Surat Saba

Surah: 34

Verse: 12

سورة سبأ

وَ لِسُلَیۡمٰنَ الرِّیۡحَ غُدُوُّہَا شَہۡرٌ وَّ رَوَاحُہَا شَہۡرٌ ۚ وَ اَسَلۡنَا لَہٗ عَیۡنَ الۡقِطۡرِ ؕ وَ مِنَ الۡجِنِّ مَنۡ یَّعۡمَلُ بَیۡنَ یَدَیۡہِ بِاِذۡنِ رَبِّہٖ ؕ وَ مَنۡ یَّزِغۡ مِنۡہُمۡ عَنۡ اَمۡرِنَا نُذِقۡہُ مِنۡ عَذَابِ السَّعِیۡرِ ﴿۱۲﴾

And to Solomon [We subjected] the wind - its morning [journey was that of] a month - and its afternoon [journey was that of] a month, and We made flow for him a spring of [liquid] copper. And among the jinn were those who worked for him by the permission of his Lord. And whoever deviated among them from Our command - We will make him taste of the punishment of the Blaze.

اور ہم نے سلیمان کے لئے ہوا کو مسخر کر دیا کہ صبح کی منزل اس کی مہینہ بھر کی ہوتی تھی اور شام کی منزل بھی اور ہم نے ان کے لئے تانبے کا چشمہ بہا دیا اور اس کے رب کے حکم سے بعض جنات اس کی ماتحتی میں اس کے سامنے کام کرتے تھے اور ان میں سے جو بھی ہمارے حکم سے سرتابی کرے ہم اسے بھڑکتی ہوئی آگ کے عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلِسُلَیۡمٰنَ
اور سلیمان کے لیے
الرِّیۡحَ
ہوا کو (مسخر کیا)
غُدُوُّہَا
صبح کا چلنا اس کا
شَہۡرٌ
ایک ماہ کا
وَّرَوَاحُہَا
اور شام کا چلنا اس کا
شَہۡرٌ
ایک ماہ کا
وَاَسَلۡنَا
اور بہادیا ہم نے
لَہٗ
اس کے لیے
عَیۡنَ
چشمہ
الۡقِطۡرِ
پگھلے ہوئے تانبے کا
وَمِنَ الۡجِنِّ
اور جنوں میں سے
مَنۡ
جو
یَّعۡمَلُ
کام کرتے تھے
بَیۡنَ یَدَیۡہِ
اس کے سامنے
بِاِذۡنِ
اذن سے
رَبِّہٖ
اس کے رب کے
وَمَنۡ
اور جو
یَّزِغۡ
سرکشی کرتا
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
عَنۡ اَمۡرِنَا
ہمارے حکم سے
نُذِقۡہُ
ہم چکھاتے اسے
مِنۡ عَذَابِ
عذاب سے
السَّعِیۡرِ
بھڑکتی ہوئی آگ کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلِسُلَیۡمٰنَ
اور سلیمان کے لیے 
الرِّیۡحَ
ہوا کو 
غُدُوُّہَا
صبح کو چلنا اس کا 
شَہۡرٌ
ایک مہینے تک 
وَّرَوَاحُہَا
اور شام کو چلنا اس کا 
شَہۡرٌ
ایک مہینے تک 
وَاَسَلۡنَا
اور بہادیا ہم نے 
لَہٗ
اس کے لیے 
عَیۡنَ
چشمہ 
الۡقِطۡرِ
تانبے کا 
وَمِنَ الۡجِنِّ
اور بعض جنات 
مَنۡ
جو 
یَّعۡمَلُ
کام کرتے تھے 
بَیۡنَ یَدَیۡہِ
اس کے سامنے 
بِاِذۡنِ
حکم سے 
رَبِّہٖ
اس کے رب کے 
وَمَنۡ
اور جو 
یَّزِغۡ
سر کشی کر تا 
مِنۡہُمۡ
ان میں سے 
عَنۡ اَمۡرِنَا
ہمارے حکم سے 
نُذِقۡہُ
ہم چکھاتے اسے 
مِنۡ عَذَابِ
عذاب سے 
السَّعِیۡرِ
بھڑکتی آگ کا 
Translated by

Juna Garhi

And to Solomon [We subjected] the wind - its morning [journey was that of] a month - and its afternoon [journey was that of] a month, and We made flow for him a spring of [liquid] copper. And among the jinn were those who worked for him by the permission of his Lord. And whoever deviated among them from Our command - We will make him taste of the punishment of the Blaze.

