Surat Yaseen

Surah: 36

Verse: 46

سورة يس

وَ مَا تَاۡتِیۡہِمۡ مِّنۡ اٰیَۃٍ مِّنۡ اٰیٰتِ رَبِّہِمۡ اِلَّا کَانُوۡا عَنۡہَا مُعۡرِضِیۡنَ ﴿۴۶﴾

And no sign comes to them from the signs of their Lord except that they are from it turning away.

اور ان کے پاس تو ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ایسی نہیں آتی جس سے یہ بے رخی نہ برتتے ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
تَاۡتِیۡہِمۡ
آتی ان کے پاس
مِّنۡ اٰیَۃٍ
کوئی نشانی
مِّنۡ اٰیٰتِ
نشانیوں میں سے
رَبِّہِمۡ
ان کے رب کی
اِلَّا
مگر
کَانُوۡا
ہوتے ہیں وہ
عَنۡہَا
اس سے
مُعۡرِضِیۡنَ
اعراض کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں 
تَاۡتِیۡہِمۡ
آتی ان کے پاس 
مِّنۡ اٰیَۃٍ
کوئی نشانی 
مِّنۡ اٰیٰتِ رَبِّہِمۡ
ان کے رب کی نشانیوں میں سے 
اِلَّا
مگر 
کَانُوۡا
وہ ہوتے ہیں
عَنۡہَا
اس سے 
مُعۡرِضِیۡنَ
منہ موڑنے والے 
Translated by

Juna Garhi

And no sign comes to them from the signs of their Lord except that they are from it turning away.

اور ان کے پاس تو ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ایسی نہیں آتی جس سے یہ بے رخی نہ برتتے ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب بھی ان کے پاس ان کے پروردگار کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی آتی ہے تو وہ اس سے اعراض ہی کر جاتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ان کے پاس تو ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ایسی نہیں آتی جس سے یہ بے رخی نہ برتتے ہوں ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And there comes to them no sign from the signs of your Lord, but they turn averse to it.

اور کوئی حکم نہیں پہنچتا ان کو اپنے رب کے حکموں سے جس کو وہ ٹلاتے نہ ہوں اور جب کہئے ان کو خرچ کرو کچھ اللہ کا دیا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہیں آتی ان کے پاس کوئی نشانی ان کے رب کی نشانیوں میں سے مگر یہ اس سے اعراض ہی کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Never does any Sign of their Lord come to them, but they turn away from it.

ان کے سامنے ان کے رب کی آیات میں سے جو آیت بھی آتی ہے یہ اس کی طرف التفات نہیں کرتے 42 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان کے پروردگار کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ایسی نہیں آتی جس سے وہ منہ نہ موڑ لیتے ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان کے پاس ان کے مال کی نشانیوں میں سے جب کوئی نشانی آتی ہے تو اس پر دھیان ہی نہیں کرتے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کے پاس ان کے پروردگار کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی نہیں آتی مگر اس سے منہ پھیر لیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان کے رب کی طرف سے جب بھی کوئی نشانی آتی ہے تو وہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کے پاس ان کے پروردگار کی کوئی نشانی نہیں آتی مگر اس سے منہ پھیر لیتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And not a sign cometh Unto them of the signs of their Lord, but they are ever backsliders therefrom.

اور ان کے پروردگار کی نشانیوں میں سے کوئی بھی نشان ایسا ان کے پاس نہیں آتا کہ یہ اس سے ترتابی نہ کرتے ہوں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کے رب کی نشانیوں میں سے جو نشانی بھی ان کے پاس آتی ہے ، وہ اس سے اعراض ہی کرنے والے بنے رہتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان کے پاس ان کے رب کی نشانیوں میں سے جو بھی نشانی آتی ہے تو وہ اس سے منہ ہی پھیر لیتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے کوئی نشانی نہیں آئی مگر اس سے منہ پھیر لیتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان کے پاس جو بھی کوئی نشانی ان کے رب کی نشانیوں میں سے آتی ہے تو یہ اس سے اعراض (اور سرتابی) ہی کرتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ان کے پاس ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی آتی ہے تووہ اس سے منہ موڑ لیتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب کبھی ان کے رب کی نشانیوں سے کوئی نشانی ان کے پاس آتی ہے تو اس سے منہ پھیرلیتے ہیں ، ( ف٦۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اُن کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی ( بھی ) نشانی اُن کے پاس نہیں آتی مگر وہ اس سے رُوگردانی کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ان کے پروردگار کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی بھی ان کے پاس نہیں آتی مگر یہ کہ وہ اس سے روگردانی کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Not a Sign comes to them from among the Signs of their Lord, but they turn away therefrom.

Translated by

Muhammad Sarwar

and whenever a revelation out of their Lord's revelations comes to them, they ignore it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And never came an Ayah from among the Ayat of their Lord to them, but they did turn away from it.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And there comes not to them a communication of the communications of their Lord but they turn aside from it.

Translated by

William Pickthall

Never came a token of the tokens of their Lord to them, but they did turn away from it!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन के पास उन के रब की आयतों में से जो आयत भी आती है, वे उस से कतराते ही हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان کے رب کی آیتوں میں سے کوئی آیت بھی ان کے پاس ایسی نہیں جس سے وہ سرتابی نہ کرتے ہوں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کے رب کی آیات میں سے جو آیت بھی ان کے سامنے آتی ہے یہ اس سے اعراض کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے سامنے ان کے رب کی آیات میں سے جو آیت بھی آتی ہے ، یہ اس کی طرف التفات نہیں کرتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان کے رب کی نشانیوں میں سے جو نشانی بھی ان کے پاس آتی ہے اس کی طرف سے اعراض کرنے والے بن جاتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کوئی حکم نہیں پہنچتا ان کو اپنے رب کے حکموں سے جس کو وہ ٹلاتے نہ ہوں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ان کے پاس نہیں آتی مگر یہ کہ وہ اس کے ساتھ روگردانی کا برتائو کرتے ہیں