Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 10

سورة فاطر

مَنۡ کَانَ یُرِیۡدُ الۡعِزَّۃَ فَلِلّٰہِ الۡعِزَّۃُ جَمِیۡعًا ؕ اِلَیۡہِ یَصۡعَدُ الۡکَلِمُ الطَّیِّبُ وَ الۡعَمَلُ الصَّالِحُ یَرۡفَعُہٗ ؕ وَ الَّذِیۡنَ یَمۡکُرُوۡنَ السَّیِّاٰتِ لَہُمۡ عَذَابٌ شَدِیۡدٌ ؕ وَ مَکۡرُ اُولٰٓئِکَ ہُوَ یَبُوۡرُ ﴿۱۰﴾

Whoever desires honor [through power] - then to Allah belongs all honor. To Him ascends good speech, and righteous work raises it. But they who plot evil deeds will have a severe punishment, and the plotting of those - it will perish.

جو شخص عزت حاصل کرنا چاہتا ہو تو اللہ تعالٰی ہی کی ساری عزت ہےتمام تر ستھرے کلمات اسی کی طرف چڑھتے ہیں اور نیک عمل ان کو بلند کرتا ہے جو لوگ برائیوں کے داؤں گھات میں لگے رہتے ہیں ان کے لئے سخت تر عذاب ہے اور ان کا یہ مکر برباد ہو جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَنۡ
جو کوئی
کَانَ
ہے
یُرِیۡدُ
چاہتا
الۡعِزَّۃَ
عزت
فَلِلّٰہِ
تو اللہ ہی کے لیے ہے
الۡعِزَّۃُ
عزت
جَمِیۡعًا
ساری کی ساری
اِلَیۡہِ
طرف اسی کے
یَصۡعَدُ
چڑھتے ہیں
الۡکَلِمُ
کلمات
الطَّیِّبُ
پاکیزہ
وَالۡعَمَلُ
اور عمل
الصَّالِحُ
صالح
یَرۡفَعُہٗ
بلند کرتا ہے اسے
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
یَمۡکُرُوۡنَ
مکر کرتے ہیں
السَّیِّاٰتِ
برے
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
شَدِیۡدٌ
سخت
وَمَکۡرُ
اور مکر
اُولٰٓئِکَ
ان لوگوں کا
ہُوَ
وہ
یَبُوۡرُ
وہ تباہ ہو جائے گا
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَنۡ
جو
کَانَ
ہے
یُرِیۡدُ
ارادہ رکھتا
الۡعِزَّۃَ
عزت کا
فَلِلّٰہِ
تو اللہ تعالیٰ کے لیے ہے
الۡعِزَّۃُ
عزت
جَمِیۡعًا
ساری کی ساری
اِلَیۡہِ
اسی کی طرف
یَصۡعَدُ
چڑھتی ہے
الۡکَلِمُ
بات
الطَّیِّبُ
پاکیزہ
وَالۡعَمَلُ
اور عمل
الصَّالِحُ
نیک
یَرۡفَعُہٗ
وہ اس کو بلند کرتاہے
وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
یَمۡکُرُوۡنَ
خفیہ تدبیریں کرتے ہیں
السَّیِّاٰتِ
برائیوں کی
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
شَدِیۡدٌ
سخت
وَمَکۡرُ
اور تدبیریں
اُولٰٓئِکَ
ان لوگوں کی
ہُوَ
وہ
یَبُوۡرُ
خود ہی غارت ہو کر رہیں گی
Translated by

Juna Garhi

Whoever desires honor [through power] - then to Allah belongs all honor. To Him ascends good speech, and righteous work raises it. But they who plot evil deeds will have a severe punishment, and the plotting of those - it will perish.

