Surat Saba

Surah: 34

Verse: 33

سورة سبأ

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ اسۡتُضۡعِفُوۡا لِلَّذِیۡنَ اسۡتَکۡبَرُوۡا بَلۡ مَکۡرُ الَّیۡلِ وَ النَّہَارِ اِذۡ تَاۡمُرُوۡنَنَاۤ اَنۡ نَّکۡفُرَ بِاللّٰہِ وَ نَجۡعَلَ لَہٗۤ اَنۡدَادًا ؕ وَ اَسَرُّوا النَّدَامَۃَ لَمَّا رَاَوُا الۡعَذَابَ ؕ وَ جَعَلۡنَا الۡاَغۡلٰلَ فِیۡۤ اَعۡنَاقِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ؕ ہَلۡ یُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۳۳﴾

Those who were oppressed will say to those who were arrogant, "Rather, [it was your] conspiracy of night and day when you were ordering us to disbelieve in Allah and attribute to Him equals." But they will [all] confide regret when they see the punishment; and We will put shackles on the necks of those who disbelieved. Will they be recompensed except for what they used to do?

۔ ( اس کے جواب میں ) یہ کمزور لوگ ان متکبروں سے کہیں گے ، ( نہیں نہیں ) بلکہ دن رات مکرو فریب سے ہمیں اللہ کے ساتھ کفر کرنے اور اس کے شریک مقرر کرنے کا تمارا حکم دینا ہماری بے ایمانی کا باعث ہوا اور عذاب کو دیکھتے ہی سب کے سب دل میں پشیمان ہو رہے ہونگے اور کافروں کی گردنوں میں ہم طوق ڈال دیں گے انہیں صرف ان کے کئے کرائے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اسۡتُضۡعِفُوۡا
کمزور سمجھے گئے
لِلَّذِیۡنَ
ان سے جنہوں نے
اسۡتَکۡبَرُوۡا
تکبر کیا
بَلۡ
بلکہ
مَکۡرُ
چال تھی
الَّیۡلِ
رات
وَالنَّہَارِ
اور دن کی
اِذۡ
جب
تَاۡمُرُوۡنَنَاۤ
تم حکم دیتے تھے ہمیں
اَنۡ
کہ
نَّکۡفُرَ
ہم کفر کریں
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ کے
وَنَجۡعَلَ
اور ہم بنائیں
لَہٗۤ
اس کے لیے
اَنۡدَادًا
کچھ شریک
وَاَسَرُّوا
اور وہ چھپائیں گے
النَّدَامَۃَ
ندامت
لَمَّا
جب
رَاَوُا
وہ دیکھیں گے
الۡعَذَابَ
عذاب کو
وَجَعَلۡنَا
اور ہم ڈال دیں گے
الۡاَغۡلٰلَ
طوق
فِیۡۤ اَعۡنَاقِ
گردنوں میں
الَّذِیۡنَ
ان کی جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
ہَلۡ
نہیں
یُجۡزَوۡنَ
وہ بدلہ دیئے جائیں گے
اِلَّا
مگر
مَا
اس کا جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہیں گے 
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ 
اسۡتُضۡعِفُوۡا
جوکمزور سمجھے گئے 
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے جو
اسۡتَکۡبَرُوۡا
بڑے بنے
بَلۡ
بلکہ 
مَکۡرُ
مکاری تھی 
الَّیۡلِ
رات کی 
وَالنَّہَارِ
اور دن کی 
اِذۡ
جب 
تَاۡمُرُوۡنَنَاۤ
تم حکم دیتے تھے ہمیں 
اَنۡ
یہ کہ 
نَّکۡفُرَ
ہم کفر کریں 
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے ساتھ 
وَنَجۡعَلَ
اور ہم بنائیں 
لَہٗۤ
اس کے لیے 
اَنۡدَادًا
شریک 
وَاَسَرُّوا
اور وہ چھپائیں گے 
النَّدَامَۃَ
ندامت کو
لَمَّا
جب 
رَاَوُا
وہ دیکھیں گے 
الۡعَذَابَ
عذاب کو
وَجَعَلۡنَا
اور ڈال دیں گے ہم
الۡاَغۡلٰلَ
طوق 
فِیۡۤ اَعۡنَاقِ
گردنوں میں 
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی 
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا 
ہَلۡ
نہيں 
یُجۡزَوۡنَ
انہیں بدلہ دیا جائے گا
اِلَّا
مگر 
مَا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ 
یَعۡمَلُوۡنَ
عمل کیا کر تے
Translated by

