Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 37

سورة فاطر

وَ ہُمۡ یَصۡطَرِخُوۡنَ فِیۡہَا ۚ رَبَّنَاۤ اَخۡرِجۡنَا نَعۡمَلۡ صَالِحًا غَیۡرَ الَّذِیۡ کُنَّا نَعۡمَلُ ؕ اَوَ لَمۡ نُعَمِّرۡکُمۡ مَّا یَتَذَکَّرُ فِیۡہِ مَنۡ تَذَکَّرَ وَ جَآءَکُمُ النَّذِیۡرُ ؕ فَذُوۡقُوۡا فَمَا لِلظّٰلِمِیۡنَ مِنۡ نَّصِیۡرٍ ﴿٪۳۷﴾  16

And they will cry out therein, "Our Lord, remove us; we will do righteousness - other than what we were doing!" But did We not grant you life enough for whoever would remember therein to remember, and the warner had come to you? So taste [the punishment], for there is not for the wrongdoers any helper.

اور وہ لوگ اس میں چلائیں گے کہ اے ہمارے پروردگار! ہم کو نکال لے ہم اچھے کام کریں گے برخلاف ان کاموں کے جو کیا کرتے تھے ( اللہ کہے گا ) کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہ دی تھی جس کو سمجھنا ہوتا وہ سمجھ سکتا اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی پہنچا تھا سو مزہ چکھو کہ ( ایسے ) ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہُمۡ
اور وہ
یَصۡطَرِخُوۡنَ
وہ چلّائیں گے
فِیۡہَا
اس میں
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اَخۡرِجۡنَا
نکال ہمیں
نَعۡمَلۡ
ہم عمل کریں
صَالِحًا
نیک
غَیۡرَ
علاوہ
الَّذِیۡ
اس کے جو
کُنَّا
تھے ہم
نَعۡمَلُ
ہم عمل کرتے
اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
نُعَمِّرۡکُمۡ
ہم نے عمر دی تھی تمہیں
مَّا
کہ
یَتَذَکَّرُ
نصیحت پکڑتا
فِیۡہِ
اس میں
مَنۡ
جو
تَذَکَّرَ
نصیحت پکڑتا
وَجَآءَکُمُ
اور آ گیا تمہارے پاس
النَّذِیۡرُ
ڈرانے والا
فَذُوۡقُوۡا
پس چکھو
فَمَا
تو نہیں
لِلظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کے لیے
مِنۡ نَّصِیۡرٍ
کوئی مددگار
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہُمۡ
اور وہ
یَصۡطَرِخُوۡنَ
چیخ رہے ہوں گے
فِیۡہَا
اس میں
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اَخۡرِجۡنَا
نکال ہمیں
نَعۡمَلۡ
ہم عمل کریں گے
صَالِحًا
نیک
غَیۡرَ
برعکس
الَّذِیۡ
اس کے جو
کُنَّا
تھے ہم
نَعۡمَلُ
عمل کیا کرتے
اَوَلَمۡ
اورکیا نہیں
نُعَمِّرۡکُمۡ
ہم نے عمر دی تمہیں
مَّا
جو
یَتَذَکَّرُ
نصیحت حاصل کرتا
فِیۡہِ
اس میں
مَنۡ
جو
تَذَکَّرَ
نصیحت حاصل کرتا
وَجَآءَکُمُ
اور آیاتھا تمہارے پاس
النَّذِیۡرُ
خبردار کرنے والا
فَذُوۡقُوۡا
چنانچہ چکھو
فَمَا
کہ نہیں
لِلظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کا
مِنۡ نَّصِیۡرٍ
کوئی مددگار
Translated by

Juna Garhi

And they will cry out therein, "Our Lord, remove us; we will do righteousness - other than what we were doing!" But did We not grant you life enough for whoever would remember therein to remember, and the warner had come to you? So taste [the punishment], for there is not for the wrongdoers any helper.

