Surat Saba

Surah: 34

Verse: 9

سورة سبأ

اَفَلَمۡ یَرَوۡا اِلٰی مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ اِنۡ نَّشَاۡ نَخۡسِفۡ بِہِمُ الۡاَرۡضَ اَوۡ نُسۡقِطۡ عَلَیۡہِمۡ کِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّکُلِّ عَبۡدٍ مُّنِیۡبٍ ٪﴿۹﴾  7

Then, do they not look at what is before them and what is behind them of the heaven and earth? If We should will, We could cause the earth to swallow them or [could] let fall upon them fragments from the sky. Indeed in that is a sign for every servant turning back [to Allah ].

کیا پس وہ اپنے آگے پیچھے آسمان و زمین کو دیکھ نہیں رہے ہیں؟ اگر ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کے ٹکڑے گرا دیں یقیناً اس میں پوری دلیل ہے ہر اس بندے کے لئے جو ( دل سے ) متوجہ ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَرَوۡا
انہوں نے دیکھا
اِلٰی مَا
اس کی طرف جو
بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے سامنے ہے
وَمَا
اور جو
خَلۡفَہُمۡ
ان کے پیچھے ہے
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین سے
اِنۡ
اگر
نَّشَاۡ
ہم چاہیں
نَخۡسِفۡ
ہم دھنسا دیں
بِہِمُ
انہیں
الۡاَرۡضَ
زمین میں
اَوۡ
یا
نُسۡقِطۡ
ہم گرا دیں
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
کِسَفًا
کچھ ٹکڑے
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
اِنَّ
بےشک
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیَۃً
البتہ ایک نشانی ہے
لِّکُلِّ
واسطے ہر
عَبۡدٍ
بندے
مُّنِیۡبٍ
رجوع کرنے والے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَلَمۡ
تو کیا نہیں 
یَرَوۡا
انہوں نے دیکھا 
اِلٰی
طرف 
مَا
اس کے جو 
بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ
آگے ہے ان کے 
وَمَا
اور جو 
خَلۡفَہُمۡ
پیچھے ہے ان کے 
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے 
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین سے 
اِنۡ
اگر
نَّشَاۡ
ہم چاہیں 
نَخۡسِفۡ
ہم دھنسا دیں 
بِہِمُ
ان کو 
الۡاَرۡضَ
زمین میں 
اَوۡ
یا
نُسۡقِطۡ
ہم گرا دیں 
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
کِسَفًا
ٹکڑے
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے 
اِنَّ
یقیناً
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیَۃً
ضرور ایک نشانی ہے 
لِّکُلِّ عَبۡدٍ
ہراس بندے کے لیے 
مُّنِیۡبٍ
جو رجوع کر نے والا ہے 
Translated by

Juna Garhi

Then, do they not look at what is before them and what is behind them of the heaven and earth? If We should will, We could cause the earth to swallow them or [could] let fall upon them fragments from the sky. Indeed in that is a sign for every servant turning back [to Allah ].

کیا پس وہ اپنے آگے پیچھے آسمان و زمین کو دیکھ نہیں رہے ہیں؟ اگر ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کے ٹکڑے گرا دیں یقیناً اس میں پوری دلیل ہے ہر اس بندے کے لئے جو ( دل سے ) متوجہ ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا انہوں نے آسمان اور زمین کو نہیں دیکھا جو انھیں آگے سے اور پیچھے سے (گھیرے ہوئے ہیں) اگر ہم چاہیں تو انھیں زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کے کچھ ٹکڑے گرا دیں ۔ بلاشبہ اس بات میں ہر رجوع کرنے والے بندے کے لئے ایک نشانی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توکیا انہوں نے اپنے آگے اور اپنے پیچھے سے آسمان اورزمین کونہیں دیکھا؟اگرہم چاہیں تو ہم انہیں زمین میں دھنسا دیں یا آسمان سے ٹکڑے اُن پر گرا دیں،یقینااس میں ضرورہر اُس بندے کے لیے ایک نشانی ہے جورجوع کرنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have they not, then, looked to the sky and the earth that lies before them and behind them? If We so will, We would make the earth swallow them up, or cause pieces of the sky fall upon them. Surely, in this there is a sign for a slave of Allah who turns to Him.

کیا دیکھتے نہیں کچھ ان کے آگے ہے اور پیچھے ہے آسمان اور زمین سے اگر ہم چاہیں دھنسا دیں ان کو زمین میں یا گرا دیں ان پر ٹکڑا آسمان سے تحقیق اس میں نشانی ہے ہر بندے رجوع کرنے کے واسطے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیا انہوں نے دیکھا نہیں جو ان کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے آسمان اور زمین میں سے اگر ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دیں یقینا اس میں نشانی ہے ہر اس بندے کے لیے جو (اللہ کی طرف) رجوع کرنے والا ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do they not see how the heavens and the earth encompass them from the front and the rear? We could, if We so wished, cause the earth to swallow them or let fragments of the sky fall upon them. Verily there is a Sign in this for every servant (of Allah) who penitently turns to Him.

