Surat Saba

Surah: 34

Verse: 22

سورة سبأ

قُلِ ادۡعُوا الَّذِیۡنَ زَعَمۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ۚ لَا یَمۡلِکُوۡنَ مِثۡقَالَ ذَرَّۃٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الۡاَرۡضِ وَ مَا لَہُمۡ فِیۡہِمَا مِنۡ شِرۡکٍ وَّ مَا لَہٗ مِنۡہُمۡ مِّنۡ ظَہِیۡرٍ ﴿۲۲﴾

Say, [O Muhammad], "Invoke those you claim [as deities] besides Allah ." They do not possess an atom's weight [of ability] in the heavens or on the earth, and they do not have therein any partnership [with Him], nor is there for Him from among them any assistant.

کہہ دیجئے! کہ اللہ کے سوا جن جن کا تمہیں گمان ہے ( سب ) کو پکار لو نہ ان میں سے کسی کو آسمانوں اور زمینوں میں سے ایک ذرہ کا اختیار ہے نہ ان کا ان میں کوئی حصہ ہےنہ ان میں سے کوئی اللہ کا مددگار ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلِ
کہہ دیجیے
ادۡعُوا
پکارو
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہیں
زَعَمۡتُمۡ
سمجھتے ہو تم(معبود)
مِّنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
لَایَمۡلِکُوۡنَ
نہیں وہ مالک ہو سکتے
مِثۡقَالَ
برابر
ذَرَّۃٍ
ذرے کے
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَلَا
اور نہ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَمَا
اور نہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
فِیۡہِمَا
ان دونوں میں
مِنۡ شِرۡکٍ
کوئی حصہ
وَّمَا
اور نہیں
لَہٗ
اس کے لیے
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
مِّنۡ ظَہِیۡرٍ
کوئی مددگار
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلِ
آپ کہہ دیں 
ادۡعُوا
پکارو 
الَّذِیۡنَ
جن کے  بارے میں 
زَعَمۡتُمۡ
گمان کیا ہے تم نے 
مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
سوائے اللہ کے 
لَایَمۡلِکُوۡنَ
نہیں وہ ملکیت رکھتے 
مِثۡقَالَ
برابر 
ذَرَّۃٍ
ذرے کے 
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں 
وَلَا فِی الۡاَرۡضِ
اور نہ زمین میں 
وَمَا
اور نہ ہی 
لَہُمۡ
ان کے لیے 
فِیۡہِمَا
ان دونوں میں 
مِنۡ شِرۡکٍ
کوئی حصہ ہے
وَّمَا
اور نہ ہی 
لَہٗ
اس کا 
مِنۡہُمۡ
ان میں سے 
مِّنۡ ظَہِیۡرٍ
کوئی مددگار 
Translated by

Juna Garhi

Say, [O Muhammad], "Invoke those you claim [as deities] besides Allah ." They do not possess an atom's weight [of ability] in the heavens or on the earth, and they do not have therein any partnership [with Him], nor is there for Him from among them any assistant.

کہہ دیجئے! کہ اللہ کے سوا جن جن کا تمہیں گمان ہے ( سب ) کو پکار لو نہ ان میں سے کسی کو آسمانوں اور زمینوں میں سے ایک ذرہ کا اختیار ہے نہ ان کا ان میں کوئی حصہ ہےنہ ان میں سے کوئی اللہ کا مددگار ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی ! ) آپ ان سے کہئے کہ : جن کو تم اللہ کے سوا (الٰہ) سمجھ رہے ہو انھیں پکار کر دیکھ لو۔ وہ تو آسمانوں اور زمین کے موجودات میں ذرہ بھر بھی اختیار نہیں رکھتے، نہ ہی ان موجودات میں ان کی کچھ شرکت ہے اور نہ ہی ان میں سے کوئی اللہ کا مددگار ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں پکارو اللہ تعالیٰ کے سواجن کے بارے میں تم نے گمان کیا ہے،وہ آسمانوں اورزمین میں ذرہ برابرکسی چیزکی ملکیت نہیں رکھتے اورنہ ہی اُن کا ان دونوں میں کوئی حصہ ہے اورنہ ہی اُن میں سے کوئی اُس کا مددگار ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say.|" Call upon those whom you claim (to be your gods) beside Allah. They do not possess (anything) even to the measure of a particle, neither in the heavens nor in the earth. They have no contribution at all in either of the two, and He (Allah) has no helper from among them.