اور وہ لوگ اس میں چلائیں گے کہ اے ہمارے پروردگار! ہم کو نکال لے ہم اچھے کام کریں گے برخلاف ان کاموں کے جو کیا کرتے تھے ( اللہ کہے گا ) کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہ دی تھی جس کو سمجھنا ہوتا وہ سمجھ سکتا اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی پہنچا تھا سو مزہ چکھو کہ ( ایسے ) ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہاں وہ چیخ چیخ کر کہیں گے : ہمارے پروردگار ! ہمیں (اس سے) نکال کہ ہم نیک عمل کریں۔ ویسے نہیں جیسے پہلے کیا کرتے تھے۔ (اللہ تعالیٰ جواب میں فرمائے گا) کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہیں دی تھی جس میں اگر کوئی نصیحت حاصل کرنا چاہتا تو کرسکتا تھا ؟ حالانکہ تمہارے پاس ڈرانے والا (بھی) آیا تھا اب (عذاب کا) مزا چکھو یہاں ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور وہ اُس میں چیخ رہے ہوں گے،اے ہمارے رب!ہمیں نکا ل اس کے برعکس ہم نیک عمل کریں گے، جوہم کیا کرتے تھے۔ اورکیا ہم نے تمہیں عمرنہیں دی تھی جس میں کوئی نصیحت حاصل کرناچاہتاتونصیحت حاصل کرسکتا تھا؟ اور تمہارے پاس خبردارکرنے والاآ چکا تھا، چنانچہ چکھوکہ ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they will be crying therein, “ Our Lord, take us out from here, and we will act righteously, not in the way we have been doing before. |" (Allah will say to them,) |" Did We not give you an age in your life in which lesson could have been learnt by the one who wished to take lesson? And (furthermore) the warner had (also) come to you. So, have a taste, because the wrongdoers will have no supporter.

اور وہ چلائیں اس میں اے رب ہم کو نکال کہ ہم کچھ بھلا کام کرلیں وہ نہیں جو کرتے رہے کیا ہم نے عمر نہ دی تھی تم کو اتنی کہ جس میں سوچ لے جس کو سوچنا ہو اور پہنچا تمہارے پاس ڈرانے والا اب چکھو کہ کوئی نہیں گنہگاروں کا مددگار۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ اس میں چیخ و پکار کریں گے : اے ہمارے پروردگار ! ہمیں (یہاں سے) نکال لے ! اب ہم نیک اعمال کریں گے ان اعمال سے مختلف جو ہم (پہلے) کیا کرتے تھے کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہیں دی تھی کہ اس میں سبق حاصل کرلیا جس نے سبق حاصل کرنا چاہا اور تمہارے پاس خبردار کرنے والا بھی تو آیا تھا تو اب چکھو (مزہ اس عذاب کا اور یاد رکھو کہ) ظالموں کے لیے کوئی مدد گار نہیں ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They will cry out in Hell and say: “Our Lord, let us out so that we may act righteously, different from what we did before.” (They will be told): “Did we not grant you an age long enough for anyone to take heed if he had wanted to take heed? Besides, there came a warner to you. So have a taste of the torment now. None may come to the help of the wrong-doers.”

وہ وہاں چیخ چیخ کر کہیں گے کہ اے ہمارے رب ، ہمیں یہاں سے نکال لے تاکہ ہم نیک عمل کریں ان اعمال سے مختلف جو پہلے کرتے رہے تھے ۔ ( انہیں جواب دیا جائے گا ) کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہ دی تھی جس میں کوئی سبق لینا چاہتا تو سبق لے سکتا 63 تھا ؟ اور تمہارے پاس متنبہ کرنے والا بھی آ چکا تھا ۔ اب مزا چکھو ۔ ظالموں کا یہاں کوئی مدد گار نہیں ہے ۔ ع4

