Surat Saba

Surah: 34

Verse: 10

سورة سبأ

وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَا دَاوٗدَ مِنَّا فَضۡلًا ؕ یٰجِبَالُ اَوِّبِیۡ مَعَہٗ وَ الطَّیۡرَ ۚ وَ اَلَنَّا لَہُ الۡحَدِیۡدَ ﴿ۙ۱۰﴾

And We certainly gave David from Us bounty. [We said], "O mountains, repeat [Our] praises with him, and the birds [as well]." And We made pliable for him iron,

اور ہم نے داؤد پر اپنا فضل کیا اے پہاڑو! اس کے ساتھ رغبت سے تسبیح پڑھا کرو اور پرندوں کو بھی ( یہی حکم ہے ) اور ہم نے اس کے لئے لوہا نرم کر دیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اٰتَیۡنَا
دیا ہم نے
دَاوٗدَ
داؤد کو
مِنَّا
اپنے پاس سے
فَضۡلًا
فضل
یٰجِبَالُ
اے پہاڑو
اَوِّبِیۡ
ـتسبیحـدہراؤ
مَعَہٗ
ساتھ اس کے
وَالطَّیۡرَ
اور پرندوں کو(بھی)
وَاَلَنَّا
اور نرم کیا ہم نے
لَہُ
اس کے لیے
الۡحَدِیۡدَ
لوہا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اوربلاشبہ یقیناً 
اٰتَیۡنَا
عطا کیا ہم نے 
دَاوٗدَ
داؤد کو 
مِنَّا
اپنی جانب سے 
فَضۡلًا
فضل 
یٰجِبَالُ
اے پہاڑ و
اَوِّبِیۡ
تسبیح دہر اؤ 
مَعَہٗ
اس کے ساتھ 
وَالطَّیۡرَ
اور پر ندو 
وَاَلَنَّا
اور نرم کیا ہم نے 
لَہُ
اس کے لیے 
الۡحَدِیۡدَ
لو ہا 
Translated by

Juna Garhi

And We certainly gave David from Us bounty. [We said], "O mountains, repeat [Our] praises with him, and the birds [as well]." And We made pliable for him iron,

اور ہم نے داؤد پر اپنا فضل کیا اے پہاڑو! اس کے ساتھ رغبت سے تسبیح پڑھا کرو اور پرندوں کو بھی ( یہی حکم ہے ) اور ہم نے اس کے لئے لوہا نرم کر دیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے داؤد کو اپنے ہاں سے بزرگی عطا کی تھی (اور پہاڑوں کو حکم دیا تھا کہ) اے پہاڑو ! داؤد کے ساتھ (تسبیح میں) ہم آہنگ ہوجاؤ اور پرندوں کو بھی (یہ حکم دیا تھا) اور ہم نے اس کے لئے لوہے کو نرم کردیا تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریقیناًہم نے داؤد کواپنی جانب سے فضل عطاکیا، اے پہاڑو اور پرندو! اُس کے ساتھ تسبیح دہراؤاورہم نے اُس کے لیے لوہانرم کردیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And surely We bestowed grace from Us on Dawud.|" 0 mountains, pronounce with him Allah&s purity repeatedly -- and you too 0 birds!|" And We made the iron soft for him

اور ہم نے دی ہے داؤد کو اپنی طرف سے بڑائی اے پہاڑو خوش آوازی سے پڑھو اس کے ساتھ اور اڑتے جانوروں کو اور نرم کردیا ہم نے اس کے آگے لوہا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے دائود ( علیہ السلام) کو اپنی طرف سے خاص فضل عطا کیا تھا (ہم نے حکم دیا کہ) اے پہاڑو ! تم تسبیح کو دہرائو اس کے ساتھ اور پرندوں کو بھی (یہی حکم دیا تھا) اور ہم نے اس کے لیے لوہے کو نرم کردیا تھا ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We bestowed Our favour upon David. (We commanded): “O mountains, sing Allah's praises with him”; (and so did We command) the birds. We softened the iron for him, (saying):