Juna Garhi

Those who were oppressed will say to those who were arrogant, "Rather, [it was your] conspiracy of night and day when you were ordering us to disbelieve in Allah and attribute to Him equals." But they will [all] confide regret when they see the punishment; and We will put shackles on the necks of those who disbelieved. Will they be recompensed except for what they used to do?

۔ ( اس کے جواب میں ) یہ کمزور لوگ ان متکبروں سے کہیں گے ، ( نہیں نہیں ) بلکہ دن رات مکرو فریب سے ہمیں اللہ کے ساتھ کفر کرنے اور اس کے شریک مقرر کرنے کا تمارا حکم دینا ہماری بے ایمانی کا باعث ہوا اور عذاب کو دیکھتے ہی سب کے سب دل میں پشیمان ہو رہے ہونگے اور کافروں کی گردنوں میں ہم طوق ڈال دیں گے انہیں صرف ان کے کئے کرائے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو کمزور سمجھے جاتے تھے وہ بڑا بننے والوں سے کہیں گے : بات یوں نہیں بلکہ یہ تمہاری شب و روز کی چالیں تھیں جب تم ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم اللہ کا انکار کریں اور اس کے شریک بنائیں پھر جب وہ عذاب دیکھیں گے تو اپنی ندامت کو چھپائیں گے اور ہم ان کافروں کی گردنوں میں طوق ڈال دیں گے۔ انھیں ایسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسے وہ کام کیا کرتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ لوگ جوکمزورسمجھے گئے ان لوگوں سے کہیں گے جوبڑے بنے تھے ’’بلکہ دن رات کی مکاری تھی جب تم ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم اﷲ تعالیٰ سے کفر کریں اور اُس کے ساتھ شریک بنائیں،‘‘ اوروہ ندامت کوچھپائیں گے جب وہ عذاب کو دیکھیں گے۔ اورجن لوگوں نے کفرکیاہم اُن کی گردنوں میں طوق ڈال دیں گے انہیں بدلہ نہیں دیاجائے گامگر جووہ عمل کیاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those weak will say to those overbearing, |"But (it was your) intriguing day and night (that stopped us from accepting guidance), when you were directing us to disbelieve in Allah and to set up rivals to Him.|" And all of them will conceal (their) penitence when they will see the punishment.1 And We will place iron-collars around the necks of those who disbelieved. They will not be recompensed except for what they used to do.-r-n(1. They will conceal their penitence from each other, so that they may not face embarrassment before others.)

اور کہنے لگے وہ لوگ جو کمزور گنے گئے تھے بڑائی کرنے والوں کو کوئی نہیں پر فریب سے رات دن کے جب تم ہم کو حکم کیا کرتے کہ ہم نہ مانیں اللہ کو اور ٹھہرائیں اس کے ساتھ برابر کے ساجھی اور چھپے چھپے پچھتانے لگے جب دیکھ لیا عذاب اور ہم نے ڈالے ہیں طوق گردنوں میں منکروں کے وہی بدلہ پاتے ہیں جو عمل کرتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس پر کہیں گے وہ جو کمزور تھے ان سے جو بڑے بنے ہوئے تھے بلکہ یہ (تمہاری) رات دن کی سازشیں تھیں جب تم ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم اللہ کا کفر کریں اور اس کے لیے مد ِمقابل ٹھہرائیں۔ اور وہ چھپائیں گے ندامت کو جب وہ عذاب کو دیکھ لیں گے۔ اور ہم نے طوق ڈال دیے ہیں ان کافروں کی گردنوں میں } ان کو بدلہ نہیں ملے گا مگر اسی کا جو عمل وہ کرتے تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who were suppressed will say to those who waxed arrogant: “By no means; it was your scheming, night and day, when you would enjoin us to disbelieve in Allah and set up others as equals to Him.” When they are confronted with the chastisement, they will be remorseful in their hearts. We shall put fetters around the necks of the unbelievers. Can people be requited except for their deeds?

