Surat Saba

Surah: 34

Verse: 50

سورة سبأ

قُلۡ اِنۡ ضَلَلۡتُ فَاِنَّمَاۤ اَضِلُّ عَلٰی نَفۡسِیۡ ۚ وَ اِنِ اہۡتَدَیۡتُ فَبِمَا یُوۡحِیۡۤ اِلَیَّ رَبِّیۡ ؕ اِنَّہٗ سَمِیۡعٌ قَرِیۡبٌ ﴿۵۰﴾

Say, "If I should err, I would only err against myself. But if I am guided, it is by what my Lord reveals to me. Indeed, He is Hearing and near."

کہہ دیجئے کہ اگر میں بہک جاؤں تو میرے بہکنے ( کا وبال ) مجھ پر ہی ہے اور اگر میں راہ ہدایت پر ہوں توبہ سبب اس وحی کے جو میرا پروردگار مجھے کرتا ہے وہ بڑا ہی سننے والا اور بہت ہی قریب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنۡ
اگر
ضَلَلۡتُ
میں بھٹک گیا
فَاِنَّمَاۤ
تو بےشک
اَضِلُّ
میں بھٹکتا ہوں
عَلٰی نَفۡسِیۡ
اپنی جان پر
وَاِنِ
اور اگر
اہۡتَدَیۡتُ
ہدایت پا گیا میں
فَبِمَا
تو بوجہ اس کے جو
یُوۡحِیۡۤ
وحی کی
اِلَیَّ
میری طرف
رَبِّیۡ
میرے رب نے
اِنَّہٗ
بےشک وہ
سَمِیۡعٌ
خوب سننے والا ہے
قَرِیۡبٌ
بہت قریب ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں 
اِنۡ
اگر 
ضَلَلۡتُ
میں گمراہی پر ہوں
فَاِنَّمَاۤ
تو یقیناً 
اَضِلُّ
گمراہ ہوں گا
عَلٰی
اوپر 
نَفۡسِیۡ
اپنی جان کے
وَاِنِ
اور اگر 
اہۡتَدَیۡتُ
میں نے ہدایت پائی 
فَبِمَا
تو اس وجہ سے جو 
یُوۡحِیۡۤ
وحی بھیجتا ہے
اِلَیَّ
میری طرف 
رَبِّیۡ
میرا رب 
اِنَّہٗ
بلاشبہ وہ 
سَمِیۡعٌ
سب کچھ سننے والا 
قَرِیۡبٌ
قریب ہے
Translated by

Juna Garhi

Say, "If I should err, I would only err against myself. But if I am guided, it is by what my Lord reveals to me. Indeed, He is Hearing and near."

کہہ دیجئے کہ اگر میں بہک جاؤں تو میرے بہکنے ( کا وبال ) مجھ پر ہی ہے اور اگر میں راہ ہدایت پر ہوں توبہ سبب اس وحی کے جو میرا پروردگار مجھے کرتا ہے وہ بڑا ہی سننے والا اور بہت ہی قریب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ اگر میں راہ بھولا ہوا ہوں تو اس بھول کا وبال مجھ پر ہوگا اور اگر میں سیدھی راہ پر گامزن ہوں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میرا پروردگار میری طرف وحی کرتا ہے وہ یقینا سب کچھ سننے والا ہے اور قریب ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ اگرمیں گمراہی پرہوں تواپنی جان پرہی گمراہ ہوں گا اور اگر میں نے ہدایت پائی تواس کی وجہ سے جومیرارب میری طرف وحی بھیجتا ہے۔ بلاشبہ وہ کچھ سننے والا، قریب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"If I go astray, I shall go astray only to my own detriment. And if I follow the right path, it is because of what my Lord reveals to me. Surely He is All-Hearer, Ever-Near.

تو کہہ اگر میں بہکا ہوا ہوں تو بہکوں گا اپنے ہی نقصان کو اور اگر ہوں سیدھے راستہ پر تو اس سبب سے کہ وحی بھیجتا ہے مجھ کو میرا رب بیشک وہ سب کچھ سنتا ہے نزدیک ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (ان سے یہ بھی) کہیے کہ اگر میں بہک گیا ہوں تو اس کا وبال میرے اوپر ہی آئے گا } اور اگر میں ہدایت پر ہوں تو یہ اس وحی کے طفیل ہے جو میرا رب میری طرف کرتا ہے۔ یقینا وہ خوب سننے والا بہت قریب ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say: “If I go astray then the hurt of straying will come only upon me. But if I am rightly-guided, that is only because of the revelation that my Lord makes to me. He is All-Hearing, Ever Nigh.”

