Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 27

سورة فاطر

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً ۚ فَاَخۡرَجۡنَا بِہٖ ثَمَرٰتٍ مُّخۡتَلِفًا اَلۡوَانُہَا ؕ وَ مِنَ الۡجِبَالِ جُدَدٌۢ بِیۡضٌ وَّ حُمۡرٌ مُّخۡتَلِفٌ اَلۡوَانُہَا وَ غَرَابِیۡبُ سُوۡدٌ ﴿۲۷﴾

Do you not see that Allah sends down rain from the sky, and We produce thereby fruits of varying colors? And in the mountains are tracts, white and red of varying shades and [some] extremely black.

کیا آپ نے اس بات پر نظر نہیں کی کہ اللہ تعالٰی نے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے اس کے ذریعہ سے مختلف رنگتو ں کے پھل نکالے اور پہاڑوں کے مختلف حصے ہیں سفید اور سرخ کہ ان کی بھی رنگتیں مختلف ہیں اور بہت گہرے سیاہ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اَنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ نے
اَنۡزَلَ
اتارا
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
فَاَخۡرَجۡنَا
پھر نکالے ہم نے
بِہٖ
ساتھ اس کے
ثَمَرٰتٍ
پھل
مُّخۡتَلِفًا
مختلف ہیں
اَلۡوَانُہَا
رنگ ان کے
وَمِنَ الۡجِبَالِ
اور پہاڑوں میں سے
جُدَدٌۢ
ٹکڑے ہیں
بِیۡضٌ
کچھ سفید
وَّحُمۡرٌ
اور کچھ سرخ
مُّخۡتَلِفٌ
مختلف ہیں
اَلۡوَانُہَا
رنگ ان کے
وَغَرَابِیۡبُ
اور کچھ کالے
سُوۡدٌ
سیاہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ نے
اَنۡزَلَ
اتارا
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
فَاَخۡرَجۡنَا
پھر نکالے ہم نے
بِہٖ
ساتھ اس کے
ثَمَرٰتٍ
کئی پھل
مُّخۡتَلِفًا
مختلف ہیں
اَلۡوَانُہَا
رنگ جن کے
وَمِنَ الۡجِبَالِ
اور پہاڑوں میں سے
جُدَدٌۢ
قطعے ہیں
بِیۡضٌ
سفید
وَّحُمۡرٌ
اور سرخ
مُّخۡتَلِفٌ
مختلف ہیں
اَلۡوَانُہَا
جن کے رنگ
وَغَرَابِیۡبُ
اور سخت
سُوۡدٌ
کالے سیاہ ہیں
Translated by

Juna Garhi

Do you not see that Allah sends down rain from the sky, and We produce thereby fruits of varying colors? And in the mountains are tracts, white and red of varying shades and [some] extremely black.

کیا آپ نے اس بات پر نظر نہیں کی کہ اللہ تعالٰی نے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے اس کے ذریعہ سے مختلف رنگتو ں کے پھل نکالے اور پہاڑوں کے مختلف حصے ہیں سفید اور سرخ کہ ان کی بھی رنگتیں مختلف ہیں اور بہت گہرے سیاہ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے جس سے ہم رنگا رنگ کے پھل پیدا کرتے ہیں۔ اور پہاڑوں میں بھی مختلف رنگوں کی سفید سرخ اور گہری سیاہ دھاریاں ہوتی ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاآپ نے نہیں دیکھا کہ یقیناًاﷲ تعالیٰ نے آسمان سے پانی اُتاراپھرہم نے اُس کے ساتھ کئی پھل نکالے، جن کے رنگ مختلف ہیں اور پہاڑوں میں سفید اورسرخ قطعے ہیں جن کے رنگ مختلف ہیں اورکچھ سخت کالے سیاہ ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Did you not see that Allah has sent down water from the sky? Then We brought forth with it fruits having different colors. And among the mountains there are tracks, white and red-- of different colors, and (others) utterly black.

کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح کے ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح کے ان کے رنگ اور بھجنگے کالے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی ؟ پھر ہم نے نکالے اس سے پھل جن کے رنگ ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور پہاڑوں میں بھی دھاریاں ہیں سفید اور سرخ ان کے مختلف رنگ ہیں اور کو وں جیسے سیاہ بھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do you not see that Allah sent down water from the sky with which We brought forth fruits of diverse hues? In the mountains there are white and red, of diverse hues, and pitchy black;

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے اور پھر اس کے ذریعہ سے ہم طرح طرح کے پھل نکال لاتے ہیں جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں ۔ پہاڑوں میں بھی سفید ، سرخ اور گہری سیاہ دھاریاں پائی جاتی ہیں جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا ، پھر ہم نے اس کے ذریعے رنگ برنگ کے پھل اگائے؟ اور پہاڑوں میں بھی ایسے ٹکڑے ہیں جو رنگ برنگ کے سفید اور سرخ ہیں ، اور کالے سیاہ بھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اسے دیکھنے والے) کیا تو نے نہیں دیکھا اللہ تعالیٰ نے آسمان سے پانی برسایا پھر ہم نے اس پانی سے کئی رنگ کے پھل اگائے اور (اسی طرح) پہاڑوں میں گھاٹیاں بنائیں (یاطبقے) کچھ تو ان میں سفید ہیں اور سرخ کئی رنگ کے اور کچھ کالے بھینگ

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اے مخاطب ! ) کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا پھر اس کے ذریعے ہم نے مختلف رنگوں کے پھل نکالے اور پہاڑوں کے مختلف حصے کہ (ان میں) سفید ہیں اور سرخ (بھی) کہ ان کی رنگتیں مختلف ہیں اور (بعض) کالے سیاہ (ہیں)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان ( بلندی) سے پانی برسایا ۔ پھر ہم نے اس سے مختلف پھل پھول نکالے جن کے رنگ جدا جدا ہیں ۔ اسی طرح پہاڑوں میں سرخ وسفید اور گہری سیاہ دھاریاں ہوتی ہیں جن کے رنگ الگ الگ ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے آسمان سے مینہ برسایا۔ تو ہم نے اس سے طرح طرح کے رنگوں کے میوے پیدا کئے۔ اور پہاڑوں میں سفید اور سرخ رنگوں کے قطعات ہیں اور (بعض) کالے سیاہ ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Beholdest thou not that Allah sendeth down water from the heaven, and then We thereby bring fruit of diverse colours? And in the mountains are steaks white and red, of diverse colours, and also intensely black.

کیا تو نے اس پر نظر نہیں کی کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے اس کے ذریعہ سے مختلف رنگوں کے پھل نکالے اور پہاڑوں میں بھی گھاٹیاں ہیں کوئی سفید اور کوئی سرخ انکے رنگ مختلف ہیں اور کوئی بہت گہرے سیاہ

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا ، پس ہم نے اس سے مختلف رنگوں کے پھل پیدا کردیے اور پہاڑوں میں بھی سفید اور سرخ رنگوں کی دھاریاں ہیں اور بھجنگ کالی بھی؟

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے مخاطب ) کیا تو نے نہیں دیکھا کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) نے آسمان سے پانی اُتارا پھر ہم نے اس ( کے ذریعے ) سے پھل اُگائے جن کے رنگ الگ الگ ہیں اور پہاڑوں میں ( بھی ایسے ) ٹکڑے ہیں جو سفید اور سرخ ہیں جن کے رنگ الگ الگ ہیں اور ( کچھ ) انتہائی کالے سیاہ ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے مینہ برسایا تو ہم نے اس سے طرح طرح کے رنگوں کے میوے پیدا کیے اور پہاڑوں میں سرخ اور سفید رنگوں کے قطعات ہیں اور بعض کالے سیاہ ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم نے کبھی اس پر غور نہیں کیا کہ اللہ (کس طرح) اتارتا ہے آسمان سے پانی پھر اس کے ذریعے ہم نکالتے ہیں طرح طرح کے پھل (اور قسما قسم کی پیداواریں) جنکے مختلف رنگ ہوتے ہیں اور پہاڑوں کے بھی مختلف حصے ہیں سفید اور سرخ پھر ان میں بھی مختلف رنگوں والے اور بالکل سیاہ کالے (بھجنگے) بھی

