Surat Saba

Surah: 34

Verse: 15

سورة سبأ

لَقَدۡ کَانَ لِسَبَاٍ فِیۡ مَسۡکَنِہِمۡ اٰیَۃٌ ۚ جَنَّتٰنِ عَنۡ یَّمِیۡنٍ وَّ شِمَالٍ ۬ ؕ کُلُوۡا مِنۡ رِّزۡقِ رَبِّکُمۡ وَ اشۡکُرُوۡا لَہٗ ؕ بَلۡدَۃٌ طَیِّبَۃٌ وَّ رَبٌّ غَفُوۡرٌ ﴿۱۵﴾

There was for [the tribe of] Saba' in their dwelling place a sign: two [fields of] gardens on the right and on the left. [They were told], "Eat from the provisions of your Lord and be grateful to Him. A good land [have you], and a forgiving Lord."

قوم سبا کے لئے اپنی بستیوں میں ( قدرت الٰہی کی ) نشانی تھی ان کے دائیں بائیں دو باغ تھے ( ہم نے ان کو حکم دیا تھا کہ ) اپنے رب کی دی ہوئی روزی کھاؤ اور اُس کا شکر ادا کرو یہ عمدہ شہر اور وہ بخشنے والا رب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَقَدۡ
البتہ تحقیق
کَانَ
تھی
لِسَبَاٍ
سبا کے لیے
فِیۡ مَسۡکَنِہِمۡ
ان کے گھروں میں
اٰیَۃٌ
ایک نشانی
جَنَّتٰنِ
دو باغ
عَنۡ یَّمِیۡنٍ
دائیں طرف
وَّشِمَالٍ
اور بائیں طرف
کُلُوۡا
کھاؤ
مِنۡ رِّزۡقِ
رزق میں سے
رَبِّکُمۡ
اپنے رب کے
وَاشۡکُرُوۡا
اور شکر کرو
لَہٗ
اس کا
بَلۡدَۃٌ
شہر ہے
طَیِّبَۃٌ
پاکیزہ
وَّرَبٌّ
اور رب ہے
غَفُوۡرٌ
خوب بخشنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
کَانَ
تھی 
لِسَبَاٍ
سبا کے لیے 
فِیۡ مَسۡکَنِہِمۡ
ان کے مسکن میں 
اٰیَۃٌ
نشانی 
جَنَّتٰنِ
دو باغ 
عَنۡ یَّمِیۡنٍ
دائیں طرف سے 
وَّشِمَالٍ
اور بائیں سے 
کُلُوۡا
کھاؤ 
مِنۡ رِّزۡقِ
رزق میں سے 
رَبِّکُمۡ
اپنے رب کے 
وَاشۡکُرُوۡا
اور شکر ادا کرو 
لَہٗ
اس کا 
بَلۡدَۃٌ
شہر ہے 
طَیِّبَۃٌ
پاکیزہ
وَّرَبٌّ
اور رب 
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا 
Translated by

Juna Garhi

There was for [the tribe of] Saba' in their dwelling place a sign: two [fields of] gardens on the right and on the left. [They were told], "Eat from the provisions of your Lord and be grateful to Him. A good land [have you], and a forgiving Lord."

قوم سبا کے لئے اپنی بستیوں میں ( قدرت الٰہی کی ) نشانی تھی ان کے دائیں بائیں دو باغ تھے ( ہم نے ان کو حکم دیا تھا کہ ) اپنے رب کی دی ہوئی روزی کھاؤ اور اُس کا شکر ادا کرو یہ عمدہ شہر اور وہ بخشنے والا رب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

قوم سبا کے لئے ان کے مسکن میں ہی ایک نشانی موجود تھی۔ اس مسکن کے دائیں، بائیں دو باغ تھے۔ (ہم نے انھیں کہا تھا کہ) اپنے پروردگار کا دیا ہوا رزق کھاؤ اور اس کا شکر ادا کرو۔ پاکیزہ اور ستھرا شہر ہے اور معاف فرمانے والا پروردگار

