Surat Saba

Surah: 34

Verse: 15

سورة سبأ

لَقَدۡ کَانَ لِسَبَاٍ فِیۡ مَسۡکَنِہِمۡ اٰیَۃٌ ۚ جَنَّتٰنِ عَنۡ یَّمِیۡنٍ وَّ شِمَالٍ ۬ ؕ کُلُوۡا مِنۡ رِّزۡقِ رَبِّکُمۡ وَ اشۡکُرُوۡا لَہٗ ؕ بَلۡدَۃٌ طَیِّبَۃٌ وَّ رَبٌّ غَفُوۡرٌ ﴿۱۵﴾

There was for [the tribe of] Saba' in their dwelling place a sign: two [fields of] gardens on the right and on the left. [They were told], "Eat from the provisions of your Lord and be grateful to Him. A good land [have you], and a forgiving Lord."

قوم سبا کے لئے اپنی بستیوں میں ( قدرت الٰہی کی ) نشانی تھی ان کے دائیں بائیں دو باغ تھے ( ہم نے ان کو حکم دیا تھا کہ ) اپنے رب کی دی ہوئی روزی کھاؤ اور اُس کا شکر ادا کرو یہ عمدہ شہر اور وہ بخشنے والا رب ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

The Disbelief of Saba' (Sheba) and Their Punishment Saba' refers to the kings and people of the Yemen. At-Tababa`ah (Tubba`) (surname of the ancient kings of Yemen) were part of them, and Bilqis, the queen who met Suleiman, peace be upon him, was also one of them. They lived a life of enviable luxury in their land with plentiful provision, crops and fruits. Allah sent them messengers telling them to eat of His provision and give thanks to Him by worshipping Him alone, and they followed that for as long as Allah willed, then they turned away from that which they had been commanded to do. So they were punished with a flood which scattered them throughout the lands around Saba' in all directions, as we will see in detail below, if Allah wills. In Him we put our trust. Ibn Jarir recorded that Farwah bin Musayk Al-Ghutayfi, may Allah be pleased with him, said, "A man said, `O Messenger of Allah! Tell me about Saba' -- what was it, a land or a woman?' He said: لَيْسَ بِأَرْضٍ وَلاَ امْرَأَةٍ وَلَكِنَّهُ رَجُلٌ وُلِدَ لَهُ عَشَرَةٌ مِنَ الْوَلَدِ فَتَيَامَنَ سِتَّةٌ وَتَشَاءَمَ أَرْبَعَةٌ فَأَمَّا الَّذِينَ تَشَاءَمُوا فَلَخْمٌ وَجُذَامٌ وَعَامِلَةُ وَغَسَّانُ وَأَمَّا الَّذِينَ تَيَامَنُوا فَكِنْدَةُ وَالاَْشْعَرِيُّونَ وَالاَْزْدُ وَمَذْحِجٌ وَحِمْيَرُ وَأَنْمَار It was neither a land nor a woman. It was a man who had ten children, six of whom went Yemen and four of whom went Ash-Sham. Those who went Ash-Sham were Lakhm, Judham, `Amilah and Ghassan. Those who went south were Kindah, Al-Ash`ariyyun, Al-Azd, Madhhij, Himyar and Anmar. A man asked, `Who are Anmar?' He said: الَّذِينَ مِنْهُمْ خَثْعَمُ وَبَجِيلَة Those among whom are Khath`am and Bajilah." This was recorded by At-Tirmidhi in his Jami` (Sunan) in more detail than this; then he said, "This is a Hasan Gharib Hadith." The genealogists -- including Muhammad bin Ishaq -- said, "The name of Saba' was `Abd Shams bin Yashjub bin Ya`rub bin Qahtan; he was called Saba' because he was the first Arab tribe to disperse. He was also known as Ar-Ra'ish, because he was the first one to take booty in war and give it to his people, so he was called Ar-Ra'ish; because the Arabs call wealth Rish or Riyash. They differ over Qahtan, about whom there were three views. - The first, he descended from the line of Iram bin Sam bin Nuh, then there were three different views over how he descended from him. - The second was that he was descended from `Abir, another name for Hud, peace be upon him, then there were also three different views over exactly how he descended from him. - The third was that he was descended from Isma`il bin Ibrahim Al-Khalil, peace be upon him, then there were also three different views over exactly how he descended from him. This was discussed in full detail by Imam Al-Hafiz Abu Umar bin Abdul-Barr An-Namari, may Allah have mercy on him, in his book Al-Musamma Al-Inbah `Ala Dhikr Usul Al-Qaba'il Ar-Ruwat. The meaning of the Prophet's words, كَانَ رَجُلًا مِنَ الْعَرَب (He was a man among the Arabs), means that he was one of the original Arabs, who were before Ibrahim, peace be upon him, and were descendants of Sam bin Nuh (Shem, the son of Noah). According to the third view mentioned above, he descended from Ibrahim, peace be upon him, but this was not a well-known view among them. And Allah knows best. But in Sahih Al-Bukhari, it is reported that the Messenger of Allah passed by a group of people from (the tribe of) Aslam who were practicing archery, and he said, ارْمُوا بَنِي إِسْمَاعِيلَ فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا (Shoot, O sons of Isma`il, for your father was an archer). Aslam was a tribe of the Ansar, and the Ansar -- both Aws and Khazraj -- were from Ghassan, from the Arabs of Yemen from Saba', who settled in Yathrib when Saba' was scattered throughout the land when Allah sent against them the flood released from the dam. A group of them also settled in Syria, and they were called Ghassan for the name of the water beside which they camped -- it was said that it was in the Yemen, or that it was near Al-Mushallal, as Hassan bin Thabit, may Allah be pleased with him, said in one of his poems. The meaning of his words: "If you ask, then we are the community of the noble descendants, our lineage is Al-Azd and our water is Ghassan." وُلِدَ لَهُ عَشْرَةٌ مِنَ الْعَرَب He had ten sons among the Arabs. means that these ten were of his lineage, and that the origins of the Arab tribes of the Yemen go back to him, not that they were his sons born of his loins. There may have been two or three generations between him and some of them, or more or less, as is explained in detail in the books of genealogy. The meaning of the words, فَتَيَامَنَ مِنْهُمْ سِتَّةٌ وَتَشَاءَمَ مِنْهُمْ أَرْبَعَة Six of whom went south and four of whom went north. is that after Allah sent against them the flood released from the dam, some of them stayed in their homeland, whilst others left to go elsewhere. The Dam of Ma'arib and the Flood The story of the dam is about the water which used to come to them from between two mountains, combined with the floods from rainfall and their valleys. Their ancient kings built a huge, strong dam and the water reached a high level between these two mountains. Then they planted trees and got the best fruits that could ever be harvested, plentiful and beautiful. A number of the Salaf, including Qatadah, mentioned that a woman could walk beneath the trees, carrying a basket or vessel -- such as is used for gathering fruit -- on her head. And that the fruit would fall from the trees and fill the basket without any need for her to make the effort to pick the fruit, because it was so plentiful and ripe. This was the dam of Ma'arib, a land between which and San`a' was a journey of three days. Others said that in their land there were no flies, mosquitoes or fleas, or any kind of vermin. This was because the weather was good and the people were healthy, and Allah took care of them so that they would single out and worship Him alone, as He says: لَقَدْ كَانَ لِسَبَإٍ فِي مَسْكَنِهِمْ ايَةٌ ... Indeed there was for Saba` (Sheba) a sign in their dwelling place, Then He explains this by saying: ... جَنَّتَانِ عَن يَمِينٍ وَشِمَالٍ ... two gardens on the right and on the left; meaning, the two sides where the mountains were, and their land was in between them. ... كُلُوا مِن رِّزْقِ رَبِّكُمْ وَاشْكُرُوا لَهُ بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَرَبٌّ غَفُورٌ (and it was said to them:) "Eat of the provision of your Lord, and be grateful to Him." A fair land and an Oft-Forgiving Lord! means, `He would forgive you if you continue to worship Him alone.'

قوم سبا کا تفصیلی تذکرہ ۔ قوم سبایمن میں رہتی تھی ۔ تبع بھی ان میں سے ہی تھے ۔ بلقیس بھی انہی میں سے تھیں ۔ یہ بڑی نعمتوں اور راحتوں میں تھے ۔ چین آرام سے زندگی گذار رہے تھے ۔ اللہ کے رسول ان کے پاس آئے انہیں شکر کرنے کی تلقین کی ۔ رب کی وحدانیت کی طرف بلایا اس کی عبادت کا طریقہ سمجھایا ۔ کچھ زمانے تک وہ یونہی رہے لیکن پھر جبکہ انہوں نے سرتابی اور روگردانی کی احکام اللہ بےپرواہی سے ٹال دیئے تو ان پر زور کا سیلاب آیا اور تمام ملک ، باغات اور کھیتیاں وغیرہ تاخت و تاراج ہو گئیں ۔ جس کی تفصیلی یہ ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال ہوا کہ سباکسی عورت کا نام ہے ۔ یا مرد کا یا جگہ کا ؟ تو آپ نے فرمایا یہ ایک مرد تھا جس کے دس لڑکے تھے جن میں سے چھ تو یمن میں جا بسے تھے اور چار شام میں ۔ مذحج ، کندہ ، ازد ، اشعری ، اغار ، حمیریہ یہ چھ قبیلے یمن میں ۔ نجم ، جذام ، عاملہ اور غسان یہ چار قبیلے شام میں ۔ ( مسند احمد ) فردہ بن مسیک فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میں اپنی قوم میں سے ماننے والوں اور آگے بڑھنے والوں کو لے کر نہ ماننے اور پیچھے ہٹنے والوں سے لڑوں؟ آپ نے فرمایا ہاں ۔ جب میں جانے لگا تو آپ نے مجھے بلا کر فرمایا دیکھو پہلے انہیں اسلام کی دعوت دینا نہ مانیں تب جہاد کی تیاری کرنا ۔ میں نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم یہ سباکس کا نام ہے؟ تو آپ کا جواب تقریباً وہی ہے جو اوپر مذکور ہوا ۔ اس میں یہ بھی ہے کہ قبیلہ انمار میں سے بجیلہ اور شعم بھی ہیں ۔ ایک اور مطول روایت میں اس آیت کے شان نزول کے متعلق اس کے ساتھ یہ بھی ہے کہ حضرت فردہ رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا تھا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جاہلیت کے زمانے میں قوم سبا کی عزت تھی مجھے اب ان کے ارتداد کا خوف ہے ۔ اگر آپ اجازت دیں تو میں ان سے جہاد کروں ۔ آپ نے فرمایا ان کے بارے میں مجھے کوئی حکم نہیں دیا گیا ۔ پس یہ آیت اتری ۔ لیکن اس میں غرابت ہے اس سے تو یہ پایا جاتا ہے کہ یہ آیت مدنی ہے ، حالانکہ سورت مکیہ ہے محمد بن اسحاق سباکا نسب نامہ اس طرح بیان کرتے ہیں عبدشمس بن العرب بن قحطان اسے سبا اس لئے کہتے ہیں کہ اس نے سب سے پہلے عرب میں دشمن کو قید کرنے کا رواج ڈالا ۔ اس وجہ سے اسے رائش بھی کہتے ہیں ۔ مال کو ریش اور ریاش بھی عربی میں کہتے ہیں ۔ یہ بھی مذکور ہے کہ اس بادشاہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لانے سے پہلے ہی آپ کی پیشن گوئی کی تھی کہ ملک کا مالک ہمارے بعد ایک نبی ہو گا جو حرم کی عزت کرے گا ۔ اس کے بعد اس کے خلیفہ ہوں گے ، جن کے سامنے دنیا کے بادشاہ سرنگوں ہوجائیں گے پھر ہم میں بھی بادشاہت آئے گی اور بنو قحطان کے ایک نبی بھی ہوں گے اس نبی کا نام احمد ہو گا ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کاش کے میں بھی ان کی نبوت کے زمانے کو پالیتا تو ہر طرح کی خدمت کو غنیمت سمجھتا ۔ لوگو جب بھی اللہ کے وہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ظاہر ہوں تو تم پر فرض ہے کہ ان کا ساتھ دو اور ان کے مددگار بن جاؤ اور جو بھی آپ سے ملے اس پر میری جانب سے فرض ہے کہ وہ آپ کی خدمت میں میرا سلام پہنچا دے ۔ ( اکیل ہمدانی ) قحطان کے بارے میں تین قول ہیں ایک یہ کہ وہ ارم بن سام بن نوح کی نسل میں سے ہے ۔ دوسرا یہ کہ وہ عابر یعنی حضرت ہود علیہ السلام کی نسل میں سے ہے ۔ تیسرا یہ کہ حضرت اسماعیل بن ابراہیم علیہما السلام کی نسل سے ہے ۔ اس سب کو تفصیل کے ساتھ حافظ عبدالبررحمتہ اللہ علیہ نے اپنی کتاب الابناہ میں ذکر کیا ہے ۔ بعض روایتوں میں جو آیا ہے کہ سباعرب میں سے تھے اس کا مطلب یہ ہے کہ ان لوگوں میں سے جن کی نسل سے عرب ہوئے ۔ ان کا نسل ابراہیمی میں سے ہونا مشہور نہیں ۔ واللہ اعلم ۔ صحیح بخاری میں ہے کہ قبیلہ اسلم جب تیروں سے نشانہ بازی کر رہے تھے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس نکلے تو آپ نے فرمایا اے اولاد اسماعیل تیر اندازی کئے جاؤ تمہارے والد بھی پورے تیر انداز تھے ۔ اس سے تو معلوم ہوتا ہے کہ سبا کا سلسلہ نسب خلیل الرحمٰن علیہ السلام تک پہنچتا ہے ۔ اسلم انصار کا ایک قبیلہ تھا اور انصار سارے کے سارے غسان میں سے ہیں اور یہ سب یمنی تھے ، سبا کی اولاد ہیں ۔ یہ لوگ مدینے میں اس وقت آئے جب سیلاب سے ان کا وطن تباہ ہو گیا ۔ ایک جماعت یہں آ کر بسی تھی دوسری شام چلی گئی ۔ انہیں غسانی اس لئے کہتے ہیں کہ اس نام کی پانی والی ایک جگہ پر یہ ٹھہرے تھے ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ مثال کے قریب ہے ۔ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے شعر سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ایک پانی والی جگہ یا اس کنویں کا نام غسان تھا ۔ یہ جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی دس اولادیں تھیں اس سے مراد صلبی اولادیں نہیں کیونکہ بعض بعض دو دوتین تین نسلوں بعد کے بھی ہیں ۔ جیسے کہ کتب انساب میں موجود ہے ۔ جو شام اور یمن میں جا کر آباد ہوئے یہ بھی سیلاب کے آنے کے بعد کا ذکر ہے ۔ بعض وہیں رہے بعض ادھر ادھر چلے گئے ۔ دیوار کا قصہ یہ ہے کہ ان کے دونوں جانب پہاڑ تھے ۔ جہاں سے نہریں اور چشمے بہ بہ کر ان کے شہروں میں آتے تھے اسی طرح نالے اور دریا بھی ادھر ادھر سے آتے تھے ان کے قدیمی بادشاہوں میں سے کسی نے ان دونوں پہاڑوں کے درمیان ایک مضبوط پشتہ بنوا دیا تھا جس دیوار کی وجہ سے پانی ادھر ادھر ہو گیا تھا اور بصورت دریا جاری رہا کرتا تھا جس کے دونوں جانب باغات اور کھیتیاں لگا دی تھی ۔ پانی کی کثرت اور زمین کی عمدگی کی وجہ سے یہ خطہ بہت ہی زرخیز اور ہرا بھرا رہا کرتا تھا ۔ یہاں تک کہ حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ کوئی عورت اپنے سر پر جھلی رکھ کر چلتی تھی ۔ کچھ دور جانے تک پھلوں سے وہ جھلی بالکل بھر جاتی تھی ۔ درختوں سے پھل خود بخود جو جھڑتے تھے وہ اس قدر کثرت سے ہوتے تھے کہ ہاتھ سے توڑنے کی حاجت نہیں پڑتی تھی ۔ یہ دیوار مارب میں تھی صنعاء سے تین مراحل پر تھی اور سد مارب کے نام سے مشہور تھی ۔ آب و ہوا کی عمدگی ، صحت ، مزاج اور اعتدال عنایت الہیہ سے اس طرح تھا کہ ان کے ہاں مکھی ، مچھر اور زہریلے جانور بھی نہیں ہوتے تھے یہ اس لئے تھا کہ وہ لوگ اللہ کی توحید کو مانیں اور دل و جان اس کی خلوص کے ساتھ عبادت کریں ۔ یہ تھی وہ نشانی قدرت جس کا ذکر اس آیت میں ہے کہ دونوں پہاڑوں کے درمیان آباد بستی اور بستی کے دونوں طرف ہرے بھرے پھل دار باغات اور سرسبز کھیتیاں اور ان سے جناب باری نے فرما دیا تھا کہ اپنے رب کی دی ہوئی روزیاں کھاؤ پیو اور اس کے شکر میں لگے رہو ، لیکن انہوں نے اللہ کی توحید کو اور اس کی نعمتوں کے شکر کو بھلا دیا اور سورج کی پرستش کرنے لگے ۔ جیسے کہ ہدہد نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو خبر دی تھی کہ ( وَجِئْتُكَ مِنْ سَبَاٍۢ بِنَبَاٍ يَّقِيْنٍ 22؀ ) 27- النمل:22 ) ، یعنی میں تمہارے پاس سبا کی ایک پختہ خبر لایا ہوں ۔ ایک عورت ان کی بادشاہت کر رہی ہے جس کے پاس تمام چیزیں موجود ہیں عظیم الشان تخت سلطنت پر وہ متمکن ہے ۔ رانی اور رعایا سب سورج پرست ہیں ۔ شیطان نے ان کو گمراہ کر کھا ہے ۔ بےراہ ہو رہے ہیں ۔ مروی ہے کہ بارہ یا تیرہ پیغمبر ان کے پاس آئے تھے ۔ بالاخر شامت اعمال رنگ لائی جو دیوار انہوں نے بنا رکھی تھی وہ چوہوں نے اندر سے کھوکھلی کر دی اور بارش کے زمانے میں وہ ٹوٹ گئ پانی کی ریل پیل ہو گئی ان دریاؤں کے ، چشموں کے ، بارش کے نالوں کے ، سب پانی آ گئے ان کی بستیاں ان کے محلات ان کے باغات اور ان کی کھیتیاں سب تباہ و برباد ہو گئیں ۔ ہاتھ ملتے رہ گئے کوئی تدبیر کارگر نہ ہوئی ۔ پھر تو وہ تباہی آئی کہ اس زمین پر کوئی پھلدار درخت جمتا ہی نہ تھا ۔ پیلو ، جھاؤ ، کیکر ، ببول اور ایسے ہی بےمیوہ بدمزہ بیکار درخت اگتے تھے ۔ ہاں البتہ کچھ بیریوں کے درخت اگ آئے تھے جو نسبتاً اور درختوں سے کارآمد تھے ۔ لیکن وہ بھی بہت زیادہ خاردار اور بہت کم پھل دار تھے ۔ یہ تھا ان کے کفر و شرک کی سرکشی اور تکبر کا بدلہ کہ نعمتیں کھو بیٹھے اور زخموں میں مبتلا ہوگئے کافروں کو یہی اور اس جیسی ہی سخت سزائیں دی جاتی ہیں ۔ حضرت ابو خیرہ فرماتے ہیں گناہں کا بدلہ یہی ہوتا ہے کہ عبادتوں میں سستی آ جائے روزگار میں تنگی واقع ہو لذتوں میں سختی آ جائے یعنی جہاں کسی راحت کا منہ دیکھا فوراً کوئی زحمت آ پڑی اور مزہ مٹی ہو گیا ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

