Surat Saba

Surah: 34

Verse: 44

سورة سبأ

وَ مَاۤ اٰتَیۡنٰہُمۡ مِّنۡ کُتُبٍ یَّدۡرُسُوۡنَہَا وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلَیۡہِمۡ قَبۡلَکَ مِنۡ نَّذِیۡرٍ ﴿ؕ۴۴﴾

And We had not given them any scriptures which they could study, and We had not sent to them before you, [O Muhammad], any warner.

اور ان ( مکہ والوں ) کو نہ تو ہم نے کتابیں دے رکھی ہیں جنہیں یہ پڑھتے ہوں نہ ان کے پاس آپ سے پہلے کوئی آگاہ کرنے والا آیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اٰتَیۡنٰہُمۡ
دیں ہم نے انہیں
مِّنۡ کُتُبٍ
کچھ کتابیں
یَّدۡرُسُوۡنَہَا
وہ پڑھتے ہوں انہیں
وَمَاۤ
اور نہیں
اَرۡسَلۡنَاۤ
بھیجا ہم نے
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
قَبۡلَکَ
آپ سے پہلے
مِنۡ نَّذِیۡرٍ
کوئی ڈرانے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
حالانکہ نہیں 
اٰتَیۡنٰہُمۡ
دی ہم نے ان کو 
مِّنۡ کُتُبٍ
کوئی کتاب
یَّدۡرُسُوۡنَہَا
جسے وہ پڑھتے ہوں 
وَمَاۤ
اور نہیں 
اَرۡسَلۡنَاۤ
بھیجا ہم نے 
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کی 
قَبۡلَکَ
آپ سے پہلے 
مِنۡ نَّذِیۡرٍ
کوئی ڈرانے والا 
Translated by

Juna Garhi

And We had not given them any scriptures which they could study, and We had not sent to them before you, [O Muhammad], any warner.

اور ان ( مکہ والوں ) کو نہ تو ہم نے کتابیں دے رکھی ہیں جنہیں یہ پڑھتے ہوں نہ ان کے پاس آپ سے پہلے کوئی آگاہ کرنے والا آیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

حالانکہ ہم نے ان (کفار مکہ) کو نہ تو کوئی کتاب دی تھی جسے وہ پڑھتے ہوں اور نہ ہی آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا ان کے پاس بھیجا تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

حالانکہ ہم نے اُنہیں کوئی کتاب نہیں دی جسے وہ پڑھتے ہوں اور ہم نے آپ سے پہلے اُن کی طرف کوئی ڈرانے والا بھی نہیں بھیجا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We did not give them any books that they might study, nor did We send to them any warner before you.

اور ہم نے دی نہیں ان کو کچھ کتابیں کہ جن کو وہ پڑھتے ہوں اور بھیجا نہیں ان کے پاس تجھ سے پہلے کوئی ڈرانے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے انہیں ایسی کوئی کتابیں نہیں دیں جنہیں یہ پڑھتے ہوں } اور نہ ہی ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے ان کی طرف کوئی خبردار کرنے والا بھیجا تھا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

whereas We gave them no Books that they could study nor sent to them any warner before you.

حالانکہ نہ ہم نے ان لوگوں کو پہلے کوئی کتاب دی تھی کہ یہ اسے پڑھتے ہوں اور نہ تم سے پہلے ان کی طرف کوئی متنبہ کرنے والا بھیجا تھا 64 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حالانکہ ہم نے انہیں پہلے نہ ایسی کتابیں دی تھیں جو یہ پڑھتے پڑھاتے ہوں اور نہ ( اے پیغمبر ) تم سے پہلے ہم نے ان کے پاس کوئی خبردار کرنے والا ( نبی ) بھیجا تھا ۔ ( ٢٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (مکہ) کے کافروں کو تہم نے کوئی کاتب بھی ایسی نہیں دی جس کو وہ پڑھتے پڑھاتے رہتے ہیں (جیسے یہود اور نصاریٰ کو دی) اور نہ تجھ سے پہلے ہم نے ان کے پاس کوئی پیغمبر بھیجا 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے نہ تو ان کو کتابیں دیں جن کو یہ پڑھتے ہیں اور نہ ہم نے آپ سے پہلے ان کی طرف کوئی ڈرانے والا بھیجا تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے ان (مشرکین عرب) کو ایسی کتابیں نہیں دی تھیں کہ وہ انہیں پڑھتے ہوں اور نہ آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا بنا کر بھیجا گیا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے نہ تو ان (مشرکوں) کو کتابیں دیں جن کو یہ پڑھتے ہیں اور نہ تم سے پہلے ان کی طرف کوئی ڈرانے والا بھیجا مگر انہوں نے تکذیب کی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We had not vouchsafed Unto them Books they should have been studying, nor had We sent Unto them, before thee, any warner.

اور ہم نے انہیں نہ (آسمانی) کتابیں دی تھیں جنہیں وہ پڑھتے پڑھاتے رہے ہوں اور نہ آپ سے پہلے ہم نے ان کے پاس کوئی ڈرانے والا بھیجا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ان کو کتابیں نہیں دی تھیں جن کو وہ پڑھتے ہوں اور نہ ان کی طرف تم سے پہلے کوئی آگاہ کرنے والا بھیجا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے انہیں کوئی کتاب نہیں دی تھی جس کو پڑھتے اور ہم نے ان کی طرف آپ سے پہلے کوئی ڈر سنانے والا ( رسول ) ( بھی ) نہیں بھیجا تھا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے نہ تو ان مشرکوں کو کوئی کتابیں دیں جن کو یہ پڑھتے ہیں اور نہ تم سے پہلے ان کے پاس کوئی ڈرانے والا بھیجا مگر انہوں نے تکذیب کی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے ان لوگوں کو (اس سے پہلے) نہ کوئی ایسی کتاب دی تھی جس کو یہ پڑھتے ہوں اور نہ ہی ہم نے آپ سے پہلے ان کے پاس کوئی خبردار کرنے والا بھیجا تھا

Translated by

Noor ul Amin

حالانکہ ہم نے ان ( کفار ) کونہ کوئی کتاب دی تھی جسے وہ پڑھتے ہوں اور نہ آپ سے پہلے ڈرانے والا ان کے پاس بھیجا تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے انہیں کچھ کتابیں نہ دیں جنہیں پڑھتے ہوں نہ تم سے پہلے ان کے پاس کوئی ڈر سنانے والا آیا ( ف۱۱٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے ان ( اہلِ مکہّ ) کو نہ آسمانی کتابیں عطا کی تھیں جنہیں یہ لوگ پڑھتے ہوں اور نہ ہی آپ سے پہلے ان کی طرف کوئی ڈر سنانے والا بھیجا تھا

Translated by

Hussain Najfi

حالانکہ ہم نے نہ انہیں کوئی کتابیں دیں جنہیں وہ پڑھتے ہیں اور نہ ہی آپ سے پہلے ان کی طرف کوئی ڈرانے والا ( نبی ) بھیجا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But We had not given them Books which they could study, nor sent messengers to them before thee as Warners.

Translated by

Muhammad Sarwar

We did not send to them, (the pagans), any books to study nor a Messenger to warn them, and those who lived before them had rejected the Truth.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We had not given them Scriptures that they could study, nor sent to them before you any warner.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We have not given them any books which they read, nor did We send to them before you a warner.

Translated by

William Pickthall

And We have given them no scriptures which they study, nor sent We unto them, before thee, any warner.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने उन्हें न तो किताबे दी थीं, जिन को वे पढ़ते हों और न तुम से पहले उन की ओर कोई सावधान करने वाला ही भेजा था

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ان کو کتابیں نہیں دی تھیں کہ ان کو پڑھتے پڑھاتے ہوں اور (اسی طرح) ہم نے آپ سے پہلے ان کے پاس کوئی ڈرانے والا (یعنی پیغمبر) نہیں بھیجا تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

نہ ہم نے ان لوگوں کو کوئی کتاب دی کہ یہ اسے پڑھتے ہوں اور نہ آپ سے پہلے ان کی طرف کوئی متنبہ کرنے والا بھیجا گیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حالانکہ نہ ہم نے ان لوگوں کو پہلے کوئی کتاب دی تھی کہ یہ اسے پڑھتے ہوں اور نہ تم سے پہلے ان کی طرف کوئی متنبہ کرنے والا بھیجا تھا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے انہیں کتابیں نہیں دی تھیں جن کو وہ پڑھتے پڑھاتے ہوں، اور ہم نے آپ سے پہلے ان کی طرف کوئی ڈرانے والا نہیں بھیجا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے دی نہیں ان کو کچھ کتابیں کہ جن کو وہ پڑھتے ہوں اور بھیجا نہیں ان کے پاس تجھ سے پہلے کوئی ڈرانے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ان کفار مکہ کو نہ تو آسمانی کتابیں دی تھیں جن کو یہ پڑھتے پڑھاتے ہوں اور نہ آپ سے پہلے ان کی طرف کوئی ڈرانے والا ہی بھیجا تھا