Surat ul Ahzaab

Surah: 33

Verse: 73

سورة الأحزاب

لِّیُعَذِّبَ اللّٰہُ الۡمُنٰفِقِیۡنَ وَ الۡمُنٰفِقٰتِ وَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ وَ الۡمُشۡرِکٰتِ وَ یَتُوۡبَ اللّٰہُ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿٪۷۳﴾  6

[It was] so that Allah may punish the hypocrite men and hypocrite women and the men and women who associate others with Him and that Allah may accept repentance from the believing men and believing women. And ever is Allah Forgiving and Merciful.

۔ ( یہ اس لئے ) کہ اللہ تعالٰی منافق مردوں عورتوں اور مشرک مردوں عورتوں کو سزا دے اور مومن مردوں عورتوں کی توبہ قبول فرمائے ، اور اللہ تعالٰی بڑا ہی بخشنے والا اور مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِّیُعَذِّبَ
تا کہ عزاب دے
اللّٰہُ
اللہ
الۡمُنٰفِقِیۡنَ
منافق مردوں
وَالۡمُنٰفِقٰتِ
اور منافق عورتوں کو
وَالۡمُشۡرِکِیۡنَ
اور مشرک مردوں
وَالۡمُشۡرِکٰتِ
اور مشرک عورتوں کو
وَیَتُوۡبَ
اور مہربان ہو جائے
اللّٰہُ
اللہ
عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومن مردوں پر
وَالۡمُؤۡمِنٰتِ
اور مومن عورتوں پر
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ
غَفُوۡرًا
بہت بخشنے والا
رَّحِیۡمًا
نہایت رحم کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِّیُعَذِّبَ
تاکہ عذاب دے 
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الۡمُنٰفِقِیۡنَ
منافق مردوں کو 
وَالۡمُنٰفِقٰتِ
اور منافق عورتوں کو
وَالۡمُشۡرِکِیۡنَ
اورمشرک مردوں  کو
وَالۡمُشۡرِکٰتِ
اور مشرک عورتوں کو
وَیَتُوۡبَ
اور توبہ قبول فرمائے 
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَلَی
اوپر 
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومن مردوں کے 
وَالۡمُؤۡمِنٰتِ
اور مومن عورتوں کے 
وَکَانَ
اور (ہمیشہ  سے )ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرًا
بے حد بخشنے والا 
رَّحِیۡمًا
نہایت رحم والا
Translated by

Juna Garhi

[It was] so that Allah may punish the hypocrite men and hypocrite women and the men and women who associate others with Him and that Allah may accept repentance from the believing men and believing women. And ever is Allah Forgiving and Merciful.

۔ ( یہ اس لئے ) کہ اللہ تعالٰی منافق مردوں عورتوں اور مشرک مردوں عورتوں کو سزا دے اور مومن مردوں عورتوں کی توبہ قبول فرمائے ، اور اللہ تعالٰی بڑا ہی بخشنے والا اور مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(جس کا لازمی نتیجہ یہ تھا) کہ اللہ منافق مردوں اور عورتوں، اور مشرک مردوں اور عورتوں کو سزا دے۔ اور مومن مردوں اور عورتوں پر مہربانی کرے اور اللہ معاف کردینے والا اور بخشنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تاکہ عذاب دے اللہ تعالیٰ منافق مردوں اور منافق عورتوں مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے اورمومن مردوں اور مومن عورتوں کی توبہ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے بے بحد بخشنے والا ،نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

with the result that Allah will punish the hypocrites, men and women, and the Mushriks, men and women, and will accept the repentance of the believing men and women. Surely Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

تاکہ عذاب کرے اللہ منافق مردوں کو اور عورتوں کو اور شرک کرنے والے مردوں کو اور عورتوں کو اور معاف کرے اللہ ایمان دار مردوں کو اور عورتوں کو اور ہے اللہ بخشنے والا مہربان۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تا کہ اللہ عذاب دے منافق مردوں اور منافق عورتوں کو اور مشرک َمردوں اور مشرک عورتوں کو اور اللہ رحمت کے ساتھ توجہ فرمائے مومن مردوں اور مومن عورتوں پر اور یقینا اللہ بہت بخشنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(The consequence of man's carrying the trust is) that Allah may chastise hypocritical men and hypocritical women and accept the repentance of believing men and believing women. He is Most Forgiving, Most Merciful.

اس بار امانت کو اٹھانے کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ اللہ منافق مردوں اور عورتوں ، اور مشرک مردوں اور عورتوں کو سزا دے اور مومن مردوں کی توبہ قبول کرے ، اللہ درگزر فرمانے والا اور رحیم ہے ۔ ع9

