Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 42

سورة فاطر

وَ اَقۡسَمُوۡا بِاللّٰہِ جَہۡدَ اَیۡمَانِہِمۡ لَئِنۡ جَآءَہُمۡ نَذِیۡرٌ لَّیَکُوۡنُنَّ اَہۡدٰی مِنۡ اِحۡدَی الۡاُمَمِ ۚ فَلَمَّا جَآءَہُمۡ نَذِیۡرٌ مَّا زَادَہُمۡ اِلَّا نُفُوۡرَۨا ﴿ۙ۴۲﴾

And they swore by Allah their strongest oaths that if a warner came to them, they would be more guided than [any] one of the [previous] nations. But when a warner came to them, it did not increase them except in aversion.

اور ان کفار نے بڑی زور دار قسم کھائی تھی کہ اگر ان کے پاس کوئی ڈرانے والا آئے تو وہ ہر ایک امت سے زیادہ ہدایت قبول کرنے والے ہوں ۔ پھر جب ان کے پاس ایک پیغمبر آپہنچے تو بس ان کی نفرت ہی میں اضافہ ہوا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَقۡسَمُوۡا
اور انہوں نے قسمیں کھائیں
بِاللّٰہِ
اللہ کی
جَہۡدَ
پکی
اَیۡمَانِہِمۡ
قسمیں اپنی
لَئِنۡ
البتہ اگر
جَآءَہُمۡ
آیا ان کے پاس
نَذِیۡرٌ
کوئی ڈرانے والا
لَّیَکُوۡنُنَّ
البتہ وہ ضرور ہوں گے
اَہۡدٰی
زیادہ ہدایت یافتہ
مِنۡ اِحۡدَی
کسی ایک سے
الۡاُمَمِ
امتوں میں
فَلَمَّا
پھر جب
جَآءَہُمۡ
آ گیا ان کے پاس
نَذِیۡرٌ
کوئی ڈرانے والا
مَّا
نہ
زَادَہُمۡ
اس نے زیادہ کیا ان کو
اِلَّا
مگر
نُفُوۡرَۨا
نفرت میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَقۡسَمُوۡا
اور انہوں نے قسمیں کھائیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
جَہۡدَ
پختہ
اَیۡمَانِہِمۡ
اپنی قسمیں
لَئِنۡ
یقیناًاگر
جَآءَہُمۡ
آیا ان کے پاس
نَذِیۡرٌ
کوئی خبردار کرنے والا
لَّیَکُوۡنُنَّ
یقیناًوہ ضرور ہوں گے
اَہۡدٰی
زیادہ ہدایت یافتہ
مِنۡ اِحۡدَی الۡاُمَمِ
ہر امت سے
فَلَمَّا
پھر جب
جَآءَہُمۡ
آیا ان کے پاس
نَذِیۡرٌ
ایک خبردار کرنے والا
مَّا
نہیں
زَادَہُمۡ
اس نے اضافہ کیا ان کو
اِلَّا
سوائے
نُفُوۡرَۨا
دور بھاگنے
Translated by

Juna Garhi

And they swore by Allah their strongest oaths that if a warner came to them, they would be more guided than [any] one of the [previous] nations. But when a warner came to them, it did not increase them except in aversion.

اور ان کفار نے بڑی زور دار قسم کھائی تھی کہ اگر ان کے پاس کوئی ڈرانے والا آئے تو وہ ہر ایک امت سے زیادہ ہدایت قبول کرنے والے ہوں ۔ پھر جب ان کے پاس ایک پیغمبر آپہنچے تو بس ان کی نفرت ہی میں اضافہ ہوا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ لوگ اللہ کی پختہ قسمیں کھایا کرتے تھے کہ اگر ان کے پاس کوئی ڈرانے والا (پیغمبر) آجائے تو کسی بھی دوسری امت سے زیادہ ہدایت پالیں گے مگر جب ان کے پاس ڈرانے والا آگیا تو ان میں نفرت ہی بڑھتی گئی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورانہوں نے اپنی پختہ قسمیں کھاتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی قسم کھائی کہ یقیناًاگر اُن کے پاس کوئی خبردار کرنے والا آیا تووہ یقیناضرورہراُمت سے زیادہ ہدایت یافتہ ہوں گے، پھر جب ایک خبردارکرنے والا اُن کے پاس آیا تواُس نے اُن کے دور بھاگنے کے سوا کوئی اضافہ نہیں کیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they had sworn forceful oaths that if a warner would come to them, they would be more receptive to guidance than any other community. But when a warner came to them, it added nothing to them but aversion,

