Surat Saba

Surah: 34

Verse: 39

سورة سبأ

قُلۡ اِنَّ رَبِّیۡ یَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ یَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِہٖ وَ یَقۡدِرُ لَہٗ ؕ وَ مَاۤ اَنۡفَقۡتُمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ فَہُوَ یُخۡلِفُہٗ ۚ وَ ہُوَ خَیۡرُ الرّٰزِقِیۡنَ ﴿۳۹﴾

Say, "Indeed, my Lord extends provision for whom He wills of His servants and restricts [it] for him. But whatever thing you spend [in His cause] - He will compensate it; and He is the best of providers."

کہہ دیجئے! کہ میرا رب اپنے بندوں میں جس کے لئے چاہے روزی کشادہ کرتا ہے اور جس کے لئے چاہے تنگ کر دیتا ہے تم جو کچھ بھی اللہ کی راہ میں خرچ کرو گے اللہ اس کا ( پورا پورا ) بدلہ دے گا اور وہ سب سے بہتر روزی دینے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنَّ
بےشک
رَبِّیۡ
رب میرا
یَبۡسُطُ
وہ پھیلاتا ہے
الرِّزۡقَ
رزق کو
لِمَنۡ
جس کے لیے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
مِنۡ عِبَادِہٖ
اپنے بندوں میں سے
وَیَقۡدِرُ
اور وہ تنگ کر دیتا ہے
لَہٗ
اس کے لیے
وَمَاۤ
اور جو
اَنۡفَقۡتُمۡ
تم خرچ کرتے ہو
مِّنۡ شَیۡءٍ
کچھ بھی
فَہُوَ
تو وہ
یُخۡلِفُہٗ
وہ بدلہ دیتا ہے اس کا
وَہُوَ
اور وہ
خَیۡرُ
بہتر ہے
الرّٰزِقِیۡنَ
سب رزق دینے والوں میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں 
اِنَّ
یقیناً 
رَبِّیۡ
رب میرا 
یَبۡسُطُ
فراخ کر تا ہے
الرِّزۡقَ
رزق 
لِمَنۡ
جس کے لیے 
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
مِنۡ عِبَادِہٖ
اپنے بندوں میں سے 
وَیَقۡدِرُ
اور وہی تنگ کر تا ہے
لَہٗ
اس کے لیے 
وَمَاۤ
اور جو 
اَنۡفَقۡتُمۡ
خرچ کرتے ہو تم
مِّنۡ شَیۡءٍ
کو ئی چیز 
فَہُوَ
پس وہی 
یُخۡلِفُہٗ
اس کا بدلہ بھی دیتا ہے 
وَہُوَ
اور وہی 
خَیۡرُ
بہترین 
الرّٰزِقِیۡنَ
رزق دینے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Say, "Indeed, my Lord extends provision for whom He wills of His servants and restricts [it] for him. But whatever thing you spend [in His cause] - He will compensate it; and He is the best of providers."

کہہ دیجئے! کہ میرا رب اپنے بندوں میں جس کے لئے چاہے روزی کشادہ کرتا ہے اور جس کے لئے چاہے تنگ کر دیتا ہے تم جو کچھ بھی اللہ کی راہ میں خرچ کرو گے اللہ اس کا ( پورا پورا ) بدلہ دے گا اور وہ سب سے بہتر روزی دینے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ : میرا پروردگار اپنے بندوں میں جس کے لئے چاہے رزق فراخ کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہے کم کردیتا ہے اور جو کچھ تم خرچ کرتے ہو تو وہی اس کی جگہ تمہیں اور دے دیتا ہے اور وہی سب سے بہتر رازق ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ میرا رب اپنے بندوں میں سے بلاشبہ جس کے لیے چاہتا ہے رزق کشادہ کرتاہے اور جس کے لیے چاہتاہے تنگ کر دیتا ہے اورجو تم خرچ کرتے ہوپس وہی اُس کابدلہ بھی دیتاہے اور وہی بہترین رزق دینے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Surely, my Lord extends provision for whomsoever He wills out of His servants, and straitens (it) for him. And whatever thing you spend, He replaces it. And He is the best of the sustainers.