اور ہم نے سلیمان کے لئے ہوا کو مسخر کر دیا کہ صبح کی منزل اس کی مہینہ بھر کی ہوتی تھی اور شام کی منزل بھی اور ہم نے ان کے لئے تانبے کا چشمہ بہا دیا اور اس کے رب کے حکم سے بعض جنات اس کی ماتحتی میں اس کے سامنے کام کرتے تھے اور ان میں سے جو بھی ہمارے حکم سے سرتابی کرے ہم اسے بھڑکتی ہوئی آگ کے عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور سلیمان کے لئے ہم نے ہوا کو مسخر کردیا تھا۔ پہلے پہر اس کا چلنا ایک ماہ کی مسافت ہوتا تھا اور پچھلے پہر چلنا بھی ایک ماہ کی مسافت ہوتا تھا۔ نیز ہم نے ان کے لئے پگھلے ہوئے تانبے کا چشمہ بہا دیا تھا۔ اور بعض جن بھی (اس کے مسخر کردیئے) جو اپنے پروردگار کے حکم سے ان کے سامنے کام کرتے تھے۔ اور ان میں سے اگر کوئی ہمارے حکم سے سرتابی کرتا تو ہم اسے بھڑکتی آگ کے عذاب کا مزا چکھاتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور سلیمان کے لیے ہواکو (تابع کر دیا) ،اُس کا صبح کوچلناایک مہینہ کا اوراُس کا شام کو چلنا بھی ایک ماہ کاتھا اورہم نے اُس کے لیے تانبے کاچشمہ بہادیا اوراُس کے رب کے حکم سے بعض جنات اُس کے سامنے کام کرتے تھے اوراُن میں سے جوہمارے حکم سے سرکشی کرتاہم اُسے بھڑکتی آگ کاکچھ عذاب چکھاتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And for Sulayman (We subjugated) the wind; its journey in the morning was (equal to the journey of) one month, and its journey in the afternoon was (equal to the journey) of another month. And We caused a stream of copper to flow for him. And there were some Jinns who worked before him by the leave of his Lord. And whoever of them would deviate from Our command, We would make him taste the punishment of the blazing fire.

اور سلیمان کے آگے ہوا کو صبح کی منزل اس کی ایک مہینہ کی اور شام کی منزل ایک مہینہ کی اور بہا دیا ہم نے اس کے واسطے چشمہ پگھلے ہوئے تانبے کا اور جنوں میں کتنے لوگ تھے جو محنت کرتے اس کے سامنے اس کے رب کے حکم سے اور جو کوئی پھرے ان میں سے ہمارے حکم سے دکھائیں ہم اس کو آگ کا عذاب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور سلیمان ( علیہ السلام) کے لیے ہوا کو (مسخر کردیا تھا) اس کا صبح کو چلنا بھی ایک ماہ (کا سفر) تھا اور اس کا شام کو چلنا بھی ایک ماہ ( کا سفر) تھا اور ہم نے اس کے لیے پگھلے ہوئے تانبے کا چشمہ جاری کردیا تھا اور کچھ ِجن بھی (اس (علیہ السلام) کے تابع کردیے تھے) جو اس کے سامنے کام کرتے تھے اس کے رب کے حکم سے اور ان میں سے جو کوئی بھی ہمارے حکم سے سرتابی کرتا اسے ہم جلا دینے والا عذاب چکھاتے تھے ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We subdued the wind to Solomon: its morning course was a month's journey and its evening course was a month's journey. We gave him a spring flowing with molten brass, and We subdued for him jinn who, by his Lord's permission, worked before him. Such of them as swerved from Our commandment, We let them taste the chastisement of the Blazing Fire.

