Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 25

سورة فاطر

وَ اِنۡ یُّکَذِّبُوۡکَ فَقَدۡ کَذَّبَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ۚ جَآءَتۡہُمۡ رُسُلُہُمۡ بِالۡبَیِّنٰتِ وَ بِالزُّبُرِ وَ بِالۡکِتٰبِ الۡمُنِیۡرِ ﴿۲۵﴾

And if they deny you - then already have those before them denied. Their messengers came to them with clear proofs and written ordinances and with the enlightening Scripture.

اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلا دیں تو جو لوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں انہوں نے بھی جھٹلایا تھا ان کے پاس بھی ان کے پیغبر معجزے اور صحیفے اور روشن کتابیں لے کر آئے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
یُّکَذِّبُوۡکَ
وہ جھٹلاتے ہیں آپ کو
فَقَدۡ
تو تحقیق
کَذَّبَ
جھٹلایا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
جَآءَتۡہُمۡ
آئے ان کے پاس
رُسُلُہُمۡ
رسول ان کے
بِالۡبَیِّنٰتِ
ساتھ واضح نشانیوں کے
وَبِالزُّبُرِ
اور ساتھ صحیفوں کے
وَبِالۡکِتٰبِ
اور ساتھ کتابِ
الۡمُنِیۡرِ
روشن کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور نہیں
مِّنۡ اُمَّۃٍ
کوئی امت
اِلَّا
مگر
خَلَا
گزرا ہے
فِیۡہَا
اس میں
نَذِیۡرٌ
ایک خبردار کرنے والا
وَاِنۡ
اور اگر
یُّکَذِّبُوۡکَ
وہ جھٹلاتے ہیں آپ کو
فَقَدۡ
تو یقیناً
کَذَّبَ
جھٹلایا تھا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
جو ان سے پہلے تھے
جَآءَتۡہُمۡ
آئے ان کے پاس
رُسُلُہُمۡ
رسول ان کے
بِالۡبَیِّنٰتِ
واضح دلائل کے ساتھ
وَبِالزُّبُرِ
اور صحیفوں کے ساتھ
وَبِالۡکِتٰبِ
اور ساتھ کتاب کے
الۡمُنِیۡرِ
روشنی کرنے والی
Translated by

Juna Garhi

And if they deny you - then already have those before them denied. Their messengers came to them with clear proofs and written ordinances and with the enlightening Scripture.

اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلا دیں تو جو لوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں انہوں نے بھی جھٹلایا تھا ان کے پاس بھی ان کے پیغبر معجزے اور صحیفے اور روشن کتابیں لے کر آئے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو ان سے پہلے کے لوگ بھی جھٹلاتے رہے ہیں۔ ان کے رسول ان کے پاس واضح دلائل ، صحیفے اور روشنی بخش کتاب لے کر آئے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگروہ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو اُن سے پہلے لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا،اُن کے پاس اُن کے رسول واضح دلائل اور صحیفوں اورروشنی کرنے والی کتاب کے ساتھ آئے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if they reject you, (it is not something new, because) those before them have (also) rejected (messengers). Their messengers came to them with clear proofs and with scriptures and with the enlightening book.

اور اگر وہ تجھ کو جھٹلائیں تو آگے جھٹلا چکے ہیں جو لوگ کہ ان سے پہلے تھے پہنچے ان کے پاس رسول ان کے لیکر کھلی باتیں اور صحیفے اور روشن کتاب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر یہ لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جھٹلائیں تو جھٹلا چکے ہیں وہ لوگ بھی جو ان سے پہلے تھے ان کے پاس آئے تھے ان کے رسول ( علیہ السلام) واضح نشانیاں صحیفے اور روشن کتابیں لے کر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If they give the lie to you now, those that went before them also gave the lie to their Messengers when they came to them with Clear Proofs, with Scriptures, and with the Illuminating Book.

اب اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں ۔ ان کے پاس ان کے رسول کھلے دلائل 46 اور صحیفے اور روشن ہدایات دینے والی کتاب47 لے کر آئے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلا رہے ہیں تو جو ( کافر ) ان سے پہلے تھے ، انہوں نے بھی ( رسولوں کو ) جھٹلایا تھا ۔ ان کے پیغمبر ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر ، صحیفے لے کر اور روشنی پھیلانے والی کتاب لے کر آئے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) اگر یہ کافر تجھ کو جھٹلائیں تو کچھ رنج نہ کر) ان سے پہلے کافروں نے ان پیغمبروں کو جھٹلایا جو ان کیپاسکھلی نشانیاں (معجزے) اور صحیفے اور چمکتی کتاب لے کر آئے تھے 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلادیں تو بیشک ان سے پہلے لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا ان کے پاس بھی ان کے پیغمبر دلیلیں (معجزات) اور صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اگر وہ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو ( کوئی ایسی نئی بات نہیں ہے) کیونکہ آپ سے پہلے آنے والے پیغمبروں کو بھی اسی طرح جھٹلایا گیا ہے۔ حالانکہ ان کے پاس ان کے رسول کھلی دلیلوں ، صحیفوں اور روشن کتاب کے ساتھ آئے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر یہ تمہاری تکذیب کریں تو جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بھی تکذیب کرچکے ہیں ان کے پاس ان کے پیغمبر نشانیاں اور صحیفے اور روشن کتابیں لے لے کر آتے رہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if they belie thee, then surely those before them have also belied. Their apostles came Unto them with evidences and scriptures and a Book luminous.

اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلائیں تو ان کے قبل والوں نے بھی تو جھٹلایا تھا ان کے پاس بھی انکے پیغمبر کھلے ہوئے نشان اور صحیفے اور روشن کتابیں لے کر آئے تھے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اوراگر یہ لوگ تم کو جھٹلاتے ہیں تو ان سے پہلے جو لوگ ہوئے ہیں ، انہوں نے بھی جھٹلایا ۔ ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل ، صحیفوں اور روشن کتابوں کے ساتھ آئے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلارہے ہیں تو ( یہ کوئی نئی بات نہیں ) تحقیق جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے ( بھی نبیوں کو ) جھٹلایا ، ان کے پاس ان کے رسول واضح نشانیاں اور صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر یہ تمہاری تکذیب کریں بلاشبہ تو جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بھی اپنے پیغمبروں کو جھٹلا چکے ہیں۔ ان کے پاس ان کے پیغمبر واضح دلیلوں کے ساتھ اور صحیفوں کے ساتھ اور اور روشن کتاب کے ساتھ آتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر یہ لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تکذیب کریں تو (یہ کوئی نئی اور انوکھی بات نہیں کہ) ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں (حق اور حقیقت کو) ان کے پاس بھی ان کے رسول آئے کھلے دلائل صحیفے اور روشنی بخشنے والی کتابیں لے کر

Translated by

Noor ul Amin

اوراگریہ لوگ آ پ کو جھٹلاتے ہیں توان سے پہلے کے لوگ بھی جھٹلاتے رہے ہیں ان کے رسول ان کے پا س واضح دلائل ، صحیفے اور روشن کتا ب لے کر آئے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر یہ ( ف٦۷ ) تمہیں جھٹلائیں تو ان سے اگلے بھی جھٹلاچکے ہیں ( ف٦۸ ) ان کے پاس ان کے رسول آئے روشن دلیلیں ( ف٦۹ ) اور صحیفے اور چمکتی کتاب ( ف۷۰ ) لے کر ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلائیں تو بیشک اِن سے پہلے لوگ ( بھی ) جھٹلا چکے ہیں ، اُن کے پاس ( بھی ) اُن کے رسول واضح نشانیاں اور صحیفے اور روشن کرنے والی کتاب لے کر آئے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں ( تو یہ کوئی نئی بات نہیں ) ان سے پہلے والے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں ان کے رسول ( ع ) ان کے پاس کھلے ہوئے نشان ( معجزے ) اور ( آسمانی ) صحیفے اور روشن ( واضح ہدایت دینے والی ) کتابیں لے کر آئے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And if they reject thee, so did their predecessors, to whom came their messengers with Clear Signs, Books of dark prophecies, and the Book of Enlightenment.

Translated by

Muhammad Sarwar

If they reject you, (know that) others who lived before them had also rejected their Messengers, Messengers who had brought them miracles, scriptures, and the enlightening Book

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if they deny you, those before them also denied. Their Messengers came to them with clear signs, and with the Scriptures, and with the Book giving light.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if they call you a liar, so did those before them indeed call (their apostles) liars; their apostles had come to them with clear arguments, and with scriptures, and with the illuminating book.

Translated by

William Pickthall

And if they deny thee, those before them also denied. Their messengers came unto them with clear proofs (of Allah's Sovereignty), and with the Psalms and the Scripture giving light.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि वे तुम्हें झुठलाते हैं तो जो उन से पहले थे वे भी झुठला चुके हैं। उन के रसूल उन के पास स्पष्ट और ज़बूरें और प्रकाशमान किताब लेकर आए थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلا دیں تو جو لوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں انہوں نے بھی جھٹلایا تھا (اور) ان کے پاس بھی ان کے پیغمبر معجزے اور صحیفے اور روشن کتابیں لے کر آئے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو ان سے پہلے گزرے ہوئے بھی جھٹلا چکے ہیں، ان کے پاس ان کے رسول کھلے دلائل، صحیفے اور واضح ہدایات دینے والی کتاب لے کر آئے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ اب اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں۔ ان کے پاس ان کے رسول کھلے دلائل اور صحیفے اور روشن ہدایات دینے والی کتاب لے کر آئے تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر وہ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو ان سے پہلے جو لوگ تھے وہ بھی جھٹلا چکے ہیں، ان کے پاس ان کے پیغمبر کھلے ہوئے معجزات اور صحیفے اور روشن کتابیں لے کر آئے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر وہ تجھ کو جھٹلائیں تو آگے جھٹلا چکے ہیں جو لوگ کہ ان سے پہلے تھے پہنچے ان کے پاس رسول ان کے لے کر کھلی باتیں اور صحیفے اور روشن کتاب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر یہ لوگ آپ کی تکذیب کریں تو جو لوگ ان سے پہلے ہوئے ہیں وہ بھی جھٹلا چکے ہیں حالانکہ ان کے پاس بھی ان کے پیغمبر معجزے اور صحیفے اور روشن کتابیں لے کر آئے تھے