Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 67

سورة الأحزاب

وَ قَالُوۡا رَبَّنَاۤ اِنَّاۤ اَطَعۡنَا سَادَتَنَا وَ کُبَرَآءَنَا فَاَضَلُّوۡنَا السَّبِیۡلَا ﴿۶۷﴾

And they will say, "Our Lord, indeed we obeyed our masters and our dignitaries, and they led us astray from the [right] way.

اور کہیں گے اے ہمارے رب! ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی مانی جنہوں نے ہمیں راہ راست سے بھٹکا دیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور وہ کہیں گے
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اِنَّاۤ
بےشک ہم
اَطَعۡنَا
اطاعت کی ہم نے
سَادَتَنَا
اپنے سرداروں کی
وَکُبَرَآءَنَا
اور اپنے بڑوں کی
فَاَضَلُّوۡنَا
توا نہوں نے بھٹکا دیں ہمیں
السَّبِیۡلَا
راستے سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور کہیں گے 
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب 
اِنَّاۤ
یقیناً ہم نے 
اَطَعۡنَا
اطاعت کی
سَادَتَنَا
اپنے سرداروں کی 
وَکُبَرَآءَنَا
اور اپنے بڑوں کی 
فَاَضَلُّوۡنَا
چنانچہ انہوں نے گمراہ کر دیا ہمیں 
السَّبِیۡلَا
سیدھے راستے سے 
Translated by

Juna Garhi

And they will say, "Our Lord, indeed we obeyed our masters and our dignitaries, and they led us astray from the [right] way.

اور کہیں گے اے ہمارے رب! ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی مانی جنہوں نے ہمیں راہ راست سے بھٹکا دیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز کہیں گے : ہمارے پروردگار ! ہم نے تو اپنے سرداروں اور بڑوں کا حکم مانا تھا تو انہوں نے ہمیں راہ (حق) سے بہکا دیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور وہ کہیں گےاے ہمارے رب !یقینا ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی اطاعت کی تو انہوں نے ہمیں سیدھے راستے سے گمراہ کر دیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they will say, “ Our Lord, we obeyed our chiefs and our elders, and they made us go astray from the path.

اور کہیں گے اے رب ہم نے کہا مانا اپنے سرداروں کا اور اپنے بڑوں کا پھر انہوں نے چکا دیا ہم کو راہ سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کہیں گے : اے ہمارے پروردگار ! ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی اطاعت کی تو انہوں نے ہمیں سیدھے راستے سے بھٹکا دیا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They will say: “Our Lord, we obeyed our chiefs and our great ones, and they turned us away from the Right Way.

۔ اور کہیں گے اے رب ہمارے ، ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی اطاعت کی اور انہوں نے ہمیں راہ راست سے بے راہ کر دیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کہیں گے کہ : اے ہمارے پروردگار ! حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کا کہنا مانا ، اور انہوں نے ہمیں راستے سے بھٹکا دیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہاں کہیں گے مالک ہمارے ہم سے غلطی ہوئی ہم نے اپنے سرداروں اور بڑوں کا کہنا مانا (ان کی تقلید کی) انہوں نے ہی ہم کو گمراہ کردیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ کہیں گے اے ہمارے پروردگار ! بیشک ہم ن یاپنے سرداروں اور بڑوں کی اطاعت کی سو انہوں نے ہم کو راستے سے گمراہ کیا تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کہیں گے اے ہمارے پروردگار ہم نے اپنے سر داروں اور اپنے بڑوں کا کہا مانا پھر انہوں نے ہمیں راستہ سے بھٹکا دیا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہم نے اپنے سرداروں اور بڑے لوگوں کا کہا مانا تو انہوں نے ہم کو رستے سے گمراہ کردیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they will say: our Lord! verily we obeyed our chiefs and our great ones, and they led us astray from the way.

اور کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کا کہنا مانا سو انہوں نے ہمیں راہ سے بھٹکا دیا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کہیں گے: اے ہمارے رب! ہم نے اپنے سرداروں اور بڑوں کی بات مانی تو انہوں نے ہماری راہ ماری ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ لوگ کہیں گے ہمارے رب! بے شک ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی بات مانی پس ا نہوں نے ہمیں ( سیدھے ) راستے سے گمراہ کردیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ! ہم نے اپنے سرداروں اور بڑے لوگوں کا کہا مانا تو انہوں نے ہم کو (سیدھے) رستے سے گمراہ کیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہیں گے اے ہمارے رب ہم تو اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کے کہنے پر چلتے رہے تو ان لوگوں نے (اپنی اغراض و اہواء کی خاطر) ہمیں بہکا دیا سیدھی راہ سے

Translated by

Noor ul Amin

اور کہیں گے:’’ہمارے رب!ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کاحکم مانا تھا توانہوں نے ہمیں راہ ( حق ) سے بہکا دیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کہیں گے اے ہمارے رب! ہم اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کے کہنے پر چلے ( ف۱٦۳ ) تو انہوں نے ہمیں راہ سے بہکا دیا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! بیشک ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کا کہا مانا تھا تو انہوں نے ہمیں ( سیدھی ) راہ سے بہکا دیا

Translated by

Hussain Najfi

اور وہی کہیں گے اے ہمارے پروردگار! ہم نے اپنی سرداروں کی اطاعت کی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they would say: "Our Lord! We obeyed our chiefs and our great ones, and they misled us as to the (right) Path.

Translated by

Muhammad Sarwar

They will say, "Lord, we obeyed our chiefs and elders and they caused us to go astray.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they will say: "Our Lord! Verily, we obeyed our chiefs and our great ones, and they misled us from the way."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they shall say: O our Lord! surely we obeyed our leaders and our great men, so they led us astray from the path;

Translated by

William Pickthall

And they say: Our Lord! Lo! we obeyed our princes and great men, and they misled us from the Way.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे कहेंगे, "ऐ हमारे रब! वास्तव में हम ने अपने सरदारों और अपने बड़ो का आज्ञा का पालन किया और उन्होंने हमें मार्ग से भटका दिया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کہیں گے کہ اے ہمارے رب ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کا کہنا مانا تھا سو انہوں نے ہم کو سیدھے راستے سے گمراہ کیا تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ آہ زاریاں کریں گے اے ہمارے رب ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی اطاعت کی اور انہوں نے ہمیں سیدھے راستے سے گمراہ کردیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کہیں گے اب رب ہمارے ، ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی اطاعت کی اور انہوں نے ہمیں راہ راست سے بےراہ کر دیا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ یوں کہیں گے کہ اے ہمارے رب بلاشبہ ہم نے اپنے سرداروں کی اور اپنے بڑوں کی فرمانبرداری کی سو انہوں نے ہمیں راستہ سے گمراہ کردیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہیں گے اے رب ہم نے کہا مانا اپنے سرداروں کا اور اپنے بڑوں کا پھر انہوں نے چکا دیا ہم کو راہ سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ بھی کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہم نے اپنے سرداروں کا اور اپنے بڑوں کا کہنا مانا تھا سو انہوں نے ہم کو سیدھی راہ پر گمراہ کردیا