تو کہہ میرا رب ہے جو کشادہ کردیتا ہے روزی جس کو چاہے اپنے بندوں میں اور ماپ کردیتا ہے اور جو خرچ کرتے ہو کچھ چیز وہ اس کا عوض دیتا ہے اور وہ بہتر ہے روزی دینے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہیے کہ یقینا میرا ربّ کشادہ کرتا ہے رزق جس کے لیے چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے اور (جسے چاہتا ہے ) اس کے لیے تنگ کردیتا ہے۔ اور جو کچھ بھی تم لوگ خرچ کرتے ہو تو وہ اسے لوٹا دیتا ہے۔ } اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say, (O Prophet): “Verily, my Lord grants provision abundantly to whomsoever He pleases and straitens it for whomsoever He pleases. Whatever you spend, He will replace it. He is the Best of all Providers.”

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو ، میرا رب اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے کھلا رزق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تلا دیتا ہے 59 ۔ جو کچھ تم خرچ کر دیتے ہو اس کی جگہ وہی تم کو اور دیتا ہے ، وہ سب رازقوں سے بہتر رازق ہے 60 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : میرا پروردگار اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے رزق کی فراوانی کردیتا ہے ، اور ( جس کے لیے چاہتا ہے ) تنگی کردیتا ہے ۔ اور تم جو چیز بھی خرچ کرتے ہو وہ اس کی جگہ اور چیز دے دیتا ہے ، اور وہی سب سے بہتر رزق دینے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کہہ دے میرا مالک جس کو چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے فراغت کے ساتھ روزی دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے اس کے لئے روزی تنگ کردیتا ہے 5 اور تم لوگ اللہ کی راہ میں جو کچھ خرچ کرو اور اس کا بدلہ دیگا 6 اور وہ سب روزی دینے والوں میں اچھا روزی دینے والا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے کہ بیشک میرا پروردگار اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہیں فراخ روزی دیتا ہے اور جس کو چاہے تنگی سے دیتا ہے اور تم جو چیز خرچ کرو گے تو وہ اس کا (تمہیں) بدلہ دے گا اور وہ سب سے بہتر روزی دینے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ میرا پروردگار اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے تنگ (محدود ) کردیتا ہے ۔ اور تم جو کچھ خرچ کرو گے تو وہ اس کا بدلہ دے گا اور بہترین رزق دینے والا تو وہی ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ میرا پروردگار اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے روزی فراخ کردیتا ہے اور (جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کردیتا ہے اور تم جو چیز خرچ کرو گے وہ اس کا (تمہیں) عوض دے گا۔ اور وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: verily my Lord expandeth the provision for whomsoever He listeth of His bondmen, and stinteth it for him. And whatsoever ye expend of aught He shall replace it. And He is the Best of Providers.

آپ کہہ دیجیے کہ میرا پروردگار اپنے بندوں میں سے جسے چاہے فراخ روزی دیتا ہے اور (جس کو چاہے) تنگی سے دیتا ہے ۔ اور جو چیز بھی تم خرچ کرو گے سو وہ اس کا عوض دے گا اور وہی بہترین روزی دینے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: میرا رب ہی ہے جو رزق کو کشادہ کرتا ہے اپنے بندوں میں سے جس کیلئے چاہتا ہے اور تنگ کردیتا ہے اس کیلئے ( اگر چاہتا ہے ) اور جو کوئی چیز بھی تم خرچ کرو گے تو وہ اس کا بدلہ دے گا اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے کہ بلاشبہ میرا رب اپنے بندوں میں سے جن کے لیے چاہتا ہے روزی کشادہ کردیتا ہے اور ( جن پر چاہتا ہے ) تنگ کردیتا ہے اور تم جو کوئی چیز بھی ( اس کی راہ میں ) خرچ کرتے ہو تو وہ اس کا بدلہ دیتا ہے اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ میرا رب اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے روزی فراخ کردیتا ہے اور جس کے لیے چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے اور تم جو چیز خرچ کرو گے وہ اس کا تمہیں بدلہ دے گا۔ وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو بیشک میرا رب روزی کشادہ کرتا ہے اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے اور جو بھی کچھ تم لوگ خرچ کرتے ہو اس کی جگہ وہ تم کو اور دیتا جاتا ہے اور وہی ہے سب سے بہتر روزی دینے والا