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ یقیناسباکے لیے اُن کے اپنے مسکن میں نشانی موجودتھی،دائیں اور بائیں دوباغ تھے ، اپنے رب کے رزق میں سے کھاؤ اوراُس کاشکراداکرو،پاکیزہ شہرہے اور رب ہے بے حد بخشنے والا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

There was indeed a sign for (the community of) Saba& in their home-land: two gardens, on the right and on the left.|" Eat of the provision from your Lord, and be grateful to Him-- (You have) a good city, and a Most-Forgiving Lord.|"

تحقیق قوم سبا کو تھی ان کی بستی میں نشانی دو باغ داہنے اور بائیں کھاؤ روزی اپنے رب کی اور اس کا شکر کرو شہر ہے پاکیزہ اور رب ہے گناہ بخشنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اسی طرح) قوم سبا کے لیے بھی ان کے مسکن میں ایک نشانی موجود تھی دو باغات (کے سلسلے) تھے دائیں اور بائیں طرف کھائو اپنے رب کے رزق میں سے اور اس کا شکر اداکرو } (تمہارا) شہر بہت پاکیزہ ہے اور (تمہارا) رب بہت بخشنے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

For Sheba there was also a Sign in their dwelling place: the two gardens to the right and to the left. “Eat of your Lord's provision, and render thanks to Him. Most pleasant is your land and Most Forgiving is your Lord.”

سبا 25 کے لیے ان کی اپنے مسکن ہی میں ایک نشانی موجود تھی26 ، دو باغ دائیں اور بائیں 27 ۔ کھاؤ اپنے رب کا دیا ہوا رزق اور شکر بجا لاؤ اس کا ، ملک ہے عمدہ و پاکیزہ اور پروردگار ہے بخشش فرمانے والا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ قوم سبا کے لیے خود اس جگہ ایک نشانی موجود تھی جہاں وہ رہا کرتے تھے ۔ ( ١٠ ) دائیں اور بائیں دونوں طرف باغوں کے دو سلسلے تھے ۔ اپنے پروردگار کا دیا ہوا رزق کھاؤ اور اس کا شکر بجا لاؤ ، ایک تو شہر بہترین ، دوسرے پروردگار بخشنے والا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک سباوالوں کے لئے اپنی ہی بستی میں اللہ کی قدرت کی نشانی موجود تھی بستی کے دونوں طرف داہنے اور بائیں دو باغ تھے وہاں نہ مکھی تھی نہ مچھر ہم نے سبا والوں سے کہلا بھیجا اپنے مالک کی دی ہوئی روزی کھائو اور اس کا شکر بچا ہوا (سبحان اللہ کیا کہنا) ایسا پاکیزہ خوش آب و ہوا) شہر اور مالک (مہربان) بخشنے والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا سبا (کی قوم) کے لئے ان کے وطن میں نشانی (موجود) تھی (یعنی) وہ باغ (ایک) دائیں اور (ایک) بائیں طرف۔ اپنے پروردگار کے دیئے ہوئے رزق میں سے کھاؤ اور اس کا شکر کرو۔ (کیا) عمدہ شہر اور بخشنے والا پروردگار (اللہ)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

البتہ قوم سبا کے لئے ان کی آبادی میں ہی ایک نشانی موجود تھی۔ دو باغ دائیں اور بائیں ( اور ان سے کہا گیا تھا کہ ہم) اپنے پروردگار کے (رزق سے کھائو اور اس کا شکر ادا کرو، عمدہ اور پاکیزہ شہزادہ اور بخشنے والا پروردگار ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اہل) سبا کے لئے ان کے مقام بودوباش میں ایک نشانی تھی (یعنی) دو باغ (ایک) داہنی طرف اور (ایک) بائیں طرف۔ اپنے پروردگار کا رزق کھاؤ اور اس کا شکر کرو۔ (یہاں تمہارے رہنے کو یہ) پاکیزہ شہر ہے اور (وہاں بخشنے کو) خدائے غفار

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Assuredly there was for Saba a sign in their own dwelling- place: two gardens on the right hand and on the left. And it was said Unto them: eat ye of the provision of your Lord and give thanks Unto Him: a fair land' and a forgiving Lord.