15۔ 1 سبا وہی قوم تھی جس کی ملکہ سبا مشہور ہے جو حضرت سلیمان علیہ والسلام کے زمانے میں مسلمان ہوگئی تھی قوم ہی کے نام پر ملک کا نام بھی سبا تھا آج کل یمن کے نام سے یہ علاقہ معروف ہے یہ بڑا خوش حال ملک تھا یہ ملک بری وبحری تجارت میں بھی ممتاز تھا اور زراعت وباغبانی میں بھی نمایاں اور یہ دونوں ہی چیزیں کسی ملک اور قوم کی خوش حالی کا باعث ہوتی ہیں اسی مال ودولت کی فراوانی کو یہاں قدرت الہٰی کی نشانی سے تعبیر کیا گیا ہے۔ 15۔ 2 کہتے ہیں کہ شہر کے دونوں طرف پہاڑ تھے جن سے چشموں اور نالوں کا پانی بہہ بہہ کر شہر میں آتا تھا ان کے حکمرانوں نے پہاڑوں کے درمیان پشتے تعمیر کرادیئے اور ان کے ساتھ باغات لگائے گئے جس سے پانی کا رخ بھی متعین ہوگیا اور باغوں کو بھی سیرابی کا ایک قدرتی ذریعہ میسر آگیا انہی باغات کو دائیں بائیں دو باغوں سے تعبیر کیا گیا ہے بعض کہتے ہیں جنتین سے دو باغ نہیں بلکہ دائیں بائیں کی دو جہتیں مراد ہیں اور مطلب باغوں کی کثرت ہے کہ جدھر نظر اٹھا کر دیکھیں باغات ہریالی اور شادابی ہی نظرآتی تھی۔ (فتح القدیر) 15۔ 3 یہ ان کے پیغمبروں کے ذریعے سے کہلوایا گیا یا مطلب ان نعمتوں کا بیان ہے، جن سے انکو نوازا گیا تھا۔ 15۔ 4 یعنی منعم و محسن کی اطاعت کرو اور اس کی نافرمانی سے اجتناب۔ 15۔ 5 یعنی باغوں کی کثرت اور پھلوں کی فروانی کی وجہ سے یہ شہر عمدہ ہے۔ کہتے ہیں کہ آب و ہوا کی عمدگی کی وجہ سے یہ شہر مکھی، مچھر اور اس قسم کے دیگر موذی جانوروں سے بھی پاک تھا واللہ عالم۔ 15۔ 6  یعنی اگر تم رب کا شکر کرتے رہو گے تو وہ تمہارے گناہ کا سبب نہیں بنتے، بلکہ اللہ تعالیٰ عفو و درگزر سے کام لیتا ہے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[ ٢٤] یہاں نشانی سے مراد تاریخی شہادت ہے اور وہ یہ ہے کہ جب تک کوئی قوم اللہ کی فرمانبردار اور شکر گزار بن کر رہتی ہے وہ پھلتی پھولتی اور ترقی کی منازل طے کرتی جاتی ہے اور جب وہ اللہ کی نافرمانی اور ناشکری کرنے لگے تو بتدریج زوال آنا شروع ہوجاتا ہے اور اگر وہ اپنا رویہ نہ بدلے تو اسے صفحہ ہستی سے مٹا دیا جاتا ہے یہی حال قوم سبا کا ہوا تھا۔ [ ٢٥] قوم سبا کی علاقہ عرب کا جنوب مغربی علاقہ تھا۔ اور یہی علاقہ آج کل یمن کا علاقہ کہلاتا ہے۔ سبا دراصل سبا ایک شخص کا نام تھا جس کے دس بیٹے تھے۔ بعد میں یہی دس قیبلے بن گئے انہی میں سے چار بیٹے اپنے خاندان سمیت شام کی طرف منتقل ہوگئے تھے۔ اس قوم کے عروج وزوال کا زمانہ تیرے صدیوں پر محیط ہے (٧٠٠ ق م تا ٤٥٠ ئ) ایک زمانہ تھا جب تہذیب و تمدن کے لحاظ سے اسی قوم کا طوطی بولتا تھا اور روم اور یونان کی تہذیبیں ان کے سامنے ہیچ تھیں۔ زراعت اور تجارت کے میدان میں ان لوگوں نے خوب ترقی کی۔ ان لوگوں کا آب پاشی کا نظام نہایت عمدہ تھا۔ اس علاقہ کے دو طرف پہاڑی سلسلے تھے۔ جگہ جگہ ان لوگوں سے بارش کا پانی روکنے اور ذخیرہ رکھنے کے لئے بند بنا رکھے تھے۔ ان کا دارالخلافہ مارب تھا اور سب سے اعلیٰ اور بڑا عظیم الشان بند بھی اسی جگہ تعمیر کیا گیا تھا جو سد بارب کے نام سے معروف تھا۔ ان کے علاقہ کے دونوں طرف پہاڑوں کے دامن میں باغات کا سینکڑوں میلوں میں پھیلا ہوا سلسلہ موجود تھا اور انسان کو یوں معلوم ہوتا تھا کہ جس جگہ وہ کھڑا ہے اس کے دونوں طرف باغات ہی باغات ہیں۔ [ ٢٦] بارشوں کے لحاظ سے یہ علاقہ کچھ اتنا زرخیز نہیں تھا۔ مگر ان لوگوں کے نظام آبپاشی کے عمدگی کی وجہ سے ملک کے اندر تین سو مربع میل کا علاقہ جنت نظیر بن گیا تھا۔ جس میں انواع و اقسام کے پھلوں کے درخت بھی تھے جن کی خوشبو سے یہ پوری سرزمین معطر بن گئی تھی اور کھیتی بھی خوب پیدا ہوتی تھی۔ اندرون ملک بخورات دارچینی، دارچینی اور کھجور کے نہایت بلندو بان درختوں کے جنگل تھے اور ان سے میٹھی میٹھی خوشبو تمام فضا کو خوشبودار بنا دیتی تھی۔ اور جب ہوا چلتی تو اس خوشبو سے سب لوگ لطف اندوز ہوتے تھے۔ اسی علاقہ کو اللہ تعالیٰ نے بَلَدَۃٌ طَیِّبَۃٌکے الفاظ سے تعبیر فرمایا۔ یعنی سرسبزی۔ زرخیزی فضا کا خوشبو سے ہر وقت معمور رہنا، موسم اور آب و ہوا میں اعتدال، رزق کی فراوانی اور سامان عیش و شرت کی بہتات یہ وہ نعمتیں تھیں جو اللہ تعالیٰ نے عطا کر رکھی تھیں۔ مارب کے ایک پہاڑی علاقہ میں گنجان درختوں کے درمیان حکمرانوں کے محلات واقع تھے۔ غرضیکہ اللہ تعالیٰ نے ان پر اپنی نعمتوں کی بارش کر رکھی تھی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

لَقَدْ كَانَ لِسَـبَاٍ فِيْ مَسْكَنِهِمْ اٰيَةٌ : اللہ تعالیٰ نے داؤد اور سلیمان (علیہ السلام) کے ذکر کے بعد، جو انابت و رجوع والے شکر گزار بندے تھے، قوم سبا کا ذکر فرمایا، جنھیں اللہ تعالیٰ نے ہر طرح کی نعمتیں دیں، مگر انھوں نے ان نعمتوں کی ناشکری کی، انابت کے بجائے اعراض اور سرکشی اختیار کی، اپنے رسولوں کو اور آخرت کو جھٹلا دیا، جس کے نتیجے میں ان پر عذاب آیا اور ساری خوش حالی ختم ہوگئی۔ اس میں قریش کے لیے بھی نصیحت تھی، جنھیں بیت اللہ کی وجہ سے ہر طرح کی نعمت و راحت میسر تھی، انھوں نے اللہ تعالیٰ کے رسول کو جھٹلایا تو قوم سبا کی طرح ان کی وہ خوش حالی اور امن و سکون ختم ہوگیا، جیسا کہ فرمایا : (وَضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا قَرْيَةً كَانَتْ اٰمِنَةً مُّطْمَىِٕنَّةً يَّاْتِيْهَا رِزْقُهَا رَغَدًا مِّنْ كُلِّ مَكَانٍ فَكَفَرَتْ بِاَنْعُمِ اللّٰهِ فَاَذَاقَهَا اللّٰهُ لِبَاسَ الْجُوْعِ وَالْخَوْفِ بِمَا كَانُوْا يَصْنَعُوْنَ وَلَقَدْ جَاۗءَهُمْ رَسُوْلٌ مِّنْهُمْ فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ وَهُمْ ظٰلِمُوْنَ ) [ النحل : ١١٢، ١١٣ ] ” اور اللہ نے ایک بستی کی مثال بیان کی جو امن والی، اطمینان والی تھی، اس کے پاس اس کا رزق کھلا ہر جگہ سے آتا تھا، تو اس نے اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کی تو اللہ نے اسے بھوک اور خوف کا لباس پہنا دیا، اس کے بدلے جو وہ کیا کرتے تھے۔ اور بلاشبہ یقیناً ان کے پاس انھی میں سے ایک رسول آیا تو انھوں نے اسے جھٹلا دیا، تو انھیں عذاب نے اس حال میں پکڑ لیا کہ وہ ظالم تھے۔ “ سلیمان (علیہ السلام) کے ذکر کے ساتھ سبا کے ذکر کا ایک اور تعلق بھی ہے جو سورة نمل میں مذکور سلیمان (علیہ السلام) اور ملکہ سبا کے قصے سے ظاہر ہے۔ 3 سبا سے مراد قوم ہے جس کا باپ سبا نامی شخص تھا۔ (دیکھیے سورة نمل : ٢٢) پھر ملک کا نام بھی یہی پڑگیا۔ فِيْ مَسْكَنِهِمْ : یہ علاقہ آج کل یمن کے نام سے معروف ہے۔ اٰيَةٌ : یعنی ان کے لیے ان کے ملک میں بہت بڑی نشانی تھی، جس سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، اس کی قدرت اور کاری گری کا اظہار ہوتا تھا اور جسے دیکھ کر معلوم ہوتا تھا کہ ایسے مالک کا شکر اور اس کی اطاعت واجب ہے اور اس کی ناشکری اور نافرمانی سے پرہیز لازم ہے۔ جَنَّتٰنِ عَنْ يَّمِيْنٍ وَّ شِمَالٍ : یہ اس نشانی کی تفصیل ہے۔ سبا کی عمارتوں کا ذکر کرتے ہوئے ” ارض القرآن “ کے مصنف نے لکھا ہے : ” اسی سلسلۂ عمارت میں ایک چیز ” بند مآرب “ ہے، جس کو عرب حجاز ” سد “ اور عرب یمن ” عرم “ کہتے ہیں۔ عرب کے ملک میں کوئی دائمی دریا نہیں، پانی پہاڑوں سے بہ کر ریگستانوں میں خشک اور ضائع ہوجاتا ہے، زراعت کے مصرف میں نہیں آتا۔ ” سبا “ مختلف مناسب موقعوں پر پہاڑوں اور وادیوں کے بیچ میں بڑے بڑے بند باندھ دیتے تھے کہ پانی رک جائے اور بقدر ضرورت زراعت کے کام میں آئے۔ مملکت سبا میں اس طرح کے سیکڑوں بند تھے، ان میں سب سے زیادہ مشہور ” سد مآرب “ ہے، جو ان کے دار الحکومت ” مارب “ میں واقع تھا۔ شہر مارب کے جنوب میں دائیں بائیں دو پہاڑ ہیں، سبا نے ان دو پہاڑوں کے بیچ میں تقریباً ٨٠٠ ق م میں ” سد مارب “ کی تعمیر کی تھی۔ یہ بند تقریباً ایک سو پچاس فٹ لمبی اور پچاس فٹ چوڑی ایک دیوار ہے۔ اس کا اکثر حصہ تو اب افتادہ ہے، تاہم ایک ثلث دیوار اب بھی باقی ہے۔ ” ارناڈ “ ایک یورپی سیاح نے اس کے موجودہ حالات پر ایک مضمون فرنچ ایشیا ٹک سوسائٹی کے جرنل (رسالے) میں لکھا ہے، اس کا موجودہ نقشہ نہایت عمدگی سے تیار کیا ہے، اس دیوار پر جا بجا کتبات ہیں، وہ بھی پڑھے گئے۔ اس سد میں اوپر نیچے بہت سی کھڑکیاں تھیں جو حسب ضرورت کھولی اور بند کی جاسکتی تھیں۔ ” سد “ کے دائیں بائیں، مشرق و مغرب میں دو بڑے بڑے دروازے تھے، جن سے پانی تقسیم ہو کر چپ و راست کی زمینوں کو سیراب کرتا تھا۔ اس نظام آب رسانی سے چپ و راست دونوں جانب اس ریگستانی اور شور ملک کے اندر سیکڑوں کوس تک بہشت زار تیار ہوگئی تھی، جس میں انواع و اقسام کے میوے اور خوشبودار درخت تھے۔ قرآن کریم ”ۚ جَنَّتٰنِ عَنْ يَّمِيْنٍ وَّ شِمَالٍ “ کہہ کر انھی باغوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ “ (ارض القرآن) دائیں اور بائیں دو باغوں کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ ہر گھر اور ہر گلی کے دائیں بائیں، یعنی ہر طرف باغ ہی باغ تھے۔ كُلُوْا مِنْ رِّزْقِ رَبِّكُمْ وَاشْكُرُوْا لَهٗ : یعنی ہم نے اپنے رسولوں اور صالح بندوں کی زبانی ان سے یہ بات کہی، یا اللہ تعالیٰ کی بیشمار نعمتوں اور دائیں بائیں کے ان باغات اور کھیتوں کا ان سے تقاضا یہ تھا۔ بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ : ” طیب “ ہر چیز میں سے اعلیٰ کو کہتے ہیں۔ ” بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ“ سے مراد زرخیز اور عمدہ آب و ہوا والی زمین ہے، اس کے مقابلے میں بنجر، شور اور خراب آب و ہوا والی زمین کے لیے ” خبیث “ کا لفظ استعمال ہوتا ہے، جیسا کہ فرمایا : (وَالْبَلَدُ الطَّيِّبُ يَخْرُجُ نَبَاتُهٗ بِاِذْنِ رَبِّهٖ ۚ وَالَّذِيْ خَبُثَ لَا يَخْرُجُ اِلَّا نَكِدًا ) [ الأعراف : ٥٨ ] ” اور جو شہر پاکیزہ ہے اس کی کھیتی اس کے رب کے حکم سے نکلتی ہے اور جو خراب ہے (اس کی کھیتی) ناقص کے سوا نہیں نکلتی۔ “ وَّرَبٌّ غَفُوْرٌ : یعنی اگر توحید پر قائم رہو گے، انبیاء کی اطاعت کرو گے اور انابت و رجوع کو اپنا شیوہ بناؤ گے تو اس خوش حالی کے ساتھ اپنے رب کو بھی اپنے لیے مہربان پاؤ گے، جو تمہاری کوتاہیوں پر پردہ ڈالے گا، اس طرح دنیا و آخرت دونوں تمہاری ہوں گی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary In previous verses, warning was given to those who denied prophethood and the Day of Judgment and failed to realize that the power of Allah Ta’ ala was most perfect. Reference was then made to miracles shown at the hands of past prophets and mention was made of the events relating to Sayyidna Dawud and Sayyidna Sulayman (علیہما السلام) . Now the text mentions the limitless blessings bestowed on the people of Saba& who were later punished because of their ungratefulness. The people of Saba& and the particular blessings of Allah upon them Ibn Kathir has said that Saba& is the title of the kings and citizens of Yemen. Tababi&ah (plural of tubba& ) who ruled this country were these very people of Saba&, and Queen Bilquis who has been mentioned along with Sayyidna Sulayman (علیہ السلام) in Surah An-Naml was also from among these people. Allah Ta’ ala had opened the doors of His blessing on them providing their state with all conceivable comforts. Against these blessings they were asked to believe in one God and obey His commandments and thus be grateful for blessings bestowed on them. For a certain period of time, these people stayed straight with their mandate and kept enjoying ease and comforts. Then came the time when they became so engrossed in the good things of life they were blessed with that they started touching the limits of negligence, even denial. Then Allah Ta’ ala sent thirteen of His prophets to warn them. They did their best to admonish them and bring them round to the straight path. But, these people kept persisting with their attitude of negligence. Then came the consequence. A flood was sent over them, a punishment that devastated their once flourishing city of gardens. (Reported by Muhammad Ibn Ishaq - Ibn Kathir) Imam Ahmad (رح) reports from Sayyidna Ibn ` Abbas (رض) that someone asked the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) if Saba& mentioned in the Qur&an was the name of a man, woman or some country. The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: This is the name of a man who had ten sons among his progeny. Out of these, six remained settled in Yemen and four migrated to Syria. The names of those who lived in Yemen were: Mudhhij, Kindah, Azd, Ash&ari, Anmar, Himyar (from the progeny of these six sons, there came to be six tribes known by those very names). And the names of those who settled in Syria are: Lakham, Judham, ` Amilah, Ghassan (tribes coming in their lines were known by the same names). This narration has also been reported by Hafiz Imam Ibn ` Abd-ul-Barr in his book, al-Qasd wa al-Amam bi Ma&arifati Ansab-il &Arab wa-l-&Ajam. According to Ibn Kathir&s research with reference to scholars of genealogy, these ten sons were not directly from the loins of Saba’; rather, they were born in the third or fourth generation of Saba&. After that, their tribes spread out in Syria and Yemen and got to be known by their very names. And the real name of Saba& was ` Abd-ush-Shams. His genealogical tree becomes established by the name Saba& ` Abd Shams son of Yashhab son of Ya&rub son of Qahtan. Historians write that Saba’ Abd Shams had, during this time, given the glad tidings of the coming of the Last Prophet, Sayyidna Muhammad al-Mustafa (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . It is possible that he came to know about it from early books of the Torah and Injil, or from astrologers or soothsayers. He has also composed some lines of poetry in Arabic in which he has mentioned his coming and wished to have been during his time and been of some help to him. Then, he has also exhorted his people to believe in him and support him. As for the statement of the Hadith quoted above in which it is said that out of the ten sons of Saba&, six settled in Yemen and four went towards Syria, this event relates to the time after the coming of the punishment of flood against them which means that these people had scattered towards different directions and cities at the time the flood came. (Ibn Kathir) Quoting Qushairi, al-Qurtubi has reported that the period of the people of Saba& is after Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) and before the coming of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، and thus it falls in the period known as: فترۃ (fatrah or gap).