وہ دبے ہوئے لوگ ان بڑے بننے والوں سے کہیں گے ، نہیں ، بلکہ شب روز کی مکاری تھی جب تم ہم سے کہتے تھے کہ ہم اللہ سے کفر کریں اور دوسروں کو اس کا ہمسر ٹھیرائیں 53 ۔ آخرکار جب یہ لوگ عذاب دیکھیں گے تو اپنے دلوں میں پچھتائیں گے اور ہم ان منکرین کے گلوں میں طوق ڈال دیں گے ۔ کیا لوگوں کو اس کے سوا اور کوئی بدلہ دیا جا سکتا ہے کہ جیسے اعمال ان کے تھے ویسی ہی جزا وہ پائیں؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جنہیں کمزور سمجھا گیا تھا وہ ان سے کہیں گے جو بڑے بنے ہوئے تھے کہ : نہیں ، یہ تمہاری رات دن کی مکاری ہی تو تھی ( جس نے ہمیں روکا تھا ) جب تم ہمیں تاکید کرتے تھے کہ ہم اللہ سے کفر کا معاملہ کریں ، اور اس کے ساتھ ( دوسروں کو ) شریک مانیں ۔ اور یہ سب جب عذاب کو دیکھ لیں گے تو اپنا پچھتاوا چھپا رہے ہوں گے ۔ ( ١٧ ) اور جن جن لوگوں نے کفر اختیار کیا تھا ہم ان سب کے گلوں میں طوق ڈال دیں گے ۔ ان کو کسی اور بات کا نہیں ، انہی اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو وہ کیا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کمزور لوگ زور والوں سے کہیں گے (تم نے زبردستی تو نہیں کی) مگر رات دن فریب کرتے رہتے تھے تم ہی تو ہم سے کہتے تھے خدا کو نہ مانو اور اس کے ساجھی ٹھیرات یرہو اور جب یہ کمزور اور زور آور دونوں فرقے) عذاب کو دیکھ لیں گے تو دل ہی دل میں یا کھم کھلا شرمندہ ہونگے اور کافروں کی گردنوں میں ہم طوق پہنائیں گے جیسا (دنیا میں) کرتے رہے ویسا ہی ان کو بدلہ ملے گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ چھوٹے لوگ بڑے لوگوں سے کہیں گے بلکہ تمہاری رات اور دن کی چالوں نے (روکا تھا) جب تم ہم سے کہتے تھے کہ ہم اللہ کا انکار کریں اور اس کے ساتھ شریک بنائیں اور وہ لوگ دلوں میں پشیمان ہوں گے۔ جب وہ عذاب دیکھیں گے اور ہم کافروں کی گردنوں میں طوق ڈال دیں گے ۔ جیسا وہ کرتے تھے ویسا بدلہ پایا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کمزور لوگ تکبر اور بڑائی اختیار کرنے والوں سے کہیں گے کہ تمہاری دن رات کو چالوں نے ہمیں روک رکھا تھا جب تم ہمیں سکھاتے تھے کہ ہم اللہ کے ساتھ کفر کریں اور اس کے ساتھ دوسرے معبودوں کو شریک کریں ۔ لیکن جب وہ (دونوں ) اللہ کے عذاب کو دیکھیں گے تو شرمندگی سے (اپنامنہ ) چھپا لیں گے اور ہم کافروں کے گلے میں طوق (زنجیریں) ڈال دیں گے اور جو کچھ وہ کرتے تھے اس کی ان کو سزا ملے گی

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کمزور لوگ بڑے لوگوں سے کہیں گے (نہیں) بلکہ (تمہاری) رات دن کی چالوں نے (ہمیں روک رکھا تھا) جب تم ہم سے کہتے تھے کہ ہم خدا سے کفر کریں اور اس کا شریک بنائیں۔ اور جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو دل میں پشیمان ہوں گے۔ اور ہم کافروں کی گردنوں میں طوق ڈال دیں گے۔ بس جو عمل وہ کرتے تھے ان ہی کا ان کو بدلہ ملے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who were deemed weak will say Unto those who were stiff necked: aye, it was your plotting by night and by day, When ye were commanding us that we should disbelieve in Allah and set up peers Unto Him. And they Will keep secret their shame when they behold the torment. And We shall place shackles on the necks of those who disbelieved. They shall be requited not save according to that which they had been working.