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ اس دوزخ میں چیخ پکار مچائیں گے کہ : اے ہمارے پروردگار ! ہمیں باہر نکال دے تاکہ ہم جو کام پہلے کیا کرتے تھے انہیں چھوڑ کر نیک عمل کریں ۔ ( ان سے جواب میں کہا جائے گا کہ ) بھلا کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہیں دی تھی کہ جس کسی کو اس میں سوچنا سمجھنا ہوتا ، وہ سمجھ لیتا؟ اور تمہارے پاس خبردار کرنے والا بھی آیا تھا ۔ ( ١٠ ) اب مزا چکھو ، کیونکہ کوئی نہیں ہے جو ایسے ظالموں کا مددگار بنے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہ دوزخ میں چلاتے رہیں گے مالک ہمارے ہم کو یہاں سے نکال لے (اور دنیا میں دوبارہ بھیج دے) ہم سب کے اچھے کام کریں گے جیسے کام پہلے کرتے تھے ویسے نہیں کرینگے پروردگار فرمائیگا کیا ہم نے تم کو دنیا میں اتنی عمر نہیں دی تھی اگر کسی کو 3 سونچنا منظو رہوتا وہ اس میں سونچ لیتا اور اس کے سوا تمہارے پاس ڈرانیوالا پیغمبر بھی پہنچا (جب بھی تم نے نہ ماناض اب تمہاری سزا یہی ہے کہ اپنے کیے کا بدلہ چکھتے رہو تو نافرمان لوگوں کا کوئی مددگار نہ ہوگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ لوگ اس میں چلائیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ! ہم کو نکال لیجئے ہم اچھے کام کریں گے ان کاموں کے برخلاف جو (پہلے) کیا کرتے تھے۔ کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہ دی تھی کہ جس کو اس میں سمجھنا ہوتا وہ سمجھ سکتا اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی پہنچا تھا سو (کفر کا مزہ) چکھو (یہاں) ایسے ظالموں کا کوئی مدد کرنے والا نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کفار دوزخ میں چلائیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہمیں یہاں سے نکالئے تا کہ ہم اس سے مختلف نیک کام کریں جو ہم ( دنیا میں) کیا کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہ دی تھی کہ اگر تم نصیحت حاصل کرنا چاہتے تو کرسکتے تھے جب کہ تمہیں خبر دار کرنے والا بھی آگیا تھا ۔ اب تم عذاب کا مزہ چکھو۔ ظالموں کا کوئی مدد گار نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ اس میں چلائیں گے کہ اے پروردگار ہم کو نکال لے (اب) ہم نیک عمل کیا کریں گے۔ نہ وہ جو (پہلے) کرتے تھے۔ کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہیں دی تھی کہ اس میں جو سوچنا چاہتا سوچ لیتا اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی آیا۔ تو اب مزے چکھو۔ ظالموں کا کوئی مددگار نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they will be shouting therein: our Lord! take us out; we shall work righteously, not that which we have been working. Gave We not you lives long enough so that whosoever would receive admonition could receive admonition therein? and there came Unto you a warner; taste therefore and for the wrong-doers there will be no helper.

اور وہ اس کے اندر چلائیں گے کہ اے ہمارے پرورداگار ہم کو نکال (اب) ہم اچھے کام کریں گے برخلاف ان کاموں کے کہ جو کیا کرتے تھے کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہ دی تھی کہ جس میں جس کو سمجھنا ہوتا سمجھ لیتا اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی پہنچا تھا ۔ سو مزہ چکھو کہ ظالموں کا (یہاں) کوئی مددگار نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ اس میں واویلا کریں گے: اے ہمارے رب! ہم کو اس سے نکال! اب ہم نیک عمل کرےں گے ، ان اعمال سے مختلف جو ہم اب تک کرتے رہے ہیں – کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہیں دی کہ جو یاد دہانی حاصل کرنا چاہے ، اس میں یاد دہانی حاصل کرسکے؟ اور تمہارے پاس آگاہ کرنے والا بھی پہنچا! تو اب ( اس عذاب کو ) چکھو ، ظالموں کیلئے کوئی مدد کرنے والا نہیں بنے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ ( جہنمی لوگ ) اس ( جہنم ) میں چیخ و پکار کریں گے کہ ہمارے رب! ہمیں باہر نکال دیجیے تاکہ ہم جو کام ہم کیا کرتے تھے ان کے علاوہ نیک کام کریں ( کہا جائے گا ) کیا ہم نے تمہیں عمر نہیں دی تھی کہ جس میں نصیحت حاصل کرلیتا جسے نصیحت حاصل کرنا تھا اور تم لوگوں کے پاس ڈرانے والے ( انبیاء ) بھی آئے تھے ، پس ( آگ کامزا ) چکھو ، پس ظالموں کے لیے کوئی مددگار نہیں ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ اس میں چلائیں گے کہ ” اے رب ہم کو نکال لے اب ہم نیک عمل کیا کریں گے۔ نہ کہ وہ جو پہلے کرتے تھے۔ کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہیں دی تھی کہ اس میں جو سوچنا چاہتا سوچ لیتا، اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی آیا، تو اب مزے چکھو، ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ اس میں چیخ چیخ کر کہہ رہے ہوں گے کہ اے ہمارے رب ہمیں (ایک بار) نکال دے اس سے تاکہ ہم نیک کام کریں ان کاموں کے خلاف جو کہ ہم (اس سے پہلے) کرتے رہے تھے (جواب ملے گا) کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہیں دی تھی کہ اس میں سبق لے لیتا جس نے سبق لینا ہوتا اور پہنچ چکا تھا تمہارے پاس ہماری طرف سے خبردار کرنے والا ؟ پس اب تم لوگ مزہ چکھتے رہو (اپنے کئے کا) سو ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہیں

Translated by

Noor ul Amin

وہاں وہ چیخ چیخ کرکہیں گے:ہمارے رب!ہمیں ( اس سے ) نکال کہ ہم نیک عمل کریں ویسے نہیں جیسے پہلے کیا کرتے تھے ( اللہ فرمائے گا ) کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہیں دی تھی جس میں کوئی نصیحت حاصل کرناچا ہتاتو کرسکتا تھا؟ حالانکہ تمہارے پاس ڈرانے والا ( بھی ) آیا تھا ، اب ( عذاب ) کا مزا چکھو یہاں ظالموں کاکوئی مددگار نہیں ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ اس میں چلاتے ہوں گے ( ف۸۷ ) اے ہمارے رب! ہمیں نکال ( ف۸۸ ) کہ ہم اچھا کام کریں اس کے خلاف جو پہلے کرتے تھے ( ف۸۹ ) اور کیا ہم نے تمہیں وہ عمر نہ دی تھی جس میں سمجھ لیتا جسے سمجھنا ہوتا اور ڈر سنانے والا ( ف۹۰ ) تمہارے پاس تشریف لایا تھا ( ف۹۱ ) تو اب چکھو ( ف۹۲ ) کہ ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ اس دوزخ میں چِلّائیں گے کہ اے ہمارے رب! ہمیں ( یہاں سے ) نکال دے ، ( اب ) ہم نیک عمل کریں گے ان ( اَعمال ) سے مختلف جو ہم ( پہلے ) کیا کرتے تھے ۔ ( ارشاد ہوگا: ) کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہیں دی تھی کہ اس میں جو شخص نصیحت حاصل کرنا چاہتا ، وہ سوچ سکتا تھا اور ( پھر ) تمہارے پاس ڈر سنانے والا بھی آچکا تھا ، پس اب ( عذاب کا ) مزہ چکھو سو ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہ ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ ( دوزخی ) اس میں چیخیں چلائیں گے اے ہمارے پروردگار! ہمیں یہاں سے نکال ( اور دارِ دنیا میں بھیج ) تاکہ ہم نیک عمل کریں ایسے نہیں جیسے پہلے کرتے تھے ( ارشادِ قدرت ہوگا ) کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہیں دی تھی جس میں نصیحت قبول کرنے والا نصیحت قبول کر سکتا تھا؟ اور ( علاوہ بریں ) تمہارے پاس ڈرانے والا بھی آیا تھا اب ( اپنے کئے کا ) مزہ چکھو ( آج ) ظالموں کا کوئی یار و مددگار نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Therein will they cry aloud (for assistance): "Our Lord! Bring us out: we shall work righteousness, not the (deeds) we used to do!" - "Did We not give you long enough life so that he that would should receive admonition? and (moreover) the warner came to you. So taste ye (the fruits of your deeds): for the wrong-doers there is no helper."

Translated by

Muhammad Sarwar

Therein they will cry-out, "Lord, take us out of here. We shall act righteously and behave different to what we did before." They will be told, "Did We not allow you to live long enough for you to seek guidance? Did We not send a warner to you? Suffer (the torment). There is no one to help the unjust."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Therein they will cry: "Our Lord! Bring us out, we shall do righteous good deeds, not that we used to do." (Allah will reply:) "Did We not give you lives long enough, so that whosoever would receive admonition could receive it And the warner came to you. So taste you. For the wrongdoers there is no helper."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they shall cry therein for succour: O our Lord! take us out, we will do good deeds other than those which we used to do. Did We not preserve you alive long enough, so that he who would be mindful in it should mind? And there came to you the warner; therefore taste; because for the unjust, there is no helper.