تو کہہ پکارو ان کو جن کو گمان کرتے ہو سوائے اللہ کے وہ مالک نہیں ایک ذرہ بھر کے آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور نہ ان کا ان دونوں میں کچھ ساجھا ہے اور نہ ان میں کوئی اس کا مددگار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان مشرکین سے) کہیے کہ تم بلائو ان کو جنہیں تم نے (معبود) گمان کیا ہے اللہ کے سوا وہ ذرّہ برابر بھی اختیار نہیں رکھتے نہ آسمانوں میں اور نہ ہی زمین میں اور نہ ان دونوں (زمین اور آسمان) میں ان کا کوئی حصہ ہے اور نہ ہی ان میں سے کوئی اس کا مدد گار ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), say to those who associate others with Allah in His Divinity: “Call upon those whom you fancied to be deities beside Allah. They own not even the smallest particle, neither in the heavens nor on the earth; nor do they have any share in the ownership of either of them. Nor is any of them even a helper of Allah.

۔ ( اے نبی38 ، ان مشرکین سے ) کہو کہ پکار دیکھو اپنے ان معبودوں کو جنھیں تم اللہ کے سوا اپنا معبود سمجھے بیٹھے ہو 39 ۔ وہ نہ آسمانوں میں کسی ذرہ برابر چیز کے مالک ہیں نہ زمین میں ۔ وہ آسمان و زمین کی ملکیت میں شریک بھی نہیں ہیں ۔ ان میں سے کوئی اللہ کا مدد گار بھی نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ان کافروں سے ) کہو کہ پکارو ان کو جنہیں تم نے اللہ کے سوا خدا سمجھا ہوا ہے ۔ وہ آسمانوں اور زمین میں ذرہ برابر کسی چیز کے مالک نہیں ہیں ، نہ ان کو آسمان وزمین کے معاملات میں ( اللہ کے ساتھ ) کوئی شرکت حاصل ہے ، اور نہ ان میں سے کوئی اللہ کا مددگار ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر ان لوگوں سے) کہہ دے تم جن کو خدا کے سوا (معبود) سمجھتے ہو بھلا ان کو پکارو تو سہی (وہ قحط میں کچھ کام آتے ہیں) ان کو تو ایک ذرے برابر بھی اختیار نہیں نہ آسمان میں نہ زمین میں (کہیں ان کی کچھ نہیں چلتی) اور نہ آسمان اور زمین کے بنانے میں ان کا کوئی غصہ ہے اور نہ ان میں سے کوئی خدا کا مددگار ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ فرمادیجئے کہ جن کو تم اللہ کے سوا (معبود) خیال کرتے ہو۔ ان کو پکارو۔ وہ آسمانوں اور زمین میں ذرہ بھر چیز کے بھی مالک نہیں اور نہ ان کی ان دونوں میں شرکت ہے اور نہ ان میں سے (اللہ) کا (کسی کام میں) کوئی مددگار ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ تم اللہ کے سوا جن کو اپنا معبود سمجھتے وہ ان کو پکارو۔ وہ تو ایک ذرہ برابر چیز کے بھی مالک نہیں ہیں ۔ نہ تو آسمانوں میں اور نہ زمین میں۔ نہ ان دونوں میں ان کا کوئی ساجھا (شرکت ) ہے۔ ۔ نہ ان میں سے کوئی اللہ کا مدد گار ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ جن کو تم خدا کے سوا (معبود) خیال کرتے ہو ان کو بلاؤ۔ وہ آسمانوں اور زمین میں ذرہ بھر چیز کے بھی مالک نہیں ہیں اور نہ ان میں ان کی شرکت ہے اور نہ ان میں سے کوئی خدا کا مددگار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: call upon those whom ye assert beside Allah. They own not an atom's weight either in the heavens or in the earth, nor have they any partnership in either, nor is there for Him from among them any supporter.