خلاصہ تفسیر سبا (کے لوگوں) کے لئے (خود) ان کے وطن (کی مجموعی حالت) میں (وجوب اطاعت خداوندی کی) نشانیاں موجود تھیں (ان میں سے ایک نشانی) دو قطاریں تھیں باغ کی (ان کی سڑک کے) داہنے اور بائیں (یعنی ان کے تمام علاقہ میں دو طرفہ متصل باغات چلے گئے تھے کہ جس میں آمدنی بھی وافر پھل بھی اس قدر کہ ختم کئے ختم نہ ہوں، سایہ بھی رونق بھی۔ ہم نے انبیاء (علیہم السلام) و ناصحین کی معرفت ان کو حکم دیا کہ) اپنے رب کا (دیا ہوا) رزق کھاؤ اور (کھا کر) اس کا شکر کرو (یعنی اطاعت کرو کہ دو قسم کی نعمتیں مقتضی اطاعت ہیں، ایک دنیوی کہ رہنے کو) عمدہ شہر اور (ایک اخروی کہ در صورت ایمان و اطاعت کے اگر کچھ کوتاہی ہوجائے تو گناہ بخشنے کو) بخشنے والا پروردگار ہے (پس ایسے مقتضی پر مقتضا کا ترتب ضرور ہونا چاہئے) سو (اس پر بھی) انہوں نے (اس حکم سے) سرتابی کی (شاید یہ لوگ آفتاب پرست بھی ہوں جیسے بعض کی نسبت سورة نمل میں ہے (آیت) وجدتہا وقومہا یسجدون للشمس) تو ہم نے (ان پر اپنا قہر اس طرح نازل کیا کہ ان پر بند کا سیلاب چھوڑ دیا (یعنی جو سیلاب بند سے رکا رہتا تھا بند ٹوٹ کر اس سیلاب کا پانی چڑھ آیا جس سے ان کے وہ دو رویہ باغات سب غارت ہوگئے) اور ہم نے ان کے ان دو رویہ باغوں کے بدلے اور دو باغ دے دیئے جن میں یہ چیزیں رہ گئیں، بدمزہ پھل اور جھاؤ اور قدرے قلیل بیری (اور وہ بھی شہری نہیں جنگلی خودرو جس میں کانٹے بہت اور پھل میں لطافت ندارد) ان کو یہ سزا ہم نے ان کی ناسپاسی کے سبب دی اور ہم ایسی سزا بڑے ناسپاس ہی کو دیا کرتے ہیں (ورنہ معمولی خطاؤں پر تو ہم درگزر ہی کرتے رہتے ہیں اور ظاہر ہے کہ کفر سے بڑھ کر کیا ناسپاسی ہوگی جس میں وہ مبتلا تھے) اور (اس نعمت مذکورہ عامہ للمساکن کے علاوہ ایک اور نعمت خاص متعلق سفر کے تھی وہ یہ کہ) ہم نے ان کے اور ان بستیوں کے درمیان میں جہاں ہم نے (باعتبار پیداوار وغیرہ کے) برکت کر رکھی ہے بہت سے گاؤں آباد کر رکھے تھے (جو سڑک پر سے) نظر آتے تھے (کہ مسافر کو سفر میں بھی وحشت نہ ہو اور کہیں ٹھہرنا چاہے تو وہاں جانے میں تکلف و تردد بھی نہ ہو) اور ہم نے ان دیہات کے درمیان ان کے چلنے کا ایک خاص اندازہ رکھا تھا (یعنی ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں تک چال کے حساب سے ایسا مناسب فاصلہ رکھا تھا کہ دوران سفر میں عادت کے مطابق آرام کرلے، وقت پر کوئی نہ کوئی گاؤں مل جاتا جہاں کھا پی سکے آرام کرسکے) کہ بےخوف و خطر ان میں (چاہو) راتوں کو اور (چاہو) دنوں کو چلو (یعنی نہ خطرہ رہزن کا کہ پاس پاس گاؤں تھے نہ خطرہ آب و دانہ و زاد راہ کے میسر نہ ہونے کا کہ ہر جگہ ہر سامان ملتا تھا) سو (ان نعموں کی انہوں نے جیسے اصلی شکر گزاری یعنی اطاعت آلٰہیہ نہیں کی، ایسے ہی ظاہری شکرگزاری یعنی نعمت آلٰہیہ کو غنیمت سمجھنا اور اس کی قدر کرنا ہے وہ بھی نہیں کی چنانچہ) وہ کہنے لگے اے ہمارے پروردگار (ایسے پاس پاس دیہات ہونے سے سفر کا لطف نہیں آتا، لطف تو اسی میں ہے کہ کہیں زاد راہ ختم ہوگیا کہیں پیاس ہے اور پانی نہیں ملتا، اشتیاق ہے انتظار ہے، کہیں چوروں کا اندیشہ ہے، نوکر پہرہ دے رہے ہیں، ہتھیار بندھے ہوئے ہیں، جیسے بنی اسرائیل من وسلویٰ سے اکتا گئے تھے اور بقل و قثاء (سرکاری اور ککڑی کھیرے) کی درخواست کی تھی و نیز اس حالت موجودہ میں ہم کو اپنی امارت کے اظہار کا موقع بھی نہیں ملتا، امیر غریب سب یکساں سفر کرتے ہیں، اسی لئے یوں جی چاہتا ہے کہ) ہمارے سفروں میں درازی (اور فاصلہ) کر دے (یعنی بیچ کے دیہات اجاڑ دے کہ منزلوں میں خوب فاصلہ ہوجائے) اور (علاوہ اس ناشکری کے) انہوں نے (اور بھی نافرمانیاں کر کے) اپنی جانوں پر ظلم کیا تو ہم نے ان کو افسانہ بنادیا اور ان کو بالکل تتر بتر کردیا (یا تو اس طرح کہ بعض کو ہلاک کردیا کہ ان کے قصے ہی رہ گئے اور بعض کو پریشان کردیا اور یا بحیثیت اس حالت تنعم کے سب ہی افسانہ ہوگئے، یعنی وہ سامان تنعم سب کا جاتا رہا اور یا بایں معنی کہ ان کی حالت کو عبرت بنادیا ای جعلناھم ذات حکایات یعتبربہا غرض خود ان کے مساکن و باغات بھی اور ان کی وہ متصل بستیاں بھی سب ویران ہوگئے) بیشک اس (قصہ) میں ہر صابر شاکر یعنی مومن کے لئے بڑی بڑی عبرتیں ہیں۔ معارف ومسائل منکرین نبوت و رسالت اور منکرین قیامت کو حق تعالیٰ کی قدرت کاملہ پر متنبہ کرنے اور انبیاء سابقین کے ہاتھوں فوق القیاس حیرت انگیز واقعات و معجزات کے صدور کے سلسلے میں پہلے حضرت داؤد سلیمان (علیہما السلام) کے واقعات کا ذکر فرمایا، اب اسی سلسلہ میں قوم سبا پر اللہ کے بےحساب انعامات کا پھر ان کی ناشکری کی وجہ سے ان پر عذاب آنے کا ذکر آیات مذکورہ میں کیا گیا۔ قوم سبا اور ان پر اللہ تعالیٰ کے خاص انعامات : ابن کثیر نے فرمایا کہ سبا یمن کے بادشاہوں اور اس ملک کے باشندوں کا لقب ہے۔ تبابعہ جو اس ملک کے مقتداء و پیشوا تھے وہ بھی اسی قوم سبا میں سے تھے، اور ملکہ بلقیس جن کا واقعہ حضرت سلیمان (علیہ السلام) کے ساتھ سورة نمل میں گزر چکا ہے وہ بھی اسی قوم میں سے تھیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان پر اپنے رزق کے دروازے کھول دیئے تھے، اور ان کے شہر میں آرام وعیش کے تمام اسباب مہیا کردیئے تھے، اور اپنے انبیاء کے ذریعے ان کو اللہ کی توحید اور اس کے حکام کی اطاعت کے ذریعہ نعمتوں کے شکر کا حکم دیا گیا تھا۔ ایک مدت تک یہ لوگ اس حال پر قائم اور ہر طرح کی راحت وعیش سے مالا مال رہے، پھر ان میں عیش و عشرت میں انہماک سے خدا تعالیٰ سے غفلت بلکہ انکار تک نوبت پہنچ گئی، تو اللہ تعالیٰ نے ان کی تنبیہ کے لئے اپنے تیرہ انبیاء بھیجے جنہوں نے ان کی فہمائش اور راہ راست پر لانے کی پوری کوشش کی، مگر یہ لوگ اپنی غفلت و بےہوشی سے باز نہ آئے تو ان پر ایک سیلاب کا عذاب بھیجا گیا، جس نے ان کے شہر اور باغات سب کو ویران و برباد کردیا (رواہ محمد بن اسحاق، ابن کثیر) امام احمد حضرت ابن عباس سے یہ روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا کہ سبا جس کا ذکر قرآن میں ہے یہ کسی مرد یا عورت کا نام ہے یا زمین کے کسی حصہ کا ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ یہ ایک مرد کا نام ہے، جس کی اولاد میں دس لڑکے ہوئے، جن میں چھ یمن میں آباد رہے اور چار شام میں چلے گئے۔ یمن میں رہنے والوں کے نام یہ ہیں : مدجج، کندہ، ازد، اشعری، انمار، خمیر، (ان چھ لڑکوں سے چھ قبیلے پیدا ہوئے) جو انہی مذکورہ ناموں سے معروف ہیں۔ اور شام میں بسنے والوں کے نام یہ ہیں لخم، جذام، عاملہ، غسان، (ان کی نسل کے قبائل انہی ناموں سے مشہور ہوئے) ۔ یہ روایت حافظ امام ابن عبدالبر نے بھی اپنی کتاب (القصد والامم بمعرفة انساب العرب والعجم) میں نقل کی ہے۔ ابن کثیر کی تحقیق بحوالہ علماء نسب یہ ہے کہ یہ دس لڑکے سبا کے صلبی اور بلاواسطہ بیٹے نہیں تھے، بلکہ سبا کی دوسری تیسری یا چوتھی نسل میں یہ لوگ ہوئے ہیں پھر ان کے قبیلے شام و یمن میں پھیلے اور انہی کے ناموں سے موسوم ہوئے۔ اور سباء کا اصل نام عبد شمس تھا، سبا عبد شمس بن یشحب بن یعرب بن قحطان سے ان کا نسب نامہ واضح ہوجاتا ہے۔ اور اہل تاریخ نے لکھا ہے کہ سبا عبد شمس نے اپنے زمانے میں نبی آخر الزمان محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بشارت سنائی تھی، ممکن ہے کہ ان کو اس کا علم کتب قدیمہ تورات و انجیل سے ہوا ہو یا نجومیوں کاہنوں کے ذریعہ۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شان میں اس نے چند عربی اشعار بھی کہے ہیں جن میں آپ کی بعثت کا ذکر کر کے یہ تمنا کی ہے کہ کاش میں ان کے زمانے میں ہوتا تو میں ان کی مدد کرتا، اور اپنی قوم کو ان پر ایمان لانے اور مدد کرنے کی تلقین کی ہے۔ اور حدیث مذکور میں جو یہ مذکور ہے کہ سبا کے دس لڑکوں میں سے چھ یمن میں آباد ہوئے، چار شام میں چلے گئے، یہ واقعہ ان پر سیلاب کا عذاب آنے کے بعد کا ہے، کہ سیلاب آنے کے وقت یہ لوگ مختلف سمتوں اور شہروں میں منتشر ہوگئے (ابن کثیر) قرطبی نے بحوال قشیری قوم سبا کا زمانہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے بعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت سے پہلے زمانہ فترت نقل کیا ہے۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