اور وہ کم درجہ کے لوگ بڑے لوگوں سے کہیں گے کہ نہیں بلکہ تمہاری ہی رات دن کی تدبیروں نے (روکا تھا) جب کہ تم ہمیں آمادہ کرتے رہتے تھے کہ ہم اللہ سے کفر اختیار کریں اور اسکے لئے شریک قرار دیں ۔ اور وہ لوگ (اپنی) پیشمانی کو مخفی رکھیں گے جب کہ عذاب دیکھ لیں گے ۔ اور ہم کافروں کی گردن میں طوق ڈالیں گے جیسا کرتے تھے ویسا ہی تو بھر پایا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور دبے ہوئے لوگ مستکبرین سے کہیں گے: بلکہ تمہاری رات دن کی سازشیں تھیں ( جو قبولِ حق میں مانع ہوئیں ) جبکہ تم ہمیں سجھاتے تھے کہ ہم اللہ کا کفر کریں اور اس کے شریک ٹھہرائیں ۔ اور وہ دلوں میں نادم ہوں گے جب دیکھیں گے عذاب کو اور ہم کافروں کی گردنوں میں طوق ڈالیں گے ۔ یہ وہی بدلہ میں پائیں گے جو وہ کرتے رہے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن لوگوں کو کمزور سمجھا جاتا تھا وہ بڑے سمجھے جانے والوں سے کہیں گے ( نہیں ) بلکہ ( یہ تمہاری ) دن اور رات کی سازشیں ( ہی تھیں ) جب تم لوگوں نے ہمیں حکم دیا کہ ہم اللہ ( تعالیٰ ) کا انکار کریں اور ہم اس کے لیے شریک ٹھہرائیں اور وہ لوگ جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو ( اپنا ) پچھتاوا چھپائیں گے اور ہم کافر لوگوں کی گردنوں میں طوق ڈال دیں گے ، یہ تو بس صرف ان کے کاموں کا ہی بدلہ ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کمزور لوگ بڑے لوگوں سے کہیں گے کہ نہیں بلکہ تمہاری دن رات کی چالوں نے ہمیں روک رکھا تھا۔ جب تم ہم سے کہتے تھے کہ ہم اللہ سے کفر کریں اور اس کا شریک بنائیں۔ اور جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو دل میں پشیماں ہوں گے اور ہم کافروں کی گردنوں میں طوق ڈال دیں گے۔ بس جو عمل وہ کرتے تھے انہی کا ان کو بدلہ ملے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس پر دبا کر رکھے جانے والے لوگ اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں مبتلا رہنے والے اپنے ان پیشواؤں (اور گرؤوں) سے کہیں گے کہ نہیں بلکہ یہ رات اور دن کی تمہاری مکاری تھی جب کہ تم لوگ ہم سے کہا کرتے تھے کہ ہم کفر کریں اللہ کے ساتھ اور اس کیلئے دوسرے طرح طرح کے شریک (اور ہمسر) ٹھہرائیں اور وہ چھپا رہے ہوں گے اپنی ندامت کو (ایک دوسرے سے) جب کہ وہ دیکھیں گے اس عذاب کو (جو ان کے لئے مقدر ہوچکا ہوگا) اور ہم نے ڈال دئے ہیں طوق ان لوگوں کے گلوں میں جو کہ (اکڑے اور) اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر (و باطل) پر ان کو بدلہ نہیں دیا جائے گا مگر ان کے انہی کاموں کا جو وہ خود کرتے رہے تھے (اپنی دنیاوی زندگی میں)

