Surat Yaseen

Surah: 36

Verse: 47

سورة يس

وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمۡ اَنۡفِقُوۡا مِمَّا رَزَقَکُمُ اللّٰہُ ۙ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنُطۡعِمُ مَنۡ لَّوۡ یَشَآءُ اللّٰہُ اَطۡعَمَہٗۤ ٭ۖ اِنۡ اَنۡتُمۡ اِلَّا فِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۴۷﴾

And when it is said to them, "Spend from that which Allah has provided for you," those who disbelieve say to those who believe, "Should we feed one whom, if Allah had willed, He would have fed? You are not but in clear error."

اور ان سے جب کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالٰی کے دیئے ہوئے میں سے کچھ خرچ کرو ، تو یہ کفار ایمان والوں کو جواب دیتے ہیں کہ ہم انہیں کیوں کھلائیں؟ جنہیں اگر اللہ تعالٰی چاہتا تو خود کھلا پلا دیتا ، تم تو ہو ہی کھلی گمراہی میں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ اِذَا
اور جب
قِیۡلَ
کہا جاتا ہے
لَہُمۡ
انہیں
اَنۡفِقُوۡا
خرچ کرو
مِمَّا
اس میں سے جو
رَزَقَکُمُ
رزق دیا تمہیں
اللّٰہُ
اللہ نے
قَالَ
کہتے ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لِلَّذِیۡنَ
ان سے جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے
اَنُطۡعِمُ
کیا ہم کھلائیں
مَنۡ
اس کو جسے
لَّوۡ
اگر
یَشَآءُ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ
اَطۡعَمَہٗۤ
وہ کھلا دیتا اسے
اِنۡ
نہیں
اَنۡتُمۡ
تم
اِلَّا
مگر
فِیۡ ضَلٰلٍ
گمراہی میں
مُّبِیۡنٍ
کھلی کھلی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ اِذَا
اور جب 
قِیۡلَ
کہا جاتا ہے 
لَہُمۡ
ان سے 
اَنۡفِقُوۡا
خرچ کرو
مِمَّا
اس میں سے جو 
رَزَقَکُمُ
رزق دیا تمہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے 
قَالَ
کہتے ہیں 
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ 
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا 
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے جو 
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے 
اَنُطۡعِمُ
کیا ہم کهلا ئیں
مَنۡ
جس کو
لَّوۡ
اگر 
یَشَآءُ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اَطۡعَمَہٗۤ
کهلا دیتا اس کو
اِنۡ
نہیں 
اَنۡتُمۡ
تم
اِلَّا
مگر
فِیۡ ضَلٰلٍ
گمراہی میں 
مُّبِیۡنٍ
کھلی
Translated by

Juna Garhi

And when it is said to them, "Spend from that which Allah has provided for you," those who disbelieve say to those who believe, "Should we feed one whom, if Allah had willed, He would have fed? You are not but in clear error."

اور ان سے جب کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالٰی کے دیئے ہوئے میں سے کچھ خرچ کرو ، تو یہ کفار ایمان والوں کو جواب دیتے ہیں کہ ہم انہیں کیوں کھلائیں؟ جنہیں اگر اللہ تعالٰی چاہتا تو خود کھلا پلا دیتا ، تم تو ہو ہی کھلی گمراہی میں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ اللہ نے تمہیں رزق دیا ہے اس میں سے (اس کی راہ میں) خرچ کرو۔ تو کافر ایمان والوں کو یوں جواب دیتے ہیں کہ : کیا ہم اسے کھلائیں جسے اگر اللہ چاہتا تو خود ہی کھلا سکتا تھا ؟ تم تو صریح گمراہی میں پڑگئے ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب اُن سے کہاجاتاہے کہ اﷲ تعالیٰ نے جوکچھ تمہیں دیا ہے اُس میں سے خرچ کروجنہوں نے کفرکیا اُن لوگوں سے کہتے ہیں جوایمان لائے کہ کیاہم اُس کو کھلائیں جس کواﷲ تعالیٰ چاہتاتوخود کھلا دیتا؟ نہیں ہوتم مگر کھلی گمراہی میں ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when it is said to them, |"Spend (to the needy) from the provision Allah has given to you|", the disbelievers say to the believers, |"Shall we feed those whom Allah could have fed, if Allah so willed? You are but in the open error.|"

کہتے ہیں منکر ایمان والوں کو ہم کیوں کھلائیں ایسوں کو کہ اللہ چاہتا تو اس کو کھلا دیتا تم لوگ تو بالکل بہک رہے ہو صریح۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ خرچ کرو اس میں سے جو اللہ نے تمہیں دیا ہے تو یہ کافر کہتے ہیں اہل ِ ایمان سے کہ کیا ہم انہیں کھلائیں جنہیں اللہ چاہتا تو خود کھلا دیتا ! تم تو خود ہی صریح گمراہی میں پڑے ہوئے ہو !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when it is said to them: “Spend (in the Way of Allah) out of the sustenance that Allah has provided you,” the unbelievers say to the believers: “Shall we feed him whom, Allah would have fed, had He so wished?” Say: “You are in evident error.”