اور قسمیں کھاتے تھے اللہ کی تاکید کی قسمیں اپنی کہ اگر آئے گا ان کے پاس ڈر سنانے والا البتہ بہتر راہ چلیں گے ہر ایک امت سے پھر جب آیا ان کے پاس ڈر سنانے والا اور زیادہ ہوگیا ان کا بدکنا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہوں نے اللہ کی پختہ قسمیں کھائی تھیں کہ اگر ان کے پاس کوئی خبردار کرنے والاآیا تو وہ لازماً ہدایت یافتہ ہوجائیں گے کسی بھی امت سے بڑھ کر پھر جب آگئے ان کے پاس خبردار کرنے والے (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تو اس چیز نے ان کے اندر (حق سے) فرار کے سوا کوئی اضافہ نہیں کیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Swearing by Allah their strongest oaths they claimed that if a warner came to them they would be better-guided than any other people. But when a warner did come to them, his coming only increased their aversion (to the Truth).

یہ لوگ کڑی کڑی قسمیں کھا کر کہا کرتے تھے کہ اگر کوئی خبردار کرنے والا ان کے ہاں آگیا ہوتا تو یہ دنیا کی ہر دوسری قوم سے بڑھ کر راست رو 71 ہوتے ۔ مگر جب خبردار کرنے والا ان کے پاس آگیا تو اس کی آمد نے ان کے اندر حق سے فرار کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہ کیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور انہوں نے پہلے اللہ کی بڑے زوروں میں قسمیں کھائی تھیں کہ اگر ان کے پاس کوئی خبردار کرنے والا ( پیغمبر ) آیا تو وہ ہر دوسری امت سے زیادہ ہدایت قبول کرنے والے ہوں گے ۔ ( ١٢ ) مگر جب ان کے پاس ایک خبردار کرنے والا آگیا تو اس کے آنے سے ان کی حالت میں اور کوئی ترقی نہیں ہوئی ، سوائے اس کے کہ یہ ( حق کے راستے سے ) اور زیادہ بھاگنے لگے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ کافر پیغمبر کے آنے سے پہلے تو بڑے زور کی قسمیں کھایا کرتے تھے کہ ان کے پاس خدا کی طرف سے کوئی ڈرانیوالا پیغمبر آئیگا تو وہ کوئی سی بھی مت ہو اس سے بڑھ چڑھ کر سیدھی راہ 5 پر چلیں گے پھر جب ڈرانیوالا پیغمبر ان کے پاس آن پہنچاتو اور نفرت ان کی بڑھ گئی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ اللہ کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی ہدایت کرنے والا آئے تو وہ ضرور ہر ایک امت سے زیادہ ہدایت قبول کرنے والے ہوں پھر جب ان کے پاس ایک ڈرانے والے (پیغمبر) آپہنچے تو ان کی نفرت ہی بڑھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان ( کفار و مشرکین نے) بڑی بڑی قسمیں کھا کر کہا تھا کہ اگر ان کے پاس کوئی خبردار کرنے والا آگیا تو وہ ( دنیا کی) ہر قوم سے بڑھ کر زیادہ ہدایت حاصل کرنے والے ہوں گے لیکن جب ان کے پاس خبردار کرنے والا آگیا تو ان کی نفرت کے سوا کسی چیز کا اضافہ نہیں ہوا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ خدا کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی ہدایت کرنے والا آئے تو ہر ایک اُمت سے بڑھ کر ہدایت پر ہوں۔ مگر جب ان کے پاس ہدایت کرنے والا آیا تو اس سے ان کو نفرت ہی بڑھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And`they swear by God with a most solemn oath, that if there came a warnet Unto them, they would surely be better guided than any of the other communities. Then when there did come Unto them a warner, it increased in them naught save aversion,-

