوں گی اور وہ اس پر راضی رہیں گی جو آپ انہیں دیں گے۔ اللہ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ تمہارے دلوں میں کیا ہے ؟ اللہ جاننے والا اور برداشت کرنے والا ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور تم کو یہ بھی اختیار ہے کہ) جس بیوی کو چاہو علیحدہ رکھو اور جسے چاہو اپنے پاس رکھو۔ اور جس کو تم نے علیحدہ کردیا ہو اگر اس کو پھر اپنے پاس طلب کرلو تو تم پر کچھ گناہ نہیں۔ یہ (اجازت) اس لئے ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ غمناک نہ ہوں اور جو کچھ تم ان کو دو۔ اسے لے کر سب خوش رہیں۔ اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے خدا اسے جانتا ہے۔ اور خدا جاننے والا اور بردبار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thou myest put off such of them as thou wilt, and thou mayest take unto thee such of them as thou wilt; and whomsoever thou desirest if such as thou hadst set aside there is no blame upon thee. This is likelier to cool their eyes and not let them grieve and to keep them pleased with whatsoever thou shalt give every one of them. Allah knoweth that which is in your hearts. and Allah is ever Knowing, Forbearing.

ان میں سے آپ جس کو چاہیں اپنے سے دور رکھیں اور جس کو چاہیں اپنے نزدیک رکھیں ۔ اور جن کو آپ نے الگ کر رکھا تھا ان میں سے کسی کو پھر طلب کرلیں جب بھی آپ پر کوئی گناہ نہیں اس (انتظام) میں زیادہ توقع ہے اس کی کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی اور آزردہ نہ ہوں گی اور اس پر راضی رہیں گی جو کچھ آپ انہیں دے دیں گے ۔ اور اللہ (خوب) جانتا ہے اسے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اور اللہ بڑا علم والا ہے بڑا حلم والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم ان میں سے جن کو چاہو دور رکھو اور ان میں سے جن کو چاہو اپنے پاس رکھو اور اگر تم ان میں سے کسی کے طالب بنو جن کو تم نے دور کیا تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ۔ یہ اس بات کے قرین ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ غمگین نہ ہوں اور وہ اس پر قناعت کریں جو تم ان سب کو دو اور اللہ جانتا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اور اللہ علم رکھنے والا اور بردبار ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے نبیﷺ! آپ کو اختیار ہے کہ ) ان میں سے جس ( زوجہ ) کو چاہیں ( اپنے سے اس کی باندی میں اسے ) دور رکھیں اور جسے چاہیں اپنے پاس رکھیں اور جن کو آپ ( ﷺ ) نے علیحدہ کر رکھا ہے اس میں سے جسے ( چاہیں ) طلب فرمائیں تو آپ پر کوئی تنگی نہیں ہے ، یہ زیادہ قریب ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ غمگین نہ ہوں اور جو آپ ان کو دیں اس پر سب کی سب خوش رہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) جانتے ہیں جو تم لوگوں کے دلوں میں ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) خوب علم والے بڑے بردبار ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تم کو یہ بھی اختیار ہے کہ جس بیوی کو چاہو علیحدہ رکھو اور جسے چاہو اپنے پاس رکھو اور جس کو تم نے علیحدہ کردیا ہو اگر اس کو پھر اپنے پاس طلب کرلو تو تم پر کچھ گناہ نہیں یہ اجازت اس لیے ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ غمناک نہ ہوں اور جو کچھ تم ان کو دو اسے لے کر سب خوش رہیں۔ اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اللہ اس کو جانتا ہے اور اللہ جاننے والا بردبار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان میں سے جس کو آپ چاہیں اپنے سے دور کرلیں اور جس کو چاہیں اپنے نزدیک رکھیں اور ان میں سے کہ جن کو آپ نے دور کردیا ہو جس کو آپ چاہیں پھر طلب کرلیں تو بھی آپ پر کوئی گناہ نہیں یہ اس کے زیادہ قریب ہے کہ اس سے ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں وہ آزردہ خاطر نہ ہوں اور جو بھی کچھ آپ ان کو دیں اس پر وہ راضی رہیں سب کی سب اور اللہ (پوری طرح) جانتا ہے وہ سب کچھ جو کہ تمہارے دلوں کے اندر ہے اور اللہ بڑا ہی علم والا نہایت ہی بردبار ہے

Translated by

Noor ul Amin

آپ جس بیوی کو چاہیں علیحدہ رکھیں اور جسے چاہیں اپنے پاس رکھیں اور علیحدہ رکھنے کے بعد جس کو چاہیں اپنے پاس بلائیں آپ پر کوئی مضائقہ نہیں اس طرح زیادہ توقع ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ غمزدہ نہ ہوں اورجو بھی آپ انہیں دیں اسی پر خوش رہیں اورجو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اسے اللہ خوب جانتا ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا ، بڑا بردبار ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پیچھے ہٹاؤ ان میں سے جسے چاہو اور اپنے پاس جگہ دو جسے چاہو ( ف۱۲۵ ) اور جسے تم نے کنارے کردیا تھا اسے تمہارا جی چاہے تو اس میں بھی تم پر کچھ گناہ نہیں ( ف۱۲٦ ) یہ امر اس سے نزدیک تر ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور غم نہ کریں اور تم انھیں جو کچھ عطا فرماؤ اس پر وہ سب کی سب راضی رہیں ( ف۱۲۷ ) اور اللہ جانتا ہے جو تم سب کے دلوں میں ہے ، اور اللہ علم و حلم والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! آپ کو اختیار ہے ) ان میں سے جِس ( زوجہ ) کو چاہیں ( باری میں ) مؤخّر رکھیں اور جسے چاہیں اپنے پاس ( پہلے ) جگہ دیں ، اور جن سے آپ نے ( عارضی ) کنارہ کشی اختیار فرما رکھی تھی آپ انہیں ( اپنی قربت کے لئے ) طلب فرما لیں تو آپ پر کچھ مضائقہ نہیں ، یہ اس کے قریب تر ہے کہ ان کی آنکھیں ( آپ کے دیدار سے ) ٹھنڈی ہوں گی اور وہ غمگین نہیں رہیں گی اور وہ سب اس سے راضی رہیں گی جو کچھ آپ نے انہیں عطا فرما دیا ہے ، اور اللہ جانتا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے ، اور اللہ خوب جاننے والا بڑا حِلم والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( آپ کو اختیار ہے کہ ) اپنی ازواج میں سے جس کو چاہیں دور کر دیں اور جس کو چاہیں اپنے پاس رکھیں اور جن کو آپ نے علیٰحدہ کر دیا تھا اگر ان میں سے کسی کو ( دوبارہ ) طلب کرنا چاہیں تو اس میں بھی آپ کیلئے کوئی مضائقہ نہیں ہے یہ ( اختیار جو آپ کو دیا گیا ہے ) اس سے قریب تر ہے کہ ان ( ازواج ) کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ رنجیدہ نہ ہوں اور آپ انہیں جو کچھ عطا فرمائیں وہ سب کی سب اس پر خوش ہو جائیں اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اللہ اسے جانتا ہے اور ( بے شک ) اللہ بڑا جاننے والا ( اور ) بڑا بردبار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thou mayest defer (the turn of) any of them that thou pleasest, and thou mayest receive any thou pleasest: and there is no blame on thee if thou invite one whose (turn) thou hadst set aside. This were nigher to the cooling of their eyes, the prevention of their grief, and their satisfaction - that of all of them - with that which thou hast to give them: and Allah knows (all) that is in your hearts: and Allah is All-Knowing, Most Forbearing.

Translated by

Muhammad Sarwar

You may refuse whichever (of the woman who offer themselves to you) as you want and accept whichever of them you wish. There is no blame on you if you marry (one whom you had refused previously). This would be more delightful for them. They should not be grieved but should be happy with whatever you have given to every one of them. God knows what is in your hearts. God is All-knowing and All-forbearing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

You can postpone whom you will of them, and you may receive whom you will. And whomsoever you desire of those whom you have set aside, it is no sin on you: that is better that they may be comforted and not grieved, and may all be pleased with what you give them. Allah knows what is in your hearts. And Allah is Ever All-Knowing, Most Forbearing.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

You may put off whom you please of them, and you may take to you whom you please, and whom you desire of those whom you had separated provisionally; no blame attaches to you; this is most proper, so that their eyes may be cool and they may not grieve, and that they should be pleased, all of them with what you give them, and Allah knows what is in your hearts; and Allah is Knowing, Forbearing.

Translated by

William Pickthall

Thou canst defer whom thou wilt of them and receive unto thee whom thou wilt, and whomsoever thou desirest of those whom thou hast set aside (temporarily), it is no sin for thee (to receive her again); that is better; that they may be comforted and not grieve, and may all be pleased with what thou givest them. Allah knoweth what is in your hearts (O men), and Allah is ever Forgiving, Clement.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम उन में से जिसे चाहो अपने से अलग रखो और जिसे चाहो अपने पास रखो, और जिन को तुम ने अलग रखा हो, उन में से किसी के इच्छुक हो तो इसमें तुम पर कोई दोष नहीं, इस से इस बात की अधिक सम्भावना है कि उन की आँखें ठंड़ी रहें और वे शोकाकुल न हों और जो कुछ तुम उन्हें दो उस पर वे राज़ी रहें। अल्लाह जानता है जो कुछ तुम्हारे दिलों में है। अल्लाह सर्वज्ञ, बहुत सहनशील है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان میں سے آپ جس کو چاہیں (اور جب تک چاہیں) اپنے سے دور رکھیں اور جس کو چاہیں (اور) جب تک چاہیں اپنے نزدیک رکھیں (1) اور جن کو دور رکھا تھا ان میں سے پھر کسی کو طلب کریں تب بھی آپ پر کوئی گناہ نہیں (2) اس میں زیادہ توقع ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی (3) اور آزردہ خاطر نہ ہوں گی اور جو کچھ بھی آپ ان کو دے دیں گے ان پر سب کی سب راضی رہیں گی اور خدا تعالیٰ کو تم لوگوں کے دلوں کی سب باتیں معلوم ہیں اور اللہ تعا الیٰ (یہی کیا) سب کچھ جاننے والا ہے برد بار ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آپ کو اختیار دیا جاتا ہے کہ اپنی بیویوں میں سے جسے چاہیں اپنے آپ سے الگ کردیں جسے چاہیں اپنے پاس رکھیں اور جسے چاہیں الگ رکھنے کے بعد اپنے پاس بلائیں۔ اس معاملہ میں آپ پر کوئی گناہ نہیں ہے، ہوسکتا ہے اس طرح ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ رنجیدہ خاطر نہ ہوں اور جو کچھ بھی تو ان کو دے گا اس پر وہ راضی رہیں گی اللہ جانتا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے۔ اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور حوصلے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم کو اختیار دیا جاتا ہے کہ اپنی بیویوں میں سے جس کو چاہو ، اپنے سے الگ رکھو ، جسے چاہو اپنے ساتھ رکھو اور جسے چاہو الگ رکھنے کے بعد اپنے پاس بلا لو۔ اس معاملہ میں تم پر کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ اس طرح زیادہ متوقع ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی اور وہ رنجیدہ نہ ہوں گی اور جو کچھ بھی تم ان کو دو گے اس پر وہ سب راضی رہیں گی۔ اللہ جانتا ہے کہ جو کچھ تم لوگوں کے دلوں میں ہے ، اور اللہ علیم و حلیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ ان میں سے جسے چاہیں اپنے سے دور رکھیں اور جسے چاہیں اپنے نزدیک ٹھکانہ دیں اور جسے آپ دور کردیں اسے طلب کریں تو اس بارے میں آپ پر کوئی گناہ نہیں یہ اس بات سے قریب تر ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ رنجیدہ نہ ہوں اور جو کچھ آپ ان کو دیں وہ سب اس پر راضی رہیں اور اللہ جانتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے اور اللہ جاننے والا ہے حلم والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پیچھے رکھ دے تو جس کو چاہے ان میں اور جگہ دے اپنے پاس جس کو چاہے اور جس کو جی چاہے تیرا ان میں سے جن کو کنارے کردیا تھا تو کچھ گناہ نہیں تجھ پر اس میں قریب ہے کہ ٹھنڈی رہیں آنکھیں ان کی اور غم نہ کھائیں اور راضی رہیں اس پر جو تو نے دیا ان سب کی سب کو اور اللہ جانتا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اور ہے اللہ سب کچھ جاننے والا تحمل والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ اپنی بیویوں میں سے جسکو چاہیں مؤخر کردیں اور جس کو چاہیں اپنے آپ رکھیں اور جن کو آپ نے ایک خاص وقت کیلئے اپنے سے الگ کر رکھا تھا ان میں سے آپ کسی کو طلب کرنا چاہیں تو بھی آپ پر کوئی گناہ نہیں اس رعایت میں اس بات کی توقع ہے کہ ان بیویوں کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی اور وہ آزروہ خاطر نہ ہوں گی اور جو کچھ بھی آپ ان کو دے دیں گے ان سب پر خوش رہیں گی اور اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں کی سب باتوں کو خوب جانتا ہے اور اللہ سب جاننے والا تحمل والا ہے