Translated by

William Pickthall

And they cry for help there, (saying): Our Lord! Release us; we will do right, not (the wrong) that we used to do. Did not We grant you a life long enough for him who reflected to reflect therein? And the warner came unto you. Now taste (the flavour of your deeds), for evil-doers have no helper.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे वहाँ चिल्लाएँगे कि "ऐ हमारे रब! हमें निकाल ले। हम अच्छा कर्म करेंगे, उस से भिन्न जो हम करते रहे।" "क्या हम ने तुम्हें इतनी आयु नहीं दी कि जिस में कोई होश में आना चाहता तो होश में आ जाता? और तुम्हारे पास सचेतकर्ता भी आया था, तो अब मज़ा चखते रहो! ज़ालिमों का कोई सहायक नहीं!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ لوگ اس (دوزخ) میں چلّا ویں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہم کو (یہاں سے) نکال لیجیئے (اب خوب) اچھے (اچھے) کام کریں گے برخلاف ان کاموں کے جو کیا کرتے تھے ․کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہ دی تھی کہ جس کو سمجھنا ہوتا وہ سمجھ سکتا (1) اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی پہنچا تھا سو (اس نہ ماننے کا) مزہ چکھو کہ ایسے ظالموں کا (یہاں) کوئی مددگار نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ وہاں چیخ چیخ کر کہیں گے کہ اے ہمارے رب ہمیں یہاں سے نکال لے تاکہ ہم نیک عمل کریں ان اعمال سے مختلف جو پہلے کرتے رہے ہیں، انہیں جواب دیا جائے گا کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہ دی تھی جس میں کوئی نصیحت لینا چاہتا تو نصیحت حاصل کرسکتا تھا اور تمہارے پاس ڈرانے والا نہیں آیا تھا اب مزہ چکھو ظالموں کا یہاں کوئی مددگار نہیں ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ وہاں چیخ چیخ کر کہیں گے کہ اے ہمارے رب ، ہمیں یہاں سے نکال لے تاکہ ہم نیک عمل کریں ان اعمال سے مختلف جو پہلے کرتے رہے تھے۔ (انہیں جواب دیا جائے گا) ، کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہ دی تھی جس میں کوئی سبق لینا چاہتا تو سبق لے سکتا تھا ؟ اور تمہارے پاس متنبہ کرنے والا بھی آچکا تھا۔ اب مزا چکھو۔ ظالموں کا یہاں کوئی مددگار نہیں ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ لوگ دوزخ میں چلائیں گے کہ اے ہمارے رب ہمیں دوزخ سے نکالیے ہم ان اعمال کے علاوہ دوسرے عمل کریں گے جو کیا کرتے تھے، کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہیں دی تھی جس میں وہ شخص سمجھ سکتا تھا جو سمجھنا چاہتا، اور تمہارے پاس ڈرانے والا آیا تھا، سو تم چکھ لو، سو ظالموں کے لیے کوئی بھی مددگار نہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ چلائیں اس میں اے رب ہم کو نکال کہ ہم کچھ بھلا کام کرلیں وہ نہیں جو کرتے رہے کیا ہم نے عمر نہ دی تھی تم کو اتنی کہ جس میں سوچ لے جس کو سوچنا ہو اور پہنچا تمہارے پاس ڈرانے والا اب چکھو کہ کوئی نہیں گناہ گاروں کا مددگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ لوگ اس دوزخ میں پڑے چلاتے ہوں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہم کو نکال لے ہم آئندہ نیک کام کیا کریں گے۔ وہ کام نہیں جو ہم پہلے کیا کرتے تھے۔ جواب ملے گا کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہیں دی تھی کہ جس کو سوچنا سمجھنا ہوتا تو وہ اس عمر میں سوچ سمجھ لیتا اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی پہنچا تھا سو اب عذاب کا مزہ چکھو کہ ایسے ظالموں کا کوئی مدد گار نہیں ہے۔