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو رزق تمہیں عطا کیا ہے اس میں کچھ اللہ کی راہ میں بھی خرچ کرو تو یہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے ، ایمان لانے والوں کو جواب دیتے ہیں کیا ہم ان کو کھلائیں جنہیں اگر اللہ چاہتا تو خود کھلا دیتا ؟ تم تو بالکل ہی بہک گئے ہو ؟ 43 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ : اللہ نے تمہیں جو رزق دیا ہے اس میں سے ( غریبوں پر بھی ) خرچ کرو ، تو یہ کافر لوگ مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ : کیا ہم ان لوگوں کو کھانا کھلائیں جنہیں اگر اللہ چاہتا تو خود کھلا دیتا ؟ ( مسلمانو ) تمہاری حقیقت اس کے سوا کچھ بھی نہیں کہ تم کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ان سے کہا جاتا ہے اللہ نے جو تم کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرو (غریبوں کو کھلائو) تو کافر لوگ ایمان داروں کو (ان کی بات کا) یہ جواب دیتے ہیں کیا ہم اس شخص کو کھلائیں جس کو اگر اللہ کھلانا چاہتا تو (بہت) کھلا سکتا تھا تم تو صاف بہکے گئے ہو 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان سے کہا جاتا ہے جو کچھ اللہ نے تم کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرو تو کفار ایمان والوں سے (یوں) کہتے ہیں کیا ہم ایسے لوگوں کو کھانا دیں جن کو اگر اللہ چاہیں تو (بہت کچھ) کھانے کو دے دیں ؟ تم لوگ تو صریح غلطی میں (پڑے) ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے تمہیں جو کچھ دیا ہے اس میں سے خرچ کرو تو وہ کافر ان لوگوں سے جو ایمان لے آئے ہیں کہتے ہیں کہ کیا ہم ایسے لوگوں کو کھلائیں جن کو اگر اللہ چاہتا تو ان کو بہتر طریقے سے کھلا دیتا تم تو کھلی گمراہی میں ہو ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو رزق خدا نے تم کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرو۔ تو کافر مومنوں سے کہتے ہیں کہ بھلا ہم ان لوگوں کو کھانا کھلائیں جن کو اگر خدا چاہتا تو خود کھلا دیتا۔ تم تو صریح غلطی میں ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when it is said Unto them: expend of that wherewith Allah hath provided you, those who disbelieve say Unto those who believe: shall we feed those whom God Himself would have fed, if He listed? Ye are in naught else than error manifest.

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو کچھ تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے خرچ کرو تو کافر مومنوں سے کہتے ہیں کہ کیا ہم ان لوگوں کو کھانے کو دیں جنہیں اگر خدا چاہے تو (بہت کچھ) کھانے کو دے دے تم تونری کھلی غلطی میں پڑے ہوئے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو کچھ تم کو رزق بخشا ہے ، اس میں سے خرچ کرو تو جن لوگوں نے کفر کیا ہے ، وہ ایمان لانے والوں سے کہتے ہیں کہ کیا ہم ان لوگوں کو کھلائیں جن کو خدا چاہتا تو کھلاتا؟ یہ تو تم لوگ ایک صریح گمراہی میں پڑے ہوئے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو تم لوگوں کو اللہ ( تعالیٰ ) نے ( رزق ) دے رکھا ہے اس میں سے خرچ کرو ( تو ) کافر لوگ ایمان والوں سے کہتے ہیں کیا ہم ان کو کھلائیں جن کو اگر اللہ ( تعالیٰ ) چاہتے تو کھلادیتے ، تم تو بس کھلی گمراہی میں ( پڑے ) ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو رزق تم کو اللہ نے دیا ہے اس میں سے خرچ کرو تو کافر مومنوں سے کہتے ہیں کہ ” بھلا ہم ان لوگوں کو کھانا کھلائیں جن کو اگر اللہ چاہتا تو خود کھلا دیتا تم تو صریح غلطی میں ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم لوگ خرچ کرو اس میں سے جو کہ تم کو اللہ نے بخشا ہے (اپنی رحمت و عنایت سے) تو وہ لوگ جو اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر پر ایمان والوں سے کہتے ہیں کہ کیا ہم ان کو کھلائیں جن کو اگر اللہ چاہتا تو خود کھلا دیتا تم لوگ تو صاف طور پر پڑے ہو کھلی گمراہی میں

