Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 11

سورة فاطر

وَ اللّٰہُ خَلَقَکُمۡ مِّنۡ تُرَابٍ ثُمَّ مِنۡ نُّطۡفَۃٍ ثُمَّ جَعَلَکُمۡ اَزۡوَاجًا ؕ وَ مَا تَحۡمِلُ مِنۡ اُنۡثٰی وَ لَا تَضَعُ اِلَّا بِعِلۡمِہٖ ؕ وَ مَا یُعَمَّرُ مِنۡ مُّعَمَّرٍ وَّ لَا یُنۡقَصُ مِنۡ عُمُرِہٖۤ اِلَّا فِیۡ کِتٰبٍ ؕ اِنَّ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیۡرٌ ﴿۱۱﴾

And Allah created you from dust, then from a sperm-drop; then He made you mates. And no female conceives nor does she give birth except with His knowledge. And no aged person is granted [additional] life nor is his lifespan lessened but that it is in a register. Indeed, that for Allah is easy.

لوگو! اللہ تعالٰی نے تمہیں مٹی سے پھر نطفہ سے پیدا کیا ہے پھر تمہیں جوڑے جوڑے ( مرد و عورت ) بنا دیا ہے ، عورتوں کا حاملہ ہونا اور بچوں کا تولد ہونا سب اس کے علم سے ہی ہے اور جو بھی بڑی عمر والا عمر دیا جائے اور جس کسی کی عمر گھٹے وہ سب کتاب میں لکھا ہوا ہے اللہ تعالٰی پر یہ بات بالکل آسان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ نے
خَلَقَکُمۡ
پیدا کیا تمہیں
مِّنۡ تُرَابٍ
مٹی سے
ثُمَّ
پھر
مِنۡ نُّطۡفَۃٍ
نطفے سے
ثُمَّ
پھر
جَعَلَکُمۡ
بنایا تمہیں
اَزۡوَاجًا
جوڑے
وَمَا
اور نہیں
تَحۡمِلُ
اٹھاتی
مِنۡ اُنۡثٰی
کوئی مادہ
وَلَا
اور نہ
تَضَعُ
وہ جنم دیتی ہے
اِلَّا
مگر
بِعِلۡمِہٖ
ساتھ اس کے علم کے
وَمَا
اور نہیں
یُعَمَّرُ
عمر دیا جاتا
مِنۡ مُّعَمَّرٍ
کوئی عمر دیا ہوا
وَّلَا
اور نہ
یُنۡقَصُ
کمی کی جاتی
مِنۡ عُمُرِہٖۤ
اس کی عم میں سے کچھ
اِلَّا
مگر
فِیۡ کِتٰبٍ
ایک کتاب میں ہے
اِنَّ
بےشک
ذٰلِکَ
یہ
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
یَسِیۡرٌ
بہت آسان ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ نے
خَلَقَکُمۡ
پیدا کیا تمہیں
مِّنۡ تُرَابٍ
مٹی سے
ثُمَّ
پھر
مِنۡ نُّطۡفَۃٍ
ایک قطرے سے
ثُمَّ
پھر
جَعَلَکُمۡ
اس نے بنائے تمہارے
اَزۡوَاجًا
جوڑے
وَمَا
اور نہیں
تَحۡمِلُ
حاملہ ہوتی
مِنۡ اُنۡثٰی
کوئی مادہ
وَلَا تَضَعُ
اور نہ جنتی ہے
اِلَّا
مگر
بِعِلۡمِہٖ
اس کے علم سے
وَمَا
اور نہیں
یُعَمَّرُ
عمر دی جاتی
مِنۡ مُّعَمَّرٍ
کسی عمر پانے والے کو
وَّلَا یُنۡقَصُ
اور نہ کمی کی جاتی ہے
مِنۡ عُمُرِہٖۤ
اس کی عمر میں
اِلَّا
مگر
فِیۡ کِتٰبٍ
وہ ایک کتاب میں ہے
اِنَّ
یقیناً
ذٰلِکَ
یہ
عَلَی
اوپر
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
یَسِیۡرٌ
بہت ہی آسان ہے
Translated by

Juna Garhi

And Allah created you from dust, then from a sperm-drop; then He made you mates. And no female conceives nor does she give birth except with His knowledge. And no aged person is granted [additional] life nor is his lifespan lessened but that it is in a register. Indeed, that for Allah is easy.

