Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 1

سورة فاطر

اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ جَاعِلِ الۡمَلٰٓئِکَۃِ رُسُلًا اُولِیۡۤ اَجۡنِحَۃٍ مَّثۡنٰی وَ ثُلٰثَ وَ رُبٰعَ ؕ یَزِیۡدُ فِی الۡخَلۡقِ مَا یَشَآءُ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۱﴾

[All] praise is [due] to Allah , Creator of the heavens and the earth, [who] made the angels messengers having wings, two or three or four. He increases in creation what He wills. Indeed, Allah is over all things competent.

اس اللہ کے لئے تمام تعریفیں سزاوار ہیں جو ( ابتداء ) آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا اور دو دو تین تین چار چار پروں والے فرشتوں کو اپنا پیغمبر ( قاصد ) بنانے والا ہے مخلوق میں جو چاہے زیادتی کرتا ہے اللہ تعالٰی یقیناً ہرچیز پر قادر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے ہے
فَاطِرِ
پیدا کرنے والا ہے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَ الۡاَرۡضِ
اور زمین کا
جَاعِلِ
بنانے والا ہے
الۡمَلٰٓئِکَۃِ
فرشتوں کا
رُسُلًا
پیام بر
اُولِیۡۤ اَجۡنِحَۃٍ
پروں والے
مَّثۡنٰی
دو دو
وَثُلٰثَ
تین تین
وَرُبٰعَ
اور چار چار
یَزِیۡدُ
وہ اضافہ کرتا ہے
فِی الۡخَلۡقِ
تخلیق میں
مَا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
خوب قدرت رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے ہے
فَاطِرِ
پیدا کرنے والا ہے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کا
وَ الۡاَرۡضِ
اور زمین کا
جَاعِلِ
بنانے والا ہے
الۡمَلٰٓئِکَۃِ
فرشتوں کو
رُسُلًا
پیغام رساں 
اُولِیۡۤ اَجۡنِحَۃٍ
پروں والے
مَّثۡنٰی
دودو
وَثُلٰثَ
اور تین تین
وَرُبٰعَ
اور چار چار
یَزِیۡدُ
وہ اضافہ کرتا ہے
فِی الۡخَلۡقِ
تخلیق میں
مَا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
اِنَّ
یقینا
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ
ہرچیزپر
قَدِیۡرٌ
پوری طرح قدرت رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

[All] praise is [due] to Allah , Creator of the heavens and the earth, [who] made the angels messengers having wings, two or three or four. He increases in creation what He wills. Indeed, Allah is over all things competent.

اس اللہ کے لئے تمام تعریفیں سزاوار ہیں جو ( ابتداء ) آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا اور دو دو تین تین چار چار پروں والے فرشتوں کو اپنا پیغمبر ( قاصد ) بنانے والا ہے مخلوق میں جو چاہے زیادتی کرتا ہے اللہ تعالٰی یقیناً ہرچیز پر قادر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

سب تعریف اس اللہ کے لئے ہے جو آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والا اور فرشتوں کو پیغام رساں بنانے والا ہے۔ جن کے دو دو ، تین تین اور چار چار بازو ہیں۔ وہ اپنی مخلوق کی ساخت میں جیسے چاہے اضافہ کردیتا ہے کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سب تعریف ﷲتعالیٰ کے لیے ہے جو آسمانوں اورزمین کاپیداکرنے والاہے، فرشتوں کو پیغام رساں بنانے والا ہے جو دودو،تین تین اورچارچارپروں والے ہیں۔ وہ تخلیق میں جو چاہتاہے اضافہ کردیتاہے، یقینااﷲ تعالیٰ ہرچیزپرپوری طرح قدرت رکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

All praise belongs to Allah, the Originator of the heavens and the earth, who makes the angels messengers having wings, in twos, threes and fours. He adds to the creation what He wills. Indeed, Allah is powerful to do everything.

سب خوبی اللہ کو ہے جس نے بنا نکالے آسمان اور زمین جس نے ٹھہرایا فرشتوں کو پیغام لانے والے جن کے پر ہیں دو دو اور تین تین اور چار چار بڑھا دیتا ہے پیدائش میں جو چاہے بیشک اللہ ہر چیز کرسکتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کل حمد اور کل شکر اللہ کے لیے ہے جو پید ا کرنے والا ہے آسمانوں اور زمین کا فرشتوں کو پیغام رساں بنانے والا جو دو دو تین تین اور چار چار پروں والے ہیں } اللہ اضافہ کرتا رہتا ہے تخلیق میں جو چاہتا ہے۔ یقینا اللہ ہرچیز پر قادر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

All praise be to Allah, the Fashioner of the heavens and earth, Who appointed angels as His message bearers, having two, three, four wings. He adds to His creation whatever He pleases. Verily Allah has power over everything.

تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین کا بنانے والا اور فرشتوں کو پیغام رساں مقرر کر نے والا 1 ہے ۔ ( ایسے فرشتے ) جن کے دو دو اور تین تین اور چار چار بازو 2 ہیں ۔ وہ اپنی مخلوق کی ساخت میں جیسا چاہتا ہے اضافہ کرتا 3 ہے ۔ یقینا اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تمام تر تعریف اللہ کی ہے جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے ، جس نے ان فرشتوں کو پیغام لے جانے کے لیے مقرر کیا ہے ، جو دو دو ، تین تین اور چار چار پروں والے ہیں ۔ وہ پیدائش میں جتنا چاہتا ہے اضافہ کردیتا ہے ۔ ( ١ ) بیشک اللہ ہر چیز کی قدرت رکھنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اصل تعریف اللہ ہی کو سزا وار ہے جس نے آسمان اور زمین نئے سرے سے بنائے 6 فرشتوں کو پیغام پہنچانے کے لئے مقرر کیا جن کے دو دو اور تین تین اور چار چار بازو ہیں وہ جتنے چاہے (فرشتوں میں) اور (بازو) زیادہ پیدا کرسکتا ہے 7 بیشک اللہ تعالیٰ سب کچھ کرسکتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جو آسمانوں اور زمین کے پیدا فرمانے والے (اور) فرشتوں کو قاصد بنانے والے ہیں جن کے دو دو اور تین تین اور چار چار پروں والے بازو ہیں وہ پیدائش میں جو چاہیں زیادہ کرتے ہیں۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے۔ اسی نے فرشتوں کو پیغام پہنچانے والا بنایا ہے جو دو دو تین تین اور چار چار بازو ( پر ) رکھتے ہیں ۔ وہ اللہ اپنی تخلیق میں جو چاہتا ہے اضافہ کردیتا ہے۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

سب تعریف خدا ہی کو (سزاوار ہے) جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا (اور) فرشتوں کو قاصد بنانے والا ہے جن کے دو دو اور تین تین اور چار چار پر ہیں۔ وہ (اپنی) مخلوقات میں جو چاہتا ہے بڑھاتا ہے۔ بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

All praise Unto Allah, the Creator Of the heavens and the earth, the Appointer of the angels as His messengers, with wings of twos and threes and fours. He addeth in creation what soever He listeth Verily Allah is over everything Potent.

ساری تعریف اللہ ہی کیلئے ہے جو پیدا کرنے والا ہے آسمانوں اور زمین کا ۔ (اور) فرشتوں کو پیام رساں بنانے والا ۔ جو دو دو اور تین تین اور چار چار پر دار بازو رکھتے ہیں وہ پیدائش میں جو چاہے زیادہ کردیتا ہے ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

شکر کا سزاوار حقیقی اللہ ہے – آسمانوں اور زمین کا خالق ، فرشتوں کو دو دو ، تین تین اور چار چار پروں والے پیغام رساں بنانے والا – وہ خلق میں جو چاہے اضافہ کردیتا ہے ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تمام تعریفیں ( اس ) اللہ ( تعالیٰ ) کے لیے ہیں جو آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے ہیں ، فرشتوں کو ، جن کے دو دو اور تین تین اور چار چار پر ( بازو ) ہیں پیغام رساں بنانے والے ہیں ، وہ ( اپنی ) مخلوق ( تخلیق ) میں جو چاہتے ہیں زیادہ کردیتے ہیں ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے۔ اور فرشتوں کو قاصد بنانے والا ہے۔ جن کے دو دو، تین تین اور چار چار پر ہیں وہ اپنی مخلوقات میں جو چاہتا ہے بڑھاتا ہے۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہر خوبی (اور تعریف) اللہ ہی کے لئے ہے جو (عدم محض سے) بنا نکالنے والا ہے آسمانوں اور زمین (کی اس عظیم الشان کائنات) کو جو پیغام رساں بنانے والا ہے ایسے فرشتوں کو جو دو دو تین تین اور چار چار پروں والے ہیں وہ اضافہ فرماتا ہے اپنی مخلوق میں جو چاہتا ہے بلاشبہ اللہ کو ہر چیز پر پوری پوری قدرت ہے

Translated by

Noor ul Amin

سب تعریف اللہ کے لئے ہےجو آسمانوں اور زمین کو پیداکرنیوالا اور فرشتوں کو پیغام رساں بنانے والا ہے جن کے دودو ، تین تین اور چارچارپَرہیں وہ اپنی مخلوق ( کی تخلیق ) میں جیسے چاہےاضافہ کرتا ہے کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

