Surat Saba

Surah: 34

Verse: 24

سورة سبأ

قُلۡ مَنۡ یَّرۡزُقُکُمۡ مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ قُلِ اللّٰہُ ۙ وَ اِنَّاۤ اَوۡ اِیَّاکُمۡ لَعَلٰی ہُدًی اَوۡ فِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۲۴﴾

Say, "Who provides for you from the heavens and the earth?" Say, " Allah . And indeed, we or you are either upon guidance or in clear error."

پوچھئے کہ تمہیں آسمانوں اور زمین سے روزی کون پہنچاتا ہے؟ ( خود ) جواب دیجئے! کہ اللہ تعالیٰ ۔ ( سنو ) ہم یا تم ۔ یا تو یقیناً ہدایت پر ہیں یا کھلی گمراہی میں ہیں؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
مَنۡ
کون
یَّرۡزُقُکُمۡ
رزق دیتا ہے تمہیں
مِّنَ السَّمٰوٰتِ
آسمانوں سے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین سے
قُلِ
کہہ دیجئے
اللّٰہُ
اللہ
وَاِنَّاۤ
اور بےشک ہم
اَوۡ
یا
اِیَّاکُمۡ
تم
لَعَلٰی ہُدًی
البتہ ہدایت پر ہیں
اَوۡ
یا
فِیۡ ضَلٰلٍ
گمراہی میں ہیں
مُّبِیۡنٍ
کھلی کھلی
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں 
مَنۡ
کو ن
یَّرۡزُقُکُمۡ
 رزق دیتا ہے تمہیں
مِّنَ السَّمٰوٰتِ
آسمانوں  سے 
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین سے 
قُلِ
آپ کہہ دیں 
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
وَاِنَّاۤ
اور بےشک ہم 
اَوۡ
یا 
اِیَّاکُمۡ
صرف تم 
لَعَلٰی
ضرور اوپر 
ہُدًی
ہدایت کے ہیں 
اَوۡ
یا
فِیۡ ضَلٰلٍ
گمراہی میں
مُّبِیۡنٍ
کھلی
Translated by

Juna Garhi

Say, "Who provides for you from the heavens and the earth?" Say, " Allah . And indeed, we or you are either upon guidance or in clear error."

پوچھئے کہ تمہیں آسمانوں اور زمین سے روزی کون پہنچاتا ہے؟ ( خود ) جواب دیجئے! کہ اللہ تعالیٰ ۔ ( سنو ) ہم یا تم ۔ یا تو یقیناً ہدایت پر ہیں یا کھلی گمراہی میں ہیں؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے پوچھئے کہ آسمانوں اور زمین سے تمہیں کون رزق دیتا ہے ؟ آپ کہئے کہ اللہ (ہی رزق دیتا ہے) اور ہم میں اور تم میں سے ایک فریق ہی ہدایت پر یا کھلی گمراہی میں پڑا ہوا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ تمہیں آسمانوں اورزمین سے رزق کون دیتاہے؟آپ کہہ دیں کہ اﷲ تعالیٰ اور بیشک ہم یا تم میں سے ایک ضرورہدایت پرہیں یاکھلی گمراہی میں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, &o gives you sustenance from the heavens and the earth?|" Say, |" Allah. And We or you are either on the right path or in open error.|"

تو کہہ کون روزی دیتا ہے تم کو آسمان سے اور زمین سے بتلا دے کہ اللہ اور یا ہم یا تم بیشک ہدایت پر ہیں یا پڑے ہیں گمراہی میں صریح

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (ان سے) پوچھئے کہ کون ہے جو تمہیں رزق بہم پہنچاتا ہے آسمانوں اور زمین سے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیے کہ اللہ ! اور یقینا ہم یا تم لوگ یا تو ہدایت پر ہیں یا کھلی گمراہی میں !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Ask them, (O Prophet): “Who provides you sustenance from the heavens and the earth?” Say: “Allah. Now, inevitably only one of us is rightly guided, either we or you; and the other is in manifest error.”

۔ ( اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) ان سے پوچھو ، کون تم کو آسمانوں اور زمین سے رزق دیتا ہے ’‘؟ کہو اللہ 42 ۔ اب لامحالہ ہم میں اور تم میں سے کوئی ایک ہی ہدایت پر ہے یا کھلی گمراہی میں پڑا ہوا ہے 43 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہو کہ کون ہے جو تمہیں آسمانوں سے اور زمین سے رزق دیتا ہے ؟ کہو : وہ اللہ ہے ! اور ہم ہوں یا تم ، یا تو ہدایت پر ہیں یا کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر) کہہ دے تم کو آسمان اور زمین میں سے کون روزی دیتا ہے (وہ کیا جواب دیں گے) تو ہی کہہ دے اللہ تعالیٰ اور کون) بیشک ہم یا تم دونوں میں سے ایک ضرور ہدایت پر ہوگا اور دوسرا کھلی گمراہی پر 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے تم کو آسمانوں اور زمین میں سے کون رزق دیتا ہے۔ فرما دیجئے کہ اللہ (ہی دیتے ہیں) اور ہم یا تم (یا تو) ضرور سیدھے راستے پر ہیں یا بہت واضح گمراہی میں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی آپ کہہ دیجئے کہ آسمانوں اور زمین سے تمہیں کون رزق دیتا ہے ۔ آپ کہہ دیجئے کہ بیشک ہم یا تم دونوں میں سے کوئی ایک ہدایت پر ہے یا کھلی گمراہی میں پڑا ہوا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پوچھو کہ تم کو آسمانوں اور زمین سے کون رزق دیتا ہے؟ کہو کہ خدا اور ہم یا تم (یا تو) سیدھے رستے پر ہیں یا صریح گمراہی میں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: who provideth food for you from the heavens and the earth? Say thou: Allah; verily either we or ye are on the guidance or in error manifest.

