Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 43

سورة فاطر

اسۡتِکۡـبَارًا فِی الۡاَرۡضِ وَ مَکۡرَ السَّیِّیئِ ؕ وَ لَا یَحِیۡقُ الۡمَکۡرُ السَّیِّیئُ اِلَّا بِاَہۡلِہٖ ؕ فَہَلۡ یَنۡظُرُوۡنَ اِلَّا سُنَّتَ الۡاَوَّلِیۡنَ ۚ فَلَنۡ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللّٰہِ تَبۡدِیۡلًا ۬ ۚ وَ لَنۡ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللّٰہِ تَحۡوِیۡلًا ﴿۴۳﴾

[Due to] arrogance in the land and plotting of evil; but the evil plot does not encompass except its own people. Then do they await except the way of the former peoples? But you will never find in the way of Allah any change, and you will never find in the way of Allah any alteration.

دنیا میں اپنے کو بڑا سمجھنے کی وجہ سے ، اور ان کی بری تدبیروں کی وجہ سے اور بری تدبیروں کا وبال ان تدبیر والوں ہی پر پڑتا ہے سو کیا یہ اسی دستور کے منتظر ہیں جو اگلے لوگوں کے ساتھ ہوتا رہا ہے ۔ سو آپ اللہ کے دستور کو کبھی بدلتا ہوا نہ پائیں گے اور آپ اللہ کے دستور کو کبھی منتقل ہوتا ہوا نہ پائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اسۡتِکۡـبَارًا
تکبر کی وجہ سے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَمَکۡرَ
اور چال
السَّیِّیَٔ
بری(کی وجہ سے)
وَلَا
اور نہیں
یَحِیۡقُ
گھیرتی
الۡمَکۡرُ
چال
السَّیِّیُٔ
بری
اِلَّا
مگر
بِاَہۡلِہٖ
اس کے چلنے والے کو
فَہَلۡ
تو نہیں
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ انتظار کرتے
اِلَّا
مگر
سُنَّتَ
طریقے کا
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلوں کے
فَلَنۡ
تو ہر گز نہ
تَجِدَ
آپ پائیں گے
لِسُنَّتِ
طریقے کو
اللّٰہِ
اللہ کے
تَبۡدِیۡلًا
بدلنے والا
وَلَنۡ
اور ہر گز نہ
تَجِدَ
آپ پائیں گے
لِسُنَّتِ
طریقے کو
اللّٰہِ
اللہ کے
تَحۡوِیۡلًا
پھرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اسۡتِکۡـبَارًا
خود کو بڑا سمجھنے کی وجہ سے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَمَکۡرَ
اور تدبیر کی وجہ سے
السَّیِّیَٔ
بری
وَلَا یَحِیۡقُ
اور نہیں گھیرتی
الۡمَکۡرُ
تدبیر
السَّیِّیُٔ
بری
اِلَّا
سوائے
بِاَہۡلِہٖ
اس کے کرنے والوں کو
فَہَلۡ
تو نہیں
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ انتظار کرتے ہیں
اِلَّا
مگر
سُنَّتَ
طریقے کا
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلوں کے
فَلَنۡ
پس ہرگز نہیں
تَجِدَ
آپ پائیں گے
لِسُنَّتِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے طریقے کو
تَبۡدِیۡلًا
بدلنے کا(کوئی راستہ)
وَلَنۡ
اور ہرگز نہیں
تَجِدَ
آپ پائیں گے
لِسُنَّتِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے طریقے کو
تَحۡوِیۡلًا
پھیرنا
Translated by

Juna Garhi

[Due to] arrogance in the land and plotting of evil; but the evil plot does not encompass except its own people. Then do they await except the way of the former peoples? But you will never find in the way of Allah any change, and you will never find in the way of Allah any alteration.

