Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 39

سورة فاطر

ہُوَ الَّذِیۡ جَعَلَکُمۡ خَلٰٓئِفَ فِی الۡاَرۡضِ ؕ فَمَنۡ کَفَرَ فَعَلَیۡہِ کُفۡرُہٗ ؕ وَ لَا یَزِیۡدُ الۡکٰفِرِیۡنَ کُفۡرُہُمۡ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ اِلَّا مَقۡتًا ۚ وَ لَا یَزِیۡدُ الۡکٰفِرِیۡنَ کُفۡرُہُمۡ اِلَّا خَسَارًا ﴿۳۹﴾

It is He who has made you successors upon the earth. And whoever disbelieves - upon him will be [the consequence of] his disbelief. And the disbelief of the disbelievers does not increase them in the sight of their Lord except in hatred; and the disbelief of the disbelievers does not increase them except in loss.

وہی ایسا ہے جس نے تم کو زمین میں آباد کیا ، سو جو شخص کفر کرے گا اس کے کفر کا وبال اسی پر پڑے گا ۔ اور کافروں کے لئے ان کا کفر ان کے پروردگار کے نزدیک ناراضی ہی بڑھنے کا باعث ہوتا ہے اور کافروں کے لئے ان کا کفر خسارہ ہی بڑھنے کا باعث ہوتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡ
جس نے
جَعَلَکُمۡ
بنایا تمہیں
خَلٰٓئِفَ
جانشین
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَمَنۡ
پس جس نے
کَفَرَ
کفر کیا
فَعَلَیۡہِ
تو اسی پر ہے
کُفۡرُہٗ
کفر اس کا
وَلَا
اور نہیں
یَزِیۡدُ
زیادہ کرتا
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کو
کُفۡرُہُمۡ
کفر ان کا
عِنۡدَ
نزدیک
رَبِّہِمۡ
ان کے رب کے
اِلَّا
مگر
مَقۡتًا
ناراضگی میں
وَلَا
اور نہیں
یَزِیۡدُ
زیادہ کرتا
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کو
کُفۡرُہُمۡ
کفر ان کا
اِلَّا
مگر
خَسَارًا
خسارے میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡ
جس نے
جَعَلَکُمۡ
بنایا تمہیں
خَلٰٓئِفَ
خلیفہ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَمَنۡ
پھر جو کوئی
کَفَرَ
انکار کرے
فَعَلَیۡہِ
پھر اسی پرہے
کُفۡرُہٗ
کفر اس کا
وَلَا یَزِیۡدُ
اور نہیں اضافہ کرتا
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کو
کُفۡرُہُمۡ
کفر ان کا
عِنۡدَ
نزدیک 
رَبِّہِمۡ
ان کے رب کے
اِلَّا
سوا
مَقۡتًا
ناراضگی کے
وَلَا یَزِیۡدُ
اور نہیں اضافہ کرتا
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کو
کُفۡرُہُمۡ
کفر ان کا
اِلَّا
سوائے
خَسَارًا
خسارے کے
Translated by

Juna Garhi

It is He who has made you successors upon the earth. And whoever disbelieves - upon him will be [the consequence of] his disbelief. And the disbelief of the disbelievers does not increase them in the sight of their Lord except in hatred; and the disbelief of the disbelievers does not increase them except in loss.

وہی ایسا ہے جس نے تم کو زمین میں آباد کیا ، سو جو شخص کفر کرے گا اس کے کفر کا وبال اسی پر پڑے گا ۔ اور کافروں کے لئے ان کا کفر ان کے پروردگار کے نزدیک ناراضی ہی بڑھنے کا باعث ہوتا ہے اور کافروں کے لئے ان کا کفر خسارہ ہی بڑھنے کا باعث ہوتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی تو ہے جس نے تمہیں زمین میں جانشین بنایا ۔ پھر جو کوئی کفر کرے تو اس کے کفر کا وبال اسی پر ہے۔ اور کافروں کا کفر ان کے پروردگار کے ہاں اس کا غضب ہی بڑھاتا ہے یا پھر ان کافروں کا کفر خسارے میں ہی اضافہ کرتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں خلیفہ بنایا پھر جو کوئی کفر کرے اُس کاکفراُسی پرہے،اورکافروں کاکفراُن کے رب کے ہاں ناراضگی کے سواکسی چیز کااضافہ نہیں کرتااورکافروں کاکفران کے خسارے کے سوا کسی چیزکا اضافہ نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He is the One who has made you successors (of the past generations) in the earth. So the one who becomes infidel, his infidelity will go against himself. And their infidelity adds nothing to the infidels but anger with their Lord, and their infidelity adds nothing to the infidels but loss.

