Surat Saba

Surah: 34

Verse: 7

سورة سبأ

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ہَلۡ نَدُلُّکُمۡ عَلٰی رَجُلٍ یُّنَبِّئُکُمۡ اِذَا مُزِّقۡتُمۡ کُلَّ مُمَزَّقٍ ۙ اِنَّکُمۡ لَفِیۡ خَلۡقٍ جَدِیۡدٍ ۚ﴿۷﴾

But those who disbelieve say, "Shall we direct you to a man who will inform you [that] when you have disintegrated in complete disintegration, you will [then] be [recreated] in a new creation?

اور کافروں نے کہا ( آؤ ) ہم تمہیں ایک ایسا شخص بتلائیں جو تمہیں یہ خبر پہنچا رہا ہے کہ جب تم بالکل ہی ریزہ ریزہ ہو جاؤ گے تو تم پھر سے ایک نئی پیدائش میں آؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ قَالَ
اور کہا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
ہَلۡ
کیا
نَدُلُّکُمۡ
ہم بتائیں تمہیں
عَلٰی رَجُلٍ
ایسا شخص
یُّنَبِّئُکُمۡ
جو خبر دیتا ہے تمہیں
اِذَا
جب
مُزِّقۡتُمۡ
ریزہ ریزہ کر دیئے جاؤ گے تم
کُلَّ
پوری طرح
مُمَزَّقٍ
ریزہ ریزہ کیا جانا
اِنَّکُمۡ
بےشک تم
لَفِیۡ خَلۡقٍ
البتہ پیدائش میں ہو گے
جَدِیۡدٍ
نئی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ قَالَ
اور کہا 
الَّذِیۡنَ
ان لو گوں نے 
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کی
ہَلۡ
کیا 
نَدُلُّکُمۡ
ہم بتائیں تمہیں
عَلٰی
اوپر 
رَجُلٍ
ایسا آدمی 
یُّنَبِّئُکُمۡ
وہ خبر دیتا ہے تمہیں
اِذَا
جب 
مُزِّقۡتُمۡ
ٹکڑے ٹکڑے کر دیے جاؤ گے تم 
کُلَّ مُمَزَّقٍ
ہر طرح سے ٹکڑے ٹکڑے کیا جانا
اِنَّکُمۡ
بلاشبہ تم 
لَفِیۡ خَلۡقٍ
یقیناًتخلیق میں ہو گے 
جَدِیۡدٍ
نئی 
Translated by

Juna Garhi

But those who disbelieve say, "Shall we direct you to a man who will inform you [that] when you have disintegrated in complete disintegration, you will [then] be [recreated] in a new creation?

اور کافروں نے کہا ( آؤ ) ہم تمہیں ایک ایسا شخص بتلائیں جو تمہیں یہ خبر پہنچا رہا ہے کہ جب تم بالکل ہی ریزہ ریزہ ہو جاؤ گے تو تم پھر سے ایک نئی پیدائش میں آؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کافر (ایک دوسرے سے) کہتے ہیں : کیا ہم تمہیں ایسا آدمی نہ بتائیں جو یہ خبر دیتا ہے کہ جب تم (مرنے کے بعد) بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے تو از سر نو پیدا کئے جاؤ گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے کفر کیا انہوں نے کہا کہ کیاہم تمہیں ایسا آدمی نہ بتائیں جوتمہیں خبردیتا ہے کہ جب تم ریزہ ریزہ کردیے جاؤگے پوری طرح ریزہ ریزہ کیاجاناتوبلاشبہ تم یقینانئی تخلیق میں ہوگے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the disbelievers said,|" Shall we point out to you a man who informs you that, when you are totally torn into pieces, you will certainly be (raised) in a new creation?