سب خوبیاں اللہ کو جو آسمانوں اور زمین کا بنانے والا فرشتوں کو رسول کرنے والا ( ف۲ ) جن کے دو دو تین تین چار چار پر ہیں ، بڑھاتا ہے آفرینش ( پیدائش ) میں جو چاہے ( ف۳ ) بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تمام تعریفیں اﷲ ہی کے لئے ہیں جو آسمانوں اور زمین ( کی تمام وسعتوں ) کا پیدا فرمانے والا ہے ، فرشتوں کو جو دو دو اور تین تین اور چار چار پَروں والے ہیں ، قاصد بنانے والا ہے ، اور تخلیق میں جس قدر چاہتا ہے اضافہ ( اور توسیع ) فرماتا رہتا ہے ، بیشک اﷲ ہر چیز پر بڑا قادر ہے

Translated by

Hussain Najfi

سب تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے ( اور ) فرشتوں کو پیغام رساں بنانے والا ہے جن کے دو دو ، تین تین اور چار چار پر اور بازو ہیں ۔ وہ ( اپنی مخلوق کی ) خلقت میں جب چاہتا ہے اضافہ کرتا ہے ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Praise be to Allah, Who created (out of nothing) the heavens and the earth, Who made the angels, messengers with wings,- two, or three, or four (pairs): He adds to Creation as He pleases: for Allah has power over all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

All praise belongs to God, the creator of the heavens and the earth who has made the angels Messengers of two or three or four wings. He increases the creation as He wills. God has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

All praise is due to Allah, Fatir of the heavens and the earth, Who made the angels messengers with wings, two or three or four. He increases in creation what He wills. Verily, Allah is Able to do all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

All praise is due to Allah, the Originator of the heavens and the earth, the Maker of the angels, apostles flying on wings, two, and three, and four; He increases in creation what He pleases; surely Allah has power over all things.

Translated by

William Pickthall

Praise be to Allah, the Creator of the heavens and the earth, Who appointeth the angels messengers having wings two, three and four. He multiplieth in creation what He will. Lo! Allah is Able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

सब प्रशंसा अल्लाह के लिए है, जो आकाशों और धरती का पैदा करने वाला है। दो-दो, तीन-तीन और चार-चार फ़रिश्तों को बाज़ुओं वाले सन्देशवाहक बनाकर नियुक्त करता है। वह संरचना में जैसी चाहता है, अभिवृद्धि करता है। निश्चय ही अल्लाह को हर चीज़ की सामर्थ्य प्राप्त है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تمام تر حمد (اسی) اللہ کو لائق ہے جو آسمان اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے جو فرشتوں کو پیغام رسان بنانے والا ہے (2) جن کے دو دو اور تین تین اور چار چار پر دار بازو ہیں وہ پیدائش میں جو چاہے زیادہ کردیتا ہے بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ ہی کے لیے تمام تعریفیں ہیں جو آسمانوں اور زمین کا بنانے والا اور فرشتوں کو پیغام رساں مقرر کرنے والا ہے۔ جن کے دو دو، تین تین اور چار چار پر ہیں، وہ اپنی مخلوق کی بناوٹ میں جس طرح چاہتا ہے اضافہ کرتا ہے۔ یقیناً اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ کے نام سے جو بےانتہا مہر بان اور رحم فرمانے والا ہے ۔ تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو آسمان اور زمین کا بنانے والا اور فرشتوں کو پیغام رساں مقرر کرنے والا ہے جن کے دودو ، تین تین اور چارچار بازو ہیں ۔ وہ اپنی مخلوق کی ساخت میں جیسا چاہتا ہے اضا فہ کرتا ہے ، یقیناً وہ ہر چیز پر قادر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو آسمانوں اور زمین کا پیدا فرمانے والا ہے، وہ فرشتوں کو پیغام رساں بنانے والا ہے جن کے دو دو اور تین تین اور چار چار بازو ہیں، وہ پیدائش میں جو چاہے زیادہ کردیتا ہے، بلاشبہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سب خوبی اللہ کو ہے جس نے بنا نکالے آسمان اور زمین جس نے ٹھہرایا فرشتوں کو پیغام لانے والے جن کے پر ہیں دو دو اور تین تین اور چار چار   بڑھا دیتا ہے پیدائش میں جو چاہے بیشک اللہ ہر چیز کرسکتا ہے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تمام تعریفیں اسی خدا کو سزاوار ہیں جس نے آسمانوں کو اور زمین کو بنا نکالا اسی نے فرشتوں کو پیغام رساں بنایا جن کے دو دو اور تین تین اور چار چار پر ہیں وہ اپنی مخلوق کی پیدائش اور بناوٹ میں جو چیز چاہے بڑھا دیتا ہے بیشک اللہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے