Surat Saba

Surah: 34

Verse: 52

سورة سبأ

وَّ قَالُوۡۤا اٰمَنَّا بِہٖ ۚ وَ اَنّٰی لَہُمُ التَّنَاوُشُ مِنۡ مَّکَانٍۭ بَعِیۡدٍ ﴿۵۲﴾ۚ ۖ

And they will [then] say, "We believe in it!" But how for them will be the taking [of faith] from a place far away?

اس وقت کہیں گے کہ ہم اس قرآن پر ایمان لائے لیکن اس قدر دور جگہ سے ( مطلوبہ چیز ) کیسے ہاتھ آسکتی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّقَالُوۡۤا
اور وہ کہیں گے
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِہٖ
اس پر
وَاَنّٰی
اور کہاں سے ہو گا
لَہُمُ
ان کے لیے
التَّنَاوُشُ
حاصل کرنا(ایمان کا)
مِنۡ مَّکَانٍۭ
جگہ سے
بَعِیۡدٍ
دور کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّقَالُوۡۤا
اور کہیں گے 
اٰمَنَّا
ہم ایمان لائے 
بِہٖ
ساتھ اس کے 
وَاَنّٰی
حالانکہ کہاں ہے 
لَہُمُ
ان کے لیے 
التَّنَاوُشُ
حاصل کر نا
مِنۡ مَّکَانٍۭ بَعِیۡدٍ
دور کی جگہ سے 
Translated by

Juna Garhi

And they will [then] say, "We believe in it!" But how for them will be the taking [of faith] from a place far away?

اس وقت کہیں گے کہ ہم اس قرآن پر ایمان لائے لیکن اس قدر دور جگہ سے ( مطلوبہ چیز ) کیسے ہاتھ آسکتی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کہیں گے کہ (اب) ہم اس پر ایمان لے آئے اور اتنے دور مقام سے اب انہیں (ایمان) حاصل کرنا کہاں سے میسر ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکہیں گے کہ ہم اس پر ایمان لائے ہیں حالانکہ دورکی جگہ سے ان کے لیے(ایمان کو)حاصل کرنا کہاں ممکن ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they will say, |"We believe in Him.|" And how can they achieve it (the faith) from a place (so) far off,

اور کہنے لگیں ہم نے اس کو یقین مان لیا اور اب کہاں ان کا ہاتھ پہنچ سکتا ہے بعید جگہ سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اُس وقت) وہ کہیں گے کہ اب ہم اس پر ایمان لے آئے ہیں۔ اور (اُس وقت) کہاں ہوگی ان کی رسائی (ایمان تک) اتنی دور کی جگہ سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They will then say: “We believe in it”; but whence can they attain it from so far-off a place?

اس وقت یہ کہیں گے کہ ہم اس پر ایمان لے آئے 73 ۔ حالانکہ اب دور نکلی ہوئی چیز کہاں ہاتھ آسکتی ہے 74 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اس وقت ) یہ کہیں گے کہ : ہم اس پر ایمان لے آئے ہیں ۔ حالانکہ اتنی دور جگہ سے ان کو کوئی چیز کیسے ہاتھ آسکتی ہے ؟ ( ٢٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اس وقت) کہہ اٹھیں گے ہم (قرآن یا پیغمبر پر) ایمانل ائے اور بھلا اتنے دور مقام پر ان کا ہاتھ کہاں پہنچ سکتا ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کہیں گے ہم اس (دین حق) پر ایمان لائے اور اتنی دور جگہ سے (ایمان کا) ان کے ہاتھ آنا کہاں ممکن ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ کہیں گے کہ اب ہم (اس نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لے آئے ہیں ۔ (اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ) اور یہ کہاں ممکن ہے کہ جو چیز ہاتھ سے نکل جائے وہ دوبارہ ہاتھ میں آجائے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہیں گے کہ ہم اس پر ایمان لے آئے اور (اب) اتنی دور سے ان کا ہاتھ ایمان کے لینے کو کیونکر پہنچ سکتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And then they will say: we believe therein. But whence can there be the attainment of faith from a place so afar.

اور کہیں گے کہ ہم اس پر ایمان لے آئے اور اتنی دورجگہ سے (ایمان ان کے) ہاتھ آنا کہاں ممکن ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ کہیں گے: ہم اس پر ایمان لائے اور اتنی دور سے ان کیلئے اس کا پانا کہاں!

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ کہیں گے ہم ایمان لائے اور ان کے لیے اتنی دور جگہ سے ( مقصد ) کیسے ہاتھ آئے گا؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہیں گے کہ ہم اس پر ایمان لے آئے اور اب اتنی دور سے ان کا ہاتھ ایمان لینے کے لیے کیونکر پہنچ سکتا ہے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس وقت) یہ رہ رہ کر کہیں گے کہ ہم ایمان لے آئے اس (حق) پر مگر کہاں ممکن ہوگا ان کے لئے اس کو پانا اتنی دور سے ؟

Translated by

Noor ul Amin

اور کہیں گے کہ ہم اس پر ایمان لائے اور ان کے لئے اتنی دورسے ایمان کو حاصل کرناکہاں ممکن ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کہیں گے ہم اس پر ایمان لائے ( ف۱۳۷ ) اور اب وہ اسے کیونکر پائیں اتنی دور جگہ سے ( ف۱۳۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کہیں گے: ہم اس پر ایمان لے آئے ہیں ، مگر اب وہ ( ایمان کو اتنی ) دُور کی جگہ سے کہاں پا سکتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اب ) وہ کہیں گے کہ ہم اس پر ایمان لے آئے ۔ مگر اتنی دور دراز جگہ سے اب اس ( ایمان ) پر دسترس کہاں؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they will say, "We do believe (now) in the (Truth)"; but how could they receive (Faith) from a position (so far off,-

Translated by

Muhammad Sarwar

and then they will say, "We have faith in the Quran." How can they have any faith when they are far away from this world.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they will say: "We do believe (now);" but how could they receive (Tanawush) from a place so far off.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they shall say: We believe in it. And how shall the attaining (of faith) be possible to them from a distant place?

Translated by

William Pickthall

And say: We (now) believe therein. But how can they reach (faith) from afar off,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और कहेंगे, "हम उस पर ईमान ले आए।" हालाँकि उन के लिए कहाँ सम्भव है कि इतने दूरस्थ स्थान से उसको पा सकें

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کہیں گے ہم دین حق پر ایمان لے آئے اور اتنی دور جگہ سے (ایمان کا) ان کے ہاتھ آنا کہاں ممکن ہے۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس وقت یہ کہیں گے کہ ہم اس پر ایمان لے آئے، حالانکہ دور نکلی ہوئی چیز کس طرح ہاتھ آسکتی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس وقت یہ کہیں گے کہ ہم اس پر ایمان لے آئے ۔ حالانکہ ان دور نکلی ہوئی چیز کہاں ہاتھ آسکتی ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کہیں گے کہ ہم اس پر ایمان لائے اور اتنی دور جگہ سے ان کے ہاتھ آنا کہاں ممکن ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہنے لگیں ہم نے اس کو یقین مان لیا ، اور اب کہاں ان کا ہاتھ پہنچ سکتا ہے بعید جگہ سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یوں کہتے ہوں گے کہ ہم دین حق پر ایمان لائے اور بھلا اتنی دور جگہ سے اب ان کا ہاتھ ایمان کو کہاں حاصل کرسکتا ہے