Surat Saba

Surah: 34

Verse: 43

سورة سبأ

وَ اِذَا تُتۡلٰی عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالُوۡا مَا ہٰذَاۤ اِلَّا رَجُلٌ یُّرِیۡدُ اَنۡ یَّصُدَّکُمۡ عَمَّا کَانَ یَعۡبُدُ اٰبَآؤُکُمۡ ۚ وَ قَالُوۡا مَا ہٰذَاۤ اِلَّاۤ اِفۡکٌ مُّفۡتَرًی ؕ وَ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لِلۡحَقِّ لَمَّا جَآءَہُمۡ ۙ اِنۡ ہٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿۴۳﴾

And when our verses are recited to them as clear evidences, they say, "This is not but a man who wishes to avert you from that which your fathers were worshipping." And they say, "This is not except a lie invented." And those who disbelieve say of the truth when it has come to them, "This is not but obvious magic."

اور جب ان کے سامنے ہماری صاف صاف آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ ایسا شخص ہے جو تمہیں تمہارے باپ دادا کے معبودوں سے روک دینا چاہتا ہے ( اس کے سوا کوئی بات نہیں ) ، اور کہتے ہیں کہ یہ تو گھڑا ہوا جھوٹ ہے اور حق ان کے پاس آچکا پھر بھی کافر یہی کہتے رہے کہ یہ تو کھلا ہوا جادو ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
تُتۡلٰی
پڑھی جاتی ہیں
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اٰیٰتُنَا
آیات ہماری
بَیِّنٰتٍ
واضح
قَالُوۡا
وہ کہتے ہیں
مَا
نہیں
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّا
مگر
رَجُلٌ
ایک شخص
یُّرِیۡدُ
وہ چاہتا ہے
اَنۡ
کہ
یَّصُدَّکُمۡ
وہ روک دے تمہیں
عَمَّا
اس سے جن کی
کَانَ
تھے
یَعۡبُدُ
عبادت کرتے
اٰبَآؤُکُمۡ
آباؤ اجداد تمہارے
وَقَالُوۡا
اور وہ کہتے ہیں
مَا
نہیں
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّاۤ
مگر
اِفۡکٌ
ایک جھوٹ
مُّفۡتَرًی
گھڑا ہوا
وَقَالَ
اور کہا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لِلۡحَقِّ
حق کے بارے میں
لَمَّا
جب
جَآءَہُمۡ
وہ آگیا ان کے پاس
اِنۡ
نہیں
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّا
مگر
سِحۡرٌ
جادو
مُّبِیۡنٌ
واضح
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
تُتۡلٰی
 پڑھی جاتی ہیں 
عَلَیۡہِمۡ
ان پر 
اٰیٰتُنَا
ہماری آیات 
بَیِّنٰتٍ
واضح 
قَالُوۡا
تو کہتے ہیں 
مَا
نہیں 
ہٰذَاۤ
یہ 
اِلَّا
مگر 
رَجُلٌ
ایک آدمی 
یُّرِیۡدُ
وہ ارادہ رکھتا ہے
اَنۡ
یہ کہ 
یَّصُدَّکُمۡ
روک دے تمہیں 
عَمَّا
جن کی 
کَانَ
تھے 
یَعۡبُدُ
عبادت کیا کر تے
اٰبَآؤُکُمۡ
تمہارے باپ دادا
وَقَالُوۡا
اور وہ کہتے ہیں 
مَا
نہیں 
ہٰذَاۤ
یہ ہے 
اِلَّاۤ
مگر 
اِفۡکٌ
جھوٹ
مُّفۡتَرًی
من گھڑت 
وَقَالَ
اور کہا 
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے 
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
لِلۡحَقِّ
حق کے لیے 
لَمَّا
جب
جَآءَہُمۡ
آیا ان کے سامنے 
اِنۡ
نہیں 
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّا
مگر 
سِحۡرٌ
جادو 
مُّبِیۡنٌ
کھلا 
Translated by

Juna Garhi

And when our verses are recited to them as clear evidences, they say, "This is not but a man who wishes to avert you from that which your fathers were worshipping." And they say, "This is not except a lie invented." And those who disbelieve say of the truth when it has come to them, "This is not but obvious magic."