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ:’’میرارب اپنے بندوں میں جس کے لئے چاہےرزق وسیع کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہےکم کردیتا ہے اور جو کچھ تم خرچ کرتے ہوتووہی اس کی جگہ تمہیں اور دے دیتا ہے اور وہی سب سے بہتررازق ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ بیشک میرا رب رزق وسیع فرماتا ہے اپنے بندوں میں جس کے لیے چاہے اور تنگی فرماتا ہے جس کے لیے چاہے ( ف۱۰۱ ) اور جو چیز تم اللہ کی راہ میں خرچ کرو وہ اس کے بدلے اور دے گا ( ف۱۰۲ ) اور وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ( ف۱۰۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: بیشک میرا رب اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے رِزق کشادہ فرما دیتا ہے اور جس کے لئے ( چاہتا ہے ) تنگ کر دیتا ہے ، اور تم ( اﷲ کی راہ میں ) جو کچھ بھی خرچ کرو گے تو وہ اس کے بدلہ میں اور دے گا اور وہ سب سے بہتر رِزق دینے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے! میرا پروردگار اپنے بندوں میں سے جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے اور جو کچھ تم ( راہِ خدا میں ) خرچ کرتے ہو تو وہ اس کی جگہ عطا کرتا ہے اور وہ بہترین روزی دینے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Verily my Lord enlarges and restricts the Sustenance to such of his servants as He pleases: and nothing do ye spend in the least (in His cause) but He replaces it: for He is the Best of those who grant Sustenance.

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "It is my Lord who determines and increases the sustenance of whomever He wants. He will replace whatever you spend for His cause and He is the best Sustainer."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Truly, my Lord expands the provision for whom He wills of His servants, and (also) restricts (it) for him, and whatsoever you spend of anything, He will replace it." And He is the Best of those who make provision.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Surely my Lord amplifies the means of subsistence for whom He pleases of His servants and straitens (them) for whom (He pleases), and whatever thing you spend, He exceeds it in reward, and He is the best of Sustainers.

Translated by

William Pickthall

Say: Lo! my Lord enlargeth the provision for whom He will of His bondmen, and narroweth (it) for him. And whatsoever ye spend (for good) He replaceth it. And He is the Best of Providers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "मेरा रब ही है जो अपने बन्दों में से जिस के लिए चाहता है रोज़ी कुशादा कर देता है और जिस के लिए चाहता है नपी-तुली कर देता है। और जो कुछ भी तुम ने ख़र्च किया, उस की जगह वह तुम्हें और देगा। वह सबसे अच्छा रोज़ी देने वाला है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (مومنین سے) فرما دیجیے کہ میرا رب اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے فراخ روزی دیتا ہے اور جس کو چاہے تنگی سے دیتا ہے (4) اور جو چیز تم (مواقع حکم الہیٰ میں) خرچ کرو گے سو وہ (یعنی اللہ تعالیٰ ) اسکا عوض دے گا اور وہ سب سے بہتر روزی دینے والا ہے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی انہیں بتلائیں کہ میرا رب اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے کھلا رزق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے تھوڑا دیتا ہے جو کچھ تم خرچ کردیتے ہو وہ اس کا بدلہ دیتا ہے اور وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہو میرا رب اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے ، کھلا رزق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ، نپا تلا دیتا ہے۔ جو کچھ تم خرچ کردیتے ہو ، اس کی جگہ وہی تم کو اور دیتا ہے ، وہ سب رازقوں سے بہتر رزاق ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ میرا رب اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہے روزی کو فراخ کردیتا ہے اور جس کے لیے چاہے تنگ کردیتا ہے اور جو بھی کوئی چیز تم خرچ کرو گے سو وہ اس کے بعد اس کا عوض دے گا اور وہ سب سے بہتر روزی دینے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ میرا رب ہے جو کشادہ کردیتا ہے روزی جس کو چاہے اپنے بندوں میں اور ناپ کردیتا ہے اور جو خرچ کرتے ہو کچھ چیز وہ اس کا عوض دیتا ہے اور وہ بہتر ہے روزی دینے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ فرما دیجئے کہ میرا پروردگار اپنے بندوں میں سے جس کی روزی چاہتا ہے فراخ کردیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے نپی تلی روزی دیتا ہے اور تم جو چیز بھی خیرات کرو گے خدا تم کو اس کا عوض عطا فرمائے گا اور وہ سب روزی دینے والوں سے بہتر روزی دینے والا ہے