اور سلیمان کے لیے ہم نے ہوا کو مسخر کر دیا ، صبح کے وقت اس کا چلنا ایک مہینے کی راہ تک اور شام کے وقت اس کا چلنا ایک مہینے کی راہ تک 17 ۔ ہم نے اس کے لیے پگھلے ہوئے تانبے کا چشمہ بہا دیا 18 اور ایسے جن اس کے تابع کر دیے جو اپنے رب کے حکم سے اس کے آگے کام کرتے تھے 19 ۔ ان میں سے جو ہمارے حکم سے سرتابی کرتا اس کو ہم بھڑکتی ہوئی آگ کا مزہ چکھاتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور سلیمان کے لیے ہم نے ہوا کو تابع بنا دیا تھا ۔ اس کا صبح کا سفر بھی ایک مہینے کی مسافت کا ہوتا تھا ، اور شام کا سفر بھی ایک مہینے کی مسافت کا ( ٥ ) اور ہم نے ان کے لیے تانبے کا چشمہ بہا دیا تھا ۔ ( ٦ ) اور جنات میں سے کچھ وہ تھے جو اپنے پروردگار کے حکم سے ان کے آگے کام کرتے تھے ( ٧ ) اور ( ہم نے ان پر یہ بات واضح کردی تھی کہ ) ان میں سے جو کوئی ہمارے حکم سے ہٹ کر ٹیڑھا راستہ اختیار کرے گا ، اسے ہم بھڑکتی ہوئی آگ کا مزہ چکھائیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور سلیمان پیغمبر کے لئے ہم 5 نے ہوا کو تابعدار کردیا تھا وہ صبح کو ایک مہینہ کی راہ 6 لے جاتی اور شام کو ایک مہینہ کی راہ لے جاتی اور ہم نے اس کے لئے تانبے کا ایک چشمہ 7 بہا دیا تھا (وہ کان سے پانی کی طرح نکلتا اور جنوں میں سے بھی کسی مجن اس کے سامنے کام کرتے تھے اس کے مالک کے حکم ہے اور ہم نے کہہ دیا تھا جو کوئی جن ہمارے حکم سے پھریگا سلیمان کی اطاعت نہ کریگا ہم اس کو دوزخ کے عذاب کا مزہ چکھائیں گے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور سلیمان (علیہ السلام) کے لئے ہوا کو (مسخر فرما دیا) کہ اس (ہوا) کی صبح کی منزل ایک مہینہ بھر کی (راہ) ہوتی تھی اور اس کی شام کی منزل ایک مہینہ بھر کی (راہ) ہوتی تھی اور ہم نے ان کے لئے تانبے کا چشمہ بہادیا اور جنات میں سے بعضے وہ تھے جو ان کے پروردگار کے حکم سے ان کے آگے کام کرتے تھے اور جو کوئی ان میں سے ہمارے حکم سے پھرے گا تو اس کو ہم (جہنم کی) آگ کے عذاب کا مزہ چکھائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے ہی سلیمان (علیہ السلام) کے لئے ہو (کون ان کو تابع کردیا تھا) اس کی صبح کی منزل ایک مہینے کی ہوتی اور شام منزل بھی ایک مہینے کی ہوتی ۔ اور ہم نے ان کے لئے تانبے کا چشمہ بہادیا تھا اور جناب میں سے بعض اپنے رب کے حکم سے ان کے سامنے کام کرتے تھے اور ان میں سے جو بھی ہمارے حکم کی خلاف ورزی کرتا تو ہم اس کو سخت سزا کا مزہ چکھاتے تھے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہوا کو (ہم نے) سلیمان کا تابع کردیا تھا اس کی صبح کی منزل ایک مہینے کی راہ ہوتی اور شام کی منزل بھی مہینے بھر کی ہوتی۔ اور ان کے لئے ہم نے تانبے کا چشمہ بہا دیا تھا اور جِنّوں میں سے ایسے تھے جو ان کے پروردگار کے حکم سے ان کے آگے کام کرتے تھے۔ اور جو کوئی ان میں سے ہمارے حکم سے پھرے گا اس کو ہم (جہنم کی) آگ کا مزہ چکھائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Unto Sulaiman We subjected the wind, whereof the morning journeying was a month and the evening journeying a month. And We made a fount of brass to flow for him. And of the Jinn were some who worked before him by the Will Of his Lord. And whosoever of them swerved from Our command, him We shall cause to taste the torment of the Blaze.

