Surat Saba

Surah: 34

Verse: 21

سورة سبأ

وَ مَا کَانَ لَہٗ عَلَیۡہِمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنٍ اِلَّا لِنَعۡلَمَ مَنۡ یُّؤۡمِنُ بِالۡاٰخِرَۃِ مِمَّنۡ ہُوَ مِنۡہَا فِیۡ شَکٍّ ؕ وَ رَبُّکَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ حَفِیۡظٌ ﴿٪۲۱﴾  8

And he had over them no authority except [it was decreed] that We might make evident who believes in the Hereafter from who is thereof in doubt. And your Lord, over all things, is Guardian.

اورشیطان کا ان پر کوئی زور ( اور دباؤ ) نہ تھا مگر اس لئے کہ ہم ان لوگوں کو جو آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ظاہر کر دیں ان لوگوں میں سے جو اس سے شک میں ہیں ۔ اور آپ کا رب ( ہر ) ہرچیز پر نگہبان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہ
کَانَ
تھا
لَہٗ
اس کا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
مِّنۡ سُلۡطٰنٍ
کوئی زور
اِلَّا
مگر
لِنَعۡلَمَ
تا کہ ہم جان لیں
مَنۡ
کون
یُّؤۡمِنُ
ایمان لاتا ہے
بِالۡاٰخِرَۃِ
آخرت پر
مِمَّنۡ
اس سے جو
ہُوَ
وہ ہے
مِنۡہَا
اس کے بارے میں
فِیۡ شَکٍّ
شک میں
وَرَبُّکَ
اور رب آپ کا
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
حَفِیۡظٌ
خوب نگہبان ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
کَانَ
تھا
لَہٗ
اس کے لیے 
عَلَیۡہِمۡ
ان پر 
مِّنۡ سُلۡطٰنٍ
کو ئی غلبہ 
اِلَّا
مگر 
لِنَعۡلَمَ
تاکہ ہم معلوم کرلیں 
مَنۡ
کون 
یُّؤۡمِنُ
ایمان رکھتا ہے
بِالۡاٰخِرَۃِ
آخرت پر
مِمَّنۡ
اس سے کہ 
ہُوَ
وہ 
مِنۡہَا
اس کے بارے میں 
فِیۡ شَکٍّ
شک میں ہے
وَرَبُّکَ
اور رب آپ کا
عَلٰی
اوپر
کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کے 
حَفِیۡظٌ
پوری طرح نگران ہے                        
Translated by

Juna Garhi

And he had over them no authority except [it was decreed] that We might make evident who believes in the Hereafter from who is thereof in doubt. And your Lord, over all things, is Guardian.

اورشیطان کا ان پر کوئی زور ( اور دباؤ ) نہ تھا مگر اس لئے کہ ہم ان لوگوں کو جو آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ظاہر کر دیں ان لوگوں میں سے جو اس سے شک میں ہیں ۔ اور آپ کا رب ( ہر ) ہرچیز پر نگہبان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

حالانکہ ابلیس کا ان پر کچھ زور نہیں تھا (اور یہ سب کچھ اس لئے ہوا) تاکہ ہم معلوم کرلیں کہ کون آخرت پر ایمان لاتا ہے اور کون اس بارے میں شک میں پڑا رہتا ہے اور آپ کا پروردگار ہر چیز پر نگران ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ابلیس کااُن پرکوئی غلبہ نہ تھامگرتاکہ ہم معلوم کر لیں کہ اُن میں سے کون آخرت پرایمان رکھتاہے اورکون اس کے بارے میں شک میں ہے؟اورآپ کا رب ہر چیز پرپوری طرح نگران ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And he did not have any power over them, but for the reason that We should know the one who believes in the Hereafter as distinct from the one who is in doubt about it. And your Lord is Watchful over everything. And he did not have any power over them, but for the reason that We should know the one who believes in the Hereafter as distinct from the one who is in doubt about it. And your Lord is Watchful over everything.

اور اس کا ان پر کچھ زور نہ تھا مگر اتنے واسطے کہ معلوم کرلیں ہم اس کو جو یقین لاتا ہے آخرت پر جدا کر کے اس سے جو رہتا ہے آخرت کی طرف سے دھوکہ میں اور تیرا رب ہر چیز پر نگہبان ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس کو ان پر کوئی اختیار حاصل نہیں تھا مگر یہ کہ ہم دیکھ لیں کہ کون ہے جو آخرت پر یقین رکھتا ہے } ان لوگوں سے جو اس سے متعلق شک میں ہیں۔ اور آپ کا پروردگار ہرچیز پر نگران ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Iblis had no authority over them and whatever happened was in order that We might know him who believes in the Hereafter as distinct from him who is in doubt about it. Your Lord is watchful over everything.

