Surat Saba

Surah: 34

Verse: 23

سورة سبأ

وَ لَا تَنۡفَعُ الشَّفَاعَۃُ عِنۡدَہٗۤ اِلَّا لِمَنۡ اَذِنَ لَہٗ ؕ حَتّٰۤی اِذَا فُزِّعَ عَنۡ قُلُوۡبِہِمۡ قَالُوۡا مَاذَا ۙ قَالَ رَبُّکُمۡ ؕ قَالُوا الۡحَقَّ ۚ وَ ہُوَ الۡعَلِیُّ الۡکَبِیۡرُ ﴿۲۳﴾

And intercession does not benefit with Him except for one whom He permits. [And those wait] until, when terror is removed from their hearts, they will say [to one another], "What has your Lord said?" They will say, "The truth." And He is the Most High, the Grand.

شفاعت ( شفارش ) بھی اس کے پاس کچھ نفع نہیں دیتی بجز ان کے جن کے لئے اجازت ہو جائے یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور کر دی جاتی ہے تو پوچھتے ہیں تمہارے پروردگار نے کیا فرمایا؟ جواب دیتے ہیں کہ حق فرمایا اور وہ بلند و بالا اور بہت بڑا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَنۡفَعُ
فائدہ دے گی
الشَّفَاعَۃُ
سفارش
عِنۡدَہٗۤ
اس کے پاس
اِلَّا
مگر
لِمَنۡ
جس کے لیے
اَذِنَ
وہ اجازت دے
لَہٗ
اسے
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
فُزِّعَ
گھبراہٹ دور کی جائے گی
عَنۡ قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں سے
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
مَاذَا
کیا کچھ
قَالَ
فرمایا
رَبُّکُمۡ
تمہارے رب نے
قَالُوا
وہ کہیں گے
الۡحَقَّ
حق
وَہُوَ
اور وہی ہے
الۡعَلِیُّ
بہت بلند
الۡکَبِیۡرُ
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا تَنۡفَعُ
اور نہیں کام آئے گی 
الشَّفَاعَۃُ
سفارش
عِنۡدَہٗۤ
اس کے پاس
اِلَّا
مگر 
لِمَنۡ
جس کے لیے 
اَذِنَ
وہ اجازت دے
لَہٗ
اس کے لیے
حَتّٰۤی
حتی ٰکہ 
اِذَا
جب
فُزِّعَ
گھبراہٹ دور کی جاتی ہے
عَنۡ قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں سے 
قَالُوۡا
وہ کہتے ہیں 
مَاذَا
کیا  کچھ 
قَالَ
فرمایا ہے
رَبُّکُمۡ
تیرے رب نے 
قَالُوا
وہ کہتے ہیں 
الۡحَقَّ
حق 
وَہُوَ
اور وہ 
الۡعَلِیُّ
سب سے بلند 
الۡکَبِیۡرُ
بہت بڑا ہے
Translated by

Juna Garhi

And intercession does not benefit with Him except for one whom He permits. [And those wait] until, when terror is removed from their hearts, they will say [to one another], "What has your Lord said?" They will say, "The truth." And He is the Most High, the Grand.

شفاعت ( شفارش ) بھی اس کے پاس کچھ نفع نہیں دیتی بجز ان کے جن کے لئے اجازت ہو جائے یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور کر دی جاتی ہے تو پوچھتے ہیں تمہارے پروردگار نے کیا فرمایا؟ جواب دیتے ہیں کہ حق فرمایا اور وہ بلند و بالا اور بہت بڑا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس کے ہاں صرف اس کی سفارش فائدہ دے سکتی ہے جس کے لئے وہ خود اجازت دے ۔ حتیٰ کہ جب لوگوں کے دلوں سے گھبراہٹ دور ہوگی تو وہ پوچھیں گے کہ تمہارے پروردگار نے کیا جواب دیا ؟ وہ کہیں گے کہ ٹھیک جواب ملا ہے۔ اور وہ عالی شان اور سب سے بڑا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُس کے پاس کوئی شفاعت کام نہیں آئے گی مگرجس کے لیے وہ اجازت دے حتیٰ کہ جب اُن کے دلوں سے گھبراہٹ دورکی جاتی ہے تووہ کہتے ہیں کہ تمہارے رب نے کیا فرمایا؟وہ کہیں گے حق اور وہ سب سے بلند،بہت بڑا ہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And intercession before Him is of no benefit, but for the one whom He has permitted. (And those who will ask for intercession will remain fearful) Until when fear is removed from their hearts, they will say (to each other), |" What did your Lord say?|" They say, |"the Truth|". And He is the High, the Great.