آپ کہیے تم انہیں پکارو تو جنہیں تم اللہ کے سوا (شریک خدائی) سمجھ رہے ہو ۔ وہ ذرہ بھر بھی اختیار نہیں رکھتے (نہ) آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور نہ ان کی ان دونوں میں کوئی شرکت ہے اور نہ ان میں سے کوئی بھی اللہ کا مددگار ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: بلاؤ ان کو جن کو تم نے ، خدا کے سوا ، معبود گمان کر رکھا ہے! وہ نہ آسمانوں میں ذرہ برابر کوئی اختیار رکھتے ہیں اور نہ زمین میں اور نہ ان دونوں میں ان کا کوئی ساجھا ہے اور نہ ان میں سے کوئی اس کا مددگار ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے کہ ان کو پکارو جن کو تم لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر ( معبود ) سمجھتے ہو ، وہ آسمانوں میں اور نہ ہی زمین میں ذرے برابر کسی چیز کے مالک ہیں اور ان کی ان دونوں میں کچھ شراکت ( بھی ) نہیں اور ان میں سے کوئی اس ( اللہ تعالیٰ ) کا مددگار بھی نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ جن کو تم اللہ کے سوا معبود خیال کرتے ہو۔ ان کو بلاؤ۔ وہ آسمانوں اور زمین میں ذرہ بھر چیز کے بھی مالک نہیں اور نہ ہی ان کی دونوں میں کوئی حصہ داری ہے۔ اور نہ ہی ان میں سے کوئی اللہ کا مددگار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ پکار دیکھو تم لوگ ان کو جن کا تم گھمنڈ رکھتے ہو اللہ کے سوا وہ ذرہ برابر کسی چیز کا کوئی اختیار نہیں رکھتے نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور نہ ہی ان کا ان دونوں میں کسی طرح کا کوئی حصہ ہے اور نہ ہی ان میں سے کوئی اس کا (معاون و) مددگار ہے

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی ) آپ کہہ دیجئے کہ جن لوگوں کو تم اللہ کے سوا ( معبود ) سمجھ رہے ہوا نہیں پکار کردیکھ لو ، تووہ آسمانوں اور زمین میں ایک ذرہ کے برابرچیزکے بھی مالک نہیں ہیں اور نہ ہی ان دونوں کی تخلیق میں ان کاکوئی حصہ ہے اور نہ ہی ان میں سے کوئی اللہ کا مدد گار ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ ( ف٦۵ ) پکارو انھیں جنہیں اللہ کے سوا ( ف٦٦ ) سمجھے بیٹھے ہو ( ف٦۷ ) وہ ذرہ بھر کے مالک نہیں آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور نہ ان کا ان دونوں میں کچھ حصہ اور نہ اللہ کا ان میں سے کوئی مددگار ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: تم انہیں بلا لو جنہیں تم اللہ کے سوا ( معبود ) سمجھتے ہو ، وہ آسمانوں میں ذرّہ بھر کے مالک نہیں ہیں اور نہ زمین میں ، اور نہ ان کی دونوں ( زمین و آسمان ) میں کوئی شراکت ہے اور نہ ان میں سے کوئی اللہ کا مددگار ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے رسول ( ص ) ! ( ان مشرکین سے ) کہیے! تم ان کو پکارو جنہیں تم اللہ کے سوا ( معبود ) سمجھتے ہو ( پھر دیکھو ) وہ ذرہ بھر چیز کے بھی مالک نہیں ہیں ، نہ آسمانوں اور زمین میں اور نہ ہی ان کی ان دونوں ( کی ملکیت ) میں کوئی شرکت ہے اور نہ ہی ان میں سے کوئی اس ( اللہ ) کا مددگار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Call upon other (gods) whom ye fancy, besides Allah: They have no power,- not the weight of an atom,- in the heavens or on earth: No (sort of) share have they therein, nor is any of them a helper to Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, (Muhammad), "Ask help from those whom you worship besides God. They do not possess an atom's weight in the heavens and the earth, have no share therein, nor will any of their idols be able to support them."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Call upon those whom you assert besides Allah, they possess not even the weight of a speck of dust, either in the heavens or on the earth, nor have they any share in either, nor there is for Him any supporter from among them. "