وہی ہے جس نے کیا تم کو قائم مقام زمین میں پھر کوئی ناشکری کرے تو اس پر پڑے اس کی ناشکری اور منکروں کو نہ بڑھے گی ان کے انکار سے ان کے رب کے سامنے مگر بیزاری اور منکروں کو نہ بڑھے گا ان کے انکار سے مگر نقصان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہی تو ہے جس نے تمہیں جانشین بنایا زمین میں تو جس کسی نے کفر کیا تو اس کے کفر کا وبال اسی پر ہوگا اور کافروں کے لیے ان کا کفر ان کے رب کے نزدیک سوائے غضب کے کسی چیز میں اضافہ نہیں کرے گا اور کافروں کے لیے ان کا کفر سوائے خسارے کے اور کچھ نہیں بڑھائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is He Who made you vicegerents in the earth. So whoever disbelieves will bear the burden of his unbelief. The unbelievers' unbelief adds nothing but Allah's wrath against them. The unbelievers' unbelief adds nothing but their own loss.

وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں خلیفہ بنایا 64 ہے ۔ اب جو کوئی کفر کرتا ہے اس کے کفر کا وبال اسی پر 65 ہے ، اور کافروں کو ان کا کفر اس کے سوا کوئی ترقی نہیں دیتا کہ ان کے رب کا غضب ان پر زیادہ سے زیادہ بھڑکتا چلا جاتا ہے ۔ کافروں کے لیے خسارے میں اضافے کے سوا کوئی ترقی نہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں ( پچھلے لوگوں کا ) جانشین بنایا ۔ اب جو شخص کفر کرے گا تو اس کا کفر اسی پر پڑے گا ۔ اور کافروں کے لیے ان کا کفر ان کے پروردگار کے پاس غضب کے سوا کسی اور چیز میں اضافہ نہیں کرتا ، اور کافروں کو ان کے کفر سے خسارے کے سوا کسی چیز میں ترقی حاصل نہیں ہوتی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہی خدا ہے جس نے تم کو زمین میں اگلوں کا جانشین بنایا 5 پھر جو کوئی کفر کرے اس کفر کا وبال کسی پر پڑے گا 6 اور کافروں پر انکے کفر سے خدا کا غصہ اور زیادہ ہی گا اور کافروں کو کفر کی وجہ یس اور زیادہ ہی گھاٹا ہوگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہی ہے جس نے تم کو بحیثیت نائب زمین میں آباد فرمایا سو جو کفر کرے گا تو اس کے کفر کا وبال اسی پر پڑے گا۔ اور کافروں کے لئے ان کا کفر ان کے پروردگار کے نزدیک ناراضگی ہی بڑھنے کا باعت ہوتا ہے۔ اور کافروں کے لئے ان کا کفر نقصان بڑھانے کا باعث ہی ہوتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی تو ہے جس نے تمہیں زمین میں ( خلیفہ بنایا) آباد کیا ۔ جس نے کفر کیا تو اس کے کفر کا ( وبال) اسی پر ہے۔ اور کافروں کا انکار ان کے رب کے نزدیک ناراضگی بڑھانے ہی کا سبب رہا ہے ۔ اور منکروں کے لئے ان کا انکار سوائے نقصان کے کچھ بھی اضافہ نہیں کرسکتا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں (پہلوں کا) جانشین بنایا۔ تو جس نے کفر کیا اس کے کفر کا ضرر اسی کو ہے۔ اور کافروں کے حق میں ان کے کفر سے پروردگار کے ہاں ناخوشی ہی بڑھتی ہے اور کافروں کو ان کا کفر نقصان ہی زیادہ کرتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He it is who hath made you successors in the earth. So whosoever disbelieveth, on him will befall his infidelity. And for the infidels their infidelity increaseth with their Lord naught save abhorence. And for the infidels their infidelity increastth naught save loss.