اور کام نہیں آتی سفارش اس کے پاس مگر اس کو کہ جس کے واسطے حکم کر دے یہاں تک کہ جب گھبراہٹ دور ہوجائے ان کے دل سے کہیں کیا فرمایا تمہارے رب نے ؟ وہ کہیں فرمایا جو واجبی ہے اور وہی ہے سب سے اوپر بڑا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہ نفع دے گی اس کے ہاں کوئی سفارش مگر اسی کے حق میں جس کے لیے اس نے اجازت دی ہو۔ یہاں تک کہ جب گھبراہٹ دور کردی جاتی ہے ان کے دلوں سے وہ پوچھتے ہیں تمہارے ربّ نے کیا فرمایا تھا ؟ وہ کہتے ہیں کہ (اُس نے جو کچھ فرمایا ہے وہ) حق ہے اور وہ بہت بلند وبالا بہت بڑا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

No intercession can avail with Allah except for him whom Allah permits (to intercede). When their hearts are relieved of fright they will ask the intercessors: “What did your Lord say?” They will reply: “(He said) what is right, and He is the High, the Great.”

اور اللہ کے حضور کوئی شفاعت بھی کسی کے لیے نافع نہیں ہو سکتی بجز اس شخص کے جس کے لیے اللہ نے سفارش کی اجازت دی ہو 40 ۔ حتی کہ جب لوگوں کے دلوں سے گھبراہٹ دور ہوگی تو وہ ( سفارش کرنے والوں سے ) پوچھیں گے کہ تمہارے رب نے کیا جواب دیا ۔ وہ کہیں گے کہ ٹھیک جواب ملا ہے اور وہ بزرگ و برتر ہے 41 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ کے سامنے کوئی سفارش کارآمد نہیں ہے ، سوائے اس شخص کے جس کے لیے خود اس نے ( سفارش کی ) اجازت دے دی ہو ، یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور کردی جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ : تمہارے رب نے کیا فرمایا؟ وہ جواب دیتے ہیں کہ : حق بات ارشاد فرمائی اور وہی ہے جو بڑا عالیشان ہے ۔ ( ١٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور خدا کے پاس سفارش کام نہیں آتی مگر جس کو وہ حکم دے 2 جب ان کے دل سے گھبراہٹ جاتی رہتی ہے تو آپس میں کہتے ہیں تمہارے مالک نے کیا حکم دیا دوسرے کہتے ہیں جو حق تھا (واجبی وہی حکم دیا) اور وہ اونچا ہے بڑا 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس کے ہاں (کسی کے لئے) سفارش فائدہ نہ دے گی مگر سوائے اس کے کہ جس کے لئے وہ اجازت بخشیں یہاں تک کہ جب ان (فرشتوں) کے دلوں سے گھبراہٹ دور کردی جاتی ہے تو ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں تمہارے پروردگار نے کیا حکم فرمایا وہ (فرشتے) کہتے ہیں کہ حق فرمایا اور وہ عالیرتبہ اور گرامی قدر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

نہ اس کے پاس اس کی اجازت کے بغیر کسی کی سفارش کسی کے کام آسکتی ہے ۔ یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور کردی جائے گی تو وہ پوچھیں گے کہ تمہارے رب نے کیا جو اب دیا ہے ؟ تو (فرشتے) کہیں گے کہ سچ بات کا حکم دیا ہے ۔ وہی بلندو برتر ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا کے ہاں (کسی کے لئے) سفارش فائدہ نہ دے گی مگر اس کے لئے جس کے بارے میں وہ اجازت بخشے۔ یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے اضطراب دور کردیا جائے گا تو کہیں گے تمہارے پروردگار نے کیا فرمایا ہے۔ (فرشتے) کہیں گے کہ حق (فرمایا ہے) اور وہ عالی رتبہ اور گرامی قدر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

lntercession with Him profiteth not save the intercession of him whom He giveth leave. They hold their peace until when fright is taken off from their hearts, they say: What is it that your Lord hath said? They say: the very truth. And He is the Exalted, the Great.