سبا (والوں) کیلئے انکے وطن (ہی) میں نشان موجود تھا دو (قطاریں تھیں) باغ (کی) داہنے اور بائیں ۔ کھاؤ اپنے پر ودرگارکا (دیا ہوا) رزق اور اس کا شکر کرو عمدہ شہر اور مغفرت والا پروردگار ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اہلِ سبا کیلئے بھی ، ان کے مسکن میں بہت بڑی نشانی موجود تھی ۔ دہنے بائیں دونوں جانب باغوں کی دو قطاریں – اپنے رب کے بخشے ہوئے رزق سے متمتع ہو اور اس کے شکرگذار رہو! زمین شاداب وزرخیز اور پروردگار بخشنے والا ہے!

Translated by

Mufti Naeem

البتہ تحقیق ( قوم ) سبا کے لیے ان کے رہنے کی جگہوں میں ( قدرتِ الٰہیہ کی ) نشانی تھی ، دائیں بائیں دورویہ باغات ( تھے ) تم لوگ اپنے رب کے رزق میں سے کھاؤ اور اس کا شکر ادا کیا کرو ، ( کس قدر ) پاکیزہ شہر اور ( کتنا ) بخشش کرنے والا رب

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اہل سبا کے لیے ان کے مقام یعنی بستی میں ایک نشانی تھی یعنی دو باغ ایک دا ہنی طرف اور ایک بائیں طرف۔ اپنے رب کا رزق کھاؤ اور اس کا شکر ادا کرو۔ یہاں تمہارے رہنے کو یہ پاکیزہ شہر ہے اور وہاں بخشنے کو اللہ معاف کرنے والا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ قوم سبا کے لئے ان کے اپنے وطن میں ہی ایک بڑی نشانی تھی دو رویہ باغ دائیں اور بائیں (اور ساتھ ہی یہ اذن عام بھی کہ) کھاؤ تم لوگ اپنے رب کے دئیے ہوئے میں سے اور شکر بجا لاؤ اس (واہب مطلق) کا ملک پاکیزہ اور رب بخشش فرمانے والا

Translated by

Noor ul Amin

قوم سباکے لئے ان کے مقام رہائش میں ایک نشانی موجو د تھی اس مقام رہائش کے دائیں ، بائیں دوباغ تھے ( ہم نے انہیں کہاکہ ) اپنے رب کارزق کھائواور اس کاشکرادا کیا کرویہ پاکیزہ اور صاف ستھراشہرہے اور رب معاف فرمانے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک سبا ( ف٤۰ ) کے لیے ان کی آبادی میں ( ف٤۱ ) نشانی تھی ( ف٤۲ ) دو باغ دہنے اور بائیں ( ف٤۳ ) اپنے رب کا رزق کھاؤ ( ف٤٤ ) اور اس کا شکر ادا کرو ( ف٤۵ ) پاکیزہ شہر اور ( ف٤٦ ) بخشنے والا رب ( ف٤۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

درحقیقت ( قومِ ) سبا کے لئے ان کے وطن ہی میں نشانی موجود تھی ۔ ( وہ ) دو باغ تھے ، دائیں طرف اور بائیں طرف ۔ ( اُن سے ارشاد ہوا: ) تم اپنے رب کے رزق سے کھایا کرو اور اس کا شکر بجا لایا کرو ۔ ( تمہارا ) شہر ( کتنا ) پاکیزہ ہے اور رب بڑا بخشنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

قبیلہ سباء والوں کیلئے ان کی آبادی میں ( قدرتِ خدا کی ) ایک نشانی موجود تھی ( یعنی ) دو باغ تھے دائیں اور بائیں ( اور ان سے کہہ دیا گیا ) کہ اپنے پروردگار کے رزق سے کھاؤ اور اس کا شکر ادا کرو شہر ہے پاک و پاکیزہ اور پروردگار ہے بخشنے والا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There was, for Saba, aforetime, a Sign in their home-land - two Gardens to the right and to the left. "Eat of the Sustenance (provided) by your Lord, and be grateful to Him: a territory fair and happy, and a Lord Oft-Forgiving!