جو شخص عزت حاصل کرنا چاہتا ہو تو اللہ تعالٰی ہی کی ساری عزت ہےتمام تر ستھرے کلمات اسی کی طرف چڑھتے ہیں اور نیک عمل ان کو بلند کرتا ہے جو لوگ برائیوں کے داؤں گھات میں لگے رہتے ہیں ان کے لئے سخت تر عذاب ہے اور ان کا یہ مکر برباد ہو جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو شخص عزت چاہتا ہے تو عزت تو تمام تر اللہ ہی کے لئے ہے۔ پاکیزہ کلمات اسی کی طرف چڑھتے ہیں اور صالح عمل انہیں اوپر اٹھاتا ہے اور جو لوگ بری چالیں چلتے ہیں تو ایسے لوگوں کے لئے سخت عذاب ہے، اور ان کی چال ہی برباد ہونے والی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جوعزت کاارادہ رکھتاہوتوعزت ساری کی ساری اﷲ تعالیٰ کے لیے ہے ، اُسی کی طرف پاکیزہ بات چڑھتی ہے اورنیک عمل اس کو بلندکرتا ہے اورجولوگ بُرائیوں کی خفیہ تدبیریں کرتے ہیں،اُن کے لیے سخت عذاب ہے اور اُن کی تدبیریں خود ہی غارت ہوکر رہیں گی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Whoever desires honor, then all honor lies with Allah alone. Towards Him ascends the pure word, and the righteous deed uplifts it. As for those who plot evils, for them there is a severe punishment, and their plot itself will perish.

جس کو چاہئے عزت تو اللہ کے لئے ہے ساری عزت اس کی طرف چڑھتا ہے کلام ستھرا اور کام نیک اس کو اٹھا لیتا ہے اور جو لوگ داؤ میں ہیں برائیوں کے ان کے لئے سخت عذاب ہے اور ان کا داؤ ہے ٹوٹے کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو کوئی عزت کا طالب ہے تو (وہ جان لے کہ) عزت سب کی سب اللہ کے پاس ہے اسی کی طرف اٹھتی ہیں اچھی باتیں اور عمل ِصالح اسے اوپر اٹھاتا ہے اور جو لوگ بری سازشیں کر رہے ہیں ان کے لیے سخت سزا ہوگی۔ } اور ان کی سازشیں ناکام ہو کر رہ جائیں گی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He who seeks glory, let him know that all glory belongs to Allah alone. To Him do good words go up, and righteous action uplifts them. But those who contrive evil deeds, a severe punishment lies in store for them, and their contriving will come to naught.

جو کوئی عزت چاہتا ہو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ عزت ساری کی ساری اللہ کی20 ہے ۔ اس کے ہاں جو چیز اوپر چڑھتی ہے وہ صرف پاکیزہ قول ہے ، اور عمل صالح اس کو اوپر چڑھاتا 21 ہے ۔ رہے وہ لوگ جو بیہودہ چال بازیاں کرتے 22 ہیں ، ان کے لیے سخت عذاب ہے اور ان کا مکر خود ہی غارت ہونے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو شخص عزت حاصل کرنا چاہتا ہو ، تو تمام تر عزت اللہ کے قبضے میں ہے ۔ پاکیزہ کلمہ اسی کی طرف چڑھتا ہے اور نیک عمل اس کو اوپر اٹھاتا ہے ۔ ( ٣ ) اور جو لوگ بری بری مکاریاں کر رہے ہیں ، ان کو سخت عذاب ہوگا ، اور ان کی مکاری ہی ہے جو ملیا میٹ ہوجائے گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اسی طرح لوگوں کو بھی قیامت میں جی اٹھنا ہے 13 جو شخص عزت چاہتا ہے تو عزی ساری اللہ ہی کی ہے 14 پاکیزہ کلمہ (لا الہ الا اللہ) اس تک چڑھ جاتا ہے 15 اور نیک کام اس کو چڑھاتا ہے 16 اور جو لوگ (اے پیغمبر تیرے ستانے کو برے برے مکر کرتے ہیں ان کو سخت عذاب ہوگا اور ان کا مکر خود ہی تباہ ہوگا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو شخص عزت چاہتا ہے تو تمام تر عزت اللہ ہی کے لئے ہے۔ اچھی باتیں اسی تک پہنچتی ہیں اور اچھا کام اس کو پہنچتا ہے۔ اچھی باتیں اسی تک پہنچتی ہیں اور اچھا کام اس کو پہنچتا ہے۔ اور جو لوگ بری بری تدبیریں کرتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے۔ اور ان کا یہ مکر نیست ونابود ہوجائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو کوئی عزت چاہتا ہے تو وہ ( یاد رکھے کہ) ساری عزت صرف اللہ کے لیے ہے۔ اسی کی طرف اچھے اور پاکیزہ اعمال اٹھائے ( پہنچائے) جاتے ہیں ۔ اور جو لوگ بری تدبیر ( برے اعمال) کرتے ہیں ان کے لئے شدید عذاب ہے۔ اور ان کا مکروفریب خود ہی غارت ہوجانے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو شخص عزت کا طلب گار ہے تو عزت تو سب خدا ہی کی ہے۔ اسی کی طرف پاکیزہ کلمات چڑھتے ہیں اور نیک عمل اس کو بلند کرتے ہیں۔ اور جو لوگ برے برے مکر کرتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے۔ اور ان کا مکر نابود ہوجائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Whosoever desireth glory, then all glory is Allah's; unto Him mount up the goodly words; and the righteous works exalteth it. And those who plot evils,--theirs shall be a torment severe; and the plotting of those!--it shall perish.