ابلیس کو ان پر کوئی اقتدار حاصل نہ تھا مگر جو کچھ ہوا وہ اس لیے ہوا کہ ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ کون آخرت کا ماننے والا ہے اور کون اس کی طرف سے شک میں پڑا ہوا ہے 36 ۔ تیرا رب ہر چیز پر نگران ہے 37 ۔ ع2

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ابلیس کو ان پر کوئی تسلط نہیں تھا ، البتہ ہم ( نے اس کو بہکانے کی صلاحیت اس لیے دی تھی کہ ) ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ کون ہے جو آخرت پر ایمان لاتا ہے اور کون ہے جو اس کے بارے میں شک میں پڑا ہوا ہے ۔ ( ١٥ ) اور تمہارا پروردگار ہر چیز پر نگراں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور شیطان کا کچھ زور تو ان پر نہ تھا مگر ہم کو (خود) یہ دکھانا منظور تھا کہ کون آخرت پر ایمان لاتا ہے اور کون اس میں شک کرتا رہے 10 اور (اے پیغمبر) تیرا مالک ہر چیز پر نگہبان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس (ابلیس) کا ان پر کچھ زور نہ تھا مگر (مقصود یہ تھا) کہ جو لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ہم ان کو ان لوگوں سے الگ کریں جو اس میں شک رکھتے ہیں۔ اور آپ کا پروردگار ہر چیز پر نگہبان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

حالانکہ شیطان کا ان پر کوئی غلبہ نہ تھا ( مگر ہم چاہتے تھے کہ) جو آخرت پر ایمان رکھتا ہے اور بیشک میں مبتلا ہے دونوں کو اچھی طرح جان لیں۔ اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کا پروردگار ہر چیز پر نگہبان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس کا ان پر کچھ زور نہ تھا مگر (ہمارا) مقصود یہ تھا کہ جو لوگ آخرت میں شک رکھتے ہیں ان سے ان لوگوں کو جو اس پر ایمان رکھتے تھے متمیز کردیں۔ اور تمہارا پروردگار ہر چیز پر نگہبان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And he hath no authority over them except that We would know him who believeth in the Hereafter from him who is in doubt thereof. And thy Lord is over everything a Warden.

اور اس کا جو تسلط ان لوگوں پر ہے وہ تو بس اسی لئے ہی ہے کہ ہم معلوم کرلیں ان لوگوں کو جو آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ان لوگوں سے الگ جو اس کی طرف سے شک میں ہیں اور آپ کا پروردگار ہر چیز کا نگراں ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس کو ان کے اوپر کوئی اختیار حاصل نہ تھا ، بس یہ کہ ہم ممیّز کردیں ان لوگوں کو ، جو آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ان لوگوں سے جو اس کی بابت شک میں ہیں اور تمہارا رب ہر چیز کا نگران ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس ( شیطان ) کو ان لوگوں پر کوئی زور ( مجبور کرنے والا اختیار ) حاصل نہیں تھا ، مگر ( یہ اس لیے ہوا ) تاکہ ہم ( انجامِ کار ) اس شخص کو جو آخرت پر ایمان رکھتا ہے اس شخص سے جدا کریں جو اس ( بارے ) میں شک میں ہے اور آپ کا رب ہر چیز پر نگہبان ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس کا ان پر کوئی زور نہ تھا مگر ہمارا مقصودیہ تھا کہ جو لوگ آخرت کے متعلق شک رکھتے ہیں ان سے ان لوگوں کو جو اس پر ایمان رکھتے ہیں ان سے جدا کرلیں اور تمہارا رب ہر چـیز پر نگہبان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس کا ان پر کوئی زور نہیں تھا مگر (اغواء اور وسوسہ اندازی کا اور وہ بھی اس لئے کہ) تاکہ ہم دیکھیں کہ کون ایمان رکھتا ہے آخرت پر اور کون اس کے بارے میں شک میں پڑا ہے اور تیرا رب ہر چیز پر نگہبان ہے