ہم نے داؤد کو اپنے ہاں سے بڑا فضل عطا کیا تھا 14 ۔ ( ہم نے حکم دیا کہ ) اے پہاڑو ، اس کے ساتھ ہم آہنگی کرو ( اور یہی حکم نے ) پرندوں کو دیا 15 ۔ ہم نے لوہے کو اس لیے نرم کر دیا

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور واقعہ یہ ہے کہ ہم نے دا‎ؤد کو خاص اپنے پاس سے فضل عطا کیا تھا ۔ اے پہاڑو ! تم بھی تسبیح میں ان کے ساتھ ہم آواز بن جاؤ ، اور اے پرندو ! تم بھی ۔ ( ٣ ) اور ہم نے ان کے لیے لوہے کو نرم کردیا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم اگلے زمانہ میں دائود پیغمبر کو بزرگی دے چکے ہیں 1 پہاڑو تم دائود کے ساتھ تسبیح کیا کرو اور پوندو (تم بھی ایسا ہی کرو 2) اور ہم نے لوہا اس کے لئے نرم کردیا تھا 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہم نے داؤد (علیہ السلام) کو اپنی طرف سے بزرگی بخشی تھی (کہ) اے پہاڑو ! ان کے ساتھ تسبیح کیا کرو اور پرندوں کو (مسخر فرمایا) اور ہم نے ان کے لئے لوہے کو نرم فرمادیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک ہم نے دائود کو فضل و کرم عطا کیا تھا اور حکم دیا تھا کہ اے پہاڑو اور پرندو اس کے ساتھ تسبیح کرو۔ اور ہم نے ہی ان کے لئے لوہے کو نرم کردیا تھا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے داؤد کو اپنی طرف سے برتری بخشی تھی۔ اے پہاڑو ان کے ساتھ تسبیح کرو اور پرندوں کو (ان کا مسخر کردیا) اور ان کے لئے ہم نے لوہے کو نرم کردیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We vouchsafed Unto Da'ud grace from us,' and said: mountains! repeat Our praise with him; and also ye birds! And We softened for him the iron.

اور پرندوں کو (بھی یہی حکم دیا) اور داؤد (علیہ السلام) کے واسطے ہم نے لوہے کو نرم کردیا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے داؤد کو اپنے خاص فضل سے نوازا – اے پہاڑو! تم بھی اس کے ساتھ تسبیح میں شرکت کرو اور یہی حکم ہم نے پرندوں کو بھی دیا ۔ اور ہم نے اس کیلئے لوہے کو نرم کردیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق ہم نے ( حضرت ) داؤد ( علیہ السلام ) کو اپنی طرف سے فضیلت عطا فرمائی ، اے پہاڑو! ان کے ساتھ تسبیح کرو اور پرندو ( تم بھی ) اور ہم نے البتہ ان کے لیے لوہے کو نرم کردیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے داؤد کو اپنی طرف سے برتری بخشی تھی اے پہاڑو ! ان کیساتھ تسبیح کرو اور پرندوں کو ان کے تابع کردیا اور ان کے لیے لوہے کو ہم نے نرم کردیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم نے داؤد کو بھی اپنی طرف سے بڑی فضیلت بخشی تھی (اور پہاڑوں سے بھی کہہ دیا تھا کہ) اے پہاڑو ! تم بھی تسبیح کیا کرو ان کے ساتھ اور پرندوں کو بھی (یہی حکم دیا تھا) اور ہم نے ان کے لئے لوہے کو بھی نرم کردیا تھا