دنیا میں اپنے کو بڑا سمجھنے کی وجہ سے ، اور ان کی بری تدبیروں کی وجہ سے اور بری تدبیروں کا وبال ان تدبیر والوں ہی پر پڑتا ہے سو کیا یہ اسی دستور کے منتظر ہیں جو اگلے لوگوں کے ساتھ ہوتا رہا ہے ۔ سو آپ اللہ کے دستور کو کبھی بدلتا ہوا نہ پائیں گے اور آپ اللہ کے دستور کو کبھی منتقل ہوتا ہوا نہ پائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس کی وجہ ان کا زمین میں بڑا بن کر رہنا اور بری چالیں چلنا تھا۔ حالانکہ بری چال تو چال چلنے والے پر ہی آپڑتی ہے۔ پھر یہ صرف اس سنت الٰہی کا انتظار کر رہے ہیں جو پہلے لوگوں میں جاری رہی۔ اللہ کی اس سنت میں آپ نہ تو کبھی کوئی تبدیلی پائیں گے اور نہ تغیر ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

زمین میں خود کوبڑا سمجھنے اوربُری تدبیرکرنے کی وجہ سے اوربری تدبیراس کے کرنے والوں کے سواکسی کو نہیں گھیرتی نہیں وہ انتظارکرتے مگرپہلوں کے طریقے کاپس آپ اﷲ تعالیٰ کے طریقے کوبدلنے کاہرگزکوئی راستہ نہ پائیں گے،اوراﷲ تعالیٰ کے طریقے کوپھیرنے کاہرگزکوئی راستہ نہ پائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

because of their showing arrogance in the land and plotting of evil. And the evil plot envelops none but its own people (who make it). So, they are looking for nothing but the (divine) practice with the earlier people. So you will never find in Allah&s practice any change, and you will never find in Allah&s practice any diversion.

غرور کرنا ملک میں اور داؤ کرنا برے کام کا اور برائی کا داؤ الٹے گا انہی داؤ والوں پر پھر اب وہی راہ دیکھتے ہیں پہلو کے دستور کی تو تو نہ پائے گا اللہ کا دستور بدلتا اور نہ پائے گا اللہ کا دستور ٹلتا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

زمین میں تکبر کرتے ہوئے اور ُ بری چالیں چلتے ہوئے اور ُ بری چال کا وبال نہیں پڑتا مگر اس کے چلنے والے پر ہی تو وہ کس چیز کے انتظار میں ہیں سوائے پہلے والوں کے انجام کے تو تم ہرگز نہیں پائو گے اللہ کے قانون میں کوئی تبدیلی اور تم ہرگز نہیں پائو گے اللہ کے قانون کو رخ پھیرتے ہوئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They began to wax even more proud on earth and contrived evil designs although the contriving of evil designs only overtakes their authors. Are they waiting, then, for anything except what happened to the nations before them? You shall not find any change in the Way of Allah; and you shall not find anything that can ever alter the Way of Allah.

یہ زمین میں اور زیادہ استکبار کرنے لگے اور بری بری چالیں چلنے لگے ، حالانکہ بری چالیں اپنے چلنے والوں ہی کو لے بیٹھتی ہیں ۔ اب کیا یہ لوگ اس کا انتظار کر رہے ہیں کہ پچھلی قوموں کے ساتھ اللہ کا جو طریقہ رہا ہے وہی ان کے ساتھ بھی برتا 72 جائے؟ یہی بات ہے تو تم اللہ کے طریقے میں ہرگز کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے اور تم کبھی نہ دیکھو گے کہ اللہ کی سنت کو اس کے مقرر راستے سے کوئی طاقت پھیر سکتی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس لیے کہ انہیں زمین میں اپنی بڑائی کا گھمنڈ تھا ، اور انہوں نے ( حق کی مخالفت میں ) بری بری چالیں چلنی شروع کردیں ۔ حالانکہ بری چالیں کسی اور کو نہیں خود اپنے چلنے والوں ہی کو گھیرے میں لے لیتی ہیں ۔ ( ١٣ ) اب یہ لوگ اس دستور کے سوا کس بات کے منتظر ہیں جس پر پچھلے لوگوں کے ساتھ عمل ہوتا آیا ہے ؟ ( ١٤ ) ( اگر یہ بات ہے ) تو تم اللہ کے طے شدہ دستور میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں پاؤ گے ، اور نہ تم اللہ کے طے شدہ دستور کو کبھی ٹلتا ہوا پاؤ گے ۔ ( ١٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لگے زمین میں شیخی مارنے اور برے برے فریب کرنے اور یہ نہیں جانتے برا فریب فریب کرنیوالے ہی پر لوٹ جاتا ہے (چاہ کن راجا درپیش) پھر اب وہ اسی اللہ کے برتائو کے منتظر ہیں جو اگلے کافروں کے ساتھ ہوتا رہا عذاب اترا تو اے پیغمبر اللہ تعالیٰ کا برتائو ( اس کا طریقہ قاعدہ) تو ہرگز بدلتا ہوا نہ پائے گا اور تو ہرگز اللہ کا برتائو ملتا ہوا نہ پائے گا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(انہوں نے) ملک میں تکبر کرنا اور بری چالیں چلنا (اختیار کیا) اور بری چال کا وبال صرف اسی کے چلنے والے پر ہی پڑتا ہے۔ پس یہ اگلے لوگوں کی روش کے سوا کسی چیز کے منتظر نہیں۔ سو آپ اللہ کے دستور کو کبھی بدلتا ہوا نہ پائیں گے اور اللہ کے طریقے میں کبھی تبدیلی نہ دیکھیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ اپنے آپ کو بڑا سمجھنے والوں اور بد ترین چالوں ( والے لوگوں کی وجہ سے) ہوا ۔ حالانکہ بری چالوں ( کا وبال) صرف اس کے کرنے والے پر ہی پڑتا ہے۔ کیا یہ لوگ اس کا انتظار کر رہے ہیں ان کے ساتھ ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں جیسا معاملہ کیا جائے ( تو یاد رکھو کہ) تم اللہ کے دستور میں کوئی تبدیلی نہ پائو گے اور نہ اللہ کی سنت کو بدلنے والا پائو گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یعنی (انہوں نے) ملک میں غرور کرنا اور بری چال چلنا (اختیار کیا) اور بری چال کا وبال اس کے چلنے والے ہی پر پڑتا ہے۔ یہ اگلے لوگوں کی روش کے سوا اور کسی چیز کے منتظر نہیں۔ سو تم خدا کی عادت میں ہرگز تبدل نہ پاؤ گے۔ اور خدا کے طریقے میں کبھی تغیر نہ دیکھو گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Through their stiff-neckedness in the land, And the plotting of evil only infoldeth the authors thereof. Wait they, then, but the dispensation of the ancients? And thou wilt not find in dispensation of Allah a change, nor wilt thou find in dispensation of Allah a turning off

دنیا میں اپنے کو بڑا سمجھنے کی وجہ سے اور (ان کی) بری چالوں کو (بھی ترقی ہوئی) اور بری چالوں کا وبال انہیں چال والوں پر پڑتا ہے ۔ سو کیا یہ اسی آگے والوں کے دستور کے منتطر ہیں ۔ آپ اللہ کے دستور کو کبھی بدلتا ہوا نہ پائیں گے اور نہ آپ اللہ کے دستور کو منتقل ہوتا ہوا دیکھیں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور انہوں نے اللہ کی پکی پکی قسمیں کھائیں کہ اگر ان کے پاس کوئی نذیر آیا تو وہ ہر امت سے زیادہ ہدایت اختیار کرنے والے بنیں گی ۔ پس جب ان کے پاس ایک نذیر آیا تو اس چیز نے ، زمین میں ان کے تکبر کے باعث ، ان کی بیزاری اور ان کی بری چالوں ہی میں اضافہ کیا اور بری چال تو اسی کو گھیرتی ہے جو بری چال چلتا ہے ۔ پس یہ نہیں انتظار کر رہے ہیں مگر اسی سنتِ الہٰی کا ، جو اگلوں کے باب میں ظاہر ہوئی ۔ تو تم سنتِ الہٰی میں نہ کوئی تبدیلی پاؤ گے اور نہ تم سنتِ الہٰی کو ٹلتے ہوئے ہی پاؤ گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اس کی وجہ یہ ہے کہ ) وہ زمین میں بڑائی کرتے اور بُری تدبیریں کرتے ہیں اور بُری تدبیریں تو بس اپنے ہی کرنے والوں کو گھیرتی ہیں ، یہ لوگ تو بس پہلے والوں کے ( ساتھ عذاب کے ) دستور کا انتظار کررہے ہیں ، پس ( اے مخاطب ) تو اللہ ( تعالیٰ ) کے دستور میں ہرگز کوئی تبدیلی نہیں پائے گا اور تو اللہ ( تعالیٰ ) کے دستور کو ٹلتا ہوا ( بھی ) نہیں پائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے ملک میں غرور کرنا اور بری چال چلنا اختیار کیا، اور بری چال کا وبال اس کے چلنے والے پر ہی پڑتا ہے۔ یہ اگلے لوگوں کی روش کے سوا اور کسی چیز کے منتظر نہیں، سو تم اللہ کی عادت میں ہرگز تبدیلی نہ پاؤ گے اور اللہ کے طریقے میں کبھی تغیر نہ دیکھو گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اپنی بڑائی کے گھمنڈ کی بناء پر (اللہ کی) اس زمین میں اور اپنی بری چالوں کے نتیجے میں اور بری چالیں اپنے چلنے والوں ہی کو گھیر کر (اور پھانس کر) رہتی ہیں تو کیا یہ لوگ اب اسی برتاؤ (اور انجام) کے منتظر ہیں جو ان سے پہلے لوگوں کے ساتھ ہوچکا ہے ؟ تو تم ہرگز اللہ کے قانون میں کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے اور تم ہرگز اللہ کے قانون میں کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے

Translated by

Noor ul Amin

جس کی وجہ سے ان کازمین میں بڑا بن کررہنااور بری چالیں چلناتھا ، حالانکہ بری چال توچا ل چلنے والے پر ہی آپڑتی ہے ، پھر کیا یہ لوگ گذشتہ قوموں کی طرح عذاب کا انتظارکررہے ہیں ، پس آپ اللہ کے طریقے میں کوئی تبدیلی نہیں پائیں گے اور نہ آپ اللہ کے طریقے کو ٹالنے والاپائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اپنی جان کو زمین میں اونچا کھینچنا اور برا داؤں ( ف۱۰٦ ) اور برا داؤں ( فریب ) اپنے چلنے والے ہی پر پڑتا ہے ( ف۱۰۷ ) تو کا ہے کے انتظار میں ہیں مگر اسی کے جو اگلوں کا دستور ہوا ( ف۱۰۸ ) تو تم ہرگز اللہ کے دستور کو بدلتا نہ پاؤ گے اور ہرگز اللہ کے قانون کو ٹلتا نہ پاؤ گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( انہوں نے ) زمین میں اپنے آپ کو سب سے بڑا سمجھنا اور بری چالیں چلنا ( اختیار کیا ) ، اور برُی چالیں اُسی چال چلنے والے کو ہی گھیر لیتی ہیں ، سو یہ اگلے لوگوں کی رَوِشِ ( عذاب ) کے سوا ( کسی اور چیز کے ) منتظر نہیں ہیں ۔ سو آپ اﷲ کے دستور میں ہرگز کوئی تبدیلی نہیں پائیں گے ، اور نہ ہی اﷲ کے دستور میں ہرگز کوئی پھرنا پائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

زمین میں سرکشی کرنے اور بری سازشیں کرنے میں اضافہ ہی کیا حالانکہ بری سازشیں تو اس کو گھیرتی ہیں جو بری سازش کرتا ہے سو کیا اب یہ لوگ پہلے والے لوگوں کے ساتھ خدا کے طریقۂ کار کا انتظار کر رہے ہیں ( کہ ان کے ساتھ بھی وہی ہو ) تم خدا کے دستور ( طریقۂ کار ) میں کوئی تبدیلی نہیں پاؤگے ( کہ مقررہ قاعدے سے پھر جائے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

On account of their arrogance in the land and their plotting of Evil, but the plotting of Evil will hem in only the authors thereof. Now are they but looking for the way the ancients were dealt with? But no change wilt thou find in Allah's way (of dealing): no turning off wilt thou find in Allah's way (of dealing).

Translated by

Muhammad Sarwar

because of their pride in the land and their evil plots. Evil plots only affect the plotters. Do they expect anything other than (God's) tradition (torment) with those who lived before. You will never find any change in the tradition of God nor will you find any alteration in it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(They took to flight because of their) arrogance in the land and their plotting of evil. But the evil plot encompasses only him who makes it. Then, can they expect anything (else) but the Sunnah (way of dealing) of the peoples of old So, no change will you find in Allah's Sunnah, and no turning off will you find in Allah's Sunnah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(In) behaving proudly in the land and in planning evil; and the evil plans shall not beset any save the authors of it. Then should they wait for aught except the way of the former people? For you shall not find any alteration in the course of Allah; and you shall not find any change in the course of Allah.

