Surat Saba

Surah: 34

Verse: 5

سورة سبأ

وَ الَّذِیۡنَ سَعَوۡ فِیۡۤ اٰیٰتِنَا مُعٰجِزِیۡنَ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عَذَابٌ مِّنۡ رِّجۡزٍ اَلِیۡمٌ ﴿۵﴾

But those who strive against Our verses [seeking] to cause failure - for them will be a painful punishment of foul nature.

اور ہماری آیتوں کو نیچا دکھانے کی جنہوں نے کوشش کی ہے یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے بدترین قسم کا دردناک عذاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
سَعَوۡ
کوشش کی
فِیۡۤ اٰیٰتِنَا
ہماری آیات میں
مُعٰجِزِیۡنَ
اس حال میں کہ عاجز کرنے والے ہیں
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
مِّنۡ رِّجۡزٍ
سختی کا
اَلِیۡمٌ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جن لو گوں نے
سَعَوۡ
کو شش کی 
فِیۡۤ اٰیٰتِنَا
ہماری آیات میں 
مُعٰجِزِیۡنَ
نیچا دکھانے والے ہیں 
اُولٰٓئِکَ
یہی لو گ 
لَہُمۡ
انہی کے لیے 
عَذَابٌ
عذاب ہے 
مِّنۡ رِّجۡزٍ
بد ترین 
اَلِیۡمٌ
درد ناک 
Translated by

Juna Garhi

But those who strive against Our verses [seeking] to cause failure - for them will be a painful punishment of foul nature.

اور ہماری آیتوں کو نیچا دکھانے کی جنہوں نے کوشش کی ہے یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے بدترین قسم کا دردناک عذاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو نیچا دکھانے (تردید کرنے) پر زور لگایا ان کے لئے بدترین قسم کا دردناک عذاب ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے ہماری آیات میں کوشش کی اس حال میں کہ نیچا دِکھانے والے ہیں،یہی لوگ ہیں جن کے لیے بدترین قسم کا دردناک عذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who strived against Our signs to defeat (the messenger), for such people there is a painful punishment of the divine wrath.

اور جو لوگ دوڑے ہماری آیتوں کے ہرانے کو ان کو بلا کا عذاب ہے درد ناک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو لوگ ہماری آیات کو شکست دینے کے لیے کوشاں رہے ان کے لیے بدترین قسم کا دردناک عذاب ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for those who worked against Our Signs in order to frustrate them, they shall suffer a painful chastisement.

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو نیچا دکھانے کے لیے زور لگایا ہے ، ان کے لیے بدترین قسم کا دردناک عذاب ہے ۔ 8

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کے بارے میں یہ کوشش کی ہے کہ انہیں ناکام بنائیں ، ان کے لیے بلا کا دردناک عذاب ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کے بگاڑنے میں کوشش کی یہ سمجھ کر کہ وہ ہمارے قابو سے نکل جائیں گے ان کو بڑا سخت تکلیف کا عذاب ہوگا 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو ناکام کرنے کی کوشش کی ایسے لوگوں کے لئے سختی کا درد ناک عذاب ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ جنہوں نے ہمیں ہماری آیتوں میں عاجز و بےبس کرنے کے لئے بھاگ دوڑ کی ان کے لئے سخت اور درد ناک عذاب ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جنہوں نے ہماری آیتوں میں کوشش کی کہ ہمیں ہرا دیں گے۔ ان کے لئے سخت درد دینے والے عذاب کی سزا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who endeavoured to frustrate Our signs - those! theirs shall be a torment of afflictive calamity.

اور جو لوگ ہماری آیتوں کے باب میں کوشش کرتے رہتے ہیں ہرانے کے لئے ایسے لوگوں کیلئے سختی کا دردناک عذاب ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو ہماری آیات کو زک پہنچانے کی سعی میں سرگرم ہیں ، وہی ہیں جن کیلئے دردناک عذاب کا خاص حصہ ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ لوگ جو ہماری آیتوں میں ( اس غرض سے ) کوشش کرتے ہیں کہ ہمیں عاجز کردیں ، یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے سخت ترین ( اور ) دردناک عذاب ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جنہوں نے ہماری آیتوں میں کوشش کی کہ ہمیں ہرا دیں ان کے لیے سخت درد دینے والے عذاب کی سز ا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو لوگ ہماری آیتوں کو نیچا دکھانے کے لیے زور لگاتے رہے ان کے لئے ایک بڑی ہی سختی کا دردناک عذاب ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو نیچا دکھانے پر زورلگایاان کے لئے بدترین قسم کادردناک عذاب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جنہوں نے ہماری آیتوں میں ہرانے کی کوشش کی ( ف۱۲ ) ان کے لیے سخت عذاب دردناک میں سے عذاب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جنہوں نے ہماری آیتوں میں ( مخالفانہ ) کوشش کی ( ہمیں ) عاجز کرنے کے زعم میں انہی لوگوں کے لئے سخت دردناک عذاب کی سزا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ ہماری آیتوں کے بارے میں ( انہیں جھٹلا کر ہمیں ) ہرانے کی کوشش کرتے ہیں یہی وہ ( بدبخت ) لوگ ہیں جن کیلئے سخت قسم کا دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But those who strive against Our Signs, to frustrate them,- for such will be a Penalty,- a Punishment most humiliating.

Translated by

Muhammad Sarwar

However, those who try to challenge Our revelations will face the most painful torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But those who strive against Our Ayat to frustrate them -- those, for them will be a severe painful torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) those who strive hard in opposing Our communications, these it is for whom is a painful chastisement of an evil kind.

Translated by

William Pickthall

But those who strive against Our revelations, challenging (Us), theirs will be a painful doom of wrath.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"रहे वे लोग जिन्होंने हमारी आयतों को मात करने का प्रयास किया, वह हैं जिन के लिए बहुत ही बुरे प्रकार की दुखद यातना है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کے متعلق (ان کے ابطال کی) کوشش کی تھی ہرانے کے لیے ایسے لوگوں کے واسطے سختی کا دردناک عذاب ہوگا۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ان کے لیے بدترین اور اذّیت ناک عذاب ہوگا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو نیچا دکھانے کے لئے زور لگایا ہے ، ان کے لیے بدترین قسم کا دردناک عذاب ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جن لوگوں نے ہماری آیات کے بارے میں عاجز کرنے کی کوشش کی ان لوگوں کے لیے سختی والا درد ناک عذاب ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لوگ دوڑے ہماری آیتوں کے ہرانے کو ان کو بلا کا عذاب ہے دردناک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ ہمارے ہرانے کو ہماری آیتوں کے خلاف دوڑ دھوپ کرتے پھرے تو یہ وہ لوگ ہیں جن کو سخت قسم کا دردناک عذاب ہونے والا ہے