کیا انہوں نے کبھی اس آسمان و زمین کو نہیں دیکھا جو انہیں آگے اور پیچھے سے گھیرے ہوئے ہے؟ ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں ، یا آسمان کے کچھ ٹکڑے ان پر گرا دیں 12 ۔ درحقیقت اس میں ایک نشانی ہے ہر اس بندے کے لیے جو خدا کی طرف رجوع کرنے والا ہو 13 ۔ ع1

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا ان لوگوں نے اس آسمان و زمین کو نہیں دیکھا جو ان کے آگے بھی موجود ہیں اور ان کے پیچھے بھی ۔ اگر ہم چاہیں تو ان کو زمین میں دھنسا دیں ، یا آسمان کے کچھ ٹکڑے ان پر گرا دیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس میں ہر اس بندے کے لیے ایک نشانی ہے جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ان لوگوں نے جو ان کے سامنے اور پیچھے آسمان ور زمین ہے اس کو نہیں دیکھا 4 اگر ہم چاہیں تو دم بھر میں ان کو زمین میں دھنسا دیں یا آسمان کا ایک ٹکڑا ان پر گرا دیں ایک ڈھیارہ کچل کر رہ جائیں 5 جس بندے کو خدا کا خیال ہے اس کو تو اس میں ضرور (خدا کی قدرت کا) پتہ ملتا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو کیا انہوں نے آسمان اور زمین میں نظریں نہیں کیں جو ان کے آگے (بھی) ہے اور ان کے پیچھے (بھی موجود) ہے۔ اگر ہم چاہیں تو ان کو زمین میں دھنسا دیں یا ہم ان پر آسمان کے ٹکڑے گرا دیں۔ بیشک اس میں (قدرت الٰہیہ کی) پوری دلیل ہے ہر (اس) بندے کے لئے جو (اللہ کی طرف) رجوع کرنے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا انہوں نے زمین و آسمان کی تخلق کی طرف دھیان نہیں دیا جو و ان کے سامنے اور ان کے پیچھے ہے۔ اگر ہم چاہیں تو ان کو زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دیں۔ اس میں ہر اس شخص کے لئے نشانی ہے جو اللہ کی طرف رجوع کنے والا بندہ ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا انہوں نے اس کو نہیں دیکھا جو ان کے آگے اور پیچھے ہے یعنی آسمان اور زمین۔ اگر ہم چاہیں تو ان کو زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کے ٹکڑے گرا دیں۔ اس میں ہر بندے کے لئے جو رجوع کرنے والا ہے ایک نشانی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Behold they not that which is before them and that which is behind them of the heaven and the earth If We will, We shall sink the earth with them or cause a fragment of the heaven to fall on them. Verily therein is a sign Unto every repentant bondman.

تو کیا انہوں نے اپنے آگے اور اپنے پیچھے آسمان و زمین کی طرف نظر نہیں کی ۔ ہم اگر چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کے ٹکڑے گرا دیں اس میں پوری دلیل ہے ہر جھکنے والے بندے کے لئے ۔ اور بالیقین ہم نے داؤد (علیہ السلام) کو اپنی طرف سے ایک (بڑی) بڑائی دی تھی ۔ اے پہاڑوان کے ساتھ تسبیح کرتے رہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا انہوں نے اپنے آگے اور پیچھے ، آسمان وزمین پر نظر نہیں ڈالی؟ اگر ہم چاہیں تو ان کے سمیت زمین کو دھنسا دیں یا ان پر آسمان سے ٹکڑے گرادیں! بیشک اس کے اندر ہر اس بندے کیلئے بہت بڑی نشانی ہے ، جو متوجہ ہونے والا ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا یہ لوگ اپنے آگے اور اپنے پیچھے آسمان اور زمین کی طرف نہیں دیکھتے ، اگر ہم چاہیں تو ان لوگوں کو زمین میں دھنسا دیں یا ہم ان پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرادیں ، بلاشبہ اس میں البتہ ہر اس بندے کے لیے نشانی ہے جو رجوع کرنے والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا انہوں نے اس کو نہیں دیکھا جو ان کے آگے اور پیچھے ہے۔ یعنی آسمان اور زمین اگر ہم چاہیں تو ان کو زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کے ٹکڑے گرا دیں۔ اس میں ہر بندے کے لیے جو رجوع کرنے والا ہے ایک نشانی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا انہوں نے کبھی آسمان اور زمین (کی اس حیرت انگیز کائنات) میں غور نہیں کیا جو ان کے آگے اور پیچھے (ہر طرف پھیلی ہوئی) ہے اگر ہم چاہیں تو ان لوگوں کو دھنسا دیں زمین میں یا ان پر گرا دیں ٹکڑے آسمان سے بلاشبہ اس میں بڑی بھاری نشانی ہے ہر اس شخص کیلئے جو رجوع کرتا ہے (حق اور حقیقت کی طرف)