Translated by

Noor ul Amin

اور جب انہیں کہاجاتا ہے کہ اللہ نے تمہیں رزق دیا ہے اس میں سے خرچ کروتو کافرایمان والوں کو کہتے ہیں کہ: کیا ہم اسے کھلائیں جسے اگراللہ چاہتا تو اسے خود کھلادیتا؟‘‘تم لوگ توکھلی گمراہی میں مبتلاہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان سے فرمایا جائے اللہ کے دیے میں سے کچھ اس کی راہ میں خرچ کرو تو کافر مسلمانوں کے لیے کہتے ہیں کہ کیا ہم اسے کھلائیں جسے اللہ چاہتا تو کھلادیتا ( ف٦۱ ) تم تو نہیں مگر کھلی گمراہی میں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ تم اس میں سے ( راہِ خدا میں ) خرچ کرو جو تمہیں اللہ نے عطا کیا ہے تو کافر لوگ ایمان والوں سے کہتے ہیں: کیا ہم اس ( غریب ) شخص کو کھلائیں جسے اگر اللہ چاہتا تو ( خود ہی ) کھلا دیتا ۔ تم تو کھلی گمراہی میں ہی ( مبتلا ) ہوگئے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے تمہیں جو کچھ عطا کیا ہے اس سے ( کچھ ) راہِ خدا میں بھی خرچ کرو تو کافر اہلِ ایمان سے کہتے ہیں کیا ہم اسے کھلائیں جسے اگر خدا چاہتا تو خود کھلا دیتا؟ تم لوگ کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And when they are told, "Spend ye of (the bounties) with which Allah has provided you," the Unbelievers say to those who believe: "Shall we then feed those whom, if Allah had so willed, He would have fed, (Himself)?- Ye are in nothing but manifest error."

Translated by

Muhammad Sarwar

When they are told to spend for the cause of God out of what He has provided for them for their sustenance, the disbelievers say to the believers, "Should we feed those whom God has decided to feed? You are in plain error."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when it is said to them: "Spend of that with which Allah has provided you," those who disbelieve say to those who believe: "Shall we feed those whom, if Allah willed, He would have fed You are only in a plain error."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when it is said to them: Spend out of what Allah has given you, those who disbelieve say to those who believe: Shall we feed him whom, if Allah please, He could feed? You are in naught but clear error.

Translated by

William Pickthall

And when it is said unto them: Spend of that wherewith Allah hath provided you, those who disbelieve say unto those who believe: Shall we feed those whom Allah, if He willed, would feed? Ye are in naught else than error manifest.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब उन से कहा जाता है कि "अल्लाह ने जो कुछ रोज़ी तुम्हें दी है उन में से ख़र्च करो।" तो जिन लोगों ने इनकार किया है, वे उन लोगों से, जो ईमान लाए हैं, कहते हैं, "क्या हम उसको खाना खिलाएँ जिसे यदि अल्लाह चाहता तो स्वयं खिला देता? तुम तो बस खुली गुमराही में पड़े हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو کچھ تم کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرو تو یہ کفار (ان) مسلمانوں سے یوں کہتے ہیں کہ ہم ایسے لوگوں کو کھانے کو دیں جن کو اگر خدا چاہے تو (بہتیرا کچھ) کھانے کو دیدے تم نری صریح غلطی میں (پڑے) ہو۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو رزق تمہیں عطا کیا ہے اس میں سے کچھ اللہ کی راہ میں بھی خرچ کرو تو جنہوں نے کفر کیا ہے وہ ایمان لانے والوں کو کہتے ہیں کیا ہم ان کو کھلائیں جنہیں اللہ چاہتا تو خود کھلا دیتا۔ تم تو بالکل ہی بہکے ہوئے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو رزق تمہیں عطا کیا ہے ، اس میں سے کچھ اللہ کی راہ میں بھی خرچ کرو تو یہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے ایمان لانے والوں کو جواب دیتے ہیں کیا ہم ان کو کھلائیں جنہیں اگر اللہ چاہتا تو خود کھلا دیتا ؟ تم تو بالکل ہی بہک گئے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس میں سے خرچ کرو جو اللہ نے تمہیں دیا ہے تو کافر لوگ اہل ایمان سے کہتے ہیں کہ کیا ہم لوگ ان لوگوں کو کھلائیں جنہیں اللہ چاہے تو کھلا دے، بات یہی ہے کہ تم کھلی ہوئی گمراہی میں ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کہئے ان کو خرچ کرو کچھ اللہ کا دیا کہتے ہیں منکر ایمان والوں کو ہم کیوں کھلائیں ایسے کو کہ اللہ چاہتا تو اس کو کھلا دیتا تم لوگ تو بالکل بہک رہے ہو صریح

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو کچھ خدا نے تم کو دیا ہے اس میں سے کچھ خدا کی راہ میں خرچ کرو تو یہ کفار مسلمانوں سے یوں کہتے ہیں کیا ہم ایسے لوگوں کو کھانا کھلائیں۔ جن کو اگر خدا چاہتا تو کھانے کو دیتا تم لوگ محض کھلی گمراہی میں مبتلا ہو