لوگو! اللہ تعالٰی نے تمہیں مٹی سے پھر نطفہ سے پیدا کیا ہے پھر تمہیں جوڑے جوڑے ( مرد و عورت ) بنا دیا ہے ، عورتوں کا حاملہ ہونا اور بچوں کا تولد ہونا سب اس کے علم سے ہی ہے اور جو بھی بڑی عمر والا عمر دیا جائے اور جس کسی کی عمر گھٹے وہ سب کتاب میں لکھا ہوا ہے اللہ تعالٰی پر یہ بات بالکل آسان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ نے تمہیں مٹی سے، پھر نطفہ سے پیدا کیا ہے پھر تمہیں جوڑے جوڑے بنایا۔ جو بھی مادہ حاملہ ہوتی یا بچہ جنتی ہے تو اللہ کو اس کا علم ہوتا ہے۔ اور کوئی بڑی عمر والا جو عمر دیا جائے یا اس کی عمر کم کی جائے تو یہ سب کچھ کتاب میں درج ہے۔ اللہ کے لئے یہ بات بالکل آسان ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اللہ تعالیٰ نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا، پھرنطفے سے،پھرتمہارے جوڑے بنائے اورکوئی مادہ حاملہ نہیں ہوتی اور نہ کوئی بچہ جنتی ہے مگراُس کے علم سے اورکسی عمرپانے والے کوعمرنہیں دی جاتی اور نہ کسی کی عمرمیں کمی کی جاتی ہے مگروہ ایک کتاب میں ہے،یقیناً اللہ تعالیٰ پریہ بہت ہی آسان ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Allah has created you from dust, then from a drop of semen, then He made you couples. And no female conceives nor gives birth without His knowledge. And no aged person is made to advance in age, nor a part is curtailed from his age, but all this is (recorded) in a book. Surely all this is easy for Allah.

اور اللہ نے تم کو بنایا مٹی سے پھر بوند پانی سے پھر بنایا تم کو جوڑے جوڑے اور نہ پیٹ رہتا ہے کسی مادہ کو اور نہ وہ جنتی ہے بن خبر اس کے اور نہ عمر پاتا ہے کوئی بڑی عمر والا اور نہ گھٹتی ہے کسی کی عمر مگر لکھا ہے کتاب میں بیشک یہ اللہ پر آسان ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر نطفے سے پھر تمہیں جوڑے جوڑے بنا دیا اور نہ ہی کسی مادہ کو کوئی حمل ہوتا ہے اور نہ ہی وہ جنتی ہے مگر یہ اس کے علم میں ہوتا ہے اور کسی عمر والے کو عمر نہیں دی جاتی اور نہ ہی کسی کی عمر میں کمی کی جاتی ہے مگر یہ سب ایک کتاب میں (لکھا ہوا) ہے } یقینا یہ اللہ پر بہت آسان ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah created you from dust, then from a drop of sperm, then He made you into pairs. No female conceives, nor delivers (a child) except with His knowledge. None is given a long life nor is any diminished in his life but it is written in a Book. Surely that is quite easy for Allah.

