Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 14

سورة فاطر

اِنۡ تَدۡعُوۡہُمۡ لَا یَسۡمَعُوۡا دُعَآءَکُمۡ ۚ وَ لَوۡ سَمِعُوۡا مَا اسۡتَجَابُوۡا لَکُمۡ ؕ وَ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ یَکۡفُرُوۡنَ بِشِرۡکِکُمۡ ؕ وَ لَا یُنَبِّئُکَ مِثۡلُ خَبِیۡرٍ ﴿٪۱۴﴾  14 الثلٰثۃ

If you invoke them, they do not hear your supplication; and if they heard, they would not respond to you. And on the Day of Resurrection they will deny your association. And none can inform you like [one] Acquainted [with all matters].

اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار سنتے ہی نہیں اور اگر ( با لفرض ) سن بھی لیں تو فریاد رسی نہیں کریں گے بلکہ قیامت کے دن تمہارے اس شرک کا صاف انکار کر جائیں گے آپ کو کوئی بھی حق تعالٰی جیسا خبردار خبریں نہ دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنۡ
اگر
تَدۡعُوۡہُمۡ
تم پکارو انہیں
لَایَسۡمَعُوۡا
نہیں وہ سنیں گے
دُعَآءَکُمۡ
پکار تمہاری
وَلَوۡ
اور اگر
سَمِعُوۡا
وہ سن لیں
مَا
نہیں
اسۡتَجَابُوۡا
وہ جواب دیں گے
لَکُمۡ
تمہیں
وَیَوۡمَ
اور دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
یَکۡفُرُوۡنَ
وہ انکار کردیں گے
بِشِرۡکِکُمۡ
تمہارے شرک کا
وَلَا
اور نہیں
یُنَبِّئُکَ
کوئی خبر دے سکتا آپ کو
مِثۡلُ
مانند
خَبِیۡرٍ
خوب خبر رکھنے والے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنۡ
اگر
تَدۡعُوۡہُمۡ
تم پکارو ان کو
لَایَسۡمَعُوۡا
نہیں وہ سنیں گے
دُعَآءَکُمۡ
پکار تمہاری
وَلَوۡ
اور اگر
سَمِعُوۡا
وہ سن لیں
مَا
نہیں
اسۡتَجَابُوۡا
درخواست قبول کریں گے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَیَوۡمَ
اور دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
یَکۡفُرُوۡنَ
وہ انکار کریں گے
بِشِرۡکِکُمۡ
تمہارے شرک کا
وَلَا یُنَبِّئُکَ
اور نہیں خبر دے گا تمہیں
مِثۡلُ
کی طرح
خَبِیۡرٍ
پوری خبر رکھنے والے
Translated by

Juna Garhi

If you invoke them, they do not hear your supplication; and if they heard, they would not respond to you. And on the Day of Resurrection they will deny your association. And none can inform you like [one] Acquainted [with all matters].

اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار سنتے ہی نہیں اور اگر ( با لفرض ) سن بھی لیں تو فریاد رسی نہیں کریں گے بلکہ قیامت کے دن تمہارے اس شرک کا صاف انکار کر جائیں گے آپ کو کوئی بھی حق تعالٰی جیسا خبردار خبریں نہ دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار سن نہیں سکتے اور اگر سن بھی لیں تو تمہیں جواب نہیں دے سکتے اور قیامت کے دن تو وہ تمہارے شرک کا انکار ہی کردیں گے۔ اور اللہ خبیر کی طرح آپ کو دوسرا کوئی صحیح خبر نہیں دے سکتا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگرتم انہیں پکاروتووہ تمہاری پکار نہیں سنیں گے اوراگروہ سنیں بھی توتمہاری درخواست قبول نہیں کریں گے اور قیامت کے دن وہ تمہارے شرک کا انکار کردیں گے اورپوری خبررکھنے والے کی طرح کوئی آپ کو خبرنہیں دے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If you call them, they do not hear your call, and even if they were to hear, they would not respond to you. And on the Day of Judgment they will deny your having held them as Allah&s partners. and none can inform you like Him who is Aware.

اگر تم ان کو پکارو سنیں نہیں تمہاری پکار اور اگر سنیں پہنچیں نہیں تمہارے کام پر اور قیامت کے دن منکر ہوئے تمہارے شریک ٹھہرانے سے اور کوئی نہ بتائے گا تجھ کو جیسا بتلائے گا خبر رکھنے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار کو نہیں سنتے اور اگر سن بھی لیں تو تمہاری دعا قبول نہیں کرسکتے اور قیامت کے دن وہ تمہارے شرک کا انکار کردیں گے اور نہیں آگاہ کرے گا کوئی بھی آپ کو اس (اللہ) کی طرح جو ہرچیز سے باخبر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If you call upon them, they cannot hear your prayer. And if they hear it, they cannot answer it. On the Day of Resurrection they will disown you for associating others with Allah in His Divinity. No one can inform you of the truth save the All-Aware.

