Surat Saba

Surah: 34

Verse: 26

سورة سبأ

قُلۡ یَجۡمَعُ بَیۡنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ یَفۡتَحُ بَیۡنَنَا بِالۡحَقِّ ؕ وَ ہُوَ الۡفَتَّاحُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۲۶﴾

Say, "Our Lord will bring us together; then He will judge between us in truth. And He is the Knowing Judge."

انہیں خبر دے دیجئے کہ ہم سب کو ہمارا رب جمع کر کے پھر ہم میں سچے فیصلے کر دے گا وہ فیصلے چکانے والا ہے اور دانا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
یَجۡمَعُ
جمع کرے گا
بَیۡنَنَا
ہمارے درمیان
رَبُّنَا
رب ہمارا
ثُمَّ
پھر
یَفۡتَحُ
وہ فیصلہ کرے گا
بَیۡنَنَا
ہمارے درمیان
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
وَہُوَ
اور وہ
الۡفَتَّاحُ
زبردست فیصلہ کرنے والا ہے
الۡعَلِیۡمُ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں 
یَجۡمَعُ
جمع کرے گا 
بَیۡنَنَا
درمیان ہمارے 
رَبُّنَا
ہمارا رب
ثُمَّ
پھر 
یَفۡتَحُ
وہ فیصلہ کر ے گا
بَیۡنَنَا
ہمارے درمیان 
بِالۡحَقِّ
برحق 
وَہُوَ
اور وہ 
الۡفَتَّاحُ
خوب فیصلہ کر نے والا ہے
الۡعَلِیۡمُ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Say, "Our Lord will bring us together; then He will judge between us in truth. And He is the Knowing Judge."

انہیں خبر دے دیجئے کہ ہم سب کو ہمارا رب جمع کر کے پھر ہم میں سچے فیصلے کر دے گا وہ فیصلے چکانے والا ہے اور دانا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ کہئے کہ اللہ ہم سب کو اکٹھا کرلے گا پھر ہمارے درمیان انصاف سے فیصلہ کر دے گا۔ اور وہی فیصلے کرنے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ ہمارا رب ہمیں جمع کرے گا پھر ہمارے درمیان بر حق فیصلہ کرے گااوروہی خوب فیصلہ کرنے والا،سب کچھ جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, “ Our Lord will assemble us together, then will judge between us with truth. And He is the best Judge, the All-Knowing.

تو کہہ جمع کرے گا ہم سب کو رب ہمارا پھر فیصلہ کرے گا ہم میں انصاف کا اور وہی قصہ چکانے والا سب کچھ جاننے والا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ ہمارا رب ہم سب کو (ایک دن) جمع کرے گا پھر وہ فیصلہ کر دے گا ہمارے مابین حق کے ساتھ اور وہ خوب فیصلہ کرنے والا خوب جاننے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say: “Our Lord will bring us together and then He will rightly judge between us. He is the Great Judge, the All-Knowing.”

کہو ہمارا رب ہمیں جمع کرے گا ، پھر ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا ۔ وہ ایسا زبردست حاکم ہے جو سب کچھ جانتا ہے ۔ 45 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہو کہ : ہمارا پروردگار ہم سب کو جمع کرے گا ، پھر ہمارے درمیان برحق فیصلہ کرے گا ، اور وہی ہے جو خوب فیصلے کرنے والا ، مکمل علم کا مالک ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کہہ دے ہمارا مالک قیامت کے دن ہم دونوں کو اکٹھا کرے گا پھر ہم دونوں فرقوں میں سچا فیصلہ کر دے گا 6 اور وہ ٹھک فیصلہ کرنے والا سب جانتا ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے کہ ہمارا پروردگار ہم کو جمع فرمائے گا پھر ہمارے درمیان انصاف سے فیصلہ کر دے گا اور وہ بہتر فیصلہ کرنے والا (اور) علم والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجئے کہ ہمارا پروردگار ( قیامت کے دن ) ہم سب کو جمع کرے گا۔ پھر وہ ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کردے گا ۔ وہ بہترین فیصلہ کرنے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ ہمارا پروردگار ہم کو جمع کرے گا پھر ہمارے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کردے گا۔ اور وہ خوب فیصلہ کرنے والا اور صاحب علم ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: our Lord shall assemble us together, then He shall judge between us with truth; and He is the Great Judge, the Knower.