اللہ 23 نے تم کو مٹی سے پیدا کیا ، پھر نطفہ 24 سے ، پھر تمہارے جوڑے بنا دیے ( یعنی مرد اور عورت ) ۔ کوئی عورت حاملہ نہیں ہوتی اور نہ بچہ جنتی ہے مگر یہ سب کچھ اللہ کے علم میں ہوتا ہے ۔ کوئی عمر پانے والا عمر نہیں پاتا اور نہ کسی کی عمر میں کچھ کمی ہوتی ہے مگر یہ سب کچھ ایک کتاب میں لکھا ہوتا 25 ہے ۔ اللہ کے لیے یہ بہت آسان کام 26 ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا ، پھر نطفے سے ، پھر تمہیں جوڑے جوڑے بنا دیا ۔ اور کسی مادہ کو جو کوئی حمل ہوتا ہے ، اور جو کچھ وہ جنتی ہے وہ سب اللہ کے علم سے ہوتا ہے ۔ اور کسی عمر رسیدہ کو جتنی عمر دی جاتی ہے ، اور اس کی عمر میں جو کوئی کمی ہوتی ہے ، وہ سب ایک کتاب میں درج ہے ۔ ( ٤ ) حقیقت یہ ہے کہ یہ سب کچھ اللہ کے لیے بہت آسان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ تعالیٰ نے تم کو پہلے مٹی سے پیدا کیا پھر تمہاری نسل نطفے سے بھرکم کو جوڑا جوڑا بنایا ایک مرد ایک عورت اور کسی عورت کو پیٹ نہیں رہتا اور نہ وہ جنتی ہے مگر خدا کو معلوم ہے اور نہ کسی عمر والے کو زیادہ عمر ملتی ہے اور نہ کسی کی عمر کم کی جاتی ہے مگر یہ سب لوح محفوظ میں لکھا بوا ہے اپیل بیشک اللہ پر یہ عمر کا گھٹانا بڑھاتا آسان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ نے تم کو مٹی سے پیدا فرمایا پھر نطفے سے پھر تمہیں جوڑا جوڑا بنادیا اور کوئی عورت نہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ جنتی ہے مگر اس کے علم سے۔ اور نہ کسی بڑی عمر والے کو عمر زیادہ دی جاتی ہے اور نہ اس کی عمر کم کی جاتی ہے مگر سب کچھ کتاب میں (لکھا ہوا) ہے بیشک یہ اللہ کے لئے آسان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر نطفے سے پھر تمہیں جوڑے جوڑے بنا دیا۔ کوئی عورت حاملہ نہیں ہوتی اور نہ کوئی عورت کسی بچے کو جنم دیتی ہے مگر یہ کہ وہ سب کچھ اللہ کے علم میں ہوتا ہے۔ کوئی بڑی عمر پاتا ہے یا کسی کی عمر میں کمی کی جاتی ہے وہ سب کچھ کتاب ( لوح محفوظ) میں لکھا ہوا ہے۔ بیشک یہ سب کچھ اللہ کے لئے آسان ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا ہی نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر نطفے سے پھر تم کو جوڑا جوڑا بنا دیا۔ اور کوئی عورت نہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ جنتی ہے مگر اس کے علم سے۔ اور نہ کسی بڑی عمر والے کو عمر زیادہ دی جاتی ہے اور نہ اس کی عمر کم کی جاتی ہے مگر (سب کچھ) کتاب میں (لکھا ہوا) ہے۔ بےشک یہ خدا کو آسان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Allah created you of dust, then of a seed; then He made you pairs. No female beareth or bringeth forth but with His knowledge. And no aged man growth old, nor is aught diminished of his life, but it is in a Book; verily for Allah that is easy.