انہیں پکارو تو وہ تمہاری دعائیں سن نہیں سکتے اور سن لیں تو ان کا تمہیں کوئی جواب نہیں دے 33 سکتے ۔ اور قیامت کے روز وہ تمہارے شرک کا انکار کر دیں34 گے ۔ حقیقت حال کی ایسی صحیح خبر تمہیں ایک خبردار کے سوا کوئی نہیں دے 35 سکتا ۔ ع2

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر تم ان کو پکارو گے تو وہ تمہاری پکار سنیں گے ہی نہیں ، اور اگر سن بھی لیں تو تمہیں کوئی جواب نہیں دے سکیں گے ۔ اور قیامت کے دن وہ خود تمہارے شرک کی تردید کریں گے ۔ اور جس ذات کو تمام باتوں کی مکمل خبر ہے اس کی برابر تمہیں کوئی اور صحیح بات نہیں بتائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر تم ان کو پکارو تو اول تو وہ تمہارا پکارنا سنیں گے نہیں اور جو بالفرض محسن بھی لیں تو تمہارا کام نہیں نکال سکتے 5 اور قیامت کی دن وہ تمہارے شرک کو برا کہیں گے 6 اور تجھ کو اللہ خبر رکھنے والے کے برابر کون بتاسکتا ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر تم ان کو پکارو تو تمہاری پکار سنیں گے نہیں اور اگر (بالفرض) سن بھی لیں تو تمہاری بات قبول نہ کرسکیں اور قیامت کے دن تمہارے شرک سے انکار کردیں گے۔ اور جاننے والے (اللہ) کی طرح تمہیں کوئی خبر نہ دے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر تم ان کو پکارو تو وہ تمہاری پکار کو سن نہیں سکتے اور اگر فرض کرلیا جائے کہ وہ سن بھی لیں تو وہ تمہیں کوئی جواب نہیں دے سکتے۔ اور ( وہ دن کتنا حسرت ناک ہوگا) جب قیامت کے دن وہ تمہارے شرک کا انکار کردیں گے اور ایسی صحیح خبر تمہیں اس خبر رکھنے والے اللہ کے سوا اور کون دے سکتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر تم ان کو پکارو تو وہ تمہاری پکار نہ سنیں اور اگر سن بھی لیں تو تمہاری بات کو قبول نہ کرسکیں۔ اور قیامت کے دن تمہارے شرک سے انکار کردیں گے۔ اور (خدائے) باخبر کی طرح تم کو کوئی خبر نہیں دے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If ye call Unto them, they hear not your calling, and even if they heard, they could not answer you. On the Day of Judgment they will deny your associating. And none can declare Unto thee the truth like Him who is Aware.

اگر تم ان کو پکارو تو وہ تمہاری سنیں گے بھی نہیں اور اگر سن بھی لیں تو تمہارا کہا نہ کرسکیں اور قیامت کے دن وہ تمہارے شرک کرنے ہی سے منکر ہوں گے اور تجھ کو (خدائے) خبیر کا سا کوئی نہ بتائے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر تم ان کو پکارو گے تو وہ تمہاری فریاد نہیں سنیں گے اور اگر سنیں گے بھی تو تمہاری فریاد رسی نہیں کریں گے اور قیامت کے دن تمہارے شرک کا انکار کریں گے اور ایک باخبر کی طرح کوئی دوسرا تمہیں آگاہ نہیں کرسکتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر تم لوگ انہیں پکاروگے تو وہ تمہاری پکار کو نہیں سنتے اور اگر وہ سن ( بھی ) لیں تو تمہیں جواب نہیں دے سکتے اور قیامت کے دن وہ تمہارے شرک ( کرنے ) کا انکار ( تردید ) کردیں گے اور ( اے مخاطب ) تجھے ہر شے سے باخبر ذات ( اللہ تعالیٰ ) کی طرح کوئی ( بھی ) خبر نہیں دے سکتا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر تم ان کو پکارو تو وہ تمہاری پکار نہ سنیں اور اگر سن بھی لیں تو تمہاری بات کو قبول نہ کرسکیں اور قیامت کے روز تمہارے شرک سے انکار کردیں گے، اور آپ کو ایک پوری خبر رکھنے والے (اللہ) کی طرح کوئی خبر نہیں دے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر تم ان کو پکارو تو وہ تمہاری پکار کو سن نہیں سکتے اور اگر (بالفرض) سن بھی لیں تو وہ تمہاری پکار کا کوئی جواب نہیں دے سکتے اور قیامت کے روز وہ صاف طور پر انکار کردیں گے تمہارے اس شرک کا اور تم کو کوئی خبر نہیں دے سکے گا (حق اور حقیقت کے بارے میں) ایک انتہائی باخبر ہستی کی طرح