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

نتیجہ یہ ہے کہ اللہ منافق مردوں اور منافق عورتوں کو ، نیز مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے گا ، اور مومن مردوں اور مومن عورتوں پر رحمت کے ساتھ توجہ فرمائے گا ۔ اور اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(ادٓمی نے یہ امانت) اس لئے اٹھائی کہ اللہ آدمیوں میں سے جو منفاق مرد اور منفاق عورتیں اور مشرک مرد اور مشرک عورتیں نکلیں ان کو عذاب اور مسلمان مرد اور عورتوں پر مہربانی کرے (یا ان کے قصور معاف کرے) اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان بخشنے والا مہربان ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تاکہ اللہ منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو سزا دیں اور ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں پر (رحمت سے) توجہ فرمائیں۔ اور اللہ بخشنے والے رحم کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تاکہ اللہ منافق مردوں اور منافق عورتوں کو مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے اور مومن مردو اور مومن عورتوں پر وہ متوجہ ہو ( ان کی توبہ قبول کرلے) اور اللہ بہت مغفرت کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تاکہ خدا منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے اور خدا مومن مردوں اور مومن عورتوں پر مہربانی کرے۔ اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So that Allah will torment the hypocritical men and the hypocritical women and the associators and the associatoresses and Allah will relent toward believing men and the believing women; and Allah is ever Forgiving, Merciful

انجام یہ ہوا کہ اللہ منافق مردوں اور عورتوں اور مشرک مردوں اور عورتوں کو سزا دے گا اور ایمان والوں اور ایمان والیوں پر توجہ فرمائے گا ۔ اور اللہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تاکہ اللہ منافقین ومنافقات اور مشرکین ومشرکات کو سزا دے اور مؤمنین ومؤمنات کو اپنی رحمت سے نوازے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تاکہ ( انجامِ کار ) وہ ( اللہ تعالیٰ ) منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دیں اور اللہ ( تعالیٰ ) ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں پر ( مہربانی کے ساتھ ) متوجہ ہوں اور اللہ ( تعالیٰ ) مغفرت کرنے رحم کرنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تاکہ اللہ منافق مردوں اور منافق عورتوں، مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے اور اللہ مومن مردوں اور مومن عورتوں پر مہربانی کرے اور اللہ تو بخشنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تاکہ انجام کار اللہ عذاب دے منافق مردوں اور منافق عورتوں کو اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو اور اپنی توجہ (اور عنایت) سے نوازے ایماندار مردوں اور ایماندار عورتوں کو اور اللہ بڑا ہی بخشنے والا انتہائی مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

( جس کالازمی نتیجہ یہ تھا ) کہ اللہ منافق مردوں اور منافق عورتوں ، اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو سزادے اور مومن مردوں اور عورتوں پر مہربانی کرے اور اللہ معاف کرنے والا بخشنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تاکہ اللہ عذاب منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو ( ف۱۷۳ ) اور اللہ توبہ قبول فرمائے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کی ، اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ ) اس لئے کہ اللہ منافق مَردوں اورمنافق عورتوں اور مشرِک مَردوں اور مشرِک عورتوں کو عذاب دے اور اللہ مومِن مَردوں اور مومِن عورتوں کی توبہ قبول فرمائے ، اور اللہ بڑا بخشنے والا بڑا رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

تاکہ خدا منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور منافق عورتوں کو سزا دے اور ( تاکہ ) مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں کی توبہ قبول کرے ( ان پر نظرِ توجہ فرمائے ) اور بے شک اللہ بڑا بخشنے والا ، رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(With the result) that Allah has to punish the Hypocrites, men and women, and the Unbelievers, men and women, and Allah turns in Mercy to the Believers, men and women: for Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

(As a result of this) God will punish the hypocrites and the pagans, but He will accept the repentance of the believers. God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So that Allah will punish the hypocrites, men and women, and the men and women who are idolators. And Allah will pardon the believers, men and women. And Allah is Ever Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So Allah will chastise the hypocritical men and the hypocritical women and the polytheistic men and the polytheistic women, and Allah will turn (mercifully) to the believing women, and Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

So Allah punisheth hypocritical men and hypocritical women, and idolatrous men and idolatrous women. But Allah pardoneth believing men and believing women, and Allah is ever Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ताकि अल्लाह कपटाचारी पुरुषों और कपटाचारी स्त्रियों और बहुदेववादी पुरुषों और बहुदेववादी स्त्रियों को यातना दे, और ईमान वाले पुरुषों और ईमान वाली स्त्रियों पर अल्लाह कृपा-दृष्टि करे। वास्तव में अल्लाह बड़ा क्षमाशील, दयावान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

انجام یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ منافقین اور منافقات اور مشرکین اور مشرکات کو سزا دے گا اور مومنین و مومنات پر توجہ اور رحمت فرمائے گا اور اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس کا نتیجہ ہے کہ اللہ منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو سزا دے اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کی توبہ قبول کرے۔ اللہ درگزر کرنے والا اور مہربانی فرمانے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس بار امانت کو اٹھانے کا لازمی نتیجہ ہے تاکہ اللہ منافق مردوں اور عورتوں کی توبہ قبول کرے ، اللہ درگزر فرمانے والا اور رحیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ اللہ منافقوں کو اور منافقات کو اور مشرکوں کو اور مشرکات کو سزا دے اور مومنین اور مومنات پر توجہ فرمائے اور اللہ غفور ہے رحیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ عذاب کرے اللہ منافق مردوں کو اور عورتوں کو اور شرک والے مردوں کو اور عورتوں کو اور معاف کرے اللہ ایمان دار مردوں کو اور عورتوں کو اور ہے اللہ بخشنے والا مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس ذمہ داری کا انجام یہ ہونا ہے کہ اللہ تعالیٰ منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرکہ عورتوں کو سزا دے گا اور مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں پر شفقت آمیز توجہ فرمائے گا اور اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے