Surat Saba

Surah: 34

Verse: 47

سورة سبأ

قُلۡ مَا سَاَلۡتُکُمۡ مِّنۡ اَجۡرٍ فَہُوَ لَکُمۡ ؕ اِنۡ اَجۡرِیَ اِلَّا عَلَی اللّٰہِ ۚ وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ شَہِیۡدٌ ﴿۴۷﴾

Say, "Whatever payment I might have asked of you - it is yours. My payment is only from Allah , and He is, over all things, Witness."

کہہ دیجئے! کہ جو بدلہ میں تم سے مانگوں وہ تمہارے لئے ہے میرا بدلہ تو اللہ تعالٰی ہی کے ذمے ہے ۔ وہ ہرچیز سے باخبر اور ( مطلع ) ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
مَا
جو بھی
سَاَلۡتُکُمۡ
مانگا ہے میں نے تم سے
مِّنۡ اَجۡرٍ
کوئی اجر
فَہُوَ
تو وہ
لَکُمۡ
تمہارے لیے ہے
اِنۡ
نہیں
اَجۡرِیَ
اجر میرا
اِلَّا
مگر
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
وَہُوَ
اور وہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
شَہِیۡدٌ
خوب گواہ ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں 
مَا
جو 
سَاَلۡتُکُمۡ
میں نے مانگا تم سے 
مِّنۡ اَجۡرٍ
کو ئی اجر
فَہُوَ
تو وہ 
لَکُمۡ
تمہارا ہی ہے 
اِنۡ
نہیں 
اَجۡرِیَ
اجر میرا
اِلَّا
مگر 
عَلَی
اوپر 
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے 
وَہُوَ
اور وہ 
عَلٰی
اوپر 
کُلِّ شَیۡءٍ
ہرچیز کے 
شَہِیۡدٌ
گواہ ہے
Translated by

Juna Garhi

Say, "Whatever payment I might have asked of you - it is yours. My payment is only from Allah , and He is, over all things, Witness."

کہہ دیجئے! کہ جو بدلہ میں تم سے مانگوں وہ تمہارے لئے ہے میرا بدلہ تو اللہ تعالٰی ہی کے ذمے ہے ۔ وہ ہرچیز سے باخبر اور ( مطلع ) ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ : اگر میں نے تم سے کچھ اجرت مانگی تو وہ تم ہی رکھو ۔ میرا اجر تو اللہ کے ذمہ ہے اور وہ ہر چیز پر حاضر و ناظر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ میں نے تم سے جواجرمانگاہے وہ تمہارے لیے ہی ہے،میرااجرصرف اﷲ تعالیٰ ہی پرہے اوروہ ہرچیزپرگواہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"If I had ever claimed any reward from you, then it is yours. My reward is with none but Allah. And He is witness over everything.|"

تو کہہ جو میں نے تم سے مانگا ہو کچھ بدلہ سو وہ تم ہی رکھو میرا بدلہ ہے اسی اللہ پر اور اس کے سامنے ہے ہر چیز

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیے کہ اگر میں نے تم سے کچھ اجرت مانگی ہو تو وہ تمہارے ہی لیے ہے } میرا ا جر تو اللہ ہی کے ذمہ ہے اور وہ ہرچیز پر گواہ ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say to them: “Whatever recompense I might ask of you, it shall be yours. My recompense is with Allah, and He is witness over everything.”

۔ ان سے کہو ، اگر میں نے تم سے کوئی اجر مانگا ہے تو وہ تم ہی کو مبارک رہے 68 ۔ میرا اجر تو اللہ کے ذمہ ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے 69 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہو : میں نے اگر اس بات پر تم سے کوئی اجرت مانگی ہو تو وہ تمہاری ہے ۔ میرا اجر تو اللہ کے سوا کسی کے ذمے نہیں ہے ، اور وہ ہر چیز کا مشاہدہ کرنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر) کہہ دے اگر میں تم سے کچھ نیگ مانگوں تو وہ تم ہی لے لو (تم ہی کو مبارک رہے) میرا نیک تو بس اللہ تعالیٰ پر ہے اور ہر چیز اس کے سامنے ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے جو میں نے اس پر تم سے کچھ معاوضہ مانگا ہو تو وہ تمہارا ہی رہا میرا صلہ تو صرف اللہ کے ذمہ ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجئے کہ میں نے اس (فریضہ تبلیغ) پر تم سے کوئی اجر تو نہیں مانگا۔ اگر مانگا ہوتا تو وہ تمہارا ہے ۔ میرا اجر تو اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ اور وہ ہر چیز کی خبر رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ میں نے تم سے کچھ صلہ مانگا ہو تو وہ تم ہی کو (مبارک رہے) ۔ میرا صلہ خدا ہی کے ذمے ہے۔ اور وہ ہر چیز سے خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: whatsoever hire might have asked of you is yours; my hire is with Allah only. And He is of everything a Witness.

آپ کہہ دیجیے کہ میں نے تم سے جو کچھ معاوضہ مانگا ہو وہ تمہارا ہی رہا میرا معاوضہ تو بس اللہ ہی کے ذمہ ہے اور وہ ہر چیز پر پوری اطلاع رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہو: میں نے تم سے کوئی اجر مانگا ہے تو تمہارے ہی لئے مانگا ہے ۔ میرا اجر تو بس اللہ پر ہے اور وہ ہر چیز پر حاضر وناظر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے ( اگر ) میں نے تم سے کوئی بدلہ مانگا ہے تو وہ تم لوگوں کا ہے ، میرا بدلہ تو صرف اللہ ( تعالیٰ ) کے ذمے ہے اور وہ ہرچیز پر گواہ ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ میں نے تم سے کوئی معاوضہ مانگا ہو تو وہ تمہارا ہی ہو۔ میرا معاوضہ تو اللہ ہی کے ذمہ ہے اور وہ ہر چیز سے خبردار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(نیز ان سے) کہو کہ اگر میں نے تم سے کوئی اجر مانگا ہو تو وہ تم ہی کو پہنچا میرا اجر تو بس اللہ کے ذمے ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ:اگر میں نے تم سے کچھ اجرت مانگی ہوتووہ تم ہی رکھومیرااجرتواللہ کے ذمہ ہے اور وہ ہرچیز پر حاضر و ناظر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ میں نے تم سے اس پر کچھ اجر مانگا ہو تو وہ تمہیں کو ( ف۱۲۷ ) میرا اجر تو اللہ ہی پر ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: میں نے ( اس اِحسان کا ) جو صلہ تم سے مانگا ہو وہ بھی تم ہی کو دے دیا ، میرا اجر صرف اﷲ ہی کے ذمّہ ہے ، اور وہ ہر چیز پر نگہبان ہے

Translated by

Hussain Najfi

کہہ دیجئے! میں نے ( تبلیغِ رسالت ( ص ) کے سلسلہ میں ) تم سے جو اجر مانگا ہے وہ تمہارے ہی ( فائدہ کے ) لئے ہے میری اجرت تو بس اللہ کے ذمہ ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "No reward do I ask of you: it is (all) in your interest: my reward is only due from Allah: And He is witness to all things."

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "Whatever reward I ask you (for my preaching) will be for your own good. No one can reward me except God. He is the Witness over all things."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Whatever wage I might have asked of you is yours. My wage is from Allah only, and He is a Witness over all things."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Whatever reward I have asked of you, that is only for yourselves; my reward is only with Allah, and He is a witness of all things.

Translated by

William Pickthall

Say: Whatever reward I might have asked of you is yours. My reward is the affair of Allah only. He is Witness over all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "मैं तुम से कोई बदला नहीं माँगता वह तुम्हें ही मुबारक हो। मेरा बदला तो बस अल्लाह के ज़िम्मे है और वह हर चीज का साक्षी है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہہ دیجیے کہ میں نے تم سے (اس تبلیغ پر) کچھ معاوضہ مانگا ہو تو وہ تمہارا ہی رہا (5) میرا معاوضہ تو بس اللہ ہی کے ذمہ ہے اور وہی ہر چیز پر اطلاع رکھنے والا ہے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان سے فرما دیں اگر میں نے تم سے کوئی صلہ مانگا ہے تو وہ تمہیں ہی مبارک ہو۔ میرا اجر تو اللہ کے ذمہ ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو ، اگر میں نے تم سے کوئی اجر مانگا ہے تو وہ تم ہی کو مبارک رہے۔ میرا اجر تو اللہ کے ذمہ ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ میں نے جو کچھ تم سے معاوضہ کا سوال کیا ہو سو وہ تمہارے لیے ہی ہے میرا اجر تو صرف اللہ پر ہے، اور وہ ہر چیز پر اطلاع رکھنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ جو میں نے تم سے مانگا ہو کچھ بدلہ سو وہ تمہی رکھو میرا بدلہ ہے اسی اللہ پر اور اس کے سامنے ہے ہر چیز

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے فرما دیجئے اگر میں نے تبلیغ پر تم سے کوئی معاوضہ طلب کیا ہو تو وہ تمہارا میرا اجر تو بس اللہ ہی کے ذمہ ہے اور وہی ہر چیز پر حاضروناظر ہے