اور اللہ نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر نطفہ سے (پیدا کیا) پھر اسی نے تمہیں جوڑے جوڑے بنایا اور عورت کو جو کچھ حمل رہتا ہے یا جو وہ جنتی ہے سب اسی کے علم سے ہوتا ہے اور نہ کسی کی عمر زیادہ کی جاتی ہے اور نہ کم کی جاتی ہے مگر یہ (سب) لوح محفوظ میں ہے ۔ یہ سب اللہ کو آسان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا ، پھر پانی کی بوند سے اور پھر تم کو جوڑے جوڑے بنایا اور کوئی عورت نہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ جنتی ہے مگر اس کے علم سے اور کسی عمر والے کی عمر میں نہ زیادتی ہوتی ہے نہ کمی مگر یہ ایک کتاب میں نوشتہ ہے ۔ یہ سب اللہ کیلئے آسان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) نے تم لوگوں کو مٹی سے پیدا فرمایا پھر نطفے سے پھر تم لوگوں کو جوڑا جوڑا بنادیا اور کوئی مونث نہ تو حاملہ ہوتی ہے اور نہ ہی بچہ جنتی ہے مگر اس کے علم میں ہوتا ہے اور نہ کسی عمر پانے والے کو عمر دی جاتی ہے اور نہ ہی اس کی عمرمیں کچھ کمی کی جاتی ہے مگر کتاب ( لوحِ محفوظ ) میں ( درج ) ہے اور بلاشبہ یہ اللہ ( تعالیٰ ) پر آسان تر ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ ہی نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر نطفے سے پھر تم کو جوڑا جوڑا بنا دیا اور کوئی مادہ نہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ بچہ جنتی ہے مگر اس اللہ کے علم میں ہے اور نہ کسی بڑی عمر والے کو عمر زیادہ دی جاتی ہے اور نہ اس کی عمر کم کی جاتی ہے مگر سب کچھ کتاب میں لکھا ہوا ہے۔ بیشک یہ اللہ کے لیے آسان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اللہ ہی نے پیدا فرمایا تم سب کو (اے لوگوں ! ) مٹی سے پھر نطفہ سے پھر اس نے تمہیں کردیا جوڑے جوڑے اور (اس کے علم کا یہ عالم ہے کہ) نہ کوئی مادہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ بچہ جنتی ہے مگر یہ سب کچھ اسکے علم میں ہوتا ہے اور (اسی طرح) نہ کوئی عمر پاتا ہے عمر پانے والا اور نہ کچھ کم کیا جاتا ہے اس کی عمر میں سے مگر یہ کہ یہ سب کچھ (ثبت و مندرج) ہے ایک عظیم الشان کتاب میں بلاشبہ یہ سب کچھ اللہ کے لیے بہت آسان ہے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ نے تمہیں مٹی سے ، پھرنطفہ سے پیدا کیا پھرتمہیںجو ڑےجو ڑے بنایاجو بھی مادہ حاملہ ہوتی یابچہ جنتی ہے تواللہ کو اس کاعلم ہوتا ہے اور کوئی بڑی عمر والاجسے عمردی جاتی ہے یا اس کی عمرکم کی جائے تویہ سب کچھ کتا ب میں درج ہے اللہ کے لئے با لکل آسان ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ نے تمہیں بنایا ( ف۲۹ ) مٹی سے پھر ( ف۳۰ ) پانی کی بوند سے پھر تمہیں کیا جوڑے جوڑے ( ف۳۱ ) اور کسی مادہ کو پیٹ نہیں رہتا اور نہ وہ جتنی ہے مگر اس کے علم سے ، اور جس بڑی عمر والے کو عمر دی جائے یا جس کسی کی عمر کم رکھی جائے یہ سب ایک کتاب میں ہے ( ف۳۲ ) بیشک یہ اللہ کو آسان ہے ( ف۳۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اﷲ ہی نے تمہیں مٹی ( یعنی غیر نامی مادّہ ) سے پیدا فرمایا پھر ایک تولیدی قطرہ سے ، پھر تمہیں جوڑے جوڑے بنایا ، اور کوئی مادّہ حاملہ نہیں ہوتی اور نہ بچہ جنتی ہے مگر اس کے علم سے ، اور نہ کسی دراز عمر شخص کی عمر بڑھائی جاتی ہے اور نہ اس کی عمر کم کی جاتی ہے مگر ( یہ سب کچھ ) لوحِ ( محفوظ ) میں ہے ، بیشک یہ اﷲ پر بہت آسان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ ہی نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا ہے پھر نطفے سے پھر تمہیں جوڑا جوڑا ( نر و مادہ ) بنا دیا اور کوئی عورت حاملہ نہیں ہوتی اور بچہ نہیں جنتی مگر اس ( اللہ ) کے علم سے اور نہ کسی شخص کی عمر میں زیادتی ہوتی ہے اور نہ کمی ہوتی ہے مگر یہ کہ وہ ایک کتاب ( لوحِ محفوظ ) میں موجود ہے اور یقیناً یہ بات اللہ کیلئے آسان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And Allah did create you from dust; then from a sperm-drop; then He made you in pairs. And no female conceives, or lays down (her load), but with His knowledge. Nor is a man long-lived granted length of days, nor is a part cut off from his life, but is in a Decree (ordained). All this is easy to Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

God created you from clay which He then turned into a living germ and made you into pairs. No female conceives or delivers without His knowledge. No one grows older nor can anything be reduced from one's life without having its record in the Book. This is not at all difficult for God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Allah did create you from dust, then from Nutfah, then He made you pairs. And no female conceives or gives birth but with His knowledge. And no aged man is granted a length of life nor is a part cut off from his life, but is in a Book. Surely, that is easy for Allah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah created you of dust, then of the life-germ, then He made you pairs; and no female bears, nor does she bring forth, except with His knowledge; and no one whose life is lengthened has his life lengthened, nor is aught diminished of one's life, but it is all in a book; surely this is easy to Allah.

