Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 66

سورة الأحزاب

یَوۡمَ تُقَلَّبُ وُجُوۡہُہُمۡ فِی النَّارِ یَقُوۡلُوۡنَ یٰلَیۡتَنَاۤ اَطَعۡنَا اللّٰہَ وَ اَطَعۡنَا الرَّسُوۡلَا ﴿۶۶﴾

The Day their faces will be turned about in the Fire, they will say, "How we wish we had obeyed Allah and obeyed the Messenger."

اس دن ان کے چہرے آگ میں الٹ پلٹ کئے جائیں گے ۔ ( حسرت و افسوس سے ) کہیں گے کہ کاش ہم اللہ تعالٰی اور رسول کی اطاعت کرتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
تُقَلَّبُ
الٹ پلٹ کیے جائیں گے
وُجُوۡہُہُمۡ
چہرے ان کے
فِی النَّارِ
آگ میں
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہیں گے
یٰلَیۡتَنَاۤ
اے کاش کہ ہم
اَطَعۡنَا
اطاعت کرتے ہم
اللّٰہَ
اللہ کی
وَاَطَعۡنَا
اور اطاعت کرتے ہم
الرَّسُوۡلَا
رسول کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن 
تُقَلَّبُ
الٹائے پلٹائے جائیں گے
وُجُوۡہُہُمۡ
ان کے چہرے 
فِی النَّارِ
آگ میں 
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہیں گے 
یٰلَیۡتَنَاۤ
اے کاش ہم نے
اَطَعۡنَا
اطاعت کی ہو تی
اللّٰہَ
 اللہ تعالیٰ کی
وَاَطَعۡنَا
اور  اطاعت کی ہوتی ہم نے 
الرَّسُوۡلَا
رسول کی
Translated by

Juna Garhi

The Day their faces will be turned about in the Fire, they will say, "How we wish we had obeyed Allah and obeyed the Messenger."

اس دن ان کے چہرے آگ میں الٹ پلٹ کئے جائیں گے ۔ ( حسرت و افسوس سے ) کہیں گے کہ کاش ہم اللہ تعالٰی اور رسول کی اطاعت کرتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس دن ان کے چہرے آگ میں الٹ پلٹ کئے جائیں گے وہ کہیں گے : اے کاش ! ہم نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی ہوتی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جس دن ان کےچہرے آگ میں اُلٹائے پلٹائے جائیں گے وہ کہیں گے : اے کاش ہم نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی ہوتی اور رسول کی اطاعت کی ہوتی!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The Day their faces will be rolled in the fire, they will say, “ Oh, would that we had obeyed Allah and obeyed the Messenger!|".

جس دن اوندھے ڈالے جائیں گے ان کے منہ آگ میں کہیں گے کیا اچھا ہوتا جو ہم نے کہا مانا ہوتا اللہ کا اور کہا مانا ہوتا رسول کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس دن ان کے چہرے آگ میں الٹ پلٹ کیے جائیں گے } (اس وقت) وہ کہیں گے : ہائے کاش ! ہم نے اطاعت کی ہوتی اللہ کی اور اطاعت کی ہوتی رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

On that Day when their faces shall be turned around in the Fire, they will say: “Would that we had obeyed Allah and obeyed the Messenger.”

جس روز ان کے چہرے آگ پر الٹ پلٹ کیے جائیں گے اس وقت وہ کہیں گے کہ کاش ہم نے اللہ اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اطاعت کی ہوتی

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جس دن ان کے چہروں کو آگ میں الٹا پلٹا جائے گا ، وہ کہیں گے کہ : اے کاش ! ہم نے اللہ کی اطاعت کرلی ہوتی اور رسول کا کہنا مان لیا ہوتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس دن ان کے منہ کباب کی طرح آگ میں پلٹائے جائیں یا اوندھے منہ آگ میں ڈالے جائیں اس وقت کہیں گیکاش ہم نے دنیا میں اللہ کا فرمانا سنا ہوتا اور رسول کا فرمانا مانا ہوتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس دن ان کے چہرے دوزخ میں الٹ پلٹ کیے جائیں گے (تو) کہیں گے اے کاش ! ہم نے اللہ کی اطاعت کی ہوتی اور پیغمبر کی اطاعت کی ہوتی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جس دن ان کو چہروں کے بل جہنم میں اوندھا ڈالا جائے گا تو کہیں گے اے کاش ہم نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت و فرماں برداری کی ہوتی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس دن ان کے منہ آگ میں الٹائے جائیں گے کہیں اے کاش ہم خدا کی فرمانبرداری کرتے اور رسول (خدا) کا حکم مانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

On the Day whereon their faces shall be rolled in the Fire, they will say: Oh that we had obeyed Allah and had obeyed the apostle!