اور (ہم نے) سلیمان کے لئے ہوا کو (مسخر کردیا) کہ اس کی صبح کی منزل مہینہ بھر کی ہوتی اور اس کی شام کی منزل مہینہ بھر کی ہوتی ۔ اور ہم نے ان کے لئے تانبے کا چشمہ بہادیا ۔ اور جنات میں کچھ وہ تھے جو ان کے آگے ان کے پروردگار کے حکم سے (خوب) کام کرتے تھے ۔ اور ان میں سے جو کوئی ہمارے حکم سے سرتابی کرے اسے ہم دوزخ کا مزہ بھی چکھا دیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے سلیمان کیلئے ہوا کو مسخر کردیا – اس کا جانا بھی مہینہ بھر کا ہوتا اور آنہ بھی مہینا بھر کا ہوتا اور ہم نے اس کیلئے تانبے کا چشمہ بہا دیا اور جنات میں سے بھی اس کیلئے مسخر کردیے جو – اس کے رب کے حکم سے – اس کے حضور خدمت کرتے اور ( ان کیلئے ہمارا حکم یہ تھا کہ ) جو ان میں سے ہمارے حکم سے سرتابی کرے گا تو ہم اس کو دوزخ کا عذاب چکھائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( ہم نے حضرت ) سلیمان ( علیہ السلام ) کے لیے ہوا کو ( تابع کردیا ) اس کی صبح کی مسافت ایک ماہ اور شام کی مسافت ایک ماہ ( کے برابر ) تھی اور ہم نے ان کے لیے تانبے کا چشمہ بہادیا اور جنات میں سے بعض وہ تھے جو ان کے سامنے ان کے رب کے حکم سے کام کیا کرتے تھے ، اور ان میں سے جو ہمارے حکم کی خلاف ورزی کرتا ہم اسے بھڑکتی آگ کا عذاب چکھاتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہوا کو ہم نے سلیمان کا تابع کردیا تھا اس کی صبح کی منزل ایک مہینے کی راہ ہوتی اور شام کی منزل بھی مہینہ بھر کی ہوتی اور ان کے لیے ہم نے تانبے کا چشمہ بہا دیا تھا اور جنوں میں سے ایسے تھے جو ان کے رب کے حکم سے ان کے آگے کام کرتے تھے اور جو کوئی ان میں سے ہمارے حکم سے پھرے گا اس کو ہم جہنم کی آگ کا مزہ چکھائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور سلیمان کیلئے ہم نے ہوا کو مسخر کردیا تھا اس کی صبح کی منزل مہینے بھر کی راہ کی تھی اور شام کی بھی مہینے بھر کی راہ کی تھی اور بہا دیا تھا ہم نے ان کیلئے پگھلے ہوئے تانبے کا چشمہ اور جنوں میں سے کچھ ایسے جن بھی ہم نے ان کے تابع کر دئیے تھے جو اپنے رب کے حکم سے ان کے آگے اس طرح کام کرتے تھے کہ ان میں سے جو بھی کوئی ہمارے حکم سے سرتابی کرتا اسے ہم مزہ چکھاتے) دہکتی) بھڑکتی آگ کے عذاب کا