وہی ایسا ہے جس نے تمہیں زمین میں آباد کیا سو جو کوئی کفر کرے گا اس کا کفر اسی پر پڑے گا اور کافروں کے لئے ان کے پروردگار کے ہاں ناراضی ہی بڑھنے کا باعث ہوتا ہے اور کافروں کے لئے ان کا کفر خسارہ ہی بڑھنے کا باعث ہوتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جس نے تم کو زمین میں جانشین بنایا ، تو جو کفر کرے گا ، اس کے کفر کا وبال اسی پر آئے گا اور کافروں کیلئے ان کا کفر ، ان کے رب کے نزدیک ، اس کے غضب کی زیادتی ہی کا موجب ہوگا اور کافروں کیلئے ان کا کفر ان کے خسارے ہی میں اضافہ کرے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ ( اللہ تعالیٰ ) وہی ہے جس نے تم لوگوں کو ( گزشتہ قوموں کا ) زمین میں جانشین بنایا ، پس جو کفر کرے گا تو اسی کے کفر کا نقصان اسی پر ہے اور کافروں کے لیے ان کا کفر ان کے رب کے ہاں بس ناراضگی ہی کو بڑھاتا ہے اور کافروں کے لیے ان کا کفر تو بس خسارے ہی کو بڑھاتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں جانشین بنایا تو جس نے کفر کیا اس کے کفر کا نقصان اسی کو ہے، اور کافروں کے حق میں ان کے کفر سے پروردگار کے ہاں ناخوشی ہی بڑھتی ہے اور کفار کو ان کا کفر ہی زیادہ نقصان دیتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ وہی ہے جس نے تم لوگوں کو خلیفہ (اور جانشین) بنایا اپنی زمین میں سو جس نے کفر کیا تو اس کے کفر کا وبال خود اسی پر ہوگا اور کافروں کا کفر ان کے رب کے یہاں ناراضگی ہی میں اضافہ کرتا ہے اور کافروں کے لئے ان کا کفر خسارے (اور گھاٹے) ہی میں اضافے کا باعث ہوتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

وہی توہے جس نے تمہیں زمین میں جانشین بنایاپھر جو کوئی کفرکرے تواس کے کفرکاوبال اسی پر ہے ، اور کافروں کے لئے اُن کاکفراُن کے رب کے نزدیک ناراضگی ہی بڑھنے کاباعث ہوتا ہے اور پھران کافروں کاکفرخسارے میں ہی اضافہ کرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں اگلوں کا جانشین کیا ( ف۹۳ ) تو جو کفر کرے ( ف۹٤ ) اس کا کفر اسی پر پڑے ( ف۹۵ ) اور کافروں کو ان کا کفر ان کے رب کے یہاں نہیں بڑھائے گا مگر بیزاری ( ف۹٦ ) اور کافروں کو ان کا کفر نہ بڑھائے گا مگر نقصان ( ف۹۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں ( گزشتہ اقوام کا ) جانشین بنایا ، پس جس نے کفر کیا سو اس کا وبالِ کفر اسی پر ہوگا ، اور کافروں کے حق میں ان کا کفر اُن کے رب کے حضور سوائے ناراضگی کے اور کچھ نہیں بڑھاتا ، اور کافروں کے حق میں ان کا کفر سوائے نقصان کے کسی ( بھی ) اور چیز کا اضافہ نہیں کرتا