Translated by

Noor ul Amin

اورجو کمزورسمجھے جاتے تھے وہ بڑابننے والوں سے کہیں گے بلکہ تم ہی لوگ رات دن سازشیں کرتے تھے ، جب تم ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم اللہ کا انکارکریں اور اس کے شریک بنائیں ‘‘پھرجب وہ عذاب دیکھیں گے تواپنی ندامت چھپائیں گے اور ہم ان کافروں کی گردنوں میں طوق ڈالیں گے انہیں ایساہی بدلہ دیاجائے گاجیسے وہ کام کیا کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کہیں گے وہ جو دبے ہوئے تھے ان سے جو اونچے کھینچتے تھے بلکہ رات دن کا داؤں ( فریب ) تھا ( ف۸۸ ) جبکہ تم ہمیں حکم دیتے تھے کہ اللہ کا انکار کریں اور اس کے برابر والے ٹھہرائیں ، اور دل ہی دل میں پچھتانے لگے ( ف۸۹ ) جب عذاب دیکھا ( ف۹۰ ) اور ہم نے طوق ڈالے ان کی گردنوں میں جو منکر تھے ( ف۹۱ ) وہ کیا بدلہ پائیں گے مگر وہی جو کچھ کرتے تھے ( ف۹۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر کمزور لوگ متکبرّوں سے کہیں گے: بلکہ ( تمہارے ) رات دن کے مَکر ہی نے ( ہمیں روکا تھا ) جب تم ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم اللہ سے کفر کریں اور ہم اس کے لئے شریک ٹھہرائیں ، اور وہ ( ایک دوسرے سے ) ندامت چھپائیں گے جب وہ عذاب دیکھ لیں گے اور ہم کافروں کی گردنوں میں طوق ڈال دیں گے ، اور انہیں اُن کے کئے کا ہی بدلہ دیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور کمزور لوگ ( جواب میں ) بڑا بننے والوں سے کہیں گے کہ ( اس طرح نہیں ) بلکہ یہ ( تمہارے ) شب و روز کے مکر و فریب نے ہمیں قبولِ حق سے باز رکھا جبکہ تم ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم اللہ کے ساتھ کفر کریں اور اس کے ہمسر ( شریک ) ٹھہرائیں اور یہ لوگ جب عذابِ الٰہی کو دیکھیں گے تو ندامت و پشیمانی کو دل میں چھپائیں گے ( دلوں میں پچھتائیں گے ) اور ہم کافروں کی گردنوں میں طوق ڈالیں گے یہ لوگ ( دنیا میں ) جیسے عمل کرتے تھے ( آج ) ان کا ہی ان کو بدلہ دیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who had been despised will say to the arrogant ones: "Nay! it was a plot (of yours) by day and by night: Behold! Ye (constantly) ordered us to be ungrateful to Allah and to attribute equals to Him!" They will declare (their) repentance when they see the Penalty: We shall put yokes on the necks of the Unbelievers: It would only be a requital for their (ill) Deeds.

Translated by

Muhammad Sarwar

The oppressed ones will say to them, "It was you who planned night and day, ordering us to disbelieve God, and consider other things equal to Him." They will hide their regret on seeing their torment. We shall chain the necks of the disbelievers. Can they be recompensed with other than what they deserved for their deeds?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who were deemed weak will say to those who were arrogant: "Nay, but it was your plotting by night and day, when you ordered us to disbelieve in Allah and set up rivals to Him!" And each of them (parties) will conceal their own regrets, when they behold the torment. And We shall put iron collars round the necks of those who disbelieved. Are they requited aught except what they used to do

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who were deemed weak shall say to those who were proud. Nay, (it was) planning by night and day when you told us to disbelieve in Allah and to set up likes with Him. And they shall conceal regret when they shall see the punishment; and We will put shackles on the necks of those who disbelieved; they shall not be requited but what they did.