اور کہنے لگے منکر ہم بتلائیں تم کو ایک مرد کہ تم کو خبر دیتا ہے جب تم پھٹ کر ہوجاؤ گے ٹکڑے ٹکڑے تم کو پھر نئے سرے سے بننا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ کافر کہتے ہیں : کیا ہم تمہیں ایک ایسے شخص کے بارے میں بتائیں جو تمہیں یہ خبر دیتا ہے کہ جب تم (مٹی میں مل کر) بالکل ریزہ ریزہ ہو جائو گے تو پھر تمہیں از سر ِنو پیدا کردیا جائے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The unbelievers say: “Shall we direct you to the man who tells you that when you have been utterly broken to pieces, you will be raised to life again?

منکرین لوگوں سے کہتے ہیں ہم بتائیں تمہیں ایسا شخص جو خبر دیتا ہے کہ جب تمہارے جسم کا ذرہ ذرہ منتشر ہوچکا ہوگا اس وقت تم نئے سرے سے پیدا کر دیے جاؤ گے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ کافر لوگ ( ایک دوسرے سے ) کہنے لگے : کیا ہم تمہیں ایک ایسے شخص کا پتہ بتائیں جو تمہیں یہ خبر دیتا ہے کہ جب تم ( مر کر ) بالکل ریزہ ریزہ ہوچکو گے اس وقت تم ایک نئے جنم میں آؤ گے ؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کافر ہنسی سے ایک دوسرے سے کہتے ہیں جی ہم تم کو ایک آدمی بتائیں جو تم کو یہ خبر دیتا ہے کہ جب تم مر کر ریزہ ریزہ ہوجائو گے تو پھر تم نئے سرے سے پیدا ہو گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کافر کہتے ہیں کیا ہم تم کو ایک ایسا آدمی بتائیں جو تم کو یہ خبر دیتا ہے کہ جب تم (مر کر) بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے تو یقینا نئے سرے سے پیدا ہوگے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کافروں نے کہا ہم تمہیں ایک ایسے آدمی کا پتہ بتائیں جو تمہیں یہ خبر بتا دیتا ہے کہ جب تم ریزہ ریزہ ہو جائو گے تم تمہیں نئے سرے سے پیدا کیا جائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کافر کہتے ہیں کہ بھلا ہم تمہیں ایسا آدمی بتائیں جو تمہیں خبر دیتا ہے کہ جب تم (مر کر) بالکل پارہ پارہ ہو جاؤ گے تو نئے سرے سے پیدا ہوگے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who disbelieve say: shall we direct you toward a man declaring Unto you that when ye have become dispersed" with full dispersion, then ye will be raised Unto a new creation?

اور کافر (آپس میں) کہتے ہیں (کہ آؤ) ہم تمہیں ایسے شخص کا پتہ بتا دیں نا ؟ جو تم کو یہ خبردیتا ہے کہ جب تم بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے تو تم ضرور ایک نئے جنم میں آؤ گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جنہوں نے کفر کیا ، وہ کہتے ہیں کہ کیا ہم تم کو ایک ایسا آدمی دکھائیں ، جو تم کو یہ خبر دے رہا ہے کہ جب تم بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے تو از سر نو ایک نئی خلقت میں اٹھائے جاؤ گے!

Translated by

Mufti Naeem

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ کیا ہم تمہیں اس شخص کا پتا ( نہ ) بتائیں جو تم لوگوں کو خبر دیتا ہے کہ جب تم بالکل ریزہ ریزہ کردیے جاؤگے تو بے شک البتہ نئے سرے سے تم پیدا کیے جاؤگے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کافر کہتے ہیں کہ بھلا ہم تمہیں ایسا آدمی بتائیں جو تمہیں خبر دیتا ہے کہ جب تم مر کر بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے تو نئے سرے سے پیدا ہو گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کافر لوگ (تعجب اور استہزاء کے طور پر ایک دوسرے سے) کہتے ہیں کہ کیا ہم تم کو ایک ایسے شخص کا پتہ نہ دیں جو تم سے یہ کہتا ہے کہ جب تم (مر کر) بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے تو تم پھر نئے سرے سے پیدا کر دئے جاؤ گے