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے دائودکواپنے ہاں سے بزرگی عطاکی تھی اے پہاڑو!دائودکے ساتھ مل کرتسبیح کرو اور پر ندوں کو بھی ہم نے یہی حکم دیاتھااس کے لئے لوہے کو بھی نرم کردیا تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے داؤد کو اپنا بڑا فضل دیا ( ف۲۳ ) اے پہاڑو! اس کے ساتھ اللہ کی رجوع کرو اور اے پرندو! ( ف۲٤ ) اور ہم نے اس کے لیے لوہا نرم کیا ( ف۲۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے داؤد ( علیہ السلام ) کو اپنی بارگاہ سے بڑا فضل عطا فرمایا ، ( اور حکم فرمایا: ) اے پہاڑو! تم اِن کے ساتھ مل کر خوش اِلحانی سے ( تسبیح ) پڑھا کرو ، اور پرندوں کو بھی ( مسخّر کر کے یہی حکم دیا ) ، اور ہم نے اُن کے لئے لوہا نرم کر دیا

Translated by

Hussain Najfi

اور بلاشبہ ہم نے داؤد ( ع ) کو اپنے ہاں سے ( بڑی ) فضیلت عطا کی تھی ( اور پہاڑوں سے کہا ) اے پہاڑو ان کے ساتھ تسبیح کرو اور پرندوں کو بھی ( یہی حکم دیا ) اور ہم نے ان کیلئے لوہا نرم کر دیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We bestowed Grace aforetime on David from ourselves: "O ye Mountains! Sing ye back the Praises of Allah with him! and ye birds (also)! And We made the iron soft for him;-

Translated by

Muhammad Sarwar

We granted David a favor by commanding the mountains and birds to sing Our praise along with him and softened iron for him

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We bestowed grace on Dawud from Us (saying): "O you mountains! Glorify with him! And you birds (also)! And We made the iron soft for him."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We gave to Dawood excellence from Us: O mountains! sing praises with him, and the birds; and We made the iron pliant to him,

Translated by

William Pickthall

And assuredly We gave David grace from Us, (saying): O ye hills and birds, echo his psalms of praise! And We made the iron supple unto him,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने दाऊद को अपनी ओर से श्रेष्ठता प्रदान की, "ऐ पर्वतों! उस के साथ तसबीह को प्रतिध्वनित करो, और पक्षियों तुम भी!" और हम ने उस के लिए लोहे को नर्म कर दिया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے داؤد (علیہ السلام) کو اپنی طرف سے بڑی نعمت دی تھی اے پہاڑو داؤد کے ساتھ بار بار تسبیح کرو اور (اسی طرح) پرندوں کو بھی حکم دیا (2) اور ہم نے ان کے واسطے لوہے کو (مثل موم) نرم کردیا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور تحقیق ہم نے داؤد کو اپنی طرف سے بڑا فضل عطا کیا تھا ہم نے پہاڑوں اور پرندوں کو حکم دیا کہ داؤد کے ساتھ تسبیح پڑھا کرو ہم نے اس کے لیے لوہے کو نرم کردیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے داؤد کو اپنے ہاں سے بڑا فضل عطا کیا تھا۔ (ہم نے حکم دیا کہ) اے پہاڑو ، اس کے ساتھ ہم آہنگی کرو۔ (اور یہی حکم ہم نے) پرندوں کو دیا۔ ہم نے لوہے کو اس کے لئے نرم کر دیا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ واقعی بات ہے کہ ہم نے داؤد کو اپنی طرف سے بڑی نعمت دی تھی، اے پہاڑو ! داؤد کے ساتھ بار بار تسبیح کرو اور پرندوں کو بھی یہی حکم دیا، اور ہم نے ان کے لیے لوہے کو نرم کردیا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے دی ہے داؤد کو اپنی طرف سے بڑائی اے پہاڑو خوش آوازی سے پڑھو اس کے ساتھ اور اڑتے جانوروں کو اور نرم کردیا ہم نے اس کے آگے لوہا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلاشبہ ہم نے دائود (علیہ السلام) کو اپنی جانب سے برتری عطا کی تھی۔ ہم نے پہاڑوں کو حکم دیا اے پہاڑو دائود کے ساتھ تسبیح میں موافقت کرو اور پرندوں کو بھی یہی حکم دیا اور ہم نے دائود (علیہ السلام) کے واسطے لوہے کو نرم کردیا