جس روز ان کے چہرے آگ میں الٹ پلٹ کئے جائیں گے وہ یوں کہیں گے کہ کاش ہم نے اللہ کی اطاعت کی ہوتی اور رسول کی اطاعت کی ہوتی

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جس دن ان کے چہرے آگ میں الٹے پلٹے جائیں گے ۔ وہ کہیں گے: اے کاش! ہم نے اللہ کی اطاعت کی ہوتی اور ہم نے رسول کی اطاعت کی ہوتی!

Translated by

Mufti Naeem

جس دن ان کے چہروں کو آگ میں اُلٹایا جائے گا وہ کہیں گے اے کاش کہ ہم اللہ ( تعالیٰ ) کی اطاعت کرتے اور رسول ( ﷺ ) کی فرماں برداری کرتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس دن ان کے منہ آگ میں الٹا دیے جائیں گے تو کہیں گے اے کاش ! ہم اللہ کی فرمانبرداری کرتے اور رسول اللہ کا حکم مانتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس روز الٹ پلٹ کیا جائے گا ان کے چہروں کو (دوزخ کی دہکتی بھڑکتی) اس آگ میں (اس وقت یہ انتہائی حسرت سے) کہیں گے کہ اے کاش کہ ہم نے کہا مانا ہوتا اللہ کا اور اس کے رسول کا

Translated by

Noor ul Amin

جس دن ان کے چہرے آگ میں الٹ پلٹ کئے جائیں گے وہ کہیں گے’’کاش!ہم نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی ہوتی‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس دن ان کے منہ الٹ الٹ کر آگ میں تلے جائیں گے کہتے ہوں گے ہائے کسی طرح ہم نے اللہ کا حکم مانا ہوتا اور رسول کا حکم مانا ( ف۱٦۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جِس دن ان کے مُنہ آتشِ دوزخ میں ( بار بار ) الٹائے جائیں گے ( تو ) وہ کہیں گے: اے کاش! ہم نے اللہ کی اطاعت کی ہوتی اور ہم نے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کی ہوتی

Translated by

Hussain Najfi

جس دن ان کے چہرے ( دوزخ کی ) آگ میں الٹ پلٹ کئے جائیں گے تو وہ کہیں کہ کاش ہم نے اللہ کی اطاعت کی ہوتی اور ( کاش ) ہم نے رسول ( ص ) کی اطاعت کی ہوتی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Day that their faces will be turned upside down in the Fire, they will say: "Woe to us! Would that we had obeyed Allah and obeyed the Messenger!"

Translated by

Muhammad Sarwar

On the day when their faces will be turned from side to side on the fire, they will say, "Would that we had obeyed God and the Messenger!"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

On the Day when their faces will be turned over in the Fire, they will say: "Oh, would that we had obeyed Allah and obeyed the Messenger."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

On the day when their faces shall be turned back into the fire, they shall say: O would that we had obeyed Allah and obeyed the Apostle!

Translated by

William Pickthall

On the day when their faces are turned over in the Fire, they say: Oh, would that we had obeyed Allah and had obeyed His messenger!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिस दिन उन के चहेरे आग में उलटे-पलटे जाएँगे, वे कहेंगे, "क्या ही अच्छा होता कि हम ने अल्लाह का आज्ञापालन किया होता और रसूल का आज्ञापालन किया होता!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس روز ان کے چہرے دوزخ میں الٹ پلٹ کیے جاویں گے (1) یوں کہتے ہوں گے کہ اے کاش ہم نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی ہوتی اور ہم نے رسول (علیہ السلام) کی اطاعت کی ہوتی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جس دن ان کے چہرے آگ میں الٹ پلٹ کیے جائیں گے اس وقت وہ کہیں گے کہ کاش ہم نے اللہ اور رسول کی اطاعت کی ہوتی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس روز ان کے چہرے آگ پر الٹ پلٹ کیے جائیں گے اس وقت وہ کہیں گے کہ کاش ہم نے اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کی ہوتی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس دن ان کے چہرے آگ میں الٹ پلٹ کیے جائیں گے یوں کہیں گے اے کاش کہ ہم نے اللہ کی اطاعت کی ہوتی اور رسول کی اطاعت کی ہوتی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس دن اوندھے ڈالے جائیں گے ان کے منہ آگ میں کہیں گے کیا اچھا ہوتا جو ہم نے کہا مانا ہوتا اللہ کا اور کہا مانا ہوتا رسول کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس دن ان کے چہرے آگ میں الٹ پلٹ کئے جائیں گے اور کافر یوں کہتے ہوں گے اے کاش ہم نے اللہ کی اطاعت کی ہوتی اور رسول کی اطاعت کی ہوتی