لَقَدْ كَانَ لِسَـبَاٍ فِيْ مَسْكَنِہِمْ اٰيَۃٌ۝ ٠ ۚ جَنَّتٰنِ عَنْ يَّمِيْنٍ وَّشِمَالٍ۝ ٠ۥۭ كُلُوْا مِنْ رِّزْقِ رَبِّكُمْ وَاشْكُرُوْا لَہٗ۝ ٠ ۭ بَلْدَۃٌ طَيِّبَۃٌ وَّرَبٌّ غَفُوْرٌ۝ ١٥ سبأ قال عزّ وجلّ : وَجِئْتُكَ مِنْ سَبَإٍ بِنَبَإٍ يَقِينٍ [ النمل/ 22] ، سَبَأ اسم بلد تفرق أهله، ولهذا يقال : ذهبوا أيادي سبأ أي : تفرّقوا تفرّق أهل هذا المکان من کلّ جانب، وسَبَأْتُ الخمر : اشتریتها، والسَّابِيَاءُ : جِلْدٌ فيه الولد ( س ب ء ) سبا ایک شہر کا نام ہے جو پرانے زمانے میں ( سیل العرم ) سے تباہ ہوگیا تھا قرآن میں ہے : ۔ وَجِئْتُكَ مِنْ سَبَإٍ بِنَبَإٍ يَقِينٍ [ النمل/ 22] اور میں سبا سے تیرے پاس ایک یقینی خبر لیکر آیا ہو ۔ اور اسی سے ایک ضرب المثل ہے ۔ ( مثل ) ذهبوا أيادي سبأ : یعنی وہ تتر بتر ہوگئے اور اہل سبا کی طرح ان کا نام و نشان مٹ گیا ۔ سَبَأْتُ الخمر : میں نے پینے کے لئے شراب خریدی ۔ السَّابِيَاءُ : مشیمہ یعنی وہ جھلی جس میں بچہ ہوتا ہے ۔ سكن السُّكُونُ : ثبوت الشیء بعد تحرّك، ويستعمل في الاستیطان نحو : سَكَنَ فلان مکان کذا، أي : استوطنه، واسم المکان مَسْكَنُ ، والجمع مَسَاكِنُ ، قال تعالی: لا يُرى إِلَّا مَساكِنُهُمْ [ الأحقاف/ 25] ، ( س ک ن ) السکون ( ن ) حرکت کے بعد ٹھہر جانے کو سکون کہتے ہیں اور کسی جگہ رہائش اختیار کرلینے پر بھی یہ لفط بولا جاتا ہے اور سکن فلان مکان کذا کے معنی ہیں اس نے فلاں جگہ رہائش اختیار کرلی ۔ اسی اعتبار سے جائے رہائش کو مسکن کہا جاتا ہے اس کی جمع مساکن آتی ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : لا يُرى إِلَّا مَساكِنُهُمْ [ الأحقاف/ 25] کہ ان کے گھروں کے سوا کچھ نظر ہی نہیں آتا تھا ۔ الآية والآية : هي العلامة الظاهرة، وحقیقته لکل شيء ظاهر، وهو ملازم لشیء لا يظهر ظهوره، فمتی أدرک مدرک الظاهر منهما علم أنه أدرک الآخر الذي لم يدركه بذاته، إذ کان حكمهما سواء، وذلک ظاهر في المحسوسات والمعقولات، فمن علم ملازمة العلم للطریق المنهج ثم وجد العلم علم أنه وجد الطریق، وکذا إذا علم شيئا مصنوعا علم أنّه لا بدّ له من صانع . الایۃ ۔ اسی کے معنی علامت ظاہر ہ یعنی واضح علامت کے ہیں دراصل آیۃ ، ، ہر اس ظاہر شے کو کہتے ہیں جو دوسری ایسی شے کو لازم ہو جو اس کی طرح ظاہر نہ ہو مگر جب کوئی شخص اس ظاہر شے کا ادراک کرے گو اس دوسری ( اصل ) شے کا بذاتہ اس نے ادراک نہ کیا ہو مگر یقین کرلیاجائے کہ اس نے اصل شے کا بھی ادراک کرلیا کیونکہ دونوں کا حکم ایک ہے اور لزوم کا یہ سلسلہ محسوسات اور معقولات دونوں میں پایا جاتا ہے چناچہ کسی شخص کو معلوم ہو کہ فلاں راستے پر فلاں قسم کے نشانات ہیں اور پھر وہ نشان بھی مل جائے تو اسے یقین ہوجائیگا کہ اس نے راستہ پالیا ہے ۔ اسی طرح کسی مصنوع کے علم سے لامحالہ اس کے صانع کا علم ہوجاتا ہے ۔ يمین ( دائیں طرف) اليَمِينُ : أصله الجارحة، واستعماله في وصف اللہ تعالیٰ في قوله : وَالسَّماواتُ مَطْوِيَّاتٌ بِيَمِينِهِ [ الزمر/ 67] علی حدّ استعمال الید فيه، و تخصیص اليَمِينِ في هذا المکان، والأرض بالقبضة حيث قال جلّ ذكره : وَالْأَرْضُ جَمِيعاً قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيامَةِ [ الزمر/ 67] «1» يختصّ بما بعد هذا الکتاب . وقوله :إِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَأْتُونَنا عَنِ الْيَمِينِ [ الصافات/ 28] أي : عن الناحية التي کان منها الحقّ ، فتصرفوننا عنها، وقوله : لَأَخَذْنا مِنْهُ بِالْيَمِينِ [ الحاقة/ 45] أي : منعناه ودفعناه . فعبّر عن ذلک الأخذ باليَمِينِ کقولک : خذ بِيَمِينِ فلانٍ عن تعاطي الهجاء، وقیل : معناه بأشرف جو ارحه وأشرف أحواله، وقوله جلّ ذكره : وَأَصْحابُ الْيَمِينِ [ الواقعة/ 27] أي : أصحاب السّعادات والمَيَامِنِ ، وذلک علی حسب تعارف الناس في العبارة عن المَيَامِنِ باليَمِينِ ، وعن المشائم بالشّمال . واستعیر اليَمِينُ للتَّيَمُّنِ والسعادة، وعلی ذلک وَأَمَّا إِنْ كانَ مِنْ أَصْحابِ الْيَمِينِ فَسَلامٌ لَكَ مِنْ أَصْحابِ الْيَمِينِ [ الواقعة/ 90- 91] ، وعلی هذا حمل : 477- إذا ما راية رفعت لمجد ... تلقّاها عرابة باليَمِين ( ی م ن ) الیمین کے اصل معنی دایاں ہاتھ یا دائیں جانب کے ہیں اور آیت کریمہ : ۔ وَالسَّماواتُ مَطْوِيَّاتٌ بِيَمِينِهِ [ الزمر/ 67] اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لیپٹے ہوں گے ۔ میں حق تعالیٰ کی طرف یمن نسبت مجازی ہے ۔ جیسا کہ ید وغیر ہا کے الفاظ باری تعالیٰ کے متعلق استعمال ہوتے ہیں یہاں آسمان کے لئے یمین اور بعد میں آیت : ۔ وَالْأَرْضُ جَمِيعاً قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيامَةِ [ الزمر/ 67] اور قیامت کے دن تمام زمین اس کی مٹھی میں ہوگی ۔ میں ارض کے متعلق قبضۃ کا لفظ لائے میں ایک باریک نکتہ کی طرف اشارہ ہے جو اس کتاب کے بعد بیان ہوگا اور آیت کریمہ : ۔ إِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَأْتُونَنا عَنِ الْيَمِينِ [ الصافات/ 28] تم ہی ہمارے پاس دائیں اور بائیں ) اسے آتے تھے ۔ میں یمین سے مراد جانب حق ہے یعنی تم جانب حق سے ہمیں پھیرتے تھے اور آیت کریمہ : ۔ لَأَخَذْنا مِنْهُ بِالْيَمِينِ [ الحاقة/ 45] تو ہم ان کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے ۔ میں دایاں ہاتھ پکڑ لینے سے مراد روک دینا ہے جیسے محاورہ ہے : ۔ یعنی فلاں کو ہجو سے روک دو ۔ بعض نے کہا ہے کہ انسان کا دینا ہاتھ چونکہ افضل ہے سمجھاجاتا ہے اسلئے یہ معنی ہو نگے کہ ہم بہتر سے بہتر حال میں بھی اسے با شرف اعضاء سے پکڑ کر منع کردیتے اور آیت کریمہ : ۔ وَأَصْحابُ الْيَمِينِ [ الواقعة/ 27] اور دہنے ہاتھ والے ۔ میں دہنی سمت والوں سے مراد اہل سعادت ہیں کو ین کہ عرف میں میامن ( با برکت ) ) کو یمین اور مشاے م ( منحوس ) کو شمالی کے لفظ سے یاد کیا جاتا ہے اور استعارہ کے طور پر یمین کا لفظ بر کت وسعادت کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔ جیسے فرمایا : ۔ وَأَمَّا إِنْ كانَ مِنْ أَصْحابِ الْيَمِينِ فَسَلامٌ لَكَ مِنْ أَصْحابِ الْيَمِينِ [ الواقعة/ 90- 91] اگر وہ دائیں ہاتھ والوں یعنی اصحاب خیر وبر کت سے ہے تو کہا جائیگا تجھ پر داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلام اور ایس معنی میں شاعر نے کہا ہے ( 426 ) اذا ما رایۃ رفعت ملجد تلقا ھا عرا بۃ بالیمین جب کبھی فضل ومجد کے کاموں کے لئے جھنڈا بلند کیا جاتا ہے تو عرابۃ اسے خیر و برکت کے ہاتھ سے پکڑ لیتا ہے شمل الشِّمَالُ : المقابل للیمین . قال عزّ وجلّ : عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمالِ قَعِيدٌ [ ق/ 17] ، ويقال للثّوب الذي يغطّى به : الشِّمَالُ وذلک کتسمية كثير من الثّياب باسم العضو الذي يستره، نحو : تسمية كمّ القمیص يدا، وصدره، وظهره صدرا وظهرا، ورجل السّراویل رجلا، ونحو ذلك . والِاشْتِمَالُ بالثوب : أن يلتفّ به الإنسان فيطرحه علی الشّمال . وفي الحدیث : «نهي عن اشْتِمَالِ الصمّاء» والشَّمْلَةُ والْمِشْمَلُ : کساء يشتمل به مستعار منه، ومنه : شَمَلَهُمُ الأمر، ثم تجوّز بالشّمال، فقیل : شَمَلْتُ الشاة : علّقت عليها شمالا، وقیل : للخلیقة شِمَالٌ لکونه مشتملا علی الإنسان اشتمال الشّمال علی البدن، والشَّمُولُ : الخمر لأنها تشتمل علی العقل فتغطّيه، وتسمیتها بذلک کتسمیتها بالخمر لکونها خامرة له . والشَّمَالُ : الرّيح الهابّة من شمال الکعبة، وقیل في لغة : شَمْأَلٌ ، وشَامَلٌ ، وأَشْمَلَ الرّجل من الشّمال، کقولهم : أجنب من الجنوب، وكنّي بِالْمِشْمَلِ عن السّيف، كما کنّي عنه بالرّداء، وجاء مُشْتَمِلًا بسیفه، نحو : مرتدیا به ومتدرّعا له، وناقة شِمِلَّةٌ وشِمْلَالٌ: سریعة کا لشَّمال، وقول الشاعر : ولتعرفنّ خلائقا مشمولة ... ولتندمنّ ولات ساعة مندم قيل : أراد خلائق طيّبة، كأنّها هبّت عليها شمال فبردت وطابت . ( ش م ل ) الشمال ۔ بایاں ضد یمین ۔ قرآن میں ہے ۔ عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمالِ قَعِيدٌ [ ق/ 17] جو دائیں اور بائیں بیٹھے ہیں ۔ نیز چھوٹی چادر جس سے بائیں جانب ڈھانپ لی جائے اسے بھی شمال کہا جاتا ہے جس طرح کہ عربی زبان میں دوسرے اعضار کی مناسبت سے لباس کے مختلف نام رکھے گئے ہیں ۔ مثلا قمیض کی آستین کو ید ( ہاتھ ) اور جو حصہ سینہ اور پشت پر آئے اسے صدر اور ظہر کہا جاتا ہے اور پائجامہ کے پائتہ کو رجل سے موسم کردیتے ہیں وغیرہ ذالک ۔ اور الاشتمال بالثوب کپڑے کو اس طرح لپیٹا کہ اس کا بالائی سرا بائیں جانب ڈالا جائے حدیث میں ہے ۔ ( 101 ) «نهي عن اشْتِمَالِ الصمّاء» کہ اشتمال الصماء ممنوع ہے ۔ اور استعارہ کے طور پر کمبل کو جو جسم پر لپیٹا جاتا ہے ۔ شملۃ ومشمل کہا جاتا ہے اور اسی سے شملھم الامر کا محاورہ ہے جس کے معنی کسی امر کے سب کو شامل اور عام ہوجانے کے ہیں ۔ پھر شمال کے لفظ سے مجازا کہا جاتا ہے ۔ شملت الشاۃ بکری کے تھنوں پر غلاف چڑھانا اور شمال کے معنی عادت بھی آتے ہیں ۔ کیونکہ وہ بھی چادر کی طرح انسان پر مشتمل ہوجاتی ہے ۔ الشمول شراب کیونکہ وہ عقل کو ڈھانپ لیتی ہے اور شراب کو شمول کہنا ایسے ہی ہے جیسا کہ عقل کو ڈھانپ لینے کی وجہ سے خمر کہا جاتا ہے ۔ الشمال ( بکسرالشین ) وہ ہوا جو کعبہ کی بائیں جانب سے چلتی ہے اور اس میں ایک لغت شمال ( بفتحہ شین بھی ہے ۔ شامل واشمل کے معنی شمال کی جانب میں جانے کے ہیں جیسے جنوب سے اجنب ۔ ( جنوب کو جانا ) کنایہ کے طور پر تلوار کو مشتمل کہا جاتا ہے جیسا کہ اسے رداع سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔ اسی سے مرتد بالسیف ومتدرعا لہ کی طرح جاء مشتملا بسیفہ کا محاورہ ہے ۔ : ناقۃ شملۃ و شمال ۔ باد شمالی کی طرح تیز اونٹنی ۔ اور شاعر کے قول ع ( الکامل ) ( 262 ) ولتعرفنّ خلائقا مشمولة ... ولتندمنّ ولات ساعة مندم تم عمدہ اخلاق کو پہچان لو گے اور تم پشیمانی اٹھاؤ گے لیکن وہ وقت پشیمانی کا نہیں ہوگا ۔ میں مشمولۃ سے مراد پاکیزہ اخلاق ہیں گویا باد شمال نے ( شراب کی طرح ) انہیں ٹھنڈا اور خوش گوار بنا دیا ۔ أكل الأَكْل : تناول المطعم، وعلی طریق التشبيه قيل : أكلت النار الحطب، والأُكْل لما يؤكل، بضم الکاف وسکونه، قال تعالی: أُكُلُها دائِمٌ [ الرعد/ 35] ( ا ک ل ) الاکل کے معنی کھانا تناول کرنے کے ہیں اور مجازا اکلت النار الحطب کا محاورہ بھی استعمال ہوتا ہے یعنی آگ نے ایندھن کو جلا ڈالا۔ اور جو چیز بھی کھائی جائے اسے اکل بضم کاف و سکونا ) کہا جاتا ہے ارشاد ہے { أُكُلُهَا دَائِمٌ } ( سورة الرعد 35) اسکے پھل ہمیشہ قائم رہنے والے ہیں ۔ رزق الرِّزْقُ يقال للعطاء الجاري تارة، دنیويّا کان أم أخرويّا، وللنّصيب تارة، ولما يصل إلى الجوف ويتغذّى به تارة «2» ، يقال : أعطی السّلطان رِزْقَ الجند، ورُزِقْتُ علما، قال : وَأَنْفِقُوا مِنْ ما رَزَقْناكُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ [ المنافقون/ 10] ، أي : من المال والجاه والعلم، ( ر ز ق) الرزق وہ عطیہ جو جاری ہو خواہ دنیوی ہو یا اخروی اور رزق بمعنی نصیبہ بھی آجاتا ہے ۔ اور کبھی اس چیز کو بھی رزق کہاجاتا ہے جو پیٹ میں پہنچ کر غذا بنتی ہے ۔ کہاجاتا ہے ۔ اعطی السلطان رزق الجنود بادشاہ نے فوج کو راشن دیا ۔ رزقت علما ۔ مجھے علم عطا ہوا ۔ قرآن میں ہے : وَأَنْفِقُوا مِنْ ما رَزَقْناكُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ [ المنافقون/ 10] یعنی جو کچھ مال وجاہ اور علم ہم نے تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے صرف کرو شكر الشُّكْرُ : تصوّر النّعمة وإظهارها، قيل : وهو مقلوب عن الکشر، أي : الکشف، ويضادّه الکفر، وهو : نسیان النّعمة وسترها، ودابّة شکور : مظهرة بسمنها إسداء صاحبها إليها، وقیل : أصله من عين شكرى، أي : ممتلئة، فَالشُّكْرُ علی هذا هو الامتلاء من ذکر المنعم عليه . والشُّكْرُ ثلاثة أضرب : شُكْرُ القلب، وهو تصوّر النّعمة . وشُكْرُ اللّسان، وهو الثّناء علی المنعم . وشُكْرُ سائر الجوارح، وهو مکافأة النّعمة بقدر استحقاقه . وقوله تعالی: اعْمَلُوا آلَ داوُدَ شُكْراً [ سبأ/ 13] ، ( ش ک ر ) الشکر کے معنی کسی نعمت کا تصور اور اس کے اظہار کے ہیں ۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ کشر سے مقلوب ہے جس کے معنی کشف یعنی کھولنا کے ہیں ۔ شکر کی ضد کفر ہے ۔ جس کے معنی نعمت کو بھلا دینے اور اسے چھپا رکھنے کے ہیں اور دابۃ شکور اس چوپائے کو کہتے ہیں جو اپنی فربہی سے یہ ظاہر کر رہا ہو کہ اس کے مالک نے اس کی خوب پرورش اور حفاظت کی ہے ۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ عین شکریٰ سے ماخوذ ہے جس کے معنی آنسووں سے بھرپور آنکھ کے ہیں اس لحاظ سے شکر کے معنی ہوں گے منعم کے ذکر سے بھرجانا ۔ شکر تین قسم پر ہے شکر قلبی یعنی نعمت کا تصور کرنا شکر لسانی یعنی زبان سے منعم کی تعریف کرنا شکر بالجوارح یعنی بقدر استحقاق نعمت کی مکانات کرنا ۔ اور آیت کریمہ : اعْمَلُوا آلَ داوُدَ شُكْراً [ سبأ/ 13] اسے داود کی آل میرا شکر کرو ۔ بلد البَلَد : المکان المحیط المحدود المتأثر باجتماع قطّانه وإقامتهم فيه، وجمعه : بِلَاد وبُلْدَان، قال عزّ وجلّ : لا أُقْسِمُ بِهذَا الْبَلَدِ [ البلد/ 1] ، قيل : يعني به مكة «1» . قال تعالی: بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ [ سبأ/ 15] ، فَأَنْشَرْنا بِهِ بَلْدَةً مَيْتاً [ الزخرف/ 11] ، وقال عزّ وجلّ : فَسُقْناهُ إِلى بَلَدٍ مَيِّتٍ [ الأعراف/ 57] ، رَبِّ اجْعَلْ هذا بَلَداً آمِناً [ البقرة/ 126] ، يعني : مكة و تخصیص ذلک في أحد الموضعین وتنکيره في الموضع الآخر له موضع غير هذا الکتاب «2» . وسمیت المفازة بلدا لکونها موطن الوحشیات، والمقبرة بلدا لکونها موطنا للأموات، والبَلْدَة منزل من منازل القمر، والبُلْدَة : البلجة ما بين الحاجبین تشبيها بالبلد لتمدّدها، وسمیت الکركرة بلدة لذلک، وربما استعیر ذلک لصدر الإنسان «1» ، ولاعتبار الأثر قيل : بجلده بَلَدٌ ، أي : أثر، وجمعه : أَبْلَاد، قال الشاعر : وفي النّحور کلوم ذات أبلاد وأَبْلَدَ الرجل : صار ذا بلد، نحو : أنجد وأتهم «3» . وبَلِدَ : لزم البلد . ولمّا کان اللازم لموطنه كثيرا ما يتحيّر إذا حصل في غير موطنه قيل للمتحيّر : بَلُدَ في أمره وأَبْلَدَ وتَبَلَّدَ ، قال الشاعر : لا بدّ للمحزون أن يتبلّدا ولکثرة وجود البلادة فيمن کان جلف البدن قيل : رجل أبلد، عبارة عن عظیم الخلق، وقوله تعالی: وَالْبَلَدُ الطَّيِّبُ يَخْرُجُ نَباتُهُ بِإِذْنِ رَبِّهِ وَالَّذِي خَبُثَ لا يَخْرُجُ إِلَّا نَكِداً [ الأعراف/ 58] ، کنایتان عن النفوس الطاهرة والنجسة فيما قيل «5» . ( ب ل د ) البلد شہر ) وہ مقام جس کی حد بندی کی گئی ہو اور وہاں لوگ آباد ۔ اس کی جمع بلاد اور بلدان آتی ہے اور آیت : ۔ لا أُقْسِمُ بِهذَا الْبَلَدِ [ البلد/ 1] سے مکہ مکرمہ مراد ہے دوسری جگہ فرمایا رَبِّ اجْعَلْ هذا بَلَداً آمِناً [ البقرة/ 126] کہ میرے پروردگار اس شہر کو ( لوگوں کے لئے ) امن کی جگہ بنادے ۔ بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ [ سبأ/ 15] پاکیزہ شہر ہے ۔ فَأَنْشَرْنا بِهِ بَلْدَةً مَيْتاً [ الزخرف/ 11] پھر ہم نے اس سے شہر مردہ کو زندہ کردیا ۔ فَسُقْناهُ إِلى بَلَدٍ مَيِّتٍ [ الأعراف/ 57] پھر ہم ان کو ایک بےجان شہر کی طرف چلاتے ہیں ۔ اور آیت کریمہ : ۔ رَبِّ اجْعَلْ هذا بَلَداً آمِناً [ البقرة/ 126] پروردگار اس جگہ کو امن کا شہر بنا میں بھی مکہ مکرمہ مراد ہے لیکن ایک مقام پر اسے معرفہ اور دوسرے مقام پر نکرہ لانے میں جو لطافت اور نکتہ ملحوظ ہے اسے ہم دوسری کتاب میں بیان کرینگے اور بلد کے معنی بیابان اور قبرستان بھی آتے ہیں کیونکہ پہلاوحشی جانوروں دوسرا مردوں کا مسکن ہوتا ہی ۔ البلدۃ منازل قمر سے ایک منزل کا نام ہے اور تشبیہ کے طور پر ابرو کے درمیان کی جگہ اور اونٹ کے کے سینہ کو بھی بلدۃ کہا جاتا ہے ۔ کیونکہ یہ بھی شہر کی طرح محدود ہوتے ہیں اور بطور استعارہ انسان کے سینہ پر بھی یہ لفظ بولا جاتا ہے اور اثر یعنی نشان کے معنی کے اعتبار سے بجلدہ بلد کا محاورہ استعمال ہوتا ہے یعنی اس کی کھال پر نشان ہے اس کی جمع ابلاد آتی ہے ۔ شاعر نے کہا ہے اور ان کے سینوں پر زخموں کے نشانات ہیں ۔ ابلد الرجل شہر میں چلاجانا جیسا کہ انجد اتھم کے معنی نجد اور تہمامہ میں چلے جانے کے ہیں ۔ بلد الرجل کے معنی شہر میں مقیم ہونے کے ہیں اور کسی مقام پر ہمیشہ رہنے والا اکثر اوقات دوسری جگہ میں جاکر متحیر ہوجاتا ہے اس لئے متجیر آدمی کے متعلق وغیرہ ہا کے محاورات استعمال ہوتے ہیں شاعر نے کہا ہے ( ع ) کہ اند وہ گیں لازما متحیر رہے گا ) ۔ اجد لوگ دام طور پر بلید یعنی کند ذہن ہوتے ہیں اس لئے ہر لئے جیم آدمی کو ابلد کہا جاتا ہے اور آیت کریمہ : وَالْبَلَدُ الطَّيِّبُ يَخْرُجُ نَباتُهُ بِإِذْنِ رَبِّهِ وَالَّذِي خَبُثَ لا يَخْرُجُ إِلَّا نَكِداً [ الأعراف/ 58]( جو زمین پاکیزہ دے ) اس میں سے سبزہ بھی پروردگار کے حکم سے ( نفیس ہی ) نکلتا ہے اور جو خراب ہے ۔ اس میں سے جو کچھ نکلتا ہے ناقص ہوتا ہے ) میں بلد کے طیب اور خبیث ہونے سے کنایہ نفوس کا طیب اور خبیث ہونا مراد ہے ۔ طيب يقال : طَابَ الشیءُ يَطِيبُ طَيْباً ، فهو طَيِّبٌ. قال تعالی: فَانْكِحُوا ما طاب لَكُمْ [ النساء/ 3] ، فَإِنْ طِبْنَ لَكُمْ [ النساء/ 4] ، وأصل الطَّيِّبِ : ما تستلذّه الحواسّ ، وما تستلذّه النّفس، والطّعامُ الطَّيِّبُ في الشّرع : ما کان متناولا من حيث ما يجوز، ومن المکان الّذي يجوز فإنّه متی کان کذلک کان طَيِّباً عاجلا وآجلا لا يستوخم، وإلّا فإنّه۔ وإن کان طَيِّباً عاجلا۔ لم يَطِبْ آجلا، وعلی ذلک قوله : كُلُوا مِنْ طَيِّباتِ ما رَزَقْناكُمْ [ البقرة/ 172] ( ط ی ب ) طاب ( ض ) الشئی یطیب طیبا فھم طیب ( کے معنی کسی چیز کے پاکیزہ اور حلال ہونے کے ہیں ) قرآن میں ہے : : فَانْكِحُوا ما طاب لَكُمْ [ النساء/ 3] تو ان کے سوا عورتیں تم کو پسند ہوں ان سے نکاح کرلو ۔ ، فَإِنْ طِبْنَ لَكُمْ [ النساء/ 4] ہاں اگر وہ اپنی خوشی سے تم کو چھوڑدیں ۔ اصل میں طیب اسے کہا جاتا ہے جس سے انسان کے حواس بھی لذت یاب ہوں اور نفس بھی اور شریعت کی رو سے الطعام الطیب اس کھانے کو کہا جائے گا جو جائز طریق سے حاصل کیا جائے اور جائز جگہ سے جائز انداز کے مطابق لیا جائے کیونکہ جو غذا اس طرح حاصل کی جائے وہ دنیا اور آخرت دونوں میں خوشگوار ثابت ہوگی ورنہ دنیا کی خوشگوار چیزیں آخرت میں نقصان وہ ثابت ہونگی اسی بنا پر قرآن طیب چیزوں کے کھانے کا حکم دیتا ہے ۔ چناچہ فرمایا ۔ كُلُوا مِنْ طَيِّباتِ ما رَزَقْناكُمْ [ البقرة/ 172] جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تمہیں عطا فرمائی ہیں اور ان کو کھاؤ ۔ غفر الغَفْرُ : إلباس ما يصونه عن الدّنس، ومنه قيل : اغْفِرْ ثوبک في الوعاء، واصبغ ثوبک فإنّه أَغْفَرُ للوسخ «1» ، والغُفْرَانُ والْمَغْفِرَةُ من اللہ هو أن يصون العبد من أن يمسّه العذاب . قال تعالی: غُفْرانَكَ رَبَّنا[ البقرة/ 285] ( غ ف ر ) الغفر ( ض ) کے معنی کسی کو ایسی چیز پہنا دینے کے ہیں جو اسے میل کچیل سے محفوظ رکھ سکے اسی سے محاورہ ہے اغفر ثوبک فی ولوعاء اپنے کپڑوں کو صندوق وغیرہ میں ڈال کر چھپادو ۔ اصبغ ثوبک فانہ اغفر لو سخ کپڑے کو رنگ لو کیونکہ وہ میل کچیل کو زیادہ چھپانے والا ہے اللہ کی طرف سے مغفرۃ یا غفران کے معنی ہوتے ہیں بندے کو عذاب سے بچالیا ۔ قرآن میں ہے : ۔ غُفْرانَكَ رَبَّنا[ البقرة/ 285] اے پروردگار ہم تیری بخشش مانگتے ہیں ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