جو شخص عزت حاصل کرنا چاہے تو تمام ترعزت اللہ ہی کے لئے ہے ۔ اسی تک اچھا کلام بلند ہوتا ہے اور عمل صالح اس کو بلند کرتا ہے اور جو لوگ بڑی بڑی تدبیریں کرتے ہیں ۔ انہیں سخت عذاب ہوگا اور ان کا مکر (سب) نیست ونابود ہو کر رہے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو عزت کا طالب ہو تو یاد رکھے کہ عزت تمام تر اللہ ہی کیلئے ہے ۔ اس کی طرف صعود کرتا ہے پاکیزہ کلمہ اور عمل صالح اس کلمہ کو سہارا دیتا ہے اور جو لوگ بری چالیں چل رہے ہیں ، ان کیلئے سخت عذاب ہے اور ان کی چال نابود ہوکر رہے گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو شخص عزت چاہتا ہے تو تمام عزت تو صرف اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی ہے ( اسی کی رضا سے ملے گی ) اسی کی طرف پاکیزہ کلمات چڑھتے ہیں اور اچھا عمل اسے اوپر اُٹھاتا ہے اور جو لوگ بُری تدبیریں ( سازشیں ) کرتے ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے اور ان لوگوں کی تدبیر تو بس رائیگاں جائے گی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو شخص عزت کا طلب گار ہے تو عزت سب اللہ ہی کی ہے۔ اسی کی طرف پاکیزہ کلمات چڑھتے ہیں اور نیک عمل ان کو بلند کرتے ہیں اور جو لوگ برے مکر کرتے ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے اور ان کا مکر برباد ہوجائے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو کوئی عزت چاہتا ہو تو (وہ جان لے کہ) عزت تو سب اللہ ہی کے پاس ہے اسی کی طرف چڑھتے ہیں پاکیزہ کلمات اور عمل صالح اس کو اوپر اٹھاتا ہے اور جو لوگ بری چالیں چلتے ہیں (حق کے مقابلے میں) ان کیلئے بڑا سخت عذاب ہے اور ان کی یہ چال بازیاں خود نابود ہو کر رہیں گی

Translated by

Noor ul Amin

جوشخص عزت چاہتا ہے توعزت تو تمام تراللہ ہی کے لئے ہے پاکیزہ کلمات اسی کی طرف پہنچتے ہیں اور نیک عمل انہیں بلندی کی طرف لے جاتا ہے اورجو لوگ بری چالیں چلتے ہیں توا یسے لوگوں کے لئے سخت عذاب ہے ، اوران کی چال ہی برباد ہونے والی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جسے عزت کی چاہ ہو تو عزت تو سب اللہ کے ہاتھ ہے ( ف۲٤ ) اسی کی طرف چڑھتا ہے پاکیزہ کلام ( ف۲۵ ) اور جو نیک کام سے وہ اسے بلند کرتا ہے ( ف۲٦ ) اور وہ جو برے داؤں ( فریب ) کرتے ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے ( ف۲۷ ) اور انہیں کا مکر برباد ہوگا ( ف۲۸

Translated by

Tahir ul Qadri

جو شخص عزت چاہتا ہے تو اﷲ ہی کے لئے ساری عزت ہے ، پاکیزہ کلمات اسی کی طرف چڑھتے ہیں اور وہی نیک عمل ( کے مدارج ) کو بلند فرماتا ہے ، اور جو لوگ بری چالوں میں لگے رہتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے اور ان کا مکر و فریب نیست و نابود ہو جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

جو کوئی عزت کا طلبگار ہے ( تو وہ سمجھ لے ) کہ ساری عزت اللہ ہی کیلئے ہے ( لہٰذا وہ خدا سے طلب کرے ) اچھے اور پاکیزہ کلام اس کی طرف بلند ہوتے ہیں اور نیک عمل انہیں بلند کرتا ہے ( یا اللہ نیک عمل کو بلند کرتا ہے ) اور جو لوگ ( آپ کے خلاف ) برائیوں کے منصوبے بناتے ہیں ( بری تدبیریں کرتے ہیں ) ان کیلئے سخت عذاب ہے ( اور ان کا مکر و فریب آخرکار ) نیست و نابود ہو جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If any do seek for glory and power,- to Allah belong all glory and power. To Him mount up (all) Words of Purity: It is He Who exalts each Deed of Righteousness. Those that lay Plots of Evil,- for them is a Penalty terrible; and the plotting of such will be void (of result).