اور جب ان کے سامنے ہماری صاف صاف آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ ایسا شخص ہے جو تمہیں تمہارے باپ دادا کے معبودوں سے روک دینا چاہتا ہے ( اس کے سوا کوئی بات نہیں ) ، اور کہتے ہیں کہ یہ تو گھڑا ہوا جھوٹ ہے اور حق ان کے پاس آچکا پھر بھی کافر یہی کہتے رہے کہ یہ تو کھلا ہوا جادو ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ان پر ہماری واضح آیات پڑھی جاتی ہیں تو کہتے ہیں : یہ آدمی تو ایسا ہے جو یہ چاہتا ہے کہ تمہیں تمہارے ان (معبودوں) سے روک دے جنہیں تمہارے آباء و اجداد پوجا کرتے تھے۔ نیز وہ کہتے ہیں کہ یہ قرآن تو جھوٹ ہی گھڑا ہوا ہے۔ اور ان کافروں کے پاس جب حق آگیا تو کہنے لگے کہ : یہ تو صریح جادو ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ہماری واضح آیات اُن پرپڑھی جاتی ہیں توکہتے ہیں کہ یہ ایک آدمی ہی تو ہے جو ارادہ رکھتاہے کہ تمہیں ان سے روک دے جن کی تمہارے باپ داداعبادت کیا کرتے تھے اور وہ کہتے ہیں کہ یہ محض ایک من گھڑت جھوٹ ہے اوران لوگوں نے حق کے بارے میں کہا جنہوں نے کفرکیا،جب وہ ان کے سامنے آیاکہ یہ محض ایک کھلا جادو ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when Our evident verses are recited to them, they say,|" He is nothing but a man who wishes to divert you from what your fathers used to worship.|" And they say,|" This is nothing but a forged lie.|" And the disbelievers say about the Truth, when it came to them, “ This is nothing but an explicit magic.|"

اور جب پڑھی جائیں ان کے پاس ہماری آیتیں کھلی کھلی کہیں اور کچھ نہیں مگر یہ ایک مرد ہے چاہتا ہے کہ روک دے تم کو ان سے جن کو پوجتے رہے تمہارے باپ دادے اور کہیں اور کچھ نہیں یہ جھوٹ ہے باندھا ہوا اور کہتے ہیں منکر حق بات کو جب پہنچے ان تک اور کچھ نہیں یہ ایک جادو ہے صریح

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب انہیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ہماری روشن آیات تو وہ (آپس میں ایک دوسرے سے) کہتے ہیں کہ یہ شخص تو بس یہی چاہتا ہے کہ تم کو ان سے روک دے جن کی عبادت تمہارے آباء و اَجداد کرتے تھے اور وہ (یہ بھی) کہتے ہیں کہ یہ کچھ بھی نہیں ہے مگر ایک گھڑا ہوا جھوٹ۔ } اور ان کافروں نے حق کے بارے میں جبکہ یہ ان کے پاس آگیا کہا کہ یہ کچھ بھی نہیں ہے مگر ایک کھلا ہواجادو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When Our Clear Signs are rehearsed to them they say: “This is a person who wants to turn you away from the deities whom your ancestors worshipped.” They say: “This is nothing but an invented falsehood.” And when the Truth came to the unbelievers they declared: “This is nothing but plain sorcery,”

ان لوگوں کو جب ہماری صاف صاف آیات سنائی جاتی ہیں تو یہ کہتے ہیں کہ یہ شخص تو بس یہ چاہتا ہے کہ تم کو ان معبودوں سے برگشتہ کر دے جن کی عبادت تمہارے باپ دادا کرتے آئے ہیں ۔ اور کہتے ہیں کہ یہ ( قرآن ) محض ایک جھوٹ ہے گھڑا ہوا ۔ ان کافروں کے سامنے جب حق آیا تو انہوں نے کہہ دیا کہ یہ تو صریح جادو ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ہماری آیتیں جو مکمل وضاحت کی حامل ہیں ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو یہ ( ہمارے پیغمبر کے بارے میں ) کہتے ہیں کہ : کچھ نہیں ، یہ شخص بس یہ چاہتا ہے کہ تم لوگوں کو ان معبودوں سے برگشتہ کردے جنہیں تمہارے باپ دادے پوجتے آئے ہیں ۔ اور کہتے ہیں کہ : یہ ( قرآن ) کچھ بھی نہیں ، ایک من گھڑت جھوٹ ہے ۔ اور جب ان کافروں کے پاس حق کا پیغام آیا تو انہوں نے اس کے بارے میں یہ کہا کہ : یہ تو ایک کھلے جادو کے سوا کچھ نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ان کافروں کو ہماری آیتیں ڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتے ہیں یہ شخص پیغمبر تو ایک آدمی ہے ہماری طرح اس کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے باپ دادا جن کا پوجا کرتے تھے ان کے پوجے سے تم کو روک دے اور کہتے ہیں یہ قرآن تو نرا بنایا ہوا جھوٹ ہے اور کچھ نہیں اور کافروں کے پاس جب حق بات (اللہ تعالیٰ کی کاتب) آن پہنچی تو کہنے لگے یہ تو اور کچھ نہیں کھلا جادو ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان کے سامنے ہماری آیات صاف صاف پڑھی جاتی ہیں تو کہتے ہیں یہ ایک (ایسا) شخص ہے جو چاہتا ہے کہ جن چیزوں کو تمہارے باپ دادا پوجا کرتے تھے ان سے تم کو روک دے۔ اور یہ (بھی) کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) جھوٹ ہے جو (اپنی طرف سے) بنایا گیا ہے۔ اور کافروں کے پاس جب حق آیا تو کہنے لگے یہ تو صریح جادو ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ان پر ہماری عبادت و بندگی سے روک دے جن کی تمہارے باپ داداعبادت کیا کرتے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ قرآن گھڑا ہو اجھوٹ ہے۔ اور جب ان کافروں کے پاس حق اور سچائی آگئی تو کہنے لگی کہ یہ تو کھلا ہوا جادو ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ان کو ہماری روشن آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتے ہیں یہ ایک (ایسا) شخص ہے جو چاہتا ہے کہ جن چیزوں کی تمہارے باپ دادا پرستش کیا کرتے تھے ان سے تم کو روک دے اور (یہ بھی) کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) محض جھوٹ ہے (جو اپنی طرف سے) بنا لیا گیا ہے۔ اور کافروں کے پاس جب حق آیا تو اس کے بارے میں کہنے لگے کہ یہ تو صریح جادو ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when there are rehearsed Unto them Our plain revelations, they this messenger is naught but as a man who seeketh to prevent you from that which your fathers have been worshipping. And they say: this message is naught but a fraud fabricated. And those who disbelieve say of the truth When it is come Unto them: this is naught but manifest magic.

اور جب انہیں ہماری صاف صاف آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس شخص کا تو بس منشا اتنا ہے کہ تم کو ان چیزوں سے باز رکھے جن کی پرستش تمہارے بڑے کرتے چلے آئے ہیں ۔ اور کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) ایک تراشا ہوا جھوٹ ہے اور کافر (اس) امر حق کی نسبت کہتے ہیں جب وہ ان کے پاس پہنچا کہ یہ تو بس ایک کھلا ہوا جادو ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ان کو ہماری روشن آیات سنائی جاتی ہیں تو یہ کہتے ہیں: یہ تو محض ایک شخص ہے جو چاہتا ہے کہ تم کو ان چیزوں سے روک دے ، جن کو تمہارے باپ دادا پوجتے آئے اور انہوں نے کہا کہ یہ تو بس ایک من گھڑت جھوٹ ہے! اور ان کافروں نے حق کی بابت ، جبکہ وہ ان کے پاس آگیا ، کہا کہ یہ تو بس کھلا ہوا جادو ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان لوگوں پر ہماری واضح آیات تلاوت کی جاتی ہیں تو کہتے ہیں یہ کچھ نہیں مگر ایک مرد جو تم لوگوں کو ان ( کی عبادت سے ) روکنا چاہتا ہے جن کی تمہارے باپ دادا عبادت کرتے تھے اور وہ کہتے ہیں یہ کچھ نہیں مگر ایک بنا بنایا جھوٹ اور کافر لوگوں نے حق کے بارے میں جب وہ ان کے پاس آیا تو کہا کہ یہ تو صرف ایک کھلا جادو ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان کو ہماری روشن آیات پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ ایک شخص ہے جو چاہتا ہے کہ جن چیزوں کی تمہارے باپ دادا پرستش کیا کرتے تھے ان سے تم کو روک دے ” اور یہ بھی کہتے ہیں کہ ” یہ قرآن بالکل جھوٹ ہے جو اپنی طرف سے بنا لیا گیا ہے “۔ اور کفار کے پاس جب حق آیا تو اس کے بارے میں کہنے لگے کہ ” یہ تو صریح جادو ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ہماری آیتیں کھلی کھلی تو یہ لوگ (پوری ہٹ دھرمی سے) کہتے ہیں کہ اس شخص کا مقصد تو اس کے سوا کچھ نہیں کہ (کسی طرح) تم کو روک دے ان (بتوں کی پوجا) سے جن کی پوجا تمہارے باپ دادا کرتے چلے آئے ہیں اور (قرآن کے بارے میں) کہتے ہیں کہ یہ تو محض ایک جھوٹ ہے گھڑا ہوا اور کافر لوگ حق کے بارے میں کہتے ہیں جب کہ وہ ان کے پاس آگیا کہ یہ کچھ نہیں مگر ایک جادو ہے کھلم کھلا