Translated by

Hussain Najfi

وہ وہی ہے جس نے تمہیں ( گزشتہ لوگوں کا ) جانشین بنایا سو جو کوئی کفر کرے گا ۔ تو اس کے کفر ( کا وبال ) اسی پر پڑے گا اور کافروں کا کفران کے پروردگار کے ہاں سوائے قہر و غضبِ الٰہی کے اور کسی چیز میں اضافہ نہیں کرتا اور کافروں کا کفر صرف ان کے خسارے اور گھاٹے میں اضافہ کرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He it is That has made you inheritors in the earth: if, then, any do reject (Allah), their rejection (works) against themselves: their rejection but adds to the odium for the Unbelievers in the sight of their Lord: their rejection but adds to (their own) undoing.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who has made you each other's successors on earth. Whoever disbelieves, does so against his own self. The disbelief of the unbelievers will only increase the anger of their Lord and will only cause them greater loss.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He it is Who has made you successors generations after generations in the earth, so whosoever disbelieves, on him will be his disbelief. And the disbelief of the disbelievers adds nothing but hatred of their Lord. And the disbelief of the disbelievers adds nothing but loss.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He it is Who made you rulers in the land; therefore whoever disbelieves, his unbelief is against himself; and their unbelief does not increase the disbelievers with their Lord in anything except hatred; and their unbelief does not increase the disbelievers in anything except loss.

Translated by

William Pickthall

He it is Who hath made you regents in the earth; so he who disbelieveth, his disbelief be on his own head. Their disbelief increaseth for the disbelievers, in their Lord's sight, naught save abhorrence. Their disbelief increaseth for the disbelievers naught save loss.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही तो है जिस ने तुम्हे धरती में ख़लीफ़ा बनाया। अब जो कोई इनकार करेगा, उस के इनकार का वबाल उसी पर है। इनकार करने वालों का इनकार उन के रब के यहाँ केवल प्रकोप ही को बढ़ाता है, और इनकार करने वालों का इनकार केवल घाटे में ही अभिवृद्धि करता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہی ایسا ہے جس نے تم کو زمین میں آباد کیا (2) سو جو شخص کفر کرے گا اس کے کفر کا وبال اسی پر پڑے گا (3) اور کافروں کے لیے ان کا کفر ان کے پروردگار کے نزدیک ناراضی ہی بڑھنے کا باعث ہوتا ہے اور (نیز) ان کافروں کے لیے ان کا کفر خسارہ ہی بڑھنے کا باعث ہوتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں خلیفہ بنایا ہے جس نے کفر کیا اس کے کفر کا وبال اسی پر ہے اور کافروں کا کفر ان کے رب کے غضب میں اضافہ ہی کرتا ہے۔ کفار کا کفر ان کے نقصان میں اضافہ ہی کرتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں خلیفہ بنایا ہے۔ اب جو کوئی کفر کرتا ہے اس کے کفر کا وبال اسی پر ہے ، اور کافروں کو ان کا کفر اس کے سوا کوئی ترقی نہیں دیتا کہ ان کے رب کا غضب ان پر زیادہ سے زیادہ بھڑکتا چلا جاتا ہے۔ کافروں کے لیے خسارے میں اضافے کے سوا کوئی ترقی نہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پہلے لوگوں کے بعد آباد فرمایا، سو جو شخص کفر اختیار کرے اس کا کفر اسی پر ہے، اور کافروں کے لیے ان کا کفر ان کے رب کے نزدیک ناراضگی ہی کو بڑھاتا ہے، اور کافروں کے لیے ان کا کفر صرف خسارہ ہی میں اضافہ کرتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہی ہے جس نے کیا تم کو قائم مقام زمین میں پھر جو کوئی ناشکری کرے تو اس پر پڑے اس کی ناشکری اور منکروں کو نہ بڑھے گی ان کے انکار سے ان کے رب کے سامنے مگر بیزاری اور منکروں کو نہ بڑھے گا ان کے انکار سے مگر نقصان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ خدا وہی ہے جس نے تم کو زمین میں پہلوں کا جانشین بنایا پھر جو شخص کافرانہ روش اختیار کرے گا تو اس کے کفر کا وبال اسی پر پڑے گا اور کافروں کا کفر ان کے رب کے ہاں ان کے لئے بیزاری ہی بڑھانے کا موجب ہوتا ہے اور کافروں کا کفر ان کے لئے نقصان ہی بڑھانے کا سبب ہوتا ہے۔