Surat Saba

Surah: 34

Verse: 53

سورة سبأ

وَّ قَدۡ کَفَرُوۡا بِہٖ مِنۡ قَبۡلُ ۚ وَ یَقۡذِفُوۡنَ بِالۡغَیۡبِ مِنۡ مَّکَانٍۭ بَعِیۡدٍ ﴿۵۳﴾

And they had already disbelieved in it before and would assault the unseen from a place far away.

اس سے پہلے تو انہوں نے اس سے کفر کیا تھا ، اور دور دراز سے بن دیکھے ہی پھینکتے رہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّقَدۡ
اور تحقیق
کَفَرُوۡا
انہوں نے انکار کیا تھا
بِہٖ
اس کا
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَیَقۡذِفُوۡنَ
اور وہ پھینکتے رہے
بِالۡغَیۡبِ
بن دیکھے
مِنۡ مَّکَانٍۭ
جگہ سے
بَعِیۡدٍ
دور کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّقَدۡ
اور یقیناً 
کَفَرُوۡا
انہوں نے کفر کیا
بِہٖ
ساتھ اس کے 
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے 
وَیَقۡذِفُوۡنَ
اور وہ پھینکتے رہے
بِالۡغَیۡبِ
بن دیکھے 
مِنۡ مَّکَانٍۭ بَعِیۡدٍ
دور کی جگہ سے 
Translated by

Juna Garhi

And they had already disbelieved in it before and would assault the unseen from a place far away.

اس سے پہلے تو انہوں نے اس سے کفر کیا تھا ، اور دور دراز سے بن دیکھے ہی پھینکتے رہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

حالانکہ اس سے پہلے وہ (دنیا میں) انکار کرچکے تھے اور بن دیکھے (اندھیرے میں) انہیں بہت دور کی سوجھتی تھی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

حالانکہ یقینااس سے پہلے انہوں نے اس کے ساتھ کفرکیااوروہ بن دیکھے دور کی جگہ سے پھینکتے رہے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

while they had rejected it before, and used to make conjectures from a place (so) far off?

اور اس سے منکر رہے پہلے سے اور پھینکتے رہے بن دیکھے نشانے پر دور کی جگہ سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور پہلے تو انہوں نے اس کا کفر کیا تھا اور وہ (اٹکل کے) تیر ُ تکے چلاتے رہے بن دیکھے دور کی جگہ سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They disbelieved in it before and indulged in conjectures from far away.

اس سے پہلے یہ کفر کر چکے تھے اور بلا تحقیق دور دور کی کوڑیاں لایا کرتے تھے 75 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جبکہ انہوں نے پہلے اس کا انکار کیا تھا ، اور دور دور سے اٹک پچوں تیر پھینکا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور پہلے تو دنیا میں پیغمبر یا قرآن سے انکار کرتے رہے اور دور دور سے بن دیکھے بن سمجھے بوجھے تکے چلاتے رہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

حالانکہ پہلے یہ لوگ اس سے انکار کرتے تھے اور دور دور سے بن دیکھے ہی ہانکا کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک جنہوں نے پہلے ہی سے کفر کیا تھا وہ بےبس تحقیق باتیں اور دور کی کوڑی لاتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور پہلے تو اس سے انکار کرتے رہے اور بن دیکھے دور ہی سے (ظن کے) تیر چلاتے رہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Whereas they disbelieved therein afore, and conjectured about the unseen from a place so afar.

درآنحالیکہ پہلے سے یہ لوگ اس (حق) کا انکار کرتے رہے اور بےتحقیق باریں دور ہی سے ہانکا کرتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس سے پہلے انہوں نے اس کا انکار کیا اور دور سے اتکل کے تیر تکے چلاتے رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تحقیق انہوں نے اس سے پہلے کفر کیا اور دور جگہ سے اندازے کے تیر پھینکتے رہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پہلے تو اس سے انکار کرتے رہے اور بغیر دیکھے دور ہی سے خیالی تیر چلاتے رہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جب کہ اس سے قبل یہ لوگ (زندگی بھر) اس کا انکار کرتے رہے تھے اور یہ بن دیکھے (اٹکل کے) تیر پھینکتے رہے دور کی جگہ سے

Translated by

Noor ul Amin

حالانکہ اس سے پہلے وہ ( دنیا میں ) منکرتھے اور بِن دیکھے انہیں دورکی سوجھتی تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہ پہلے ( ف۱۳۹ ) تو اس سے کفر کرچکے تھے ، اور بےدیکھے پھینک مارتے ہیں ( ف۱٤۰ ) دور مکان سے ( ف۱٤۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

حالانکہ وہ اس سے پہلے کفر کر چکے ، اور وہ بِن دیکھے دور کی جگہ سے باطل گمان کے تیر پھینکتے رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

حالانکہ اس سے پہلے تو وہ اس ( ایمان ) کا انکار کرتے رہے اور ( بلاتحقیق ) بہت دور سے اَٹکَل کے تُکے چلاتے رہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Seeing that they did reject Faith (entirely) before, and that they (continually) cast (slanders) on the unseen from a position far off?

Translated by

Muhammad Sarwar

They had rejected it in their worldly life and expressed disbelief at the unseen (Day of Judgment), considering it less than a remote possibility.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Indeed they did disbelieve before (in this world), and they (used to) conjecture about the Unseen, from a far place.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they disbelieved in it before, and they utter conjectures with regard to the unseen from a distant place.

Translated by

William Pickthall

When they disbelieved in it of yore. They aim at the unseen from afar off.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इस से पहले तो उन्होंने उस का इनकार किया और दूरस्थ स्थान से बिन देखे तीर-तूक्के चलाते रहे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

حالانکہ پہلے سے (دنیا میں) یہ لوگ اس کا انکار کرتے رہے اور بےتحقیق باتیں دور ہی دور سے ہانکا کرتے تھے۔ (9)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ اس سے پہلے کفر کرچکے تھے اور بلا وجہ دور دور کی کوڑیاں لایا کرتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس سے پہلے یہ کفر کرچکے تھے اور بلا تحقیق دوردور کی کوڑیاں لایا کرتے تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

حالانکہ وہ اس سے پہلے اس کا انکار کرچکے ہیں، اور دور ہی دور سے بےتحقیق باتیں پھینکا کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اس سے منکر رہے پہلے سے اور پھینکتے رہے بن دیکھے نشانہ پر دور کی جگہ سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

حالانکہ پہلے یہ اس امر حق سے منکر تھے اور دوردراز جگہ سے بن دیکھے نشانے پر تیر پھینکا کرتے تھے