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ان پر ہماری واضح آیات پڑھی جاتی ہیں تویہ کہتے ہیں کہ یہ آدمی توایسا ہےجو یہ چاہتا ہے کہ تمہیں تمہارے ان ( معبودوں ) سے روک دے جن کی تمہارے باپ داداعبادت کرتے تھے‘‘نیز وہ کہتے ہیں کہ ’’یہ قرآن جھوٹ گھڑاہوا ہے‘‘اوران کافروں کے پاس جب حق آ گیا تو کہنے لگے کہ’’یہ توکھلا جادو ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان پر ہماری روشن آیتیں ( ف۱۱۱ ) پڑھی جائیں تو کہتے ہیں ( ف۱۱۲ ) یہ تو نہیں مگر ایک مرد کہ تمہیں روکنا چاہتے ہیں تمہارے باپ دادا کے معبودوں سے ( ف۱۱۳ ) اور کہتے ہیں ( ف۱۱٤ ) یہ تو نہیں مگر بہتان جوڑا ہوا ، اور کافروں نے حق کو کہا ( ف۱۱۵ ) جب ان کے پاس آیا یہ تو نہیں مگر کھلا جادو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب اُن پر ہماری روشن آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو وہ کہتے ہیں: یہ ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تو ایک ایسا شخص ہے جو تمہیں صرف اُن ( بتوں ) سے روکنا چاہتا ہے جن کی تمہارے باپ دادا پوجا کیا کرتے تھے ، اور یہ ( بھی ) کہتے ہیں کہ یہ ( قرآن ) محض من گھڑت بہتان ہے ، اور کافر لوگ اس حق ( یعنی قرآن ) سے متعلق جبکہ وہ اِن کے پاس آچکا ہے ، یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ تو محض کھلا جادو ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ان کے سامنے ہماری واضح آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ یہ شخص تو بس یہ چاہتا ہے کہ تمہیں تمہارے باپ دادا کے معبودوں سے روکے اور کہتے ہیں کہ یہ ( قرآن ) نہیں ہے مگر گھڑا ہوا جھوٹ اور جب بھی کافروں کے پاس حق آیا تو انہوں نے یہی کہا کہ یہ تو کھلا ہوا جادو ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When Our Clear Signs are rehearsed to them, they say, "This is only a man who wishes to hinder you from the (worship) which your fathers practised." And they say, "This is only a falsehood invented!" and the Unbelievers say of the Truth when it comes to them, "This is nothing but evident magic!"

Translated by

Muhammad Sarwar

When Our illustrious revelations are recited to them, they say, "This man only wants to prevent you from worshipping what your father's had worshipped." They say "This, (the Quran), is a mere invented lie." The unbelievers have said about the truth when it came to them, "This only is plain magic."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when Our Clear Verses are recited to them, they say: "This is naught but a man who wishes to hinder you from that which your fathers used to worship." And they say: "This is nothing but an invented lie." And those who disbelieve say of the truth when it has come to them: "This is nothing but evident magic!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Our clear communications are recited to them, they say: This is naught but a man who desires to turn you away from that which your fathers worshipped. And they say: This is naught but a lie that is forged. And those who disbelieve say of the truth when it comes to them: This is only clear enchantment.

