Surat Yaseen

Surah: 36

Verse: 19

سورة يس

قَالُوۡا طَآئِرُکُمۡ مَّعَکُمۡ ؕ اَئِنۡ ذُکِّرۡتُمۡ ؕ بَلۡ اَنۡتُمۡ قَوۡمٌ مُّسۡرِفُوۡنَ ﴿۱۹﴾

They said, "Your omen is with yourselves. Is it because you were reminded? Rather, you are a transgressing people."

ان رسولوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہی لگی ہوئی ہے کیا اس کو نحوست سمجھتے ہو کہ تم کو نصیحت کی جائے بلکہ تم حد سے نکل جانے والے لوگ ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
طَآئِرُکُمۡ
نحوست تمہاری
مَّعَکُمۡ
ساتھ ہے تمہارے
اَئِنۡ
کیا(اس لیے کہ)
ذُکِّرۡتُمۡ
نصیحت کیے گئے تم
بَلۡ
بلکہ
اَنۡتُمۡ
تم
قَوۡمٌ
لوگ ہو
مُّسۡرِفُوۡنَ
حد سے بڑھے ہوئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا 
طَآئِرُکُمۡ
نحوست تمہاری 
مَّعَکُمۡ
تمہارے ہی ساتھ ہے
اَئِنۡ
کیا اگر 
ذُکِّرۡتُمۡ
نصیحت کی گئی تمہیں 
بَلۡ
بلکہ 
اَنۡتُمۡ
تم
قَوۡمٌ
 لوگ ہو
مُّسۡرِفُوۡنَ
حد سے بڑھنے والے 
Translated by

Juna Garhi

They said, "Your omen is with yourselves. Is it because you were reminded? Rather, you are a transgressing people."

ان رسولوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہی لگی ہوئی ہے کیا اس کو نحوست سمجھتے ہو کہ تم کو نصیحت کی جائے بلکہ تم حد سے نکل جانے والے لوگ ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے : تمہاری نحوست تو تمہارے اپنے ساتھ لگی ہے۔ اگر تمہیں نصیحت کی جائے (تو کیا اسے تم نحوست سمجھتے ہو ؟ ) بلکہ تم ہو ہی حد سے گزرے ہوئے لوگ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انہوں نے کہا : تمہاری نحوست تمہارے ہی ساتھ ہے، کیااگرتمہیں نصیحت کی جائے؟ بلکہ تم حدسے بڑھنے والے لوگ ہو۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"Your bad omen is with yourselves. (Do you take it as bad omen) if you are given a good counsel? Rather, you are a people who cross all limits.|"

کہنے لگے تمہاری نامبارکی تمہارے ساتھ ہے کیا اتنی بات پر کہ تم کو سمجھایا کوئی نہیں پر تم لوگ ہو کہ حد پر نہیں رہتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

نہوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تو تمہارے اپنے ساتھ ہے یا اس لیے کہ تمہیں نصیحت کی گئی ہے ؟ اور تمہارے اپنے اندر بھی (اللہ کی نشانیاں) ہیں کیا تم دیکھتے نہیں ہو ؟ بلکہ تم حد سے بڑھ جانے والے لوگ ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The Messengers replied: “Your evil omen is with you. (Are you saying this) because you were asked to take heed? The truth is that you are a people who have exceeded all bounds.”

رسولوں نے جواب دیا تمہاری فال بد تو تمہارے اپنے ساتھ لگی ہوئی 15 ہے ۔ کیا یہ باتیں تم اس لیے کرتے ہو کہ تمہیں نصیحت کی گئی ؟ اصل بات یہ ہے کہ تم حد سے گزرے ہوئے لوگ 16 ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

رسولوں نے کہا : تمہاری نحوست خود تمہارے ساتھ لگی ہوئی ہے ۔ ( ٧ ) کیا یہ باتیں اس لیے کر رہے ہو کہ تمہیں نصیحت کی بات پہنچائی گئی ہے ؟ اصل بات یہ ہے کہ تم خود حد سے گذرے ہوئے لوگ ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پیغمبروں نے کہا یہ تو خود تمہاری نحوست ہے جو تمہارے ساتھ ہے تم کو جو اچھے کام کرنے کی صبحت کی گئی تو لگے نصیحت کرنیوالے ہی کو منحوس کہین 4 بات یہ ہے کہ تم لوگ بیوقوفی میں حد سے بڑھ گئے ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے فرمایا تمہاری نحوست تو تمہارے ساتھ ہے کیا اس لئے کہ تم کو نصیحت کی گئی بلکہ تم حد سے نکل جانے والے لوگ ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

رسولوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے۔ کیا تم اس کو ( نحوست کہتے ہو کہ) تمہیں سمجھایا جا رہا ہے۔ واقعی تم لوگ حد سے گزر جانے والے ہو ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے۔ کیا اس لئے کہ تم کو نصیحت کی گئی۔ بلکہ تم ایسے لوگ ہو جو حد سے تجاوز کر گئے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: your evil augury be with you. Call ye it an ill- luck because ye are admonished! Aye! ye are a people extravagant.