شان نزول : لَقَدْ كَانَ لِسَـبَاٍ (الخ) ابن ابی حاتم نے علی بن رباح سے روایت کیا ہے بیان کرتے ہیں کہ مجھے فلاں شخص نے بیان کیا کہ مروہ بن مسیک غطفانی رسول اکرم کے پاس آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ سبا قوم کو زمانہ جاہلیت میں عزت حاصل تھی اور مجھے اس بات کا خوف ہے کہ وہ اسلام سے پھرجائے گی تو کیا میں اس قوم سے لڑائی کروں آپ نے فرمایا میرے اوپر ان لوگوں کے بارے میں کوئی حکم نازل نہیں ہوا۔ چناچہ اس کے بعد یہ آیت نازل ہوئی یعنی سبا کے لیے ان کے وطن میں نشانیاں موجود تھیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ١٥ { لَقَدْ کَانَ لِسَبَاٍ فِیْ مَسْکَنِہِمْ اٰیَۃٌ} ” (اسی طرح) قوم سبا کے لیے بھی ان کے مسکن میں ایک نشانی موجود تھی “۔ قوم سبا ٨٠٠ قبل مسیح ( علیہ السلام) کے لگ بھگ یمن کے علاقے میں آباد تھی۔ انہوں نے اپنے پہاڑی علاقوں میں بہت سے بند تعمیر کر رکھے تھے جن میں سب سے بڑے بند کا نام ” سد ِمآرب “ تھا۔ ان بندوں سے انہوں نے چھوٹی بڑی نہریں نکال کر میدانی علاقوں کو سیراب کرنے کا ایک مربوط و موثر نظام بنا رکھا تھا۔ آب پاشی کے اس نظام کے باعث ان کے ہاں باغات کی کثرت تھی۔ باغات کے دو بڑے سلسلے تو سینکڑوں میلوں تک پھیلے ہوئے تھے۔ بہر حال یہ اپنے وقت کی بڑی خوشحال اور طاقتور قوم تھی ‘ مگر آہستہ آہستہ یہ لوگ مذہبی و اخلاقی زوال کا شکار ہوتے گئے۔ بالآخر اللہ تعالیٰ نے انہیں ان کی نا شکری اور سرکشی کی سزا دی اور ان سے تمام نعمتیں سلب کرلیں۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے ان کا سب سے بڑا بند سد مآرب ٹوٹ گیا اور یوں ایک خوفناک سیلاب قہر خداوندی بن کر ان پر ٹوٹ پڑا۔ اس سیلاب کی وجہ سے اس قوم پر ایسی تباہی آئی کہ جس علاقے میں سینکڑوں میلوں پر پھیلے ہوئے باغات تھے وہاں جنگلی جھاڑیوں اور بیریوں کے چند درختوں کے علاوہ ہریالی کا نام و نشان تک نہ رہا۔ { جَنَّتٰنِ عَنْ یَّمِیْنٍ وَّشِمَالٍ } ” دو باغات (کے سلسلے) تھے دائیں اور بائیں طرف۔ “ { کُلُوْا مِنْ رِّزْقِ رَبِّکُمْ وَاشْکُرُوْا لَہٗ } ” کھائو اپنے رب کے رزق میں سے اور اس کا شکر اداکرو ۔ “ { بَلْدَۃٌ طَیِّبَۃٌ وَّرَبٌّ غَفُوْرٌ} ” (تمہارا) شہر بہت پاکیزہ ہے اور (تمہارا) رب بہت بخشنے والا ہے ! “ یعنی تمہارے لیے یہ ایک مثالی صورت حال ہے۔ رہنے کو تمہیں نہایت عمدہ ‘ سرسبز و شاداب اور زرخیز علاقہ عطا ہوا ہے اور تمہارا رب بھی بہت بخشنے والا ہے جو تمہارے ساتھ بہت نرمی کا معاملہ فرما رہا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

25 To understand the continuity of the subject-matter one should keep in view the theme as expressed in vv.1-9. There it has been pointed out that the pagans of Arabia regarded the coming of the Hereafter as irrational, and declared openly that the Messenger who was presenting this doctrine was either a mad man or deliberately was fabricating falsehood. In reply to this, Allah first gave some rational arguments, which we have elaborated in E.N.'s 7, 8 and 12 above. Then in vv . 10-21 the story of the Prophets David and Solomon and of Saba has been related as an historical argument, which is meant to impress the reality that the history of the human species on the earth itself testifies to the law of retribution. If man studies his own history carefully he will see that this world is not a lawless kingdom, which might be functioning blindly, but it is being ruled by an All-Hearing and AII-Seeing Being, Who treats and deals with His grateful servants in one way and with the ungrateful and thankless people in quite another way. If one wants one can learn this lesson from the same history that in the Kingdom of God which has such a character, goodness and evil cannot have one and the same result. The necessary demand of its justice is that a time must come when goodness should be fully rewarded and evil fully punished. 26 That is, "A Sign of this that whatever they havc is the gift of some one else and not of their own creation, and a Sign of this that the one worthy of their service and worship and gratitude is that God Who has blessed them with these favours and not those who havc no share in bestowing these, and a Sign of this that their wealth is not imperishable but can perish even as it has been amassed" . 27 This does not mean that there were only two gardens in the whole country, but that the entire land of Saba was like a garden. Wherever a man stood, he could see a garden on his right and a garden on his left.

سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :25 سلسلۂ بیان کو سمجھنے کے لیے رکوع اول کے مضمون کو نگاہ میں رکھنا ضروری ہے ۔ اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ کفار عرب آخرت کی آمد کو بعید از عقل سمجھتے تھے ۔ اور جو رسول اس عقیدے کو پیش کر رہا تھا اس کے متعلق کھلم کھلا یہ کہہ رہے تھے کہ ایسی عجیب باتیں کرنے والا آدمی یا تو مجنون ہو سکتا ہے ، یا پھر وہ جان بوجھ کر افترا پردازی کر رہا ہے ۔ اس کے جواب میں اللہ تعالی نے پہلے چند عقلی دلائل ارشاد فرمائے جن کی تشریح ہم حواشی نمبر 7 ۔ 8 ۔ 12 میں کر چکے ہیں ۔ اس کے بعد رکوع دوم میں حضرت داؤد و سلیمان علیہما السلام کا قصہ اور پھر سبا کا قصہ ایک تاریخی دلیل کے طور پر بیان کیا گیا ہے جس سے مقصود یہ حقیقت ذہن نشین کرنا ہے کہ روئے زمین پر خود نوع انسانی کی اپنی سرگزشت قانون مکافات کی شہادت دے رہی ہے ۔ انسان اپنی تاریخ کو غور سے دیکھے تو اسے معلوم ہو سکتا ہے کہ یہ دنیا کوئی اندھیر نگری نہیں ہے جس کا سارا کارخانہ اندھا دھند چل رہا ہو بلکہ اس پر ایک سمیع و بصیر خدا فرمانروائی کر رہا ہے جو شکر کی راہ اختیار کرنے والوں کے ساتھ ایک معاملہ کرتا ہے اور ناشکری و کافر نعمتی کی راہ چلنے والوں کے ساتھ بالکل ہی ایک دوسرا معاملہ فرماتا ہے ۔ کوئی سبق لینا چاہے تو اسی تاریخ سے یہ سبق لے سکتا ہے کہ جس خدا کی سلطنت کا یہ مزاج ہے اس کی خدائی میں نیکی اور بدی کا انجام کبھی یکساں نہیں ہو سکتا ۔ اس کے عدل و انصاف کا لازمی تقاضا یہ ہے کہ ایک وقت ایسا آئے جب نیکی کا پورا اجر اور بدی کا پورا بدلہ دیا جائے ۔ سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :26 یعنی اس امر کی نشانی کہ جو کچھ ان کو میسر ہے وہ کسی کا عطیہ ہے نہ کہ ان کا اپنا آفریدہ ۔ اور اس امر کی نشانی کہ ان کی بندگی و عبادت اور شکر و سپاس کا مستحق وہ خدا ہے جس نے ان کو یہ نعمتیں دی ہیں نہ کہ وہ جن کا کوئی حصہ ان نعمتوں کی بخشش میں نہیں ہے ۔ اور اس امر کی نشانی کہ ان کی دولت لازوال نہیں ہے بلکہ جس طرح آئی ہے اسی طرح جا بھی سکتی ہے ۔ سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :27 اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پورے ملک میں بس دو ہی باغ تھے ، بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ سبا کی پوری سر زمین گلزار بنی ہوئی تھی ۔ آدمی جہاں بھی کھڑا ہوتا اسے اپنے دائیں جانب بھی باغ نظر آتا اور بائیں جانب بھی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

10: قوم سبا یمن میں آباد تھی اور کسی زمانے میں وہ اپنے تہذیب وتمدن میں ممتاز حیثیت رکھتی تھی، جیسا کہ قرآن کریم نے بتایا ہے، ان کی زمینیں بڑی زرخیز تھیں، ان کی سڑکوں کے دونوں طرف پھل دار باغات کے سلسلے دور تک چلے گئے تھے، خوشحالی بھی میسر تھی، اور سیاسی استحکام بھی ؛ لیکن رفتہ رفتہ یہ لوگ اپنی عیاشیوں میں ایسے مگن ہوئے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے احکام کو بھول بیٹھے اور شرک کو اپنا مذہب بنالیا، اللہ تعالیٰ نے ان کے پاس کئی پیغمبر بھیجے، حافظ ابن کثیر کے بیان کے مطابق ان کے پاس یکے بعد دیگرے تیرہ پیغمبر بھیجے گئے، جنہوں نے اس قوم کو ہر طرح سمجھانے اور راہ راست پر لانے کی کوشش کی، مگر یہ نہ مانے، آخر کار ان پر جو عذاب آیا وہ یہ تھا کہ مآرب کے مقام پر ایک بند تھا جس کے پانی سے ان کی زمینیں سیراب ہوتی تھیں، اللہ تعالیٰ نے وہ بند توڑدیا اور اس طرح پوری بستی کو سیلاب نے گھیر لیا اور سارے باغات تباہ ہوگئے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

١٥‘ ١٦۔ قوم سبابلقیس کی قوم کا نام ہے اس قوم کے بارشاہ جو تبع کہلاتے تھے وہ اپنے وطن کو خوب آباد کر گئے تھے جس سے سبا کے لوگ بڑی نعمت اور عیش و آرام میں تے کیونکہ اس ملک زراعت اور میوے بہت تھے بہت مزے سے گزارہ ہوتا تھا اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف اپنے رسول بیجھے کہ ان کو ہدایت کریں کہ خدا کا دیا ہوا رزق کھائیں اور اس کی بندگی کرکے اس کا شکر کریں جب ان لوگوں نے نافرمانی کی ان کو اس طرح عذاب کیا گیا ان پر پانی کا نالہ بھیج دیا گیا جس کے سبب سے وہ قوم برباد ہو کر جدا جدا شہروں میں چلی گئی انصار کے قبیلے اس اور خزرج بھی اسی بربادی کے وقت یمن سے نکا کر مدینہ میں آباد ہوئے تھے وہ عذاب کا پانی سرخ تھا جس زمین پر پھر گیا وہ نکمی ہوگئی باغ خشک ہوگئے قریش کی عبزت کے لیے اللہ تعالیٰ نے ان آیتوں میں فرمایا کہ قوم سبا کے لیے ان کو بستی میں یہ نشانی اللہ کی قدرت کی تھی کہ وہ دو باغ داہنے اور باہنے طرف رکھتے تھے یہ باغ ایس سر سبز تھے اور اس قدر کثرت سے ان میں میوے کی پیدا وار تھی کہ کوئی عورت ٹوکراسر کے اوپر رکجھ کر درختوں کے نیچے سے گزرتی تو خود بخود وہ ٹوکر امیوے سے بھرجاتا اس لیے فرمایا کلوامن رزق ربکم واشکر والہ دکھاؤ اپنے رب کی روزی سے اور حق مانو اس کا مطلب یہ ہے کہ جب ان لوگوں نے اللہ کی نصیحت کو نہ مانا اور بت پرستی نہ چھوڑی تو ان پر یہ آفت آئی کہ قوم سبا کے بادشاہوں نے دو پہاڑوں کہ بیچ میں ایک بڑا مضبوط بند جو بنادیا تھا پہاڑوں کا اور جنگلوں کا اور مینہ کا پانی جہا جمع ہوا کرتا تھا ان پہاڑوں کے کنارے درخت لگادئے تھے وہ بہت سر سبز اور میوے دار ہوئے بند کی مضبوطی کے سبب سے ان کی خاطر جمع تھی لیکن ان لوگوں کی نافرمانی کی سزا میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے گھونس نے اس بند میں سوراخ کر کے اس کو توڑ ڈالا اور اس کثرت سے پانی آیا جس نے سب میوے کے درختوں کو کھیتی اور بستی کے مکانات کو برباد کردیا اور ان میوہ دار دو باغوں کی جگہ پر کچھ جھاؤپیلو اور بیری کے درخت پیدا ہوگئے ‘ صحیح مسلم وغیرہ کے حوالہ سے ابوذر (رض) کی حدیث کئی جگہ گزر چکی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ظلم کے طور پر کسی قوم کو برباد کردینا اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات پاک پر حرام ٹھہرار کھا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(34:15) لسبا۔ اس سے مراد قوم سبا ہے۔ اس قوم کا ملک بھی سبا کے نام سے مشہور تھا۔ اور یہ وہی علاقہ ہے جو عرب کے جنوب میں اب اس وقت علاقہ یمن کہلاتا ہے۔ کنتن عن یمین و شمال (وہاں تھے) دو باغ ایک دائیں طرف اور ایک بائیں طرف۔ اس سے مراد یہ نہیں کہ ملک بھر میں صرف دو باغ تھے ایک دائیں طرف اور ایک بائیں طرف۔ بلکہ مقصد یہ ہے کہ دائیں بائیں جدھر بھی نگاہ اٹھتی تھی باغات ہی باغات تھے۔ جنتن ایۃ کا بدل ہے ایۃ سے مراد یہی باغات ہی ہیں۔ کلوا۔۔ لہ۔ اس سے قبل کلام مقدرہ ہے۔ ای قال لہم نبی ہم کلوا۔ بلدۃ طیبۃ ورب غفور۔ جملہ مستانفہ ہے اور موجب شکر کی تصریح کے لئے ہے یعنی یہ تمہارا ملک عمدہ خوبصورت۔ باغ وبہاراں سے معمور اور ثمرو میوہ جات ورزق سے بھر پور تمہاری لطف اندوزی کے لئے موجود ہے اور تمہارا پروردگار تم پر اپنی نوازشات و مغفرت کے دروازے وا کئے ہوئے ہے اس حالت میں تمہارے اپنے پروردگار کا شکر ادا کرنا لازم آتا ہے۔ یعنی اس منعم کی نعمتوں سے بہرہ اندوز بھی ہو اور اس کا شکر بھی ادا کرو۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 14 اب ایک قوم کا نام تھا جو یمن میں آباد تھی۔ تبابعہ ( ملوک یمن) اور بلقیس بھی اسی قوم سے تھا جس جگہ یہ قبیلہ آباد تھا اس کا موجود نام مآدب ( سد باب) ہے وہ یمن کے دارالحکومت صنعا سے تین مراحل تقریباً 60 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ بعض روایات میں ہے جسے ترمذی (رح) نے حسن غریب کہا ہے۔ کہ ” سبا ( جس پر اس قبیلے کا نام سبا مشہورہوا) کے دس لڑکے تھے یعنی اسکی نسل کے دس آدمی ایسے تھے جن کے نام پر یمن کے دس مشہور قبیلے ہوئے۔ جن میں سے سدباب کی تباہی کے بعد) چھ یمن میں آباد ہوئے اور چار شام میں “ تفاسیر میں انکے نام بھی مذکور ہیں۔ اور ان میں سے ایک قبیلہ اغیان ہے جن میں سے انصار (رض) ( اوس اور خزرج) یثرب میں آ کر آباد ہوگئے۔ ( ابن کثیر، قرطبی) 15 یعنی اگر توحید پر قائم رہو گے تو اس خوشحالی کے علاوہ وہ اپنے رب کو بھی اپنے لئے مہربان پائو گے۔ گویا تمہاری دنیا اور آخرت دونوں بن جائیں گی۔ 1 یعنی بندگی و شکر گزاری کی بجائے کفر و نا شکری کی روش اختیار کرلی۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن : آیت نمبر 15 تا 21 مسکن : رہنے کی جگہ (آبادی) جنتن : دو باغ (دو رویہ باغ) یمین : داہنے شمال : بائیں طیبۃ : پاکیزہ ۔ صاف ستھری سیل : سیلاب العرم : بند۔ ڈیم اکل : پھل خمط : کڑوا۔ کسیلا اثل : جھاؤ سدر : بیری قرا : بستیاں ظاھرۃ : نظر آنے والی۔ کھلی ہوئی بعد : دور کردے۔ درازے کردے احادیث : باتیں صبار : بہت صبر کرنے والا صدق : سچ کر دکھایا سلطن : طاقتور ۔ زور دار تشریح نمبر 15 تا 21 نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ” سبا “ عرب کے ایک شخص کا نام تھا جس کی نسل سے عرب میں کندہ ، ازد، اشعرمین، مذحج، عاملہ، جذام، لخم ، غسان اور انمار (جس کی دو شاخیں ہیں (خشم اور بخیلہ ) قبیلے تھے۔ ( ترمذی) قوم سبا جنوبی عرب یمن کی ایک بہت بڑی قوم کا نام ہے جو چند بڑے بڑے قبائل پر مشتمل تھی ۔ یہ قوم کفر و شرک میں مبتلا تھی جو سورج کو اپنا معبود سمجھ کر اس کی عبادت و بندگی کرتی تھی۔ اس قوم کی اصلاح کے لئے اللہ نے تقریباً تیرہ پغمبروں کو بھیجا۔ جب سب کی ملکہ بلقیس نے حضرت سلیمان (علیہ السلام) کے دست مبارک پر اسلام قبول کیا تو ساری قوم تو حید پر آگئی اور انہوں نے کفر و شرک اور بت پرستی سے توبہ کرلی ۔ یہ گیارہ سو قبل مسیح کا زمانہ تھا بعد میں قوم پھر سے کفر و شرک کر طرف لوٹ گئی اور مال و دولت کی کثرت نے قوم سبا کو انتہائی مغرور اور متکبر بنادیا تھا۔ یہ قوم نہایت ذہین، دولت مند اور دنیاوی ترقیات میں بہت آگے تھی جس کی آبادی یمن میں پھیلی ہوئی تھی ۔ اس کا سب سے بڑا اور مشہور مارب تھا۔ وہ خشکی اور سمندری راستوں سے دنیا پر ایک ہزار سال تک حکومت کرتی رہی۔ ایک طرف تو وہ خشکی اور سمندری تجارت کے ذریعہ دنیا چھائے وہئے تھے اور دوسری طرف انہوں نے آس پاس کے علاقوں میں ایک سو سے زیادہ ایسے بند (DAM) تعمیر کئے ہوئے تھے جس سے پورے یمن کو پانی سپلائی کیا جاتا تھا۔ ہر طرف درختوں کی اتنی کثرت تھی کہ جہاں تک نظر جاتی باغ ہی باغ اور سرسبز شادابی نظر آتی تھی۔ انہوں نے مارب کے قریب چودہ سو میٹر اونچا اور چھ سو میٹر لمبا ایک زبر دست ڈیم بنا رکھا تھا جس میں ندی ، نالوں اور پہاڑوں سے آنے والے پانی کو روکنے کا بہترین انتظام کیا گیا تھا۔ جس سے نہریں نکال کر پانی کو ہر شہر تک پہنچایا جاتا تھا۔ یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم تھا جس پر قوم سبا کا اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے تھا مگر وہ مال و دولت کی ریل یل ، عیش و عشرت کے اسباب و بلند وبالا بلڈنگوں اور شہروں کی خوبصورتی میں اتنے گم ہوچکے تھے کہ اللہ کو بھلا کر بےحقیقت بتوں کی عبادت اور طرح طرح کے شرک میں مبتلا ہوگئے تھے ۔ وہ اپنے گھروں میں سونے اور چاندی کے برتن استعمال کرتے۔ ہاتھی دانت جو افریقہ کے دور دراز علاقوں سے منگواتے اس سیاپنے مکانوں ، چھتوں ، دیواروں اور دروازوں کو مزین کرتے تھے ۔ وہ لکڑی کی جگہ دار چینی ، صندل ، عود اور خوشبو اور لکڑیوں کو جلاتے تھے ۔ انہوں نے بڑی اونچی اونچی بلڈنگیں بنانے میں ایک خاص مہارت حاصل کر رکھی تھی۔ ” قصر غمدان “ کے متعلق مورخین نے لکھا ہے کہ یہ بلڈنگ بیس منزلوں تک بلند تھی جس کی ہر منزل 13 فٹ اونچی تھی۔ غرضیکہ ان کا ملک بلند وبالا بلڈنگوں ، سر سبزی و شادابی ، باغات کی کثرت ، کھیتوں اور مویشیوں سے بھرا ہو اتھا۔ زراعت کی اس ترقی کے ساتھ ساتھ وہ تجارت کے ذریعہ ساری معلوم دنیا سے رابطہ رکھتے تھے۔ ان کی بند گاہ دنیا کے مالوں سے بھری ہوئی تھی ۔ چین، انڈونیشیا ، ہندوستان ، مالا بار، مصر ، شام ، اردن اور یونان کے جہاز بہترین اور قیمتی سامان لے کر دن رات آتے اور جاتے رہتے تھے ۔ ان کے بازار ساری دنیا کے جدید سمانوں سے بھرے ہوئے تھے۔ لیکن جب اس قوم کی نا فرمانیاں اور کفرو شرک حد سے زیادہ بڑھ گیا تو اللہ نے ان کے برے اعمال کے سبب ان کے ڈیموں پر ایسے اندھے چوہے مسلط کردیئے جنہوں نے ان کے ڈیموں کی بنیاد کو اندر سے اس قدر کھوکھلا اور کمزور کردیا تھا کہ جب پہاڑوں اور ندی نالوں سے تیز پانی آیا تو وہ ڈیم زیادہ پانی کے دبائو کو برداشت نہ کرسکے اور شہر مارب کے پاس بڑا بند (ڈیم) تھا جس کو سد مارب یا کمرم کہا جاتا تھا وہ بند ٹوٹ گیا۔ اس بڑے ڈیم کے ٹوٹنے سے نیچے کے تمام ڈیم ٹوٹتے چلے گئے ۔ یہ اتنا زبردست سیلاب تھا کہ ملک کا نظام آب پاشی تباہ ہو گر رہ گیا جو پھر کبھی بحال نہ ہوسکا۔ تمام پھلوں سے لدے ہوئے باغات ، ہر ے ، بھرے کھیت ، شہر کی بلند وبالا بلڈنگیں اور مکانات اس پانی میں ڈوب گئے۔ پھلوں سے لدے باغات اور شہر پانی میں غرق ہوگئے۔ ان میوہ اور درختوں کی جگہ کڑوے کسیلے پھل ، جھائو کے درخت رہ گئے۔ ان آبادیوں اجڑ گئیں ، ہر جگہ دھول اڑنے لگی ، گرم ہوائیں خاک دھول کے سوا کچھ بھی باقی نہ بچا اس طرح ان کی نا فرمانیوں کی وجہ سے ان کی تہذیب ، ان کا تمدن ، تجارت اور زراعت خاک میں مل گئے اور ان کا نام صرف ایک افسانہ بن کر رہ گیا۔ ان آیات میں دوسری بات یہ بیان کی گئی ہے کہا اللہ نے یمن سے شام تک کا وہ علاقہ جو نا ہموار پہاڑیوں اور غیر آبادصحرائو سے گذرتا تھا اس میں ایسی نمایاں بستیاں عطا کی تھیں جو شاہراہ عام پر واقع تھیں ۔ جن کے درمیان فاصلے نہ تھے ایک بستی ختم ہوتی تو دوسری بستی کی بلڈنگیں اور آبادی نظر آنے لگتی تھی اس طرح ایک مسافر کا سفر مسلسل آباد علاقوں کی وجہ سے انتہائی آسان اور خوش گو ار ہوگیا تھا۔ ہر طرف امن و سکون تھا۔ راستے میں خوب چہل پہل رہتی تھی کسی کو چوری ڈاکہ یا بھوک پیاس کا کوئی خطرہ نہ ہوتا تھا۔ یہ بھی ان کے لئے ایک عظیم الشان نعمت تھی جس پر شکر ادا کرنے کے بجائے وہ سفر کی ان سہولتوں سے اکتا گئے اور تکلیفیں مانگنے لگے۔ وہ یہاں تک کہنے لگے تھے کہ اے ہمارے رب ہمارے سفر کی منزلوں کے درمیانی فاصلوں کو اور بڑھا دیجئے۔ یعنی اس سفر میں کیا لطف ہے جس میں کوئی تکلیف نہ ہو۔ مزہ تو یہ ہے کہ سفر ہو اور اس میں کچھ مشقتیں اور تکلیفیں ہوں تاکہ ہم پوری طرح سفر سے لطف اندوز ہوسکیں ۔ قوم سبا کو اللہ نے ہر طرح کی نعمتوں سے نواز تھا اگر وہ ان پر اللہ کا شکر ادا کرتے اور اس کی بندگی کرتے تو ان کی نعمتوں میں اضافہ کردیا جاتا مگر وہ شیطان کے جال میں پھنس کر اپنی دنیا اور آخرت کو گنوا بیٹھے۔ کیونکہ شیطان کا کام ہی یہ ہے کہ وہ انسانوں کو بہکا کر ان کو اللہ کی یاد اور عبادت سے غافل کردیتا ہے اور اس عارضی دنیا کا اس کو دیوانہ بنا دیتا ہے لیکن وہ لوگ جو انبیا کی بات سن کر ان کی اطاعت و فرما برداری کرتے ہیں اور اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے وہی کامیاب و با مراد ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں پر شیطان اپنا غلبہ حاصل نہیں کرسکتا اور اس طرح اللہ پر ایمان لانے والے نجات پالیتے ہیں اور اس کی نافرمانی کرنے والے اور اسکی ذات میں شرک کرنے والے دنیا سے مٹا دیئے جاتے ہیں اور ان کی زندگی صرف ایک قصہ کہانی بن کر رہ جاتی ہے ۔ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کی نگرانی اور حفاظت کرنے والا ہے ۔ وہ تمام انسانوں کے تمام اعمال و افعال سے پوری طرح واقف ہے۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

