Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 7

سورة فاطر

اَلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَہُمۡ عَذَابٌ شَدِیۡدٌ ۬ ؕ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَہُمۡ مَّغۡفِرَۃٌ وَّ اَجۡرٌ کَبِیۡرٌ ﴿۷﴾٪  13

Those who disbelieve will have a severe punishment, and those who believe and do righteous deeds will have forgiveness and great reward.

جو لوگ کافر ہوئے ان کے لئے سخت سزا ہے اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کئے ان کے لئے بخشش ہے اور ( بہت ) بڑا اجر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
شَدِیۡدٌ
سخت
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
لَہُمۡ
ان کے لیے
مَّغۡفِرَۃٌ
بخشش ہے
وَّاَجۡرٌ
اور اجر ہے
کَبِیۡرٌ
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
شَدِیۡدٌ
سخت
وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور جنہوں نے کیں
الصّٰلِحٰتِ
نیکیاں 
لَہُمۡ
ان کے لیے
مَّغۡفِرَۃٌ
مغفرت ہے
وَّاَجۡرٌ
اور اجر
کَبِیۡرٌ
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

Those who disbelieve will have a severe punishment, and those who believe and do righteous deeds will have forgiveness and great reward.

جو لوگ کافر ہوئے ان کے لئے سخت سزا ہے اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کئے ان کے لئے بخشش ہے اور ( بہت ) بڑا اجر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ کافر ہوئے انہیں سخت عذاب ہوگا اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کے لئے بخشش اور بہت بڑا اجر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جن لوگوں نے کفرکیا اُن کے لیے سخت عذاب ہے اور جو لوگ ایمان لائے اورجنہوں نے نیکیاں کیں اُن کے لیے مغفرت اوربہت بڑا اجر ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who disbelieve will have a severe punishment; and those who believe and do righteous deeds will have forgiveness and a great reward.

جو منکر ہوئے ان کو سخت عذاب ہے اور جو یقین لائے اور کئے بھلے کام ان کے لئے ہے معافی اور بڑا ثواب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ لوگ جو کفر کی روش اختیار کریں گے ان کے لیے بہت سخت عذاب ہے } اور جو لوگ ایمان لائیں اور نیک عمل کریں ان کے لیے مغفرت اور بہت بڑا اجر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

A severe chastisement lies in store for those that disbelieve, but there is pardon and a great reward for those that believe and work righteous deeds.

جو لوگ کفر 13 کریں گے ان کے لیے سخت عذاب ہے اور جو ایمان لائیں گے اور نیک عمل کریں گے ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر14 ہے ۔ ع1

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، ان کے لیے شدید عذاب ہے اور جو لوگ ایمان لے آئے ہیں ، اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، ان کے لیے مغفرت ہے اور بڑا اجر ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ منکر ہوئے ان کو سخت عذاب ہوگا اور جو لوگ ایمان لائے اچھے کام کئے ان کے گناہوں کی بخشش ہوگی اور ان کو بڑا ثواب ملے گا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ کافر ہوگئے ان کے لئے سخت عذاب ہے اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لئے بخشش اور بہت بڑا صلہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

( یاد رکھو ) جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئے شدید ترین عذاب ہے اور جو ایمان لائے اور انہوں نے عمل صالح کئے تو ان کے لئے سامان مغفرت اور بہت بڑا اجر وثواب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جہنوں نے کفر کیا ان کے لئے سخت عذاب ہے۔ اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کے لئے بخشش اور بڑا ثواب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who disbelieve - theirs shall be a torment severe; and those who believe and work righteous works, - theirs shall be forgiveness and a great hire.

جو لوگ کافر ہوگئے ان کے لئے سخت عذاب ہے اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لئے مغفرت اور بڑا اجر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جنہوں نے کفر کیا ان کیلئے سخت عذاب ہے اور جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے ، ان کیلئے مغفرت اور بہت بڑا اجر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو کافر ہوئے ان کے لیے سخت عذاب ہے اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے ( تو ) ان کے لیے بخشش اور بڑا اجر ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جنہوں نے کفر کیا ان کے لیے سخت عذاب ہے اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو لوگ اڑے رہے اپنے کفر (و باطل) پر ان کے لئے بڑا ہی سخت عذاب ہے اور جو ایمان لائے اور انہوں نے کام بھی نیک کئے انکے لئے عظیم الشان بخشش بھی ہے اور بہت بڑا اجر بھی

Translated by

Noor ul Amin

جوکافرہوئے انہیں سخت عذاب ہوگا اورجو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کے لئے بخشش اور بہت بڑا اجر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کافروں کے لیے ( ف۱۷ ) سخت عذاب ہے ، اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ( ف۱۸ ) ان کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کافر لوگوں کے لئے سخت عذاب ہے ، اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے ان کے لئے مغفرت اور بہت بڑا ثواب ہے

Translated by

Hussain Najfi

جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان کیلئے سخت عذاب ہے اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کیلئے مغفرت اور بڑا اجر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For those who reject Allah, is a terrible Penalty: but for those who believe and work righteous deeds, is Forgiveness, and a magnificent Reward.

Translated by

Muhammad Sarwar

The unbelievers will suffer a severe torment, but the righteously striving believers will receive forgiveness and a great reward.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who disbelieve, theirs will be a severe torment; and those who believe and do righteous good deeds, theirs will be forgiveness and a great reward.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(As for) those who disbelieve, they shall have a severe punishment, and (as for) those who believe and do good, they shall have forgiveness and a great reward.

Translated by

William Pickthall

Those who disbelieve, theirs will be an awful doom; and those who believe and do good works, theirs will be forgiveness and a great reward.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे लोग हैं कि जिन्होंने इनकार किया उन के लिए कठोर यातना है। किन्तु जो ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए उन के लिए क्षमा और बड़ा प्रतिदान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(پس) جو لوگ کافر ہوگئے ان کے لیے سخت عذاب ہے اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لیے (معاصی کی) بخشش اور (ایمان پر) بڑا اجر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے سخت ترین عذاب ہے اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ کفر کریں گے ان کے لیے دسخت عذاب ہے اور جو ایمان لائیں گے اور نیک عمل کریں گے ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے سخت عذاب ہے اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے ان کے لیے مغفرت ہے اور اجر کبیر ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو منکر ہوئے ان کو سخت عذاب ہے اور جو یقین لائے اور کئے بھلے کام ان کے لیے ہے معافی اور بڑا ثواب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جن لوگوں نے کفر کا ارتکاب کیا ان کے لئے سخت عذاب ہے اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ان کے لئے بڑی بخشش اور بڑا اجر ہے