آپ پوچھئے تم کو آسمانوں اور زمین میں کون روزی دیتا ہے ؟ آپ کہیے کہ اللہ اور ہم یا تم ہی ضرور راہ راست پر ہیں یا صریح گمراہی میں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے پوچھو: تم کو آسمانوں اور زمین سے کون رزق بہم پہنچاتا ہے؟ کہو: اللہ! اور ہم میں اور تم میں سے کوئی ایک ہدایت پر ہے یا کھلی ہوئی گمراہی میں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے کہ تم لوگوں کو آسمانوں اور زمین سے کون رزق دیتا ہے؟ آپ فرمادیجیے اللہ ( تعالیٰ ) اور بلاشبہ ہم لوگ یا تم لوگ ( دونوں میں سے ایک جماعت ) البتہ ہدایت پر یا واضح گمراہی میں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پوچھو کہ تمہیں آسمانوں اور زمین سے کون رزق دیتا ہے ؟ کہو کہ اللہ اور ہم یا تم سیدھے راستے پر ہیں یا صریح گمراہی میں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) پوچھو کہ بھلا کون تم کو روزی دیتا ہے آسمانوں اور زمین سے ؟ (جواب چونکہ متعین ہے اس لئے) آپ خود ہی کہہ دو کہ اللہ اور (یہ کہ) بلاشبہ ہم یا تم یا قطعی طور پر ہدایت پر ہیں یا پڑے ہیں کھلی گمراہی میں

Translated by

Noor ul Amin

آپ پوچھئے کہ آسمانوں اور زمین میں سے تمہیں کون رزق دیتا ہے؟آپ خود ہی بتادیجئے کہ اللہ اور بیشک ہم راہِ راست پر ہیں یاتم ، یاہم میں سے ایک فریق ہدایت پر یاکھلی گمراہی میں پڑاہوا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ کون جو تمہیں روزی دیتا ہے آسمانوں اور زمین سے ( ف۷۰ ) تم خود ہی فرماؤ اللہ ( ف۷۱ ) اور بیشک ہم یا تم ( ف۷۲ ) یا تو ضرور ہدایت پر ہیں یا کھلی گمراہی میں ( ف۷۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرمائیے: تمہیں آسمانوں اور زمین سے روزی کون دیتا ہے ، آپ ( خود ہی ) فرما دیجئے کہ اللہ ( دیتا ہے ) ، اور بیشک ہم یا تم ضرور ہدایت پر ہیں یا کھلی گمراہی میں

Translated by

Hussain Najfi

آپ کہیے! کہ آسمانوں اور زمین سے تمہیں کون روزی دیتا ہے؟ ( پھر ) فرمائیے! کہ اللہ! اور بے شک ہم یا تم ہدایت پر ہیں یا کھلی ہوئی گمراہی میں ہیں؟ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Who gives you sustenance, from the heavens and the earth?" Say: "It is Allah; and certain it is that either we or ye are on right guidance or in manifest error!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "Who provides you with sustenance from the heavens and the earth?" Say, "It is God. Only one group among us has the true guidance. The others must certainly be in plain error".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Who gives you provision from the heavens and the earth" Say: "Allah. And verily, (either) we or you are rightly guided or in plain error."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Who gives you the sustenance from the heavens and the earth? Say: Allah. And most surely we or you are on a right way or in manifest error

Translated by

William Pickthall

Say: Who giveth you provision from the sky and the earth? Say: Allah, Lo! we or you assuredly are rightly guided or in error manifest.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "कौन तुम्हें आकाशों और धरती में रोज़ी देता है?" कहो, "अल्लाह!" अब अवश्य ही हम है या तुम ही हो मार्ग पर, या खुली गुमराही में

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (تحقیق توحید کے لیے یہ بھی) پوچھیے کہ (اچھا بتلاؤ) تم کو آسمان اور زمین میں سے کون روزی دیتا ہے آپ (ہی) کہہ دیجیئے کہ اللہ (روزی دیتا ہے) اور (یہ بھی کہیے کہ اس مسٴلہ توحید میں) بیشک ہم یا تم ضرور راہ راست پر ہیں یا صریح گمراہی میں ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی ان سے پوچھو کون تم کو آسمانوں اور زمین سے رزق دیتا ہے ؟ کہو ” اللہ “ ہی رزق دیتا ہے اب لا محالہ ہم میں اور تم میں سے کوئی ایک ہی ہدایت پر ہے یا کھلی گمراہی میں پڑا ہوا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اے نبی ؐ) ان سے پوچھو کون تم کو آسمانوں اور زمین سے رزق دیتا ہے ؟ کہو ، اللہ ۔ اب لا محالہ ہم میں اور تم میں سے کوئی ایک ہی ہدایت پر ہے یا کھلی گمراہی میں پڑا ہوا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ کون تمہیں رزق دیتا ہے آسمانوں سے اور زمین سے، آپ فرما دیجیے کہ اللہ ! اور بیشک ہم یا تم ضرور راہ راست پر ہیں یا صریح گمراہی میں ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ کون روزی دیتا ہے تم کو آسمان سے اور زمین سے بتلا دے کہ اللہ اور یا ہم یا تم بیشک ہدایت پر ہیں یا پڑے ہیں گمراہی میں صریح  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان لوگوں سے پوچھئے کہ تم کو آسمانوں سے اور زمین سے کون روزی دیتا ہے۔ آپ ہی فرمایئے کہ وہ اللہ ہے اور یقینا ہم یا تم ضرور راہ راست پر ہیں یا صحیح گمراہی میں ہیں یعنی سچا فرقہ تو ایک ہی ہے۔