8۔ یعنی ان کے تمام علاقہ میں دو طرفہ متصل باغات چلے گئے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : حضرت سلیمان (علیہ السلام) بےپناہ وسائل کے حامل، زبردست حکمران اور انتہائی ترقی یافتہ مملکت کے سربراہ ہونے کے باوجود اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے تھے یہاں تک کہ موت کے وقت بھی اپنے رب کے شکر میں مشغول تھے ان کے بعد ایک نافرمان ترقی یافتہ قوم کا ذکر۔ قوم سبا کا علاقہ موجودہ یمن کی سرزمین تھی۔ سبا ایک شخص کا نام تھا جس کے دس بیٹے تھے۔ اس سے دس قبیلے معرض وجود میں آئے۔ اس قوم کے عروج وزوال کا دور صدیوں پر محیط ہے۔ ایک وقت تھا کہ اقتدار اور اختیار اور تہذیب و تمدن کے حوالے سے اس قوم کا طوطی بولتا تھا اور روم اور یونان کی تہذیبیں ان کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی تھیں۔ اس قوم کا آب پاشی کا نظام نہایت ہی مربوط اور منظم تھا۔ اس قوم نے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے بند بنا رکھے تھے۔ ان کا دارالخلافہ مآرب تھا۔ سب سے مضبوط بند اسی جگہ تعمیر کیا گیا جو سدِّ مآرب کے نام سے معروف تھا۔ ان کی مملکت میں اکثر راستوں کے دونوں طرف باغات کا لامتناہی سلسلہ پھیلا ہوا تھا۔ سفر کرنے والے کو یوں محسوس ہوتا تھا جیسے وہ باغات کی سیر کر رہا ہے۔ آبپاشی کا نظام اور قوم کی مسلسل محنت کی وجہ سے ہزاروں میلوں پر پھیلا ہوا علاقہ حسن و جمال کا پیکر دکھائی دیتا تھا۔ اس ملک کی فصلوں میں انگور، کھجور، دارچینی اور بخارات کے درخت کثرت سے پائے جاتے تھے۔ صبح اور شام کے وقت باغات کی بھینی بھینی خوشبو پورے علاقے کو معطر کردیتی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے اس زمین کو ” بَلَدٌ طَیْبَۃٌ“ قرار دیا ہے۔ رزق کی فراوانی اور وسائل کی بہتات کی وجہ سے یہاں کے لوگ عیش و عشرت کی زندگی میں اس قدر مست ہوئے کہ انہوں نے خالق حقیقی کو اس طرح فراموش کردیا جیسے ان کا کوئی خالق ہی نہ ہو۔ اہل علم نے لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف انبیاء کرام (علیہ السلام) کو مبعوث کیا۔ مگر اس قوم نے فخر و غرور کی بناء پر انبیاء کرام (علیہ السلام) کی دعوت کو مسترد کردیا۔ جس مآرب نامی مضبوط ڈیم پر یہ قوم فخر کرتی اور اس کے بل بوتے پر ترقی کر رہی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے بارشوں کا ایسا سلسلہ جاری فرمایا کہ ڈیم پانی کو برداشت نہ کرسکا اور وہ اس طرح پھٹ پڑا جیسے خربوزہ پھٹ جاتا ہے۔ اوپر سے بارشیں اور نیچے سے بند ٹوٹنے کی وجہ سے اس قدر تباہ کن سیلاب آیا کہ جس کا قوم تصور بھی نہیں کرسکتی تھی۔ فصلیں تباہ ہوگئیں۔ ملک کا وسیع علاقہ ریت اور بھل کی وجہ سے دلدل بن گیا۔ اور آبپاشی کا نظام درہم برہم ہوا، بڑے بڑے محلات میں ناقابل مرمت دراڑیں واقع ہوگئیں۔ تعمیر نو کی کوئی صورت کار گر ثابت نہ ہوئی۔ جس سرزمین پر باغات مہکتے تھے اور فصلیں لہلہایا کرتی تھیں وہاں خار دار جھاڑیاں اور اس طرح کی جڑی بوٹیاں پیدا ہوئیں کہ ملک ایک بھیانک جنگل کا منظر پیش کر رہا تھا۔ خار دار جھاڑیوں میں کہیں کہیں خود رو بیریوں کے درخت اگ پڑے۔ جن کے بیروں پر یہ قوم ایک عرصہ تک اپنا پیٹ بھرنے پر مجبور ہوئی۔ جو ملک اپنی ترقی کے حوالے سے دوسری اقوام کے لیے ایک نمونہ تھا وہی عبرت کا مجسمہ بنا۔ جس کے بارے میں ارشاد فرمایا ہے کہ قوم سبا کو یہ سزا ان کی نا شکری کی وجہ سے دی گئی جو صرف ان کے لیے مخصوص نہیں بلکہ ہم ہر نا شکرے کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں۔ (عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیرٍ (رض) قَالَ قَال النَّبِیُّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عَلَی الْمِنْبَرِ مَنْ لَمْ یَشْکُرِ الْقَلِیلَ لَمْ یَشْکُرِ الْکَثِیرَ وَمَنْ لَمْ یَشْکُرِ النَّاسَ لَمْ یَشْکُرِ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ وَالتَّحَدُّثُّ بِنِعْمَۃِ اللَّہِ شُکْرٌ وَتَرْکُہَا کُفْرٌ وَالْجَمَاعَۃُ رَحْمَۃٌ وَالْفُرْقَۃُ عَذَابٌ)[ رواہ احمد : مسند نعمان بن بشیر ] ” حضرت نعمان بن بشیر (رض) سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منبر پر کھڑے ہو کر ارشاد فرمایا جس نے چھوٹی نعمت پر اللہ کا شکر ادا نہ کیا وہ بڑی نعمت پر شکر ادا نہیں کرسکتا اور جس نے لوگوں کا شکریہ ادا نہ کیا اس نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہ کیا۔ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا اعتراف کرنا اس کا شکر کرنے کے مترادف ہے اور جس نے ان نعمتوں کو استعمال نہ کیا گویا اس نے ناشکری کی جماعت اللہ کی رحمت کا باعث ہے اور تفرقہ بازی اللہ کا عذاب ہے۔ “ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شکر کی دعا : (اَللّٰھُمَّ أَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِ کَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ ) [ رواہ ابوداوٗد : کتاب الصلاۃ ] ” الٰہی ! اپنے ذکر، شکر اور اچھی طرح عبادت کرنے پر میری مدد فرما۔ “ مسائل ١۔ قوم سبا کو ان کی ناشکری کی وجہ سے تباہ کردیا گیا۔ ٢۔ قوم سبا کے بیراج ہی ان کی تباہی کا سبب ثابت ہوئے۔ ٣۔ اللہ تعالیٰ ناشکرے لوگوں کو دنیا اور آخرت میں سزا دے گا۔ تفسیر بالقرآن ناشکری اور کفر کے نقصانات : ١۔ اگر تم اس کی ناشکری کرو گے تو اللہ تعالیٰ بےپروا اور لائقِ تعریف ہے۔ (ابراہیم : ٨) ٢۔ اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں زیادہ دوں گا اگر ناشکری کرو تو اس کا عذاب بڑا سخت ہے۔ (ابراہیم : ٧) ٣۔ اللہ تمہیں عذاب نہیں دے گا اگر تم شکر کرو اور ایمان لے آؤ۔ (النساء : ١٤٧) ٤۔ بستی والوں نے اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کی تو اللہ نے ان پر بھوک اور خوف مسلّط کردیا۔ (النحل : ١١٢) ٥۔ جو شخص شکر کرتا ہے اس کا فائدہ اسی کو ہے اور جو ناشکری کرتا ہے میرا رب اس سے بےپروا ہے۔ (النمل : ٤٠) ٦۔ اگر انسان پر اس کے کرتوتوں کی وجہ سے مصیبت آجائے تو ناشکرا ہوجاتا ہے۔ (الشوریٰ : ٤٨) ٧۔ بیشک انسان بڑا ہی ناانصاف اور ناشکرا ہے۔ (ابراہیم : ٣٤) ٨۔ انسان بڑا ہی ناشکرا ہے۔ (بنی اسرائیل : ١٠٠) ٩۔ اللہ تعالیٰ انسانوں پر فضل فرماتا ہے لیکن ان کی اکثریت شکرادا نہیں کرتی۔ (یونس : ٦٠) ١٠۔ اگر انسان کو اللہ رحمت دے کر چھین لے تو یہ مایوس اور ناشکرا ہوجاتا ہے۔ (ہود : ٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لقد کان لسبا۔۔۔۔۔ ورب غفور (15) سبا اس قوم کا نام ہے جو جنوب یمن میں رہتی تھی۔ ان کی زمین تروتازہ تھی۔ اس کا ایک حصہ آج بھی اسی حالت میں موجود ہے۔ یہ اس قدر ترقی یافتہ تھے کہ مشرق اور جنوب سے آنے والی بارشوں کے پانی کا انہوں نے ذخیرہ بنا لیا تھا۔ ایک ایسا ڈیم بنایا تھا جس کے دونوں جانب قدرتی پہاڑ تھے۔ پہاڑوں کے درمیان تنگ جگہ پر انہوں نے ڈیم بنا لیا تھا ، جس میں سے چشمے اور نہریں نکلتی تھیں۔ ان کا پانی وہ حسب ضرورت بند کرتے تھے اور کھولتے تھے۔ انہوں نے پانی کی بہت ہی بڑی مقدار کو جمع کرلیا تھا اور ذخیرے پر انہیں کنڑول حاصل تھا۔ چناچہ یہ ان کے لئے ایک وسیع ذریعہ آبپاشی تھا۔ اسے یہ لوگ سد مارب کہتے تھے۔ اس ڈیم کے دائیں اور بائیں جانب کی نہروں کے تحت باغات تھے۔ یعنی پورا علاقہ سرسبز اور شاداب تھا ، حسین و جمیل تھا اور یہ نشانی تھی ، رب کریم کی انعامات کی۔ ان کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ رب غفور کا شکر ادا کریں ان نعمتوں پر۔ کلوا من رزق ربکم واشکروالہ (34: 15) ” کھاؤ اپنے رب کا رزق اور شکر بجا لاؤ اس کا “۔ ان کو یہ نصیحت کی گئی کہ اللہ کی نعمتوں پر غور کرو ، جس نے تمہیں یہ خوبصورت علاقہ دیا۔ اور اس میں ہر قسم کی پیداوار دی اور پھر تم سے جو تقصیرات سرزد ہوئیں وہ بھی معاف کی گئیں۔ بلدۃ طیبہ و رب غفور (34: 15) ” ملک عمدہ اور پروردگار بخشش کرنے والا “۔ زمین عمدہ ، پیداوار والی ، اور نعمتوں اور آسانیوں والی اور آسمانوں کی بادشاہت معاف کرنے والی۔ سوال یہ ہے کہ زمین ہر قدم کا پھل دینے والی ہے اور اللہ غفور الرحیم ہے تو پھر شکر ادا نہ کرنے اور اللہ کی حمد نہ کرنے کا جواز کیا ہے ؟ لیکن اس کے باوجود انہوں نے شکر ادا نہ کیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