اور نہ اس کے حضور میں (کوئی) سفارش کام آتی ہے مگر ہاں اس کے حق میں جس کیلئے وہی اجازت دے دے ۔ یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور ہوجاتی ہے تو وہ (آپس میں) پوچھتے ہیں کہ تمہارے پروردگار نے کیا کہا وہ کہتے ہیں کہ حق (بات کا حکم فرمایا) ۔ اور (واقعی) وہ عالی شان ہے سب سے بڑا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس کے ہاں کوئی شفاعت کارگر نہیں ہوگی مگر اس کیلئے جس کیلئے وہ اجازت دے ۔ یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے دہشت دور ہوگی وہ پوچھیں گے کہ تمہارے رب نے کیا حکم فرمایا؟ وہ جواب دیں گے کہ بالکل حق ارشاد ہوا! اور وہ نہایت عالی مقام اور عظیم ہے!

Translated by

Mufti Naeem

اور اس کے پاس ( کسی کی ) سفارش فائدہ نہ دے گی مگر جسے وہ اجازت دے ، یہاں تک کہ جب ان لوگوں کے دلوں سے خوف دور ہوگا کہیں گے تم لوگوں کے رب نے کیا فرمایا ، ( دوسرے ) کہیں گے ( اس نے ) حق ( ہی فرمایا ہے ) اور وہ بڑی شان والا سب سے بڑا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ کے پاس صرف اسی کی سفارش فائدہ دے گی جس کے بارے میں وہ اجازت بخشے گا یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے بےچینی دور کردی جائے گی تو کہیں گے ” تمہارے رب نے کیا فرمایا ہے ؟ “ فرشتے کہیں گے ” جو فرمایا ہے حق فرمایا ہے اور وہ سب سے اوپر بڑا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اللہ کے یہاں کوئی سفارش کسی کو کام نہیں دے سکے گی بجز اس شخص کے جس کو اللہ خود اجازت دے یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور کی جائے گی تو وہ ایک دوسرے سے پوچھیں گے کہ کیا فرمایا آپ کے رب نے ؟ تو وہ کہیں گے کہ حق ہی فرمایا ہے اور وہی ہے بلند شان والا سب سے بڑا

Translated by

Noor ul Amin

اور نہ اس کے نزدیک سفارش کام آئیگی ، سوائے اس شخص کے لئے جس کے لئے وہ سفارش کی اجازت دے گایہاں تک کہ جب لوگوں کے دلوں سے گھبراہٹ دورہوگی تو آپس میں ایک دوسرے سے پوچھیں گے کہ’’تمہارے رب نے کیا کہا؟‘‘ تو اوپر والے فرشتے کہیں گے حق کہا ہے اور وہ عالی شان ، سب سے بڑا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس کے پاس شفاعت کام نہیں دیتی مگر جس کے لیے وہ اذن فرمائے ، یہاں تک کہ جب اذن دے کر ان کے دلوں کی گھبراہٹ دور فرمادی جاتی ہے ، ایک دوسرے سے ( ف٦۸ ) کہتے ہیں تمہارے ربنے کیا ہی بات فرمائی ، وہ کہتے ہیں جو فرمایا حق فرمایا ( ف٦۹ ) اور وہی ہے بلند بڑائی والا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس کی بارگاہ میں شفاعت نفع نہ دے گی سوائے جس کے حق میں اس نے اِذن دیا ہوگا ، یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور کر دی جائے گی تو وہ ( سوالاً ) کہیں گے کہ تمہارے رب نے کیا فرمایا؟ وہ ( جواباً ) کہیں گے: حق فرمایا ( یعنی اذن دے دیا ) ، وہی نہایت بلند ، بہت بڑا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور نہ اس ( اللہ ) کے ہاں کوئی سفارش ( کسی کو کوئی ) فائدہ دے گی مگر اس کے حق میں جس کیلئے وہ اجازت دے گا ( اور جس کو دے گا ) یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور کر دی جائے گی تو وہ پوچھیں گے کہ تمہارے پروردگار نے کیا کہا ہے؟ تو وہ کہیں گے کہ اس نے حق کہا ہے اور وہ بلند و بالا اور بزرگ و برتر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"No intercession can avail in His Presence, except for those for whom He has granted permission. So far (is this the case) that, when terror is removed from their hearts (at the Day of Judgment, then) will they say, 'what is it that your Lord commanded?' they will say, 'That which is true and just; and He is the Most High Most Great'."