Translated by

Noor ul Amin

اور سلیمان کے لئے ہواکومسخرکردیاتھاوہ صبح کے وقت ایک ماہ کی مسافت اور شام کے وقت ایک ماہ کی مسافت طے کرتی تھیں نیز ہم نے ان کے لئے پگھلے ہوئے تانبے کاچشمہ بہا دیا اور بعض جن اپنے رب کے حکم سے ان کے سامنے کام کرتے تھے اور ان سے کوئی ہمارے حکم کی سرتابی کرتاتوہم اسے بھڑکتی ہوئی آگ کے عذاب کا ذائقہ چکھاتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور سلیمان کے بس میں ہوا کردی اس کی صبح کی منزل ایک مہینہ کی راہ اور شام کی منزل ایک مہینے کی راہ ( ف۲۷ ) اور ہم نے اس کے لیے پگھلے ہوئے تانبے کا چشمہ بہایا ( ف۲۸ ) اور جنوں میں سے وہ جو اس کے آگے کام کرتے اس کے رب کے حکم سے ( ف۲۹ ) ادر جو ان میں ہمارے حکم سے پھرے ( ف ۳۰ ) ہم اسے بھڑ کتی آگ کا عذاب چکھائیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور سلیمان ( علیہ السلام ) کے لئے ( ہم نے ) ہوا کو ( مسخّر کر دیا ) جس کی صبح کی مسافت ایک مہینہ کی ( راہ ) تھی اور اس کی شام کی مسافت ( بھی ) ایک ماہ کی راہ ہوتی ، اور ہم نے اُن کے لئے پگھلے ہوئے تانبے کا چشمہ بہا دیا ، اور کچھ جنّات ( ان کے تابع کردیئے ) تھے جو اُن کے رب کے حکم سے اُن کے سامنے کام کرتے تھے ، اور ( فرما دیا تھا کہ ) ان میں سے جو کوئی ہمارے حکم سے پھرے گا ہم اسے دوزخ کی بھڑکتی آگ کا عذاب چکھائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے سلیمان ( ع ) کیلئے ہوا کو مسخر کر دیا جس کا صبح کا سفر ایک مہینہ کی راہ تک تھا اور شام کا ایک مہینہ کی راہ تک اور ہم نے ان کیلئے پگھلے ہوئے تانبے کا چشمہ جاری کیا اور جنات میں سے کچھ ایسے تھے جو ان ( سلیمان ( ع ) ) کے پروردگار کے حکم سے ان کے سامنے کام کرتے تھے اور ان ( جنوں ) میں سے جو ہمارے حکم سے سرتابی کرتا تھا ہم اسے بھڑکتی ہوئی آگ کا مزہ چکھاتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And to Solomon (We made) the Wind (obedient): Its early morning (stride) was a month's (journey), and its evening (stride) was a month's (journey); and We made a Font of molten brass to flow for him; and there were Jinns that worked in front of him, by the leave of his Lord, and if any of them turned aside from our command, We made him taste of the Penalty of the Blazing Fire.

Translated by

Muhammad Sarwar

(We made subservient to) Solomon the wind that travelled a month's journey in the morning and a month's journey in the evening. We made a stream of brass flow for him and some of the jinn worked for him by his Lord's command. We would make whichever of them (jinn) who turned away from Our command to suffer a burning torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And to Sulayman (We subjected) the wind, its morning was a month's (journey), and its afternoon was a month's (journey). And We caused a fount of Qitr to flow for him, and there were Jinn that worked in front of him, by the leave of his Lord. And whosoever of them turned aside from Our command, We shall cause him to taste of the torment of the blazing Fire.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (We made) the wind (subservient) to Sulaiman, which made a month's journey in the morning and a month's journey in the evening, and We made a fountain of molten copper to flow out for him, and of the jinn there were those who worked before him by the command of his Lord; and whoever turned aside from Our command from among them, We made him taste of the punishment of burning.