قوم سباء پر اللہ تعالیٰ کے انعامات، پھر ناشکری کی وجہ سے نعمتوں کا مسلوب ہونا سبا ایک قوم تھی جو اپنے جد اعلیٰ سبا بن یشجب کی طرف منسوب تھی، یہ لوگ یعرب بن قحطان کی اولاد سے تھے اور یمن میں رہتے تھے، اللہ تعالیٰ شانہٗ نے ان کو بہت نوازا تھا، دائیں بائیں باغوں کی قطاریں چلی گئی تھیں، انہیں میں رہتے سہتے تھے۔ اور اللہ تعالیٰ کی نعمتیں استعمال کرتے تھے، ان کے علاقہ کا نام مارب تھا جو شہر صنعاء سے (جو اب بھی موجود ہے) تین دن کی مسافت پر تھا، ان کو حکم دیا گیا تھا کہ اپنے رب کے رزق میں سے کھاؤ اور اس کا شکر بھی کیا کرو۔ روح المعانی میں مجمع البیان سے نقل کیا ہے کہ ان لوگوں کی تیرہ بستیاں تھیں اور ہر ہر بستی میں اللہ تعالیٰ کا ایک ایک نبی مبعوث ہوا تھا جو انہیں اس بات کی ترغیب دیتا تھا کہ اپنے رب کا رزق کھاؤ اور اس کا شکر ادا کرو۔ ساتھ ہی یہ بھی فرمایا (بَلْدَۃٌ طَیِّبَۃٌ) (کہ یہ جگہ جہاں تم بستے ہو عمدہ جگہ ہے) جس کی آب و ہوا بھی اچھی ہے اور سرزمین بھی کاشت وغیرہ کے اعتبار سے بہترین ہے نہ اس میں جوئیں ہیں نہ کھٹمل نہ دوسرے کیڑے مکوڑے۔ (من روح المعانی) (وَّرَبٌّ غَفُوْرٌ) اور تمہارا رب بخشنے والا ہے۔ اس کی عبادت اور شکر گزاری میں لگے رہو، کوئی قصور اور گناہ ہوجائے تو معافی مانگ لو وہ بخش دے گا۔ یہ لوگ ان نعمتوں میں مست تھے، جس کو اللہ تعالیٰ نے نعمتیں دی ہوں اسے خود اپنے ہوش گوش کے ساتھ اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے لیکن ان لوگوں نے توجہ دلانے پر بھی شکر ادا نہ کیا، جسے (فَاَعْرَضُوْا) سے تعبیر فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں ناشکری کی سزا دے دی اور ان پر عذاب بھیج دیا، یہ عذاب کیا تھا ایک سیلاب تھا اور یہ سیلاب بھی سخت تھا، جو بند بنا ہوا تھا وہ ٹوٹ گیا اور سیلاب نے ان کے گھر کو، مکانوں کو، باغوں کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا۔ وہ جو باغوں کی قطاریں تھیں سب برباد ہوگئیں اور ان کی جگہ ایسے باغ نکل آئے جن کے پھل کڑوے تھے اور کچھ جھاؤ کے درخت تھے اور کچھ بیری کے، اب تو افسوس کے ساتھ ہاتھ ملتے ہوئے رہ گئے لیکن ” اب پچھتائے کیا ہوت جب سب کچھ بہا کرلے گیا سیلاب۔ “ سیلاب کا تذکرہ فرما کر ارشاد فرمایا : (وَھَلْ نُجٰزِیْٓ اِلَّا الْکَفُوْرَ ) (اور ہم سزا نہیں دیتے مگر ناشکرے ہی کو) لفظ (الْکَفُوْرَ ) میں سب سے بڑی ناشکری یعنی کفر بھی داخل ہے اور مدعیان اسلام کی قولی و عملی ناشکری بھی، ناشکرا آدمی یہ نہیں سمجھتا کہ میری نعمتیں چھینی بھی جاسکتی ہیں، اپنی نعمتوں میں مست رہتا ہے انہیں گناہوں میں خرچ کرکے ناشکری میں ترقی کرتا چلا جاتا ہے، پھر سزا میں پکڑ لیا جاتا ہے۔ سورۃ النحل میں فرمایا ہے : (وَضَرَبَ اللّٰہُ مَثَلًا قَرْیَۃً کَانَتْ اٰمِنَۃً مُّطْمَءِنَّۃً یَّاْتِیْھَا رِزْقُھَا رَغَدًا مِّنْ کُلِّ مَکَانٍ فَکَفَرَتْ بِاَنْعُمِ اللّٰہِ فَاَذَاقَھَا اللّٰہُ لِبَاسَ الْجُوْعِ والْخَوْفِ بِمَا کَانُوْا یَصْنَُوْنَ ) (اور اللہ تعالیٰ ایک ایسی بستی والوں کی حالت عجیبہ بیان فرماتے ہیں کہ وہ امن و اطمینان میں تھے ان کے کھانے پینے کی چیزیں بڑی فراغت سے چہار طرف سے ان کے پاس پہنچا کرتی تھیں، سو انہوں نے اللہ کی نعمتوں کی بےقدری کی، اس پر اللہ تعالیٰ نے ان کی حرکات کے سبب انہیں ایک محیط قحط اور خوف کا مزہ چکھایا۔ ) اس کے بعد ان لوگوں کے انعامات کا اور ان کی ناشکریوں کا کچھ مزید تذکرہ فرمایا، ارشاد فرمایا (وَجَعَلْنَا بَیْنَھُمْ وَبَیْنَ الْقُرَی الَّتِیْ بٰرَکْنَا فِیْھَا قُرًی ظَاھِرَۃً ) (اور ہم نے ان بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکت رکھی تھی بہت سے گاؤں آباد کر رکھے تھے جو ظاہر تھے) یہ گاؤں برلب سڑک تھے، جب ایک بستی سے دوسری تک گزرنا ہوتا تھا تو یہ گاؤں نظر آتے تھے، اگر کوئی ٹھہرنا چاہتا تو ان میں ٹھہر سکتا تھا اور یوں بھی بار بار آبادی نظر آنے سے سفر کی وحشت اور دہشت کم ہوجاتی ہے، آبادیوں کا برابر مسلسل اور متصل ہونا یہ بھی اہل سباء پر اللہ تعالیٰ کا انعام تھا۔ صاحب روح المعانی نے لکھا ہے کہ (الَّتِیْ بٰرَکْنَا فِیْھَا) سے ملک شام کی بستیاں مراد ہیں، جب یہ لوگ اپنے علاقہ سے ملک شام جاتے تھے تو راستہ میں قریب قریب بہت سی بستیاں آتی تھیں جن کے قریب سے گزرتے تھے۔ اور بعض حضرات نے فرمایا ہے کہ برکت والی بستیوں سے خود اہل سبا ہی کی بستیاں مراد ہیں، جو بڑی بڑی بستیاں تھیں، اور (قُرًی ظَاھِرَۃً ) سے چھوٹی بستیاں مراد ہیں جو بڑی بستیوں سے تھوڑے تھوڑے فاصلے پر واقع تھیں اور سفر کرنے والے کو عموماً نظر آتی تھیں۔ (وَقَدَّرْنَا فِیْھَا السَّیْرَ ) (اور ہم نے ان کے درمیان ان کے چلنے کا ایک خاص انداز رکھا تھا) یعنی ان بستیوں کے درمیان جو مسافت تھی اللہ تعالیٰ نے ایک خاص مقدار معین کے ساتھ رکھی تھی، مثلاً کوئی شخص صبح کو روانہ ہوتا تو دوپہر ہونے تک دوسری بستی میں پہنچ جاتا اور ظہر کے بعد چلتا تو غروب آفتاب تک دوسری بستی میں پہنچ جاتا تھا۔ کھانہ دانہ ساتھ لینے کی ضرورت نہ ہوتی تھی اور دشمن کا بھی کوئی خوف نہ تھا۔ بعض مفسرین نے بطور مثال مناسب اندازہ کے رفتار کا مطلب بتاتے ہوئے یہ بات کہی ہے، اور ایک قول یہ بھی ہے کہ ایک بستی سے لے کر دوسری بستی تک ایک میل کی مسافت تھی۔ (سِیْرُوْا فِیْھَا لَیَالِیَ وَاَیَّامًا اٰمِنِیْنَ ) (اللہ تعالیٰ کی طرف سے اعلان کردیا گیا کہ تم ان بستیوں کے درمیان راتوں کو اور دن کو یعنی جب چاہو امن وامان کے ساتھ سفر کرو) تمہارے راتوں کے سفر بھی پر امن ہیں جبکہ ان میں چوروں اور ڈاکوؤں کا خطرہ رہتا ہے اور دن کے اسفار بھی پرامن ہیں، بغیر کسی خوف کے جب تک اور جہاں تک چاہو سفر کرو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

16:۔ لقد کان الخ : یہ تخویف دنیوی ہے۔ ملک سبا وہی علاقہ ہے جسے اب یمن کہا جاتا ہے یمن کا سب سے پہلا بادشاہ سبا بن یشجب بن یعرب بن قحطان تھا یہ ملک اسی کے نام سے موسوم ہوا۔ سبا کے دس بیٹے تھے جن سے اس کی نسل پھیلی۔ سبا سے یہاں سبا کی اولاد اور اس کا قبیلہ مراد (مدارک، روح) ۔ شکر گذار بندوں کے ذکر کے بعد سرکش اور ناشکر گذار لوگوں کا ذکر کیا گیا تاکہ مشرکین قریش اس سے عبرت حاصل کریں۔ جس طرح قوم سبا کو سرکشی اور ناشکری کی وجہ سے تمام نعمتوں سے محروم کردیا گیا اسی طرح مشرکین قریش پر اللہ کا عتاب آسکتا ہے۔ آیۃ۔ اللہ تعالیٰ کی کمال قدرت کی نشانی اور اس کی وحدانیت کی دلیل۔ ایۃ دلالۃ علی وحدانیتنا وقدرتنا (معالم و خازن ج 5 ص 235) ۔ جنتٰن کی خبر مقدم محذوف ہے۔ ای لھم جنتان سے دو باغ مراد نہیں بلکہ باغوں کے دو سلسلے مراد ہیں۔ ایک شہر کے دائیں طرف اور دوسرا بائیں جانب پھیلا ہوا تھا۔ المراد بالجنتین علی ما روی عن قتادۃ جماعتان من بساتین جماعۃ عن یمین بلدھم و جماعۃ عن شمالہ (روح ج 22 ص 125) ۔ باغوں کے یہ دونوں سلسلے سینکڑوں میلوں میں پھیلے ہوئے تھے اور یہ باغات لذیذ میووں اور پھلوں اور خوشبو دار درختوں پر مشتمل تھے ملک کی آب وہوا بھی بہت عمدہ اور لطیف تھی۔ کلوا من رزق ربکم الخ ای قلنا۔ کیونکہ جب گذشتہ زمانے کے صیغہ امر کی حکایت ہو تو اس سے پہلے قلنا محذوف ہوتا ہے اتنی گوناگوں نعمتیں رب مہربان نے ان کو عطا فرمائیں اور مطالبہ صرف یہ تھا کہ ان نعمتوں کا شکر ادا کرو اور اللہ کے فرمانبردار بندے بن جاؤ۔ ایسی ایسی نعمتیں اللہ نے عطا کیں اور ایسا مہربان آقا کہ غلطیوں اور نافرمانیوں پر سچے دل سے معافی مانگو تو فوراً معاف فرما دے ایسے مہربان رب اور محسن مالک کی نافرمانی اور ناشکری وہی کرسکتا ہے جو پرلے درجے کا بدبخت اور سرکش ہو۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(15) بلاشبہ اہل سبا کیلئے خود ان کے وطن مآرب میں بڑی بڑی نشانیاں موجود تھیں۔ وہ نشانیاں باغوں کی دورویہ قطاریں تھیں جو دائیں اور بائیں جانب مسلسل چلی گئی تھیں ان سے کہا گیا اپنے پروردگار کی عطا کردہ روزی کھائو اور اس کا شکر بجا لائو تمہارے رہنے کیلئے عمدہ اور پاکیزہ شہر ہے اور تقصیرات کو معاف کرنیوالا پروردگار بخشش والا ہے۔ یشحب ابن یعرب بن قحطان کے ایک لڑکے کا نام سبا تھا اسی کے نام پر صنعاء اور یمن کے مابین یہ آبادی بس گئی تھی۔ یہ آبادی دو پہاڑوں کے مابین تھی جہاں سیلاب کے زمانے میں برسات کا اور کبھی عمان کی جانب سے پانی آ جایا کرتا تھا۔ چناچہ کسی بادشاہ نے یا ملکۂ سبا نے ایک بند بندھوا دیا تھا۔ بند بندھوا دینے سے پانی جمع رہتا تھا اور بند میں پانی لینے کیلئے اوپر نیچے تین راستے رکھے تھے۔ جب پانی کے چڑھائو کا زمانہ ہوتا تو اوپر کا راستہ کھول کر پانی لیا کرتے جب پانی کم ہوجاتا تو درمیانی دروازہ کھول کر پانی حاصل کرلیتے اور جب پانی بہت کم ہوجاتا تو نیچے کا سوراخ یا دروازہ کھول کر پانی لیا کرتے۔ بہرحال ! پانی کی اس باضابطگی سے نشیبی علاقے تو دست وبرد اور تباہی سے محفوظ ہوگئے اور مآرب جو علاقہ سبا کا دارالخلافہ سمجھنا چاہیئے بہت سرسبز اور شاداب ہوگیا۔ دورویہ باغات کی قطار تھی جو میلوں چلی جاتی تھی۔ ہر قسم کے پھول و پھل سے مآرب کے رہنے والے بہت خوشحال تھے۔ ملکۂ سبا کی خوشحالی اور فوج کی قوت کا ذکر سورة نمل میں گزر چکا ہے۔ بہرحال وہاں کے رہنے والوں کو انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام یا ان کے نائبین کی معرفت یہ پیام پہنچا ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو کھائو لیکن شکر کا خیال رکھو اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر بجا لائو۔ کہتے ہیں بارہ تیرہ نبی یکے بعد دیگرے ان کو سمجھانے آئے اور اللہ تعالیٰ کا شکر یہی کہ اس کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ شرک نہ کرو تمہاری بڑی خوش قسمتی ہے کہ تم کو پاکیزہ اور صاف ستھرا شہر رہنے کو دیا اور تمہارا پروردگار بڑا بخشش کرنے والا ہے جو تمہاری معمولی کوتاہیوں کو صرف حسنات سے درگزر فرما دیتا ہے اور بھلائیوں سے برائیوں کو مٹا دیتا ہے لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان لوگوں نے کفران نعمت کیا اور اس کی سزا پائی جیسا کہ آگے آتا ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں بلقیس جو سبا کی بادشاہ تھی ملک یمن میں اپنے دیس کو خوب بسا گئی تھی۔ پانی جھیلوں کا سب سمیٹ کر ایک جگہ روکا اوپر نیچے تین کھڑکیاں رکھیں اونچی نیچی زمینوں کے واسطے سارے برس مینہ کا پانی موجود رہتا جتنا چاہتے خرچ کرتے ملک خوب سرسبز آباد ہوا۔