Translated by

William Pickthall

Allah created you from dust, then from a little fluid, then He made you pairs (the male and female). No female beareth or bringeth forth save with His knowledge. And no-one groweth old who groweth old, nor is aught lessened of his life, but it is recorded in a Book, Lo! that is easy for Allah.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ने तुम्हें मिट्टी से पैदा किया, फिर वीर्य से, फिर तुम्हें जोड़े-जोड़े बनाया। उस के ज्ञान के बिना न कोई स्त्री गर्भवती होती है और न जन्म देती है। और जो कोई आयु को प्राप्ति करने वाला आयु को प्राप्त करता है और जो कुछ उस की आयु में कमी होती है। अनिवार्यतः यह सब एक किताब में लिखा होता है। निश्चय ही यह सब अल्लाह के लिए अत्यन्त सरल है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ نے تم کو (ضمناً ) مٹی سے پیدا کیا ہے پھر (استقلالاً ) نطفہ سے پیدا کیا پھر تم کو جوڑے جوڑے بنایا (7) اور کسی عورت کو نہ حمل رہتا ہے اور نہ وہ جنتی ہے مگر سب اس کی اطلاع سے ہوتا ہے (8) اور (اسی طرح) نہ کسی کی عمر زیادہ (مقرر) کی جاتی ہے اور نہ کسی کی عمر کم (مقرر) کی جاتی ہے مگر یہ سب لوح محفوظ میں ہوتا ہے یہ سب اللہ کو آسان ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا، پھر نطفہ سے پھر تمہارے جوڑے جوڑے بنائے کوئی عورت حاملہ نہیں ہوتی اور نہ بچہ جنتی ہے مگر سب کچھ اللہ کے علم میں ہوتا ہے کوئی عمر پانے والا عمر نہیں پاتا اور نہ کسی کی عمر میں کچھ کمی ہوتی ہے سب کچھ ایک کتاب میں لکھا ہوا ہے سب کچھ کرنا اللہ کے لیے آسان کام ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ نے تم کو مٹی سے پیدا کیا ، پھر نطفہ سے ، پھر تمہارے جوڑے بنا دئیے (یعنی مرد اور عورت) کوئی عورت حاملہ نہیں ہوتی اور نہ بچہ جنتی ہے مگر یہ سب کچھ اللہ کے علم میں ہوتا ہے۔ کوئی عمر پانے والا عمر نہیں پاتا۔ اور نہ کسی کی عمر میں کچھ کمی ہوتی ہے۔ مگر یہ سب کچھ ایک کتاب میں لکھا ہوتا ہے ۔ اللہ کے لیے یہ بہت آسان کام ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ نے تم کو مٹی سے پیدا فرمایا پھر نطفہ سے پھر اس نے تمہیں جوڑے جوڑے بنایا، اور جس کسی عورت کو حمل رہ جاتا ہے اور جو کوئی عورت جنتی ہے تو یہ سب اس کے علم میں ہوتا ہے، اور جس کسی عمر والے کی عمر زیادہ کی جاتی ہے اور جس کی عمر کم کردی جاتی ہے وہ سب کتاب میں ہے، بلاشبہ یہ اللہ پر آسان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ نے تم کو بنایا مٹی سے پھر بوند پانی سے پھر بنایا تم کو جوڑے جوڑے اور نہ پیٹ رہتا ہے کسی مادہ کو اور نہ وہ جنتی ہے بن خبر اس کے اور نہ عمر پاتا ہے کوئی بڑی عمر والا اور نہ گھٹتی ہے کسی عمر مگر لکھا ہے کتاب میں بیشک یہ اللہ پر آسان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ تعالیٰ نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر نطفہ سے پیدا کیا پھر تم کو جوڑے جوڑے بنایا اور نہ کسی بڑے عمر والے کی عمر دی جاتی ہے اور نہ کسی کی عمر کم کی جاتی ہے۔ مگر یہ سب کتاب یعنی لوح محفوظ میں موجود ہوتا ہے اس میں شک نہیں کہ یہ سب کام اللہ پر آسان ہیں