Surat Yaseen

Surah: 36

Verse: 38

سورة يس

وَ الشَّمۡسُ تَجۡرِیۡ لِمُسۡتَقَرٍّ لَّہَا ؕ ذٰلِکَ تَقۡدِیۡرُ الۡعَزِیۡزِ الۡعَلِیۡمِ ﴿ؕ۳۸﴾

And the sun runs [on course] toward its stopping point. That is the determination of the Exalted in Might, the Knowing.

اور سورج کے لئے جو مقررہ راہ ہے وہ اسی پر چلتا رہتا ہے یہ ہے مقرر کردہ غالب باعلم اللہ تعالٰی کا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ الشَّمۡسُ
اور سورج
تَجۡرِیۡ
وہ چل رہا ہے
لِمُسۡتَقَرٍّ
ٹھکانے کے لیے
لَّہَا
اپنے
ذٰلِکَ
یہ
تَقۡدِیۡرُ
اندازہ ہے
الۡعَزِیۡزِ
بہت زبردست کا
الۡعَلِیۡمِ
خوب علم والے کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ الشَّمۡسُ
اور سورج 
تَجۡرِیۡ
چل رہا ہے 
لِمُسۡتَقَرٍّ لَّہَا
اپنے ٹھکانے کی طرف 
ذٰلِکَ
یہ ہے 
تَقۡدِیۡرُ
اندازہ
الۡعَزِیۡزِ
سب پر غالب 
الۡعَلِیۡمِ
سب کچھ جاننے والے  کا
Translated by

Juna Garhi

And the sun runs [on course] toward its stopping point. That is the determination of the Exalted in Might, the Knowing.

اور سورج کے لئے جو مقررہ راہ ہے وہ اسی پر چلتا رہتا ہے یہ ہے مقرر کردہ غالب باعلم اللہ تعالٰی کا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور سورج اپنی مقررہ گزر گاہ پر چل رہا ہے۔ یہی زبردست علیم ہستی کا مقرر کردہ اندازہ ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورسورج اپنے ٹھکانے کی طرف چلاجارہاہے،یہ سب پرغالب،سب کچھ جاننے والے کا اندازہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the sun is quickly proceeding towards its resting place. That is the designing of the All-Mighty, the All-Knowing.

اور سورج چلا جاتا ہے اپنے ٹھہرے ہوئے رستہ پر یہ سادھا ہے اس زبردست باخبر نے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ور سورج چلتا رہتا ہے اپنے مقررہ راستے پر یہ اندازہ مقرر کیا ہوا ہے اس کا جو بہت زبردست بہت علم والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The sun is running its course to its appointed place. That is the ordaining of the All-Mighty, the All-Knowing.

اور سورج ، وہ اپنے ٹھکانے کی طرف چلا جا رہا ہے ۔ 33 ۔ یہ زبردست علیم ہستی کا باندھا ہوا حساب ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور سورج اپنے ٹھکانے کی طرف چلا جارہا ہے ۔ یہ سب اس ذات کا مقرر کیا ہوا نظام ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے ، جس کا علم بھی کامل ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور سورج اپنے ٹھہرنے کے وقت تک چل رہا ہے 4 یہ کارخان ہ اس زبردست اور ظلم والے خدا کا باندھا ہوا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور سورج اپنے مقررہ راستے پر چلتا رہتا ہے یہ غالب (اور) علیم کا مقرر کیا ہوا اندازہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور سورج ( بھی ایک نشانی ہے جو) اپنے مقرر راستے پر چلتا رہتا ہے۔ اور یہ اس اللہ کا لگا بندھا مقرر نظام ہے جو زبردست ہے اور وہ سب کچھ جاننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور سورج اپنے مقرر رستے پر چلتا رہتا ہے۔ یہ (خدائے) غالب اور دانا کا (مقرر کیا ہوا) اندازہ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the sun runneth to its appointed term: that is the disposition of the Mighty, the Knowing."

اور ایک نشانی آفتاب بھی کہ اپنے ٹھکانے کی طرف چلتا رہتا ہے ۔ یہ اندازہ ٹھہرایا ہوا ہے زبردست (اور) علم والے (خدا) کا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور سورج اپنے ایک معین مدار پر گردش کرتا ہے ۔ یہ خدائے عزیز وعلیم کی منصوبہ بندی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور سورج اپنے مدار ( محور ) کے مطابق ( گرد ) چلتا ہے ، یہ غلبے والے علم والے ( اللہ ) کا اندازہ مقرر کیا ہوا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور سورج اپنے مقررہ راستے پر چلتا رہتا ہے۔ یہ اللہ غالب اور دانا کا مقرر کیا ہوا اندازہ ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور سورج بھی جو کہ چلے جا رہا ہے اپنے مقرر ٹھکانے کی طرف یہ اندازہ مقرر کیا ہوا ہے اس ذات کا جو (سب پر) غالب انتہائی علم والی ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور سورج اپنی مقرر گزرگاہ پر چل رہا ہے یہ نظام اس اللہ کابنایاہوا ہےجو بڑازبردست ، سب کچھ جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور سورج چلتا ہے اپنے ایک ٹھہراؤ کے لیے ( ف٤۹ ) یہ حکم ہے زبردست علم والے کا ( ف۵۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور سورج ہمیشہ اپنی مقررہ منزل کے لئے ( بغیر رکے ) چلتا رہتا ، ہے یہ بڑے غالب بہت علم والے ( رب ) کی تقدیر ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( ایک نشانی ) سورج ہے جو اپنے مقررہ ٹھکانے ( مدار ) کی طرف چل رہا ہے ( گردش کر رہا ہے ) یہ اندازہ اس ( خدا ) کا مقرر کیا ہوا ہے جو غالب ہے ( اور ) بڑا علم والا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the sun runs his course for a period determined for him: that is the decree of (Him), the Exalted in Might, the All-Knowing.

Translated by

Muhammad Sarwar

how the sun moves in its orbit and this is the decree of the Majestic and All-knowing God;

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the sun runs on its fixed course for a term (appointed). That is the decree of the Almighty, the All-Knowing.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the sun runs on to a term appointed for it; that is the ordinance of the Mighty, the Knowing.

Translated by

William Pickthall

And the sun runneth on unto a resting-place for him. That is the measuring of the Mighty, the Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और सूर्य अपने नियत ठिकाने के लिए चला जा रहा है। यह बाँधा हुआ हिसाब है प्रभुत्वशाली, ज्ञानवान का

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ( ایک نشانی آفتاب ہے کہ وہ) اپنے ٹھکانے کی طرف چلتا رہتا ہے (5) یہ اندازہ باندھا ہوا ہے (اس خدا) کا جو زبردست علم والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور سورج اپنے ٹھکانے کی طرف چلا جا رہا ہے یہ زبردست علیم ہستی کا مقرر کیا ہوا حساب ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور سورج ، وہ اپنے ٹھکانے کی طرف چلا جاتا ہے ۔ یہ زبردست علیم ہستی کا باندھا ہوا حساب ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور سورج اپنے ٹھکانے کی طرف چلتا ہے، یہ اس کا مقررہ کیا ہوا ہے جو زبردست علم والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور سورج چلا جاتا ہے اپنے ٹھہرے ہوئے راستہ پر یہ سادھا ہے اس زبردست باخبر نے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آفتاب اپنے ٹھکانے کی طرف چلتا رہتا ہے یہ اس خدا کا مقرر کردہ نظام ہے جو کمال قوت اور کمال حکمت کا مالک ہے