Translated by

Noor ul Amin

حالانکہ ابلیس کا ان پر کچھ زور نہیں تھا ( اور یہ سب اسلئے ہوا ) تاکہ ہم معلوم کرلیں کہ کون آخرت پر ایمان لاتا ہے اور کون اس بارے میں شک میں پڑا رہتا ہے اور آپکارب ہرچیز کامحافظ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور شیطان کا ان پر ( ف٦٤ ) کچھ قابو نہ تھا مگر اس لیے کہ ہم دکھا دیں کہ کون آخرت پر ایمان لاتا اور کون اس سے شک میں ہے ، اور تمہارا رب ہر چیز پر نگہبان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور شیطان کا ان پر کچھ زور نہ تھا مگر یہ اس لئے ( ہوا ) کہ ہم ان لوگوں کو جو آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ان لوگوں سے ممتاز کر دیں جو اس کے بارے میں شک میں ہیں ، اور آپ کا رب ہر چیز پر نگہبان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور شیطان کو ان پر ایسا اقتدار نہیں تھا کہ جس سے وہ بے اختیار ہو جائیں لیکن یہ سب کچھ اس لئے کہ ہم معلوم کریں کہ کون آخرت پر ایمان رکھتا ہے اور کون اس سے متعلق شک میں ہے اور آپ کا پروردگار ہر چیز پر نگران و نگہبان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But he had no authority over them,- except that We might test the man who believes in the Hereafter from him who is in doubt concerning it: and thy Lord doth watch over all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

He did not have any authority over them except to the extent that would allow Us to know who had faith in the life to come and who had doubts about it. Your Lord is a Guard over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And he had no authority over them, -- except that We might test him who believes in the Hereafter, from him who is in doubt about it. And your Lord is Watchful over everything.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And he has no authority over them, but that We may distinguish him who believes in the hereafter from him who is in doubt concerning it; and your Lord is the Preserver of all things

Translated by

William Pickthall

And he had no warrant whatsoever against them, save that We would know him who believeth in the Hereafter from him who is in doubt thereof; and thy Lord (O Muhammad) taketh note of all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यद्यपि उसको उन पर कोई ज़ोर और अधिकार प्राप्त न था, किन्तु यह इसलिए कि हम उन लोगों को जो आख़िरत पर ईमान रखते हैं उन लोगों से अलग जान ले जो उस की ओर से किसी सन्देह में पड़े हुए हैं। तुम्हारा रब हर चीज़ का अभिरक्षक है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ابلیس کا ان لوگوں پر (جو) تسلط (بطور اغوا ہے) بجز اس کے اور کسی وجہ سے نہیں کہ ہم کو (ظاہری طور پر) ان لوگوں کو جو کہ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں (3) ان لوگوں سے (الگ کر کے) معلوم کرنا ہے جو اس کی طرف سے شک میں ہیں اور آپ کا رب ہر چیز کا نگران ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ابلیس کو ان پر کوئی زورنہ تھا مگر یہ اس لیے ہوا کہ ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ کون آخرت کو ماننے والا ہے اور کون اس کے بارے میں شک میں پڑا ہوا ہے، تیرا رب ہر چیز پر نگران ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ابلیس کو ان پر کوئی اقتدار حاصل نہ تھا مگر جو کچھ ہوا وہ اس لیے ہوا کہ ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ کون آخرت کا ماننے والا ہے اور کون اس کی طرف سے شک میں پڑا ہوا ہے۔ تیرا رب ہر چیز پر نگران ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ابلیس کا ان لوگوں پر کوئی زور نہیں بجز اس کے اور کسی وجہ سے نہیں کہ ہم یہ جان لیں کہ آخرت پر ایمان لانے والا کون ہے جو ان لوگوں سے علیحدہ ہے جو اس کی طرف سے شک میں ہیں اور آپ کا رب ہر چیز پر نگران ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اس کا ان پر کچھ زور نہ تھا مگر اتنے واسطے کہ معلوم کرلیں ہم اس کو جو یقین لاتا ہے آخرت پر جدا کر کے اس سے جو رہتا ہے آخرت کی طرف سے دھوکے میں، اور تیرا رب ہر چیز پر نگہبان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور لوگوں پر شیطان کا قابو سوائے اتنی بات کے اور کسی وجہ سے نہیں ہوا کہ جو شخص آخرت پر ایمان لاتا ہے ہم اس کو اس شخص سے نمایاں اور متمیز کردیں جو آخرت کے متعلق شک میں پڑا ہوا ہے اور گآپ کا رب ہر چیز کے حال کا نگراں ہے