Translated by

William Pickthall

(Shown in their) behaving arrogantly in the land and plotting evil; and the evil plot encloseth but the men who make it. Then, can they expect aught save the treatment of the folk of old? Thou wilt not find for Allah's way of treatment any substitute, nor wilt thou find for Allah's way of treatment aught of power to change.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हालाँकि बुरी चाल अपने ही लोगों को घेर लेती है। तो अब क्या जो रीति अगलों के सिलसिले में रही है वे बस उसी रीति की प्रतिक्षा कर रहे हैं? तो तुम अल्लाह की रीति में कदापि कोई परिवर्तन न पाओगे और न तुम अल्लाह की रीति को कभी टलते ही पाओगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

دنیا میں اپنے کو بڑا سمجھنے کی وجہ سے اور ان کی بری تدبیروں کو (8) اور بری تدبیروں کا وبال (حقیقی) ان تدبیر والوں ہی پر پڑتا ہے سو کیا یہ اسی دستور کے منتظر ہیں جو اگلے (کافر) لوگوں کے ساتھ ہوتا رہا ہے (9) سو آپ خدا کے (اس) دستور کو کبھی بدلتا ہوا نہ پاویں گے اور آپ خدا کے دستور کو کبھی منتقل ہوتا ہوا نہ پاویں گے۔ (10)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ زمین میں اور زیادہ سرکشی کرنے لگے اور بری بری چالیں چلنے لگے حالانکہ بری چالیں چلنے والوں ہی کو لے بیٹھتی ہیں، اب کیا یہ لوگ اس کا انتظار کر رہے ہیں کہ پچھلی قوموں کے ساتھ اللہ کا جو طریقہ رہا ہے وہی طریقہ ان کے ساتھ بھی کیا جائے ؟ یہی بات ہے۔ تو اللہ کے طریقہ میں تم کبھی تبدیلی نہیں پاؤ گے اور تم کبھی نہیں دیکھو گے کہ اللہ کے طریقہ کو اس کے مقرر طریقہ سے کوئی طاقت پھیر سکتی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب کیا یہ لوگ اس کا انتظار کر رہے ہیں کہ پچھلی قوموں کے ساتھ اللہ کا جو طریقہ رہا ہے وہی ان کے ساتھ بھی برتا جائے ؟ یہی بات تو تم اللہ کے طریقے میں ہرگز کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے اور تم کبھی نہ دیکھو گے کہ اللہ کی سنت کو اس کے مقرر راستے سے کوئی طاقت پھیر سکتی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

زمین میں تکبر کرنے اور بری تدبیریں اختیار کرنے کی وجہ سے، اور بری تدبیر کا وبال اسی پر ہے جو یہ کام کرے، سو کیا وہ پرانے لوگوں کے دستور کا انتظام کر رہے ہیں، سو آپ ہرگز اللہ کے دستور میں تبدیلی نہ پائیں گے اور آپ ہرگز اللہ کے دستور میں منتقل ہونا نہ پائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

غرور کرنا ملک میں اور داؤ کرنا برے کام کا اور برائی کا داؤ الٹے گا انہی داؤں والوں پر پھر اب وہی راہ دیکھتے ہیں پہلوں کے دستور کی سو تو نہ پائے گا اللہ کا دستور بدلتا اور نہ پائے گا اللہ کا دستور ٹلتا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ یہ کہ ملک میں مزید سرکشی اور بری بری تدبیریں کرنے لگے حالانکہ بری چال اس چال چلنے والے ہی کو گھیر لیا کرتی ہے سو کیا یہ کافر اسی دستور کے منتظر ہیں جو اگلے لوگوں کے ساتھ ہوتا رہا ہے لہٰذا اے پیغمبر آپ خدا کے دستور میں کسی قسم کا ردوبدل نہ پائیں گے اور آپ ہرگز خدا کے دستور کو پھرتا ہوا نہ پائیں گے۔