Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 4

سورة فاطر

وَ اِنۡ یُّکَذِّبُوۡکَ فَقَدۡ کُذِّبَتۡ رُسُلٌ مِّنۡ قَبۡلِکَ ؕ وَ اِلَی اللّٰہِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ ﴿۴﴾

And if they deny you, [O Muhammad] - already were messengers denied before you. And to Allah are returned [all] matters.

اور اگر یہ آپ کو جھٹلائیں تو آپ سے پہلے کے تمام رسول بھی جھٹلائے جا چکے ہیں ۔ تمام کام اللہ ہی کی طرف لوٹائے جا تےہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
یُّکَذِّبُوۡکَ
وہ جھٹلاتے ہیں آپ کو
فَقَدۡ
تو تحقیق
کُذِّبَتۡ
جھٹلائے گئے
رُسُلٌ
کئی رسول
مِّنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
وَاِلَی اللّٰہِ
اور طرف اللہ ہی کے
تُرۡجَعُ
لوٹائے جاتے ہیں
الۡاُمُوۡرُ
سب کام
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
یُّکَذِّبُوۡکَ
وہ جھٹلاتے ہیں آپ کو
فَقَدۡ
تو بلاشبہ
کُذِّبَتۡ
جھٹلائے گئے
رُسُلٌ
رسول بہت سے
مِّنۡ قَبۡلِکَ
پہلے آپ سے
وَاِلَی اللّٰہِ
اور اللہ تعالیٰ کی طرف
تُرۡجَعُ
لوٹائے جاتے ہیں
الۡاُمُوۡرُ
سارے کام
Translated by

Juna Garhi

And if they deny you, [O Muhammad] - already were messengers denied before you. And to Allah are returned [all] matters.

اور اگر یہ آپ کو جھٹلائیں تو آپ سے پہلے کے تمام رسول بھی جھٹلائے جا چکے ہیں ۔ تمام کام اللہ ہی کی طرف لوٹائے جا تےہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی ! ) اگر ان لوگوں نے آپکو جھٹلایا ہے تو آپ سے پہلے بھی رسولوں کو جھٹلایا جاچکا ہے اور سب کام لوٹائے تو اللہ ہی کی طرف جائیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگروہ آپ کو جھٹلاتے ہیں توبلاشبہ آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول جھٹلائے گئے اور سارے کام اﷲ تعالیٰ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if they reject you,( it is not something new, because) many messengers have been rejected before you. And to Allah all matters are to be returned.

اور اگر تجھ کو جھٹلائیں تو جھٹلائے گئے کتنے رسول تجھ سے پہلے اور اللہ تک پہنچتے ہیں سب کام

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلا رہے ہیں تو آپ سے پہلے بھی بہت سے رسولوں ( علیہ السلام) کو جھٹلایا گیا ہے } اور (بالآخر) تمام معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹا دیے جائیں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), (there is nothing novel in it) if they cry lies to you; Messengers before you were also cried lies to. To Allah shall all matters be sent back.

اب اگر ( اے نبی ) یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے 8 ہیں ( تو یہ کوئی نئی بات نہیں ) ، تم سے پہلے بھی بہت سے رسول جھٹلائے جا چکے ہیں ، اور سارے معاملات آخرکار اللہ ہی کی طرف رجوع ہونے والے 9 ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلا رہے ہیں تو تم سے پہلے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا گیا ہے ۔ اور تمام معاملات آخر کار اللہ ہی کی طرف لوٹائے جائیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) اگر یہ لوگ (عرب کے کافر) تجھ کو جھٹلائیں تو کچھ تعجب کی بات نہیں تجھ سے پہلے بہت پیغمبر جھٹلائے جا چکے ہیں اور اللہ ہی تک سب کاموں کو پہنچنا ہے (خیر انصاف وہیں ہوگا )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلائیں تو باشبہ آپ سے پہلے بھی پیغمبر جھٹلائے گئے ہیں اور سب کام اللہ ہی کی طرف لوٹائے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اگر وہ آپ کو جھٹلا رہے ہیں تو ( ایسی کوئی نئی بات نہیں ہے) آپ سے پہلے بھی وہ رسولوں کو اسی طرح جھٹلاتے رہے ہیں ۔ لیکن سارے معاملات آخر کار اللہ ہی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (اے پیغمبر) اگر یہ لوگ تم کو جھٹلائیں تو تم سے پہلے بھی پیغمبر جھٹلائے گئے ہیں۔ اور (سب) کام خدا ہی کی طرف لوٹائے جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if they belie thee, then surely apostles have been belied before thee. And Unto Allah shall be brought back all affairs.

اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلا رہے ہیں تو آپ سے قبل بھی پیغمبر جھٹلائے جا چکے ہیں ۔ اور اللہ ہی کی طرف (سب امور واپس ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر یہ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو ( کچھ غم نہ کرو ) تم سے پہلے بھی کتنے رسولوں کی تکذیب کی گئی ہے اور اللہ ہی کے سامنے سارے امور پیش کیے جائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر یہ لوگ ( اے محبوبﷺ ) آپ کو جھٹلارہے ہیں ( تو کوئی نئی بات نہیں ) پس تحقیق آپ ﷺ سے پہلے بہت سے رسولوں کو جھٹلایا گیا ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی طرف تمام کام ( معاملات ) لوٹائے جائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اے پیغمبر اگر یہ لوگ تم کو جھٹلائیں تو تم سے پہلے بھی پیغمبر جھٹلائے گئے ہیں اور سب کام اللہ ہی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر یہ لوگ جھٹلائیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو (اے پیغمبر ! ) تو (یہ کوئی نئی بات نہیں کہ) بیشک جھٹلایا جا چکا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کو اور اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں (اور لوٹائے جائیں گے) سب کام

Translated by

Noor ul Amin

اور اگران لوگوں نے آپ کو جھٹلایا ہے توآپ سے پہلے بھی رسولوں کو جھٹلایاجاچکا ہے اور سب کام اللہ ہی کی طرف لوٹائے جائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر یہ تمہیں جھٹلائیں ( ف۸ ) تو بیشک تم سے پہلے کتنے ہی رسول جھٹلائے گئے ( ف۹ ) اور سب کام اللہ ہی کی طرف سے پھرتے ہیں ( ف۱۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر وہ آپ کو جھٹلائیں تو آپ سے پہلے کتنے ہی رسول جھٹلائے گئے ، اور تمام کام اﷲ ہی کی طرف لوٹائے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ! ) اور اگر یہ لوگ آپ ( ص ) کو جھٹلاتے ہیں تو آپ ( ص ) سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر جھٹلائے گئے اور تمام معاملات کی بازگشت خدا ہی کی طرف ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And if they reject thee, so were messengers rejected before thee: to Allah back for decision all affairs.

Translated by

Muhammad Sarwar

If they reject you, other Messengers had certainly been rejected before you. All decisions are in the hands of God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if they deny you, so were Messengers denied before you. And to Allah return all matters.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if they call you a liar, truly apostles before you were called liars, and to Allah are all affairs returned.

Translated by

William Pickthall

And if they deny thee, (O Muhammad), messengers (of Allah) were denied before thee. Unto Allah all things are brought back.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यदि वे तुम्हें झुठलाते तो तुम से पहले भी कितने ही रसूल झुठलाए जा चुके हैं। सारे मामले अल्लाह ही की ओर पलटते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلائیں تو آپ غم نہ کریں کیونکہ آپ سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر جھٹلائے جا چکے ہیں اور سب امور اللہ ہی کے روبرو پیش کیے جائیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو یہ کوئی نئی بات نہیں تجھ سے پہلے بھی بہت سے رسول جھٹلائے جا چکے ہیں اور سارے معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب اگر (اے نبی ؐ) یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں ( تو یہ کوئی نئی بات نہیں ) ، تم سے پہلے بھی بہت سے رسول ؐجھٹلائے جاچکے ہیں اور سارے معاملات آخر کار اللہ ہی کی طرف رجوع ہونے والے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر وہ آپ کو جھٹلائیں تو آپ سے پہلے بہت سے پیغمبر جھٹلائے جاچکے ہیں، اور اللہ ہی کی طرف سب امور لوٹائے جائیں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر تجھ کو جھٹلائیں تو جھٹلائے گئے رسول تجھ سے پہلے اور اللہ تک پہنچتے ہیں سب کام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر یہ لوگ آپ کی تکذیب کریں تو آپ سے پہلے بھی رسول جھٹلائے جا چکے ہیں اور ہر قسم کے تمام امور اللہ ہی کی طرف لوٹائے جائیں گے