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Call upon those whom you assert besides Allah; they do not control the weight of an atom in the heavens or in the earth nor have they any partnership in either, nor has He among them any one to back (Him) up.

Translated by

William Pickthall

Say (O Muhammad): Call upon those whom ye set up beside Allah! They possess not an atom's weight either in the heavens or in the earth, nor have they any share in either, nor hath He an auxiliary among them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "अल्लाह को छोड़कर जिनका तुम्हें (उपास्य होने का) दावा है, उन्हें पुकार कर देखो। वे न अल्लाह में कणभर चीज़ के मालिक हैं और न धरती में और न उन दोनों में उन का कोई साझी है और न उन में से कोई उस का सहायक है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرمائیے کہ جن کو تم خدا کے سوا (دخیل خدائی) سمجھ رہے ہو ان کو پکارو وہ ذرہ برابر اختیار نہیں رکھتے نہ آسمانوں میں نہ زمین میں اور نہ ان کی ان دونوں (کے پیدا کرنے) میں کوئی شرکت ہے اور نہ ان میں سے کوئی اللہ کا (کسی کام میں) مددگار ہے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی مشرکین سے فرمائیں کہ مشرکو ! اپنے ان معبودوں کو پکار کر دیکھو جنہیں تم اللہ کے سوا اپنا معبود سمجھتے تھے، وہ زمین و آسمانوں میں ذرّہ برابر چیز کے مالک نہیں ہیں نہ وہ آسمان و زمین کی ملکیت میں شریک ہیں اور نہ ہی ان میں کوئی اللہ کا مددگار ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

( اے نبی ؐ ان مشرکین سے ) کہو کہ پکار دیکھو اپنے ان معبود وں کو جنہیں تم اللہ کے سوا اپنا معبود سمجھتے بیٹھتے ہو ۔ وہ نہ آسمانوں میں کسی ذرہ برابر چیز کے مالک ہیں نہ زمین میں ۔ وہ آسمان و زمین کی ملکیت میں شریک بھی نہیں ہیں ۔ ان میں سے کوئی اللہ کا مددگار بھی نہیں ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ اللہ کے سوا تم نے جنہیں معبود سمجھ رکھا ہے انہیں پکارو، وہ ایک ذرہ کے برابر بھی اختیار نہیں رکھتے نہ آسمانوں میں نہ زمینوں میں، اور ان دونوں میں ان کا کچھ ساجھا نہیں، اور ان میں سے کوئی اللہ کا مددگار نہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ پکارو ان کو جن کو گمان کرتے ہو سوائے اللہ کے وہ مالک نہیں ایک ذرہ بھر کے آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور نہ ان کا ان دونوں میں کچھ ساجھا اور نہ ان میں کوئی اس کا مددگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان کافروں سے کہہ دیجئے جن کو تم خدا کے سوا اپنا معبود سمجھے بیٹھے ہو ان کو پکارو وہ نہ آسمانوں میں ذرہ برابر کوئی اختیار رکھتے ہیں اور نہ زمین میں اور نہ آسمان و زمین میں ان مزعوسہ اور مفروضہ معبودوں کی کوئی شرکت ہے اور نہ ان میں سے کوئی خدا کا مددگار ہے