Translated by

Muhammad Sarwar

Whoever seeks honor should know that all honor belongs to God. Good words (worship) will be presented before Him and He will accept good deeds. Those who make evil plans will suffer intense torment. Their evil plans are doomed to destruction.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Whosoever desires Al-`Izzah then to Allah belongs Al-`Izzah. To Him ascend the good words, and the righteous deeds exalt it, but those who plot evils, theirs will be a severe torment. And the plotting of such will perish.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Whoever desires honor, then to Allah belongs the honor wholly. To Him do ascend the good words; and the good deeds, lift them up, and (as for) those who plan evil deeds, they shall have a severe chastisement; and (as for) their plan, it shall perish.

Translated by

William Pickthall

Whoso desireth power (should know that) all power belongeth to Allah. Unto Him good words ascend, and the pious deed doth He exalt; but those who plot iniquities, theirs will be an awful doom; and the plotting of such (folk) will come to naught.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो कोई प्रभुत्व चाहता हो तो प्रभुत्व तो सारा का सारा अल्लाह के लिए है। उसी की ओर अच्छा-पवित्र बोल चढ़ता है और अच्छा कर्म उसे ऊँचा उठाता है। रहे वे लोग जो बुरी चालें चलते हैं, उन के लिए कठोर यातना है और उन की चालबाज़ी मटियामेट होकर रहेगी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو شخص عزت حاصل کرنا چاہے تو تمام تر عزت خدا ہی کے لیے ہے (3) اچھا کلام اسی تک پہنچتا ہے اور اچھا کام اس کو پہنچاتا ہے (4) اور جو لوگ (اس کے خلاف) بری بری تدبیریں کر رہے ہیں ان کو سخت عذاب ہوگا (5) اور ان لوگوں کا یہ مکر نیست ونابود ہوجائے گا۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو عزت چاہتا ہے عزت ساری کی ساری اللہ کے اختیار میں ہے پاکیزہ کلمات اور نیک عمل کو وہی اوپر اٹھاتا ہے جو لوگ جو بری چالیں چلتے ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے اور ان کا مکر خود ہی غارت ہونے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو کوئی عزت چاہتا ہو اسے معلوم ہونا چاہئے کہ عزت ساری کی ساری اللہ کی ہے۔ اس کے ہاں جو چیز اوپر چڑھتی ہے وہ صرف پاکیزہ قول ہے ، اور عمل صالح اس کو اوپر چڑھاتا ہے ۔ رہے وہ لوگ جو بےہودہ چال بازیاں کرتے ہیں ، ان کے لیے سخت عذاب ہے اور ان کا مکر خود ہی غارت ہونے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو شخص عزت حاصل کرنا چاہے تو ساری عزت اللہ ہی کے لیے ہے، اچھے کلمات اس کی طرف پہنچتے ہیں اور نیک عمل انہیں بلند کردیتا ہے، اور جو لوگ بری تدبیریں کرتے ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے اور ان کی تدبیر برباد ہوگئی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس کو چاہے عزت تو اللہ کے لیے ہے ساری عزت اس کی طرف چڑھتا ہے کلام ستھرا اور کام نیک اس کو اٹھا لیتا ہے اور جو لوگ داؤ میں ہیں برائیوں کے ان کے لیے سخت عذاب ہے اور ان کا داؤ ہے ٹوٹے کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو شخص عزت حاصل کرنا چاہے تو سب قسم کی عزت اللہ ہی کو حاصل ہے پاکیزہ کلام خدا ہی کی طرف چڑھتا ہے اور نیک عمل اس پاکیزہ کلام کو بلند کردیتا ہے اور جو لوگ بری بری تدبیریں کرتے ہیں ان کو سخت عذاب ہوتا ہے اور ان لوگوں کی یہ سب تدبیریں نابود و برباد ہوجائیں گی