اور ان (کفار) نے اللہ کی بڑی زور دار قسم کھائی تھی کہ اگر ہمارے پاس کوئی ڈرانے والا آیا تو ہم ہر امت سے بڑھ کر ہدایت قبول کرنے والے ہوں گے لیکن جب ان کے پاس (وہ) ڈرانے والا آہی گیا تو بس ان کی نفرت ہی کو ترقی ہوئی

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور انہوں نے اللہ کی پکی پکی قسمیں کھائیں کہ اگر ان کے پاس کوئی نذیر آیا تو وہ ہر امت سے زیادہ ہدایت اختیار کرنے والے بنیں گی ۔ پس جب ان کے پاس ایک نذیر آیا تو اس چیز نے ، زمین میں ان کے تکبر کے باعث ، ان کی بیزاری اور ان کی بری چالوں ہی میں اضافہ کیا اور بری چال تو اسی کو گھیرتی ہے جو بری چال چلتا ہے ۔ پس یہ نہیں انتظار کر رہے ہیں مگر اسی سنتِ الہٰی کا ، جو اگلوں کے باب میں ظاہر ہوئی ۔ تو تم سنتِ الہٰی میں نہ کوئی تبدیلی پاؤ گے اور نہ تم سنتِ الہٰی کو ٹلتے ہوئے ہی پاؤ گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان لوگوں نے اللہ ( تعالیٰ ) پر اپنی بڑی مضبوط قسمیں کھائیں کہ اگر ان کے پاس ڈر سنانے والا ( نبی ) آیا تو البتہ ضرور بالضرور وہ ہر امت سے زیادہ ہدایت ( پر چلنے ) والے ہوں گے پھر جب ان کے پاس ڈر سنانے والا ( حضور ﷺ ) آیا تو ان لوگوں کے حق میں اس ( نبی کی آمد ) نے صرف ( حق سے ) دور بھاگنے میں ہی اضافہ کیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ اللہ کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی ہدایت کرنے والا آئے تو ہر ایک امت سے بڑھ کر ہدایت پانے والے ہونگے۔ مگر جب ان کے پاس ہدایت کرنے والا آیا تو اس سے ان کو نفرت ہی بڑھی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ لوگ تو بڑی زور دار قسمیں کھا (کر کہا کرتے) تھے کہ اگر ان کے پاس کوئی خبردار کرنے والا آگیا تو یہ ضرور بالضرور دوسری ہر امت سے بڑھ کر راست رو ہونگے مگر جب آپہنچا ان کے پاس ایک عظیم الشان خبردار کرنے والا تو اس کی آمد (اور تشریف آوری) سے ان کی نفرت (اور حق سے فرار) ہی میں اضافہ ہوا

Translated by

Noor ul Amin

یہ لوگ ( کفارِ قریش ) اللہ کی پختہ قسمیں کھایا کر تے تھے کہ اگران کے پاس کوئی ڈرانے والا ( رسول ) آجائے تو دوسری سب امتوں سے زیادہ ہدایت پالیں گے مگر جب ان کے پا س ڈرانے والاآگیاتوان میں نفرت ہی بڑھتی گئی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور انہوں نے اللہ کی قسم کھائی اپنی قسموں میں حد کی کوشش سے کہ اگر ان کے پاس کوئی ڈر سنانے والا آیا تو وہ ضرور کسی نہ کسی گروہ سے زیادہ راہ پر ہوں گے ( ف۱۰۳ ) پھر جب ان کے پاس ڈر سنانے والا تشریف لایا ( ف۱۰٤ ) تو اس نے انہیں نہ بڑھا مگر نفرت کرنا ( ف۱۰۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ لوگ اﷲ کے ساتھ بڑی پختہ قَسمیں کھایا کرتے تھے کہ اگر اُن کے پاس کوئی ڈر سنانے والا آجائے تو یہ ضرور ہر ایک امّت سے بڑھ کر راہِ راست پر ہوں گے ، پھر جب اُن کے پاس ڈر سنانے والے ( نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تشریف لے آئے تو اس سے اُن کی حق سے بیزاری میں اضافہ ہی ہوا