آپ کہہ دیجیے کہ ہمارا پروردگار ہم سب کو جمع کرے گا پھر ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کرے گا اور وہ بڑا فیصلہ کرنے والا ہے بڑا علم والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: ہمارا رب ہم سب کو جمع کرے گا ، پھر ہمارے درمیان بالکل انصاف کے مطابق فیصلہ فرمائے گا اور وہی فیصلہ فرمانے والا اور علم والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے ہمارا رب ہم سب کو جمع فرمائے گا پھر ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ فرمائے گا اور وہ خوب فیصلہ کرنے والا خوب جاننے والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ ہمارا رب ہمیں جمع کرے گا پھر ہمارے درمیان انصاف سے فیصلہ کر دے گا۔ وہ خوب فیصلہ کرنے والا اور علم رکھنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(نیز ان سے یہ بھی) کہہ دو کہ ہمارا رب جمع فرمائے گا ہم سب کو پھر وہ (آخری اور عملی) فیصلہ فرما دے گا ہمارے درمیان حق کے ساتھ اور وہی ہے سب سے بڑا فیصلہ فرمانے والا سب کچھ جاننے والاف

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ:روزِقیامت ہمارا رب ہمیں اکٹھاکرے گاپھر ہمارے درمیان انصاف سے فیصلہ کرے گا اور وہی فیصلہ کرنے والا ، سب جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ ہمارا رب ہم سب کو جمع کرے گا ( ف۷۵ ) پھر ہم میں سچا فیصلہ فرمادے گا ( ف۷٦ ) اور وہی ہے بڑا نیاؤ چکانے ( درست فیصلہ کرنے ) والا سب کچھ جانتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: ہم سب کو ہمارا رب ( روزِ قیامت ) جمع فرمائے گا پھر ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ فرمائے گا ، اور وہ خوب فیصلہ فرمانے والا خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

آپ کہیے ( ایک دن ) ہمارا پروردگار ہم سب کو جمع کرے گا پھر ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کرے گا اور وہ بڑا فیصلہ کرنے والا ( حاکم اور ) بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Our Lord will gather us together and will in the end decide the matter between us (and you) in truth and justice: and He is the one to decide, the One Who knows all."

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "Our Lord will gather us all together and issue the true Judgment about our differences. He is the Best Judge and All-knowing."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Our Lord will assemble us all together, then He will judge between us with truth. And He is the Just Judge, the All-Knower of the true state of affairs."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Our Lord will gather us together, then will He judge between us with the truth; and He is the greatest Judge, the All-knowing.

Translated by

William Pickthall

Say: Our Lord will bring us all together, then He will judge between us with truth. He is the All-knowing Judge.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "हमारा रब हम सबको इकट्ठा करेगा। फिर हमारे बीच ठीक-ठीक फ़ैसला कर देगा। वही ख़ूब फ़ैसला करने वाला, अत्यन्त ज्ञानवान है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور یہ بھی کہ دیجیئے کہ ہمارا رب ہم سب کو (ایک جگہ) جمع کرے گا پھر ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ (عملی) کر دے گا اور وہ بڑا فیصلہ کرنے والا اور جاننے والا ہے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرما دیں کہ ہمارا رب ہم کو جمع کرے گا پھر ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ فرمائے گا وہ ایسا زبردست حاکم ہے جو سب کچھ جانتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہو ، ہمارا رب ہم کو جمع کرے گا ، پھر ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا۔ وہ ایسا زبردست حالم ہے جو سب کچھ جانتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ ہمارا رب ہم سب کو جمع کرے گا پھر ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ فرمائے گا۔ اور وہ بڑا فیصلہ فرمانے والا ہے خوب جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ جمع کرے گا ہم سب کو رب ہمارا پھر فیصلہ کرے گا ہم میں انصاف کا اور وہی ہے قصہ چکانے والا سب کچھ جاننے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ کہہ دیجئے ہمارا رب ہم سب کو جمع کرے گا پھر ہم سب کے مابین انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دے گا اور وہی خوب فیصلہ کرنے والا سب کے حال سے باخبر ہے