Translated by

Muhammad Sarwar

No intercession with Him will be of any benefit except that of those whom He has granted permission. The angels cannot intercede. They are always submissive to their Lord. Fear vanishes from their heart when (they receive a message from their Lord). They ask each other, "What did your Lord say?" Others answer, "He spoke the Truth. He is the Most High and the Most Great."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Intercession with Him profits not except for him whom He permits. So much so that when fear is banished from their hearts, they say: "What is it that your Lord has said" They say the truth. And He is the Most High, the Most Great.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And intercession will not avail aught with Him save of him whom He permits. Until when fear shall be removed from their hearts, They shall say: What is it that your Lord said? They shall say: The truth. And He is the Most High, the Great.

Translated by

William Pickthall

No intercession availeth with Him save for him whom He permitteth. Yet, when fear is banished from their hearts, they say: What was it that your Lord said? They say: The Truth. And He is the Sublime, the Great.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उस के यहाँ कोई सिफ़ारिश काम नहीं आएगी, किन्तु उसी की जिसे उस ने (सिफ़ारिश करने की) अनुमति दी हो। यहाँ तक कि जब उन के दिलों से घबराहट दूर हो जाएगी, तो वे कहेंगे, "तुम्हारे रब ने क्या कहा?" वे कहेंगे, "सर्वथा सत्य। और वह अत्यन्त उच्च, महान है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور خدا کے سامنے (کسی کی) سفارش کام نہیں آتی مگر اس کے لیے جس کی نسبت (شفیع کو) وہ اجازت دے دے (5) یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور ہوجاتی ہے تو ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ تمہارے پروردگار نے کیا حکم فرمایا وہ کہتے ہیں کہ (فلانی) حق بات کا حکم فرمایا اور وہ عالیشان سب سے بڑا ہے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اللہ کے حضور کوئی شفاعت بھی کسی کے لیے نافع نہیں ہوسکتی سوائے اس شخص کے جس کے لیے اللہ نے سفارش کی اجازت دی ہو حتیٰ کہ جب لوگوں کے دلوں سے گھبراہٹ دور ہوگی تو وہ سفارش کرنے والوں سے پوچھیں گے کہ تمہارے رب نے کیا جواب دیا وہ کہیں گے کہ ٹھیک جواب ملا ہے اور وہ بزرگ و برتر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اللہ کے حضور کوئی شفاعت بھی کسی کے لیے نافع نہیں ہوسکتی بجز اس شخص کے جس کے لیے اللہ نے سفارش کی اجازت دی ہو حتیٰ کہ جب لوگوں کے دلوں سے گھبراہٹ دور ہوگی تو وہ (سفارش کرنے والوں سے) پوچھیں گے کہ تمہارے رب نے کیا جواب دیا ، وہ کہیں گے کہ ٹھیک جواب ملا ہے اور وہ بزرگ و برتر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس کے پاس سفارش کام نہیں دے سکتی سوائے اس کے جس کے لیے اجازت دی ہو یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور ہوجاتی ہے تو کہتے ہیں کہ تمہارے رب نے کیا فرمایا، جواب میں کہتے ہیں کہ حق ہی فرمایا اور وہ برتر ہے بڑا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کام نہیں آتی سفارش اس کے پاس مگر اس کو کہ جس کے واسطے حکم کر دے   یہاں تک کہ جب گھبراہٹ دور ہوجائے ان کے دل سے کہیں کیا فرمایا تمہارے رب نے وہ کہیں فرمایا جو واجبی ہے اور وہی ہے سب سے اوپر بڑا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور خدا کے سامنے کسی کے لئے سفارش کام نہیں آتی مگر ہاں اس کے کام آسکتی ہے جس کی نسبت خدا تعالیٰ سفارش کی اجازت دے دے اور تو اور وہاں فرشتوں کی یہ حالت ہے کہ وہ نزول فرمان کے وقت گھبرا جاتے ہیں یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور کردی جاتی ہے تو ایک دوسرے سے دریافت کرتے ہیں کہ تمہارے پروردگار نے کیا حکم دیا مقربین ملائکہ جواب دیتے ہیں کہ حق بات کا حکم فرمایا اور وہی سب سے عالیشان اور بڑا ہے۔