کہو اگر میں گمراہ ہوگیا ہوں تو میری گمراہی کا وبال مجھ پر ہے ، اور اگر میں ہدایت پر ہوں تو اس وحی کی بنا پر ہوں جو میرا رب میرے اوپر نازل کرتا ہے ، وہ سب کچھ سنتا ہے اور قریب ہی ہے 71 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : اگر میں راستے سے بھٹکا ہوں تو میرے بھٹکنے کا نقصان مجھی کو ہوگا ، اور اگر میں نے سیدھا راستہ پالیا ہے تو یہ اس وحی کی بدولت ہے جو میرا رب مجھ پر نازل کر رہا ہے ۔ وہ یقینا سب کچھ سننے والا ، ہر ایک سے قریب ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کہہ دے اگر میں بہک گیا ہوں تو بہک کر اپنا ہی برا کروں گا اور جو میں ہدایت پر آگیا ہوں تو میرے مالک کی مجھ پر وحی بھیجنے سے (میں راہ راست پر آیا ہوں) بیشک وہ سن رہا ہے نزدیک ہے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے کہ اگر (بقول تمہارے) میں گمراہ ہوں تو میری گمراہی کا وبال مجھ ہی کو ہے اور اگر میں راہ راست پر ہوں تو یہ اس وحی (قرآن) کی وجہ سے ہے جس کو میرا پروردگار میرے پاس بھیج رہا ہے بیشک وہ سب کچھ سنتا (اور) بہت نزدیک ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجئے اگر میں بہکا ہوا ہوں تو اس کا نقصان مجھے ہی پہنچے گا اور اگر میں ہدایت پر ہوں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میرا رب میری طرف وحی بھیجتا ہے ۔ بیشک وہ سننے والا اور قریب ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ اگر میں گمراہ ہوں تو میری گمراہی کا ضرر مجھی کو ہے۔ اور اگر ہدایت پر ہوں تو یہ اس کا طفیل ہے جو میرا پروردگار میری طرف وحی بھیجتا ہے۔ بےشک وہ سننے والا (اور) نزدیک ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: if ever I go astray, I shall stray only against myself, and if I remain guided it is because of that which my Lord hath revealed Unto me. Verily He is Hearing, Nigh.

آپ کہہ دیجیے کہ اگر میں گمراہ ہوگیا تو میری گمراہی کا وبال مجھ ہی پر رہے گا اور اگر میں ہدایت پر رہوں تو یہ اس وحی کی بدولت ہے جو میرا پروردگار مجھے کرتا رہتا ہے بیشک وہ بڑا سننے والا ہے بہت قریب ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: اگر میں گمراہی پر ہوں تو میری گمراہی کا وبال مجھ ہی پر ہے اور اگر میں ہدایت پر ہوں تو یہ اس وحی کی بدولت ہے ، جو میرا رب میری طرف بھیج رہا ہے ۔ وہہ سننے والا اور نہایت قریب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے کہ اگر میں گمراہ ہوں تو اپنے ہی لیے گمراہ ہوں اور اگر میں ہدایت یافتہ ہوں تو تو اس وحی کی وجہ سے جو میری طرف میرا رب ( نازل ) کرتا ہے ، بلاشبہ وہ خوب سننے والا بہت قریب ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ اگر میں گمراہ ہوں تو میری گمراہی کا نقصان مجھی کو ہوگا اور اگر ہدایت پر ہوں تو یہ اس کی وجہ سے ہے جو میرا رب میری طرف وحی بھیجتا ہے۔ بیشک وہ سننے والا اور نزدیک ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو کہ اگر (بالفرض) میں گمراہی پر ہوں تو میری گمراہی کا وبال مجھ ہی پر ہوگا اور اگر میں سیدھی راہ پر ہوں تو یہ اس وحی کی بناء پر ہے جو میرا رب میری طرف بھیجتا ہے بلاشبہ وہ سنتا ہے (ہر کسی کی اور) نہایت ہی قریب ہے

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ’’ اگرمیں راہ بھولاہواہوں تو اس کا وبال مجھ ہی پر ہوگااوراگرمیں ہدایت پر ہوں تواس کاسبب یہ ہے کہ میرا رب میری طرف ( سیدھے راستے کے متعلق ) وحی کرتا ہے وہ یقیناسننے والا اور بہت ہی قریب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