Translated by

William Pickthall

And if Our revelations are recited unto them in plain terms, they say: This is naught else than a man who would turn you away from what your fathers used to worship; and they say: This is naught else than an invented lie. Those who disbelieve say of the truth when it reacheth them: This is naught else than mere magic.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्हें जब हमारी स्पष्ट़ आयतें पढ़कर सुनाई जाती हैं तो वे कहते हैं, "यह तो बस ऐसा व्यक्ति है जो चाहता है कि तुम्हें उन से रोक दें जिन को तुम्हारे बाप-दादा पूजते रहे हैं।" और कहते हैं, "यह तो एक घड़ा हुआ झूठ है।" जिन लोगों ने इनकार किया उन्होंने सत्य के विषय में, जबकि वह उन के पास आया, कह दिया, "यह तो बस एक प्रत्यक्ष जादू है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ان لوگوں کے سامنے ہماری آیتیں جو (حق اور ہادی ہونے کی صفت میں) صاف صاف ہیں پڑھی جاتی ہیں تو یہ لوگ (پڑھنے والے یعنی نبی صلعم کی نسبت) کہتے ہیں کہ (نعوذ بالله) یہ محض ایسا شخص ہے جو یوں چاہتا ہے کہ تم کو ان چیزوں (کی عبادت) سے باز رکھے جن کو (قدیم سے) تمہارے بڑے پوجتے تھے (1) اور (قرآن کی نسبت) کہتے ہیں کہ (نعوذ بالله) یہ محض ایک تراشا ہوا جھوٹ ہے اور یہ کافر اس امر حق (یعنی قرآن) کی نسبت جب کہ وہ ان کے پاس پہنچا یوں کہتے ہیں کہ یہ محض ایک صریح جادو ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان لوگوں کو جب ہماری واضح آیات سنائی جاتی ہیں تو یہ کہتے ہیں کہ یہ شخص تو بس یہ چاہتا ہے کہ تمہیں ان معبودوں سے ہٹا دے جن کی عبادت تمہارے باپ دادا کرتے آئے ہیں، اور کہتے ہیں کہ یہ تو ایک بنایا ہوا جھوٹ ہے۔ ان کے سامنے حق آیا تو کہنے لگے یہ تو واضح طور پر جادو ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان لوگوں کو جب ہماری صاف صاف آیات سنائی جاتی ہیں تو یہ کہتے ہیں کہ یہ شخص تو بس یہ چاہتا ہے کہ تم کو ان معبودوں سے برگشتہ کر دے جن کی عبادت تمہارے باپ دادا کرتے آئے ہیں ۔ اور کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) محض ایک جھوٹ ہے گھڑا ہوا ۔ ان کافروں کے سامنے جب حق آیا تو انہوں نے کہہ دیا کہ یہ تو صریح جادو ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان پر ہماری واضح آیات تلاوت کی جاتی ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ شخص تو یہی چاہتا ہے کہ تم لوگوں کو ان چیزوں سے روک دے جن کی تمہارے باپ دادے عبادت کیا کرتے تھے، اور انہوں نے کہا کہ یہ تو محض ایک تراشا ہوا جھوٹ ہے، اور کافروں نے حق کے بارے میں کہا جب ان کے پاس آگیا کہ یہ محض ایک جادو ہے کھلا ہوا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب پڑھی جائیں ان کے پاس ہماری آیتیں کھلی کھلی کہیں اور کچھ نہیں مگر یہ ایک مرد ہے چاہتا ہے کہ روک دے تم کو ان سے جن کو پوجتے رہے تمہارے باپ دادے اور کہیں اور کچھ نہیں یہ جھوٹ ہے باندھا ہوا  اور کہتے ہیں منکر حق بات کو جب پہنچے ان تک اور کچھ نہیں یہ ایک جادو ہے صریح

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ان کفار کے روبرو ہماری کھلی کھلی آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں تو یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ کچھ نہیں محض ایک آدمی ہے جو یہ چاہتا ہے کہ تم کو ان چیزوں کی پرستش سے روک دے جن کی پرستش تمہارے بڑے بوڑھے کیا کرتے تھے یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ قرآن کریم کچھ نہیں محض ایک جھوٹ ہے گھڑا ہوا اور ان کافروں نے اس امر حق یعنی قرآن کی نسبت جب وہ ان کے پاس پہنچا یوں کہا کہ یہ قرآن کریم محض ایک صریح جادو ہے