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ لوگ ( کفارِ مکہ ) بڑی سخت قَسمیں کھا کر کہتے تھے کہ اگر ان کے پاس کوئی ڈرانے والا ( پیغمبر ) آیا تو وہ ہر ایک قوم سے بڑھ کر ہدایت قبول کرنے والے ہوں گے لیکن جب ان کے پاس ڈرانے والا آگیا تو اس ( کی آمد ) نے ان کی نفرت ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They swore their strongest oaths by Allah that if a warner came to them, they would follow his guidance better than any (other) of the Peoples: But when a warner came to them, it has only increased their flight (from righteousness),-

Translated by

Muhammad Sarwar

They solemnly swear that if a warner were to come to them, they would certainly have been better guided than any other nation. But when a warner came to them, it only increased their hatred

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they swore by Allah their most binding oath that if a warner came to them, they would be more guided than any of the nations; yet when a warner came to them, it increased in them nothing but flight (from the truth).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they swore by Allah with the strongest of their oaths that if there came to them a warner they would be better guided than any of the nations; but when there came to them a warner it increased them in naught but aversion.

Translated by

William Pickthall

And they swore by Allah, their most binding oath, that if a warner came unto them they would be more tractable than any of the nations; yet, when a warner came unto them it aroused in them naught save repugnance,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने अल्लाह की कड़ी-कड़ी क़समें खाई थी कि यदि उन के पास कोई सचेतकर्ता आए तो वे समुदायों में से प्रत्येक से बढ़कर सीधे मार्ग पर होंगे। किन्तु जब उन के पास एक सचेतकर्ता आ गया तो इस चीज़ ने धरती में उन के घमंड और बुरी चालों के कारण उन की नफ़रत ही में अभिवृद्धि की,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان کفار (قریش) نے بڑی زور دار قسم کھائی تھی کہ اگر ان کے پاس کوئی ڈرانے والا آوے تو وہ ہر ہر امت سے زیادہ ہدایت قبول کرنے والوں ہوں پھر جب ان کے پاس ایک پیغمبر آپہنچے (7) تو بس ان کی نفرت ہی کو ترقی ہوئی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ لوگ قسمیں اٹھا، اٹھا کر کہتے تھے کہ اگر کوئی متنبہ کرنے والا ان کے پاس آگیا تو یہ دوسروں سے بڑھ کر ہدایت یافتہ ہوں گے، مگر جب ان کے پاس خبردار کرنے والاآیا تو اس کی آمد نے ان میں فرار کے سوا کسی بات کا اضافہ نہ کیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ کڑی کڑی قسمیں کھا کر کہا کرتے تھے کہ اگر کوئی خبردار کرنے والا ان کے ہاں آگیا ہوتا تو یہ دنیا کی ہر دوسری قوم سے بڑھ کر راست رو ہوتے۔ مگر جب خبردار کرنے والا ان کے ہاں آگیا تو اس کی آمد نے ان کے اندر حق سے فرار کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہ کیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں نے مضبوطی کے ساتھ اللہ کی قسم کھائی کہ اگر ہمارے پاس کوئی ڈرانے والا آجائے تو دوسری امتوں کے مقابلہ میں ہر ایک سے زیادہ ہدایت پانے والے ہوں گے پھر جب ان کے پاس ڈرانے والا آگیا تو ان کی نفرت زیادہ ہوگئی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور قسمیں کھاتے تھے اللہ کی تاکید کی قسمیں اپنی کہ اگر آئے گا ان کے پاس کوئی ڈر سنانے والا البتہ بہتر راہ چلیں گے ہر ایک امت سے پھر جب آیا ان کے پاس ڈر سنانے والا اور زیادہ ہوگیا ان کا بدکنا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ کافر بڑی تاکید سے اس بات پر اللہ کی قسمیں کھاتے تھے کہ اگر ان کے پاس کوئی ڈرانے والا آئے گا تو وہ ہر ایک قوم سے زیادہ صحیح راہ قبول کرنیوالے ہوں گے پھر جب ان کے پاس ڈرانے والا آگیا تو اس کے آنے سے بس ان میں نفرت کے جذبات کو ہی ترقی ہوئی۔