Translated by

William Pickthall

Those who were despised say unto those who were proud: Nay but (it was your) scheming night and day, when ye commanded us to disbelieve in Allah and set up rivals unto Him. And they are filled with remorse when they behold the doom; and We place carcans on the necks of those who disbelieved. Are they requited aught save what they used to do?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे लोग कमज़ोर समझे गए थे बड़े बनने वालों से कहेंगे, "नहीं, बल्कि रात-दिन की मक्कारी थी जब तुम हम से कहते थे कि हम अल्लाह के साथ कुफ़्र करें और दूसरों को उस का समकक्ष ठहराएँ।" जब वे यातना देखेंगे तो मन ही मन पछताएँगे और हम उन लोगों की गरदनों में जिन्होंने कुफ़्र की नीति अपनाई, तौक़ डाल देंगे। वे वही तो बदले में पाएँगे, जो वे करते रहे थे?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اس کے جواب میں) یہ کم درجے کے لوگ ان بڑے لوگوں سے کہیں گے کہ (ہم زبردستی کو مانع) نہیں (کہتے) بلکہ تمہاری رات دن کی تدبیروں نے روکا تھا جب تم ہم کو فرمائش کرتے تھے کہ ہم اللہ کے ساتھ کفر کریں (8) اور اس کے لیے شریک قرار دیں اور وہ لوگ (اپنی) اس پشیمانی کو ایک دوسرے سے مخفی رکھیں گے جب کہ عذاب دیکھیں گے اور ہم کافروں کی گردنوں میں طوق ڈالیں گے جیسا کرتے تھے ویسا ہی تو بھرا۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تابع لوگ بڑوں سے کہیں گے کہ ہماری گمراہی کا سبب تمہاری شب وروز کی مکّاری تھی جو تم ہم سے کیا کرتے تھے تاکہ ہم اللہ کے ساتھ کفر کریں اور دوسروں کو اس کا ہمسر ٹھہرائیں، یہ لوگ جب عذاب دیکھیں گے تو اپنے دلوں میں پچھتائیں گے اور ہم منکرین کی گردنوں میں طوق ڈال دیں گے کیا ان لوگوں کو اس کے سوا کوئی اور بدلہ دیا جاسکتا ہے ؟ جیسے ان کے اعمال تھے ویسی ہی جزا پائیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ دبے ہوئے لوگ ان بڑے بننے والوں سے کہیں گے ، نہیں ، بلکہ شب و روز کی مکاری تھی جب تم ہم سے کہتے تھے کہ ہم اللہ سے کفر کریں اور دوسروں کو اس کا ہمسر ٹھہرائیں ۔ آخر کار جب یہ لوگ عذاب دیکھیں گے تو اپنے دلوں میں پچھتائیں گے اور ہم ان منکرین کے گلوں میں طوق ڈال دیں گے ۔ کیا لوگوں کو اس کے سوا اور کوئی بدلہ دیا جاسکتا ہے کہ جیسے اعمال ان کے تھے ، ویسے ہی جزا وہ پائیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور نیچے درجے والے ان لوگوں سے کہیں گے جو بڑے تھے بلکہ رات دن تمہاری مکاری نے روکا تھا جبکہ تم ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم اللہ کے ساتھ شرک کریں اور اس کے لیے شریک قرار دیں اور جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو ندامت کو چھپالیں گے، اور ہم کافروں کی گردنوں میں طوق ڈال دیں گے، انہیں صرف انہیں کاموں کا بدلہ دیا جائے گا جو وہ کیا کرتے تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہنے لگے وہ لوگ جو کمزور گنے گئے تھے بڑائی کرنے والوں کو کوئی نہیں پر فریب سے رات دن کے جب تم ہم کو حکم کیا کرتے کہ ہم نہ مانیں اللہ کو اور ٹھہرائیں اس کے ساتھ برابر کے ساجھی اور چھپے چھپے پچتانے لگے جب دیکھ لیا عذاب اور ہم نے ڈالے ہیں طوق گردنوں میں منکروں کے وہی بدلہ پاتے ہیں جو عمل کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس پر ادنیٰ درجے کے لوگ بڑے لوگوں سے یوں کہیں گے نہیں بلکہ تمہاری ہی رات کی پرفریب تدبیروں نے ہم کو روکا تھا جب تم ہم سے یہ فرمائش کیا کرتے تھے کہ ہم خدا کے ساتھ کفر کریں اور ہم دوسروں کو خدا کا ہمسر ٹھہرائیں اور جب یہ لوگ عذاب کو دیکھیں گے تو اپنی پیشمانی کو چھپائیں گے اور ہم ان لوگوں کی گردنوں میں جو کفر کرتے رہے طوق ڈال دیں گے۔ ان لوگوں کو بس وہی سزا دی جائے گی جو کچھ وہ کیا کرتے تھے