م فرماؤ اگر میں بہکا تو اپنے ہی برے کو بہکا ( ف۱۳۱ ) اور اگر میں نے راہ پائی تو اس کے سبب جو میرا رب میری طرف وحی فرماتا ہے ( ف۱۳۲ ) بیشک وہ سننے والا نزدیک ہے ( ف۱۳۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: اگر میں بہک جاؤں تو میرے بہکنے کا گناہ ( یا نقصان ) میری اپنی ہی ذات پر ہے ، اور اگر میں نے ہدایت پا لی ہے تو اس وجہ سے ( پائی ہے ) کہ میرا رب میری طرف وحی بھیجتا ہے ۔ بیشک وہ سننے والا ہے قریب ہے

Translated by

Hussain Najfi

کہہ دیجئے! اگر ( تمہارے خیال کے مطابق ) میں گمراہ ہوگیا ہوں تو اس کا وِزر و وبال میری جان پر ہے اور اگر میں ہدایت یافتہ ہوں تو یہ اس وحی کا ثمرہ ہے جو میرا پروردگار میری طرف بھیجتا ہے بے شک وہ بڑا سننے والا بالکل قریب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "If I am astray, I only stray to the loss of my own soul: but if I receive guidance, it is because of the inspiration of my Lord to me: it is He Who hears all things, and is (ever) near."

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "If I go astray it will only be against my own soul, but if I receive guidance, it will be through my Lord's revelations." He is All-hearing and Omnipresent.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "If (even) I go astray, I shall stray only to my own loss. But if I remain guided, it is because of the Revelation of my Lord to me. Truly, He is All-Hearer, Ever Near."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: If I err, I err only against my own soul, and if I follow a right direction, it is because of what my Lord reveals to me; surely He is Hearing, Nigh.

Translated by

William Pickthall

Say: If I err, I err only to my own loss, and if I am rightly guided it is because of that which my Lord hath revealed unto me. Lo! He is Hearer, Nigh.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "यदि मैं पथभ्रष्ट हो जाऊँ तो पथभ्रष्ट होकर मैं अपना ही बुरा करूँगा, और यदि मैं सीधे मार्ग पर हूँ, तो इसका कारण वह प्रकाशना है जो मेरा रब मेरी ओर करता है। निस्संदेह वह सब कुछ सुनता है, निकट है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہہ دیجیئے کہ اگر (مثلاً و فرضاً ) میں گمراہ ہوجاؤں تو میری گمراہی مجھ ہی پر وبال ہوگی اور اگر میں راہ (راست) پر رہوں تو یہ بدولت اس قرآن کے ہے جس کو میرا رب میرے پاس بھیج رہا ہے وہ سب کچھ سنتا (اور) بہت نزدیک ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کہیں کہ اگر میں گمراہ ہوگیا ہوں تو میری گمراہی کا وبال مجھ پر ہے اور اگر میں ہدایت پر ہوں تو اس وحی کی بناء پر ہوں جو میرا رب مجھ پر نازل فرماتا ہے وہ سننے والا ہے اور قریب تر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہو اگر میں گمراہ ہوگیا ہوں تو میسری گمراہی کا وبال مجھ پر ہے ، اور اگر میں ہدایت پر ہوں تو اس وحی کی بناء پر ہوں جو میسرارب میرے اوپر نازل کرتا ہے ، وہ سب کچھ سنتا ہے اور قریب ہی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ اگر میں گمراہ ہوجاؤں تو میری گمراہی مجھ ہی پر پڑے گی اور اگر میں ہدایت پر رہوں تو اسی وحی کی بدولت جو اللہ میرے پاس بھیج رہا ہے، بیشک وہ سننے والا ہے قریب ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ اگر میں بہکا ہوا ہوں تو بہکوں گا اپنے ہی نقصان کو اور اگر ہوں سیدھے راستہ پر تو اس سبب سے کہ وحی بھیجتا ہے مجھ کو میرا رب، بیشک وہ سب کچھ سنتا ہے نزدیک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ کہہ دیجئے اگر میں گمراہ ہو جائوں تو بس میں اپنے ہی برے کو گمراہی اختیار کروں گا اور اگر میں راہ پر ہوں تو یہ اس قرآن کی وجہ سے ہے جو میرا رب میری جانب بھیجتا ہے بیشک وہ بڑا سننے والا اور بہت قریب ہے