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے جس سے ہم بہت سے پھل پیداکرتے ہیں جن کے رنگ مختلف ہیں اور پہاڑوں میں بھی مختلف رنگوں کے سفیدسرخ اور گہری سیاہ دھاریاں ہوتی ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا ( ف۷۳ ) تو ہم نے اس سے پھل نکالے رنگ برنگ ( ف۷٤ ) اور پہاڑوں میں راستے ہیں سفید اور سرخ رنگ رنگ کے اور کچھ کالے بھوچنگ ( سیاہ کالے )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اﷲ نے آسمان سے پانی اتارا ، پھر ہم نے اس سے پھل نکالے جن کے رنگ جداگانہ ہیں ، اور ( اسی طرح ) پہاڑوں میں بھی سفید اور سرخ گھاٹیاں ہیں ان کے رنگ ( بھی ) مختلف ہیں اور بہت گہری سیاہ ( گھاٹیاں ) بھی ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی برسایا اور پھر ہم نے اس کے ذریعہ سے مختلف رنگوں کے پھل نکالے اور ( اسی طرح ) پہاڑوں میں بھی مختلف رنگوں کی گھاٹیاں ہیں کوئی سفید اور کوئی سرخ اور بعض حصے گہرے سیاہ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Seest thou not that Allah sends down rain from the sky? With it We then bring out produce of various colours. And in the mountains are tracts white and red, of various shades of colour, and black intense in hue.

Translated by

Muhammad Sarwar

Have you not seen that God has sent water down from the sky, has produced fruits of various colors, and has made streaks of various colors in the mountains, white, red, and intense black.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

See you not that Allah sends down water from the sky, and We produce therewith fruits of various colors, and among the mountains are Judad, white and red, of varying colors and (others) Gharabib black.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do you not see that Allah sends down water from the cloud, then We bring forth therewith fruits of various colors; and in the mountains are streaks, white and red, of various hues and (others) intensely black?

Translated by

William Pickthall

Hast thou not seen that Allah causeth water to fall from the sky, and We produce therewith fruit of divers hues; and among the hills are streaks white and red, of divers hues, and (others) raven-black;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम ने नहीं देखा कि अल्लाह ने आकाश से पानी बरसाया, फिर उस के द्वारा हम ने फल निकाले, जिन के रंग विभिन्न प्रकार के होते हैं? और पहाड़ो में भी श्वेत और लाल विभिन्न रंगों की धारियाँ पाई जाती हैं, और भुजंग काली भी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اے مخاطب) کیا تو نے اس بات پر نظر نہیں کی کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے اس کے ذریعہ سے مختلف رنگتوں کے پھل نکالے اور (اسی طرح) پہاڑوں کے بھی مختلف حصے ہیں (بعضے) سفید اور بعضے سرخ کہ ان کی بھی رنگتیں مختلف ہیں اور (بعضے نہ سفید نہ سرخ بلکہ) بہت گھیرے سیاہ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے اور پھر اس سے ہم طرح طرح کے پھل نکالتے ہیں جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں اور پہاڑوں میں بھی سفید، سرخ اور گہری سیاہ دھاریاں پائی جاتی ہیں۔ جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے اور پھر اس کے ذریعہ سے ہم طرح طرح کے پھل نکال لاتے ہیں جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں۔ پہاڑوں میں بھی ، سفید ، سرخ اور گہری سیاہ دھاریاں پائی جاتی ہیں جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں پہاڑوں میں بھی ، سفید ، سرخ اور گہری سیاہ دھاریاں پائی جاتی ہیں جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے مخاطب کیا تجھے علم نہیں کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے اس کے ذریعہ پھل نکالے جن کے رنگ مختلف ہیں، اور پہاڑوں کے مختلف حصے ہیں، سفید ہیں اور سرخ ہیں، ان کے رنگ مختلف ہیں، اور ان میں گہرے سیاہ رنگ والے بھی ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح کے ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح کے ان کے رنگ اور بھجنگے کالے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے مخاطب کیا تو نے اس بات پر نظر نہیں کی کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان کی جانب سے پانی اتارا پھر اس پانی سے ہم نے گوناگوں رنگ کے پھل نکالے اور اسی طرح پہاڑوں کے بھی مختلف حصے اور ٹکڑے ہیں بعض سفید اور بعض سرخ پھر یہ سفید و سرخ رنگ بھی آپس میں مختلف اور اترتے چڑھتے رنگ ہیں اور بعض بجائے سفید اور سرخ کے گہرے سیاہ ہیں