Translated by

Noor ul Amin

کیا انہوں نے آسمان اور زمین کو نہیں دیکھاجو انہیں آگے اور پیچھے سے ( گھیرے ہوئے ہیں ) اگرہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسادیں یاان پر آسمان کے کچھ ٹکڑے گرادیں بلاشبہ اس بات میں ہر رجوع کرنے والے بندے کے لئے ایک نشانی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا انہوں نے نہ دیکھا جو ان کے آگے اور پیچھے ہے آسمان اور زمین ( ف۱۹ ) ہم چاہیں تو انھیں ( ف۲۰ ) زمین میں دھنسادیں یا ان پر آسمان کا ٹکڑا گرادیں ، بیشک اس ( ف۲۱ ) میں نشانی ہے ہر رجوع لانے والے بندے کے لیے ( ف۲۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو کیا انہوں نے اُن ( نشانیوں ) کو نہیں دیکھا جو آسمان اور زمین سے اُن کے آگے اور اُن کے پیچھے ( انہیں گھیرے ہوئے ) ہیں ۔ اگر ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں یا اُن پر آسمان سے کچھ ٹکڑے گرا دیں ، بیشک اس میں ہر اس بندے کے لئے نشانی ہے جو اﷲ کی طرف رجوع کرنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا انہوں نے اسے نہیں دیکھا جو ان کے آگے پیچھے ہے ( ان کو محیط ہے ) یعنی آسمان و زمین! اگر ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کے کچھ ٹکڑے گرا دیں ۔ بے شک اس میں اللہ کی طرف رجوع کرنے والے بندہ کیلئے ایک نشانی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

See they not what is before them and behind them, of the sky and the earth? If We wished, We could cause the earth to swallow them up, or cause a piece of the sky to fall upon them. Verily in this is a Sign for every devotee that turns to Allah (in repentance).

Translated by

Muhammad Sarwar

Have they not seen the heavens and the earth in front and behind them. Had We wanted, We could have caused the earth to swallow them up or made a part of the sky fall upon them. In this there is evidence (of the truth) for every repenting person.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

See they not what is before them and what is behind them, of the heaven and the earth If We will, We shall sink the earth with them, or cause a piece of the heaven to fall upon them. Verily, in this is a sign for every servant who turns (to Allah) in repentance.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do they not then consider what is before them and what is behind them of the heaven and the earth? If We please We will make them disappear in the land or bring down upon them a portion from the heaven; most surely there is a sign in this for every servant turning (to Allah).

Translated by

William Pickthall

Have they not observed what is before them and what is behind them of the sky and the earth? If We will, We can make the earth swallow them, or cause obliteration from the sky to fall on them. Lo! herein surely is a portent for every slave who turneth (to Allah) repentant.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या उन्होंने आकाश और धरती को नहीं देखा, जो उन के आगे भी है और उन के पीछे भी? यदि हम चाहें तो उन्हें धरती में धँसा दें या उन पर आकाश से कुछ टुकड़े गिरा दें। निश्चय ही इसमें एक निशानी है हर उस बन्दे के लिए जो रुजू करने वाला हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو کیا انہوں نے آسمان اور زمین کی طرف نظر نہیں کی جو ان کے آگے بھی اور ان کے پیچھے (بھی) موجود ہیں اگر ہم چاہیں تو ان کو زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کے ٹکڑے گرا دیں اس (دلیل مذکور) میں (قدرت الہٰیہ کی) پوری دلیل ہے (مگر) اس بندہ کے لیے (جو خدا کی طرف) متوجہ (بھی) ہو۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا انہوں نے آسمان اور زمین کو نہیں دیکھا جو انہیں آگے اور پیچھے سے گھیرے ہوئے ہے، ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں یا آسمان کا ایک ٹکڑا ان پر گرا دیں درحقیقت اس دھمکی میں ہر اس بندے کے لیے جو ” اللہ “ کی طرف رجوع کرنے والا ہے ایک سبق ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا انہوں نے کبھی اس آسمان و زمین کو نہیں دیکھا جو انہیں آگے اور پیچھے سے گھیرے ہوئے ہے ؟ ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں ، یا آسمان سے کچھ ٹکڑے ان پر گرا دیں۔ درحقیقت اس میں ایک نشانی ہے ہر اس بندے کے لیے جو خدا کی طرف رجوع کرنے والا ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا انہوں نے اسے نہیں دیکھا جو ان کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے یعنی آسمان اور زمین، اگر ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں یا ہم ان پر آسمان کے ٹکڑے گرا دیں، بلاشبہ اس میں متوجہ ہونے والے ہر بندہ کے لیے نشانی ضرور ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا دیکھتے نہیں جو کچھ ان کے آگے ہے اور پیچھے ہے آسمان اور زمین سے اگر ہم چاہیں دھنسا دیں ان کو زمین میں یا گرا دیں ان پر ٹکڑا آسمان سے تحقیق اس میں نشانی ہے ہر بندے رجوع کرنے والے کے واسطے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بھلا کیا انہوں نے آسمان اور زمین کی طرف نظر نہیں کی جو ان کے آگے بھی اور پیچھے بھی موجود ہیں۔ اگر ہم چاہیں تو ان کو زمین میں دھنسا دیں یا چاہیں تو ان پر آسمان سے کوئی ٹکڑا گرا دیں بیشک اس دلیل مذکور میں ہر اس بندے کیلئے بڑی سبق آموز دلیل ہے جو خدا کی طرف رجوع کرنے والا ہے