Translated by

Muhammad Sarwar

There was evidence (of the truth) for the people of Sheba in their homeland. (We gave them) two gardens, one on the left and one on the right and (told them), "Consume the sustenance which your Lord has given to you and give Him thanks. You have a blessed land and an All-forgiving Lord".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Indeed there was for Saba' a sign in their dwelling place -- two gardens on the right and on the left; (and it was said to them:) "Eat of the provision of your Lord, and be grateful to Him." A fair land and an Oft-Forgiving Lord!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Certainly there was a sign for Saba in their abode; two gardens on the right and the left; eat of the sustenance of your Lord and give thanks to Him: a good land and a Forgiving Lord!

Translated by

William Pickthall

There was indeed a sign for Sheba in their dwelling-place: Two gardens on the right hand and the left (as who should say): Eat of the provision of your Lord and render thanks to Him. A fair land and an indulgent Lord!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

सबा के लिए उन के निवास-स्थान ही में एक निशानी थी - दाएँ और बाएँ दो बाग, "खाओ अपने रब की रोज़ी, और उस के प्रति आभार प्रकट करो। भूमि भी अच्छी-सी और रब भी क्षमाशील।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سبا کے (لوگوں) کے لیے ان کے وطن (کی مجموعی حالت) میں نشانیاں موجود تھیں دو قطاریں تھیں باغ کے دائیں اور بائیں (8) اپنے رب کا دیا ہوا رزق کھاؤ اور اس کا شکر کرو (کہ رہنے کو) عمدہ شہر اور بخشنے والا پروردگار۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

سبا کے لیے ان کے اپنے مسکن ہی میں ایک نشانی موجود تھی دو باغ دائیں اور بائیں تھے اپنے رب کا رزق کھاؤ اور شکر بجا لاؤ اسی کے لیے عمدہ و پاکیزہ شہر اور پروردگار ہے بخشش فرمانے والا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

سبا کے لیے ان کے اپنے مسکن ہی میں ایک نشانی موجود تھے ، دو باغ دائیں اور بائیں۔ کھاؤ اپنے رب کا رزق اور شکر بجا لاؤ اس کا ، ملک ہے عمدہ و پاکیزہ اور پروردگار ہے بخشش فرمانے والا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

واقعی بات ہے کہ قوم سبا کے لیے ان کے ٹھہرنے کی جگہ میں بڑی نشانی تھی، دائیں بائیں دونوں طرف باغوں کی قطاریں تھیں، کھاؤ اپنے رب کے رزق سے اور اس کا شکر ادا کرو، عمدہ شہر ہے اور رب بخشنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تحقیق قوم سبا کو تھی ان کی بستی میں نشانی دو باغ داہنے اور بائیں کھاؤ روزی اپنے رب کی اور اس کا شکر کرو شہر ہے پاکیزہ اور رب ہے گناہ بخشنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ اہل سبا کیلئے ان کے وطن یعنی مآرب میں بڑی بڑی نشانیاں موجود تھیں۔ وہ نشانیاں باغوں کی دو رویہ قطاریں تھیں جو دائیں اور بائیں جانب مسلسل چلی گئی تھیں۔ اپنے رب کی دی ہوئی روزی کھائو اور اس کا شکر بجا لائو۔ عمدہ اور پاکیزہ شہر ہے اور معاف کرنیوالا رب غفور ہے