وہ (رسول) بولے کہ تمہاری نحوست تو تمہارے ساتھ ہی چپکی ہوئی ہے کیا (نحوست) یہ ہے کہ تمہیں نصیحت کی گئی ؟ اصل یہ ہے کہ تم ہی ہو حد سے نکل جانے والے لوگ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

رسولوں نے جواب دیا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے! کیا ( اس چیز کو تم نے نحوست سمجھا ) کہ تمہیں یاد دہانی کی گئی؟ بلکہ تم خود حدود سے گذر جانے والے لوگ ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے فرمایا تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے کیا ( اس لیے ہمیں دھمکیاں دیتے ہو ) کہ تم لوگوں کو نصیحت کی جاتی ہے ، بلکہ تم تو ہو ہی حد سے بڑھنے والی قوم

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے کیا اس لیے کہ تمہیں نصیحت کی گئی بلکہ تم ایسے لوگ ہو جو حد سے بڑھ گئے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

رسولوں نے جواب دیا کہ تمہاری نحوست تو خود تمہارے اپنے ساتھ لگی ہوئی ہے کیا اگر تمہیں نصیحت کی جائے (تو تم اس کو نحوست سمجھتے ہو نہیں) بلکہ اصل بات یہ ہے کہ تم لوگ خود حد سے بڑھنے والے لوگ ہو

Translated by

Noor ul Amin

رسولوں نے کہاتمہاری نحوست تو تمہارے اپنے ساتھ لگی ہے اگرتمہیں نصیحت کی جائے ( تو کیا اسے نحوست سمجھتے ہو ) بلکہ تم ہوہی حدسے گزرے ہوئے لوگ

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

انہوں نے فرمایا تمہاری نحوست تو تمہارے ساتھ ہے ( ف۲۲ ) کیا اس پر بدکتے ہو کہ تم سمجھائے گئے ( ف۲۳ ) بلکہ تم حد سے بڑھنے والے لوگ ہو ( ف۲٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( پیغمبروں نے ) کہا: تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے ، کیا یہ نحوست ہے کہ تمہیں نصیحت کی گئی ، بلکہ تم لوگ حد سے گزر جانے والے ہو

Translated by

Hussain Najfi

رسولوں نے کہا کہ تمہاری فالِ بد تو تمہارے ساتھ ہے! کیا اگر تمہیں نصیحت کی جائے ( تو یہ بات بدشگونی ہے ) ؟ حقیقت یہ ہے کہ تم حد سے بڑھ جانے والے لوگ ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "Your evil omens are with yourselves: (deem ye this an evil omen). If ye are admonished? Nay, but ye are a people transgressing all bounds!"

Translated by

Muhammad Sarwar

The Messengers said, "This ill omen lies within yourselves. Will you then take heed? In fact, you are a transgressing people."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They (Messengers) said: "Your evil omens be with you! Because you are admonished Nay, but you are a people mischievous."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: Your evil fortune is with you; what! if you are reminded! Nay, you are an extravagant people.

Translated by

William Pickthall

They said: Your evil augury be with you! Is it because ye are reminded (of the truth)? Nay, but ye are froward folk!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहा, "तुम्हारा अवशकुन तो तुम्हारे अपने ही साथ है। क्या यदि तुम्हें याददिहानी कराई जाए (तो यह कोई क्रुद्ध होने की बात है)? नहीं, बल्कि तुम मर्यादाहीन लोग हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان رسولوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تو تمہارے ساتھ ہی لگی ہوئی ہے کیا اس کو نحوست سمجھتے ہو کہ تم کو نصیحت کی جاوے بلکہ تم (خود) حد (عقل و شرع) سے نکل جانے والے لوگ ہو۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

رسولوں نے جواب دیا تمہاری نحوست تو تمہارے اپنے ساتھ لگی ہوئی ہے کیا یہ باتیں تم اس لیے کرتے ہو کہ تمہیں نصیحت کی گئی ہے ؟ حقیقت یہ ہے کہ تم حد سے گزرے ہوئے لوگ ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

رسولوں نے کہا تمہاری فال بد تمہارے اپنے ساتھ لگی ہوئی ہے کیا یہ باتیں تم اس لیے کرتے ہو کہ تمہیں نصیحت کی گئی ؟ اصل بات یہ ہے کہ تم حد سے گزرے ہوئے لوگ ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

انہوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے کیا اس بات کو تم نے نحوست سمجھ لیا کہ تم کو نصیحت کی گئی بلکہ بات یہ ہے کہ تم حد سے بڑھ جانے والے لوگ ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہنے لگے تمہاری نامبارکی تمہارے ساتھ ہے کیا اتنی بات پر کہ تم کو سمجھایا کوئی نہیں پر تم لوگ ہو کہ حد پر نہیں رہتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان پیغمبروں نے کہا تمہاری نحوست کا سبب تو تمہارے ساتھ ہی لگا ہوا ہے کیا اتنی بات پر کہ تم کو نصیحت کی گئی تم یہ سلوک کرنے پر آمادہ ہو نہیں بلکہ اصل بات یہ ہے کہ تم حد سے نکل جانے والے لوگ ہو