Translated by

Noor ul Amin

ا گر تم انہیں پکاروگے تو وہ تمہاری پکارسُن نہیں سکتے اور اگرسُن بھی لیں تو تمہیں جواب نہیں دے سکتے اور قیامت کے دن تووہ تمہارے شرک کا انکارہی کردیں گے اور اللہ کی طرح آپ کو کوئی دوسراصحیح خبرنہیں دے سکتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار نہ سنیں ، ( ف٤٤ ) اور بالفرض سن بھی لیں تو تمہاری حاجت روانہ کرسکیں ( ف٤۵ ) اور قیامت کے دن وہ تمہارے شرک سے منکر ہوں گے ( ف٤٦ ) اور تجھے کوئی نہ بتائے گا اس بتانے والے کی طرح ( ف٤۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے مشرکو! ) اگر تم انہیں پکارو تو وہ ( بت ہیں ) تمہاری پکار نہیں سُن سکتے اور اگر ( بالفرض ) وہ سُن لیں تو تمہیں جواب نہیں دے سکتے ، اور قیامت کے دن وہ تمہارے شِرک کا بالکل انکار کر دیں گے ، اور تجھے خدائے باخبر جیسا کوئی خبردار نہ کرے گا

Translated by

Hussain Najfi

اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار کو سن نہیں سکتے ۔ اور اگر ( بالفرض ) سنیں بھی تو وہ تمہاری التجا کو قبول نہیں کر سکتے اور قیامت کے دن تمہارے اس شرک کا انکار کریں گے ( اس سے بیزاری کا اعلان کریں گے ) اور خدائے خبیر کی طرح تمہیں اور کوئی خبر نہیں دے سکتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If ye invoke them, they will not listen to your call, and if they were to listen, they cannot answer your (prayer). On the Day of Judgment they will reject your "Partnership". and none, (O man!) can tell thee (the Truth) like the One Who is acquainted with all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

They will not listen to your prayers if you pray to them. Even if they would listen, they would not be able to answer you. On the Day of Judgment they will reject your worship of them. Not even an expert reporter can tell you the truth in the way that God can do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If you invoke them, they hear your call; and if (in case) they were to hear, they could not grant it to you. And on the Day of Resurrection, they will disown your worshipping them. And none can inform you like Him Who is the All-Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If you call on them they shall not hear your call, and even if they could hear they shall not answer you; and on the resurrection day they will deny your associating them (with Allah); and none can inform you like the One Who is Aware.

Translated by

William Pickthall

If ye pray unto them they hear not your prayer, and if they heard they could not grant it you. On the Day of Resurrection they will disown association with you. None can inform you like Him Who is Aware.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि तुम उन्हें पुकारो तो वे तुम्हारी पुकार सुनेंगे नहीं। और यदि वे सुनते तो भी तुम्हारी याचना स्वीकार न कर सकते और क़ियामत के दिन वे तुम्हारे साझी ठहराने का इनकार कर देंगे। पूरी ख़बर रखने वाला (अल्लाह) की तरह तुम्हें कोई न बताएगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر تم ان کو پکارو بھی تو وہ تمہاری پکار (اول تو) سنیں گے ہی نہیں اور اگر (بالفرض) سن بھی لیں تو تمہارا کہنا نہ کریں گے اور قیامت کے روز وہ (خود) تمہارے شرک کرنے کی مخالفت کریں گے اور تجھ کو خبر رکھنے والے کی برابر کوئی نہیں بتلاوے گا۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہیں پکارو تو وہ تمہاری دعائیں سن نہیں سکتے اور سن لیں تو ان کا تمہیں کوئی جواب نہیں دے سکتے، اور قیامت کے دن تمہارے شرک کا انکار کریں گے ایسی خبر تمہیں ” اللہ “ کے سوا کوئی نہیں دے سکتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہیں پکارو ، تو وہ تمہاری دعائیں سن نہیں سکتے۔ اور سن لیں تو ان کا تمہیں کوئی جواب نہیں دے سکتے۔ اور قیامت کے روز وہ تمہارے شرک کا انکار کردیں گے۔ حقیقت حال کی ایسی صحیح خبر تمہیں ایک خبردار کے سوا کوئی نہیں دے سکتا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر تم ان کو پکارو تو تمہاری پکار نہیں سنیں گے اور اگر وہ سن لیں تو تمہاری بات نہ مانیں گے اور قیامت کے دن وہ تمہارے شرک سے منکر ہوجائیں گے اور خبر رکھنے والے کے برابر تجھے کوئی نہیں بتاسکتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر تم ان کو پکارو سنیں نہیں تمہاری پکار اور اگر سنیں پہنچیں نہیں تمہارے کام کو اور قیامت کے دن منکر ہوں گے تمہارے شریک ٹھہرانے سے اور کوئی نہ بتلائے گا تجھ کو جیسا بتلائے خبر رکھنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر تم ان کو پکارو بھی تو وہ تمہاری پکار کو سن ہی نہیں سکتے اور اگر فرض کرو سن بھی لیں تو تمہاری پکار پر نہ پہنچ سکیں اور قیامت کے دن وہ تمہارے اس شرک کرنے کی مخالفت اور انکار کریں گے اور اے مخاطب تجھ کو خدائے خبیر کی طرح کوئی دوسرا نہیں بتاسکے گا