Translated by

William Pickthall

And unto Solomon (We gave) the wind, whereof the morning course was a month's journey and the evening course a month's journey, and We caused the fount of copper to gush forth for him, and (We gave him) certain of the jinn who worked before him by permission of his Lord. And such of them as deviated from Our command, them We caused to taste the punishment of flaming Fire.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और सुलैमान के लिए वायु को वशीभुत कर दिया था। प्रातः समय उस का चलना एक महीने की राह तक और सायंकाल को उस का चलना एक महीने की राह तक - और हम ने उस के लिए पिघले हुए ताँबे का स्रोत बहा दिया - और जिन्नों में से भी कुछ को (उस के वशीभूत कर दिया था,) जो अपने रब की अनुज्ञा से उस के आगे काम करते थे। (हमारा आदेश था,) "उन में से जो हमारे हुक्म से फिरेगा उसे हम भडकती आग का मज़ा चखाएँगे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور سلیمان (علیہ السلام) کے لیے ہوا کو مسخر کردیا کہ اس (ہوا) کی صبح کی منزل ایک مہینہ بھر کی (راہ) ہوتی اور اس کی شام کی منزل ایک مہینہ بھر کی (راہ) ہوتی (4) اور ہم نے انکے لیے تانبے کا چشمہ بہا دیا اور جنات میں بعضے وہ تھے جو ان کے آگے کام کرتے تھے ان کے رب کے حکم سے اور ان میں سے جو شخص ہمارے (اس) حکم سے سرتابی کرے گا ہم اس کو (آخرت) میں دوزخ کا عذاب چکھا دیں گے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور سلیمان کے لیے ہم نے ہوا کو مسخر کردیا صبح کے وقت اس کا چلنا ایک مہینے کی مسافت تک اور شام کے وقت اس کا چلنا ایک مہینے کی مسافت تھا اور ہم نے اس کے لیے پگھلے ہوئے تانبے کا چشمہ بہا دیا اور جِن اس کے تابع کردیے جو اپنے رب کے حکم سے اس کے سامنے کام کرتے تھے ان میں سے جو ہمارے حکم سے سرتابی کرتا اس کو ہم بھڑکتی ہوئی آگ کا مزہ چکھاتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور سلیمان کے لیے ہم نے ہوا کو مسخر کردیا ، صبح کے وقت اس کا چلنا ایک مہینے کی راہ تک اور شام کے وقت اس کا چلنا ایک مہینے کی راہ تک۔ ہم نے اس کے لئے پگھلے ہوئے تانبے کا چشمہ بہا دیا اور ایسے جن اس کے تابع کر دئیے جن ان کے تابع کر دئیے جو اپنے رب کے حکم سے اس کے آگے کام کرتے تھے ان میں سے جو ہمارے حکم سے سرتابی کرتا اس کو ہم بھڑکتی ہوئی آگ کا مزہ چکھاتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے سلیمان کے لیے ہوا کو مسخر کیا، اس کا صبح کا چلنا ایک ماہ کی مسافت تھا اور اس کا شام کا چلنا ایک ماہ کی مسافت تھا، اور ہم نے ان کے لیے تانبے کا چشمہ بہا دیا، اور جنات میں بعض وہ تھے جو ان کے سامنے ان کے رب کے حکم سے کام کرتے تھے، اور ان میں سے جو شخص ہمارے حکم سے سرتابی کرے ہم اسے دوزخ کا عذاب چکھائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور سلیمان کے آگے ہوا کو صبح کی منزل اس کی ایک مہینہ کی اور شام کی منزل ایک مہینہ کی اور بہا دیا ہم نے اس کے واسطے چشمہ پگھلے ہوئے تانبے کا اور جنوں میں کتنے لوگ تھے جو محنت کرتے اس کے سامنے اس کے رب کے حکم سے اور جو کوئی پھرے ان میں سے ہمارے حکم سے چکھائیں ہم اس کو آگ کا عذاب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے سلیمان (علیہ السلام) کیلئے ہوا کو مسخر کردیا کہ اس ہوا کا صبح کو چلنا اور شام کو چلنا ایک ایک مہینے کی مسافت تھی اور ہم نے سلیمان (علیہ السلام) کیلئے ایک پگھلے ہوئے تانبے کا چشمہ بہا دیا اور جنات میں سے بعض وہ جن تھے جو سلیمان (علیہ السلام) کے رب کے حکم سے سلیمان (علیہ السلام) کی نگرانی میں مختلف قسم کے کام کرتے تھے اور ان جنات میں سے جو ہمارے حکم سے کج روی اور سرتابی کرے گا تو ہم اس کو دہکتی ہوئی آگ کے عذاب کا مزہ چکھا دیں گے