Translated by

Noor ul Amin

اور کافر ( ایک دوسرے سے ) کہتے ہیں :’’ کیا ہم تمہیں ایسا آدمی نہ بتائیںجو یہ خبردیتا ہے کہ جب تم ( مرنے کے بعد ) بالکل ریزہ ریزہ ہوجائو گے توازسرنوپیداکئے جائوگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کافر بولے ( ف۱۵ ) کیا ہم تمہیں ایسا مرد بتادیں ( ف۱٦ ) جو تمہیں خبر دے کہ جب تم پرزہ ہو کر بالکل ریزہ ہو کر بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ تو پھر تمہیں نیا بَننا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کافر لوگ ( تعجب و استہزاء کی نیت سے ) کہتے ہیں کہ کیا ہم تمہیں ایسے شخص کا بتائیں جو تمہیں یہ خبر دیتا ہے کہ جب تم ( مَر کر ) بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے تو یقیناً تمہیں ( ایک ) نئی پیدائش ملے گی

Translated by

Hussain Najfi

اور کافر ( ایک دوسرے سے ) کہتے ہیں کہ کیا ہم تمہیں ایسا آدمی بتائیں جو تمہیں خبر دیتا ہے کہ جب تم ( مرنے کے بعد ) بالکل ریزہ ریزہ کر دیئے جاؤگے تو تم ازسرِنو پیدا کئے جاؤگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Unbelievers say (in ridicule): "Shall we point out to you a man that will tell you, when ye are all scattered to pieces in disintegration, that ye shall (then be raised) in a New Creation?

Translated by

Muhammad Sarwar

The unbelievers have said, "Should we tell you about a man who says that you will be brought back to life again after your having been completely disintegrated?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who disbelieve say: "Shall we direct you to a man who will tell you (that) when you have become fully disintegrated into dust with full dispersion, then you will be created (again) anew"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who disbelieve say: Shall we point out to you a man who informs you that when you are scattered the utmost scattering you shall then be most surely (raised) in (to) a new creation?

Translated by

William Pickthall

Those who disbelieve say: Shall we show you a man who will tell you (that) when ye have become dispersed in dust with most complete dispersal still, even then, ye will be created anew?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों ने इनकार किया वे कहते हैं कि "क्या हम तुम्हें एक ऐसा आदमी बताएँ जो तुम्हें ख़बर देता है कि जब तुम बिलकुल चूर्ण-विचूर्ण हो जाओगे तो तुम नवीन काय में जीवित होगे?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ کافر (آپس میں) کہتے ہیں کہ کیا ہم تم کو ایسا آدمی بتائیں جو کہ تم کو یہ عجیب خبر دیتا ہے کہ جب تم بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے تو (اس کے بعد قیامت کو) ضرور تم ایک نئے جنم میں آؤ گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

منکرین قیامت کہتے ہیں ہم تمہیں اس شخص کے متعلق بتائیں جو خبر دیتا ہے کہ جب تمہارے جسم کا ذرّہ ذرّہ منتشر ہوچکا ہوگا اس وقت تم از سرے نو پیدا کیے جاؤ گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

منکرین لوگوں سے کہتے ہیں ہم بتائیں تمہیں ایسا شخص جو خبر دیتا ہے کہ جب تمہارے جسم کا ذرہ ذرہ منتشر ہوچکا ہوگا اس وقت تم نئے سرے سے پیدا کر دئیے جاؤ گے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کافروں نے کہا کیا ہم تمہیں ایسا شخص نہ بتادیں جو تمہیں یہ خبر دیتا ہے کہ جب تم پوری طرح ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے تو تم ضرور ایک نئی پیدائش میں آجاؤ گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہنے لگے منکر ہم بتلائیں تم کو ایک مرد کہ تم کو خبر دیتا ہے جب تم پھٹ کر ہوجاؤ ٹکڑے ٹکڑے تم کو پھر نئے سرے سے بننا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ منکر ہیں وہ آپس میں یوں کہتے ہیں بھلا کیا ہم تم کو ایک ایسا آدمی بتائیں جو تم کو یہ انوکھی چیز دیتا ہے کہ جب تم مر کر بالکل ریزہ ریزہ ہو جائو گے تو تم کو ازسرنو پیدا ہونا ہوگا۔